کتاب 94: حسن ظن

حدیقۃ الصالحین

حدیقۃ الصالحین 7943

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا یقیناً حسن ظن ایک حسین عبادت ہے۔

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ حُسْنَ الظَّنِّ مِنْ حُسْنِ الْعِبَادَةِ

حدیقۃ الصالحین 4993

حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ حسن ظنی عبادت کی خوبصورتی میں سے ہے۔

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ …… عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ حُسْنُ الظَّنِّ مِنْ حُسْنِ الْعِبَادَةِ

حدیقۃ الصالحین 4352

ہمام بن منبّہ نے بیان کیا کہ یہ وہ احادیث ہیں جو حضرت ابو ہریرہؓ نے ہمیں رسول اللہ ﷺ سے بتائیں …………………… جن میں سے ایک یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ عیسیٰ ابن مریم نے ایک آدمی کو چوری کرتے ہوئے دیکھا تو حضرت عیسیٰ ؑ نے اسے کہا کہ تو نے چوری کی ہے۔ اس نے کہا ہر گز نہیں، اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ اس پر حضرت عیسیٰ ؑ نے کہا کہ میں اللہ پر ایمان لاتا ہوں اور اپنے نفس کو جھٹلاتا ہوں۔

عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ…… وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ رَجُلًا يَسْرِقُ فَقَالَ لَهُ عِيسَى سَرَقْتَ؟ قَالَ كَلَّا وَالَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَقَالَ عِيسَى آمَنْتُ بِاللَّهِ وَكَذَّبْتُ نَفْسِي

حدیقۃ الصالحین 3444

حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا عیسیٰ بن مریم نے ایک شخص کو چوری کرتے دیکھا۔ انہوں نے اس سے پوچھا: کیا تم چوری کرتے ہو؟ اس نے کہا ہرگز نہیں، اسی ذات کی قسم ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ حضرت عیسیٰؑ یہ سن کر بولے میں اللہ پر ایمان لایا اور اپنی آنکھ کو جھوٹا قرار دیتا ہوں۔

عنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَأَى عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ رَجُلًا يَسْرِقُ فَقَالَ لَهُ أَسَرَقْتَ؟ قَالَ كَلَّا وَاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَقَالَ عِيسَى آمَنْتُ بِاللَّهِ وَ كَذَّبْتُ عَيْنِي
آج 10 میں سے 10 باقی