عالم اسلام کے لئے دعا کی تحریک

خلیج کا بحران

۳۵۹
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عالم اسلام کے لئے دعا کی تحریک
( خطبه جمعه فرموده ۱۵ / مارچ ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن سے ایک اقتباس )
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔۱۵ مارچ ۱۹۹۱ء
اس رمضان میں خصوصیت سے عالم اسلام کے لئے دعا کی ضرورت ہے۔بہت سے امور
میں گزشتہ خطبات میں آپ کے سامنے کھول کر رکھ چکا ہوں۔بہت سے ایسے خطرات ہیں جو مجھے
دکھائی دے رہے ہیں لیکن ان کی تفصیل میں جانے کا وقت نہیں تھا بلکہ بعض کا تو میں ذکر بھی نہیں کر سکتا
لیکن بعض اشاروں میں ان کے متعلق باتیں ہو چکی ہیں۔چونکہ میں اب اس مضمون کو ختم کر چکا ہوں
اس لئے دوبارہ اس مضمون
کو چھیڑنا نہیں چاہتا لیکن یہ میں آپ
کو مختصر ابتا دیتا ہوں کہ آئندہ چند ماہ کے
اندر مسلمانوں کے متعلق ہی نہیں بلکہ دنیا کی تقدیر کے متعلق بعض ایسے خوفناک فیصلے بھی ہو سکتے ہیں کہ
جن کے نتیجے میں ساری صدی دکھوں سے چور ہو جائے گی اور نہایت ہی دردناک زمانے کا منہ انسان
دیکھے گا اور کچھ ایسے فیصلے بھی ہو سکتے ہیں جن کے نتیجے میں شیطان کی اجتماعی قوت کے ساتھ جو
آخری بھر پور حملہ ہونے والا ہے اس کا دفاع کرنے کی انسان کو اور خصوصیت سے مسلمانوں کو توفیق
مل جائے کیونکہ اگر مسلمانوں نے اس کا دفاع کر لیا تو تمام بنی نوع انسان مسلمانوں کے دفاع کے
پیچھے حفاظت میں آجائیں گے اور مسلمانوں کے دفاع کی سب سے بڑی ذمہ داری احمدیوں پر عائد
ہوتی ہے اور یہ بات جو میں کہہ رہا ہوں اس کی بناء حضرت اقدس محمد مصطفیٰ رسول اللہ علیہ کی ایک
حدیث پر ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ آخری دور میں جب بلائیں اپنی انتہا کو پہنچ جائیں گی تو اس وقت
مسیح موعود کی دعائیں ہی ہیں جو اسلام کے دشمنوں سے اسلام
کو اور دنیا کو بچائیں گی۔پس اس پہلو سے یہ رمضان عین وقت پر آیا ہے یعنی جب بلا ئیں کھل کر سامنے آچکی ہیں

