سُوْرَۃُ مُحَمَّدٍ
حقائق الفرقان (جلد ۵)
حقائق الفرقان
۱۷۶
سُورَة مُحَمَّدٍ
سُوْرَةُ مُحَمَّدٍ مَّدَنِيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ محمد کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے اسم شریف سے جو رحمن و رحیم ہے۔
٢ - الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ أَضَلَّ أَعْمَالَهُمْ -
ترجمہ ۔ جن لوگوں نے حق کو چھپایا اور اللہ کی راہ سے روکا ان کے اعمال اکارت گئے ۔
تفسیر ۔ خدا تعالیٰ کی ذات اس سے ں سے پاک ہے کہ اسے گمراہ کرنے والا کہا جائے۔ اس لئے کہ خود
قرآن مجید نے مختلف مقامات میں بڑے بڑے لوگوں اور شریروں کی نسبت کہا ہے کہ وہ گمراہ اور ہلاک
کرنے والے ہوتے ہیں۔ چنانچہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ أَضَلَّ أَعْمَالَهُمْ -
جو لوگ منکر ہوئے ۔ اور اللہ کے راہ سے روکتے ہیں۔ اللہ نے ان کے عمل باطل کر دیئے ۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۰۰)
دد
تموهم
فَإِذَا لَقِيتُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا فَضَرُبَ الرِّقَابِ حَتَّى إِذَا اثْخَنْتُمُوهُ
فَشُدُّوا الْوَثَاقَ فَإِمَّا مَنَّا بَعْدُ وَإِمَّا فِدَاءَ حَتَّى تَضَعَ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا ذَلِكَ
وَ لَوْ يَشَاءُ اللهُ لَا نَتَصَرَ مِنْهُمْ وَ لكِنْ لِيَبْلُوا بَعْضَكُمُ بِبَعْضٍ وَ الَّذِينَ
قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَلَنْ يُضِلَّ أَعْمَالَهُمْ -
ترجمہ ۔ پھر جب تمہاری ملاقات ہو جاوے منکروں سے تو ان کی گردنیں مارو۔ یہاں تک کہ جب
ان میں خوب خون ریزی کرو تو مضبوط قید کر لو پھر یا احسان کرنا اس کے بعد یا معاوضہ لے کر چھوڑ دینا
یہاں تک کہ لڑائی رکھ دے اپنے ہتھیار۔ یہ حالت ہے اور اگر اللہ چاہتا تو خودان سے انتقام لیتا
لیکن وہ چاہتا ہے کہ آزمائیں تم کو ایک دوسرے سے اور جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے گئے تو اللہ
حقائق الفرقان
۱۷۷
سُورَة مُحَمَّدٍ
ہرگزا کارت نہ کرے گا ان کے اعمال ۔
تفسیر ۔ حَتَّى تَضَعَ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا ۔ اس جہاد کا منشاء یہ ہے کہ جنگیں موقوف ہو جا ئیں ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۱)
غلامی کی نسبت فرمایا
فَإِمَّا مَنَّا بَعْدُ وَ إِمَّا فِدَاءَ حَتَّى تَضَعَ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا ۔
اسلام میں مخالف قیدی جب جنگ سے آتے اور اس وقت ان کا واپس کرنا مصلحت نہ
ہوتا۔ تو پرورش اور تربیت کے واسطے مجاہدین کے سپرد ہوئے اور حکم ہوتا ج؟ سپر د ہوئے اور حکم ہوتا جو کھا نا تم کھاؤ۔ ان کو دو ۔ جو تم
پہنو۔ ان کو پہناؤ۔ طاقت سے زیادہ کام مت بتاؤ۔ ہاں جیل خانوں اور دریائے شور کے دُکھ نہ دیئے
جاتے تھے۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۵۳)
قید یان جنگ چار قسم کے ہوتے ہیں اور اب بھی چار قسم ہیں اول وہ جو شرارت کے سبب
سے اس قابل ہی نہیں رہتے کہ امنِ عام کے سخت دشمن نہ ہوں ۔ ایسے لوگوں کو قتل کیا جاتا ہے۔ چنانچہ
