سُوْرَۃُ قٓ
حقائق الفرقان (جلد ۵)
حقائق الفرقان
۲۰۴
سُورَةُ قَ
سُورَةُ قَ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ ق کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جس نے قیامت کی خبر پہلے سے دے
رکھی ہے اور نیک کوشش کے بدلہ کا وعدہ فرما رکھا ہے۔
٢- قَ وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ -
ترجمہ ۔ ٹھہر کر غور کر ۔ قسم ہے قرآن مجید کی ( کہ بے شک محمد سچا پیغمبر ہے )۔
تفسیر۔ تی۔ قیامت ہے اور اس کا شاہد قرآن مجید ہے کہ تم بعد الموت مبعوث ہو گے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۲)
۱۰- وَنَزَّلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً مُبْرَكًا فَانْبَتْنَا بِهِ جَنَّتِ وَحَبَّ الْحَصِيدِ -
ترجمہ ۔ اور ہم نے بادل سے پانی برسایا با برکت پھر اس سے اگائے باغ اور اناج جو کاٹا جاتا ہے۔ ۔
تفسیر اتارا ہم نے بادلوں سے پانی برکت والا پھر لگائے ہم نے اس کے ساتھ باغ اور اناج
کاٹنے کے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹۶ حاشیہ )
۱۱، ۱۲ - وَالنَّخْلَ بسِقْتِ لَهَا طَلْعُ نَضِيدٌ - رِزْقًا لِلْعِبَادِ وَ أَحْيَيْنَا بِهِ بَلْدَةً
ميْتًا كَذلِكَ الْخُرُوجُ -
ترجمہ ۔ اور لمبی لمبی اور اونچی کھجوریں بھی جن کے گا بھے تہ بہ تہ ہیں ۔ بندوں کو روزی دینے کے
لئے اور ہم نے اس سے زندہ کر دیا مردہ شہر کو ۔ اسی طرح نکلنا ہوگا ( قبروں سے قیامت کے لئے)۔
تفسیر اور کھجوریں بلند جن کے خوشے تہ برتہ ہیں۔ رزق ہے بندوں کیلئے اور زندہ کیا ہم نے اس
کے ساتھ مردہ شہر کو۔ اسی طرح نکلنا ہے ( یعنی زمین سے پھر نکلنا ہے ) ۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۹۶ حاشیہ )
حقائق الفرقان
۲۰۵
سُورَةُ قَ
١٦ - أَفَعَيِينَا بِالْخَلْقِ الْأَوَّلِ بَلْ هُمْ فِي لَبْسٍ مِّنْ خَلْقٍ جَدِيدٍ -
ترجمہ ۔ تو کیا ہم تھک گئے پہلی ہی بار پیدا کرنے سے۔ کچھ بھی نہیں بلکہ وہ لوگ شبہ میں پڑے
ہوئے ہیں جدید پیدائش (یعنی مرکر جی اٹھنے سے )۔
تفسیر۔ کیا ہم پہلی پیدائش سے تھک گئے ہیں۔ نہیں یہ لوگ نئی پیدائش سے شبہ میں ہیں۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۷۹ حاشیہ )
۱۹ - مَا يَلْفِظُ مِنْ قَوْلِ إِلَّا لَدَيْهِ رَقِيبٌ عَتِيدٌ -
ترجمہ ۔ یہاں تک کہ کوئی بات بھی آدمی منہ سے نہیں نکالتا مگر اس کے پاس ایک نگہبان تیار رہتا
ہے ( لکھ لینے کو ) ۔
۔
تفسیر۔ مومن کو چاہیے کہ ہر ایک چیز سے کوئی نہ کوئی نصیحت حاصل کرے۔ گریموفون کو محض