۳۶۰
۱۵ مارچ ۱۹۹۱ء
اور کچھ ان کے پس پردہ مخفی ارادے ہیں جو ظاہری ارادوں سے بھی بدتر ہیں لیکن ہمیں اندازہ ہو چکا ہے
کہ اس بلا ء کے پیچھے پیچھے اور بھی بہت سی بلائیں آنے والی ہیں۔اس وقت ہم رمضان مبارک میں داخل ہو رہے ہیں اور دعاؤں کا خاص موقع ہمیں میسر
ہوگا۔پس اس رمضان مبارک کو خصوصیت کے ساتھ بنی نوع انسان کے دفاع کا رمضان بنا دیں۔مسلمانوں کے دفاع کا رمضان بنادیں۔انسانیت کے دفاع کا رمضان بنادیں اور اسلام کے دفاع کا
رمضان بنادیں اور دعا یہ کریں کہ اے خدا! ہم اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود اتنی بڑی بڑی طاقتوں کا
مقابلہ نہیں کر سکتے جو خود تو نے پیدا کی ہیں اور جن کی خبر تو نے اصدق الصادقین حضرت اقدس محمد علی ہے
صلى الله
کے ذریعے ہمیں ۱۴۰۰ سال پہلے عطا فرما دی تھی۔پس ہم کمزور ہیں، نہتے ہیں، بے طاقت ہیں
اور ہمارے مقابل پر جو طاقتیں ہیں ان کو تو نے ہی اتنی دنیا وی عظمت بخش دی ہے کہ ہم ان کے سامنے
بالکل بے بس ہیں ، پس تیری ہی طرف ہم جھکتے ہیں، تجھ سے ہی رجوع کرتے ہیں ، تجھ سے ہی
عاجزانہ دعائیں کرتے ہیں کہ ان پیشگوئیوں کے دوسرے حصوں
کو بھی سچا کر دکھا، یعنی مسیح موعود اور
آپ کی دعاؤں کی برکتوں سے دنیا کی یہ عظیم طاقتیں اپنے ایسے دنیا وی خزائن کے ذریعے جن کے
مقابل پر ہمیں ایک دمٹری کی بھی حیثیت حاصل نہیں دنیا کے ایمان خرید رہی ہیں۔تو ہی اس دنیاوی
دولت کے شر سے لوگوں کو بچا۔یہ اپنے ایسے عظیم ہتھیاروں کے ذریعے جو پہاڑوں کی طرح بلند
ہیں اور جن کی ڈھیریاں پہاڑوں کے برابر ہیں اور جن کے اندر ہلاکت کی ایسی طاقتیں ہیں کہ صرف
اگر ایٹم بم کو ہی استعمال کیا جائے یعنی ایٹم بم کے ان ذخائر کو استعمال کیا جائے جو امریکہ اور روس
میں ہیں تو سائنسدان بتاتے ہیں کہ یہ ساری دنیا بیسیوں مرتبہ ہلاک کی جاسکتی ہے اور ان میں اتنی
ہلاکت کی طاقت ہے کہ صرف دنیا میں بسنے والے انسان ہلاک نہیں ہوں گے بلکہ اس دنیا سے زندگی
کا نشان تک مٹ سکتا ہے۔پس یہ دعا کرنی چاہئے کہ اے خدا! تو نے ان بدبختوں کو دولتیں بھی اتنی دے دیں کہ ان
کے مقابل پر سارے عالم اسلام کی مجموعی دولت بھی کوئی حیثیت نہیں رکھتی اور پھر ہتھیار بھی ان کو ایسے
عطا فرما دیئے کہ جن میں سے صرف ایک ہتھیار کے ایک حصے کو استعمال کر کے یہ دنیا کی بڑی بڑی

۳۶۱
۱۵ مارچ ۱۹۹۱ء
قوموں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی اہلیت رکھتے ہیں اور مقابل پر ہمیں احمدیوں کو کھڑا کر دیا ہے جن کے
پاس کچھ بھی نہیں جو ایک بہت ہی غریب جماعت ہیں۔لیکن ساتھ ہی ہمیں خوش خبری بھی دی اور یہ
خوش خبری دی کہ تمہاری دعاؤں کو میں سنوں گا اور ان دعاؤں کی برکت سے میں بالآخران عظیم قوموں
کو پارہ پارہ کر دوں گا اور آنحضرت ﷺ نے نقشہ یہ کھینچا ہے کہ جس طرح نمک سے برف
پگھلتی ہے
اس طرح تمام دجالی طاقتیں جو انسانیت اور حق کی دشمن ہیں وہ برف کی طرح پکھل کر غائب ہو جائیں
گی جیسے ان کا کوئی وجود ہی نہیں تھا۔تو دعاؤں کی طاقت آپ کے پاس ہے۔اس عظمت کو پہچانیں اور یادرکھیں کہ یہ عظمت
انکساری میں ہے۔اس بات
کو کبھی نہ بھولیں۔دنیا کی طاقتوں اور مذہبی طاقتوں میں یہ بنیادی فرق ہے
کہ دنیا کی طاقتیں تکبر پر منحصر ہوتی ہیں اور مذہبی طاقتیں بجز پر منحصر ہوتی ہیں۔پس دعا میں اتنی زیادہ
رفعت پیدا ہوگی جتنا آپ خدا کے حضور جھکیں گے۔دعا میں اتنی ہی زیادہ طاقت پیدا ہوگی جتنا آپ
بے طاقتی محسوس کریں گے۔آپ کی بے بسی کے نتیجے میں دعاؤں
کو قو تیں عطا ہوں گی۔پس اس مضمون
کو خوب اچھی طرح سمجھتے ہوئے اس رمضان سے حتی المقدور فائدہ اٹھائیں اور عاجزی اور انکساری
کے ساتھ بے بسی کے عالم میں خدا کے حضور بچھ جائیں کہ اے خدا ! ان بڑی بڑی طاقتوں کے شر کے
ارادوں کو باطل کر دے اور جو ان کی خیر ہے وہ باقی رکھ۔ہمیں کسی قوم سے من حیث القوم نفرت کی اجازت نہیں ہے۔نہ نفرت ہمارے خمیر میں داخل
فرمائی گئی ہے اس لئے ہم دنیا کی جاہل قوموں کی طرح مغربی طاقتوں کے خلاف نہ دعائیں کر سکتے
ہیں نہ نفرت کے جذ بے رکھ سکتے ہیں۔ہم شر سے متنفر ہیں اور اپنی دعاؤں کو خصوصیت کے ساتھ شر کے
خلاف رکھیں۔قومی اور عصبیتی رنگ میں بعض قوموں کی ہلاکت کی دعائیں نہ کریں۔یہ دعا کریں کہ
اے خدا! جو مشرق میں تیرے عاجز بندے ہیں ان کے ساتھ بھی کچھ شر وابستہ ہیں انکے شر کو بھی
مٹادے اور جو مغرب کی عظیم طاقتیں ہیں جو ساری دنیا پر غالب ہیں ان کے شرک بھی مٹادے۔ان کا شر
اس لئے زیادہ خطرناک ہے کہ طاقتور کا شر ہمیشہ زیادہ خطر ناک ہوا کرتا ہے، طاقت ور کا شر زیادہ پھیلنے

