حبل اللہ کو مضبوطی سے پکڑنے کا قرآنی حکم
خلیج کا بحران, حصہ 2
۱۲۱
۲۳ نومبر ۱۹۹۰ء
اس لئے کہ عرب تھے اس لئے وہ جنگ عرب اور عجم کی جنگ بن گئی۔اس طرح انہوں نے عراق کی
حمایت کی لیکن نام اسلام کا استعمال کیا کہ ظلم ہو رہا ہے۔ایک ایسا ملک جو حقیقت میں اسلام سے دور جا
پڑا ہے وہ مسلمانوں اور عربوں پر حملہ کر رہا ہے یعنی دہرا گناہ کر رہا ہے اور اب آپ دیکھ لیں کہ عالم
اسلام ( یعنی سنی عالم اسلام کہہ لیں یا عرب عالم اسلام ) عین بیچ سے دو نیم ہو چکا ہے اور بہت سے
عرب مسلمان ممالک مل کر ایک بہت بڑے مسلمان ملک عراق کے مقابل پر اکٹھے ہو گئے ہیں
اور جنگ کی آگ بھڑ کنے کو تیار بیٹھی ہے جس کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے کہ اس وقت تم آگ کے
کنارے پر کھڑے تھے، اللہ تھا جس نے اس سے تمہیں بچالیا۔پس ابھی اس آگ کے گڑھے میں یہ
پڑے نہیں ہیں لیکن اگر قرآن کریم پر ان کا ایمان ہے اور اس آیت کا مطالعہ کرتے ہیں تو اس کے
حوالے سے میں ان سب سے عاجزانہ التجا کرتا ہوں اور بڑی شدت سے التجا کرتا ہوں کہ خدا کے
واسطے اس آیت کے درس آج کل اپنی مساجد میں ، اپنے ریڈیو پر، اپنے ٹیلیویژنز پر ، اپنے اخبارات
میں دیں اور اپنے ملکوں کے باشندوں کو بتائیں کہ قرآن کریم تم سے کیا توقع کرتا ہے اور اگر تم لڑپڑے
تو پھر ہرگز تمہاری موت اسلام کی موت نہیں ہوگی۔قرآن سچا ہے تمہارے دعوے جھوٹے ہو سکتے ہیں۔ی ناممکن ہے کہ قرآن جھوٹا نکلے اور تمہارے دعوے سچے ہوں
قرآن کریم فرماتا ہے: لَا تَفَرَّقُوا ہر گز تفرقہ نہ اختیار کرنا۔خدا کی رسی کو اکٹھے مضبوطی
سے تھامے رکھو اور یہی چیز ہے جو تمہیں جنگوں کی ہلاکتوں اور جنگوں کے عذاب سے بچا سکتی ہے۔پس تمام دنیا میں احمدیوں کو مسلمانوں کی توجہ اس طرف مبذول کرانی چاہئے کہ تمہیں
ہلاکت سے بچانے کا نسخہ قرآن کریم کی ان آیات میں ہے جن کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے ان پر
غور کرو، خدا کا خوف کرو اور مسلمان، مسلمان کی گردن کاٹنے سے اپنے ہاتھ کھینچ لے کیونکہ نہ مقتول کی
موت اسلام کی ہوگی اور نہ قاتل خدا کے نزدیک غازی ٹھہرے گا بلکہ ایک مسلمان کو قتل کرنے والا
قرار دیا جائے گا اور اگر اس قتل میں غیر قوموں کو بھی وہ اپنا شریک کرلیں ، غیر مسلموں کو بھی آواز دے
کر بلائیں کہ آؤ اور ہمارے بھائیوں کی گردن اڑانے میں ہماری مدد کرو تو پھر یہ اور بھی زیادہ
۱۲۲
۲۳ نومبر ۱۹۹۰ء
بھیانک شکل بن جاتی ہے پس دعاؤں کا تو وقت ہے کیونکہ دعاؤں کے بغیر دلوں کے قفل کھل نہیں
سکتے۔محض نصیحت کی کنجی سے دل نہیں کھلا کرتے جب تک خدا تعالیٰ کی طرف سے توفیق نصیب
نہ ہو۔پس دعا ئیں بھی کریں اور کوشش بھی کریں اور مسلمانوں کی توجہ بار باران آیات کریمہ کی طرف
مبذول کرائیں اور ان
کو بتائیں کہ اسی میں تمہاری زندگی ہے اور اس سے روگردانی میں تمہاری موت
ہے لیکن ایسی درد ناک موت ہے جس کے متعلق قرآن کریم کی یہ آیت گواہی دے گی کہ جب تم
مرے تھے تو تقویٰ کا حق ادا کرنے والے نہیں تھے۔جب تم مرے تھے تو اسلام کی حالت میں نہیں
تھے۔پس تمہاری زندگی مسلمان کہلا کر اسلام کے اوپر چلنے کی کوشش کرتے ہوئے اب بظاہر اسلام
کے نام پر جان دینے کے باوجود اگر یہ بد نصیب انجام تمہارا ہوا کہ خدا کا کلام تم پر گواہ بن کر کھڑا
ہو جائے کہ اے ایمان کی باتیں کرنے والو، اے تقویٰ کی باتیں کرنے والو، اے اسلام کی باتیں
کرنے والو، خدا کا کلام گواہ ہے کہ تم نے نہ ایمان کا مزا چکھا ہے ، نہ تقویٰ کا معنی جانتے ہو ، نہ تم
اسلام کی بات کرنے کا حق رکھتے ہو۔پس بہت ہی خطرناک وقت ہے جو ہم اپنی آنکھوں کے سامنے کھڑا دیکھ رہے ہیں۔پس تمام دنیا میں ایک ہی جماعت ہے جو خدا تعالیٰ کی خلافت کی رسی سے وابستہ ہے۔اس
حَبْلُ الله سے وابستہ ہے جس نے محمد رسول علی
ﷺ اور آپ کی شریعت سے عہد وفاباندھ کر ا کٹھے ہو
کر ایک ہی ہاتھ پر جمع ہو کر اس آیت کے مضمون کا حق ادا کر دیا ہے اور حَبْلُ اللہ کو جَمِيعًا
اجتماعی طور پر چمٹ گئے ہیں۔پس نہ صرف یہ کہ آپ چمٹے رہیں بلکہ دوسروں کو بھی نجات کی دعوت دیں اور اس رسی کی
طرف بلائیں جو زندگی کی واحد ضمانت ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ سننے
والوں
کو بھی توفیق عطا فرمائے کہ وہ اس مضمون
کو سمجھیں اور اس پر عمل کریں اور یہاں سے اپنے زندگی کا
آب حیات حاصل کریں کیونکہ اس کے سوازندگی کا کوئی اور ذریعہ باقی نہیں رہا۔آمین۔