سُوْرَۃُ الْحُجُرٰتِ
حقائق الفرقان (جلد ۵)
حقائق الفرقان
۱۹۲
سُوْرَةُ الْحُجُرَاتِ
سُوْرَةُ الْحُجُرَاتِ مَدَنِيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ حجرات کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس با عظمت اللہ کے اسم شریف سے جس نے رسول اللہ
کے مصاحبوں کو آگے سے چن رکھا اور جن کی نیک کوششوں کا بدلہ دینے والا ہے۔
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ وَلَا تَجْهَرُوا لَهُ
بِالْقَوْلِ كَجَهْرِ بَعْضِكُمْ لِبَعْضٍ أَنْ تَحْبَطَ أَعْمَالُكُمْ وَأَنْتُمْ لَا تَشْعُرُونَ -
ترجمہ ۔ اے ایماندارو! اونچی اور برابر نہ ہو تمہاری آواز نبی کی آواز سے اور مقابلہ نہ کرو۔ چیخو
مت جیسے مقابلہ کیا کرتے ہو تم ایک سے ایک ۔ ایسا نہ ہو کہ اکارت ہو جائے تمہارا سب کیا کرایا اور تم
کو خبر ہی نہ ہو۔
تفسیر - لا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ - كلام الله قول الرسول کے مقابل پر اپنی آواز نہ بڑھاؤ۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۱)
وَاعْلَمُوا أَنَّ فِيكُمْ رَسُولَ اللهِ لَوْ يُطِيعُكُمْ فِي كَثِيرٍ مِّنَ الْأَمْرِ
لَعَنِتُمْ وَلَكِنَّ اللهَ حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الْإِيْمَانَ وَ زَيَّنَهُ فِي قُلُوبِكُمْ وَكَرَّةَ إِلَيْكُمُ
الْكُفْرَ وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ أُولَئِكَ هُمُ الرَّشِدُونَ -
ترجمہ ۔ اور جان رکھو کہ تم میں اللہ کا رسول موجود ہے اگر وہ تمہارا کہا مانا کرے تمہارے بہت سے
کاموں میں تو تم ضرور مشکلات میں پڑ جاؤ مگر اللہ نے تمہارے لئے ایمان پسند فرمایا ہے اور اس کو عمدہ
کر دکھایا ہے تمہارے دلوں میں اور تمہاری نظروں میں برا بنادیا ہے کفر اور فسق اور عصیان کو ۔ یہی
لوگ ہیں جو نیک چلن اور لائق اور منزل مقصود کو پہنچے ہوئے ہیں ۔
حقائق الفرقان
۱۹۳
سُوْرَةُ الْحُجُرَاتِ
تفسیر - أَنَّ فِيكُمْ رَسُولَ اللهِ لَوْ يُطِيعُكُمْ فِي كَثِيرٍ مِنَ الْأَمْرِ لَعَنِتُمْ ۔ کہ تم میں محمد خدا کا
رسول ہے۔ اگر تمہاری رائے پر چلے تو تمہیں مشکلوں اور دکھوں کا سامنا ہو۔
الحکم نمبر ۱ جلد ۹ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۵ ء صفحه ۱۱)
1 - إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ
تُرْحَمُونَ -
ترجمہ ۔ ایماندار تو آپس میں بس بھائی بھائی ہیں تو صلح کراؤ اپنے دو بھائیوں میں اور اللہ کو سپر بناؤ اور
اسی کا خوف رکھوتا کہ تم پر رحم کیا جائے۔
تفسیر۔ تمام ایمان والے آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ امیر سے غریب تک، شریف سے وضیع
تک ، اجنبی سے اپنے پرائے ہم قوم تک ۔ اگر ایمان والوں میں رنج آجاوے تو ان بھائیوں میں صلح
کر ادو اور اللہ سے ڈرتے رہوتا کہ تم پر رحم ہو۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۹)
اس آیت کے رو سے مجھے یقین ہے کہ کم از کم اس آیت کے نزول تک جس قدر صحابہ تھے ۔ وہ
آپس میں بھائی بھائی تھے۔ اور یہ شیعہ کے خلاف نص صریح ہے۔
( بدر جلد ۸ نمبر ۱۳ مورخه ۲۱ جنوری ۱۹۰۹ صفحه ۷ )
۱۲ ، ۱۳ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَسْخَرُ قَوْمٌ مِّنْ قَوْمٍ عَسَى أَنْ يَكُونُوا خَيْرًا
مِنْهُمْ وَلَا نِسَاءٌ مِنْ نِسَاءٍ عَسَى أَنْ يَكُنَّ خَيْرًا مِنْهُنَّ وَلَا تَلْمِزُوا
انْفُسَكُمْ وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوقُ بَعْدَ الْإِيْمَانِ ۚ وَ
مَنْ لَّمْ يَتُبْ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّلِمُونَ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ
الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ وَ لَا تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَبُ بَعْضُكُمُ بَعْضًا
ايُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ
تَوَّابٌ رَّحِيمٌ -
ترجمہ ۔ اے ایماندار و اٹھٹھا نہ کیا کرے ایک قوم دوسری قوم سے ممکن ہے کہ جن پر ہنستے ہیں وہ بہتر
حقائق الفرقان
۱۹۴
سُوْرَةُ الْحُجُرَاتِ
ہوں ہنسنے والوں سے اور نہ عورتیں ہنسی کیا کریں دوسری عورتوں سے شاید وہ دوسری بہتر ہوں ان سے
اور آپس میں ایک دوسرے پر الزام نہ لگایا کرو اور نہ بُرے نام رکھا کرو ایمان لائے بعد ۔ بُرا نام
ایک بدکاری ہے اور جو توبہ نہ کرے تو وہی لوگ بے جا کام کرنے والے بداخلاق ہیں ۔اے ایماندارو !