اب بھی کورٹ مارشل میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ ایسے موذیوں کا زندہ رکھنا ایک ایسے دانت کی مثال ہے
جس کے ضرر سے دوسرے دانتوں کو تکلیف پہونچتی ہے۔ اگر نکالا نہ جاوے تو سارے دانتوں پر اس
کا بُرا اثر پڑ کر سب کو تباہ کر دیتا ہے۔ دوسرے وہ قیدی جن کے بدلے روپیہ دے کر یا دوسرے
قیدیوں کو چھڑانے کا فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ ان دونوں کا ذکر قرآن : کا ذکر قرآن میں یوں آیا ہے۔ وَاقْتُلُوهُم
حَيْثُ ثَقِفْتُمُوهُمُ (البقرة : ۱۹۲) ۲ - اِمَّا فِدَاء میں ہے ۔ سوم ۔ وہ جن کا مفت چھڑانا ہی
قرین مصلحت ہوتا ہے ۔ جن کا ذکر اما فداء میں آ گیا ہے۔ چہارم ۔ وہ جن کا واپس کرنا یا ان
کا بدلہ لینا یا قتل کرنا مناسب نہیں ہوتا۔ ایسے قیدی اب بھی مہذب گورنمنٹوں میں موجود ہیں اور
پورٹ بلیئر وغیرہ انہیں سے آباد ہیں۔ ایسے قیدیوں کی اگر شادیاں بیاہ روک دیئے جاویں تو ان کے
فطری قوئی پر کیسا برا اثر پڑتا ہے۔ میرے ایک انگریزی خواں دوست نے ایسا اعتراض کیا تو میں
ے پس یا احسان کیجیئو پیچھے اس کے اور یا بدلہ لیجیئو یہاں تک کہ رکھ دیوے لڑائی بوجھ اپنے ۔
حقائق الفرقان
۱۷۸
سُورَة مُحَمَّدٍ
نے اس کو قیدیوں کی چاروں مثالوں سے سمجھایا تھا۔ اول بیمار دانت کو باندھا جاتا ہے۔ اس
کی منجنوں سے مالش کی جاتی ۔ پھر کاٹا جاتا۔ پھر اکھاڑ کر باہر پھینک دیا جاتا ہے۔ یہی حال ہے
قید یانِ جنگ کا ۔ پس جو قیدی دائم الجبس ہوں ان کو بیاہ سے روکنا تو جائز نہیں۔ پس مرد ہوں یا
عورتیں سب کو نکاح کی اجازت ہے۔ الحکم جلد ۸ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۴ ء صفحه ۴ )
۱۴- وَ كَائِنُ مِنْ قَرْيَةٍ هِيَ أَشَدُّ قُوَّةً مِّنْ قَرْيَتَكَ الَّتِي أَخْرَجَتْكَ
أَهْلَكْتُهُمْ فَلَا نَاصِرَ لَهُمْ -
ترجمہ ۔ اور بہت سے گاؤں جو سخت قوت دار تھے اس تیری بستی سے جس نے تجھ کو وطن سے
نکال دیا ہے ہم نے ان کو تباہ کر دیا تو ان کا کوئی بھی مددگار نہ ہوا۔
تفسیر۔ اور کتنی تھیں بستیاں جو زیادہ تھیں زور میں اس تیری بستی سے جس نے تجھ کو نکالا ۔ ہم نے
ان کو کھپادیا پھر کوئی نہیں اُن کا مددگار ۔ ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۲۶۰ حاشیه )
١٦ - مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ فِيهَا أَنْهُرُ مِنْ مَاءٍ غَيْرِ اسِ وَ
اَنْهُرُ مِنْ لَبَن لَّمْ يَتَغَيَّرُ طَعْمُهُ وَأَنْهُرُ مِنْ خَيْرٍ لَذَّةٍ لِلشَّرِبِينَ ۚ وَأَنْهُرُ
مِّنْ عَسَلٍ مُصَفًّى وَلَهُمْ فِيهَا مِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ وَ مَغْفِرَةٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ كَمَنْ
هُوَ خَالِدٌ فِي النَّارِ وَسُقُوا مَاءَ حَمِيمًا فَقَطَّعَ أَمْعَاءَهُمْ ۔
ترجمہ ۔ اس جنت کی ایک مثال جس کا متقیوں کو وعدہ کیا گیا ہے اس میں کثرت ہے ایسے پانی
کی جس میں بو نہیں اور باسی نہیں ہوتا نہریں ہیں اور کثرت سے دودھ کی نہریں ہیں جس کا ذائقہ نہیں
