کتاب 111: شہرت کی طلب اور ریاکاری
حدیقۃ الصالحین
حدیقۃ الصالحین 6499
حضرت جندب ؓ (بن عبداللہ) بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا ………. جس نے سنانے کے لئے نیک کام کئے اللہ بھی اس کی شہرت کرے گا اور جس نے دکھاوے کے لئے کام کئے تو اللہ بھی اس کے کاموں کو بطور دکھلاوے کے ہی رکھے گا۔
عَنْ سَلَمَةَ قَالَ سَمِعْتُ جُنْدَبًا يَقُولُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ………… مَنْ سَمِعَ سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ وَمَنْ يُرَائِي يُرَائِي اللَّهُ بِهِ
حدیقۃ الصالحین 45
حضرت محمود بن لبیدؓ نے بیان کیا کہ نبی ﷺ نے فرمایا اے لوگو! شرک خفی سے بچو۔ صحابہؓ نے عرض کیا یا رسول اللہ! شرک خفی کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ایک شخص سنوار کر نماز پڑھتا ہے اور اس کی خواہش و کوشش یہ ہوتی ہے کہ لوگ مجھے اس طرح نماز پڑھتے دیکھیں اور بزرگ سمجھیں یہی دکھاوے کی خواہش شرک خفی ہے۔
عَن مَحْمُودِ بْنِ لَبِيْدٍ قَالَ خَرَجَ النَّبِيُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إيَّاكُمْ وشِرْكَ السَّرَائرِ قَالُوا يَا رَسُول اللَّهِ وَمَا شِرْكُ السَّرَائِرِ؟ قَالَ يَقُومُ الرَّجُلُ فَيصَلِّي فَيُزَيّنُ صَلَاتَهٗ جَاهِداً لِّمَا يرٰى مِنْ نَظَرِ النَّاسِ إِلَيْهِ فَذَلِك شِرْکُ السَّرَائِرِ ـــ رَوَاهُ ابْن خُزَيْمَة فِي صَحِيحه
حدیقۃ الصالحین 4766
حضرت ابو ذرؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں عرض کیا گیا کہ آپؐ کا اس شخص کے بارہ میں کیا خیال ہے جو نیک کام کرتا ہے اور لوگ اس کی تعریف کرتے ہیں؟ آپؐ نے فرمایا یہ مومن کو جلد ملنے والی خوشخبری ہے۔
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قِيلَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرَأَيْتَ الرَّجُلَ يَعْمَلُ الْعَمَلَ مِنَ الْخَيْرِ وَيَحْمَدُهُ النَّاسُ عَلَيْهِ؟ قَالَ تِلْكَ عَاجِلُ بُشْرَى الْمُؤْمِنِ
آج 10 میں سے 10 باقی