سُوْرَۃُ الطُّوْرِ
حقائق الفرقان (جلد ۵)
حقائق الفرقان
۲۱۷
سُورَةُ الطُّورِ
سُورَةُ الطُّورِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورۂ طور کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے اسم شریف سے جو قسموں کو دلائل کے رنگ میں
پہلے سے رکھ چکا اور جو دعوؤں کے نتیجوں کو پیش کرنے والا ہے۔
۲ تا ۵۔ وَالطُّورِ وَ كِتٰبِ مَسْطُورٍ - فِي رَبِّ مَنْشُورٍ - وَ الْبَيْتِ الْمَعْبُورِ -
ترجمہ ۔ موسیٰ کے مقام قرب کی قسم۔ اور اُس قرآن شریف کی ۔ جو ہرن کی صاف جھلی اور کشادہ
کاغذ میں لکھا ہوا ہے۔ اور مکہ معظمہ کی قسم جو ہمیشہ آباد رہے گا۔
تفسیر والطور - فرمایا۔ طور میں ہم نے جس سے باتیں کیں ۔اس کے دشمنوں کو ہلاک کیا۔ ایسا
ہی اے غار حرا کے عابد ! تیرے دشمن ہلاک ہوں گے۔
کر ہو؟
و کتب مسطور - موسیٰ کو کتاب فرعون کی ہلاکت کے بعد ملی ۔ آپ کو تو پہلے ملی ۔
وَ الْبَيْتِ الْمَعْمُورِ خانہ کعبہ پر حملہ کرنے والے اصحاب فیل کو ہلاک کیا تو کیا تم اس سے بڑھ
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۲)
۲۱ - مُتَّكِينَ عَلَى سُرُرٍ مَّصْفُوفَةٍ وَزَوَّجُنُهُم بِحُورٍ عِيْنٍ -
ترجمہ ۔ وہ تکیے لگائے ہوئے برابر بچھائے ہوئے تختوں پر بیٹھے ہوں گے اور ہم ان سے نکاح کر
دیں گے اعلیٰ درجہ کی بیبیاں بڑی بڑی آنکھوں والی کا ۔
تفسیر ۔ تکیہ لگائے ہوئے قطار تختوں پر اور بیاہ دیا ہم نے ان کو بڑی آنکھ والی گوری عورتوں سے۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۷۵ حاشیه )
حقائق الفرقان
۲۱۸
سُورَةُ الطُّورِ
۲۲ تا ۲۵ ۔ وَ الَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتُهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِأَيْمَانِ الْحَقْنَا بِهِمْ
ذُرِّيَّتَهُمْ وَ مَا اَلَتُنْهُمُ مِنْ عَمَلِهِم مِّنْ شَيْءٍ كُلُّ امْرِئٍ بِمَا كَسَبَ
رَهِينَ وَامْدَادُنْهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَلَحْمٍ مِمَّا يَشْتَهُونَ - يَتَنَازَعُونَ فِيهَا كَأْسًا
لا لَغُو فِيهَا وَ لَا تَأْثِيمُ - وَ يَطُوفُ عَلَيْهِمْ غِلْمَانٌ لَهُمْ كَأَنَّهُمْ لُؤْلُو
دود و
مکنون -
ترجمہ ۔ اور جو ایمان لائے اور اُن کی اولاد اُن کی راہ چلی ایمان کے ساتھ تو ہم ان کے پاس ان
کی اولاد کو پہنچادیں گے اور ہم کم نہ کریں گے ان کے اعمال میں سے کچھ۔ ہر ایک آدمی اپنے کئے
ہوئے میں گروی ہے۔ اور ہم نے میووں اور پھلوں کی جو وہ چاہ رہے ہیں اور گوشت کی ریل پیل
کر دی اور مدد دی ہم نے ان کو ۔ اور وہ محبانہ آپس میں چھینا جھپٹی کریں گے ایک دوسرے کے
ہاتھ سے پیالے اس میں نہ لغو ہے نہ گناہ ۔ اور ان کے پاس پھرتے آئیں گے نوجوان شہزادے
گویا وہ چھپائے ہوئے موتی ہیں ۔
تفسیر ہم مومنوں کے ساتھ ان کی مومن اولاد کو ملا دیں گے اور ان کے عملوں سے کچھ بھی کم نہ
کریں گے۔ ہر شخص کو اپنی اپنی کمائی کا بدلہ ملے گا۔ اور ہم انہیں میوے اور ان کے پسند کے گوشت
دیں گے اور اس میں ایسے پیالے پئیں گے کہ ان کا نتیجہ بیہودہ خیالات اور بدکاری نہیں اور ان کے
ارد گرد موتیوں کے دانہ جیسے بچے پھریں گے۔
باری تعالیٰ فرماتا ہے۔ بہشتیوں کی اولادان کے پاس پھرے گی ۔ وہاں مومن اولاد کی جدائی
کا غم نہ دیکھیں گے۔ اور ان کیلئے نہ ترسیں گے۔ اس معنی کی تفسیر خود قرآن کریم ۔
