سُوْرَۃُ الْفَتْحِ

حقائق الفرقان (جلد ۵)

حقائق الفرقان
۱۸۳
سُوْرَةُ الْفَتْحِ
سُوْرَةُ الْفَتْحِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ فتح کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس کے نام سے جس نے سب تدبیریں پہلے سے بنا رکھی ہیں
سچی کوشش کا بدلہ دیا۔
، إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا - لِيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ
وَمَا تَأَخَّرَ وَيُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ وَيَهْدِيَكَ صِرَاطًا مُسْتَقِيمًا -
ترجمہ ۔ بے شک ہم نے تجھ کو کھلم کھلا فتح دی۔ نتیجہ یہ کہ تیرے اگلے اور پچھلے گناہ معاف کر
دے اور تجھ پر اپنا احسان پورا کرے اور تجھے سیدھی راہ چلائے۔
تفسیر ۔
۔
ہجرت سے چھٹے سال حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کو ایک رویا ہوا رویا ہوا کہ ہم مع صحابہ مکہ میں گئے
ہیں اور عمرہ کے بعد حلق کروا رہے ہیں ۔ اس بناء پر آپ نے پندرہ سو کے ہمراہ مکہ کی طرف کوچ
کیا۔ حدیبیہ کے پاس مقام فرمایا۔ ادھر سے مکہ کے لوگ مقابلہ کو نکل آئے ۔ آپؐ نے فرمایا ہم
آپ سے لڑنے کیلئے نہیں آئے ۔ آپ ہم کو اجازت دیں کہ بیت اللہ کا طواف کر کے چلے جائیں ۔
اس پر بڑا لمبا مباحثہ ہوا۔ آخر یہ قرار پایا کہ ایک عہد نامہ لکھا جاوے دو فہرستیں تیار ہوں ۔ ایک
میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ان قبیلوں کے نام ہوں جو ان کے ساتھ ہیں اور ایک طرف
مشرکین اور ان کے ہمراہی قبیلوں کے نام ہوں ۔ دوم یہ کہ اس سال آپ واپس تشریف لے
جائیں اور آئندہ سال حج کیلئے آویں ۔ آپؐ نے اسے منظور فرمالیا۔ حالانکہ صحابہؓ سے بہت اس پر
راضی نہ تھے ۔ سوم یہ کہ اگر کوئی ہم ( مشرکین ) میں سے مسلمان ہو جائے ۔ تو وہ آپ ہمراہ نہ لے
جائیں ۔ نہ مدینہ میں رہنے دیں اور اگر آپ ( نبی صلی اللہ علیہ وسلم ) میں سے کوئی مرتد ہو جائے تو

حقائق الفرقان
۱۸۴
سُوْرَةُ الْفَتْحِ
ہمیں واپس دیا جائے ۔ اسے بھی آپؐ نے مان لیا۔ حضرت عمر خصوصیت سے اس پر گھبرا رہے
تھے۔ چہارم یہ کہ جب بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ اور محمد رسول اللہ لکھنے لگے تو مشرکین مانع ہوئے
اور کہا کہ ہم اگر آپ کو رسول مانتے تو یہ جھگڑا ہی کیوں کرتے ۔ یہ لفظ چونکہ لکھے جا چکے تھے۔
حضرت علی کو ان کا مٹانا گوارا نہ تھا۔ اس لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں خود مٹا دیا۔ یہ چار
شرطیں ایسی تھیں کہ صحابہ کو ان پر بڑا قلق تھا۔ ایسی حالت میں یہ سورۃ نازل ہوئی۔ اِنَّا فَتَحْنَا لَكَ
فَتْحًا مُبِينًا ۔ اب بتاؤ اس وقت اس پیشگوئی کا سمجھ میں آنا آسان تھا ؟ ہر گز نہیں ۔
( تشحیذ الاذہان جلدے نمبر ۴۔ ماہ اپریل ۱۹۱۲ء صفحہ ۱۸۰)
ایسے بشارات حسب کتب مقدسہ ضرور ہوا کرتی ہیں۔ دیکھومتی ۔ پطرس نے جب کہا۔ ہم
