کتاب 41: شعر و شاعری
حدیقۃ الصالحین
حدیقۃ الصالحین 5012
حضرت بریدہؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ بعض باتیں جادو کی طرح اثر انگیز ہوتی ہیں اور بعض علم مراحل جہالت کا مظہر ہوتے ہیں اور بعض شعر حکمت اور دانائی کے مضامین سے پر ہوتے ہیں اور بعض باتیں کہنے والے کے لئے مصیبت اور وبال کا باعث بن جاتی ہیں۔
حدیقۃ الصالحین 4306
حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہﷺ کے پاس شعر کے اچھے یا برے ہونے کا ذکر ہوا تو آپﷺ نے فرمایا شعر ایک انداز کلام ہے جو اشعار عمدہ اور پاکیزہ مضامین پر مشتمل ہیں وہ اچھے ہیں اور جو گھٹیا اور فحش مطالب کے حامل ہیں وہ برے اور مخرب اخلاق ہیں۔
حدیقۃ الصالحین 4807
حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہﷺ کے پاس شعر کے اچھے یا برے ہونے کا ذکر ہوا تو آپﷺ نے فرمایا شعر ایک انداز کلام ہے جو اشعار عمدہ اور پاکیزہ مضامین پر مشتمل ہیں وہ اچھے ہیں اور جو گھٹیا اور فحش مطالب کے حامل ہیں وہ برے اور مخرب اخلاق ہیں۔
حدیقۃ الصالحین 4171
عمرو بن شریدؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا ایک دن میں رسول اللہ ﷺ کے پیچھے سوار تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا کیا تمہیں امیہ بن ابی صلت کے کچھ اشعار یاد ہیں؟ میں نے عرض کیا جی ہاں۔ آپؐ نے فرمایا سناؤ تو میں نے آپؐ کو ایک شعر سنایا۔ آپؐ نے فرمایا اور سناؤ۔ میں نے پھر ایک شعر سنایا۔ آپؐ نے فرمایا اور پڑھو یہاں تک کہ میں نے آپ ﷺ کو ایک سو 100 شعر سنائے۔
حدیقۃ الصالحین 4795
حضرت کعب بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ سے عرض کیا کہ حضور شعر اور شعراء کے بارہ میں جو اللہ تعالیٰ نے نازل فرمایا ہے اس کا علم تو حضور کو ہے (پھر میں کس طرح بذریعہ اشعار کفار کی ہجو لکھوں) اس پر آپ ﷺ نے فرمایا مومن کبھی تلوار سے جہاد کرتا ہے اور کبھی زبان سے۔ اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے تم اس وقت (بذریعہ ہجویہ اشعار) ایک طرح سے انہیں تیروں سے چھلنی کر رہے ہو۔
حدیقۃ الصالحین 2802
اسود نے جندب بن سفیان سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ کسی جنگ میں شریک تھے۔ آپؐ کی انگلی زخمی ہوگئی تو آپؐ نے یہ شعر پڑھا تو ایک انگلی ہی ہے جو زخمی ہوئی ہے اور جو تجھے تکلیف پہنچی ہے وہ اللہ کی راہ میں ہے۔