سُوْرَۃُ الْقَمَرِ
حقائق الفرقان (جلد ۵)
حقائق الفرقان
۲۳۸
سُوْرَةُ الْقَمَرِ
سُوْرَةُ الْقَمَرِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ا۔ ہم سورۂ قمر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے نام سے جس نے رسول اللہ کی حقانیت اور نبوت
ثابت کرنے کو علم ہیئت میں چاند کے ٹکڑوں کا گرتے رہنا پہلے سے ثابت کر رکھا ہے اور اس کا ثبوت
رسول اللہ کے وقت بھی دیا۔
اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ -
ترجمہ ۔ اور وہ گھڑی آ پہنچی اور چاند شق ہو گیا۔
تفسیر وَانْشَقَّ الْقَمَرُ ۔ اوپر سے ایسے پتھر دنیا میں گرے ہیں جن کے بارے میں مان لیا گیا
کہ وہ پتھر زمین کے نہیں ۔
قمر ۔ عرب کا قومی نشان ہے۔ اس سے کبھی مذہبی جنگ نہ ہوئی تھی ۔
صفیہ نے خواب دیکھا کہ چاند میری گود میں آ پڑا تو اس کے باپ نے چانٹا مارا۔ کیا تو عرب
کے کسی بادشاہ کے نکاح میں جانا چاہتی ہے۔ ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۸۲)
٣ وَإِنْ يَرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا وَ يَقُولُوا سِحْرٌ مُسْتَمِر -
ترجمہ ۔ اور اگر منکر کوئی نشانی دیکھیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں یہ تو ایک فریب ہے دنیا کو
اجاڑ نے والا ۔
دون
تفسیر - سحر - جنون
جنون کو بھی کہتے ہیں ۔ ہیں ۔ ( تشحید الاذہان ید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۳٬۴۸۲)
اللہ تعالیٰ نے اپنے کامل احسان اور کامل فضل اور کامل رحمانیت سے مسلمانوں کو ایک کتاب دی
ہے۔ اس کا نام قرآن ہے۔ میں نے اس کو سامنے رکھ کو بائیبل اور انجیل کو پڑھا ہے۔ اور ژنداور اوستا
ا
حقائق الفرقان
۲۳۹
سُورَةُ الْقَمَرِ
کو پڑھا ہے اور ویدوں کو بھی پڑھا ہے۔ وہ اس کے سامنے کچھ ہستی نہیں رکھتے ۔ قرآن بڑا آسان ہے۔
میں ایک دفعہ لاہور میں تھا۔ ایک بڑا انگریزی خوان اس کے ساتھ ایک اور بڑا انگریزی خوان
-
-
نوجوان تھا۔ ہم ٹھنڈی سڑک پر چل رہے تھے۔ اس نے مجھے کہا کہ قرآن کریم میں آتا ہے۔ وَلَقَد
يَسَّرْنَا الْقُرْآن مگر قرآن کہاں آسان ہے۔ میں نے کہا آسان ہے۔ ہم دوسری کتابوں کو جمع کرتے
اور ان کی زبانوں کو سمجھتے کو کی کو سیکھ وں کو سیکھتے تو پہلے ہمیں ان کتابوں کا ملنا مشکل اور پھر ان زبانوں کا سیکھنا مشکل اور پھر
ان کو ایک زبان میں کرنا مشکل ۔ پھر اس کی تفسیر کون کرتا ۔ قرآن کریم نے دعوی کیا ہے۔ فِيهَا كُتب
قيمة - البيئة :(۴) جو کتاب دنیا میں آئی اور جو اس میں نصیحتیں ہیں ۔ ان تمام کا جامع قرآن
ہے۔ باوجود اس جامع ہونے کے ایک ایسی زبان میں ہے جو ہر ایک ملک میں بولی جاتی ہے۔
قرآن کریم میں تین خوبیاں ہیں ۔ پہلی کتابوں کی غلطیوں کو الگ کر کے ان کے مفید حصہ کو
عمدہ طور پر پیش کیا ہے۔ اور جو ضروریات موجودہ زمانہ کی تھیں ان کو اعلیٰ رنگ میں پیش کیا۔ اس
کے سوا جتنے مضامین ہیں اللہ کی ہستی ، قیامت ، ملائکہ، کتب، جزا سزا اور اخلاق میں جو پیچیدہ مسئلے
ہیں ان کو بیان کیا۔
الفضل جلدا نمبر ۲۶ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۱۵)
۴۵، ۴۶ - أَمْ يَقُولُونَ نَحْنُ جَمِيعٌ مُنْتَصِرُ - سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَ يُوَلُّونَ الدُّبُرَ -