نے تیرے لئے سب کچھ چھوڑ دیا۔ تو مسیح نے فرمایا۔ تم بادشاہت کے وقت بارہ تختوں پر بیٹھو گے۔
۱۹ باب ۲۷ متی ۔
اگر کہو سیحی بشارات اور پطرس کی خوشخبری مشروط تھی ۔ بدوں شرط نہیں ۔ تو ہم کہتے ۔ مسیحی اور
پطرسی شرط کا تو ذکر انجیل میں نہیں ۔ قرآنی بشارات کا خود قرآن میں ذکر ہے۔ دیکھو آیت۔ لین
اشْرَكْتَ لَيَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ (الزمر: ۶۶) مطلب یہ ہے کہ اگر خاتمہ ایمان پر ہوا تو تیرے گناہ
معاف ہیں ۔
اور سنو ! فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا (الفتح : ۲) کے معنے آپ لوگوں کو معلوم نہیں ۔ اس آیت
شریف کی تفسیر کے لئے قرآن ہی عمدہ تفسیر ہے اور وہ خود آیت مفسرہ آیت أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ -
وَوَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَ - (الم نشرح: ۲ ،۳) ہے۔ فتح سے مراد ہے۔ دل پر علوم باری اور آسمانی
بادشاہت کے اسرار کا کھولنا اور جب وہ کھلتے ہیں تو تو بہ اور خشیت اور خوف الہی پیدا ہوتا ہے۔جس کے
باعث گناہ نہیں رہتے ۔ انسان نئی زندگی پاتا ہے۔ نیا جلال حاصل کرتا ہے۔
ایک اور جواب سنئے مسیح حواریوں کو فرماتے ہیں ۔ جن کو تم بخشو۔ ان کے گناہ بخشے جاتے
ہیں ۔ اور جنہیں تم نہ بخشو گے ۔ نہ بخشے جائیں گے۔ یوحنا ۲۰ باب ۲۳۔ بھلا جہاں مچھوں اور ٹوریوں

حقائق الفرقان
۱۸۵
سُوْرَةُ الْفَتْحِ
کو گناہ بخشنے کا اختیار ہے۔ وہاں باری تعالیٰ کو ایک خاتم الانبیاء کے گناہ بخشنے کا اختیار کچھ تعجب انگیز اور
محلتِ انکار ہے؟ ہرگز نہیں ! بیشک اللہ تعالیٰ نے نبی عرب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کوفتوحات
دیں۔ ظاہری فتوح فتح مکہ وغیرہ جس کے ظہور سے بت پرستی کا استیصال اس شہر سے کیا۔ عرب جیسے
بت پرست ملک سے ابد کے لئے ہو گیا۔ اور تمام دنیا میں توحید ربوبیت کے علاوہ توحید الوہیت کا شور
مچ گیا اور مختلف قبائل عرب لوٹ مار کرتے ۔ شراب خوری اور جوئے بازی پر فخر بگھارتے۔ سراسر
اخلاق مجسم پورے موحد ہو کر نیک چال پر آگئے ۔ اتنی ہدایت پھیلانے سے ہادی کے گناہ معاف نہ
ہوئے ہوں؟ بالکل عقل کے خلاف ہے اور فتوحات باطنی کا حال آگے لکھ چکا ہوں ۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۶۲ - ۱۶۳)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بخشش ذنب کے دو معنی لِيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ
مِنْ ذَنْبِكَ (الفتح: ۳) کے متعلق دو معنی مجھے سمجھ میں آئے ہیں ۔
ایک معنی تو امام علیہ الصلوٰۃ والسلام نے کئے ہیں اور وہ اس طرح پر ہیں کہ انسان جب کوئی کام پر
کرتا ہے تو لوگ اس میں کوئی نہ کوئی نقص نکال دیتے ہیں لیکن جب وہ کامیاب ہو جاتا ہے تو اعتراض
کرنے والے خود بخود شرمندہ ہو جاتے ہیں۔ ایسا ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی اعتراض کرتے
