سُوْرَۃُ الْاَحْقَافِ
حقائق الفرقان (جلد ۵)
حقائق الفرقان
۱۶۸
سُورَةُ الْأَحْقَافِ
سُوْرَةُ الْأَحْقَافِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ احقاف کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس بابرکت اللہ کے نام سے جو سب کچھ دے چکا ہے اور
نتیجے دینے کو بھی تیار ہے۔
- قُلْ أَرَعَيْتُم مَّا تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللهِ أَرُونِي مَا ذَا خَلَقُوا مِنَ الْأَرْضِ
أَمْ لَهُمْ شِرْكٌ فِي السَّمَوتِ ايْتُونِي بِكِتَبٍ مِنْ قَبْلِ هَذَا أَوْ أَثْرَةٍ مِّنْ عِلْمٍ
إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ -
ترجمہ ۔ کہہ دے بھلا دیکھو تو سہی جن کو تم پکارتے ہو اللہ کے سوا مجھ کو دکھاؤ تو انہوں نے کیا پیدا کیا
زمین میں یا ان کا کچھ ساجھا ہے آسمان میں ۔ تم میرے پاس کوئی کتاب تو لاؤ اس سے پہلے کی یا
کوئی علمی نشان بتاؤ یا کوئی علمی روایت جب تم سچے ہو۔
تفسير - مَا ذَا خَلَقُوا مِنَ الْأَرْضِ - ارضی اشیاء میں سے کوئی ایک بنائی؟ ثابت ہوا۔ مسیح نے
چمگاڈ نہیں بنائی۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۱)
- وَمَنْ أَضَلُّ مِمَّنْ يَدْعُوا مِنْ دُونِ اللَّهِ مَنْ لَّا يَسْتَجِيبُ لَهُ إِلَى يَوْمِ
الْقِيمَةِ وَهُمْ عَنْ دُعَابِهِمْ غَفِلُونَ -
ترجمہ ۔ اور اس سے زیادہ گمراہ کون ہے جو اللہ کے سوا ایسوں کو پکارے جو اس کو جواب تک نہ دیں
قیامت کے دن تک اور ان کے پکارنے تک کی خبر نہیں ۔
تفسير - وَمَنْ أَضَلُّ مِمَّنْ يَدْعُوا مِنْ دُونِ اللهِ ۔ اور اس سے زیادہ کون گمراہ ہے جو اللہ کے سوا
دوسروں کی عبادت کرتا ہے۔
( نور الدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۳۱ )
حقائق الفرقان
١٦٩
سُورَةُ الْأَحْقَافِ
- أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَاهُ قُلْ إِنِ افْتَرَيْتُهُ فَلَا تَمْلِكُونَ لِي مِنَ اللَّهِ شَيْئًا هُوَ
اعْلَمُ بِمَا تُفِيضُونَ فِيهِ كَفَى بِهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ وَهُوَ الْغَفُورُ
الرَّحِيمُ -
ترجمہ ۔ کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ قرآن کو نبی نے اپنے دل سے بنا لیا ہے تو جواب دے دے کہ
اگر میں اس کو بنالا یا ہوں اپنے دل سے تو تم اللہ سے میرا کچھ پیچھا نہیں چھڑا سکتے وہی بخوبی جانتا ہے
جن کاموں میں تم لگے ہوئے ہو تو اللہ کی یہ غیب گوئی کافی ہے تمہارے میرے درمیان شہادت
دینے کو اور وہی غفور الرحیم ہے۔ کو غفورالرحیم
تفسیر۔ کیا کہتے ہیں یہ بالا یا تو کہ اگر میں بنالا یا ہوں تو تم میرا بھلا نہیں کر سکتے ۔ اللہ کے
سامنے کچھ۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۱۹۹ حاشیہ )
ا ،اا - قُلْ مَا كُنْتُ بِدُعَا مِنَ الرُّسُلِ وَ مَا أَدْرِي مَا يُفْعَلُ بِي وَلَا