نے سورہ دہر میں اور لفظوں کے ساتھ کی ہے اور وہاں غِلْمَان کے بدلہ ولد ان کا لفظ جو ولد یا ولید
کی جمع ہے۔ فرمایا ہے ۔ وَ يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ إِذَا رَأَيْتَهُمْ حَسِبْتَهُمْ لُؤْلُؤًا
منثورا (الدھر : ۲۰) اور ان کے اردگرد عمر دراز بچے پھریں گے ۔ تم انہیں دیکھ کر یہی سمجھو کہ
بکھرے ہوئے موتی ہیں ۔ يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ بِالْوَابِ وَ آبَادِيقَ وَ كَأْسٍ
حقائق الفرقان
۲۱۹
سُورَةُ الطُّورِ
مِنْ مَّعِينٍ (الواقعه : ۱۸ - ۱۹) اور ان کے ارد گرد عمر در از بچے کوزوں اور لولؤں اور خالص نتھرے
صاف پانی کو لئے پھریں گے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۷۳، ۱۷۴)
اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کی پیروی کی ان کی اولاد کو بھی ہم
ان سے لاحق کر دیں گے اور ان کے عمل سے کچھ بھی کمی نہ کریں گے ہر شخص اپنی اپنی کمائی کا گرویدہ ہو
گا اور ہم ان کو من بھاتے گوشت اور میوے عنایت کریں گے ۔ ان میں ایسے پیالوں کو دور دیں گے
جن میں ( بخلاف دنیوی ہے ) بہکنا اور بد خیالات کا اثر نہ ہوگا اور ان کے در مکنون کے ایسے لڑکے
بالے ان کے ارد گردا چھلتے کودتے ہوں گے ۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۴۱ حاشیہ )
باری تعالیٰ فرماتا ہے ” بہشتیوں کی اولا دان کے پاس پھرے گی وہاں مومن اولاد کی جدائی
کا غم نہ دیکھیں گے اور ان کے لئے نہ ترسیں گے ۔ جب لفظ وَلَا تَأْثِيمُ صریح اس کی صفت میں
موجود ہے جس کے معنی ہیں ۔ نہ گناہ میں ڈالنا ۔ پھر آپ کو ایسا نا شایاں خیال کیوں گزرا؟ اس معنی کی
تفسیر خود قرآن کریم نے سورہ دھر میں اور لفظوں کے ساتھ کی ہے اور وہاں غلمان کے بدلے
وِلْدَان کا لفظ جو ولد یا ولید کی جمع ہے فرمایا ہے ۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۴۱ حاشیہ )
غِلْمَان ۔ اعلیٰ آدمیوں کے بچے ۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ءصفحہ ۴۸۲)
وا
٣٠ - فَذَكِّرْ فَمَا أَنْتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنِ وَلَا مَجْنُونٍ -
ترجمہ ۔ ( تواے پیارے محمد ) تو نصیحت کرتا رہ تو تو اپنے رب کے فضل و رحمت سے نہ تو کا ہن ہے
(اٹکل باز ) نہ دیوانہ۔
تفسیر گاھین : ان لوگوں کی تین عادات ہیں اس طبیعت میں یکسوئی ۲۔ ہر وقت ناپاک رہنا۔
۳۔ خلوت میں رہتے ہیں ۔ اختلاط سے بچتے ہیں ۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۸۲)
۳۴، ۳۵ - أَمْ يَقُولُونَ تَقَوَّلَهُ بَلْ لَّا يُؤْمِنُونَ - فَلْيَأْتُوا بِحَدِيثٍ مِثْلِةٍ
إِنْ كَانُوا صُدِقِينَ -
ترجمہ ۔ یا کہتے ہیں کہ اس نے بنا لیا ہے قرآن کو نہیں نہیں بلکہ وہ ایمان نہیں لائیں گے۔ تو ان کو
حقائق الفرقان
۲۲۰
سُورَةُ الطُّورِ
چاہیے کہ لے آئیں کوئی کلام اسی طرح کا جب وہ سچے ہیں۔
تفسیر۔ کیا وہ کہتے ہیں اس کو ایسے ہی گھڑ لیا ہے۔ نہیں بلکہ وہ ایمان نہیں لاتے پھر اس کے مانند
کوئی حدیث لاویں اگر وہ سچے ہیں ۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب صفحه ۲۵۴ حاشیه )
باری تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر اس کتاب کو تم لوگ مصنوعی جانتے ہو تو اس کے مثل کوئی کتاب لاؤ
اور فرمایا
وَإِنْ كُنْتُمْ فِي رَيْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلَى عَبْدِنَا فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِنْ مِثْلِهِ وَادْعُوا شُهَدَاءَكُم مِّنْ