تھے لیکن جب آپ فاتح ہو گئے تو ان کو معلوم ہو گیا کہ وہ اعتراض ان کی اپنی غلطی تھی۔
دوسرے معنی جو اللہ تعالیٰ نے مجھے سمجھائے ہیں وہ یہ ہیں۔ ذنبك یعنی تیرے قصور، کیا انے
مطلب کہ جو بدیاں اہل مکہ نے تجھ سے کی ہیں اور ہجرت سے پہلے جو ایذائیں اور تکلیفیں دی ہیں وہ ان
کا قصور تھا مگر اللہ نے تیرے سبب سے اہل مکہ کے گناہ بھی بخش دیئے کیونکہ وہ مسلمان ہو گئے ۔
الحکم جلد ۷ نمبر ۳۷ مورخہ ۱۰ اکتوبر ۱۹۰۳ صفحه ۳)

حقائق الفرقان
۷ تا ۱۰
-
١٨٦
سُوْرَةُ الْفَتْحِ
وَ يُعَذِّبَ الْمُنْفِقِينَ وَالْمُنْفِقْتِ وَالْمُشْرِكِينَ وَالْمُشْرِكْتِ
الظَّانِينَ بِاللهِ ظَنَّ السَّوْءِ عَلَيْهِمْ دَابِرَةُ السَّوْءِ ۚ وَ غَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ وَ
لَعَنَهُمْ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَهَنَّمَ وَسَاءَتْ مَصِيرًا وَ لِلَّهِ جُنُودُ السَّمَوتِ وَ
الْأَرْضِ وَكَانَ اللهُ عَزِيزًا حَكِيمًا - إِنَّا أَرْسَلْتُكَ شَاهِدًا وَ مُبَشِّرًا وَ نَذِيرًا -
لِتُؤْمِنُوا بِاللَّهِ وَ وَ رَسُولِهِ وَتُعَزِّرُوهُ وَ وَ تُوَقِّرُوهُ وَ تُسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَ
أَصِيلًا -
ترجمہ ۔ اور ان منافق مرد اور عورتوں کو عذاب دے گا اور مشرک مرد اور عورتوں کو جو گمان کرتے
ہیں اللہ کے ساتھ برا ۔ انہی پر پڑے گا مصیبت کا برا چکر اور اللہ ان پر خفا ہوا اور در بدر کر دیا ان
کو اور ان کے لئے تیار کر رکھا ہے جہنم ! اور وہ بہت ہی بری جگہ ہے۔ ہے۔ اور اللہ ہی ۔ اور اللہ ہی کے لشکر ہیں
آسمان اور زمین کے اور اللہ بڑاز بردست حکمت والا ہے۔ بے شک ہم نے تجھ کو بھیجا ہے بادشاہ
بنا کر جو دوستوں کو خوش خبری سنانے والا دشمنوں کو ڈرانے والا ہے۔ تا کہ تم ایمان لاؤ اللہ اور اس
کے رسول پر اور اس کی مدد کرو اور اس کی تعظیم کرو اور اللہ ہی کی تسبیح کر و صبح و شام ۔
تفسیر ۔ اور اللہ سزا دے گا منافق مرد و عورت اور مشرک مرد و عورت کو جو اللہ کی نسبت بدظنی رکھتے
ہیں۔ انہیں کے اوپر برائی کا پھیر ہے اور اللہ ان پر ناراض ہوا اور ان پر لعنت کی اور ان کیلئے جہنم تیار
کیا۔ اور وہ برا ٹھکانہ ہے ( یہ لوگ اپنی دولت ، کثرت اور قوت پر فریفتہ نہ ہوں اور اپنے موجودہ
وقت کو جس سے سزا ابھی غائب ہے۔ سردست آرام کا زمانہ تصور فرما کر مغرور نہ ہو جاویں۔ ان کو سزا دینا ،
ان کا استیصال کرنا اور عقل و فکر انسان سے باہر نا اندیشہ سامانوں کا ہلاکت کے بہم پہنچانا ہم پر کچھ دشوار نہیں
ہے۔ اسباب ہمارے ہیں اور اسباب اور اسباب کے خالق ہم ہیں ) اور آ ہیں ) اور آسمان وزمین کے لشکر اللہ - نظر اللہ کے قبضہ میں
ہیں اور اللہ غالب حکمت والا ہے۔ ہم نے تجھ کو (اے نبی ) شاہد ، مبشر ، نذیر بھیجا ہے ( اب ضرور
ہے کہ تم لوگ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ۔ اسے ( رسول کو ) قوت دو اور اس کی تعظیم کرو۔