بچے رہو بہت بدگمانیوں سے کچھ شک نہیں بعض بدگمانیاں گناہ ہیں اور کسی کا بھید مت ٹولا کرو اور نہ کھولا
کرو اور بعض کی غیبت بعض نہ کیا کرے بھلا تم میں کسی کو یہ بات پسند ہے کہ وہ اپنے مرے ہوئے
بھائی کا گوشت کھائے سو یہ تو تم مکروہ ہی سمجھتے ہوگے ) تو غیبت سے بھی کراہت کرو۔ بچو) اور اللہ کوسپر
بناؤ بے شک اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا سچی کوشش کا بدلہ دینے والا ہے۔
تفسیر ۔ مرد مردوں سے سے ہنسی نہ کریں۔ ہو سکتا ہے کہ وہی وہی ان سے اچھے ہوں ۔ اور نہ اچھے ہوں ۔ اور نہ عورتیں
عورتوں سے ہو سکتا ہے کہ وہی ان سے اچھی ہوں اور ایک دوسرے کی نکتہ چینی اور عیب گیری مت
کرو۔ بڑے بڑے اور چھیٹر کے ناموں سے کسی کو مت پکارو۔ مومن ہونے کے بعد یہ نا کے بعد یہ نا پاک نام
بہت بڑی بات ہے۔
( نور الدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۴)
اے ایمان والو ! ٹھٹھا نہ کریں ایک لوگ دوسروں سے ۔ شاید وہ بہتر ہوں اُن سے اور نہ
عورتیں دوسری عورتوں سے ۔ شاید وہ بہتر ہوں اُن سے ۔ اور عیب نہ دو ایک دوسرے کو اور نہ نام
ڈالو۔ چڑھ ایک دوسرے کی ۔ بُرا نام ہے گنہگاری پیچھے ایمان کے اور جو کوئی تو بہ نہ کرے۔ تو
وہی ہیں بے انصاف۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۵۱٬۵۰ حاشیه )
اوایمان والو! کوئی قوم کسی قوم سے تمسخر نہ کرے ۔ جس سے تم ہنسی کرتے ہو اور جسے تم مسخرہ
بناتے ہو شاید تم سے اچھا ہوا اور نہ عورتیں ہنسی کریں عورتوں سے ، کیونکہ ہوسکتا ہے کہ جس سے ایک
عورت تمسخر کرتی ہے دوسری سے اچھی ہو اور اپنوں کو کوئی طعن مت دیا کرو اور کسی کی نسبت بر
لقب مت بولو۔ ایسی کرتوتوں سے برے لقب دینے والا اللہ تعالیٰ کے یہاں سے فاسق و بدکار
ہونے کا لقب پاتا ہے۔ اور مومن کہلا کر فاسق بننا برا ہے۔ جو لوگ برے کاموں سے باز نہ آئے
وہی بدکار ہیں ۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۰)
حقائق الفرقان
۱۹۵
سُورَةُ الْحُجُرَاتِ
جب بعض آدمیوں کو آرام ملتا ہے۔ فکر معاش سے گونہ بے فکری حاصل ہوتی ہے۔ وہ نکھے بیٹھنے
لگتے ہیں۔ اب اور کوئی مشغلہ تو ہے نہیں۔ تمسخر کی خو ڈال لیتے ہیں۔ یہ تمسخر کبھی زبان سے ہوتا ہے۔ کبھی
اعضاء سے کبھی تحریر ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس تمسخر کا نتیجہ بہت برا ہے۔ وحدت باطل ہو جاتی ہے۔
پھر وحدت جس قوم میں نہ ہو وہ بجائے ترقی کے ہلاک ہو جاتی ہے۔
حدیث میں آیا ہے کہ ایک عورت کو مار رہے تھے یہاں تک کہ اسے کہا جاتا کہ زنیت
سرقت تو نے زنا کیا۔ تو نے چوری کی ۔ ایک سننے والی پر اس کا اثر ہوا اور اس نے دعا کی کہ الہی میری
اولاد ایسی نہ ہو۔ گود میں لڑکا بول اٹھا کہ النبی مجھے ایسا ہی بنائیو۔ کیونکہ اس عورت پر بدظنی کی جا رہی
ہے۔ یہ واقع میں بہت اچھی ہے۔ اسی طرح ایک اور کا ذکر ہے کہ ماں نے دعا کی۔ انہی میرا بچہ ایسا ہی
ہو۔ مگر بچے نے کہا کہ النبی میں ایسا نہ بنوں ۔ غرض کسی کو کسی کے حالات کی کیا خبر ہو سکتی ہے۔ ہر ایک کا
معاملہ خدا کے ساتھ ہے۔ ممکن ہے کہ ایک شخص ایسا نہ ہو جیسا اسے سمجھا جاتا ہے۔ لوگوں کی نگاہ میں حقیر
