خلیجی بحران اور اس کے مہلک مضمرات
خلیج کا بحران
11
بسم اللہ الرحمن الرحیم
۱۷ اگست ۱۹۹۰ء
خلیجی بحران اور اس کے مہلک مضمرات
خطبہ جمعہ فرموده ۱۷ اگست ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔مشرق وسطی کے کرب انگیز حالات
شرق اوسط جسے ہم عرفِ عام میں مشرق وسطی بھی کہتے ہیں، اس کے حالات دن بدن خراب
سے خراب تر ہوتے چلے جارہے ہیں اور چونکہ یہ تقریباً تمام تر مسلمان علاقہ ہے، اس لئے تمام دُنیا کے
مسلمانوں کو اس بارے میں تشویش لازمی ہے اور چونکہ وہ مقدس مقامات جو مسلمانوں کو دنیا میں ہر
دوسری چیز سے زیادہ پیارے ہیں یعنی مکہ اور مدینہ جہاں کسی زمانے میں حضرت اقدس محمد مصطفی صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدم پھرا کرتے تھے اور جن کی فضاؤں کو آپ کی سانسوں نے معطر اور مبارک
فرمایا تھاوہ ارضِ مقدسہ بھی ہر طرف سے خطروں اور سازشوں میں گھری ہوئی ہے۔پس اس لحاظ سے آج سارا عالم اسلام گہرا کرب محسوس کرتا ہے لیکن سب سے زیادہ گہرا
کرب در حقیقت جماعت احمدیہ ہی کو ہے کیونکہ آج دنیا میں اسلام کی سچی اور مخلص نمائندگی کرنے والی
جماعت صرف جماعت احمدیہ ہی ہے۔جب میں کہتا ہوں کہ صرف جماعت احمدیہ ہی ہے تو ہو سکتا ہے
کہ کوئی بے خبر انسان اس سے یہ خیال کرے کہ ایک جھوٹی تعلی ہے، ایک دعوی ہے اور ایک ایسی بات
ہے جو دوسرے مسلمان فرقوں کو متنفر کرنے والی ہوگی اور وہ یہ سمجھیں گے کہ یہی اسلام کے علمبر دار اور
ٹھیکے دار بنے پھرتے ہیں۔گویا ہمیں اسلام سے بچی ہمدردی نہیں لیکن جیسا کہ میں حالات
کا تجزیہ آپ
۱۲
۱۷ اگست ۱۹۹۰ء
کے سامنے رکھوں گا اُس سے یہ بات کھل کر واضح ہو جائے گی کہ آج اگر حقیقت میں اسلام کا درد کسی
جماعت کو دُنیا میں ہے تو وہ جماعت احمدیہ ہی ہے۔انصاف اور تقویٰ سے عاری سیاست
آج کے زمانے کی سیاست گندی ہو چکی ہے۔انصاف اور تقویٰ سے عاری ہے۔وہ مسلمان
ریاستیں جو اسلام کے نام پر اپنی برتری کا دعوی کرتی ہیں اُن کی وفا بھی آج اسلامی اخلاق سے نہیں اور
اسلام کے بلند و بالا انصاف کے اصولوں سے نہیں بلکہ اپنی اغراض کے ساتھ ہے۔اسی وجہ سے عالم
اسلام کے طرز عمل میں آپ کو تضاد دکھائی دے گا اور سوائے جماعت احمدیہ کے جتنے بھی دنیا کے فرقے
ہیں آج وہ کسی نہ کسی اسلامی ریاست کے ساتھ دھڑے بناچکے ہیں اور کسی نہ کسی ایک کو اپنی تائید کے
لئے اختیار کر چکے ہیں حالانکہ تقویٰ کا تقاضا یہ ہے کہ صرف اسلامی اقدار سے وفا کی جائے۔اگر اسلام
سے سچی محبت ہو تو محض ان تقاضوں سے وفا کی جائے جو اسلام کے تقاضے ہیں جو قرآن کے تقاضے
ہیں، جو سنت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے تقاضے ہیں اور ان تقاضوں کی روشنی میں جب ہم
موجودہ سیاست پر غور کرتے ہیں تو حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق پر نہ
مسلمانوں کی سیاست کی بنیاد دکھائی دیتی ہے نہ غیروں کی سیاست کی۔غیر قومیں انصاف کے نام پر
بڑے بڑے دعاوی کر رہی ہیں۔گویا وہی ہیں جو دنیا میں انصاف کو قائم رکھنے پر مامور کی گئی ہیں اور اُن
کے بغیر اُن کی طاقت کے بغیر انصاف دنیا سے مٹ جائے گا اور مسلمان ریاستیں اسلام کے نام پر
بڑے بڑے دعاوی کر رہی ہیں مگر جب آپ تفصیل سے دیکھیں تو انصاف کا یعنی اُس انصاف کا جو