بدلتا اور کثرت سے رس پینے والوں کے لئے مزے ہیں اور کثرت سے صاف خالص شہد ہیں اور ان
لئے وہاں ہر قسم کے میوے میوے ہیں اور ان کے رب کی طرف سے مغفرت ہے (کمزوری سے
حفاظت ) کیا یہ لوگ برابر ہو سکتے ہیں اس کے جو ہمیشہ جلتا بھتا رہے گا اور ان کو کھولتا ہوا پانی پلایا
کے لئے
جائے گا اور وہ ان کی آنتوں کو ٹکڑے کر دے گا۔
تفسیر۔ حالت اس بہشت کی جو تقوٹی والوں سے وعدہ کیا گیا ہے۔ اس میں نہریں ہیں۔ اس پانی
حقائق الفرقان
۱۷۹
سُورَة مُحَمَّدٍ
کی جو نہیں اُبستی ہیں اور نہریں ہیں اس دودھ کی جس کا مزہ نہیں بدلتا اور نہریں ہیں شراب کی جس میں
مزہ ہے پینے والوں کو اور نہریں ہیں صاف کئے ہوئے شہد کی اور اس میں ہر قسم کا پھل ہے اور معافی
ہے ان کے خدا کی ۔
۲۰۔ فَأَعْلَمُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَ
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۷۴ حاشیہ )
رود
لمُؤْمِنَتِ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مُتَقَلَّبَكُمْ وَمَثْونَكُمْ -
ترجمہ ۔ تو تو جان رکھ کہ کوئی بھی سچا معبود نہیں اللہ کے سوا اور اپنے بشری تقاضوں کی حفاظت
طلب کرتا رہ اور ایماندار مرد اور عورتوں کے لئے یہی دعائے خیر کرتا رہ اور اللہ ہی جانتا ہے
تمہارے چلنے پھرنے اور ٹھہرنے کی جگہ کو۔
تفسیر ۔ ایک عیسائی کے اعتراض وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ ۔ اور ان کے امثال سے محمد
(صلی اللہ علیہ وسلم ) کا گنہ گار ہونا ثابت ہوتا ہے کے جواب میں فرمایا:
66
پھر کیا ہوا ۔ سوچو تو سہی ۔ مسیح ملعون بنیں اور ان کی الوہیت اور خدائی میں بٹا نہ لگے
بایں ہمہ گنہگاری کہ تمام عیسائیوں کے معاصی سے گنہگار ہوئے اور بقول ایوب عورت کے شکم سے
نکل کر صادق نہیں ٹھہر سکتے تھے۔ دیکھو ایوب ۔ وہ جو عورت سے پیدا ہوا کیا ہے کہ صادق
ٹھہرے۔ ۱۵ باب ۱۴۔ ایوب ۔
پھر مریم جب بگناہ موروثی آدم گنہ گار تھی تو مسیح کو کوئی پاک نہیں ٹھہر سکتا۔ کون ہے جو نا پاک
سے پاک نکالے ۔ کوئی نہیں۔ ایوب ۱۴ باب ۴۔ اور پھر عیسائیوں میں تمام آدمی آدم کے گناہ سے گنہگار
ہیں اور آدم کا گناہ عورت سے شروع ہوا۔ تو مریم اور اس کا بیٹا کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں؟ پس گنہگار اگر
الوہیت سے معزول نہیں تو گنہگار نبوت اور رسالت سے کیسے معزول ہو سکتا ہے۔
اور سنو! کتب مقدسہ کا محاورہ ہے۔ مورث اعلیٰ کا نام لے کر قوم کو مخاطب کیا جاتا ہے۔ دیکھو
بیرون ( یعقوب) موٹا ہوا۔ اور اُس نے لات ماری تو تو موٹا ہو گیا۔ چربی میں چھپ گیا۔ خالق کو چھوڑ دیا۔
استثناء ۳۲ باب ۹-۱۵ یعقوب کو جیسی اُس کی روشیں ہیں۔ سزا دیگا۔ ۱۲ باب ۲ ہو شیع ۔ یعقوب کو اس کا
حقائق الفرقان
۰۷۱
سُورَة مُحَمَّدٍ
گناہ اور اسرائیل کو اُس کی خطا جتاؤں ۔ میکہ ۳ باب ۸ ۔ یہ تو عہد عتیق کا محاورہ سنایا۔ اب عہد جدید کو
مسیح نے ہمیں مول لے کر شریعت سے چھڑایا کہ وہ ہمارے بدلے میں لعنت ہوا۔
سنئے ۔ اس نے تو حد کر دی ہے سنو سنو سنو ۔
نامه گلٹیاں ۳ باب ۱۳، ۲- قرنتی ۵ باب ۲۱
پس میں کہتا ہوں جب صاحب قوم قوم کے گناہ سے گنہگار کہا جاتا ہے۔ اور جب قوم کو