ترجمہ ۔ کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم بدلہ لینے والی جماعتیں ہیں۔ عنقریب شکست کھائے گی یہ جماعت یہ کہتے ہیں کہ بدلہ لینےوالی
تو پیٹھ پھیر کر بھاگے گی ، پلٹے گی۔
تفسیر۔ کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم بدلہ لینے والی جماعتیں ہیں۔ عنقریب یہ سب لوگ شکست
دیئے جائیں گے اور بھاگ نکلیں گے۔ (فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۲۵۷ حاشیہ )
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بے یار و غمگسار اور پھر آپ نے ارشاد الہی کی تعمیل میں دعوی نبوت کیا
اور تمام مشرکان عرب کو کھول کھول کر سنادیا گیا کہ یہ تمہارے بت کسی کام کے نہیں ۔ پرستش کے لائق
صرف ایک ذات جامع صفات ہے۔ جس کا نام ہے اللہ ۔ تو چاروں طرف سے بڑے بڑے لوگ
ا جس میں پائدار کتابوں کی صداقتیں ہیں ۔
حقائق الفرقان
الد ۔
سُورَةُ الْقَمَرِ
بڑے عمائد، بڑے بڑے ارا
مخالفت کے لئے اٹھے اور ناخنوں تک زور لگایا۔ آپ ایک یتیم بے سروسامان مقابلہ میں بڑے
اراکین اور دولتمند لیکن آخر سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَ يُوَلُونَ الدُّبُرَ كا الهام
صداقت نشان پورا ہوا ۔ اور ان کو نیچاد یکھنا پڑا۔ جس قدر لائق فائق لوگ تھے۔ وہ سب کے سب آپ
کی غلامی میں آ گئے ۔ حضرت ابوبکر ، حضرت عمر ، حضرت عثمان ایسے علم سیاست جاننے والے
خالد بن ولید ، ابوعبیدہ ایسے سپہ سالا رسب آپ ہی کے حلقہ بگوش تھے۔
یہ تو سب نے اس وقت دیکھ لیا۔ پھر بعد میں جو اللہ نے اپنے دین کی نصرت فرمائی ۔ جس طرح پر
مصر و شام و ایران ہندو سندھ پر فتح حاصل ہوئی وہ کچھ ایسا نظارہ نہیں کہ بھول جانے والا ہو اور اس
شان و شوکت، رعب وسطوت اور حیرت ناک تغیر و تبدل کو دیکھ کر اور اس کے ساتھ ان مکی پیشگوئیوں کو پڑھ
کر جو قرآن مجید میں مذکور ہیں ۔ اور جو بے بسی و بے کسی کے عالم میں کی گئیں ۔ کون خدا ترس شخص ہے
جو بے اختیار - إِنَّهُ لَقَولُ رَسُوْلِ كَرِيمٍ - وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ قَلِيلًا مَّا تُؤْمِنُونَ وَلَا بِقَوْلِ
كَاهِن قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ - تَنْزِيلٌ مِنْ رَّبِّ الْعَلَمِينَ - (الحاقة : ۴۱ تا ۴۴) نہ پڑھ اُٹھے۔
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ - ( تشحید الاذہان جلد ۷ نمبر ۵ ۔ ماہ مئی ۱۹۱۲ صفحہ ۲۳۰-۲۳۱)
۵۰ - إِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنَهُ بِقَدَرٍ -
ترجمہ ۔ ہم نے ہر ایک شے کو ایک اندازہ سے پیدا کیا ہے۔
تفسیر۔ ہم نے ہر چیز بنائی پہلے ٹھہرا کر ۔
فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۰۹ حاشیه )
۵۵- إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّتِ وَنَهَرٍ -
ترجمہ ۔ بے شک متقی لوگ باغوں میں اور ہر طرح کی ترقی میں ہیں۔
تفسیر - نهر - راحت کی جگہ ۔ تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۸۳)
ا کہ بے شک یہ قرآن شریف رسول کریم کی تلاوت کی چیز ہے۔ اور یہ کسی شاعر کا قول نہیں۔ تم لوگ تو بہت کم
یقین رکھتے ہو۔ نہ کسی کا ہن کا قول ہے تم تو بہت ہی تھوڑا سمجھتے ہو۔ رب العالمین کا اتارا ہوا ہے۔