بِكُم إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَى وَمَا أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ مُّبِينٌ - قُلْ أَرَعَيْتُمْ إِنْ
كَانَ مِنْ عِنْدِ اللهِ وَ كَفَرْتُمْ بِهِ وَ شَهِدَ شَاهِدٌ مِنْ بَنِي إِسْرَاءِيلَ عَلَى
مِثْلِهِ فَأَمَنَ وَاسْتَكْبَرْتُمْ إِنَّ اللهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ -
-
-
ترجمہ ۔ تو کہہ دے میں نیا اور انوکھا رسول تو نہیں ہوں اور میں جانتا نہیں کہ میرے ساتھ اور
تمہارے ساتھ کیا کیا جائے گا اور میں تو اُسی پر چلوں گا جو میری طرف وحی کی جاتی ہے اور میں ہوں
ہی کیا صرف ایک کھلم کھلا دشمنوں کو ڈرانے والا ہی۔ تو کہہ دے بھلا غور کرو یہ قرآن اگر اللہ ہی کی
طرف سے ہوا اور تم نے اس کو نہ مانا اور بنی اسرائیل کا ایک حکمران شہادت دے چکا اپنے مثیل کی تو
وہ ایمان لا چکا اور تم نے اپنے کو بڑا سمجھا اور دوسرے کو حقیر ۔ کچھ شک نہیں کہ ظالم لوگ جس راہ پر چل
رہے ہیں وہ تو اللہ کی بتائی ہوئی نہیں ۔
تفسیر ۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا لطیف ارشاد فرما یا قُلْ مَا كُنْتُ بِدُعَا مِنَ
الرسل کہہ دو کہ میں کوئی نیا رسول تو نہیں آیا۔ مجھ سے پیشتر ایک در از سلسلہ انبیاء ورسل کا گزرا
حقائق الفرقان
۱۷۰
سُورَةُ الْأَحْقَافِ
ہے۔ ان کے حالات دیکھو۔ وہ کھاتے پیتے بھی تھے ۔ بیویاں بھی رکھتے تھے۔ پھر مجھ میں تم کون
سی انوکھی اور نرالی بات پاتے ہو غرض یہ مامور ایک ہی قسم کے حالات اور واقعات رکھتے ہیں۔
ان پر اگر انسان خدا ترسی اور عاقبت اندیشی سے غور کرے تو وہ ایک صحیح رائے اور یقینی نتیجہ
پر پہونچ سکتا ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۶ مورخہ ۷ ۱ رفروری ۱۹۰۱ صفحه ۶)
ہمارے سید و مولی فرماتے ہیں کہ مَا كُنتُ بِدُعَا مِنَ الرُّسُلِ میں کوئی نیا رسول تو نہیں
آیا۔ آدم سے لے کر اب تک جو رسول آئے ہیں۔ ان کو پہچانو ۔ ان کی معاشرت ، تمدن اور سیاست
کیسی تھی اور ان کا انجام کیا ہوا؟ ان کی صداقت کے کیا اسباب تھے۔ ان کی تعلیم کیا تھی ۔ ان کے
اصحاب نے اُن کو پہلے پہل کس طرح مانا۔ ان کے مخالفوں اور منکروں کا چال چلن کیسا تھا اور ان کا
انجام کیا ہوا ؟ یہ ایک ایسا اصل تھا کہ اگر اس وقت کے لوگ اس معیار پر غور کرتے تو ان کو ذراسی دقت
پیش نہ آتی۔ اور ایک مجدد ، مہدی ، مسیح مرسل من اللہ کے ماننے میں ذرا بھی اشکال نہ ہوتا۔ مگر اپنے
خیالات ملکی اور قومی رسوم ، بزرگوں کے عادات کے ماننے میں تو بہت بڑی وسعت سے کام لیتے
ہیں۔ اور خدا تعالیٰ کے ماموروں اور اس کے احکام کیلئے خدا کے علم اور حکمت کے پیمانہ کو اپنی ہی چھوٹی
سی کھوپڑی سے ناپنا چاہتے ہیں ۔ ہر ایک امام کی شناخت کیلئے یہ عام قاعدہ کافی ہے کہ کیا یہ کوئی نئی
بات لے کر آیا ہے؟ اگر اس پر غور کرے تو تعجب کی بات نہیں ہے جو اللہ تعالیٰ اصل حقیقت کو اس پر