ہو مگر خدا کے نزدیک مقرب ہو پھر الْأَعْمَالُ بِالْخَوَاتِیم کے مطابق ممکن ہے۔ جس سے تمسخر کیا جاتا
ہے اس کا انجام اچھا ہو۔
وَلَا نِسَاءٌ مِنْ نِسَاء - آیت میں آیا ہے۔ یہاں عورتیں بیٹھی ہوئی نہیں مگر آدمی کا نفس بھی
مؤنث ہے۔ ہر ایک اس کو مرا در رکھ سکتا ہے۔ دوم اپنے اپنے گھروں میں جا کر یہ بات پہنچا دو۔ کہ کوئی
عورت دوسری عورت کی تحقیر نہ کرے۔ اور اس سے ٹھٹھا نہ کرے۔ تم ایک دوسرے کو عیب نہ لگاؤ اور
نام نہ رکھو۔ تم کسی کا برا نام رکھو گے تو تمہارا نام اس سے پہلے فاسق ہو چکا۔ مومن ہونے کے بعد فاسق
نام رکھا نا بہت ہی بری بات ہے۔ یہ تمسخر کہاں سے پیدا ہوتا ہے؟ بدظنی سے اس لئے فرماتا ہے۔
اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِ بدگمانیوں سے بچو۔ حدیث میں بھی آیا ہے۔ إِيَّاكُمْ وَالظَّنِّ فَإِنَّ
الظَّنَّ أَكْذَبُ الْحَدِيثِ ۔ اس بدظنی سے بڑا بڑا نقصان پہنچتا ہے۔ میں نے ایک کتاب منگوائی۔ وہ
بہت بے نظیر تھی۔ میں نے مجلس میں اس کی اکثر تعریف کی۔ کچھ دنوں بعد وہ کتاب گم ہو گئی مجھے کسی
خاص پر تو خیال نہ آیا ۔ مگر یہ خیال ضرور آیا کہ کسی نے اٹھالی ۔ پھر جب کچھ عرصہ نہ ملی تو یقین ہو گیا کہ
حقائق الفرقان
۱۹۶
سُوْرَةُ الْحُجُرَاتِ
کسی نے چرالی ہے ۔ ایک دن جب میں نے اپنے مکان سے الماریاں اٹھوائیں تو کیا دیکھتا
ہوں الماری ی کے پیچھے بیچوں بیچ کتاب پڑی ہے۔ جس سے معلوم ہوا کہ کتاب میں نے رکھی ہے اور وہ
پیچھے جا پڑی۔ اس وقت مجھے دو معرفت کے نکتے کھلے ۔ ایک تو مجھے ملامت ہوئی کہ میں نے دوسرے
پر بدگمانی کیوں کی۔ دوم میں نے صدمہ کیوں اٹھایا ۔ خدا کی کتاب اس سے بھی زیادہ عزیز اور عمدہ
میرے پاس موجود تھی ۔ اسی طرح میرا ایک بستر تھا جس کی کوئی آٹھ نہیں ہوں گی ۔ ایک نہایت عمدہ
ٹوپی مجھے کسی نے بھیجی جس پر طلائی کام ہوا تھا۔ ایک عورت اجنبی ہمارے گھر میں تھی۔ اسے اس کام کا
بہت شوق تھا۔ اس نے اس کے دیکھنے میں بہت دلچسپی لی۔ تھوڑی دیر بعد وہ ٹوپی گم ہو گئی۔ مجھے اس
کے گم ہونے کا کوئی صدمہ تو نہ ہوا کیونکہ نہ میرے سر پر پوری آتی تھی نہ میرے بچوں کے سر پر ۔ مگر
میرے نفس نے اس طرف توجہ کی کہ اس عورت کے پسند آ گئی ہوگی ۔ مدت گزر گئی ۔ اس عورت کے
چلے جانے کے بعد جب بستر کو جھاڑنے کیلئے کھولا گیا تو اس کی ایک تہہ میں سے نکل آئی۔
دیکھو بدظن کیسا خطر ناک ہے اللہ تعالیٰ اپنے بعض بندوں کو سکھاتا ہے جیسا کہ اس نے محض اپنے
فضل سے میری راہنمائی کی۔ اور لوگوں سے بھی ایسے معاملات ہوتے ہوں گے مگر تم نصیحت نہیں
پکڑتے ۔ اس بدظنی کی جڑھ ہے ” کرید خواہ مخواہ کسی کے حالات کی جستجو اور تاڑ بازی ۔اس لئے فرماتا
ہے وَلا تَجَسَّسُوا اور پھر اس تجسس سے غیبت کا مرض پیدا ہوتا ہے۔
ان آیات میں تم کو یہ بھی سمجھایا گیا ہے کہ گناہ شروع میں بہت چھوٹا ہوتا ہے مگر آخر میں بہت بڑا
ہو جاتا ہے جیسے بڑ کا پیج دیکھنے میں کتنا چھوٹا ہے۔ لیکن پھر بعض جڑیں ایک ایک میل تک چلی گئی ہیں۔
میں تم کو نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرتے رہو۔ اور بدی کو اس کے ابتداء میں چھوڑ دو۔
( بدر جلد ۹ نمبر ۳ مورخه ۱۸ نومبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱)
