Tafseer Qur’an (Introduction)
حقائق الفرقان (جلد ۱)
حقائق الفرقان
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
نزول قرآن کی غرض
تَفْسِيرُ الْقُرْآن
نزول قرآن کی اصل غرض (۱) شبہات کو دور کر دے (وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ
شِفَاء ) ( بني اسراءيل : (۸۳) (۲) رَحْمَةً لِلْمُؤْمِنين جناب الہی کے ساتھ براہ راست تعلق ہو
جائے ۔ (۳) تمیز حق و باطل ہو جائے ۔ (۴) کوئی ایسا سوال نہیں جس کا جواب نہ دیا۔ کافی ہتھیار۔
أَوَ لَمْ يَكْفِهِمْ أَنَّا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ - العنكبوت: ۵۲)
کلام الہی کے سمجھنے کے اصول
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۳۴)
میرے فہم میں کلام الہی کے سمجھنے کے لئے یہ اصول ہیں۔
اوّل ۔ دعا ( پر ارتھنا ) جناب الہی سے صحیح فہم اور حقیقی علم طلب کرنا۔ قرآن مجید میں آیا ہے وَ قُلْ
رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا (طه: ۱۱۵) میرے رب! میرے علم میں ترقی بخش ۔
اور دعا کے لئے ضرور ہے طیب کھانا ، طیب لباس، عقد همت ، استقلال ۔
دوم ۔ صرف الہی رضا مندی اور حق تک پہنچنے کے لئے خدا میں ہو کر کوشش کرنا جیسے فرمایا وَالَّذِینَ
جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا - (العنكبوت: ۷۰)۔
لے اور ہم قرآن میں سے وہ آیتیں اتارتے ہیں جو شفاء ہے۔ ۲۔ کیا ان کے لئے یہ ( نشان ) کافی نہیں کہ ہم
نے نازل فرمائی تجھ پر کتاب۔ سے اور جن لوگوں نے محنتیں اور کوششیں کیں انے سنتیں اور کوششیں کیں ہمارے میں ہو کر تو ہم ضرور ضرور
دکھائیں گے ان کو اپنے رستے ۔ ( ناشر )
حقائق الفرقان
سوم - تدبر ، تفکر ۔ قرآن مجید میں ارشاد ہے اَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ أَمْ عَلَى قُلُوبِ أَقْفَالُهَا
(محمد : ۲۵) اور فرمایا ۔ لایت لِأُولِي الْأَلْبَابِ - الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيمًا وَقُعُودًا وَ
عَلَى جُنُوبِهِمْ (آل عمران : ۱۹۱، ۱۹۲) ۔
چهارم - حسن اعتقاد و حسن اقوال و حسن اعمال اور فقر، بیماری ، مقدمات و مشکلات میں صبر و استقلال ۔
اس مجموعہ کو قرآن نے تقوی کہا ہے ۔ دیکھو رکوع لَيْسَ الْبِر (البقرۃ:۱۷۸) اور اس کا ایک
درجہ سورہ بقرہ کے ابتدا میں ہے جیسے فرمایا ہے کہ الغیب پر ایمان لاوے۔ پرارتھنا اور دعا اور
بقدر ہمت و طاقت دوسرے کی ہمدردی کے لئے کوشش کرنے والا متقی ہے اور تقوی کے بارے میں
ارشاد الہی ہے ۔ وَاتَّقُوا اللهَ وَيُعَلِّمُكُمُ اللهُ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ (البقرة: رة : ۲۸۳) ہے
لیکن خود پسند آدمی آیات الہی کے سمجھنے میں قاصر ہے جیسے فرما یا سَاصْرِفُ عَنْ ايْتِيَ الَّذِينَ يَتَكَبَّرُونَ
