سُوْرَۃُ الدُّخَانِ
حقائق الفرقان (جلد ۵)
حقائق الفرقان
١۶١
سُورَة الدُّخَانِ
سُوْرَةُ الدُّخَانِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورۂ دخان کو پڑھنا شروع کرتے ہیں صاحب جلال و جمال اللہ کے اسم شریف سے جس کا مظہر
رحمن و رحیم ہے۔
11 - فَارْتَقِبُ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُ خَانٍ مُّبِينٍ -
ترجمہ - تو تو اس وقت کا منتظر رہ جس دن آسمان لے آوے ایک ظاہر دھواں ۔
تفسیر ۔ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُ خَانِ مبین - قحط کے دن آئیں گے جن کی وجہ سے آسمان دھواں دھار
نظر آئے گا۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۱)
جب ابن صیاد کی بعض مشابہ بہ دجال شعبدہ بازیوں کا حال نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور
پہنچا تو آپ اس کے پاس تشریف لے گئے اور اسے پوچھا آتشهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللهِ کیا تو گواہی دیتا ہے
کہ میں اللہ کا رسول ہوں ۔ اس نے جواب دیا ۔ آپ اُمیوں کے رسول ہیں ۔ پھر اس نے اپنی نسبت
سوال کیا تو آپؐ نے جواب دیا کہ میں اللہ کے سب رسولوں کو مانتا ہوں ۔ اس سے اس احتیاط کا پتہ
چلتا ہے جو انبیاء کرتے ہیں۔ یہ اور ان کے پیرولوگ کبھی تکذیب کی راہ اختیار نہیں کرتے۔ پھر آپ
نے پوچھا کہ میرے دل میں اس وقت کیا ہے۔ تو اُس نے دُخ کہا۔ روایات میں آیا ہے۔ کہ نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُ خَانِ مُّبِین کا خیال فرمایا تھا۔ ابن عربی نے اپنا
ایک ذوقی لطیفہ اس واقعہ کے متعلق لکھا ہے۔ وہ کہتے ہیں۔ ابن صیاد کو ڈخ بھی معلوم نہ ہوتا ۔ مگر
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے طور پر بغیر صریح امرر بی تشریف لے گئے تھے۔ میں نے اس
حکایت سے یہ فائدہ اٹھایا ہے کہ مباحثہ کبھی اپنی خواہش سے نہیں کرنا چاہیے اور کبھی پہل نہ کرو۔
حقائق الفرقان
۱۶۲
سُورَةِ الدُّخَانِ
چنانچہ میرا معمول ہے کہ جب بات گلے پڑ جائے۔ تو پھر میں اللہ سے دعا مانگتا ہوں۔ اور خدا کے فضل
سے ہمیشہ کامیاب ہوتا ہوں۔ اور مجھے کوئی ایسا واقعہ یاد نہیں کہ میں نے کسی مباحثہ میں زک اٹھائی
ہو۔ مامورین کی جدا بات ہے۔ انہیں تو اللہ کے حکم سے بعض وقت چیلنج کرنا پڑتا ہے۔ مگر غور سے دیکھا
جائے تو ابتدا ان کی طرف سے بھی نہیں ہوتی ۔ ( تشحید الاذہان جلدے نمبر ۲۔ ماہ فروری ۱۹۱۲ ء صفحہ ۸۵،۸۴)
يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُ خَانِ مبین اس آیت کے شانِ نزول میں لکھا ہے۔ مکے میں جب
قحط نہایت سخت پڑا۔ ابوسفیان آپ کے پاس آئے اور کہا تو صلہ رحمی کا حکم کرتا ہے۔ اور دیکھ تیرے
باعث ہم کیسے وبال میں ہیں۔ تو دعا کر ۔ آپ نے دعا کی ۔ جناب یوسف نے تو فرعونی خزانہ سے غلہ
دلایا تھا۔ آپ نے البی خزانہ سے دلایا۔ ( بخاری۔ سورۃ دخان )
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۷۲)
۱۷ - يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرَى إِنَّا مُنْتَقِمُونَ -
ترجمہ ۔ اور جس دن ہم بڑی پکڑ پکڑیں گے ہم تو بدلہ لینے والے ہیں ۔
تفسير - البطشة الكبرى - جنگ بدر ( تشهید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۸۱)