کسی دوسرے کو حقارت سے نہ دیکھو بلکہ مناسب یہ ہے کہ اگر کسی کو اللہ نے علم ، طاقت اور
آبرودی ہے تو اس کے شکریہ میں اس کی جو اس نعمت سے متمتع نہیں مدد کرے نہ یہ کہ اس پر تمسخر
حقائق الفرقان
۱۹۷
سُوْرَةُ الْحُجُرَاتِ
اڑائے۔ یہ منع ہے۔ چنانچہ اس نے فرمایا ۔ لَا يَسْخَرُ قَوْمٌ مِّنْ قَوْمٍ عَسَى أَنْ يَكُونُوا خَيْرًا مِنْهُمْ -
( بدر جلد ۸ نمبر ۷ ۱ مورخه ۱۸ رفروری ۱۹۰۹ ء صفحه (۲)
اوایمان والو! ئیتی بدگمانیوں سے بچو۔ بعض بدگمانی بدکاری ہوتی ہے۔ لوگوں کی عیب جوئی مت
کیا کرو اور ایک دوسرے کا گلہ کبھی نہ کروں۔ گلہ کرنا ایسا برا ہے جیسا بھائی کا گوشت کھا لینا۔ کیا یہ امر
کسی کو پسند ہے۔ بے ریب کسی کو بھی یہ بات پسند نہیں ۔ اللہ سے اس کی نافرمانیوں پر ڈرو۔
اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو جو نافرمانیوں کو چھوڑ ، اس کی طرف متوجہ ہوتے ہیں رحم کرتا ہے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۰)
بعضے گناہ ہوتے ہیں کہ وہ اور بہت سے گناہوں کو بلانے والے ہوتے ہیں۔ اگر ان کو نہ چھوڑا
جائے تو ان کی ایسی ہی مثال ہے کہ ایک شخص کے بتوں کو تو توڑا جائے مگر بت پرستی کو اس کے دل سے
دور نہ کرایا جاوے۔ اگر ایک بت کو توڑ دیا تو اس کے عوض سینکڑوں اور تیار ہو سکتے ہیں۔ مثلاً صلیب
ایک پیسہ کو آتی ہے اگر کسی ایک کی صلیب کو توڑ ڈالیں تو لاکھوں اور بن سکتی ہیں۔ غرض جب تک
شرارتوں اور گناہوں کی ماں اور جڑھ دور نہ ہو۔ تب تک کسی نیکی کی امید نہیں ہو سکتی اور تا وقتیکہ اصلی
جڑھ اور اصلی محرک بدی کا دور نہ ہو۔ فروعی بدیاں بکلی دور نہیں ہو سکتیں۔ جب تک بدیوں کی جڑھ نہ
کائی جاوے۔ تب تک وہ اور بدیوں کو اپنی طرف کھینچے گی اور دوسری بدیاں اپنا پیوند اس سے رکھیں
گی ۔ مثلاً شہوت بد ایک گناہ ہے ۔ بد نظری ، زنا ، لواطت ، حسن پرستی سب اسی سے پیدا ہوئی ہیں۔
حرص اور طمع جب آتا ہے تو چوری جعلسازی، ڈاکہ زنی ، ناجائز طور سے دوسروں سے مال حاصل
کرنے اور طرح طرح کی دھوکہ بازیاں سب اسی کی وجہ سے کرنی پڑتی ہیں ۔
غرض یہ یا درکھنے والی بات ہے کہ بعض باتیں اصل ہوتی ہیں اور بعض انکی فروعات ہوتی ہیں۔
جو لوگ اللہ تعالیٰ کو نہیں مانتے۔ وہ کوئی حقیقی اور سچی نیکی ہر گز نہیں کر سکتے اور وہ کسی کامل خلق کا نمونہ نہیں
دکھا سکتے ۔ کیونکہ وہ کسی صحیح نتیجہ کے قائل نہیں ہوتے۔ میں نے بڑے بڑے دہریوں کو مل کر پوچھا ہے
ہوتے۔ نے بڑے بڑے دہریوں کول پوچھا ہے
کہ کیا تم کسی سچے اخلاق کو ظاہر کر سکتے ہو اور کوئی حقیقی نیکی عمل میں لا سکتے ہو تو وہ لا جواب سے ہو کر رہ
حقائق الفرقان
۱۹۸
سُوْرَةُ الْحُجُرَاتِ
گئے ہیں۔ ہمارے زیر علاج بھی ایک دہریہ ہے۔ میں نے اس سے یہی سوال کیا تھا تو وہ ہنس کر
خاموش ہو گیا تھا۔ ایسے ہی جو لوگ قیامت کے قائل نہیں ہوتے ۔ وہ بھی کسی حقیقی نیکی کو کامل طور پر عمل
میں نہیں لا سکتے ۔ نیکیوں کا آغاز جزا سزا کے مسئلہ سے ہی ہوتا ہے۔ جو شخص جزا سزا کا قائل نہیں ہوتا۔
وہ نیکیوں کے کام بھی نہیں کر سکتا۔ ایسے ہی جو شخص یہ سمجھتا ہے کہ دوسرے لوگوں کے اس قسم کے الفاظ
سے مجھے رنج پہنچتا ہے۔ وہ کسی کی نسبت ویسے الفاظ کیوں استعمال کرنے لگا۔ یا جو شخص اپنی لڑکی سے