ه فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ (الاعراف: ۱۴۷)۔
پنجم قرآن کریم کے معانی خود قرآن مجید اور فرقان حمید میں دیکھے جاویں۔
ششم ۔ اسمائے الہیہ اور الہی تقدیس و تنزیہ کے خلاف کسی لفظ کے معنے نہ لئے جاویں۔
ہفتم
ستم - تعامل سے جس کا نام سنت کا نام سنت ہے معانی لے اور اس سے باہر نہ نکلے۔
ہشتم ۔ سنن الہیہ ثابتہ کی خلاف ورزی نہ کرے۔
نہم۔ لغت عرب و محاورات ثابتہ عن العرب کے خلاف نہ ہو۔
دہم ۔ عرف عام سے جس کو معروف کہتے ہیں۔ معانی باہر نہ نکلیں۔
یاز دہم ۔ نور قلب کے خلاف نہ ہو۔
لے تو کیا لوگ غور نہیں کرتے قرآن میں یا ان کے دلوں پر فضا ایا ان کے دلوں پر قفل پڑے ہوئے ہیں۔ ۲ عقلمندوں ۔ ۲ عقلمندوں کے لئے (اللہ کی
قدرت کی بہتیری) نشانیاں موجود ہیں ۔ جو کھڑے اور بیٹھے اور پڑے پڑے کروٹوں پر اللہ کو یاد کرتے ہیں ۔
-
نیکی یہی نہیں ۔ ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو اور اللہ ہی کو سپر بناؤ اور اللہ تم کو سکھاتا ہے۔ ۵ قریب ہی ہم پھیر
دیں گے اپنی آیتوں کے سمجھنے سے اُن کو جو اپنے کو بڑا سمجھتے اور تکبر کرتے ہیں زمین میں ناحق ۔ ( ناشر )
حقائق الفرقان
دوازدہم ۔ احادیث صحیحہ ثابتہ کے خلاف نہ ہو۔
سیز دہم ۔ کتب سابقہ کے ذریعہ بھی بعض معانی قرآن حل کئے جاتے ہیں۔
چہار دہم ۔ کسی وحی الہی اور الہام صحیح کے ذریعہ سے بھی معانی قرآن حل ہو سکتے ہیں۔
ہر ایک اصل کی۔ اصل کی مثالیں دوں تو ایک مجلد تحکیم بن جاوے اور بعض اصول عام لوگوں کے استعمال
میں آنے والے نہیں معلوم ہوتے ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن۔ صفحہ ۱۰ تا ۱۲)
قرآن شریف کے علوم کے حصول کے ذرائع اللہ تعالیٰ نے خود قرآن شریف میں بیان کر
دیتے ہیں ۔ الرَّحْمَنُ عَلَمَ الْقُرْآنَ (الرَّحْمَن : (۳۲) قرآن شریف کا سکھانا اللہ تعالیٰ کی
صفت رحمانیت کا تقاضا ہے ۔ اس واسطے ضرورت کن چیزوں کی ہے وہ بھی خود خدا تعالیٰ نے بیان
فرمادی ہیں ۔
وَاتَّقُوا اللهَ وَيُعَلِّمُكُمُ اللهُ (البقرة : ۲۸۳) مشقی کو خدا تعالیٰ معارف اور علوم قرآنی سے
خبردار کر دیتا ہے اور تقوی ایک ذریعہ ہے قرآن دانی کے لئے ۔ دوسری جگہ فرمایا ہے وَ الَّذِینَ
جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ الَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنكبوت: ۷۰) تقوی کے ساتھ جہاد اور کوشش کی بھی شرط
ہے۔ پس علوم قرآنی کا معلم خود اللہ تعالیٰ ہے اور اس فیض اور فضل رحمانی کا جاذب تقویٰ اور جہاد
فی اللہ ہے۔
فرمایا کہ ہمارے نزدیک ہم نے ایک راہ کا تجربہ کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ انسان دل میں سچی تڑپ
