سُوْرَۃُ الْجَاثِیَۃِ
حقائق الفرقان (جلد ۵)
حقائق الفرقان
۱۶۵
سُورَةُ الْجَاثِيَةِ
سُوْرَةُ الْجَاثِيَةِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ جاثیہ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے اسم پاک سے جو بلا مبادلہ رحم کرنے والا سچی کوشش کو
بے کا ر نہیں کرنے والا ہے۔
- تِلْكَ ايْتُ اللهِ نَتْلُوهَا عَلَيْكَ بِالْحَقِّ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَ اللَّهِ وَأَيْتِهِ
يُؤْمِنُونَ
ترجمہ ۔ یہ ہیں اللہ کی آیتیں جو ہم تجھ کو پڑھ پڑھ کر سناتے ہیں ٹھیک و درست ۔ پھر اب اللہ اور
اس کی آیتوں کے بعد کونسی حدیث اور بات پر ایمان لائیں گے۔
تفسیر ۔ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ - یعنی قرآن مجید کے بعد ۔ ( تفخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۸۱)
١٣ - اللهُ الَّذِي سَخَّرَ لَكُمُ الْبَحْرَ لِتَجْرِى الْفُلْكُ فِيْهِ بِأَمْرِهِ وَلِتَبْتَغُوا مِنْ
فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ۔
ترجمہ ۔ اللہ وہ ذات پاک ہے جس نے تمہارے قبضہ میں کر دیا سمندر کو اور یہ کہ چلیں اس میں
جہاز اللہ ہی کے حکم سے تا کہ تم تلاش کرو اس کا مال اور شکرگزاری اختیار کرو۔
تفسیر ۔ سچ فرما یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ ایمان ثریا پر چلا جائے گا۔ دو مولویوں کا ذکر
سناتا ہوں ۔ ایک مولوی میرے پاس بڑے اخلاص و محبت سے بہت دن رہا آخر ایک دن مجھے
کہا۔ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے پاس کوئی تسخیر کا عمل ہے جو آسائش کی تمام راہیں آپ کیلئے کھلی
ہیں اور اتنی مخلوق خدا آپ کے پاس آتی ہے۔ میں نے کہا۔ عمل تسخیر کیا ہوتا ہے۔ خدا نے تو فرما دیا
کہ سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي السَّمَواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ۔ سارا جہان تمہارے لئے مسخر ۔ اس سے بڑھ کر اور کیا
حقائق الفرقان
۱۶۶
سُورَةُ الْجَاثِيَةِ
تسخیر ہو سکتی ہے۔ انسان کو چاہیے کہ دعا کرے۔ دعا کی عادت ڈالے۔ اس سے کامیابیوں کی تمام
راہیں کھل جائیں گی ۔ میری یہ بات سن کر وہ ہنس دیا اور کہا۔ یہ تو ہم پہلے ہی سے جانتے ہیں ۔ کوئی
عمل تسخیر بتلاؤ ۔ ایک اور مولوی تھا۔ اس نے مجھ سے مباحثہ چاہا۔ میں نے اُسے سمجھایا۔ تم لوگوں کی
تعلیم ابتدا ہی سے ایسی ہوتی ہے کہ ایک عبارت پڑھی اور پھر اس پر اعتراض ۔ پھر اس اعتراض پر
اعتراض۔ اسی طرح ایک لمبا سلسلہ چلا جاتا ہے۔ اس سے کچھ اس قسم کی عادت ہو جاتی ہے کہ کسی کے
سمجھائے سے کچھ نہیں سمجھتے ۔ میں تمہیں ایک راہ بتاتا ہوں ۔ بڑے اضطراب سے خدا تعالیٰ کے
حضور دعا کرو۔ اس نے بھی یہی کہا کہ یہ تو جانتے ہیں۔
غرض دعا سے لوگ غافل ہیں حالانکہ دعا ہی تمام کامیابیوں کی جڑھ ہے ۔ دیکھو
قرآن شریف کی ابتدا بھی دعا ہی سے ہوتی ہے۔ انسان بہت دعائیں کرنے سے منعم علیہ بن جاتا
ہے۔ دکھی ہے تو شفاء ہو جاتی ہے غریب ہے تو دولتمند ۔ مقدمات میں گرفتار ہے تو فتحیاب۔ بے اولاد ہے تو
اولا د والا ہو جاتا ہے۔ نماز روزہ سے غافل ہے تو اسے ایسا دل دیا جاتا ہے کہ خدا کی محبت میں مستغرق
رہے۔ اگر کسل ہے تو اسے وہ ہمت دی جاتی ہے جس سے بلند پروازی کر سکے۔ کاہلی ، سستی ہے تو
اس سے یہ بھی دور ہو جاتی ہے۔ غرض ہر مرض کی دوا ہر مشکل کی مشکل کشا یہی دعا ہے۔
( بدر جلدے نمبر ۳ مورخہ ۲۳ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه (۱۰)
٢٠ - إِنَّهُم لَنْ يُغْنُوا عَنْكَ مِنَ اللهِ شَيْئًا وَ إِنَّ الظَّلِمِينَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءَ
بَعْضٍ ۚ وَاللَّهُ وَلِيُّ الْمُتَّقِينَ
ترجمہ ۔ وہ تو تجھے کچھ بھی مدد نہ دے سکیں گے اللہ کے مقابلہ میں ۔ کچھ شک نہیں کہ بے جا کام
کرنے والے لوگ ایک دوسرے کے دشمن ہیں اور اللہ تو متقیوں ہی کا دوست ہے ۔
تفسیر تقوی کے باعث اللہ تعالیٰ متقی کے لئے مکتفی ہو جاتا ہے۔ اور اس سے ولایت ملتی
ہے۔ اِنَّ اللهَ وَلِيُّ الْمُتَّقِينَ -
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۵ )
حقائق الفرقان
۱۶۷
سُورَةُ الْجَاثِيَةِ
۲۴- أَفَرَعَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ الهَهُ هَونَهُ وَ أَضَلَّهُ اللَّهُ عَلَى عِلْمٍ وَ خَتَمَ عَلَى
سَمْعِهِ وَقَلْبِهِ وَ جَعَلَ عَلَى بَصَرِهِ غِشْوَةً فَمَنْ يَهْدِيهِ مِنْ بَعْدِ اللَّهِ
أَفَلَا تَذَكَّرُونَ
ترجمہ ۔ بھلا تو نے دیکھا اس کو جس نے اپنا معبود بنا لیا اپنی خواہش کو اور اس کو گمراہ کر دیا اللہ
نے علم ہوتے ہوئے اور مہر لگا دی اس کے کان اور دل پر اور اس کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا تو
اللہ کے گمراہ کرنے کے بعد اس کی کون رہنمائی کر سکے۔ تو کیا تم کچھ بھی نہیں سوچتے اور نصیحت نہیں
پکڑتے ۔
تفسیر - أَفَرَعَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ الهَهُ هَوانِهُ - تم دیکھتے ہو بعض آدمی اپنی خواہش کو معبود بنا لیتے ہیں۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن ۱۴۲ حاشیہ )
۲۵ - وَ قَالُوا مَا هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوتُ وَ نَحْيَا وَ مَا يُهْلِكُنَا إِلَّا
الدَّهْرُ وَمَا لَهُمْ بِذلِكَ مِنْ عِلْمٍ إِنْ هُمُ إِلَّا يَظُنُّونَ -
ترجمہ ۔ اور کہتے ہیں یہ کیا ( جھگڑا ہے ) بس ہماری زندگی تو یہی دنیا کی ہے ہم مرتے ہیں اور جیتے
ہیں اور ہمیں تو کوئی بھی نہیں مارتا مگر زمانہ اور ان کو اس کا کچھ علم بھی نہیں ( دہریوں کو صحیح علم نہیں ہوتا ) وہ
تو صرف انگلیں دوڑاتے ہیں۔
تفسیر ۔ اور وہ کہتے ہیں۔ ہماری دنیا کی زندگی ہے ( یہیں ) ہم مرتے ہیں اور جیتے ہیں اور زمانہ ہی
ہمیں ہلاک کرتا ہے۔ انہیں اس بات کا کچھ بھی علم نہیں ۔ وہ تو بس انکلیں دوڑاتے ہیں ۔ م
۔
تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائزڈ ایڈ! یہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن ۱۹۱ حاشیہ )