کتاب 104: زمانے اور دوسرے سماوی حوادث کو برا بھلا کہنا
حدیقۃ الصالحین
حدیقۃ الصالحین 4152
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ عزوجل فرماتا ہے ابن آدم مجھے ایذاء دیتا ہے وہ زمانہ کو گالی دیتا ہے اور زمانہ میں ہوں۔ رات اور دن کو میں ادلتا بدلتا ہوں۔
حدیقۃ الصالحین 4826
حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان کیا کہ نبیؐ نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے زمانہ کو برا بھلا کہہ کر انسان مجھے دکھ دیتا ہے کیونکہ میں ہی زمانہ ہوں (یعنی میرے ہاتھ میں ہی زمانے کے تغیرات ہیں)۔ میں ہی دن رات کو بدلتا ہوں اور زمانہ میری قدرتوں کا ہی مظہر ہے۔
حدیقۃ الصالحین 6181
حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے نبو آدم زمانہ کو برا بھلا کہتا ہے (اس طرح انسان مجھے دکھ دیتا ہے کیونکہ) اور میں زمانہ ہوں۔ میں ہی دن رات کو بدلتا ہوں۔
حدیقۃ الصالحین 7244
حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ انسان مجھے دکھ دیتا ہے۔ وہ زمانہ کو برا کہتا ہے حالانکہ زمانہ تو میں ہوں، تمام معاملات میرے ہاتھ میں ہیں۔ میں ہی دن رات کو بدلتا ہوں۔