اور پیاس علوم قرآنی کے حصول کے واسطے پیدا کر کے تقوی تام سے دعائیں کرے اور اس طرح
سے قرآن شریف شروع کرے۔ دور اول ۔ خود تنہا ایک مترجم قرآن شریف لے کر جس کا ترجمہ لفظی ہو
انسان کی اس میں اپنی ملاوٹ کچھ نہ ہو اور اس کے واسطے میں شاہ رفیع الدین صاحب عليه الرحمة
اے رحمن نے قرآن سکھایا ہے۔ ۲ے اور اللہ سے ڈرتے رہو اور اللہ ہی کو سپر بناؤ اور اللہ تم کو سکھاتا ہے۔
سے اور جن لوگوں نے محنتیں اور کوششیں کیں ہمارے میں ہو کر تو ہم ضرور ضرور دکھا ئیں گے ان کو اپنے
رستے ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
لد
کا ترجمہ پسند کرتا ہوں لے کر ہر روز بقدر طاقت بلا ناغہ کچھ حصہ قرآن کا پڑھا کرے اور لفظوں کے بلا
معنوں میں غور کرے پھر جہاں آدم اور شیطان کا حال مذکور ہوا اپنے نفس میں غور کرے کہ آیا میں آدم
ہوں یا کہ ابلیس ۔ موسیٰ ہوں کہ فرعون۔ مجھ میں یہودیوں کے خصائل ہیں یا کہ مسلمانوں کے اور اسی
طرح سے عذاب کی آیات سے ڈرے اور پناہ مانگے اور رحمت کی آیات سے خوش ہوا اور اپنے کو
رحمت کا مور د بننے کے واسطے دعائیں کرے ۔ ہر روز درود، دعا، استغفار اور لاحول پڑھ کر شروع
کرے اور اسی طرح ختم کرے۔ اسی طرح سے دور اول ختم کر دیوے اور اس دور میں ایک
نوٹ بک پاس رکھے مشکل مقامات اس میں نوٹ کرتا جاوے۔ پھر دور دوم شروع کرے اور اس میں
اپنی بیوی کو سامنے بٹھا کر سناوے اور یہ جانے کہ قرآن شریف ہم دونوں کے واسطے نازل ہوا ہے
بیوی خواہ توجہ کرے یا نہ کرے یہ سنائے جاوے اور پہلے دور کی نسبت کسی قدر بسط کرتا جاوے اور
پہلے طریق کی طرح اس دور کو بھی ختم کرے اور وہ پہلی نوٹ بک پاس رکھے اور اسے دیکھتا رہے پھر
اس دور میں یہ دیکھے گا کہ بہت سے وہ مشکل مقامات جو دور اول میں نہیں سمجھتا تھا اس دور میں حل ہو
جائیں گے۔ اس دور ثانی کی بھی ایک الگ نوٹ بک تیار کرے۔
پھر اسی طرح سے دور ثالث شروع کرے اور گھر کے بچوں، عورتوں اور پڑوسیوں کو بھی اس
دور میں شامل کر لے مگر وہ لوگ ایسے ہوں کہ کوئی اعتراض نہ کریں اور پہلی اور دوسری دونوں
نوٹ بکیں اپنے سامنے رکھے اس طرح اس دور میں دیکھے گا بہت سے مشکلات جو پہلے دونوں دوروں
میں حل نہ ہوئے تھے اس دفعہ حل ہو جاویں گے۔ اس دور کی الگ ایک نوٹ بک تیار کرے۔
دَورِ ثالث کے بعد چوتھا دور عام مجمع کے سامنے شروع کرے مگر سامعین ہوں ۔ ان کے
اعتراضات وغیرہ کے اگر جواب آتے ہوں تو دیتا جاوے ورنہ نوٹ بک میں نوٹ کرتا جاوے
اور ان کے حل کے واسطے اللہ تعالیٰ کے حضور درد دل سے دعائیں کرتا رہے اور پانچواں دور شروع
کر دے اور بلا امتیاز مسلمان و مشرک ، کافر و مومن کو سنانا شروع کر دے ۔ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل
اور فیضان اس کے شامل حال ہو گا اور ایک بہت بڑا حصہ قرآن شریف کا اسے سکھا دیا جاوے گا
حقائق الفرقان
اور بار یک در بار یک حقائق و معارف اور اسرار کلام ربانی اس پر کھولے جاویں گے۔ غرض یہ ہمارا
مجرب اور آزمودہ طریقہ ہے پس جس کو قرآن سے محبت اور علوم قرآن سیکھنے کی پیاس اور سچی تڑپ ہو
وہ اس پر کار بند ہو کر دیکھ لے۔
الحکم جلد ۱۷ نمبر ۲۶ مورخہ ۷ راکتو بر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۶ )
یا درکھو کہ قرآن شریف پڑھو اس لئے کہ اس پر عمل ہو۔ ایسی صورت میں اگر تم قرآن شریف
کھول کر اس کا عام ترجمہ پڑھتے جاؤ اور شروع سے اخیر تک دیکھتے جاؤ کہ تم رکس گروہ میں ہو ۔ کیا
منعم علیہم ہو یا مغضوب ہو یا ضالین ہو اور کیا بننا چاہیے۔ منعم علیہم بننے کے لئے سچی خواہش اپنے اندر
پیدا کرو پھر اس کے لئے دعائیں کرو۔ جو طریق اللہ تعالیٰ نے انعام الہی کے حصول کے رکھے ہیں ان
پر چلو اور محض خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے واسطے چلو ۔ اس طریق پر اگر صرف سورۃ فاتحہ ہی کو
پڑھ لو تو میں یقیناً کہتا ہوں کہ قرآن شریف کے نزول کی حقیقت کو تم نے سمجھ لیا اور پھر قرآن شریف
کے مطالب و معانی پر تمہیں اطلاع دینا اور اس کے حقائق و معارف سے بہرہ ور کرنا یہ اللہ تعالیٰ کا کام
ہے اور یہ ایک صورت ہے مجاہدہ صحیحہ کی ۔ الحکم جلد ۸ نمبر ۱۳ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۴ صفحه (۱۲)
قرآن کریم میں عظمت الہی کا ذکر زیادہ ہے
نہیں
احکام کے متعلق تو اڑھائی سو کے قریب آیات ہیں مگر عظمتِ الہی کے بیان سے کوئی رکوع خالی
۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب انسان کے دل میں اللہ کی عظمت بیٹھ جائے تو دولت و اسباب و دیگر
سامانِ دنیا کی پرواہ جو احکام الہی کی بجا آوری میں مانع ہو سکتے ہیں مطلق نہیں رہتی اور خود بخودانسان
اپنے مولیٰ کا فرماں بردار بن جاتا ہے۔ تشحیذ الاذہان جلد ۶ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۳۵۳)
قرآن مجید کے مقابلہ میں انجیل
متی کی انجیل کا پہلا صفحہ اٹھا کر دیکھو وہاں کیا لکھا ہے نسب نامہ یسوع مسیح، داؤد اور ابراہیم کے
بیٹے کا۔ ابراہام سے اسحاق پیدا ہوا اور اسحاق سے یعقوب پیدا ہوا ۔۔۔۔۔ متان سے یعقوب پیدا ہوا اور
یعقوب سے یوسف پیدا ہوا جو مریم کا شوہر تھا جس کے پیٹ سے یسوع جو مسیح کہلاتا ہے پیدا ہوا۔
حقائق الفرقان
حالانکہ یہ وہ کام ہے جو ہمارے ملک میں تو میراثی کرتے ہیں اس کے مقابل میں قرآن مجید
شروع ہوتا ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ سے ۔ یہ وہ آیت ہے جس سے تمام مذاہب باطلہ کا رڈ ہوتا
ہے۔ نہ یسوعیوں کا خدا وند اقنوم ثالث رہ سکتا ہے نہ رحم بلا مبادلہ کے بہانے سے کسی بے گناہ کو