تفریح کا ذریعہ سمجھا گیا ہے۔ انسان غور کرے تو اس کیلئے عبرت کا موجب ہے۔ جس طرح ایک
شخص کی آواز اس میں بند ہوتی ہے اور پھر اس کے تمام انداز محفوظ ہو جاتے اور عام مجالس میں
ظاہر ہوتے ہیں ۔ اسی طرح اگر انسان یہ یقین رکھے کہ جو کچھ وہ بولے گا ۔ اس کا ریکارڈ بھر نے
والے مَا يَلْفِظُ مِنْ قَوْلِ إِلَّا لَدَيْهِ رَقِيبٌ عَتِيدٌ - کے ماتحت پاس ہی موجود ہوتے ہیں اور اس
کے اعمال واقوال کا اثر ثر ذرات عالم عالم پر پڑ کر محفوظ رہتا ہے۔ اور پھر یہ سب کچھ ظاہر ہوگا ۔ تو وہ
کبھی ایسا جملہ نہ بولے، نہ کام کرے جو خلاف شریعت ہو ۔ کیا کوئی شخص جسے یقین ہو کہ میری ا
آواز فونوگراف میں بھری جارہی ہے ۔ کوئی ایسا فقرہ بولتا ہے جس سے اس کا نا پاک اور خبیث
ہونا ہرگز ظاہر نہیں ۔ تو پھر باوجود یکہ کلام الہی میں نص صریح ہے کہ مَا يَلْفِظُ مِنْ قَوْلِ إِلَّا لَدَيْهِ
رَقِيبٌ عَتِيدٌ ۔ وہ کیوں گندی باتیں کرے۔ ایک دن آتا ہے کہ یہ سب کچھ ظاہر کیا جاوے گا اس
وقت جو ندامت و فضیحت ہوگی ۔ وہ ایک شریف انسان کیلئے عذاب سے بڑھ کر ہے۔ یادرکھو کہ جو کچھ
ہم منہ سے بولتے ہیں اسے محفوظ کرنے والے خدا کے فرستادہ موجود ہوتے ہیں اور ہماری باتوں اور
کاموں کا اثر ذرات عالم اور اعضاء انسانی پر پڑتا ہے۔ قیامت کے دن گریموفون کی طرح یہ سب کچھ
حقائق الفرقان
۲۰۶
سُورَةُ قَ
واپس ہوگا اور اس وقت فضیحت ہوگی ۔ اگر پہلے ہی سے ہم نہ سنبھل سکے ۔
( تشحید الا ذہان جلدے نمبر ۴ ماہ اپریل ۱۹۱۲ ء صفحہ ۱۷۶ - ۱۷۷)
٣٠ - مَا يُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَى وَمَا أَنَا بِظَلَّامٍ لِلْعَبِيدِ ۔
ترجمہ ۔ بات نہیں بدلی جاتی میرے پاس اور میں اپنے چھوٹے بندوں پر ظلم کرنے والا بھی نہیں ۔
تفسیر بدلتی نہیں بات میرے پاس اور میں ظلم نہیں کرتا بندوں پر ۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۰۰ حاشیه )
٣١ - يَوْمَ نَقُولُ لِجَهَنَّمَ هَلِ امْتَلَاتِ وَ تَقُولُ هَلْ مِنْ مَزِيدٍ -
ترجمہ ۔ جس دن ہم جہنم سے پوچھیں گے کیا تو بھر پور ہو چکی وہ کہتی جائے گی کیا کچھ اور بھی ہے۔
تفسیر۔ ایک آریہ کے اعتراض "مفسر کہتے ہیں۔ خدا اپنے دونوں پاؤں دوزخ میں ڈال دے گا
اور جہنم کو سیر کر دے گا“ کے جواب میں آپ نے تحریر فرمایا۔
تمہارے یہاں پر میشور کا نام سرب بیا پک ہے۔ تو کیا وہ نرک میں نہیں ہے۔ قرآن کریم میں