دُونِ اللَّهِ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ - فَإِنْ لَّمْ تَفْعَلُوا وَ لَنْ تَفْعَلُوا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ وَ
الْحِجَارَةُ أُعِدَّتْ لِلْكَفِرِينَ - (البقره: ۲۵،۲۴)
اور مکے میں شرفاء وشعرائے قوم قریش کو خطاب فرمایا۔
قُلْ لَبِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِئْسُ وَالْجِنُّ عَلَى أَنْ يَأْتُوا بِمِثْلِ هُذَا الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَ لَوْ
كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرًا - (بنی اسرائیل: ۸۹ ) ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۵۴)
۳۶ تا ۳۸ - اَمْ خُلِقُوا مِنْ غَيْرِ شَيْءٍ أَمْ هُمُ الْخَلِقُونَ أَمْ خَلَقُوا السَّمَوتِ
وَالْأَرْضَ بَلْ لَّا يُوْقِنُونَ - أَمْ عِنْدَهُمْ خَزَائِنُ رَبِّكَ أَمْ هُمُ الْمُصَيْطِرُونَ -
ترجمہ ۔ کیا وہ آپ پیدا ہو گئے ہیں کسی کے پیدا کئے بغیر یا وہ خود پیدا کرنے والے ہیں۔ یا انہوں نے
پیدا کیا آسمان وزمین کو کچھ بھی نہیں وہ تو یقین ہی نہیں کرتے ( بڑے بد عقل ، اکھڑ ، ناسمجھ ہیں ) ۔
کیا ان کے نزدیک تیرے رب کے خزانے ہیں یا وہ داروغہ چودھری ہیں ۔ ( یا کوتوال وز بر دست ) ۔
تفسیر۔ ایک آریہ کے اعتراض یہ عالم کس نے بنایا؟ کیوں بنایا؟ کب بنایا؟ کن اشیاء سے کس
لے اگر تم شک میں ہو اسی سے جو ہم نے اپنے بندے پر اتارا تو اس کے مثل کوئی ایک ٹکڑا لاؤ اور اللہ کے سوا ا اپنے
گواہوں کو بلاؤ اگر سچے ہو۔ پھر اگر تم نے نہ کیا اور ہر گز نہ کر سکو گے تو ڈرو اس آگ سے جس کا ایندھن آدمی اور
پتھر ہیں جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے۔ ۲۔ تو کہہ دے کہ اگر جن اور انس اس قرآن کے مثل لانے پر متفق ہو
جاویں تو اس کے مثل نہ لاویں گے گو باہم دگر مددگار بن جاویں۔
حقائق الفرقان
۲۲۱
سُورَةُ الطُّورِ
طرح بنایا ؟ کے جواب میں فرمایا۔
قرآن کریم نے ہر ایک دعوی کی دلیل بھی دی ہے۔
دلیل خلف أم خُلِقُوا مِنْ غَيْرِ شَيْءٍ أَمْ هُمُ الْخَلِقُونَ أَمْ خَلَقُوا السَّبُوتِ وَالْأَرْضَ بَلْ
لَّا يُوْقِنُونَ - أَمْ عِنْدَهُمْ خَزَائِنُ رَبِّكَ أَمْ هُمُ الْمُصَيْطِرُونَ -
کیا یہ لوگ خود بخود ہو گئے عدم سے وجود بلا مر حج کیونکر ہوا کیا یہ اپنے آپ خالق ہیں؟ یہ
بات ہمیں وجدان اور اپنی طاقتوں کے لحاظ سے غلط معلوم ہوتی ہے ۔ اول تو اس لئے کہ جوں
جوں ہم پیچھے جاویں کمزوری بڑھتی نظر آتی ہے۔ دوم ہم تجارب کے بعد بھی انسان کیا، کیڑا
بنانے کے قابل نہیں ۔ علاوہ بریں (اس میں تقدم اپنی ذات سے اور دور لازم آتا ہے ) کیا
آسمانوں اور زمینوں کے یہ خالق ہیں؟ یہ صریح غلط ہے اور اس سے تعداد آلہہ بھی لازم آتا ہے ۔
کیا ان کے پاس بے انت خزانے ہیں ؟ جن سے ان کو پتہ لگا کہ یہ چیز مثلاً ارواح یا فلاں اشیاء
ماده و زمانه و غیره غیر مخلوق ہیں۔ نفس انسانی تو محدود ہے خدا کی بے انت باتوں کا احاطہ کیونکر کر
سکتا ہے۔ کیا یہ آزاد ہیں اور کسی کے تحت و تصرف میں نہیں؟ یہ بات مشاہدہ کے خلاف ہے
انسان کھانے پینے، جننے مرنے سب میں کسی کے نیچے ہے اور کسی کے قبضہ قدرت میں ہے۔
پس جب یہ باتیں غلط ہیں تو خدا سب اشیاء کا خالق ہے ۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۵، ۳۶)