لندن میں جلسہ مذاہب

تحفۂ قیصریہ

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کے دلائل کو سنتا رہا اور ان پر غور کرتا رہا۔ آخر جو موحد فرقہ تھا اور حضرت یسوع مسیح کو
صرف خدا کا رسول اور نبی جانتا تھا وہ غالب آ گیا اور دوسرے فرقہ کو ایسی شکست آئی
کہ اسی مجلس میں قیصر روم نے ظاہر کر دیا کہ میں نہ اپنی طرف سے بلکہ دلائل کے زور سے
موحد فرقہ کی طرف کھینچا گیا ۔ اور قبل اس کے جو اس مجلس سے اٹھے تو حید کا مذہب اختیار
کر لیا۔ اور اُن موحد عیسائیوں میں سے ہو گیا جن کا ذکر قرآن شریف میں بھی ہے۔ اور
بیٹا اور خدا کہنے سے دستبردار ہو گیا اور پھر تیسرے قیصر تک ہر ایک وارث تخت روم موحد
ہوتا رہا۔ اس سے پتہ لگتا ہے کہ ایسے مذہبی جلسے پہلے عیسائی بادشاہوں کا دستور تھا اور
بڑی بڑی تبدیلیاں ان سے ہوتی تھیں ۔ ان واقعات پر نظر ڈالنے سے نہایت آرزو سے
دل چاہتا ہے کہ ہماری قیصرہ ہند دام اقبالہا بھی قیصر روم کی طرح ایسا ند ہی جلسہ پایہ تخت
میں انعقاد فرماویں کہ یہ روحانی طور پر ایک یادگار ہو گی مگر یہ جلسہ قیصر روم کی نسبت زیادہ
توسیع کے ساتھ ہونا چاہیے کیوں کہ ہماری ملکہ معظمہ بھی اس قیصر کی نسبت زیادہ وسعت
اقبال رکھتی ہیں ۔ اور اس التماس کا ایک یہ بھی سبب ہے کہ جب سے کہ اس ملک کے
لوگوں نے امریکہ کے جلسہ مذاہب سے اطلاع پائی ہے طبعاً دلوں میں یہ جوش پیدا
ہو گیا ہے کہ ہماری ملکہ معظمہ بھی خاص لندن میں ایسا جلسہ منعقد فرمائیں تا کہ اس تقریب
سے اس ملک کی خیر خواہ رعایا اور ان کے رئیسوں اور عالموں کے گروہ خاص لندن پایہ
تخت میں شرف لقاء حضور حاصل کر سکیں اور اس تقریب سے ملکہ معظمہ کو بھی اپنے برٹش
انڈیا کی وفادار رعایا کے ہزار ہا چہروں پر ایک دفعہ نظر پڑ سکے اور چند ہفتہ تک لندن کے
کوچوں اور گلیوں میں ہندوستان کے معزز باشندے سیر کرتے ہوئے نظر آئیں ۔ ہاں
یہ ضروری ہوگا کہ اس جلسہ مذاہب میں ہر ایک شخص اپنے مذہب کی خوبیاں بیان کرے
دوسروں سے کچھ تعلق نہ رکھے۔ اگر ایسا ہوا تو یہ جلسہ بھی ہماری ملکہ معظمہ کی طرف سے
ہمیشہ کے لئے ایک روحانی یادگار ہوگا ۔ اور انگلستان جس کے کانوں تک بڑی خیانتوں

کے ساتھ اسلامی واقعات پہنچائے گئے ہیں ایک سچے نقشہ پر اطلاع پا جائے گا بلکہ انگلستان
کے لوگ ہر ایک مذہب کی سچی فلاسفی سے مطلع ہو جائیں گے۔ یہ بات بھروسہ کرنے کے
لائق نہیں ہے کہ پادریوں کے ذریعہ سے ہندوستان کے مذاہب کی حقیقت انگلستان کو پہنچتی
رہتی ہے کیونکہ پادریوں کی کتابیں جن میں وہ دوسرے مذاہب کا ذکر کرتے ہیں اس کثیف
نالی کی طرح ہیں جس کا پانی بہت سی میل کچیل اور خس و خاشاک ساتھ رکھتا ہے پادری
صاحبان سچائی کی حقیقت کو کھولنا نہیں چاہتے بلکہ چھپانا چاہتے ہیں اور ان کی تحریروں میں
تعصب کی ایسی رنگ آمیزی ہے جس کی وجہ سے انگلستان تک مذاہب کی اصل حقیقت
۲۸) پہنچنا مشکل بلکہ محال ہے۔ اگر ان میں نیک نیتی ہوتی تو وہ قرآن پر ایسے اعتراض نہ کرتے
جو موسیٰ کی توریت پر بھی ہو سکتے ہیں۔ اگر ان کو خدا کا خوف ہوتا تو وہ ان کتابوں کو اعتراض
کے وقت تمسک بھا نہ ٹھہراتے جو مسلمانوں کے نزدیک غیر مسلم اور یقینی سچائیوں سے خالی
ہیں ۔ اس لئے انصاف یہی حکم دیتا ہے کہ اگر سارا یورپ فرشتہ سیرت بھی ہو مگر پادری اس
سے مستثنیٰ ہیں۔ یورپ کے عیسائی جو اسلام کو نفرت اور حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں اس کا
یہی سبب ہے کہ قدیم سے یہی پادری صاحبان خلاف واقعہ قصوں کو پیش کر کے تحقیر کا سبق
ان کو دیتے چلے آئے ہیں۔ ہاں میں قبول کرتا ہوں کہ بعض نادان مسلمانوں کا چال چلن
اچھا نہیں اور نادانی کی عادات ان میں موجود ہیں جیسا کہ بعض وحشی مسلمان ظالمانہ
خونریزیوں کا نام جہا د رکھتے ہیں اور انہیں خبر نہیں کہ رعیت کا عادل بادشاہ کے ساتھ مقابلہ
کرنا اس کا نام بغاوت ہے نہ کہ جہاد ۔ اور عہد توڑنا اور نیکی کی جگہ بدی کرنا اور بے گنا ہوں
کو مارنا اس حرکت کا مرتکب ظالم کہلاتا ہے نہ غازی۔
سو یہ خیالات پادریوں کی بد نمی سے پیدا ہوئے ہیں خدا کی کتاب میں اس کا نشان
نہیں۔ خدا کا کلام ظالمانہ تلوار اٹھانے والوں کے لئے تلوار کی سزا بیان فرماتا ہے نہ کہ
امن قائم کرنے والوں، رعیت پرور اور ہر ایک قوم کو آزادی کے حقوق دینے والوں

آج 10 میں سے 10 باقی