صرف اس قدر ہے ۔ يَوْمَ نَقُولُ لِجَهَنَّمَ هَلِ امْتَلَاتِ وَ تَقُولُ هَلْ مِنْ مَزِيدٍ (ق: ۳۱) اور جو تم
نے مفسروں کا قول نقل کیا ہے۔ اس میں یہ ہے جہنم هَلْ مِنْ عَزِيدِ کہتی رہے گی حَتَّى يَضَعَ رَبُّ الْعِزَّةِ
قدمہ اور کہیں ہے يَضَعُ الْجَبَّارُ قَدَمَهُ اور کہیں ہے حَتَّى يَضَعَ اللهُ رِجْلَهُ پس قبل اس کے کہ تم کو
مفصل جواب دیں۔ ضروری معلوم ہوتا ہے کہ الفاظ ذیل کے معنی لغت عرب سے لکھ دیں۔
جهنم - رب عزت_جبار_قدم_رجل
ا - جَهَنَّم ۔ دوزخ ۔ نرک ۔ عذاب کی جگہ ۔
۲ ۔ رب کے معنی بڑا پالنہار ۔ یہ لفظ اللہ تعالیٰ پر بھی بولا گیا ہے اور دنیا داروں ، بڑے آدمیوں
پر بھی ۔ فرعون نے کہا۔ آنا رَبُّكُمُ الْأَعْلى - النازعات : ۲۵) یوسف علیہ السلام نے ایک قیدی کو جو
رہا ہونے والا تھا۔ فرمایا کہ اُذْكُرْنِي عِنْدَ رَبِّكَ (يوسف : (۴۳) یعنی اپنے مالک وامیر کے پاس
لے میں تمہارا بہت بڑا رب ہوں ۔
حقائق الفرقان
۲۰۷
سُورَةُ قَ
میرا ذکر کیجو اور اسی رب کی جمع ارباب ہے جس کے متعلق فرمایا وَارْبَابٌ مُتَفَرِّقُونَ خَيْرٌ أَمِ اللَّهُ اور
الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ - (يوسف : ۴۰) ۔
۳۔ عزت : ۔ بڑائی ، حمایت ، جاہلوں کی ہٹ ، قرآن شریف میں شریروں کے متعلق فرمایا۔
أَخَذَتْهُ الْعِزَّةُ بِالْإِثْمِ فَحَسْبُهُ جَهَنَّمُ (البقره: ۲۰۷) اور فرمایا ہے کہ جب شریر کو عذاب اور
دکھ دیا گیا تو کہا جاوے گا ۔ ذُقُ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْكَرِيم - (الدخان: ۵۰) پس رب العزت
کے یہ معنی بھی ہوئے ۔ متکبر، ضدی، ہٹ والا ۔
لد
جبار کے معنی مصلح کے بھی ہیں۔ اور ظالم کے بھی۔ مصلح کو تو عذاب ہو نہیں سکتا ہے۔ اور ظالم
کے حق میں آیا ہے ۔ خَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ - مشکوۃ صفحہ ۴۹۶ میں ہے۔ هَبْ هَبْ دوزخ میں
ایک وادی ہے اس میں جبار لوگ داخل ہوں گے۔
♡
۵۔ قدم ۔ جس شخص کو کہیں بھیجا جاوے۔ اُسے قدم کہتے ہیں۔ قاموس اللغۃ میں ہے قَدَمُه
الَّذِينَ قَدَمُهُمْ مِنَ الْأَشْرَارِ فَهُمْ قَدَمُ اللهِ لِلنَّارِ كَمَا أَنَّ الْخِيَارَ قَدَمُ اللَّهِ لِلْجَنَّةِ - وَ
وَضْعُ القَدَمِ مَثَلُ لِلرَّدْعِ وَالْقَبْحِ ۔ "
احادیث میں ہے دِمَاءُ الْجَاهِلِيَّةِ مَوْضُوعَةٌ تَحْتَ قَدَمی ۔ ترجمہ۔ قدم اس کا وہ بد لوگ ہیں
جن کو وہ حسب ان کے اعمال کے آگ میں بھیجے گا۔ جیسے کہ برگزیدہ لوگ بہشت کیلئے قدم اللہ ہیں۔
یعنی وہ جنہیں حسب ان کے اعمال کے اللہ تعالیٰ بہشت میں بھیجے گا۔ اور قدم رکھنے کے اصل معنی ہیں
