سُوْرَۃُ الذّٰرِیٰتِ

حقائق الفرقان (جلد ۵)

حقائق الفرقان
۲۱۳
سُورَةُ الثَّرِيتِ
سُورَةُ الذُّرِيتِ مَكِيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ ذاریات کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جس نے ہر ایک شے کے اسباب
پہلے سے مہیا کر رکھے ہیں اور ان کے نتائج کو موجود کرنے والا ہے۔
۱۴، ۱۵ - يَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ يُفْتَنُونَ - ذُوقُوا فِتْنَتَكُمْ هَذَا الَّذِي كُنْتُمْ
به تَسْتَعْجِلُونَ -
ترجمہ ۔ ایک دن وہ آگ پر درست کئے جائیں گے ۔ ۱۵ ۔ چکھو اس شرارت کا مزہ یہی ہے جس کی
تم جلدی کیا کرتے تھے۔
تفسیر۔ فتنہ کے معنے کیلئے دیکھو مفردات راغب کو جو قرآن کریم کی معتبر لغت اور بہت پرانی
کتاب ہے۔
أَصْلُ الْفِتْنِ ادْخَالُ الذَّهَبِ النَّارَ لِيَظْهَرَ جَوْدَتُهُ مِنْ رَدَانَتِهِ
فتنہ کے اصلی معنی ہیں ۔ زرکو آگ میں ڈالنا تو کہ اس کی میل کچیل نکل جاوے۔
اور قرآن کریم میں فرمایا ہے ۔ يَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ يُفْتَنُونَ (الذاریات: ۱۴) ۔ جب وہ آگ
میں ڈالے جا کر عذاب دیئے جائیں گے۔
٢ - الْفِتْنَةُ الْعَذَابُ ۔ فتنہ کے معنے ہیں عذاب۔ اس کے ثبوت میں قرآن کریم کی اس
آیت کو پڑھو۔ ذُوقُوا فِتْنَتَكُمْ (الذاریات: ۱۵) ۔ اپنی سزا کا مزہ لو۔
۳۔ اسباب عذاب کو بھی فتنہ کہتے ہیں ۔ قرآن کریم میں ہے۔ اَلَا فِي الْفِتْنَةِ سَقَطُوا (التوبة: ۴۹)
دیکھ وہ عذاب کے موجبات میں جا پڑے ہیں۔

حقائق الفرقان
۲۱۴
سُوْرَةُ الثَّرِيتِ
۴۔ امتحان لینا۔ محنت لینا بھی فتنہ کے معنے ہیں۔ قرآن کریم میں ہے۔ وَفَتَنَّكَ فُتُونَا (طه : ۴۱)
اور ہم نے تیرا خوب امتحان لیا - وَنَبْلُوكُم بِالشَّرِّ وَالْخَيْرِ فِتْنَةً (الانبیاء:۳۶) اور ہم امتحان کے
طور پر تمہیں بدی اور نیکی میں مبتلا کرتے ہیں۔
۵۔ فتنہ کے معنے دکھ بھی قرآن کریم میں آئے ہیں۔ چنانچہ فرمایا ہے۔ وَ الْفِتْنَةُ أَشَدُّ مِنَ
الْقَتْلِ (البقرۃ: ۱۹۲) اور دکھ دینا قتل سے بھی سخت تر ہے۔ وَ قُتِلُوهُمْ حَتَّى لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ
(البقرة: ۱۹۴) اور ان لڑنے والوں سے تم بھی لڑو تا ان کی ایذا رسانی بند ہو جائے ۔
( نور الدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۰۴)
۲۱، ۲۲ - وَ فِي الْأَرْضِ ايْتُ لِلْمُوقِنِينَ - وَفِي أَنْفُسِكُمْ أَفَلَا تُبْصِرُونَ -
ترجمہ ۔ اور زمین میں بڑی بڑی نشانیاں ہیں یقین کرنے والوں کے لئے ۔ اور خود تمہارے نفسوں
میں بھی۔ تو کیا تم دیکھتے نہیں؟
تفسیر ہمہ اوست کے مسئلہ پر ایک آیت بھی نص صریح الدلالہ نہیں ۔ یہ دیگر بات ہے کہ
خود غرض لوگوں نے اپنے مدعا کے اثبات کے لئے قرآن کریم سے اس پر استدلال کیا ہے۔ میں نے
یہ دو آیتیں قائلین وحدۃ الوجود سے استدلال میں سنی ہیں۔
اول - وَ فِي أَنْفُسِكُمْ أَفَلَا تُبْصِرُونَ ۔ مگر جب اس آیت کا ماقبل ان سے دریافت کیا جاوے
تو حیران رہ جاتے ہیں۔ اس کا ماقبل یہ ہے۔
وَ فِي الْأَرْضِ أَيْتُ لِلْمُوقِنِينَ - بات نہایت صاف ہے کہ اس زمین میں اس موجودات میں
یقین کرنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں اور جب تم اس سیر بیرونی سے فارغ ہو جاؤ تو پھر اپنے نفوس
میں مطالعہ کرو۔ تدبر کرو۔
دوسری آیت شریف - هُوَ الْأَوَّلُ وَ الْآخِرُ وَ الظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ (الحديد: ۴)
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۹۵، ۱۹۶)
وَفِي أَنْفُسِكُمْ - اے آیات نہ کہ اللہ تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۸۲)
ے وہی سب سے پہلے ہے (اس سے پہلے کوئی نہیں) اور وہی سب سے پیچھے ہے (اس سے پیچھے کوئی نہیں) وہی
ظاہر ہے ( اس کے اوپر کوئی نہیں) وہی باطن ہے ( اس سے چھپی ہوئی کوئی چیز نہیں )