بدنظری اور بدکاری کروانا نہیں چاہتا اور اسے ایک برا کام سمجھتا ہے۔ وہ دوسروں کی لڑکیوں سے
بد نظری کرنا کب جائز سمجھتا ہے۔ ایسے ہی جو اپنی ہتک کو برا خیال کرتا ہے وہ دوسروں کی ہتک کبھی نہیں
کرتا۔ بہر حال یہاں اللہ تعالیٰ نے گناہوں سے بچنے کا ایک گر بتایا ہے۔
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْم -
ایماندارو! ظن سے بچنا چاہیے کیونکہ بہت سے گناہ اسی سے پیدا ہوتے ہیں۔ اور آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔
إِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ فَإِنَ الظَّنَّ أَكْذَبُ الْحَدِيثِ
ایک شخص کسی کے آگے اپنی ضرورتوں کا اظہار کرتا ہے اور اپنے مطلب کو پیش کرتا ہے۔ لیکن
اس کے گھر کی حالت اور اس کی حالت کو نہیں جانتا اور اس کی طاقت اور دولت سے بے خبر ہوتا ہے۔ راس کو
اپنی حاجت براری ہوتے نہ دیکھ کر سمجھتا ہے کہ اس نے جان بوجھ کر شرارت کی اور میری دستگیری سے
منہ موڑا۔ تب محض ظن کی بناء پر اس جگہ جہاں اس کی محبت بڑھنی چاہیے تھی ۔ عداوت کا بیج بویا جاتا
ہے۔ اور آہستہ آہستہ ان گناہوں تک نوبت پہنچ جاتی ہے جو عداوت کا پھل ہیں ۔ کئی لوگوں سے میں
نے پوچھا ہے کہ جب تم نے میرا نام سنا تھا تو میری یہی تصویر اور موجودہ حالت کا ہی نقشہ آپ کے دل
میں آیا تھا۔ یا کچھ اور ہی سماں اپنے دل میں آپ نے باندھا ہوا تھا تو انہوں نے یہی جواب دیا
ہے کہ جو نقشہ ہمارے دل میں تھا اور جو کچھ ہم سمجھے بیٹھے تھے وہ نقشہ نہیں پایا۔ یاد رکھو۔ بہت
بدیوں کی اصل جڑھ سوء ظن ہوتا ہے۔ میں نے اگر کبھی سوء ظن کیا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ نے میری تعلیم
حقائق الفرقان
۱۹۹
سُوْرَةُ الْحُجُرَاتِ
فرمادی کہ بات اس کے خلاف نکلی ۔ میں اس میں تجربہ کار ہوں ۔ اس لئے نصیحت کے طور پر کہتا
ہوں کہ اکثر سوء ظنیوں سے بچو۔ اس سے سخن چینی اور عیب جوئی کی عادت بڑھتی ہے۔ اسی واسطے
اللہ کریم فرماتا ہے۔ وَلَا تَجَسَّسُوا تجس نہ کروں تجس کی عادت بدظنی سے پیدا ہوتی ہے۔ جب
انسان کسی کی نسبت سوء ظنی کی وجہ سے ایک خراب رائے قائم کر لیتا ہے تو پھر کوشش کرتا ہے کہ کسی نہ
کسی طرح اس کے کچھ عیب مل جاویں اور پھر عیب جوئی کی کوشش کرتا اور اسی جستجو میں مستغرق رہتا
ہے۔ اور یہ خیال کر کے کہ اس کی نسبت میں نے جو یہ خیال ظاہر کیا ہے۔ اگر کوئی پوچھے تو پھر اس کا
کیا جواب دوں گا۔ اپنی بدظنی کو پورا کرنے کیلئے تجسس کرتا ہے اور پھر تجسس سے غیبت پیدا ہوتی ہے
جیسے فرمایا اللہ کریم نے وَلَا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا -
غرض خوب یاد رکھو کہ سوء ظن سے تجسس اور تجس سے غیبت کی عادت شروع ہوتی ہے۔ اور
چونکہ آجکل ماہ رمضان ہے۔ اور تم لوگوں میں سے بہتوں کے روزے ہوں گے۔ اس لئے یہ بات
میں نے روزہ پر بیان کی ہے اگر ایک شخص روزہ بھی رکھتا ہے اور غیبت بھی کرتا ہے اور تجسس اور نکتہ
چینیوں میں مشغول رہتا ہے۔ تو وہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھاتا ہے۔ جیسے فرمایا ا يُحِبُّ أَحدُ كُمْ أَنْ
يأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ !
اب جو غیبت کرتا ہے وہ روزہ کیا رکھتا ہے۔ وہ تو گوشت کے کباب کھاتا ہے اور کباب بھی اپنے
مردہ بھائی کے گوشت کے اور یہ بالکل سچی بات ہے کہ غیبت کرنے والا حقیقت میں ہی ایسا بد آدمی
ہوتا ہے۔ جو اپنے مردہ بھائی کے کباب کھاتا ہے۔ مگر یہ کباب ہر ایک آدمی نہیں دیکھ سکتا۔ ایک صوفی
نے کشفی طور پر دیکھا کہ ایک شخص نے کسی کی غیبت کی ۔ تب اس سے قے کرائی گئی تو اس کے اندر
سے بوٹیاں نکلیں جن سے بو بھی آتی تھی ۔
یا د رکھو یہ کہانیاں نہیں ۔ یہ واقعات ہیں۔ جو لوگ بدظنیاں کرتے ہیں وہ نہیں مرتے جب تک
اپنی نسبت بدظنیاں نہیں سن لیتے ۔ اس لئے میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں اور دردِ دل سے کہتا ہوں کہ
لے ماہ اکتوبر ۱۹۰۷ء مرتب
حقائق الفرقان
۲۰۰
سُوْرَةُ الْحُجُرَاتِ
غیبتوں کو چھوڑ دو۔ بغض اور کینہ سے اجتناب اور بکلی پر ہیز کرو اور بالکل الگ تھلگ رہو۔ اس سے
بڑا فائدہ ہوگا۔ میری نہ کوئی جا گیر مشترکہ ہے۔ نہ کوئی مکان مشترکہ ہے۔ میرا کوئی معاملہ دنیا کا کسی
سے مشتر کہ نہیں ۔ اسی طرح میں اوروں پر قیاس کرتا ہوں کہ وہ بھی یہاں آ کر الگ تھلگ ہوں گے
اور اگر کچھ بھی معمولی سی شراکت ہو گی بھی تو کوشش کرنے سے بالکل الگ رہ سکتے ہیں۔ انسان خود بخود
اپنے آپ کو پھندوں میں پھنسا لیتا ہے ورنہ بات سہل ہے جو لڑ کے دوسروں کی نکتہ چینیاں اور غیبتیں
کرتے ہیں ۔ اللہ کریم ان کو پسند نہیں کرتا۔ اگر کسی میں کوئی غلطی دیکھو تو خدا تعالیٰ سے اس کے لئے دعا
کرو کہ اس کی وہ غلطی نکال دیوے اور اپنے فضل سے اس کو راہِ راست پر چلنے کی توفیق دیوے۔ یاد
رکھو اللہ کریم تواب رحیم ہے۔ وہ معاف کر دیتا ہے۔ جب تک انسان اپنا نقصان نہ اٹھائے اور
اپنے اوپر تکلیف گوارا نہ کرے۔ کسی دوسرے کو سکھ نہیں پہنچا سکتا۔ بد صحبتوں سے بکلی کنارہ کش ہو
جاؤ۔ خوب یا د رکھو کہ ایک چوہڑی یا لوہار کی بھٹی یا کسی عطار کی دکان کے پاس بیٹھنے سے ایک جیسی
حالت نہیں رہا کرتی ۔ ظن کے اگر قریب بھی جانے لگو تو اس سے بچ جاؤ۔ کیونکہ اس سے پھر تجسس پیدا
ہوگا۔ اور اگر تجسس تک پہنچ چکے ہو تو پھر بھی رک جاؤ کہ اس سے غیبت تک پہنچ جاؤ گے اور یہ ایک بہت
بڑی بداخلاقی ہے۔ اور مردار کھانے کی مانند ہے۔
دو
وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ رَّحِيمٌ - تقوی اختیار کرو اور پورے پورے پر ہیز گار بن جاؤ ۔ مگر یہ
سب کچھ اللہ ہی توفیق دے تو حاصل ہوتا ہے۔ ہم تو انباروں کے انبار ہر روز معرفت کے پیش کرتے
ہیں۔ گو فائدہ تو ہوتا ہے مگر ہم چاہتے ہیں کہ بہت فائدہ ہو اور بہتوں کو ہو خدا تعالیٰ توفیق عنایت
فرمادے۔ آمین
الحکم جلد ا ا نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۷ صفحه ۸-۹)
۱۴ - يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَ انْثَى وَجَعَلْنَكُمْ شُعُوبًا وَ
قَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَاكُمُ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ -
ترجمہ ۔ اے لوگو! ہم نے تم کو پیدا کیا ایک ہی آدمی سے ایک ہی عورت سے اور تمہارے قبیلے اور
ا قادیان - مرتب
حقائق الفرقان
۲۰۱
سُوْرَةُ الْحُجُرَاتِ
