کتاب 121: وحی و الہام اور امت محمدیہ
حدیقۃ الصالحین
حدیقۃ الصالحین 6990
حضرت ابوہریرہؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپؐ فرماتے تھے۔ نبوت سے اب بشارت دینے والی باتیں ہی رہ گئی ہیں۔ لوگوں نے کہا ان بشارت دینے والی باتوں سے کیا مراد ہے؟ آپ نے فرمایا اچھی خواب۔
أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَمْ يَبْقَ مِنَ النُّبُوَّةِ إِلَّا المُبَشِّرَاتُ قَالُوا وَمَا المُبَشِّرَاتُ ؟ قَالَ الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ
حدیقۃ الصالحین 2272
حضرت انس بن مالکؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا یقیناً رسالت اور نبوت منقطع ہو گئی ہے پس میرے بعد نہ رسول ہے اور نہ نبی۔ راوی کہتے ہیں یہ بات لوگوں پر گراں گزری۔ اس پر آپؐ نے فرمایا لیکن مبشرات (باقی ہیں )۔ لوگوں نے پوچھا یا رسولؐ اللہ! مبشرات سے کیا مراد ہے؟ آپؐ نے فرمایا ایک مسلمان کا خواب اور وہ نبوت کے اجزاء میں سے ایک جزو ہے۔
حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الرِّسَالَةَ وَالنُّبُوَّةَ قَدْ انْقَطَعَتْ فَلَا رَسُولَ بَعْدِي وَلَا نَبِيَّ قَالَ فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَى النَّاسِ فَقَالَ لَكِنِ الْمُبَشِّرَاتُ. قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا الْمُبَشِّرَاتُ؟ قَالَ رُؤْيَا الْمُسْلِمِ وَهِيَ جُزْءٌ مِنْ أَجْزَاءِ النُّبُوَّةِ
حدیقۃ الصالحین 7017
محمد بن سیرین نے حضرت ابوہریرہؓ سے سنا وہ کہتے تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب وہ زمانہ آجائے گا تو مؤمن کا کوئی خواب بھی جھوٹا نہ ہوگا اور مؤمن کا خواب نبوت کے چھیالیس 46 حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اقْتَرَبَ الزَّمَانُ لَمْ تَكَدْ تَكْذِبُ رُؤْيَا المؤْمِنِ وَرُؤْيَا المؤْمِنِ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ
آج 10 میں سے 10 باقی