حقائق الفرقان
۲۱۵
سُورَةُ النُّرِيتِ
٣٠ - فَأَقْبَلَتِ امْرَأَتُهُ فِي صَرَّةٍ فَصَلَّتْ وَجْهَهَا وَقَالَتْ عَجُوزٌ عَقِيمٌ -
ترجمہ ۔ اور اس کی بی بی جماعت میں آئی پھر اس نے اپنا ماتھا پیٹا اور بولی بڑھیا بانجھ ( کو اولاد
ہو گی کیا ) ۔
تفسير - في صرة - جماعت میں بولتی جھروکہ حیرت۔
تشخیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۲)
۴۸- وَالسَّمَاء بَنَيْنَهَا بِأَيْدِوَ إِنَّا لَمُوسِعُونَ -
ترجمہ ۔ ہمیں نے آسمان بنایا اپنے ہاتھ سے اور کچھ شک نہیں کہ ہمیں سب ہی طرح کی قدرتیں ہیں
اور ہمیں کشائش دینے والے ہیں ۔
تفسیر۔ اس سوال کے جواب میں کہ خدا نے زمین و آسمان کو اپنے ہاتھ سے بنایا اور خدا کو تھکان
نہ ہوئی۔ ہاتھ سے بنانے کی کیا ضرورت تھی ۔ گن سے بنا تا وغیرہ وغیرہ فرمایا۔
کیا اللہ تعالیٰ کے حضور تمہارے مشورے کی بھی ضرورت ہے؟ پرمیشر احکم الحاکین حضرت
رب العلمین سرب شکتیمان ہیں۔ القادر الصمد اور الغنی ہیں ۔ پھر سرشٹی کو میتھنی کیوں بنایا۔ پھر کیا
ضرورت تھی کہ عورتوں سے صحبت ہو۔ ان میں مرد کا نطفہ پڑے اور بشکل لڑکا ایک تنگ سوراخ سے نکل
کر محنت و مشقت سے جوان ہو ۔ زمیندار اور گاؤ ماتا کے بچے دکھ اٹھاویں اور غلہ پیدا ہو ۔ زیر
اعتراض یہ آیتیں ہیں ۔
وَ السَّمَاء بَنَيْنَهَا بِأَيْدِ وَ إِنَّا لَمُوسِعُونَ (الذاريات: ۴۸) وَ مَا مَسَّنَا مِنْ تُغُوبٍ - (ق: ۳۹)
کس قدر صاف اور صریح بات ہے مگر بدفطرت نکتہ چین ہر ایک حسن کو بدصورتی ہی قرار دیتا ہے اس
میں ایک لفظ ید ہے ۔ جس پر صفات الہیہ سے جاہل کو اعتراض کا موقع مل سکتا ہے۔
صفات اپنے موصوف کی حیثیت اور طرز پر واقع ہوتی ہیں۔ مثلاً چیونٹی کا ہاتھ، میرا ہاتھ، شیر کا
ہاتھ اور مثلاً اس وقت ہند کی حکومت لارڈ کرزن کے ہاتھ میں ہے۔ بیہودہ بکواس کرنا۔اناپ شناپ
لے اور ہم کو تھکان نے چھوا تک نہیں۔