صاحب قوم کے نام سے مخاطب کیا جاتا ہے۔ تو آپ ان آیات میں جن ۔ پ ان آیات میں جن سے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کا گنہگار ہونا ثابت کرتے ہیں اس امر کو کیوں فروگزاشت کئے دیتے ہیں با ایں ہمہ جن آیات
سے آپ لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت الزام قائم کرتے ہیں۔ ان میں یقینی طور پر بلحاظ
عربی بول چال کے اعتراض ہو ہی نہیں سکتا ۔ مثلاً سوچو ۔ آیت وَ اسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ
(محمد :۲۰) میں ہم کہتے ہیں۔ وَلِلْمُؤْمِنِينَ والا واؤ عطف تفسیری کا واؤ ہے۔ اور واؤ تفسیری خود
قرآن میں موجود ہے۔ دیکھو سورہ رعد ۔
تِلْكَ أَيْتُ الْكِتَبِ وَالَّذِي أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّ (الرعد: ٢)
تِلْكَ أَيْتُ الْكِتٰبِ وَ قُرْآنٍ مُّبِينٍ ( الحجر : ٢)
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۶۰-۱۶۱)
٢٣ - فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِنْ تَوَلَّيْتُمْ أَنْ تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَتُقَطِعُوا أَرْحَامَكُمْ -
ترجمہ ۔ تو کیا تم قریب ہو کہ اگر والی بنو تو ملک میں فساد کرو اور اپنے رشتہ داروں کا لحاظ کاٹ دو۔
تفسير - فَهَلْ عَسَيْتُمْ اِنْ تَوَلَّيْتُمْ - میں جب یہ آیت پڑھتا ہوں ۔ یزید یاد آ جاتا ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۱)
ے یہ آیتیں قرآن کی ہیں اور جوا تارا گیا ہے تیرے پاس تیرے خدا سے وہ سچ ہے۔ ۲۔ یہ آیتیں ہیں کتاب کی
اور کھلے قرآن کی ۔
حقائق الفرقان
۱۸۱
سُورَة مُحَمَّدٍ
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ وَشَاقُوا الرَّسُولَ مِنْ بَعْدِ
مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْهُدَى لَنْ يَضُرُّوا اللَّهَ شَيْئًا وَسَيُحْبِطَ أَعْمَالَهُمْ -
ترجمہ ۔ بے شک جن لوگوں نے انکار کیا اور حق کو چھپایا اور اللہ کے رستے سے روکا اور رسول کو
دکھ دیا وہ بھی اس کے بعد کہ ان پر ظاہر ہو چکی راہ راست تو وہ لوگ اللہ کا کچھ بھی بگاڑ نہ سکیں گے اور
قریب ہی اللہ ان کے اعمال اکارت کر دے گا (یعنی ان کے منصوبے غلط ہو جائیں گے ) ۔
تفسیر - سَيُحْبِطُ اَعْمَالَهُمْ ۔ ان کی کوششیں بارآور نہ ہوں گی اولا مگر دنیا میں ۔
۳۶
تشهید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۱)
٣٦ - فَلَا تَهِنُوا وَ تَدْعُوا إِلَى السَّلْمِ وَ اَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ وَاللَّهُ مَعَكُمْ وَلَنْ
يتِرَكُمْ أَعْمَالَكُمْ ۔
ترجمہ ۔ تو تم بودے نہ بنو اور بلا و صلح کی طرف یعنی جنگ کرتے رہو اور تمہیں بڑھ چڑھ کر رہو گے قسم
اللہ کی (اللہ ) تو تمہارے ساتھ ہے اور وہ تمہارے اعمالوں میں ہرگز تمہارا نقصان نہ کرے گا (یعنی
تمہاری تدبیریں بنتی ہی جائیں گی ) ۔
تفسیر۔ جس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کا ان کو دعوی ہے۔ ان کا تو یہ حال تھا کہ جب ایک جنگ
میں بعض صحابہ کی غلطی سے مومنوں کے پاؤں اکھڑ گئے تو آپ تن تنہا جس طرف سے تیروں کی