روک دینا اور بیخ کنی کر دینا۔ جیسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ جاہلیت کے خون میرے قدم
کے نیچے رکھے گئے ہیں۔ یعنی میں ان کے انتظاموں سے قوم کو منع کرتا ہوں اور ان کو مسلتا ہوں۔
۶۔ رجل کے معنے قدم جماعت۔ عربی زبان میں آتا ہے رجُلٌ مِنْ جَرَادٍ یعنی ٹڈیوں کا
و
لے کیا کئی معبود الگ الگ اچھے یا اکیلا زبردست اللہ اچھا ہے تو اس کو غرور آمادہ کرتا ہے گناہ پر تو ایسے
کے لئے جہنم ہی بس ہے۔ سے چکھ تو تو بڑا عزت والا سردار تھا۔ کے قدم سے مراد وہ شریر لوگ ہیں جن کو خدا
نے دوزخ کے آگے دھر دیا۔ پس وہ لوگ خدا کی طرف سے آگ کے لئے آگے کیے گئے ۔ جیسے اچھے لوگ خدا کی
طرف سے جنت کی جانب آگے کیے گئے ۔ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اپنی روک اور تھام رکھے گا۔
حقائق الفرقان
ٹڈی دل جماعت ۔
۲۰۸
سُورَةُ قَ
اب کس قدر صاف معنی ہیں کہ اللہ تعالیٰ جہنم کو فرمائے گا کیا تو بھر چکی وہ عرض کرے گی کیا کچھ
اور بھی ہے۔ تب اللہ تعالیٰ شریروں اور ظالموں اور انکی جماعت کو جو جہنم کے لائق ہیں سب کو جہنم
میں ڈال دے گا۔
خلاصہ مطلب یہ ہوا کہ نر کی اور جہنمی نرک اور جہنم میں داخل کئے جاویں گے اور یہی انصاف و عدل
ہے۔ اب بتاؤ اس پر اعتراض کیا ہوا ؟ (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۷۷ تا ۲۷۹)
اسی آیت پر پادریوں کے اعتراض کے جواب میں فرمایا :۔
دو
میں سچ سچ کہتا ہوں کہ حديث ( يَضَعُ فِيهَا رَبُّ الْعِزَّةِ قَدَمَة) کا مطلب صاف اور درست
ہے مگر زبان اور محاورہ عرب نہ جاننے کے سبب سے پادری صاحب اس بھول بھلیاں میں جا پڑے
ہیں جو خودان کے چالاک ہاتھوں کی کرتوت ہے۔
اصل منشا آپ کے اعتراض کا جملہ يَضَعُ فِيهَا رَبُّ الْعِزَّةِ قَدمہ ہے جس کا ترجمہ ہے رکھے گا
اس میں عزت والا اپنا قدم ۔ اب ہم آپ کو ان الفاظ کا صحیح مطلب اور منشا بتاتے ہیں جن سے آپ کو
بوجه عدم فهم زبان عرب دھوکا ہوا ہے۔ گو الفاظ تو صاف تھے اور محاورہ عرب کی طرف ذرا ہی سی رجوع
کرنے سے بآسانی حل ہو سکتے تھے مگر چونکہ عادةً نصاری کا خاصہ ہے کہ کسی کلام کا اصل مقصد عمدا یا
بدولو
توضیح و تفسر نہیں سمجھتے یا مجھ نہیں سکتے اور یہ عادت نسلاً بعد نسل حضرات حوار بین سے
میں انہیں ملی ہے کہ وہ سادہ مزاج بھی حضرت مسیح کے کلام کو بدوں تفسیر و تمثیل سمجھ نہیں سکتے تھے۔ اس
لئے ضرور ہوا کہ ہم پوری تفسیر ان الفاظ کی کر دیں۔ سنو!