اور صبح و شام اللہ کے نام کی تقدیس کرو۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۰۰ حاشیہ )

حقائق الفرقان
۱۸۷
سُوْرَةُ الْفَتْحِ
1 - إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ فَمَنْ
تَكَثَ فَإِنَّمَا يَنْكُثُ عَلَى نَفْسِهِ وَمَنْ أَوْفَى بِمَا عُهَدَا عَلَيْهُ اللَّهَ فَسَيُؤْتِيهِ
أَجْرًا عَظِيمًا -
ترجمہ ۔ کچھ شک نہیں کہ جو لوگ تجھ سے بیعت کرتے ہیں تو وہ اللہ ہی سے بیعت کرتے ہیں اللہ کا
ہاتھ اُن کے ہاتھوں کے اوپر ہے پھر جو عہد توڑ دے گا تو وہ اپنے ہی نفس کے لئے تو ڑ دے گا اور جو
اس عہد کو پورا کرے گا جو اللہ سے کیا ہے تو اللہ اس کو قریب ہی عطا فرمائے گا بڑا اجر۔
تفسیر - یقیناً جو لوگ تجھ سے بیعت کرتے ہیں وہ اللہ سے بیعت کرتے ہیں۔ اللہ کا ہاتھ ان کے
ہاتھوں کے اوپر ہے۔ اب جس نے عہد کو توڑ دیا وہ جان لے کہ وہ عہد شکنی کی سزا پاوے گا۔ اور جس
نے پورا کیا اسے جس پر اس نے اللہ سے معاہدہ کیا ہے تو عنقریب اللہ اسے اجر عظیم دے گا۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۰۰ حاشیہ )
اپنے اس بڑے عظیم الشان معاہدہ کو اپنے پیش معاہدہ کو اپنے پیش نظر رکھو ۔ یہ معاہدہ تم نے معمولی انسان کے
ہاتھ پر نہیں کیا خدا تعالیٰ کے مرسل مسیح و مہدی کے ہاتھ پر کیا ہے۔ اور میں تو یقین سے کہتا ہوں کہ خدا
کے مرسل ہی نہیں خدا کے ہاتھ پر کیا ہے۔ کیونکہ یدُ اللهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ آیا ہے۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۵ء صفحه ۶)
۱۹ تا ۲۱ - لَقَدْ رَضِيَ اللهُ عَنِ الْمُؤْمِنِينَ إِذْ يُبَايِعُونَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ
فَعَلِمَ مَا فِي قُلُوبِهِمْ فَأَنْزَلَ السَّكِينَةَ عَلَيْهِمْ وَ أَثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِيبًا وَ
مَغَانِمَ كَثِيرَةً يَأْخُذُونَهَا وَ كَانَ اللهُ عَزِيزًا حَكِيمًا وَعَدَكُمُ اللهُ
مَغَانِمَ كَثِيرَةً تَأْخُذُونَهَا فَعَجَلَ لَكُمْ هَذِهِ وَ كَفَّ أَيْدِيَ النَّاسِ عَنْكُمْ
وَلِتَكُونَ آيَةً لِلْمُؤْمِنِينَ وَيَهْدِيَكُمْ صِرَاطًا مُسْتَقِيمًا -
ترجمہ ۔ بے شک اللہ راضی ہو گیا ہے مومنوں سے جب وہ تجھ سے بیعت کرنے لگے درخت
کے نیچے پس اس نے جان لیا جو کچھ ان کے دلوں میں ہے پھر نازل فرما یا دلی اطمینان اُن پر

حقائق الفرقان
۱۸۸
سُوْرَةُ الْفَتْحِ
اور ان کو فتح قریب کا بدلہ دیا۔ اور بہت سی قیمتیں جن پر قبضہ کریں گے اور اللہ بڑا ز بر دست
حکمت والا ہے۔ اللہ نے تم سے وعدہ فرمایا ہے بہت سی غنیمتوں کا کہ تم ان کو لو گے تو تم کو جلد
عطا فرمائیں قیمتیں (یعنی فتح خیبر ) اور لوگوں کے ہاتھ رو کے تم سے تا کہ ایک نمونہ ہو
قدرت کا ایمانداروں کے لئے اور تاکہ اللہ تم کو سیدھی راہ بتادے ( کامیابی کی ) ۔