کھول دے۔ ہاں یہ ضروری ہے کہ اپنے آپ کو بیچ سمجھے اور تکبر نہ کرے۔ ورنہ تکبر کا انجام یہی ہے کہ
محروم رہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۹ مورخه ۲۴ مئی ۱۹۰۱ صفحه ۱۰۔۱۱)
ہمارے سید و مولی بادی کامل محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی رسالت اور نبوت کو پیش
کرتے ہوئے یہی فرمایا اور یہی آپ کو ارشاد ہوا ۔ قُلْ مَا كُنتُ بِدُعَا مِنَ الرُّسُلِ میں کوئی نیا رسول
تو نہیں آیا ہوں۔ جو رسول پہلے آتے رہے ہیں ۔ ان کے حالات اور تذکرے تمہارے پاس ہیں۔
ان پر غور کرو اور سبق سیکھو کہ وہ کیا کیالائے۔ لائے۔ اور لوگوں نے ا ان پر کیا اعتراض کئے۔ کئے ۔ کیا با با تیں تھیں جن پر
عمل درآمد کرنے کی وہ تاکید فرماتے تھے اور کیا امور تھے جن سے نفرت دلاتے تھے۔ پھر اگر مجھ میں
حقائق الفرقان
۱۷۱
سُورَةُ الْأَحْقَافِ
کوئی نئی چیز نہیں ہے تو اعتراض کیوں ہے؟ کیا تمہیں معلوم نہیں؟ ان کے معترضوں کا انجام کیا ہوا تھا ؟
الحکم جلد ۶ نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۲ ء صفحه ۸ )
قُلْ مَا كُنتُ بِدُعَا مِنَ الرُّسُلِ ۔ ان کو کہہ دو کہ میں نے کوئی نیا دعویٰ نہیں کیا۔ نئے رسول
کیلئے مشکلات ہوتی ہیں لیکن جس سے پہلے اور رسول اور نواب اور ملوک اور راست باز گزر چکے
ہیں اس کو کوئی مشکلات نہیں ہوتیں ۔ جن ذرائع سے پہلے راست بازوں کو شناخت کیا ہے۔ وہی
ذریعے اس کی شناخت کیلئے کافی اور حجت ہیں ۔ تعلیم میں مقابلہ کر لے۔ اس کا چال چلن دیکھ لے
کہ پہلے راست بازوں جیسا ہے یا نہیں ۔ دشمن کو دیکھ لے کہ اسی رنگ کے ہیں یا نہیں ۔ آدمی کو ایک
آسان راستہ نظر آتا ہے مگر خدا کے فضل سے مجھے محض اللہ ہی کے فضل سے اس آیت کے قُلْ مَا
كنتُ بِدُعَا مِنَ الرُّسُلِ کے بعد راست باز کی شناخت میں کوئی مشکل نہیں پڑی۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۲ )
قُلْ مَا كُنْتُ بِدُعَا مِنَ الرُّسُلِ (الاحقاف : ۱۰) کہہ دے میں کوئی نیا رسول دنیا میں نہیں
آیا دنیا میں مجھ سے پہلے رسول آتے رہے ہیں تم نے اگر کسی کو راستباز اور صادق مانا ہے تو جس قاعدہ
اور معیار سے مانا ہے تو وہی قاعدہ اور معیار میرے لئے بس ہے۔ میں نے قرآن شریف کے اس
استدلال کی بنا پر بارہا ان لوگوں سے جو حضرت میرزا صاحب کے متعلق سوال اور بحث کرتے ہیں
پوچھا کہ تم نے کبھی کسی کو دنیا میں راستباز اور صادق تسلیم کیا ہے یا نہیں؟ اگر کیا ہے تو وہ ذریعے اور
معیار کیا تھے؟ جن ذریعوں سے تم نے صادق تسلیم کیا ہے پھر میرا ذمہ ہوگا کہ اس معیار پر اپنے صادق
امام کی راستبازی اور صداقت ثابت کر دوں۔ صداقت ثابت کر دوں۔ میں نے بارہا اس گر اور اصول سے بہتوں کو لاجواب
اور خاموش کرایا ہے اور یہ میرا مجرب نسخہ ہے اس راہ سے اگر چلو تو تم تمام مباحث کا دو لفظوں میں فیصلہ