حقائق الفرقان
۲۱۶
سُوْرَةُ الثَّرِيتِ
کہہ دینا اور بدوں علم و فہم کے اور بدوں اس کے کہ ویدوں کا تمہیں علم ہو۔ ویدوں کی تائید میں گالی دینا
جھوٹ بولنا تمہارے ہاتھ میں ہے اور اس کے سوا تمہارے ہاتھ میں کچھ نہیں اور اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں
تمام جہان کا تصرف ہے وغیرہ وغیرہ۔ اسی طرح ضروری ہے کہ جناب النبی کی شان کے مطابق اس کے
ہاتھ مانو اور اگر یوں نہیں مانتے تو سنو سام و ید فصل دوم حصہ دو کا پر چھا نک نمبر ۶ صفحہ ۷۴ میں ہے۔
اندر بطور اس دیوتا کے جس کا باز وقوی ہے ہمارے لئے اپنے ہاتھ سے بہت سی پرورش کرنے والی
لوٹ جمع کر بتاؤ اندرکون ہے؟ پھر اس کا داہنا ہا تھ کیا ہے اور اس سے لوٹ کرنا یہ کیسے الفاظ ہیں؟ کیا تم
نے پرمیشر کا نام سہنسر با ہو نہیں پڑھا اگر نہیں پڑھا تو یجروید کا پرش سکت دیکھو۔
پھر اور سنو! ید کے معنے قوت کے ہیں ۔ قرآن کریم میں حضرت داؤد علیہ السلام کی نسبت ارشاد
ہے ۔ وَاذْكُرُ عَبْدَنَا دَاوُدَ ذَا الْأَيْدِ ۚ إِنَّهُ أَوَّابٌ (ص: ۱۸) یعنی یاد کرو ہمارے بندے داؤد کو بہت
ہاتھوں والا ( بڑا طاقت ور ) وہ جناب الہی کی طرف توجہ کرنے والا ہے اور ید کے معنی نصرت وغیرہ کے
بھی ہیں۔ راغب میں ہے ۔ يَدُ اللهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ ۔ (الفتح : 1 ) أَيْ نُصْرَتِهِ وَنِعْمَتِهِ وَقُوَّتِهِ۔
ید کے معنی ملک و تصرف کے بھی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے أَوْ يَعْفُوا الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةُ
النكاح (البقرة: ۲۳۸) ان معنوں میں سے ہر ایک یہاں چسپاں ہو سکتا ہے۔ اور عام انسانی بول چال
میں بھی ہاتھ کا لفظ ان سب معنوں پر بولا جاتا ہے۔ بتاؤ تو تمہاری سمجھ میں کوئی معنی بھی ان معنوں سے
آتے ہیں یا نہیں؟
( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۲۷۱ تا ۲۷۳)
۵۷ - وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ -
ترجمہ ۔ اور میں نے بڑے آدمی اور جن اور غریب آدمی انسان کو جو پیدا کیا ہے تو بس اسی لئے کہ وہ
میری ہی عبادت کرتے رہیں ۔
تفسیر جن وانس کی پیدائش اس لئے ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی فرماں برداری کریں۔
( نور الدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۳)
اے اللہ کا ہاتھ اُن کے ہاتھوں کے اوپر ہے ۔

آج 10 میں سے 10 باقی