تفسیر - صحابہ بہت سعید تھے۔ وہ خدا کے وعدوں پر ایمان لائے۔ تو مندرجہ ذیل انعامات سے
سرفراز ہوئے۔
ایمان بالغیب کے انعامات ۔ ۱۔ اللہ تعالیٰ راضی ہوا ( لَقَدْ رَضِيَ اللَّهُ عَنِ الْمُؤْمِنِينَ )
مومنین کہلائے ۔
شیعہ اس مقام پر غور کریں جو صحابہ کو منافق قرار دیتے ہیں۔ فَعَلِمَ مَا فِي قُلُوبِهِمْ سے
ظاہر ہے کہ ان کے دلوں میں بھی اخلاص ہی بھرا ہوا تھا۔
(۲) خیبر کی فتح ( وَ أَثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِيبًا ) (۳)۔ بہت سی قیمتیں ملیں ( مَغَانِمَ كَثِيرَةً
يَأْخُذُونَهَا ) (۴) - سكينة كا نزول ہوا ( فَأَنْزَلَ السَّكِينَةَ عَلَيْهِمُ ) - هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ السَّكِينَةَ فِي
قُلُوبِ الْمُؤْمِنِينَ أَنْ يَأْتِيَكُمُ التَّابُوْتُ فِيهِ سَكِينة " کے معنے حل ہوتے ہیں کہ تابوت
سے مراد وہ دل ہیں مطلب یہ ہے کہ ان کے دلوں میں اس خلافت سے اطمینان پیدا ہو
جائے گا ۔ (۵) ۔ وَ كَفَّ اَيْدِيَ النَّاسِ عَنْكُمْ ۔ لوگوں کی دست اندازی کو روکا۔ لڑائی نہ ہونے دی۔
(۶) صراط مستقیم کی ہدایت فرمائی ۔ (وَيَهْدِيَكُمْ صِرَاطًا مُسْتَقِيمًا ) (۷)۔ پھر اسی صبر واطاعت
کی وجہ سے ( وَ أُخْرَى لَمْ تَقْدِرُوا عَلَيْهَا قَدْ أَحَاطَ اللَّهُ بِها اور انعامات کئے جن کا ان حالات
میں وہ اندازہ نہ لگا سکتے تھے ۔
وہی شرائط جو اس وقت نقصان دہ اور موجب هتک معلوم ہوتی تھیں ۔ اس عظیم الشان فتح کا
ے وہی اللہ ہے جس نے اطمینان اتارا ایمانداروں کے دلوں میں ۔ ہے کہ ملے گا تم کو ایسا قلب جس میں تسلی
ہو۔ سے اور ایک فتح اور بھی ہونے والی ہے جن پر ابھی تم نے قدرت نہیں پائی۔

حقائق الفرقان
۱۸۹
سُوْرَةُ الْفَتْحِ
موجب ہو گئیں۔ جو مسلمان مرتد ہوتا وہ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی جماعت کے کام کا نہ تھا۔
اس کے جانے سے انہیں کیا نقصان اور جو مشرکین میں سے مسلمان ہوتا وہ مکہ میں رہتا۔ تو دوسروں کی
ہدایت کا موجب بنتا۔ پھر یہ فائدہ ہوا کہ ابو بصیر مسلمان ہو کر مدینہ بھاگ آیا۔ دو آدمی مکہ سے اس کو
پکڑنے کیلئے روانہ ہوئے ۔ جب حضور رسالت مآب میں پہنچے تو آپؐ نے حکم دیا کہ ابوالبصیر واپس چلا
جائے اس نے بہتیرے عذر کئے مگر آپؐ نے فرمایا ۔ ہم معاہدہ کے خلاف نہیں کریں گے۔ راستے میں
اس نے اپنے محافظ مشرکوں میں سے ایک کی تلوار لے کر ایک کو مار دیا۔ دوسرا پھر فریاد کرتا ہوا آیا۔
ابو بصیر بھی پہنچ گیا۔ آپؐ نے اسے کہا۔ تو لڑائی کرانا چاہتا ہے میں تجھے واپس بھجوا دوں گا۔ یہ سن کر وہ
وہاں سے بھاگ گیا اور ایک جگہ پر ڈیرہ بنالیا۔ اب جو مسلمان ہوتا مکہ سے بھاگ کر ان کے پاس
آ جاتا اور رفتہ رفتہ ان کی ایک جماعت بن گئی ۔ چونکہ وہ مکہ والوں کے نکالے ہوئے تھے اس لئے
انہوں نے اپنے اخراجات خوراک وغیرہ کے لئے مکہ ہی کے قافلوں سے اپنا حصہ لینا شروع کیا۔ اس