۱۸ ، ۱۹ - وَ لَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَجَاءَهُمْ رَسُولٌ كَرِيمُ - أَنْ اَدُّوا
إِلَى عِبَادَ اللَّهِ إِنِّي لَكُمْ رَسُولُ آمِينَ -
ترجمہ ۔ اور بے شک ہم آزما چکے ہیں ان سے پہلے فرعون کی قوم کو اور ان کے پاس معزز پیغمبر آیا
تھا ۔ کہ میرے ساتھ کر دو اللہ کے بندوں کو (یعقوب کی اولاد کو ) میں تمہارے پاس بھیجا ہوا آیا ہوں ،
امانت دار ہوں ۔
تفسیر اور ہر آئینہ آزمایا ہم نے ان ، ان سے پہلے فرعون کی قوم کو اور آیا ان لوگوں کو رسول بزرگ کہ
حوالے کر وطرف میرے اللہ کے بندوں کو ہر آئینہ میں تم لوگوں کا امانت دار اور رسول ہوں ۔
اے جس دن لاوے آسمان دھواں صریح ۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۵۰ حاشیه )
حقائق الفرقان
۱۶۳
سُورَة الدُّخَانِ
۲۱ - وَإِنِّي عُذْتُ بِرَبِّي وَرَبِّكُمْ أَنْ تَرْجُمُونِ -
ترجمہ ۔ اور میں پناہ مانگتا ہوں میرے اور تمہارے رب سے اس سے کہ تم مجھ کو سنگسار کرو۔
تفسير وَإِنِّي عُذْتُ بِرَبِّي ۔ یہ دعا میری مجربہ ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۸۱)
٣٠ - فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ وَمَا كَانُوا مُنْظَرِينَ -
ترجمہ ۔ تو اُن پر آسمان و زمین نہ روئے ( مذہبی اور دنیوی لوگ ) اور نہ اُن کو مہلت ملی نہ خودرو
سکے اور نہ نادم ہو سکے ۔
تفسیر - فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ السَّمَاءُ - ا - اہل ملک واہل زمین ۲۔ اس وقت خاص بارش کے چند
قطرے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۱)
۵۰- ذُقُ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْكَرِيمُ -
ترجمہ - چکھ تو تو بڑا عزت والا سردار تھا ۔
تفسیر۔ عزت بمعنی حمیت ضد جاہلیت ہے۔ ۔ دیکھو قرآن میں ایک جگہ اس کا استعمال ہوا ہے۔
أَخَذَتْهُ الْعِزَّةُ بِالْإِثْمِ فَحَسْبُهُ جَهَنَّمُ (البقره: ۲۰۷) ۔
یعنی جب اسے خدا سے ڈرنے کو کہا جاتا ہے تو اسے عزت (ضد و حمیت جاہلانہ ) گناہ پر آمادہ
کرتی ہے۔ پس ایسے کیلئے جہنم بس ہے۔
اور عزیز کا لفظ جو اس سے مشتق ہوا ہے۔ قرآن میں ( سورۂ دخان ) شریر جہنمی پر جب جہنم میں
ڈالا جائے گا ابولا بولا گیا گیا ہے۔ ہے۔ ذُقُ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْكَرِيمُ - چکھ کیونکہ تو بڑی حمیت والا اور بزر بزرگ
بنا بیٹھا تھا۔ اور عزیز اور رب العزت کے معنی ایک ہی ہیں ۔ پس رب العزت اُس شخص سے مراد
ہے جو دنیا میں متکبر اور جبار اور بڑا ضدی کہلاتا ہے۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۵۳)
حقائق الفرقان
۱۶۴
سُورَة الدُّخَانِ
۵۸،۵۷ - لَا يَذُوقُونَ فِيهَا الْمَوْتَ إِلَّا الْمَوْتَةَ الْأُولَى وَوَقْهُمْ عَذَابَ
الْجَحِيمِ - فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكَ ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ -
ترجمہ ۔ نہ مزہ چکھیں گے وہاں موت کا سوا پہلی موت کے ( جو چکھ چکے دنیا میں ) اور ان کو اللہ نے بچا
لیا جہنم کی آگ سے ۔ یہ تیرے رب کا فضل ہے اور یہی تو بڑی کامیابی ہے۔
تفسیر وَوَقْهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ - فَضْلًا مِنْ رَبِّكَ ۔ اور بچایا ان کو دوزخ کی مار سے فضل
سے تیرے رب کے۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۸۸ حاشیہ )