جواب ۱۔ پہلا لفظ جس پر پادری صاحب کو دھوکا ہوا ہے ۔ لفظ رب ہے۔ سننا چاہیے کہ رب کا ا
لفظ بڑے بڑے آدمیوں پر بولا گیا ہے۔ جیسے یوسف علیہ السلام کا قول اُس زندانی کو ان کرنی
عِنْدَ رَبِّكَ (يوسف:۴۳) کہ مجھے اپنے آقا کے روبرو یاد کرنا۔ اور فرعون کہتا ہے۔ انا رَبُّكُمُ
الأعلى - (النازعات: ۲۵) میں تمہارا بڑا رب ہوں ۔
حقائق الفرقان
۲۰۹
سُورَةُ قَ
یہ لفظ عام بڑے بڑے رئیسوں اور امیروں پر بھی اطلاق ہوتا ہے اس لئے اس کی جمع
ارباب سے امراء اور دنیا دار مراد لئے جاتے ہیں اور ٹھیک اسی طرح عبرانی زبان میں بھی جسے
عربی کے ساتھ مشابہت تامہ ہے استعمال ہوا ہے چنانچہ رہی بڑے بڑے کا ہنوں اور عالموں پر
بولا ہی جاتا ہے۔
اور بعض جگہ جب کسی اسم کے ساتھ ترکیب میں مذکور ہوتا ہے جیسے مثلاً اسی جگہ رب العزة
يا رب البيت يا رب المنزل اُس وقت مرادف لفظ صاحب کے ہوا کرتا ہے ۔ مثلاً ہم کہہ
سکتے ہیں صاحب العزة ، صاحب البيت ، صاحب المنزل ، عزت والا ، گھر والا ، منزل والا
یا ما لک منزل ۔
جواب ۲ ۔ اور عزت بمعنی حمیت ، ضد جاہلیت ہے۔ دیکھو قرآن میں ایک جگہ اس کا استعمال ہوا
ہے۔
أَخَذَتْهُ الْعِزَّةُ بِالْإِثْمِ فَحَسْبُهُ جَهَنَّمَ (البقرة : ۲۰۷ ) ۔ یعنی جب اسے خدا سے ڈرنے کو کہا
جاتا ہے تو اُسے عزت ( ضد و حمیت جاہلانہ ) گناہ پر آمادہ کرتی ہے۔ پس ایسے کیلئے جہنم بس ہے۔
اور عزیز کا لفظ جو اس سے مشتق ہوا ہے۔ قرآن میں ( سورہ دخان:۵۰) شریر جہنمی پر جب
جہنم میں ڈالا جائیگا بولا گیا ہے ۔ ذُقُ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْكَرِيمُ (الدخان: ۵۰) ۔ چکھ کیونکہ تو بڑی
حمیت والا اور بزرگ بنا بیٹھا تھا۔ اور عزیز اور رب العزة کے معنی ایک ہی ہیں ۔ پس ربّ الْعِزَّةُ اُس
شخص سے مراد ہے جو دنیا میں متکبر اور جبار اور بڑا ضدی کہلاتا ہے۔اسی حدیث کی بعض روایات میں
آیا ہے حَتَّى يَضَعَ فِيهَا الْجَبَّارُ قَدَمَهُ۔
جبار اور رَبِّ الْعِزَّة کے ایک ہی معنے ہیں۔ یعنی متکبر ، سرکش ، حدود سے نکل جانے والا ۔ پس
گویا دونوں روایتیں علی اختلاف الفاظ معنی واحد رکھتی ہیں۔ اب حدیث کے معنی یہ ہوئے کہ دوزخ
زیادہ طلبی کرتی رہے گی جب تک شریر ، متکبر اپنے تئیں عزیز جاننے والے اس میں اپنا پاؤں رکھیں
یعنی داخل ہوں ۔
حقائق الفرقان
۲۱۰
سُورَةُ قَ
یادر ہے کہ اہل اسلام کے اعتقاد میں دوزخ شریروں اور بدذاتوں کی جگہ ہے جیسا حدیث ذیل
میں مذکور ہے۔
مشکوۃ صفحہ ۴۹۶ ۔ ابوہریرہ سے روایت ہے کہ دوزخ میں ایک وادی ہے اس کا نام
ھب ھب ہے اس کی تسکین کا باعث ہر ایک جبار ہو گا ۔ اس کے آخری جملے کے الفاظ یہ ہیں
يُسَلِّنُهُ كُلُّ جَبَّارٍ -