قرآن کریم پیش کرتا ہے ایک طرف بھی فقدان ہے اور دوسری طرف بھی فقدان ہے۔کویت پر عراقی قبضہ۔رد عمل اور مہیب خطرات
اب جو صورت حال اس وقت ظاہر ہوئی ہے، میں اب خاص طور پر اُس کے حوالے سے
بات کرتا ہوں۔عراق نے کسی شکوے کے نتیجے میں ایک چھوٹی سی ملحقہ ریاست پر حملہ کر دیا اور اس حملے
۱۳
۷ اسراگست ۱۹۹۰ء
کے نتیجے میں جو مسلمان ریاست پر حملہ تھا آنا فانا پیشتر اس سے کہ دنیا باخبر ہوتی اس پر مکمل قبضہ کر لیا اور
اس کے نتیجے میں اچانک تمام دنیا میں ایک بہیجان برپا ہوا اور وہ لوگ جو اسی قسم کے دوسرے واقعات پر
نہ تکلیف محسوس کیا کرتے تھے، نہ کسی ہیجان میں مبتلا ہوتے تھے، نہ غیر معمولی مدد کے لئے دوڑے چلے
آتے تھے ، کویت کے لئے اُن کی ہمدردیاں اس زور سے چمکی ہیں اور اس شدت کے ساتھ اُن کے
اندر ہیجان پیدا ہوا ہے کہ اس زمانے کی تاریخ میں اس کی کوئی اور مثال دکھائی نہیں دیتی۔یہ جو عرصہ
اب تک گزر چکا ہے اس کے دیگر حالات پر تو میں مزید روشنی نہیں ڈالنی چاہتا جو اخبار بین لوگ ہیں وہ
جانتے ہیں کیا ہورہا ہے مگر محض اس حوالے سے کہ اسلام کے تقاضے یا اسلامی انصاف کے تقاضوں کا
کہاں تک خیال رکھا جا رہا ہے یا کہاں تک موجودہ سیاست ان سے عاری ہے، اس پہلو سے میں چند
باتیں آپ کےسامنے رکھنا چاہتا ہوں۔جب امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے پوری طرح سے بغداد کی حکومت کو غیر مؤثر کرنے
اور گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کے لئے اقدامات شروع کئے تو دن بدن یہ محسوس ہونے لگا کہ یہ عظیم اسلامی
مملکت ایسے خطرناک حالات سے دو چار ہونے والی ہے کہ جس سے
نبرد آزما ہونا اس کے بس میں نہیں
رہے گا۔اس وجہ سے مجھے بھی لازما غیر معمولی طور پر تشویش بڑھتی رہی اور میں بڑی گہری نظر سے جائزہ
لیتا رہا کہ کس قسم کی گفت و شنید چل رہی ہے اور کیا حل پیش کئے جار ہے ہیں۔حال ہی میں جب
شاہ حسین جو شرق اُردن کے بادشاہ ہیں انہوں نے امریکہ کا دورہ کیا تو پہلے تو یہ خیال تھا کہ کوئی خط
لے کر گئے ہیں۔بعد میں پتا لگا کہ خط وطا تو کوئی نہیں ویسے ہی وہ کچھ پیغامات لے کر، کچھ تجاویز لے کر
گئے ہیں۔اس ضمن میں جو ٹیلی ویژن اور ریڈیو اور اخبارات کے ذریعے امریکہ کے صدر نے اور عراق
کے صدر صدام حسین صاحب نے ایک دوسرے کے لئے زبان استعمال کی یا ایک دوسرے پر الزامات
لگائے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حالات کتنے ہیجان آمیز ہیں اور کس حد تک دنیا کی عظیم مملکتوں
کے سربراہ بھی عام وقار سے
اتر کر گھٹیا باتوں پر آجاتے ہیں۔حیرت ہوتی ہے اُن کے بیانات سُن کر
کس طرح ایک دوسرے کے اوپر غلیظ زبان استعمال کی جارہی ہے۔جھوٹا ، گندے کردار والا ،
۱۴
۱۷ اگست ۱۹۹۰ء
دھوکے باز، اس قسم کے الفاظ اور واقعہ اس کے پیچھے یہ ہے کہ ایک چھوٹی سی ریاست پر جو ایک مسلمان
ریاست تھی ، ایک بڑی مسلمان ریاست نے قبضہ کیا ہے۔دنیا میں دوسری جگہ اتنے بے شمار ایسے
واقعات اس سے بہت زیادہ خوفناک صورت میں ظاہر ہوئے ہیں اور ہوتے چلے جارہے ہیں کہ
اُن کو اگر پیش نظر رکھا جائے تو یہ واقعہ اس کے مقابل پر کوئی بھی حیثیت نہیں رکھتا لیکن لازماً اس کے
پیچھے بہت سے محرکات ہیں جن کے نتیجے میں اس کو اتنا غیر معمولی طور پر اچھالا گیا۔بہر حال قبضہ تو ہو چکا اس کے بعد اس قبضے کو ہضم کرنے کا معاملہ تھا اور جتنا شدید رد عمل دنیا