کنبے بنائے تا کہ ایک دوسرے کو پہچانو ۔ بے شک تم میں زیادہ عزت دار اللہ کے نزدیک وہی ہے جو
بڑا متقی ہو ۔ بے شک اللہ بڑا جاننے والا ہے بڑا خبر دار ہے۔
تفسیر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ) ہم نے ہی تم کو پیدا کیا نر و مادہ سے اور تم کو قوموں اور قبائل پر تقسیم
کیا۔ تو کہ ایک دوسرے سے تعارف رکھو اور تمہیں یادر ہے کہ خدا کے یہاں تم میں سے وہی معزز ہے
جو بڑا پر ہیز گار ہے۔ اور جان رکھو۔ اللہ تعالیٰ علیم و خبیر ہے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۰)
اے آدمیو! ہم نے تم کو بنایا نر اور مادہ اور کر دیں تم میں ذاتیں اور قبیلے تا کہ پہچان لو ۔ بے شک
بزرگ تم میں سے اللہ کے نزدیک بڑے ادب والا ہے۔ بے شک اللہ جاننے والا ہے خبردار ۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول - صفحه ۵۱ حاشیه )
إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُم - یعنی تم میں سے معزز اور زیادہ مکرم وہ ہے جو زیادہ تر متقی
ہے۔ جس قدر نیکیاں اور اعمال صالح کسی میں زیادہ تر ہیں وہی زیادہ معزز و مکرم ہے۔ کیا بے جا شیخی
اور انانیت پیدا نہیں ہو رہی؟ پھر بتلاؤ کہ اس نعمت کی قدر کی تو کیا کی؟ یہ اخوت اور برادری کا واجب
الاحترام مسئلہ اسلام کے دیکھا دیکھی اب اور قوموں نے بھی لے لیا۔ پہلے ہندو وغیرہ قومیں کسی
دوسرے مذہب وملت کے پیرو کو اپنے مذہب میں ملا نا عیب سمجھتے تھے اور پر ہیز کرتے تھے۔ مگراب
شدھ کرتے اور ملاتے ہیں۔ گو کامل اخوت اور سچے طور پر نہیں ۔ مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف
غور کرو کہ حضور نے اپنی عملی زندگی سے کیا ثبوت دیا کہ زید جیسے کے نکاح میں شریف بیبیاں آئیں۔
اسلام ! مقدس اسلام نے قوموں کی تمیز کو اٹھا دیا جیسے وہ دنیا میں توحید کو زندہ اور قائم کرنا چاہتا تھا اور
چاہتا ہے۔ اسی طرح ہر بات میں اس نے وحدت کی روح پھونکی اور تقوی پر ہی امتیاز رکھا۔ قومی
تفریق جو نفرت اور حقارت پیدا کر کے شفقت علی خلق اللہ کے اصول کی دشمن ہو سکتی تھی اُسے دور کر
دیا۔ ہمیشہ کا منکر خدا رسول کا منکر جب اسلام لاوے تو شیخ کہلاوے۔ یہ سعادت کا تمغہ ! یہ سیادت کا
نشان جو اسلام نے قائم کیا تھا صرف تقوی تھا۔ الحکم جلد ۳ نمبر ۱۶ مورخه ۵ رمئی ۱۸۹۹ صفحه (۴)
حقائق الفرقان
۲۰۲
سُوْرَةُ الْحُجُرَاتِ
۱۵ - قَالَتِ الْأَعْرَابُ آمَنَّا قُلْ لَّمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا وَ لَمَّا
يَدْخُلِ الْإِيْمَانُ فِي قُلُوبِكُمْ وَ إِنْ تُطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ لَا يَلِتُكُم مِّنْ
اعْمَالِكُمْ شَيْئًا إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ -
ترجمہ ۔ گنوار کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے تم کہہ دو کہ ایمان نہیں لائے لیکن کہو کہ ہم فرمانبردار ہو گئے اور
ابھی داخل نہیں ہوا تمہارے دلوں میں ایمان (یعنی ایمان یا سکینہ نہیں ) اور تم اللہ اور اس کے رسول
کے حکم پر چلو گے تو وہ تمہارے عملوں میں سے کچھ بھی کم نہ کرے گا۔ بے شک اللہ بڑا غفور الرحیم ہے۔
