پیش لفظ
حقائق الفرقان (جلد ۵)
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
پیش لفظ
حضرت حاجی الحرمین مولا نا حکیم نور الدین خلیفہ المسیح الاوّل کو خدا تعالیٰ کی آخری کتاب
قرآن کریم سے جو غیر معمولی عشق اور اس کے علوم کے ساتھ جو فطری مناسبت تھی اس کا ذکر
امام الزمان حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی متعدد تصانیف میں فرمایا ہے۔ حضور فرماتے ہیں۔
مَا انَسْتُ فِي قَلْبِ أَحَدٍ مَحَبَّةَ الْقُرْآنِ كَمَا آرَى قَلْبَهُ مَمْلُوا بِمَوَدَّةِ الْفُرْقَانِ
آئینہ کمالات اسلام صفحہ ۵۸۶)
میں نے کسی کے دل میں اس طرح قرآن کریم کی محبت نہیں پائی جس طرح آپ کا دل
فرقان حمید کی محبت سے لبریز ہے۔
الْفَتَى النَّبِيْلِ ۔ (صفحہ ۵۸۷)
وَلِفِطْرَتِهِ مُنَاسِبَةٌ تَامَّةٌ بِكَلَامِ الرَّبِّ الجَلِيلِ وَكَمْ مِنْ خَزَائِنِ فِيهِ أُوْدِعَتْ لِهَذَا
آپ کی فطرت کو رب جلیل کے کلام سے کمال مناسبت ہے۔ قرآن کریم کے بے شمار خزائن اِس
شریف نوجوان کو ودیعت کئے گئے ہیں ۔
وَلَهُ مَلِكَةٌ عَجِيبَةٌ فِي اسْتِخْرَاجِ دَقَائِقِ الْقُرْآنِ وَبَثِ كُنُوزِ حَقَائِقِ الْفُرْقَانِ -
(صفحه ۵۸۴)
آپ کو قرآن کریم کے دقائق معرفت اور باریک نکات کے استخراج اور فرقانِ حمید کے حقائق
کے خزائن پھیلانے کا عجیب ملکہ حاصل ہے۔
اسی طرح آپ کی تصانیف کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں ۔
مَنْ أَرَادَ حَلَّ غَوَا مِضِ التَّنْزِيلِ وَاسْتِعْلَامَ أَسْرَارِ كِتَابِ الرَّبِّ الْجَلِيلِ فَعَلَيْهِ بِاشْتِغَالِ
آئینہ کمالات اسلام صفحہ ۵۸۴)
هَذِهِ الْكُتُبِ
جو شخص قرآن کریم کے عمیق مطالب کو حل کرنے اور رب جلیل کی کتاب کے اسرار جاننے کا
ارادہ رکھتا ہو اسے چاہیے کہ آپ کی کتب کا مطالعہ کرے۔
آپ کو قرآن کریم سے جو محبت تھی اس کا ذکر کرتے ہوئے آپ خود فرماتے ہیں:۔
میں مجھے خدا کی ہی کتاب پسند آئی ۔“
وو
مجھے قرآن مجید سے بڑھ کر کوئی چیز پیاری نہیں لگتی ۔ ہزاروں کتابیں پڑھی ہیں ان سب
بدر ۱۸ جنوری ۱۹۱۲ ء صفحہ ۷ )
قرآن میری غذا، میری تسلی اور اطمینان کا سچا ذریعہ ہے اور میں جب تک اس کو کئی بار
مختلف رنگ میں پڑھ نہیں لیتا مجھے آرام اور چین نہیں آتا ۔
66
( ترجمة القرآن شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی صفحه ۴۶)
اور فرمایا کرتے تھے۔
خدا تعالیٰ مجھے بہشت اور حشر میں نعمتیں دے تو میں سب سے پہلے قرآن شریف مانگوں گا
تا کہ حشر کے میدان میں بھی اور بہشت میں بھی قرآن شریف پڑھوں، پڑھاؤں اور سنوں۔“
( تذكرة المہدی جلد اول صفحہ ۲۴۶)
آپ نے ساری عمر قرآن کریم کے علوم کے اکتساب میں گزاری اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
ارشاد پر جب آپ ہجرت کر کے قادیان دارلامان تشریف لائے تو اُس دن سے وفات تک نہایت یکسوئی
اور نہایت با قاعدگی کے ساتھ قرآن کریم کے پڑھنے اور پڑھانے میں اپنی زندگی کے اوقات صرف
فرمائے۔ قادیان میں رمضان المبارک کے خصوصی درس کے علاوہ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
زندگی میں بھی اور آپ کی وفات کے بعد بھی سارا سال قرآن کریم کا باقاعدگی سے درس دیتے تھے۔
ہزاروں صلحاء نے آپ کے درسوں سے اکتساب فیض کیا۔ آپ کے درس القرآن کے سلسلہ میں
حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی تحریر فرماتے ہیں :۔
دو
حضرت اقدس علیہ السلام بار بار مجھے فرمایا کرتے تھے کہ حضرت مولوی نورالدین صاحب
کی تفسیر قرآن آسمانی تفسیر ہے ۔ صاحبزادہ صاحب ! ان سے قرآن پڑھا کرو اور ان کے
درس قرآن میں بہت بیٹھا کرو اور سنا کرو۔ اگر تم نے دو تین سیپارہ بھی حضرت مولوی صاحب سے
سنے یا پڑھے تو تم کو قرآن شریف سمجھنے کا مادہ اور تفسیر کرنے کا ملکہ ہو جائے گا۔ یہ بات مجھ سے
حضرت اقدس علیہ السلام نے شاید پچاس مرتبہ کہی ہوگی۔ (تذکرۃ المہدی جلداول صفحه ۲۴۴)
م محض اللہ تعالیٰ کا خاص فضل تھا کہ حضرت خلیفہ المسیح الاوّل کے ان درسوں کا خلاصہ سلسلہ کے
یہ
اخبارات بدر اور الحکم میں ساتھ کے ساتھ آئندہ کے لئے محفوظ ہوتا چلا گیا۔
علوم و معارف کا یہ قیمتی خزانہ اخبارات کی فائلوں میں منتشر اور نایاب کتب کے صفحات میں
بند تھا اور نی نسل کے لئے اس سے استفادہ کرنا مشکل تھا۔ چنانچہ خلیفہ المسح الرابع حضرت مرزا طاہر احمد
ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد کی تعمیل میں ان گراں بہا دفینوں کو باہر نکال کر از سر نو مرتب کیا گیا
اور الحکم اور بدر میں وعیدین۔ خطبات نکاح اور تقاریر سے اس نا در تفسیری مواد کو الگ کر کے جمع کیا گیا
اور پھر اسے ترتیب دے کر احباب کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ فرقان حمید کے ان حقائق کو پڑھنے اور استفادہ کرنے کی ہر ایک کو توفیق عطا
فرمائے اور ان تمام احباب کو جنہوں نے اس کار خیر میں تعاون فرمایا اپنے فضلوں سے نوازے۔ آمین
سید عبد الحی
ناظر اشاعت