جواب ۳۔ بعض روایات میں اگر آیا ہے حَتَّى يَضَعَ اللهُ فِيهَا قَدَمَهُ ۔ اوّل تو یہ روایت حدیث
کے اعلیٰ طبقے کی روایت نہیں کیونکہ اس میں روایت بالمعنی کا احتمال ہے۔ اگر مان بھی لیا جاوے۔
تو قدم سے مراد اشرار ہیں پاؤں نہیں ۔ دیکھو قاموس اللغة قَدَمَهُ - أَتَى الَّذِينَ قَدَمُهُمْ مِنَ
الْأَشْرَارِ فَهُمْ قَدَمُ اللهِ لِلنَّارِ كَمَا أَنَّ الْخِيَارَ قَدَمَهُ لِلْجَنَّةِ یعنی قدم سے مراد وہ شریر لوگ ہیں
جن کو خدا نے دوزخ کے آگے دھر دیا۔ پس وہ لوگ خدا کی طرف سے آگ کے لئے آگے کئے
گئے جیسے اچھے لوگ خدا کی طرف سے جنت کی جانب آگے کئے گئے ۔ پس حدیث کے یہ معنے
ہوئے کہ دوزخ هَلْ مِن مزید پکارتی رہے گی جب تک خدا اشرار کو اس میں نہ ڈالے گا۔ پھر وہ بس
کرے گی۔
جواب : وَضْعُ الْقَدَمِ - مَثَلَ لِلرَّدْعِ وَالْقَمْع - یعنی وضع قدم ایک محاورہ ہے جس کے معنے
ہیں روکنا اور تھام دینا۔ اب حدیث کے یہ معنے ہوئے کہ یہاں تک اللہ تعالیٰ اپنی روک اور تھام
رکھے گا۔ اور ایسی روک کر دیگا کہ دوزخ هَلْ مِنْ مَزِيد کہنے سے رک جاوے گی ۔“
66
جواب ۵: وَضْعُ الْقَدَم : ( پاؤں رکھ دینا) ذلیل اور خوار کرنے پر بولا جاتا ہے۔ چونکہ
عبری اور عربی قریب قریب زبانیں ہیں اور کتب مقدسہ میں بھی یہ محاورہ برتا گیا ہے اس لئے
بنظرِ ثبوت اتنا ہی بس ہے۔
۱۔ یسعیاہ ۳۷ باب ۲۵ ۔ خدا فرماتا ہے میں اپنے پاؤں کے تلووں سے مصر کی سب ندیاں سکھا
دوں گا۔
حقائق الفرقان
۲۱۱
سُورَةُ قَ
۲۔ ۲۔ سموئیل ۲۲ باب ۳۹۔ ہاں وہ میرے قدموں تلے پڑے ہیں۔
۱۳ سلاطین ۵ باب ۳۔ جب تک کہ خدا نے ان کو اس کے قدموں تلے نہ کر دیا۔
۴۔ زبور ۸-۶ ۔ تو نے سب کچھ اس کے قدم کے نیچے کر دیا۔
لوقا ۲۰ باب ۴۳ و مرقس ۱۲ باب ۳۶۔ جب تک تیرے دشمنوں کو تیرے پاؤں کی چوکی
کروں۔
دیکھو ان سب محاورات میں لغوی معنوں میں قدم کا لفظ نہیں بولا گیا بلکہ مجازی معنوں میں ۔ پس
حدیث کے یہ معنی ہوئے کہ ” یہاں تک کہ خدا جہنم کو ذلیل و خوار کر ڈالے اور اسے چپ کرا دے۔
ہاں یہ محاورہ اس خطبے میں بھی آیا ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری حج میں
بمقام عرفات پڑھا۔
66
وَ دِمَاءُ الْجَاهِلِيَّةِ مَوْضُوعَةٌ تَحْتَ قَدَهِي ، لا
جواب نمبر ۶ : یہ جواب گوالزامی جواب ہے مگر ہم نے اس بارے میں مسیح کے اس قول کی پیروی
کی ہے کہ الزام مت لگاؤ تا کہ تم پر الزام نہ لگا یا جاوے اور نیز الزامی جواب اس لئے بھی اختیار کیا
جاتا ہے کہ معترض اپنی مسلمہ و مالوفہ کتابوں سے اس قسم کے اشتباہ کو رفع کرے۔ اب جواب سنئے ۔
مسیحی اعتقاد میں مسیح ملعون ہوا ( نعوذ باللہ ) اور ملعون کا ٹھکانہ جہنم ہے۔ دیکھو حل الاشکال
اور پولوس نامہ گلتیاں ۳ باب ۱۳ ۔ جو کاٹھ پر لڑکا یا جاوے وہ ملعون ہے۔