میں ظاہر ہوا ہے اس کے نتیجے میں عراق کے صدر صدام حسین صاحب نے امریکہ کو یہ کہلا کے بھجوایا کہ
اگر تم واقعہ انصاف چاہتے ہو تو پھر اس سارے علاقے میں انصاف برتا جائے اور ہم تیار ہیں کہ ہم
اپنی چھوٹی برادر ریاست کی حکومت کو پہلے کی طرح بحال کرتے ہیں جو خاندان اس ریاست پر فائز تھا
اُس کے سپر د دوبارہ اس ملک کی باگ ڈور کر دیتے ہیں اور پہلے کی طرح تمام حالات بحال کر دیئے
جائیں گے۔اس علاقے میں اور بھی اس قسم کی باتیں ہیں اور بھی اسی قسم کے ناجائز قبضے ہیں جو
تمہارے اتفاق کے ساتھ یا تمہارے اتحاد اور تمہاری سر پرستی کے ساتھ ہوئے ہیں تم اُن کو بھی اس
نا جائز تسلط سے آزاد کراؤ۔مثلاً اُردن کے مغربی ساحل پر یہود کا جو قبضہ ہے جسے دن بدن وہ زیادہ
مستحکم کرتے چلے جارہے ہیں اور اب روسی مہاجرین کو وہاں آباد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس
علاقے پر بھی غیروں کا قبضہ ہے بلکہ ایسے غیروں کا قبضہ ہے جو ہم مذہب بھی نہیں۔ایسے غیروں کا قبضہ
ہے جن سے عرب کو شدید دشمنی ہے اور اس قبضے کو وہ مستقل صورت دیتے چلے جارہے ہیں اور تمہارے
مغرب کے اخلاق نے اس ضمن میں کوئی رد عمل نہیں دکھایا۔مغرب کے انصاف کے تصور کے سر پر
جوں تک نہیں رینگی اس لئے اُس کو بھی شامل کرو اور پھر شام (Syria) ایک اسلامی ملک ہے اُس
نے لبنان میں اپنی فوجیں بھیجیں، وہاں تسلط کیا۔بار بار جب چاہے وہاں فوجیں بھجواتا ہے اور جو
چاہے وہاں کرتا ہے اُس کو بھی باز رکھا جائے اور اس کی فوجوں کو واپسی کے لئے مجبور کیا جائے۔اس قسم
کے یہ واقعات جو اسی علاقے سے تعلق رکھنے والے ہیں اُن کو ساتھ ملا کر غور ہونا چاہئے۔جہاں تک
۱۵
۱۷ اگست ۱۹۹۰ء
صدام حسین صاحب کی اس بات کا تعلق ہے، نہایت معقول ہے اور اگر انصاف کے تقاضوں کے
پیش نظر بات کرنی ہے تو پھر خصوصیت کے ساتھ اس علاقے میں رونما ہونے والے سارے واقعات
کو یکجائی صورت میں دیکھنا ہوگا۔انصاف کا دہرا معیار اور ظالمانہ پروپیگنڈا
اسی تعلق میں کچھ اور باتیں بھی ہیں۔صدام حسین صاحب نے اگر انصاف اور تقویٰ کی
نظر سے دیکھا جائے تو کویت پر جو حملہ کیا ہے اس کی کوئی جائز وجہ نہیں ہے لیکن جیسا کہ بیان کیا گیا
ہے اُس سے کم جائز وجہ یہودیوں کے پاس ہے کہ وہ اردن کے مغربی ساحل پر قبضہ مستقل بنالیں
اور اس علاقے کو ہمیشہ کے لئے ہتھیا لیں لیکن اس کے علاوہ بھی بعض مظالم اُن کی طرف منسوب
ہوئے۔مثلاً مغربی پریس نے یہ بات بہت ہی بڑھا چڑھا کر پیش کی کہ ایک انگریز کو نکلنے کی کوشش میں
سرحد پار کرتے ہوئے یعنی ملک چھوڑنے کی کوشش میں انہوں نے گولیوں سے ہلاک کر دیا۔یہ ایک
واقعہ ہے۔اس کے مقابل پر لبنان میں یا دیگر علاقوں میں یہود نے جو مسلسل مظالم کئے ہیں اور پھر
یہودی ہوائی جہازوں نے عراق ہی کے ایٹمی پلانٹس کو جس طرح دن دھاڑے بڑی بے حیائی کے
ساتھ تباہ و برباد کیا، ان سارے واقعات کو مغربی دنیا نے نظر انداز کیا ہوا ہے اور اس کے خلاف ایک
انگلی تک نہیں اُٹھائی۔ایک علاقے میں ایک شخص مارا جاتا ہے،اس کے اوپر دنیا کے سارے اخبارات،
ریڈیو، ٹیلی ویژن پر شور پڑ جاتا ہے کہ ظلم کی حد ہو گئی ہے۔ہزار ہا بوڑھے، بچے ، جوان جو کیمپوں میں
