سو اس نے مجھے بھیجا
تحفۂ قیصریہ
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور پھر دوسرا شکر یہ ہے کہ وہ خدا جو کبھی اپنے وجود کو بے دلیل نہیں چھوڑتا وہ ﴿۳۱﴾
جیسا کہ تمام نبیوں پر ظاہر ہوا اور ابتدا سے زمین کو تاریکی میں پا کر روشن کرتا آیا ہے
اس نے اس زمانہ کو بھی اپنے فیض سے محروم نہیں رکھا بلکہ جب دنیا کو آسمانی روشنی
سے دور پایا تب اس نے چاہا کہ زمین کی سطح کو ایک نئی معرفت سے منور کرے اور نئے
نشان دکھائے اور زمین کو روشن کرے۔
سواس نے مجھے بھیجا
اور میں اس کا شکر کرتا ہوں کہ اس نے مجھے ایک ایسی
گورنمنٹ کے سایہ رحمت کے نیچے جگہ دی جس کے زیر
سایہ میں بڑی آزادی سے اپنا کام نصیحت اور وعظ کا ادا کر
رہا ہوں ۔ اگر چہ اس محسن گورنمنٹ کا ہر ایک پر رعایا میں سے شکر
واجب ہے مگر میں خیال کرتا ہوں کہ مجھ پر سب سے زیادہ
واجب ہے کیونکہ یہ میرے اعلیٰ مقاصد جو جناب قیصرہ ہند
کی حکومت کے سایہ کے نیچے انجام پذیر ہو رہے ہیں ہرگز
ممکن نہ تھا کہ وہ کسی اور گورنمنٹ کے زیر سایہ انجام پذیر ہو
سکتے اگر چہ وہ کوئی اسلامی گورنمنٹ ہی ہوتی ۔
اب میں حضور ملکہ معظمہ میں زیادہ مصدع اوقات ہونا نہیں چاہتا اور اس دعا پر
یہ عریضہ ختم کرتا ہوں کہ
اے قادر و کریم اپنے فضل و کرم سے ہماری ملکہ معظمہ کو خوش رکھ جیسا کہ ہم اس
کے سایہ عاطفت کے نیچے خوش ہیں اور اس سے نیکی کر جیسا کہ ہم اس کی نیکیوں اور
احسانوں کے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اور ان معروضات پر کریمانہ توجہ کرنے
کے لئے اس کے دل میں آپ الہام کر کہ ہر ایک قدرت اور طاقت تجھی کو ہے۔
آمین ثم آمین
خاکسار میرزاغلام احمد از قادیان
ضلع گورداسپورہ پنجاب