کتاب 28: تکالیف اور مصائب برداشت کرنا
حدیقۃ الصالحین, حصہ 3
حدیقۃ الصالحین 4531
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ قریش کی ہجو کا جواب دو کیونکہ وہ ان پر تیروں کی مار سے زیادہ گراں ہے۔
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اهْجُوا قُرَيْشًا فَإِنَّهُ أَشَدُّ عَلَيْهَا مِنْ رَشْقٍ بِالنَّبْلِ
حدیقۃ الصالحین 4124
حضرت براء بن عازبؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے قریظہ کے واقعہ میں حسانؓ بن ثابت سے کہا ان مشرکوں کی ہجو کرو، جبرائیلؑ تمہارے ساتھ ہیں۔
عَنِ البَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ قُرَيْظَةَ لِحَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ اهْج المُشْرِكِينَ فَإِنَّ جِبْرِيلَ مَعَكَ
حدیقۃ الصالحین 4525
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ حضرت عمرؓ ، حضرت حسانؓ کے پاس سے گزرے اور وہ مسجد میں شعر پڑھ رہے تھے تو انہوں (حضرت عمرؓ ) نے اُن (حضرت حسانؓ ) کی طرف دیکھا تو انہوں نے کہا کہ میں تو اس وقت بھی شعر پڑھا کرتا تھا جب اس میں آپؓ سے بہتر موجود تھے۔ پھر وہ حضرت ابو ہریرہؓ کی طرف متوجہ ہوئے اور کہا کہ میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں کیا تم نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ میری طرف سے جواب دو اے اللہ! روح القدس سے اس کی تائید فرما۔
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ عُمَرَ مَرَّ بِحَسَّانَ وَهُوَ يُنْشِدُ الشِّعْرَ فِي الْمَسْجِدِ فَلَحَظَ إِلَيْهِ فَقَالَ قَدْ كُنْتُ أُنْشِدُ وَفِيهِ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَى أَبِي هُرَيْرَةَ فَقَالَ أَنْشُدُكَ اللّٰهَ أَسَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ أَجِبْ عَنِّي اللّٰهُمَّ أَيِّدْهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ
آج 10 میں سے 10 باقی