۳۶۲
۱۵ مارچ ۱۹۹۱ء
کی صلاحیت رکھتا ہے۔طاقت ور کا شردنیا کی خیر کو مٹا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پس ہم یہ نہیں کہتے کہ تیسری دنیا کی قوموں میں شرنہیں ہے، ہم یہ نہیں کہتے کہ مشرق معزز
ہے اور مغرب ذلیل ہے۔ہم یہ کہتے ہیں کہ اس وقت مغرب میں جو شر پھیلانے کی طاقت ہے
ویسی طاقت تاریخ میں کسی قوم کو کبھی عطا نہیں ہوئی اور یہ بات حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ نے
بیان
فرمائی ہے کہ آخری زمانے میں جب دجال ظاہر ہوگا تو اس کا اتنا شر دنیا میں پھیلے گا اور اسے شر
پھیلانے کی اتنی طاقت نصیب ہوگی کہ جب سے دنیا بنی ہے خدا کے تمام انبیاء کو دجال کے شر سے ڈرایا
گیا اور ان کو بتایا گیا کہ آئندہ زمانے میں ایک شر پھیلانے والی اتنی بڑی قوم بھی دنیا میں ظاہر ہوگی۔پس کسی عصبیت کے جذبے کی بنا پر نہیں کسی قومی یا نسلی تفریق کی بنا پر نہیں بلکہ خالصہ ان
پیشگوئیوں کے مضمون کو پیش نظر رکھتے ہوئے صحیح نشانے کی دعا کریں ورنہ اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو
ہوسکتا ہے کہ آپ کی دعاؤں میں آپ کی نیتوں کا شر شامل ہو چکا ہو۔قومی عصبیتوں کا شر شامل ہو چکا
ہو نسلی تفاوت کا شر شامل ہو چکا ہو اور کئی قسم کے ایسے شر ہیں جو مخفی طور پر انسان کی دعاؤں میں لگ
جاتے ہیں اور ان کے اندر زہر گھول دیتے ہیں وہ مقبول دعا ئیں نہیں رہتیں۔پس اس تفصیل سے آپ کو سمجھانے کی ضرورت اس لئے پیش آئی ہے کہ محض رونے اور
گریہ وزاری سے دعائیں قبول نہیں ہوا کرتیں۔دعاؤں کو اپنی مقبولیت کے لئے ایک خاص پاکیزگی
اور صحت چاہئے اور جس رنگ میں آنحضرت ﷺ نے دعائیں مانگیں اور دعائیں سکھائیں وہی رنگ
اختیار کریں اور اپنے نفس کو اپنے شہر سے بھی صاف رکھیں اور ہر قسم کے دوسرے شرور سے بھی پاک
کریں اور خالصہ اللہ دعا کریں نہ کہ قومی نفرتوں کی بناء پر تو پھر میں یقین رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ
ہماری دعائیں ضرور قبول ہوں گی اور یہ عظیم تاریخی دور جس میں ہم داخل ہوئے ہیں اس کا پلہ بالآخر
انشاء اللہ اسلام کے حق میں ہوگا اور اسلام کے غالب آنے کی تقدیر تو بہر حال مقدر ہے یعنی نہ مٹنے والی
ائل تقدیر ہے مگر ہماری دعا اور کوشش یہی ہونی چاہئے کہ اس تقدیر کو ہم اپنی آنکھوں کے سامنے پورا
ہوتے دیکھ لیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی