سُوْرَۃُ الشُّوْرٰی
حقائق الفرقان (جلد ۵)
حقائق الفرقان
۱۲۹
سُورَةُ الشُّورى
سُوْرَةُ السُّورَى مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ شوری کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اُس عظیم الشان اللہ کے نام سے جو رحمن اور رحیم ہے۔
۲، ۳۔ حم عسق -
ترجمہ ۔ جو بات ہونے والی تھی وہ ہو چکی ۔ (اگر ) وعدۂ ساعت قیامت نہ ہوتا ۔
تفسیر۔ حمید مجید علی و عظیم سمیع و قادر وقوی ہوں ۔
تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۰)
-
- تَكَادُ السَّمَاتُ يَتَفَكَّرُنَ مِنْ فَوْقِهِنَّ وَالْمَلَائِكَةُ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ
رَبِّهِمْ وَيَسْتَغْفِرُونَ لِمَنْ فِي الْأَرْضِ إِلَّا إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ -
ترجمہ ۔ معلوم ہوتا ہے کہ آسمان پھٹ پڑیں اوپر سے اور فرشتے تسبیح کرتے ہیں اپنے رب کی حمد کی
اور مغفرت مانگتے ہیں ملک والوں کے لئے ۔ ہوشیار ہو جاؤ بے شک اللہ ہی غفور الرحیم ہے۔
تفسیر - وَيَسْتَغْفِرُونَ لِمَنْ فِي الْأَرْضِ ۔ اور گناہ بخشواتے ہیں زمین والوں ۔
کے۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۹۴ حاشیه )
۹- وَلَوْ شَاءَ اللهُ لَجَعَلَهُمْ اُمَّةً وَاحِدَةً وَلَكِنْ يُدْخِلُ مَنْ يَشَاءُ فِي
رَحْمَتِهِ وَالظَّلِمُونَ مَا لَهُمْ مِّنْ وَلِي وَلَا نَصِيرٍ -
ترجمہ ۔ اور اللہ چاہتا تو سب لوگوں کو ایک ہی جماعت بنا دیتا لیکن وہ داخل فرماتا ہے جس کو چاہتا
ہے اپنی رحمت میں ( یعنی نیک بختوں کو ) اور بے جا کام کرنے والوں کا تو کوئی بھی دلی دوست اور
مددگار نہیں ( نہ اللہ نہ غیر اللہ ) ۔
حقائق الفرقان
۱۳۰
سُورَةُ الشُّورى
تفسیر لَوْ شَاءَ اللهُ لَجَعَلَهُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً اللہ نے چاہا ایک ہو جاؤ گے۔
چنانچہ ہو گئے ۔
( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۰)
۱۲- فَاطِرُ السَّمُوتِ وَالْأَرْضِ جَعَلَ لَكُمْ مِنْ أَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا وَ مِنَ
الْأَنْعَامِ أَزْوَاجًا يَذْرَؤُكُمْ فِيهِ لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٍ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ -
ترجمہ ۔ وہ پیدا فرمانے والا ہے آسمانوں اور زمین کا اسی نے پیدا کر دیئے تمہارے لئے تمہارے
ہی میں سے جوڑے اور چوپایوں میں سے جوڑے تم کو پھیلاتا ہے اُس میں ۔ اُس کے جیسی تو کوئی
بھی چیز نہیں اور وہی بڑا سننے والا ہے بڑا د یکھنے والا ہے۔
تفسیر۔ ہم اللہ تعالی پر ایمان لاتے ہیں کہ وہ جمیع صفات کاملہ سے موصوف اور تم اور تمام بدیوں سے
منزہ ہے وہ اپنی ذات میں ، اپنے صفات میں ، اسماء اور محامد اور افعال میں واحد لاشریک ہے۔ وہ اپنی
ذات میں یکتا ، صفات میں بے ہمتا اور افعال میں لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ اور بے نظیر ہے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۵ مورخه ۲۶ فروری ۱۹۰۸ ء صفحه ۳)
لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٍ وَهُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ ۔ اس کے مانند کوئی نہیں اور وہ ہے سنتا دیکھتا۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۲۵ حاشیه )
میں جس ایمان پر قائم ہوں وہ وہی ہے جس کا ذکر میں نے لا اله الا اللہ میں کیا ہے۔ میں اللہ کو
اپنی ذات میں واحد، صفات میں یکتا اور افعال میں لیس کمثلہ اور حقیقی معبود سمجھتا ہوں ۔
( بدر جلد ۹ نمبر ۲۳ مورخه ۱۳۱ مارچ ۱۹۱۰ ء صفحه (۳)
۲۴- ذلِكَ الَّذِي يُبَشِّرُ اللهُ عِبَادَهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ قُلْ لَّا
اسْلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى وَ مَنْ يَقْتَرِفُ حَسَنَةً نَزِدْ لَهُ فِيهَا
حُسْنًا إِنَّ اللهَ غَفُورٌ شَكُورٌ ۔
ترجمہ ۔ یہی وہ حالت ہے جس کی خوش خبری دیتا ہے اللہ اپنے ان بندوں کو جو ایمان لائے اور بھلے
کام کئے ۔ تو کہہ دے میں تو کچھ تم سے مانگتا نہیں اس پر مزدوری مگر رشتے ناتے میں محبت قائم رکھو
حقائق الفرقان
۱۳۱
سُورَةُ السُّورى
اور جو شخص نیکی کرے گا ہم اس کو زیادہ دیں گے اُس کی نیکی میں خوبی ۔ بے شک اللہ بڑا عیبوں کا
ڈھانپنے والا بڑا قدردان قبول کرنے والا ہے۔
کئے
تفسير - إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبى - آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بارہا اعلان فرمایا لا اسْلُكُمْ عَلَيْهِ
اجرا کہ میں اس تبلیغ پر کوئی اجر نہیں مانگتا ۔ ہاں مودۃ فی القربی چاہتا ہوں ۔ لوگوں نے اس کے معنے
ہیں۔ حضرت امام حسین و سیدۃ النساء سے محبت کرو۔ یہ بات تو بہت اچھی ہے۔ مگر یہ سورۃ مکی ہے اور
اس وقت امام حسین پیدا نہیں ہوئے تھے۔ حضرت ابن عباس نے اس کے خوب معنے کئے ہیں کہ تمام
عرب آپس میں خانہ جنگیاں چھوڑ کر اتحاد و مودت پیدا کر لو۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر قوم میں رشتہ
تھا پس آپ نے فرمایا ۔ ان خانہ جنگیوں کو چھوڑ کر مودت اختیار کر لو کہ اس میں بھی تمہارا ہی بھلا ہے۔
دوسرے معنی یہ ہیں کہ جو چیزیں تمہیں اللہ کے نزدیک کرتی ہیں ان کی محبت پیدا کرو اور ان کے حصول
کی کوشش و آرزو میں لگ جاؤ۔ تیسرے معنی یہ ہیں کہ اللہ کی قربت حاصل کرنے کی محبت رکھو۔ تینوں
معنی صحیح اور پاکیزہ ہیں۔
( تشحیذ الاذہان جلدے نمبر ۴۔ ماہ اپریل ۱۹۱۲ ء صفحہ ۱۷۸-۱۷۹)
إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُربى تم پیار کرو ان کاموں میں جو قرب الہی کا موجب ہیں یا یہ کہ اپنے رشتہ
داروں میں محبت بڑھاؤ۔
( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۸۰)
۳۱- وَ مَا أَصَابَكُمْ مِنْ مُّصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ وَ يَعْفُوا عَنْ
كَثِيرٍ -
ترجمہ ۔ اور تم پر جو کچھ مصیبت پڑتی ہے وہ تمہاری ہی بداعمالیوں کی وجہ سے ہے اور بہت کچھ تو وہ ۔ا
معافی کر دیتا ہے یا بہتوں سے وہ معاف کر دیتا ہے۔
تفسیر۔ جب ہمارے نبی کریم اور رسول رؤف رحیم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ معظمہ سے مدینہ طیبہ میں
رونق افروز ہوئے ۔ تو چند دشٹ، منافق، دل کے کمزور جن میں نہ قوت فیصلہ تھی اور نہ تاب
مقابلہ ۔ آپ پ کے حضور حاضر ہوئے اور بظاہر مسلمان ہو گئے اور آ اور آخر بڑے بڑے فسادوں رے فسادوں کی جڑ بن
گئے ۔ وہ مسلمانوں میں آ کر مسلمان بن جاتے اور مخالفانِ اسلام کے پاس پہنچتے تو مسلمانوں کی
حقائق الفرقان
۱۳۲
سُورَةُ السُّورى
بدیاں کرتے۔ سردست جماعت اسلام تعداد میں بہت ہی قلیل اور تھوڑی سی ہے اور
مسائل اسلام بھی جو پیش ہوئے ہیں بہت کم ہیں۔ یہ بدبخت منافق اگر اس قلیل جماعت کے سامنے
تاب مقابلہ نہیں لا سکتے اور اپنے دل کی مرض سے بزدل ہو کر مسلمانوں کی ہاں میں بظاہر ہاں ملاتے
ہیں تو یا د رکھیں ۔ ان کا یہ کمزوری کا مرض اور بڑھے گا کیونکہ یہ جماعت اسلام روز افزوں ترقی کرے
گی اور یہ موذی بد معاش اور بھی کمزور ہوں گے اور ہوں گے۔ چنانچہ ایسا ہی : اہی ہوا۔
نیز اسلام کے مسائل روز بروز ترقی کریں گے۔ جب یہ لوگ تھوڑے سے مسائل کا فیصلہ نہیں کر
سکتے تو ان مسائل کثیرہ کا کیا فیصلہ کر سکیں گے جو یوماً فيوماً روز افزوں ہیں ۔ بہر حال ان کا مرض
اللہ تعالیٰ بڑھائے گا اور اسلام کو ان کے مقابلہ میں ترقی دے گا۔ ہاں رہی یہ بات کہ یہ سزا ان کو کیوں ملی
تو اس کا جواب بھی سچ ہے کہ ان کے اپنے اعمال کا بد نتیجہ تھا۔ اس میں قرآن کریم کا ارشاد یہ ہے۔
مَا أَصَابَكُمْ مِّنْ مُّصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمُ (الشورى: ۳۱) یعنی تمہیں ہر ایک مصیبت اپنے
ہاتھوں کی کرتوت کے سبب سے پہنچتی ہے۔ عمدہ غذا، ہوا اور بہار کا مزہ تندرست کو ملتا ہے۔ نہ بیمار کو۔
یہ قانون قدرت ہے۔
( نور الدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۸۸-۸۹)
میں نے بعض نادانوں کو دیکھا ہے۔ جب جناب الہی اپنی کامل حکمت و کمالیت سے اس کے
قصور کے بدلے سزا دیتے ہیں اور وہ سزا اسی کی شامت اعمال سے ہی ہوتی ہے۔ جیسے فرمایا۔
وَمَا أَصَابَكُمْ مِّنْ مُّصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ تو وہ شکایت کرنے لگ جاتے ہیں۔ مثلاً کسی کا
کوئی پیارے سے پیار ا مر جائے تو اس ارحم الراحمین کو ظالم کہتے ہیں۔ بارش کم ہو تو زمیندار سخت لفظ بک
دیتے ہیں اور اگر بارش زیادہ ہو تب بھی خدا تعالیٰ کی کامل حکمتوں کو نہ سمجھتے ہوئے برا بھلا کہتے ہیں۔ اس
لئے ہر آدمی پر حکم ہے کہ اللہ تعالیٰ کی تنزیہ و تقدیس و تسبیح کرے۔ آپ کے کسی اسم پر کوئی حملہ کرے تو اس
حملہ کا دفاع کرے۔
الفضل جلد نمبر ۶ مورخہ ۲۲ جولائی ۱۹۱۳ صفحه (۱۲)
ہر شریف الطبع آدمی دوسرے کو کسی مصیبت میں مبتلا پا کر عبرت پکڑتا ہے۔شریف مزاج لڑکوں
کو جب ہم نصیحت کرتے ہیں تو کسی اور کا حوالہ دیتے ہیں کہ فلاں نے ایسا کام کیا تو یہ سزا پائی۔ اس
حقائق الفرقان
۱۳۳
سُورَةُ السُّورى
سے یہ نتیجہ نکلا کہ ہر ایک شریف انسان دوسرے سے عبرت پکڑتا ہے۔ ہم کس قدر دکھیاروں کو دیکھتے
ہیں تو قرآن کریم کے مطابق مَا أَصَابَكُمْ مِنْ مُصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ ۔ ہر ایک کو اپنے کئے
ہوئے کی سزا ملتی ہے۔ جو کچھ تم کو مصیبت آئی ۔ تمہارے اپنے ہاتھوں کی کمائی سے تم کو ملی۔ میں نے
کبھی کسی مومن کو نمبر ۱۰ کا بدمعاش نہیں دیکھا۔ نہ ہی نیک اعمال والے کو آتشک کا شکار ہوتے
دیکھا ہے۔ اس طرح ہر قسم کی بیماریوں اور مصیبتوں کا یہی حال ہے۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ میرے ایک
استاد صاحب سے ایک جذامی علاج کروایا کرتا تھا۔ اس کی تنخواہ ماہوارتیس ہزار روپے تھی ۔ گویا ایک
ہزار روپیہ یومیہ وہ پاتا تھا۔ ایک دن وہ استاد صاحب کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ حضور نے بیسن کی
روٹی کھانے کیلئے فرمایا ہے۔ وہ نگلنی مشکل ہے۔ اگر حکم ہو تو کچھ اقموں کے بعد ایک ڈلی مصری کی بھی کھا
لیا کروں ۔ میرے استاد صاحب نے بڑے زور سے فرمایا کہ نہیں۔ ہرگز نہیں ہو سکتا۔ وہ آدمی بڑا
مہمان نواز تھا۔ مگر اس وقت وہ روپیہ اس کے کام نہ آ سکا۔ اسی طرح دیکھتے ہیں کہ مسلول و مدقوق کی
حالت جب ترقی کر جاتی ہے تو دوسرے آدمی پاس بیٹھنے ، کھانے پینے وغیرہ سے مضائقہ کرتے ہیں۔
یہ جسمانی بیماری کا حال ہے۔ اسی طرح روحانی بیماری کا حال ہے۔
سننے والو! ظاہر کو باطن سے تعلق ہوتا ہے۔ اور باطن کو ظاہر سے رشتہ ہے۔ غور کرو۔ ( میں دیکھتا
ہوں ) ایک دوست کو دیکھ کر میرے دل کو سرور ملتا ہے۔ اور دیکھتے ہی دل خوش ہو جاتا ہے۔ اس کا
دیکھنا جو ظاہری ہے۔ اس نے باطن میں جا کر دخل پایا۔ اسی طرح ایک دشمن کو دیکھ کر میں خوش نہیں
ہوتا۔ بلکہ اس وقت میرے دل کی حالت کچھ اور ہوتی ہے۔ یہ اس باطن کی رنجیدگی سے ظاہر پر اثر ہوتا
ہے۔ اور اس کے آثار میرے چہرہ پر اور ہر میرے اعضاء پر بھی نمودار ہوتے ہیں۔ پھر غصہ میں آ
کر اسے کچھ نہ کچھ ناگوار لفظ بول دیتے ہیں۔ اس سے یہ قاعدہ نکلا کہ باطن کو ظاہر کے ساتھ اور ظاہر کو
باطن کے ساتھ تعلق ضرور ہوتا ہے تو یہ معاملہ صاف ہے کہ انسان کا اندرونہ اور بیرونہ کچھ عجائبات سے
باہم پیوست ہوتا ہے۔
الفضل جلدا نمبر ۱۸ مورخه ۱۵ را کتوبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۱۵)
حقائق الفرقان
۱۳۴
سُورَةُ السُّورى
۳۴ إِن يَشَأْ يُسْكِنَ الرِّيحَ فَيَظْلَلْنَ رَوَاكِدَ عَلَى ظَهْرِهِ ۖ إِنَّ فِي ذَلِكَ
لَايَتِ لِكُلِّ صَبَّارٍ شَكُورٍ -
ترجمہ ۔ اگر اللہ چاہے تو ہوا کو ٹھہرا دے پس جہاز رہ جائیں کھڑے کے کھڑے دریا کے پشت پر۔
کچھ شک نہیں کہ اس میں نشانیاں ہیں ہر ایک بڑے صبر کرنے والے اور شکر کرنے والے کے لئے ۔
تفسير - يسكن الريح ۔ ان کے اسٹیم روک دے۔
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۰)
۳۷، ۳۸۔ فَمَا أُوتِيتُم مِّنْ شَيْءٍ فَمَتَاعُ الْحَيُوةِ الدُّنْيَا ۚ وَمَا عِنْدَ اللَّهِ خَيْرٌ
وَ ابْقَى لِلَّذِينَ آمَنُوا وَ عَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ - وَالَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبِيرَ الْإِثْمِ
وَالْفَوَاحِشَ وَ إِذَا مَا غَضِبُواهُمْ يَغْفِرُونَ -
ترجمہ ۔ کہ جو کچھ تم کو دیا گیا ہے کوئی چیز ہو یہ تھوڑے دن کا فائدہ اٹھانا ہے دنیا کی زندگی کا
اور جو اللہ کے یہاں ہے وہ تو بہت بہتر و زیادہ پائیدار ہے ان لوگوں کے لئے جو ایمان لائے
اور وہ اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں۔ اور ۔ اور جو لوگ بچتے ہیں کبیرہ گناہوں سے ( یعنی بڑے
گناہوں سے ) اور کھلی بے حیائی کی باتوں سے اور جب ان کو غصہ آجاتا ہے تو وہ معاف کر دیتے
ہیں ( ڈھانپ لیتے ہیں یعنی پی جاتے ہیں ) ۔
تفسیر - يَجْتَنِبُونَ كَبير - ہر ایک بدی کی ابتدا صغیرہ ہے۔ یعنی مبادی معاصی اور انتہا کبیرہ
ہے۔
( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۰)
وَ مَا عِنْدَ اللهِ خَيْرٌ وَ خَيْرٌ وَ ابْقَى ۔۔ هُمْ يَغْفِرُونَ ۔ وہ نعمتیں جو اللہ تعالیٰ کے پاس ہیں بہت ہی
اچھی اور ہمیشہ رہنے والی ہیں اور انہ والی ہیں اور انہیں کو ملیں گی کہ جو ایمان لا کہ جو ایمان لائے اور اپنے رب ہی پر ان کا بھروسہ
ہے اور وہ جو بڑے بڑے گناہوں سے اور بے حیائیوں سے بچے رہتے ہیں۔ اور اگر کسی پر غضب
کریں تو عفو کرتے ہیں ۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۴)
حقائق الفرقان
الله
سُورَةُ الشُّورى
۳۹- وَ الَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِرَبِّهِمْ وَأَقَامُوا الصَّلوةَ وَ أَمْرُهُمْ شُورَى
رورود
بينهم وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ -
ترجمہ ۔ اور جنہوں نے حکم مانا اپنے رب کا اور نماز کو ٹھیک درست رکھا اور آپس کے مشورہ سے کام کیا
اور ہمارے دیئے ہوئے میں سے کچھ خرچ کرتے ہیں ۔
تفسیر اور ایمان والے وہ جنہوں نے حکم مانا اپنے رب کا اور درست رکھی نماز اور ان کی حکومت
ہے مشورے سے آپس میں ۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۵۶ حاشیه )
أَمْرُهُمْ شُورَى بَيْنَهُمْ وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ و مِمَّا - اوران ا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ ۔ اور ان کی حکومت باہمی مشورہ سے ہوتی
اور کچھ ہمارا د یا خرچ کرتے ہیں۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۲۲۴)
ہندوستان میں بارہ ریاستیں ہمارے دیکھتے دیکھتے تباہ ہو گئی ہیں ۔ کئی معزز گھرانے مرتد
اور بے دین ہو گئے ہیں ۔ اسلام پر اعتراضات کا آرا چلتا ہے ۔ مگر کسی کو گھبرا نہیں ۔ اس کی کیا
وجہ ہے؟ یہی کہ لوگ اپنے اپنے نفسانی ہم وحزن میں مبتلا ہیں اور سچے اسباب اور ذرائع ترقی
کی تلاش سے محروم و بے نصیب ہیں ۔ پس دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالی عجز سے بچاوے اور
بقدر فہم و فراست تهیه اسباب کرنا ضروری ہے اور پھر اس کے ساتھ مشورہ کرنا چاہیے۔ قرآن شریف کا
حکم ہے کہ آمُرُهُمْ شُوری بَيْنَهُم - مشورہ کرنا ایسا پاک اصول ہے کہ اس کے ساتھ خدا تعالیٰ کی
طرف سے نصرت اور برکت عطا ہوتی ہے اور انسان کو ندامت نہیں ہوتی مگر خود پسندی اور کبر ایسی
امراض ہیں کہ انہوں نے شیطان اور انسان دونوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ دیکھو ہر انسان ایسی پختہ عقل
اور فہم رسا کہاں رکھتا ہے کہ خود بخود اپنی عقل سے ہی ساری تدابیر کر لے۔ اور کامیاب ہو جاوے۔ یہ
ہر ایک انسان کا کام نہیں ۔ اسی واسطے مشورہ کرنا ضروری رکھا گیا۔ نا تجربہ کار تو نا تجربہ کا رہی ہے۔ مگر
اکثر اوقات بڑے بڑے تجربہ کار بھی مشورہ نہ کرنے کی وجہ سے سخت سے سخت ناکامیوں میں مبتلا ہو
کر بڑی بڑی ندامتیں برداشت کرتے ہیں ۔
پس خود کو موجودہ ناکامیوں کے بہت فکروں میں ہلاک نہ ہونے دو۔ اور نہ گزشتہ کاہلیوں
حقائق الفرقان
۱۳۶
سُورَةُ السُّورى
اور فروگزاشتوں کے خیال سے اپنے آپ کو عذاب میں ڈالو۔ بلکہ سچے اسباب کی تلاش کرو اور