بالکل نہتے پڑے ہوئے ہیں اُن کو جب بالکل مظلوم حالت میں تہہ تیغ کر دیا جاتا ہے اور بچوں کے سر
پتھروں سے ٹکرا ٹکرا کر پھوڑے جاتے ہیں، بلبلاتی ہوئی ماؤں کے سامنے اُن کے بچے ذبح کئے
جاتے ہیں اور پھر ان ماؤں کی باری آتی ہے۔لبنان کے ایک کیمپ میں اتنا ہولناک واقعہ گزر گیا
ہے
اور اس پر کسی نے کوئی شور نہیں مچایا۔تو سوال یہ ہے کہ کیا یہ انصاف کی باتیں ہیں یا اور باتیں ہیں۔محرکات اگر انصاف پر مبنی ہیں تو پھر انصاف تو ایک ہی نظر سے سب دنیا کو دیکھتا ہے۔انصاف کے
۱۶
۱۷ اگست ۱۹۹۰ء
پیمانے
بدلا نہیں کرتے۔اسی طرح عراق میں یہ مشہور کیا گیا کہ بعض انگریز ایئر ہوسٹسز (Air Hostesses)
کے ساتھ وہاں کے فوجیوں نے انتہائی بہیمانہ سلوک کیا اور اُن کی آبروریزی کی اور اس پر بہت شور پڑا
ہے۔کشمیر میں گزشتہ کئی مہینوں سے مسلسل مسلمان عوام اور غریب عورتوں اور بچوں پر شدید مظالم
توڑے جا رہے ہیں اور آبرو ریزی کے واقعات اس کثرت سے ہو رہے ہیں اور ایسے دردناک
واقعات ہیں کہ وہ جو مجھے اطلاعیں ملتی ہیں ان کو پڑھ کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں اور دل لرز اٹھتا ہے
کہ ایسے بہیمانہ اور سفا کا نہ سلوک بھی دنیا میں کئے جاسکتے ہیں۔کون سے مغربی ممالک ہیں جنہوں نے
اس معاملے پر ہندوستان کو ملامت کا نشانہ بنایا ہو اور کون سا مغربی میڈیا ہے جس نے ان باتوں کو
نمایاں کر کے دنیا کے سامنے پیش کیا ہو؟ جہاں روزانہ بیسیوں ایسے ظالمانہ واقعات ہوتے ہیں اور
ہوتے چلے جارہے ہیں اُن سے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں اور یہ واقعہ جو کہا جاتا ہے کہ عراق میں ہوا ہے،
اس کے اوپر اتنا شور پڑا اور اس شور کے مدھم ہونے سے پہلے ہی یہ بات بھی ظاہر ہوگئی کہ وہ سب
جھوٹ تھا اور ایک فرضی بات تھی۔دوسری طرف عراق بھی جو اسلامی انصاف کے تقاضے ہیں اُن پر پورا نہیں اتر رہا۔اسلام
ہرگز اجازت نہیں دیتا کہ خواہ لڑائی ہو اور خواہ جس قوم سے تمہاری لڑائی ہو رہی ہے، اُس قوم سے تعلق
رکھنے والے لڑائی کے دوران تمہارے مُلک میں آباد ہوں تم ان کو کسی قسم کا Hostage بناؤ، کسی قسم
کی سودا بازی کے لئے ان کو استعمال کر دیا اُن پر کوئی ایسا ظلم کرو جو تقویٰ کے خلاف ہے یعنی ظلم فی ذاتہ
تقویٰ کے خلاف ہے۔مراد یہ ہے کہ اُن کے ساتھ ہر قسم کی زیادتی سے اسلام منع کرتا ہے۔اخلاق سے عاری سیاست کے شاخسانے
حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی ساری زندگی اور اس زندگی میں ہونے
والے تمام غزوے گواہ ہیں کہ ایک بھی ایسا واقعہ نہیں ہوا کہ جس قوم کے ساتھ اسلام کی فوجیں
برسر پیکار تھیں اُن کے آدمی جو مسلمانوں کے قبضہ قدرت میں تھے اُن سے ایک ادنی بھی زیادتی ہوئی
۱۷
۱۷ اگست ۱۹۹۰ء
ہو، وہ کلیۂ آزاد تھے۔جس طرح چاہتے زندگی بسر کرتے اور کسی ایک شخص نے ، کسی فرد واحد نے بھی
اُن پر
کبھی کوئی ظلم نہیں کیا بلکہ اسلام تو یہ تقاضا کرتا ہے کہ اگر کوئی پناہ مانگتا ہے تو خواہ وہ دشمن قوم
سے تعلق رکھنے والا ہو اُس کو پناہ دو لیکن عراق نے اسلام کے اس اعلیٰ اخلاق کے پیمانے کو کلیپ
نظر انداز کرتے ہوئے اعلان کیا کہ تمام برٹش قوم سے تعلق رکھنے والے جو کسی حیثیت سے کویت
میں یا عراق میں زندگی بسر کر رہے تھے اور تمام امریکن جوان علاقوں میں موجود تھے اُن کو نہ ملک
