پیش لفظ

اَلھُدٰی

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بالله الحالي
نحمده و نصلى على رسوله الكريم و على عبده المسيح الموعود
پیش لفظ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب الهدی و التبصرة لمن يرى“ کی تالیف
کا باعث ” الشیخ محمد رشید رضا مدیر المنار ہوا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جب
اعجاز المسيح “ تحریر فرمائی تو مصر کے بعض علماء اور مدیران جرائد ومجلات کو اس کے چند
نسخ ارسال فرمائے ۔ مناظر اور الهلال کے مدیران نے تو اس کی فصاحت و بلاغت کی بہت
تعریف کی مگر الشیخ محمد رشید رضا نے تحقیق کے بغیر ہی لکھ دیا کہ کتاب سہو و خطا سے بھر پور ہے،
اس کی سمع میں بناوٹ سے کام لیا گیا ہے اور لطیف کلام نہیں اور عرب کے محاورات کے خلاف
ہے وغیرہ وغیرہ۔ مزید اس نے یہ لاف زنی کی ان كثيرًا من اهل العلم يستطيعون ان
يكتبوا خيرًا منه في سبعة ايام “ (المنار جلد ۴ صفحہ۶۶۴) یعنی بہت سے اہل علم اس سے بہتر
سات دن میں لکھ سکتے ہیں۔ جب اس کا ریو یو ہندوستان میں شائع ہوا تو اس نے حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کے خلاف از سر نو مخالفت کا ایک طوفان برپا کر دیا۔ تب آپ نے احقاق حق
اور ابطال باطل اور اتمام حجت کے لئے اللہ تعالیٰ سے رہنمائی چاہی تو آپ کے دل میں یہ ڈالا
گیا کہ آپ اس مقصد کے لئے ایک کتاب تالیف فرمائیں اور پھر مدیر المنار اور ہر اس شخص سے
جو ان شہروں سے مخالفت کے لئے اٹھے اس کی مثل طلب کریں۔ چنانچہ آپ نے اللہ تعالیٰ کے
حضور نہایت تضرع اور خشوع و خضوع سے دعا کی، یہاں تک کہ قبولیت دعا کے آثار ظاہر ہوئے
چنانچہ آپ تحریر فرماتے ہیں۔

ii
و وفقت لتأليف ذالك الكتاب۔ فسأرسله اليه بعد الطبع و تكميل
الابواب ۔ فان اتى بالجواب الحسن و احسن الردّ عليه۔ فاحرق كتبی و اقبل
قدميه۔ واعلق بذيله۔ و اكيل الناس بكيله۔ وها انا اقسم برب البرية۔ أُؤَكِّدُ
العهد لهذه الآلية۔
الهدى ۔ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۶۴)
اور مجھے اس کتاب کی تألیف کی توفیق بخشی گئی ۔ سو میں بعد چھپ جانے اور اس کے
بابوں کی تکمیل کے اس کی طرف بھیجوں گا۔ پھر اگر منار نے اس کا جواب خوب دیا اور عمدہ رڈ کیا تو
میں اپنی کتابیں جلا دوں گا اور اس کے پاؤں چوم لوں گا اور اس کے دامن سے چمٹ جاؤں گا
اور پھر لوگوں کو اس کے پیمانہ سے ناپوں گا۔ اور لومیں پروردگار جہاں کی قسم کھاتا ہوں اور اس قسم
سے عہد کو پختہ کرتا ہوں ۔
اس کتاب میں حضور نے یہ پیشگوئی بھی فرمائی۔
و اخفى۔
ام له في البراعة يدطولى سيهزم فلا يُرى ۔ نبأ من الله الذي يعلم السر
الهدی روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۵۴ )
آیا فصاحت و بلاغت میں اسے بڑا کمال حاصل ہے؟ عنقریب وہ گریز کر جائے
گا اور پھر نظر نہ آئے گا یہ پیشگوئی ہے خدا کی طرف سے جو نہاں در نہاں کو جاننے والا ہے۔
علامہ رشید رضا الهدای“ کی اشاعت کے بعد تمیں سال تک زندہ رہا مگر اسے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب الهدی و التبصرة لمن يرى “ جیسی فصيح كتاب
لکھنے کی توفیق نہ ملی۔ الهدی کی تالیف ربیع الاول ۱۳۲۰ھ میں مکمل ہوئی اور ۱۲ رجون ۱۹۰۲ء کو
چھپ کر شائع ہوئی ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب الهدی و التبصرة لمن يرى “ کے پہلے
۶۷ صفحات کا ترجمہ خود سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اردو زبان میں کر کے ایڈیشن اول

iii
میں ہی شامل اشاعت فرمایا اور اس ترجمہ کے آخر پر آپ نے تحریر فرمایا " ولا حاجة الى الترجمة
و الترجمان فانهم يدعون علم اللسان یعنی اب اس سے آگے ترجمہ کی کوئی ضرورت
نہیں اس لئے کہ وہ خود زبان دانی کے مدعی ہیں ۔“
( الهدى و التبصرة لمن يرى، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۳۱۳)
اس سے اگلے عنوان فی ذکر علماء هذا الزمان “ سے آخر تک کا ترجمہ پہلے نہ
تھا۔ مکرم مولانا محمد سعید صاحب انصاری مربی سلسلہ مرحوم نے اس حصہ کا ترجمہ کیا تھا۔ عربک بورڈ
کے اجلاسات میں اس ترجمہ کی نظر ثانی ہوئی۔ ممبران عربک بورڈ کے اسماء یہ ہیں ۔
احباب کی خدمت میں الھدی کا مکمل ترجمہ پیش ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے اہل علم طبقہ کے
لئے رشد و ہدایت کا ذریعہ بناوے۔ آمین

آج 10 میں سے 10 باقی