تفسیر۔ اعراب نے کہا ہم ایمان لائے تو کہ کہ مومن نہیں ہوئے لیکن بولو کہ ہم فرمانبردار ہوئے اور
ابھی ایمان تمہارے دلوں میں داخل نہیں ہوا ۔ ( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۸۰ حاشیه )
١٦ - إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَ رَسُولِهِ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوا وَ
جْهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللهِ أُولَئِكَ هُمُ الصُّدِقُونَ -
ترجمہ ۔ اس کے سوا نہیں کہ ایماندار تو وہی ہیں جنہوں نے اللہ اور رسول کو مانا سچے دل سے پھر کچھ
شک و شبہ نہ کیا اور بڑی نیک کوشش کی اپنے مال اور جان سے اللہ کی راہ میں (یعنی قرآن پر عمل
کرنے میں ) یہی لوگ سچے ( ایماندار ہیں ) ۔
تفسیر۔ کہ مومن وہی لوگ ہوتے ہیں جو ایمان لاتے ہیں اللہ پر اور ایمان لا لاتے ہیں اللہ کے
رسول پر اور اگر ان پر کچھ مشکلات آ پڑیں تو کوئی شک و شبہ نہیں لاتے بلکہ جَهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَ
انْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وہ اپنے مالوں اور جانوں سے خدا تعالیٰ کی راہ میں مجاہدہ کرتے ہیں لیکن وہ
ایسا نہیں کرتے کہ کسی اور کی کمائی سے یا کسی اور کا مال حاصل کر کے خدا کی راہ میں خرچ کر دیں کیونکہ
وہ سوچتے ہیں کہ پھر ان کو کہاں سے دوں گا اس لئے وہ خود کما کر اپنے مالوں کو خدا کی راہ میں خرچ
کرتے ہیں۔
آجکل قحط کا زور ہوتا جاتا ہے۔ مومن کو چاہیے کہ اپنی روٹی کا ایک حصہ کسی ایسے شخص کو دے دیا
کرے جس کے پاس روٹی نہیں ۔ اگر اس میں سے نہیں دے سکتا تو کوئی پیسہ ہی سہی کہ وہ بیچارہ خرید کر
حقائق الفرقان
۲۰۳
سُورَةُ الْحُجُرَاتِ
کے ہی کھا لے۔ مومن آدمی کو تو خدا کی راہ میں جان دینے سے بھی دریغ نہیں ہوتا۔ دیکھو آجکل سردی
کا موسم ہے۔ کسی مفلس کو اوڑھنے کیلئے کپڑا دینے سے تم کو دریغ نہیں کرنا چاہیے۔ مومن کو جوں جوں
ضرورتیں پیدا ہوتی رہیں۔ سب میں شرکت لازمی ہے۔ اسی واسطے میں نے یہ آیات پڑھی ہیں کہ
مومن وہ لوگ ہوتے ہیں جنہیں اللہ پر اور اللہ کے رسول پر ایمان ہوتا ہے۔ اور وہ اپنے مال اور
جانیں خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ۔ کیونکہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہمارا خرچ کرنا ضائع
نہیں جائے گا۔ اور ایسے ہی لوگ ہوتے ہیں جو خدا کے نزدیک بھی صادق اور سچے مومن ہوتے ہیں ۔
اور پھر اس کے آگے فرمایا ۔ قُلْ اَتُعَلِّمُونَ اللهَ بِدِينِكُمْ کہ کیا تم لوگ زبانی دعوے کرنے سے
اللہ تعالیٰ کو اپنی دینداری جتلانی چاہتے ہو۔ اللہ کے نزدیک تو تب ہی صادق ٹھہر سکو گے۔ جب عملی
طور پر دکھوں دردوں اور مصیبتوں میں ثابت قدم رہو گے۔ اور اپنے مالوں اور جانوں سے دوسروں کی
غم خواری کرو گے اور محتاجوں اور غریبوں کی امداد کرو گے۔ یاد رکھو ۔ دوسروں کی غم خواری بہت ضروری
ہے لیکن یہ سب کچھ خدا تعالیٰ کی ہی توفیق سے ہو سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس پر عمل کرنے کی
توفیق دے۔ آمین ۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۴۶ مورخہ ۲۴ دسمبر ۱۹۰۷ صفحه ۱۱)