چھوڑنے کی اجازت ہے، نہ اپنے گھروں میں رہنے کی اجازت ہے، وہ فلاں فلاں ہوٹل میں اکٹھے
ہو جائیں۔اسی طرح دیگر غیر ملکیوں کو بھی جو اسلامی ممالک سے تعلق رکھنے والے ہیں اُن کو بھی
باہر نکلنے کی اجازت نہیں۔اب ظاہر بات ہے کہ جس طرح یہ معاملہ آگے بڑھ رہا ہے، ان کو Hostages کے طور
پر استعمال کیا جائے گا۔اب یہ بات اپنی ذات میں کلیہ اسلامی اخلاق تو درکنار، دُنیا کے عام مروجہ
اخلاق کے بھی خلاف ہے اس لئے اخلاق ہیں کہاں؟ آج کی سیاست میں کونسا ایک ملک ہے خواہ وہ
اسلامی ہو یا غیر اسلامی ہو جس کے متعلق ہم یہ کہہ سکتے ہوں کہ یہ تقویٰ کے اعلیٰ معیار پر پورا اترتا ہویا
اسلامی اخلاق کے ادنی معیار پر بھی پورا اترتا ہو۔ہر طرف رخنے ہیں۔اب حال ہی میں یہ جو
Unitednation کے ریزولیوشنز کو بہانہ بنا کر تمام طرف سے عراق کا Blockage کیا گیا یعنی
فوجی اقدام کے ذریعے عراق میں چیزوں کا داخلہ بھی بند کیا گیا اور وہاں سے چیزوں کا نکلنا بھی بند کیا
گیا۔اس میں دو قسم کی اخلاقی زیادتیاں ہوئی ہیں جو بہت ہی خطرناک ہیں۔ایک یہ کہ یونائیٹڈ نیشنز
نے ہر گز کھانے پینے کی اور ضروریات زندگی کی اشیاء کو بائیکاٹ میں شامل نہیں کیا تھا۔دوسرے
یونائیٹڈ نیشنز نے ہرگز یہ فیصلہ نہیں کیا تھا کہ اگر کوئی ملک بائیکاٹ نہ کرنا چاہے تو اُسے زبر دستی بائیکاٹ
کرنے پر مجبور کیا جائے۔اب ان دونوں باتوں میں امریکہ بھی اور انگلستان بھی یہ کھلی کھلی دھاندلی کر
رہے ہیں۔ایک طرف عراق پر بداخلاقی کا الزام ہے جو ہم مانتے ہیں کہ اسلامی نقطہ نظر سے بداخلاقی
ہے، لیکن دوسری طرف اس دوسرے سانس میں خود ایک ایسی خوفناک بد اخلاقی کے مرتکب ہوتے ہیں
کا بحران
۱۸
۱۷ اگست ۱۹۹۰ء
جو بظاہر ڈپلومیسی کی زبان میں لپٹی ہوئی اور اتنی نمایاں طور پر خوفناک دکھائی نہیں دیتی مگر امر واقعہ یہ ہے
کہ بغداد کی حکومت نے جو چار ہزار انگریز اور دو ہزار امریکن یا اس کے لگ بھگ جتنے بھی ہیں اُن
لوگوں کو پکڑ کر اپنے پاس Hostage کے طور پر رکھا ہوا ہے۔اگر ان کو بالآ خر خدانخواستہ ظالمانہ طور پر
وہ ہلاک بھی کر دیں تو بھی یہ ظلم جو انگریز اور امریکہ مل کر عراق پر کر رہے ہیں یہ اُس سے بہت زیادہ
بھیا نک مُجرم ہے۔وجہ یہ ہے کہ اب اس جرم کے دائرے میں یعنی اس جرم کے نشانے کے طور پر
Jorden کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔شرق اُردن ایک ایسا ملک ہے جو ہمیشہ مغرب کا وفادار رہا ہے بلکہ قابلِ شرم حد تک وفادار
رہا ہے اور سب سے زیادہ وفادار اس علاقے میں جو اسلامی ریاست تھی وہ یہی ریاست تھی۔ویسے تو وفا
میں سعودی عرب ان سے بڑھ کر ہے لیکن اس کا معاملہ صرف وفا کا نہیں۔سعودی عرب کے تمام
مفادات امریکن مفادات کے ساتھ ہم آہنگ ہو چکے ہیں اور ایک ہی چیز کے دو نام بنے ہوئے ہیں
اس لئے وہاں وفا کا سوال نہیں مگر شرق اردن جو ایک چھوٹا ملک ہے، یہ واقعہ ایک لمبے عرصے سے
مغربی دنیا کا مشہور وفا دار ملک چلا آ رہا ہے۔انگریزوں کے ساتھ بھی گہرے دوستانہ بلکہ برادرانہ
مراسم، امریکنوں کے ساتھ بھی اور اب تک ان کی اپنی فہرستوں میں اس ملک کا نام ہمیشہ وفاداروں
میں سرِ فہرست رکھا جاتا رہا۔شرق اُردن کی مشکل یہ ہے کہ اگر وہ عراق کے ساتھ اقتصادی بائیکاٹ
کرے تو خود مرتا ہے اور اس کے لئے زندگی کا کوئی اور چارہ نہیں رہتا اور پھر اگر اس کے نتیجے میں عراق
اسے بہانہ بنا کر اس پر قبضہ کرنا چاہے تو شرق اردن میں اتنی طاقت بھی نہیں کہ چند گھنٹے اُس کا مقابلہ کر
سکے اس لئے اُن کی یہ مجبوری ہے مگر اس مجبوری کو کلیۂ نظر انداز کرتے ہوئے مغرب نے شرق اردن کو
بھی اپنے جرم کا نشانہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور یہ دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ اگر تم نے عراق کا
Blockage کرنے میں ہماری مدد نہ کی تو ہم تمہارا Blockage کریں گے اور اس
Blockage میں چونکہ خوراک شامل ہے اس لئے بے شمار انسانوں کو ایڑیاں رگڑا رگڑا کر بھوکوں
مارنے کا منصوبہ ہے یہاں تک کہ وہ کلیہ ذلیل اور رسوا ہو کر اپنے ہر مؤقف سے پیچھے ہٹ جائے۔خواہ
۱۹
۱۷ اگست ۱۹۹۰ء
و پینی بر انصاف ہو یا بنی بر انصاف نہ ہو اور صرف یہی نہیں اس کے بعد اور بھی بہت سے بدارا دے ہیں
جن کے تصور سے بھی انسان کی رُوح کانپ اُٹھتی ہے۔صورت حال کے انتہائی مہلک مضمرات
اس لئے سوال یہ ہے کہ کہاں انصاف ہے؟ مغربی دنیا چونکہ ڈپلومیسی جس کو اسلامی
اصطلاح میں دجل کہا جاتا ہے، دجل میں ایک درجہ کمال تک پہنچی ہوئی ہے، آج تک بنی نوع
انسان میں کبھی دجل کو اس بلندی تک نہیں پہنچایا گیا جس بلندی تک آج کی مغربی دنیا ڈپلومیسی اور
سیاست کے نام پر دجل کو اپنے عروج تک پہنچا چکی ہے اس لئے اُن کے جرائم ہمیشہ پردوں میں
لیٹے رہتے ہیں، ان کی زبان میں سلاست ہوتی ہے اور پرو پیگنڈے کے زور سے اپنی باتیں اس
طرح پیش کرتے ہیں کہ ان میں کچھ معقولیت دکھائی دینے لگتی ہے۔بہر حال ایک طرف تو یہ حال
ہے کہ یہ جو بحران ہے وہ دن بدن گہرا ہوتا چلا جا رہا ہے اور بہت سے خطرات ایسے ہیں جو سر اُٹھا کر
ظاہر ہونے لگے ہیں اور بہت سے ایسے خطرات ہیں جو ابھی سرا تا نہیں اُٹھا سکے کہ عام انسانی نظر اُن کو
دیکھ سکے لیکن اگر آپ گہری نظر سے مطالعہ کریں تو آپ کو وہ دکھائی بھی دے سکتے ہیں۔ہمارا ایک چھوٹا
سا مچھلیوں کا تالاب ہوا کرتا تھا، جب ہم وہاں جاتے تھے تو پہلی نظر سے تو صرف پانی کی سطح دکھائی دیا
کرتی تھی پھر وہ مچھلیاں نظر آنے لگتی تھیں جو Surface کے قریب یعنی سطح کے قریب آ کر سر ٹکراتی
ہیں لیکن جب غور سے دیکھتے تھے تو پھر سطح سے نیچے تہہ تک آہستہ آہستہ وہ مچھلیاں بھی دکھائی دینے لگتی
تھیں جو پہلی اور دوسری نظر میں دکھائی نہیں دیتی تھیں۔تو دُنیا کے سیاسی معاملات کا بھی یہی حال ہؤا
کرتا ہے۔ایک سطحی نظر ہے جس سے عوام الناس دیکھتے ہیں۔کچھ دیر کے بعد اُن کو وہ سر اٹھاتی ہوئی
مچھلیاں بھی دکھائی دینے لگتی ہیں لیکن اگر مومن کی نظر سے اور فراست کی نظر سے دیکھا جائے تو پاتال
تک کے حالات دکھائی دینے لگتے ہیں۔اس پہلو سے ابھی بہت سے خطرات ایسے ہیں جو آپ کے
سامنے ظاہر نہیں ہوئے اور وقت اُن کو ظاہر کرے گا لیکن میری دُعا ہے اور میں آپ کو بھی اِس دُعا میں
شامل کرنا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان خطرات کو عالم اسلام کے سر سے ٹال دے۔
۲۰
۱۷ اگست ۱۹۹۰ء
اب مسلمانوں کے گروہوں کا جہاں تک حال ہے یا مسلمانوں کے رد عمل کا جہاں تک حال
ہے یہ ایک نہایت ہی خوفناک اور افسوسناک رد عمل ہے۔میں نے ایک پچھلے خطبے میں یہ بات بہت