بوچھاڑ ہورہی تھی۔ بڑھے اور
انَا النَّبِيُّ لَا كَذِبُ
أَنَا ابْنُ عَبْدِ المُطَّلِبُ
کا نعرہ لگا نا شروع کیا۔ دیکھو صاحب۔ لڑائی ہے تو مجھ سے ہے۔ میں موجود ہوں ۔ اگر کوئی جاتا ہے تو
جائے میں میدانِ جنگ میں موجود ہوں ۔ یہ تھا آپ کا استقلال ۔ اور یہ تھی آپ کی ہمت ۔ یہ تو
نبوت کے وقت کا ذکر ہے۔ اس سے پہلے بھی آپ نے نو جوانی کے عالم میں اپنے بے عدیل
بیدار مغزی کا ثبوت دیا۔ آپؐ نے نوجوانوں کی ایک انجمن بنائی جس کا کام تھا مظلوموں کی حمایت ۔
ایک مظلوم آپ کے پاس آیا۔ جس کی شکایت اس نے کی ۔ وہ بڑا آدمی تھا۔ کوئی اسے کہنے کی جرات
نہیں کرتا تھا ۔ آپ خود گئے اور کچھ ایسے دل آویز طریق سے تقریر کی کہ اس کا حق اسے دلا دیا۔ اسی
حقائق الفرقان
۱۸۲
سُورَة مُحَمَّدٍ
طرح قیصر روم کی طرف سے ایک شخص مقرر ہوا کہ وہ جوڑ توڑ کر کے عرب پر قیصر روم کا اثر بڑھا دے
اور یہ ملک اس کے قبضے میں آجائے ۔ آپؐ نے فوراً اسے بھانپ لیا اور اس قومی نمک حرام کو پیش کر دیا۔
پس اے دوستو ! تم اس نبی کی امت ہو۔ تو ایسا ہی حزم و احتیاط ، ہمت ، استقلال اور محنت اختیار کرو۔
فَلَا تَهِنُوا وَ تَدْعُوا إِلَى السَّلْمِ وَ اَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ * وَاللهُ مَعَكُمْ وَ لَنْ يَتِرَكُمُ أَعْمَالَكُمْ -
( تشحیذ الاذہان جلدے نمبر ۴۔ ماہ اپریل ۱۹۱۲ء صفحہ ۱۷۸)
۳۹- هانتُمْ هُؤُلَاءِ تُدْعَوْنَ لِتُنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَمِنْكُمْ مَنْ يَبْخَلُ
وَ مَنْ يَبْخَلُ فَإِنَّمَا يَبْخَلُ عَنْ نَّفْسِهِ وَ اللهُ الْغَنِيُّ وَ انْتُمُ الْفُقَرَاءُ ۚ وَ إِنْ
تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلُ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوا أَمْثَالَكُمْ -
ترجمہ ۔ تو تم وہ لوگ ہو کہ تم کو بلایا جاتا ہے اس واسطے کہ تم اللہ کی راہ میں خرچ کرو تو کوئی تو تم
میں سے ایسا ہے جو بخل کرتا ہے اور جو بخل کرتا ہے تو اپنی ہی جان کے ساتھ بخل کرتا ہے اور اللہ تو
غنی ہے اور تم محتاج فقیر ہو اور اگر تم منہ پھیرو گے تو اللہ دوسری قوم کو بدل لے آئے گا تمہارے
سوائے تو وہ تمہاری طرح نہ ہوں گی ۔
تفسیر۔ انسان محتاج ہے کھانے پینے کا ، مکان کا ، غرض ذرے ذرے میں خدا۔ کے حضور اس کی
احتیاج ہے۔ چنانچہ اس نے فرمایا کہ وَاللهُ الْغَنِيُّ وَ انْتُمُ الْفُقَرَاء حقیقی غنی اللہ کی ذات ہے۔ اور سراپا
احتیاج انسان ۔ جو احتیاج میں ہے اس کے برابر کوئی ذلیل نہیں ۔ اسی لئے حکم ہے اسے خدا کے حضور
تذلل کا۔ پھر انسان اپنے وجود میں ، اپنے بقاء میں ، دفع امراض میں ، رنج و راحت ، عسرویسر ،
غرض ہر حالت میں اللہ کا محتاج ہے۔
پس اللہ کا نام انسان کو یہ سمجھاتا ہے کہ حقیقی معبود، حقیقی مطاع ، حقیقی غنی ، وہی ذات ہے اور
حقیقتا محتاج ، حقیقتاذ حقیقت ذلیل ، حقیقتا مطیع وہ انسان ہے جس کو اللہ کو اللہ نے پیدا کیا اور جو اپنے بقا میں
ہر آن اس کے فضل کا محتاج ہے۔ اس فضل کے جذب کیلئے اطاعت فرض ہے۔
( بدر جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۲)