کردو۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۱ مورخه ۷ ار نومبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۴)
حقائق الفرقان
۱۷۲
سُورَةُ الْأَحْقَافِ
شاھد کی تنوین واسطے تفخیم و تعظیم کے ہے۔ اور لفظ مین لیہ قابل غور ہے۔
حضرت موسیٰ کا قصہ بتکر ارو کثرت قرآن میں مذکور ہونا۔اس امر کا اشارہ اور اظہار کرتا ہے
کہ قرآن اپنے رسول نبی عربی کو مثیل موسی ثابت کرتا ہے۔
( فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۱۹۷)
جو لوگ پیچھے آتے ہیں۔ وہ بڑے خوش نصیب ہوتے ہیں۔ کیونکہ پہلے لوگوں کے حالات
ان تک پہنچ جاتے ہیں ۔ پس عقلمند ان سے فائدہ اٹھا کر خود ان غلطیوں میں نہیں پڑتے جن میں وہ پڑ کر
ہلاک ہوئے بلکہ ان راہوں پر چلتے ہیں۔ جن پر اگلے چل کر فائز المرام ہوئے۔ حضرت نبی کریم صلعم
نے اپنی صداقت کی دلیل پیش کی اور لوگوں کو متوجہ کیا کہ مجھ سے پہلے کئی رسول ہو چکے ہیں ۔ خصوصًا
بنی اسرائیل میں سے ایک عظیم الشان اپنے مثیل ہونے کی گواہی دے چکا ہے ۔ وَ شَهِدَ شَاهِدٌ مِنْ
بَنِي إِسْرَاءِيلَ عَلیٰ مِثْلِہ ان کے منہاج پر غور کرو تو میرا اصدق کھل جائے گا۔ پھر صحابہ کرام سے بڑھ
کر ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم میں جو ولی اللہ آیا اس سے پہلے ہزاروں اولیاء اللہ گزر چکے ہیں۔ ان کی
کتابیں ہمارے پاس محفوظ ہیں ۔ تمام دنیا کی رسالتیں کھل کر ہم تک پہنچ چکی ہیں۔ مجوسیوں،
یہودیوں ، نصرانیوں ، ہندؤوں کے پیغمبروں اور ان کے مذہب کی کتابیں مل سکتی ہیں ۔ پس ایسے وقت
میں اگر کوئی تقوی سے لبریز دل لے کر غور کرتا تو اس فرستادہ الہی کی شناخت میں اسے کیا مشکل تھی۔
آسمان سے نزول کے معنے بھی ایلیاء کی پیشگوئی یوحنا میں پوری ہونے سے حل ہو چکے ہیں۔ ملا کی نبی
باب ۴ آیت ۵ میں ارشاد ہوتا ہے۔ دیکھو ۔ خداوند کے بزرگ اور ہولناک دن کے آنے سے پیشتر
میں ایلیا نبی کو تمہارے پاس بھیجوں گا اور وہ باپ دادا کے دلوں کو بیٹوں کی طرف اور بیٹیوں کے دلوں
کو ان کے باپ دادوں کی طرف مائل کرے گا۔ یہ پیشگوئی ہے۔ اس کے پورا ہونے کا حال متی
باب ۱۱ آیت ے میں پڑھو ۔ الیاس جو آنے والا تھا۔ یہی ہے۔ چاہو تو قبول کرو۔ انجیل مرقس باب ۹
ورس ۱۱۔ ۱۳ میں یہی مضمون ہے۔ ( تشحید الا ذبان جلدے نمبر ۴۔ ماہ جولائی ۱۹۱۲ء صفحہ ۱۷۹۔۱۸۰)
شَاهِدٌ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ - یعنی حضرت موسیٰ پیشگوئی فرما چکے ہیں ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۱)
حقائق الفرقان
۱۷۳
سُورَةُ الْأَحْقَافِ
١٦ - وَ وَصَّيْنَا الْإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ اِحْسُنَا حَمَلَتْهُ أُمُّهُ كُرْهًا وَ وَضَعَتْهُ
كُرْهًا وَحَمْلُهُ وَفِصْلُهُ ثَلْثُونَ شَهْرًا حَتَّى إِذَا بَلَغَ أَشُدَّهُ وَ بَلَغَ أَرْبَعِينَ
سَنَةً قَالَ رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَى وَالِدَيَّ وَ
أَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَهُ وَ اَصْلِحُ لِي فِي ذُرِّيَّتِي إِنِّي تُبْتُ إِلَيْكَ وَ إِنِّي مِنَ
الْمُسْلِمِينَ
ترجمہ ۔ اور ہم نے انسان کو وصیت کی ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرنے کی ۔ اُس کو پیٹ میں
رکھا اس کی ماں نے تکلیف سے اور جنا تکلیف سے اور اس کا پیٹ میں رہنا اور دودھ چھڑائی تیس
مہینے کی ہے۔ یہاں تک کہ جب پہنچا اپنی جوانی کو اور چالیس برس کا ہوا تو لگا کہنے اے میرے
رب ! مجھ کو اس بات کی توفیق دے کہ میں شکر ادا کروں تیرے احسان کا جو تو نے مجھ پر اور میرے
ماں باپ پر کیا اور یہ کہ میں نیک کام کروں جس سے تو راضی ہو اور میری اولاد میں نیک بختی پیدا کر ۔
میں نے تیری طرف رجوع کیا اور میں فدائی فرمانبرداروں میں سے ہوں۔
تفسیر ۔
بڑے ہی بد قسمت وہ لوگ ہیں جن کے ماں باپ دنیا سے خوش ہو کر نہیں گئے ۔ باپ کی
رضا مندی کو میں نے دیکھا ہے اللہ کی رضامندی کے نیچے ہے اور اس سے زیادہ کوئی نہیں ۔
افلاطون نے غلطی کی نے غلطی کھائی ہے وہ کہتا ہے ” ہماری روح جو اوپر اور منزہ تھی ہمارے باپ اسے نیچے گرا
کر لے آئے“
وو
وہ جھوٹ بولتا ہے۔ وہ کیا سمجھتا ہے روح کیا ہے۔ نبیوں نے بتلایا ہے کہ یہاں ہی باپ
نطفہ تیار کرتا ہے پھر ماں اس نطفہ کو لیتی ہے اور بڑی مصیبتوں سے اسے پالتی ہے۔ 9 مہینے پیٹ میں
رکھتی ہے بڑی مشقہ مشقت سے۔ حَمَلَتْهُ أُمُّهُ كُرْهًا وَ وَضَعَتْهُ كُرْهًا است۔ ا اسے مشقت سے اٹھائے ر سے اٹھائے رکھتی ہے
اور مشقت سے جنتی ہے۔ اس کے بعد وہ دو سال یا کم از کم پونے دو سال اسے بڑی تکلیف سے رکھتی
ہے اور اسے پالتی ہے۔ رات کو اگر وہ پیشاب کر دے تو بسترے کی گیلی طرف اپنے نیچے کر لیتی ہے
اور خشک طرف بچے کو کر دیتی ہے۔
حقائق الفرقان
۱۷۴
سُورَةُ الْأَحْقَافِ
انسان کو چاہیے کہ اپنے ماں باپ ( یہ بھی میں نے اپنے ملک کی زبان کے مطابق کہہ دیا۔
ور نہ باپ کا حق اول ہے اس لئے باپ ماں کہنا چاہیے ) سے بہت ہی نیک سلوک کرے۔ تم میں سے
جس کے ماں باپ زندہ ہیں۔ وہ ان کی خدمت کرے۔ اور جس کے ایک یا دونوں وفات پاگئے
ہیں ۔ وہ ان کیلئے دعا کرے۔صدقہ دے اور خیرات کرے۔
ہماری جماعت کے بعض لوگوں کو غلطی لگی ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ مردہ کو کوئی ثواب وغیرہ نہیں
پہنچتا۔ وہ جھوٹے ہیں۔ ان کو غلطی لگی ۔ ہے۔ میرے نزدیک دعا ، استغفار ، صدقہ ، خیرات بلکہ حج ،
زکوة ، روزے یہ سب کچھ پہنچتا ہے۔ میرا یہی عقیدہ ہے اور بڑا مضبوط عقیدہ ہے۔
ایک صحابی نبی کریم صلعم کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ میری ماں کی جان اچا نک نکل
گئی ہے۔ اگر وہ بولتی تو ضرور صدقہ کرتی ۔ اب اگر میں صدقہ کروں تو کیا اسے ثواب ملے گا تو نبی کریم
صلعم نے فرمایا۔ ہاں۔ تو اس نے ایک باغ جو اس کے پاس تھا صدقہ کر دیا۔