کھول کر عالم اسلام کے سامنے پیش کی تھی اور اخباروں میں بھی وہ بیان جاری کئے خواہ وہ شائع ہوئے
یا نہ ہوئے لیکن میں نے ہدایت کی تھی کہ مسلمان سربراہوں کو اُن ہدایات کا خلاصہ یا اُن مشوروں کا
خلاصہ ضرور بھجوادیا جائے۔خلاصہ اُس کا یہ تھا کہ قرآن
کی تعلیم کی طرف لوٹیں کیونکہ قرآن کریم یہ فرما تا
ہے کہ فَإِنْ تَنَازَعْتُمُ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللهِ وَالرَّسُولِ ( النساء: ٢٠) جب تم
آپس میں اختلاف کیا کرو تو محفوظ طریق کار یہی ہے جس میں امن ہے کہ خدا اور اس کے رسول کی
طرف بات کولوٹا یا کرو۔قرآن اور سنت جس طرف چلنے کا مشورہ دیں اسی طرف چلو اور اسی میں تمہارا
امن ہے اور اسی میں تمہاری بقا ہے۔اس لئے بجائے اس کے کہ دُنیا کے سیاستدانوں کے ساتھ جوڑ توڑ
کر کے اپنے معاملات طے کرنے کی کوشش کرو، قرآنی تعلیم کی طرف لوٹو اور قرآن کریم نے جو طریق
کار واضح طور پر کھول کر بیان فرمایا ہے اس سے روشنی حاصل کرو اور وہ یہ ہے کہ صرف ایک قوم کے
مسلمان نہیں بلکہ ہر ایسے جھگڑے کے وقت جس میں دو مسلمان ممالک ایک دوسرے سے برسر پیکار
ہونے والے ہوں، تمام مسلمان ممالک اکٹھے ہو کر سر جوڑ کر اُس ایک ملک پر دباؤ ڈالیں جو شرارت کر
رہا ہو اُن کے نزدیک اور پھر انصاف کے ساتھ اُن دونوں کے معاملات سُن کر صلح کرانے کی کوشش
کریں۔اگر اس کے باوجود صلح نہ ہو اور ایک دوسرے پر حملہ کرتا ہے تو یہ مسلمان ممالک کا کام ہے کہ وہ
اس ایک ملک کا مقابلہ کریں اور غیروں سے مدد کا کہیں ذکر نہیں فرمایا گیا۔اگر اس تعلیم کو پیش نظر رکھا
جاتا تو آج جو یہ حالات بد سے بدتر صورت اختیار کر چکے ہیں اور نہایت ہی خطرناک صورت اختیار کر
چکے ہیں ان کی بالکل اور کیفیت ہوتی۔قرآن کریم کی اس تعلیم سے میں یہ سمجھتا ہوں اور مجھے کامل یقین ہے کہ اگر اس پر عمل کیا
جائے تو ایک مسلمان ملک خواہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو اس کے مقابل پر سارے مسلمان ملک مل کر یہ
اجتماعی طاقت ضرور رکھیں گے اور ہمیشہ رکھتے رہیں گے کہ اگر وہ اپنی ضد پر قائم ہو تو اُسے بزور د با دیا
۲۱
۱۷ اگست ۱۹۹۰ء
جائے اور اس کی انا توڑنے پر اُسے مجبور کر دیا جائے۔اگر ایسا نہ ہوتا تو قرآن کریم یہ تعلیم نہ دیتا۔یہ ایسی واضح اور قطعی تعلیم ہے جس میں اس بات کی ضمانت دی گئی ہے کہ کوئی اسلامی ملک خواہ
کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اگر وہ سرکشی دکھاتا ہے اور تم باقی مسلمان ملک قرآنی تعلیم کے مطابق
معاملات طے کرانے کی کوشش کرتے ہو اور وہ ضد کرتا ہے اور بغاوت اختیار کرتا ہے تو تمہاری اجتماعی
طاقت اُسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گی۔یہ خوشخبری ہے جو قرآن کریم نے ہمیشہ کے لئے دی ہے اور
یہ خوشخبری آج بھی صادق آتی ہے اگر اس سے فائدہ اُٹھایا جائے لیکن صورت حال یہ ہے کہ نہ صرف
سعودی عرب نے اپنے سر پرستوں کو فوری طور پر مداخلت کی دعوت دی اور ان کی فوجیں یعنی امریکہ
کی اور انگلستان کی فوجیں وہاں پہنچنی شروع ہوئیں بلکہ تمام دنیا کی بڑی بڑی حکومتوں کو انہوں نے
ان بڑی طاقتوں کو مجبور کیا یا آمادہ کیا کہ وہ بھی کچھ نہ کچھ حصہ ڈالیں۔چنانچہ مشرق بعید سے بھی،
دور دراز سے کچھ نیول یونٹس یا ہوائی جہازوں کے یونٹس یا کچھ فوجی ہر طرف سے وہاں پہنچنے شروع