طرح پر یہ شرط ان مشرکین کیلئے موجب ضرر ہوئی ۔ اور وہ نبی کریم کی خدمت میں آئے کہ آپ اپنے
آدمیوں کو بلوا لیجئے ۔ ہم اس شرط کو توڑتے ہیں ۔
دوم ۔ ان فہرستوں کے لکھوانے کا فائدہ یہ ہوا کہ خزاعہ پر جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
حمایت میں تھے۔ بنو بکر وائل نے حملہ کیا اور مشرکین نے ان کا خفیہ خفیہ ساتھ دیا۔ خزاعہ میں سے دو
آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور فریاد لے کر حاضر ہوئے ۔ ادھر مکہ والوں نے بھی اپنا ایک
سردار بھیج دیا کہ معاہدہ نئے سرے سے ہو۔ کیونکہ میں اس وقت موجود نہ تھا۔ اس طرح پر وہ
معاہدہ آپ ہی انہوں نے اپنے عمل اور اپنے قول سے توڑ دیا۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ مکہ پر چڑھائی کی اور اس طرح پر خدا کا کلام إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا
مبينا پورا ہوا ۔ اور اسی فتح کے ذریعہ ثابت ہوا کہ نبی کریم صلعم کی زندگی ہر قسم کے عیبوں اور ان
الزاموں ں ۔ سے پاک ہے۔ جو آپ کی ذات سے منسوب کئے جاتے۔ تے تھے لِيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ
مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ کے یہی معنے ہیں کہ تیری ذات پر جو الزام یہ مکہ کی ہجرت سے پہلے یا پیچھے لگاتے

حقائق الفرقان
۱۹۰
سُوْرَةُ الْفَتْحِ
تھے۔ وہ سب دور ہو جائیں ۔ دوسرے معنی یہ ہیں کہ ان مشرکین نے جو تیرے گناہ اس وقت کئے
تھے جبکہ تو (اے نبی ) پہلے مکہ میں رہتا تھا اور پھر وہ قصور جو اس وقت کئے جبکہ تو مکہ سے چلا آیا اس فتح
کے ذریعہ اللہ تعالیٰ ان کو معاف کر دے چنانچہ جب وہ مشرکین پکڑے حضور رسالت میں حاضر ہوئے
تو آپ نے فرمایا ۔ لا تَغْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ يَغْفِرُ اللهُ لَكُمْ وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ تم پر آج
کے دن کوئی الزام نہیں ۔ اللہ تمہیں بخشے اور وہ بڑا رحم کرنے والا ہے۔
( تشحیذ الاذہان جلدے نمبر ۴۔ ماہ اپریل ۱۹۱۲ ء صفحہ ۱۸۰ تا ۱۸۲)
۲۵ - وَ هُوَ الَّذِي كَفَّ اَيْدِيَهُمْ عَنْكُمْ وَ أَيْدِيَكُمْ عَنْهُمْ بِبَطْنِ مَكَّةَ
مِنْ بَعْدِ أَنْ أَظْفَرَكُمْ عَلَيْهِمْ وَكَانَ اللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرًا -
ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جس نے روک رکھے کافروں کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ ان سے مکہ
کے اندر بعد اس کے کہ تم ان پر فتح پا چکے تھے اور اللہ جو کچھ تم کرتے ہو بخوبی دیکھ رہا ہے۔
تفسیر - كَفَّ أَيْدِيَهُمْ عَنْكُمْ ۔ یہ حدیبیہ کا ذکر ہے ۔
-
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۱)
رورو و
بينهم
٣٠ - مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَ
تَرَاهُمْ رُكَعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِنَ اللهِ وَرِضْوَانًا سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِمْ
مِّنْ أَثَرِ السُّجُودِ ذَلِكَ مَثَلُهُمْ فِي التَّوْرَيةِ وَمَثَلُهُمْ فِي الْإِنْجِيلِ كَزَرْعٍ
اخْرَجَ شَطْعَهُ فَأَزَرَةً فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوَى عَلَى سُوقِهِ يُعْجِبُ الزَّرَاعَ لِيَغِيظَ
بِهِمُ الْكُفَّارَ وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ مِنْهُم مَّغْفِرَةً وَ
أَجْرًا عَظِيمًا -
ترجمہ - محمد اللہ کا رسول ہے اور جو لوگ اس کے ساتھ ہیں وہ کافروں پر بہت مؤثر ہیں ان سے متاثر نہیں
ہوتے ۔ شدید و غالب ہیں اور آپس میں ایک دوسرے سے متاثر ہوئے ہیں رحیم ہیں۔ تو ان کو دیکھتا ہے
رکوع کرنے والے، سجدہ کرنے والے، اللہ کا فضل چاہتے ہیں اور اس کی خوشنودی کے طالب ہیں ان کی

حقائق الفرقان
۱۹۱
سُوْرَةُ الْفَتْحِ
نشانئیں ان کے چہروں میں ہیں سجدوں کے اثر سے بھی ، ان کی مثال ہے تو ریت میں ( استثناء باب ۳۳)
اور یہی ان کی مثال ہے انجیل میں (متی باب ۱۳ - آیت ۳۱، ۳۲ و ۸) جیسے ایک کھیتی ہے جس نے اپنی
سوئی نکالی پھر بر اس کو موٹا کیا تو وہ موٹی ہو گئی ہے پھر سیدھی کھڑی ہو گئی اپنی نال پر پیاری لگتی ہے کسانوں کو
تاکہ اللہ جی جلائے ایمانداروں سے سب کافروں کا اور اللہ نے وعدہ فرمایا ایمانداروں سے مغفرت اور
اجرت عظیم کا ۔
تفسیر - آشد آن
- أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمُ ۔۔۔۔۔ ذلِكَ مَثَلُهُمْ في التورية - وہ بڑے مضبوط
ہیں ۔ کفار کا اثر قبول نہیں کرتے ۔ ہاں آپس میں ایک دوسرے سے نیک متاثر ہوتے ہیں۔ تو ان کو
عبادت گزار ، اللہ کے فضل و رضوان کا امیدوار پائے گا۔ فرماں برداری کے آثار ان کے چہروں سے
ظاہر ہیں۔ دیکھو ۳۳ باب استثناء آیت ۲ ۔ خداوند کریم سینا سے آیا اور شعیر سے ان پر طلوع ہوا۔
فاران ہی کے پہاڑ سے وہ جلوہ گر ہوا ۔ دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ آیا۔ اور ان کے دینے ہاتھ ایک ہوا۔
آتشی شریعت ان کیلئے تھی۔ ہاں ۔ وہ اس قوم سے بڑی محبت رکھتا ہے۔ اس کے سارے مقدس
تیرے ہاتھ میں ہیں اور وہ تیرے قدموں کے نزدیک بیٹھے ہیں اور تیری باتوں کو مانیں گے۔
اور وَ مَثَلُهُمْ فِي الْإِنْجِيلِ كَزَرْعٍ اَخْرَجَ شَطْعَهُ ۔۔۔ لِيَغِيظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ اس کیلئے
دیکھو متی باب ۱۳ آیت ۳۱۔ وہ ان کے واسطے ایک اور تمثیل لایا کہ آسمان کی بادشاہت خردل کے
دانہ کی مانند ہے۔ جسے ایک شخص نے لے کر اپنے کھیت میں بویا۔ وہ سب بیجوں میں چھوٹا ہے۔ پر
جب اُگتا۔ تو سب ترکاریوں سے بڑا ہوتا اور ایسا پیڑ ہوتا کہ ہوا کی چڑیائیں آکے اس کی ڈالیوں پر
بسیرا کریں۔
لے رائی۔ مرتب
( تشخیذ الا ذہان جلدے نمبر ۴ ۔ ماہ مارچ ۱۹۱۲ ء صفحہ ۱۸۲ - ۱۸۳)

آج 10 میں سے 10 باقی