اور نیز مسیحی اعتقاد میں مسیح خدا ہیں اور رب العزت بھی ہیں ( صاحب عزت ) پس معنے یہ کہ جہنم کو
تسکین نہ ہو گی ۔ جب تک عیسائیوں کے خدا اس میں قدم نہ رکھیں ۔ اب سارے جوابوں کی آپ پ ہی
کوشش کریں۔
حاصل الامر چونکہ پادری صاحب نے حدیث کا مطلب غلط سمجھا اور بطور بنائے فاسد علی الفاسد
اس سے غلط استنباطات کئے پس ان کے اعتراض کے باقی شقوق بھی بیکار و معطل ہو گئے اس لئے
ے جاہلیت کے زمانہ میں بہائے گئے ) خون میرے قدموں کے نیچے ہیں ( یعنی اس کا کوئی قصاص نہیں ) ۔
حقائق الفرقان
۲۱۲
سُورَةُ قَ
ہمیں ان شقوں پر فضول خامہ فرسائی کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ فاسد مقدمے کا نتیجہ لا بد فاسد ہی
ہوا کرتا ہے۔
اگر قدم کے معنے پاؤں لیں جیسے عام مشہور ہے تب بھی اعتراض نہیں رہتا اور عیسائی مذہب
کے طور پر ہرگز محل اعتراض نہیں ۔ دیکھو خروج ۱۳ باب ۱ ۲ ۔ خدا آگ کے ستونوں میں اور خروج
۱۹ باب ۱۸ اور استثناء ا باب ۳۳ آگ کو خدا کا قدم نہ جلانے میں بخلاف اور لوگوں کے بے ریب
امتیاز ہے ۔ دیکھو استثناء ۴ باب ۱۲ پہاڑ جلا پر خدا نہ جلا ۔ اور استثناء ۴ باب ۳۶ میں ۔ خدا آگ
میں کلام سناتا تھا اور دیکھو دانیال ۳ باب ۲۵ خدا کے چند پیارے کھلے آگ میں پھرتے تھے اور
آگ انہیں نہیں جلاتی تھی ۔ اور قانونِ قدرت میں دیکھو آگ ذرات عالم کو نہیں جلا سکتی ۔ آگ کا
کام تو چند اشیاء کے جلانے کا ہے۔ وہ اشیاء جو الہی مخلوق ہیں۔ نہ خالق کے جلانے کا۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۵۲ تا ۱۵۵)
٣٦- لَهُم مَّا يَشَاءُونَ فِيهَا وَلَدَيْنَا مَزِيدٌ -
ترجمہ ۔ اب ان لوگوں کو وہاں ملے گا جو وہ چاہیں گے اور ہمارے پاس تو بہت کچھ ہے ( سب سے
زیادہ یہ کہ اللہ کا دیدار نصیب ہوگا ) ۔
تفسیر - وَلَدَيْنَا مَزِيد - جناب النبی کا دیدار - ( تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۸۲)
وَلَدَيْنَا مَزِيدٌ - ہمارے ہاں تو ترقی ہی ترقی ہے۔
( تصدیق براہین احمدیہ ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۷۳ حاشیہ )
٣٩ - وَ لَقَدْ خَلَقْنَا السَّمواتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ وَمَا مَسَّنَا
مِنْ لَغُوبِ -
-
ترجمہ ۔ اور بے شک ہم نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو اور ان چیزوں کو جو اُن میں ہیں چھ وقتوں
میں اور ہم کو تکان نے چھوا تک نہیں ۔
تفسیر ۔ اور بے شک ہم نے ہی آسمانوں اور زمینوں کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے چھ دن میں
بنایا اور کسی قسم کی تکلیف نے ہمیں نہیں چھوا۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۷۹ حاشیہ )
-