ہوئے تا کہ تمام دنیا ایک طرف ہو جائے اور عراق اور اس کا ایک آدھ ساتھی ، شرق اُردن کو ایک
طرف کر دیا جائے اور اب تک یہ کہا جا رہا ہے کہ یہ سب دفاعی اقدامات ہیں اور خطرات کو پھیلنے
سے روکنے کے لئے ان کی حد بندی کی جارہی ہے۔دوسرا اس کا پہلو یہ ہے کہ اکثر مسلمان ممالک
ان بڑے ممالک کے دباؤ کے نیچے آ کر مجبور ہو چکے ہیں یا اپنی خود غرضیوں کی وجہ سے اس بات پر
بطیب خاطر شرح صدر کے ساتھ آمادہ ہو چکے ہیں کہ وہ بھی اپنی فوجیں وہاں بھیجیں۔یہاں تک کہ
پاکستان کی حماقت کی حد ہے کہ پاکستان بھی ان مسلمان ممالک میں شامل ہو گیا ہے جس نے
سعودی عرب اپنی فوجیں بھجوانے کا وعدہ کیا ہے یعنی ایسی فوج جو امریکہ اور انگلستان کی فوجوں کے
ساتھ مل کر مسلمان ملک عراق کے خلاف لڑے گی۔عالم اسلام کے خلاف انتہائی گہری سازش
یہ صورت حال بہت زیادہ سنگین ہوتی چلی جارہی ہے اور یہ خیال کرنا کہ یہ ساری کاروائیاں
۲۲
۱۷ اگست ۱۹۹۰ء
اور اتنی بڑی تیاریاں صرف سعودی عرب کو بچانے کے لئے کی جارہی ہیں ، بہت پرلے درجے کی
حماقت ہوگی۔اس سے زیادہ سادگی نہیں ہو سکتی کہ انسان یہ خیال کرے کہ اتنے بڑے ہنگامے جو دُنیا
میں برپا ہو رہے ہیں، تمام طرف سے Naval Blockadge ہورہے ہیں اور نہایت خطرناک
قسم کے جنگی طیارے جو آج تک کبھی کسی محاذ پر استعمال نہیں ہوئے وہ بھی وہاں پہنچائے جارہے ہیں
اور جدید ترین جنگی ہتھیار وہاں اکٹھے کئے جارہے ہیں یہ صرف سعودی عرب کو عراق سے بچانے کے
لئے کیا جا رہا ہے۔مجھے جو خطرہ نظر آرہا ہے وہ یہ ہے کہ سعودی عرب کے بہانے عراق کو چاروں
طرف سے کلیۂ نہتا کرنے کے بعد اسرائیل کو اجازت دی جائے گی کہ وہ عراق پر حملہ کرے اور
Jorden نے اگر یہی رستہ اختیار کیا جو اس وقت اختیار کئے ہوئے ہے یعنی اپنی مجبوری کی وجہ سے
عراق کے ساتھ ہے تو اُن کے لئے یہ بہت بڑا بہانہ موجود ہے کہ اس وجہ سے کہ Jorden ان کے
ساتھ شامل نہیں ہو رہاJorden کو سزا دی جائے اور اس کی سزا یعنی بقیہ آدھی سزا یہ ہوگی کہ جس
طرح اُردن کے مغربی کنارے پر یہود قابض ہو گئے ،Jorden کے باقی علاقے پر بھی جس حد تک
ممکن ہے یہود قابض ہو جائیں اور جس حد تک تیزی کے ساتھ عراق وہاں پہنچ سکتا ہے اُس کے کچھ
علاقے پر عراق قابض ہو جائے اور اس کے بعد پھر عراق کو شدید سزادی جائے۔اس ضمن میں یہ خطرہ
ہے کہ کچھ عرصے تک یہ دباؤ بڑھایا جائے گا اور بھوک سے مجبور کر کے ان
کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جائے گا
اور اس دوران اگر کسی وقت مناسب سمجھا گیا تو ایک اشارے پر اسرائیل کو اجازت دی جاسکتی ہے اور
یہ سب کہہ سکتے ہیں کہ ہم تو مسلمان فوجوں کے ساتھ مل کر یہاں حفاظت کے لئے بیٹھے ہوئے ہیں۔ہمارا تو اس میں دخل ہی کوئی نہیں اور ہمارے ان فوجی اقدامات کے ساتھ تمام عالم اسلام کا اتفاق
شامل ہے اور ہماری طرف سے تو کوئی زیادتی نہیں ہوئی، یہ عراق اور اسرائیل کے درمیان کے
معاملات ہیں۔یہ آپس میں طے کرتے رہیں ہم تو بیچ میں دخل نہیں دیں گے اور مسلمان ممالک کی
فوجیں چونکہ یہاں مقفل ہو چکی ہوں گی اس لئے دوسرے مسلمان ممالک اگر چاہیں بھی تو الگ ہو کر
اسرائیل کے مقابلے کے لئے عراق کی کوئی مدد نہیں کر سکیں گے۔اگر یہ نہ ہو تو اس کے علاوہ بھی یہ خطرہ