کتاب 52: حلال وحرام اور کھانے پینے کے آداب

حدیقۃ الصالحین, حصہ 2

حدیقۃ الصالحین 3762

حضرت ابن عباسؓ بیان کرتے ہیں میں نے رسول اللہ ﷺ کو زمزم کا پانی پلایا تو آپؐ نے پیا جبکہ آپؐ کھڑے تھے۔

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ سَقَيْتُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ زَمْزَمَ فَشَرِبَ وَهُوَ قَائِمٌ

حدیقۃ الصالحین 1888

حضرت ابن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے پانی پیتے ہوئے برتن میں سانس لینے سے منع فرمایا اسی طرح پینے کی چیز میں پھونک مارنے سے بھی روکا۔

عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يُتَنَفَّسَ فِي الإِنَاءِ أَوْ يُنْفَخَ فِيهِ

حدیقۃ الصالحین 5632

ابن ابی لیلیٰ بیان کرتے ہیں کہ حذیفہ بن یمان مدائن میں تھے تو انہوں نے پانی مانگا تو ایک کسان ان کے پاس چاندی کا پیالہ لایا۔ آپ نے وہ پیالہ اس پر پھینک دیا اور کہنے لگے۔ میں نے اسے نہیں پھینکا مگر اس لئے کہ میں نے اس کو روکا ہے اور وہ رکا نہیں اور نبی ﷺ نے ریشمی کپڑوں اور دیباج اور سونے چاندی کے برتن میں پینے سے ہمیں روکا اور فرمایا یہ چیزیں دنیا میں ان کے لئے ہیں اور وہ آخرت میں تمہارے لئے ہوں گی۔

عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ كَانَ حُذَيْفَةُ بِالْمَدَايِنِ فَاسْتَسْقَى فَأَتَاهُ دُهْقَانٌ بِقَدَحِ فِضَّةٍ فَرَمَاهُ بِهِ فَقَالَ إِنِّي لَمْ أَرْمِهِ إِلَّا أَنِّي نَهَيْتُهُ فَلَمْ يَنْتَهِ وَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا عَنِ الحَرِيرِ وَالدِّيبَاجِ وَالشُّرْبِ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالفِضَّةِ وَقَالَ هُنَّ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا وَهِيَ لَكُمْ فِي الآخِرَةِ

آج 10 میں سے 10 باقی