میری والدہ کی وفات کی تار جب مجھے ملی ۔ تو اس وقت میں بخاری پڑھا رہا تھا۔ وہ
بخاری بڑی اعلیٰ درجہ کی تھی ۔ میں نے اس وقت کہا۔ اے اللہ ۔ میرا باغ تو یہی ہے۔ تو میں نے
پھر وہ بخاری وقف کر دی ۔ فیروز پور میں فرزند علی کے پاس ہے۔
الفضل جلد نمبر ۲۵ مورخه ۳ دسمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۱۵)
٣٠ وَإِذْ صَرَفْنَا إِلَيْكَ نَفَرًا مِنَ الْجِنِّ يَسْتَمِعُونَ الْقُرْآنَ فَلَمَّا حَضَرُوهُ
قَالُوا انْصِتُوا فَلَمَّا قُضِيَ وَلَّوْا إِلَى قَوْمِهِمْ مُنْذِرِينَ -
ترجمہ ۔ اور جب ہم نے پھیرا تیری طرف جنوں میں سے چند آدمیوں کو کہ وہ سننے لگے قرآن کو
جب پیغمبر کے پاس آچکے تو آپس میں باتیں کرنے لگے کہ چپ رہو تو جب وہ پورا ہو گیا لوٹ کر پہنچے
قوم کی طرف ڈراتے ہوئے ۔
تفسیر ۔ نَفَرًا مِنَ الْجِن - کچھ پہاڑی لوگ تھے۔ یہودی معلوم ہوتے تھے۔ نصیبین تھے۔ نصیبین کے رہنے
والے۔
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۱)
حقائق الفرقان
۱۷۵
سُورَةُ الْأَحْقَافِ
۳۱- قَالُوا يُقَوْمَنَا إِنَّا سَمِعْنَا كِتَبًا أُنْزِلَ مِنْ بَعْدِ مُوسَى مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ
يَدَيْهِ يَهْدِي إِلَى الْحَقِّ وَ إِلَى طَرِيقِ مُسْتَقِيمٍ -
ترجمہ ۔ کہنے لگے اے ہماری قوم ! ہم نے ایک کتاب سنی جو نازل ہوئی ہے موسیٰ کے بعد تصدیق
کرتی ہے سب اچھی باتوں کی جو سامنے پیش ہوئی ہیں اور ایک سچی بات کی رہ نمائی کرتی ہے سیدھی
راہ کی طرف ۔
تفسیر۔ بولے اے قوم ہماری ہم نے سنی ایک کتاب جو اتری ہے موسیٰ کے پیچھے۔ سچا کرتی سب
اگلیوں کو سمجھاتی سچا دین اور راہ سیدھی ۔ ( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۱۹۷ حاشیہ )
۳۳،۳۲ - يُقَوْمَنَا أَجِيبُوا دَاعِيَ اللهِ وَامِنُوا بِهِ يَغْفِرُ لَكُمْ مِّنْ ذُنُوبِكُمْ وَ
يُجِرُكُم مِّنْ عَذَابِ اَلِيْهِ - وَ مَنْ لا يُجِبُ دَاعِيَ اللَّهِ فَلَيْسَ بِمُعْجِزِ فِي
الْأَرْضِ وَلَيْسَ لَهُ مِنْ دُونِهِ أَوْلِيَاءَ أُولَئِكَ فِي ضَلَلٍ مُّبِينٍ -
ترجمہ ۔ اے ہماری قوم ! اللہ کی طرف بلانے والوں کو مان لو اور ایمان لاؤ۔ تمہارے گناہ تمہارے
لئے معاف کئے جائیں گے اور ٹیس دینے والے عذاب سے تم پناہ میں آہی جاؤ گے۔ اور جو نہ مانے گا
اللہ کی طرف بلانے والے کو تو وہ تھکا نہ سکے گا ملک میں اور اللہ کے سوا اس کا کوئی بھی مدد گار نہیں ۔ تو یہی
لوگ صریح گمراہی میں ہیں ۔
تفسیر ۔ اے قوم ہماری مانوار اے قوم ہماری مانو اللہ کے بلانے والے کو اور اس پر یقین لاؤ کہ بخشے تم کو کچھ تمہارے گناہ
اور بچاوے تم کو ایک دکھ کی مار سے اور جو کوئی نہ مانے گا اللہ کے بلانے والے کو تو وہ نہ تھکا سکے گا بھاگ
کر زمین میں اور کوئی نہیں اس کو اس کے سوائے مددگار ۔ وہ لوگ بھٹکے ہیں صریح ۔
( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۱۹۹ حاشیہ )