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۶ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۸ء صفحه ۶)
مشوروں سے کام لو۔
۱ - وَجَزَؤُا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَ أَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ إِنَّهُ
لَا يُحِبُّ الظَّلِمِينَ -
ترجمہ ۔ اور برائی کا بدلہ برائی ویسی ۔ پھر جو کوئی معاف کر دے اور سنوار کرلے ( یعنی عفو بالاصلاح
ہو ) تو اس کا ثواب اللہ کے ذمہ ہے کچھ شک نہیں کہ وہ پسند نہیں کرتا بے جا کام کرنے والوں کو۔
تفسیر اور برائی کا بدلہ برائی ویسی ہے۔ پھر جو کوئی معاف کرے اور ے اور سنوارے سو اس کا ثواب
ہے اللہ کے ذمے۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۵۲ حاشیه )
فَمَنْ عَفَا وَ أَصْلَحَ فَاجْرُهُ عَلَى اللهِ - جس نے درگزر کی اور سنور گیا تو اس کا اجر اللہ پر ہے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۲ حاشیہ )
۵۲ - وَ مَا كَانَ لِبَشَرٍ أَنْ يُكَلِّمَهُ اللهُ إِلَّا وَحْيَا أَوْ مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ أَوْ
يُرْسِلَ رَسُولًا فَيُوْحِيَ بِإِذْنِهِ مَا يَشَاءُ إِنَّهُ عَلَى حَكِيمٌ -
ترجمہ ۔ اور کسی بشر کی طاقت نہیں کہ اللہ اس سے بات کرے (یعنی روبرو ) مگر وحی کے ذریعہ سے
یا پردے کے پیچھے سے ( رؤیا و کشف کے ذریعہ سے ) یا کسی رسول و فرشتے کو بھیج دے۔ پھر وہ
پہنچادے اللہ کے حکم سے جو اللہ چاہے، بے شک اللہ بڑے مرتبے والا حکمت والا ہے۔
تفسیر - أَوْ مِنْ وَرَائی حِجَاب ۔ مثلاً کوئی نقشہ دکھایا جاوے۔
تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۰)
براہمو لوگوں کو دیکھو تو خدا تعالیٰ کی بڑی تعریفیں کریں گے مگر خدا تعالیٰ کی اس صفت سے ان کو
قطعاً انکار ہے۔ جس سے وہ ہدایت نامے دنیا میں بھیجتا اور انسان کو غلطیوں سے بچانے کے لئے
رہنمائی کرتا ہے اور نہیں مانتے کہ يُرْسِلَ الرَّسُول بھی خدا تعالیٰ کی کوئی صفت ہے۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۱۶ مورخه ۵ رمئی ۱۸۹۹ صفحه (۴)
حقائق الفرقان
۱۳۷
سُورَةُ السُّورى
۵۳ - وَكَذلِكَ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ رُوحًا مِنْ اَمْرِنَا مَا كُنْتَ تَدْرِي مَا الْكِتَبُ
وَلَا الْإِيمَانُ وَ لكِنْ جَعَلْنَهُ نُورًا نَهْدِى بِهِ مَنْ تَشَاءُ مِنْ عِبَادِنَا وَ إِنَّكَ
لَتَهْدِي إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ -
ترجمہ ۔ اسی طرح بھیجا ہم نے تیری طرف ہمارے حکم سے ہمارا کلام قرآن مجید ۔ تو جانتا ہی نہ تھا
کہ کتاب کیا چیز ہے اور ایمان کیا ہے مگر ہم نے بنا دیا اس وحی کو ایک نور ۔ ہم راہ دکھاتے ہیں اس
کے ذریعہ سے جسے چاہتے ہیں اپنے بندوں میں سے اور کچھ شک نہیں تو تو ہدایت کرتا ہے سیدھی راہ
ہی کی طرف۔
تفسیر اور ایسا ہی ہم نے تیری طرف اپنے امر سے روح بھیجی ہے۔ تو نہ تو کتاب ہی سمجھتا تھا اور
نہ ایمان۔ پر ہم نے اسے نور بنایا ہے۔ اس سے جس کو چاہتے ہیں اپنے بندوں میں سے ہدایت
دیتے ہیں اور یقیناً تو سیدھی راہ کی طرف ہدایت کرتا ہے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹۸ حاشیہ )