کتاب 122: امت محمدیہ اور امتی نبی
حدیقۃ الصالحین, حصہ 2
حدیقۃ الصالحین 70
روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ابو بکرؓ اس امت میں سب سے افضل ہیں سوائے اس کے کہ کوئی نبی مبعوث ہو۔
حدیقۃ الصالحین 82
روایت ہے کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا ابو بکرؓ اس امت میں سب سے افضل ہیں سوائے اس کے کہ کوئی نبی مبعوث ہو۔
حدیقۃ الصالحین 32578
روایت ہے کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا ابو بکرؓ اس امت میں سب سے افضل ہیں سوائے اس کے کہ کوئی نبی مبعوث ہو۔
حدیقۃ الصالحین 13897
حضرت علیؓ فرماتے ہیں کہ تمہارے اس زمانہ سے بہتر زمانہ اچھے اثرات کے لحاظ سے مجھے نظر نہیں آتا البتہ اگر کوئی نبی آئے تو اس کے زمانہ کی برکات کی اور بات ہے۔
حدیقۃ الصالحین 4291
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ ہر صدی کے سر پر ایسا مجدد بھیجے گا جو اس امت کے دین کی تجدید کرے گا۔ یعنی امت میں جو بگاڑ پیدا ہو گیا ہو گا اس کی اصلاح کرے گا اور دین کی رغبت اور اس کے لئے قربانی کے جذبہ کو بڑھا دے گا۔
حدیقۃ الصالحین 3686
حضرت عقبہ بن عامرؓ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ نبی ہوتے۔ (یعنی حضرت عمرؓ میں ملکات نبوت اور فیض رسالت موجود ہیں۔ بعض نے ’’بَعْدِي‘‘ کے معنے ’’میری بجائے‘‘ کئے ہیں)
حدیقۃ الصالحین 3689
حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا تم سے پہلے جو اُمتیں تھیں ان میں ایسے لوگ تھے جو محدث (جن کو کثرت سے الہام و کشوف ہوں) ہوا کرتے تھے اور اگر میری امت میں کوئی ایسا ہے تو وہ عمرؓ ہیں۔
حدیقۃ الصالحین 3689
حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا تم سے پہلے جو بنی اسرائیل ہوئے ہیں ان میں ایسے آدمی ہو چکے ہیں جن سے اللہ کلام کیا کرتا تھا بغیر اس کے کہ وہ نبی ہوتے۔ اگر میری امت میں بھی ان میں سے کوئی ایسا ہے تو وہ عمرؓ ہیں۔
حدیقۃ الصالحین 3120
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ کسریٰ (شاہِ ایران) جب ہلاک ہوگا اس کے بعد اور کوئی کسریٰ نہ ہوگا اور جب قیصر (شاہِ روم) ہلاک ہوگا اس کے بعد کوئی قیصر نہ ہوگا۔ اسی ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم ضرور اللہ کی راہ میں ان دونوں کے خزانے خرچ کرو گے۔