پھانسی چڑھانا پڑتا ہے اور نہ آریوں کا ماده وروح ازلی و ابدی بن سکتا ہے اور نہ تناسخ والوں کی
کوئی دلیل باقی رہتی ہے جس کا رڈ اس سے نہ ہو سکے ۔ نہ سوفسطائیوں کو بولنے کی تاب ہے اور نہ
برہموؤں کو مسئلہ الہام میں تردد رہ سکتا ہے اور نہ شیعہ صحابہ کرام پر اعتراض کر سکتے ہیں نہ دہر یہ کسی
حجت نیرہ کی بنا پر خدا کی ہستی کے منکر رہ سکتے ہیں۔ یہ تو ایک آیت کے متعلق ہے اگر سات آیتیں
پڑھی جاویں تو پھر تمام مذاہب کی صداقتوں کا عطرِ مجموعہ اس میں ملتا ہے اور دنیا کے آخر تک پیش آنے
والے دینی اہم واقعات کی خبر اس میں موجود ہے۔ چنانچہ نصاری کے اس غلبہ اور مسیح کی آمد ثانی کی
پیشگوئی بھی موجود ہے۔ ان تمام مفاسد و عقائد فاسدہ کا ابطال ہے جو دنیا میں پیدا ہوئے یا ہو سکتے ہیں
اور ان اعمال صالحہ و عقائد صحیحہ کا تذکرہ ہے جو انسان کی روحانی و جسمانی ترقیات کے لئے ضروری ہیں۔
اسی طرح انجیل کا اخیر دیکھو اس میں لکھا ہے کہ یسوع جو خداوند کہلاتا تھا اپنے دشمنوں کے قبضے
میں آگیا اور اُس نے ایلی ایلِي لِمَا سَبَقْتَانِی ( یعنی اے میرے خدا! تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا )
کہتے ہوئے اپنی جان دی۔ برخلاف اس کے قرآن مجید ختم ہوتا ہے۔
اعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ - الهِ النَّاسِ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ الَّذِي
يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ
قرآن مجید پڑھنے والا ۔ قرآن شریف کا متبع بڑے زور سے علی الاعلان دعوی
کرتا ہے۔ میں اس خدا کی پناہ میں ہوں جو تمام انسانوں کو پیدا کرنے والا اور پھر انہیں کمال تک
لے میں لوگوں کے رب کا آسرا لیتا ہوں ۔ لوگوں کے بادشاہ کی پناہ لیتا ہوں ۔ لوگوں کے برحق و سچے معبود کی
حفاظت میں آنا چاہتا ہوں ۔ شیطان چھپنے والے کے شر سے۔ جو لوگوں کے مرکز قومی اور سینوں میں وسوسے ڈالتا
ہے ۔ وہ بڑے آدمیوں میں سے ہو یا غریب آدمیوں میں سے جن ہو یا آدمی (اے اللہ بدنام نہ کرتا پھرے وہ
وسواس ڈال کر خناس) ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
پہنچانے والا ہے ۔ وہ سب حقیقی بادشاہ حقیقی معبود ہے ۔ اللہ اکبر ! ایک معمولی تھانیدار یا
صاحب ضلع بلکہ نمبر دار اور پٹواری کی پناہ میں آ کر کئی لوگ مطمئن ہو جاتے ہیں پس کیا مرتبہ ہے اُس
شخص کا جو تمام جہان کے رب اور بادشاہ اور سچے معبود کی پناہ میں آ جائے! صرف اِس کتاب کا
اول و آخر ہی اسلام اور عیسائیت میں فیصلہ گن ہے اگر کوئی خدا ترس دل لے کر غور کرے!
تشحید الاذہان جلد ۶ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۱ء صفحه ۳۵۳، ۳۵۴)