سُوْرَۃُ الرَّحْمٰنِ
حقائق الفرقان (جلد ۵)
حقائق الفرقان
۲۴۱
سُورَةُ الرَّحْمَنِ
سُوْرَةُ الرَّحْمَنِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ رحمن کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے اسم شریف سے جو پہلے سے نیک راہ سکھلانے
والا ہے اور عمل کرنے والوں کو نیک نتیجے دینے والا ہے۔
۲، ۳ - الرَّحْمنُ - عَلَّمَ الْقُرْآنَ -
ترجمہ ۔ رحمن نے قرآن سکھایا ہے۔
تفسیر انسان بڑا کمزور، ناتواں اور ست ہے۔ علم حقیقی سے بہت دور ہے۔ آہستگی سے ترقی کر
سکتا ہے ہم تم تو چیز ہی کیا ہیں ۔ اُس عظیم الشان انسان علیہ الف الف صلوۃ والسلام کی بھی یہ دعا تھی کہ
رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا - (طه: ۱۱۵) تو جب خاتم الانبیاء، افضل البشر" کو بھی علمی ترقی کی ضرورت ہے
جو الْقَى النَّاسِ أَخْشَى النَّاس - اَعْلَمُ النَّاس ہیں اور ان کے متعلق الرَّحْمٰنُ - عَلَّمَ الْقُرْآنَ وارد
ہونے کے باوجود بھی ان کو ترقی علم کی ضرورت ہے تو ہم وشا ۔۔۔۔۔ حقیقت ہی کیا رکھتے ہیں کہ ہم علمی
ترقی نہ کریں اگر میں کہہ دوں کہ مجھے کتابوں کا بہت شوق ہے اور میرے پاس اللہ کے فضل سے
کتابوں کا ذخیرہ بھی تم سب سے بڑھ کر موجود ہے۔ اور پھر یہ بھی اللہ کا خاص فضل ہے کہ میں نے ان
سب کو پڑھا ہے اور خوب پڑھا ہے اور مجھے ایک طرح کا حق بھی حاصل ہے کہ ایسا کہہ سکوں ۔ مگر
بایں میں نہیں کہہ سکتا کہ مجھے علم کی ضرورت نہیں۔ بلکہ مجھے بھی ترقی علم کی ضرورت ہے اور سخت
ضرورت ہے۔ علم سے میری مراد کوئی دنیوی علم اور ایل۔ ایل۔ بی یا ایل۔ایل۔ڈی کی ڈگریوں کا
اے اے میرے رب! مجھے علم اور زیادہ دے۔
حقائق الفرقان
۲۴۲
سُورَةُ الرَّحْمَنِ
حصول مراد نہیں ہے۔ لا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلَّا یا اللہ بلکہ ایسا تو کبھی میرے وہم وگمان میں بھی نہیں آیا
اور نہ ہی ایسی میری کبھی اپنی ذات یا اپنی اولاد کے واسطے خواہش ہوئی ہے۔ عام طور پر لوگوں
کے دلوں میں آج کل علم سے بھی ظاہری علم مراد لیا گیا ہے۔ اور ہزا رہا انسان ایسے موجود ہیں کہ
جن کو دن رات یہی تڑپ اور لگن لگی ہوئی ہے کہ کسی طرح وہ بی ۔ اے یا ایم ۔ اے یا ایل۔
ایل بی کی ڈگریاں حاصل کر لیں ۔ ان لوگوں نے اصل میں ان علوم کی دُھن ہی چھوڑ دی ہے۔
جن پر سچے طور پر علم کا لفظ صادق آ سکتا ہے۔ پس ہماری مراد ترقی علم سے خدا کی رضا مندی کے
علوم اور اخلاق فاضلہ سیکھنے کے علوم ۔ وہ علوم جن سے خدا کی عظمت اور جبروت اور قدرت کا علم ہو
اور اس کے صفات، اس کے حسن و احسان کا علم آجاوے۔ غرض وہ گل علوم جن سے تعظیم لامر اللہ
اور شفقت علی خلق اللہ کا علم آجاوے ۔ مراد ہیں ۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۸ مورخه ۱۸ را پریل ۱۹۰۸ صفحه ۱۴ )
٦ - الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانِ -
ترجمہ ۔ سورج و چاند حساب سے گردش کر رہے ہیں (یعنی اپنے محور پر تو حساب کو باہم نہ
ملانا چاہئے ) ۔
تفسیر تو رات میں کچھ شمسی حسابات ہیں ، کچھ قمری دونوں میں غور کرو۔ نبی کریم کی پیدائش
کا وقت مل جائے گا ۔
( تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۸۳)
انسان کے الفاظ میں کمزوری ہے۔ انسان کے فلسفے میں کمزوری ہے۔ جوں جوں زمانہ نئے
نئے علوم دریافت کرتا ہے۔ وہ اپنے حالات، اپنی اصطلاحات کو بدلتا جاتا ہے۔ لیکن خدا کے کلام میں
اس قسم کی کمزوری نہیں ہوتی ۔ بلکہ جوں جوں سائنس ترقی کرتی ہے۔ اس کی صداقت ظاہر ہوتی ہے۔
دیکھئے انسان کے جبر و اختیار پر بعض علماء نے بڑی بحث کی ہے۔ اور اس میں کوئی فیصلہ گن بات
نہیں کہہ سکے۔ قرآن مجید نے ان الفاظ کو اختیار ہی نہیں کیا بلکہ ان کی بجائے استطاعت ، مقدرت
اور تمکن فرمایا اور اعجاز و معجزے کے بدلے سلطان و آیات رکھا۔ اسی طرح محسبان ایسا لفظ ہے کہ
حقائق الفرقان
۲۴۳
سُورَةُ الرَّحْمَنِ
تمام دنیا کا فلسفہ پرانا ہو یا نیا۔ اس کو نہیں جھٹلا سکتا۔ بخاری نے اس کے معنے کئے ہیں مُحُسبان
كَحُسْبَانِ الرَّحی۔ سورج اور چاند کا حساب دیکھو۔ ایک سیکنڈ کی بھی اس میں غلطی نہیں ہوتی ۔ اگر ہم
قطب شمالی یا قطب جنوبی پر ہوں تو چاند اور سورج چکی کی طرح چلتے معلوم ہوتے ہیں اور اگر ہم
خط استوا پر ہوں تو فلک المغز لہ چرنے کی طرح چلتے معلوم ہوں گے۔ اور محسبان ان دونوں
صورتوں میں صادق آتا ہے۔
تشحیذ الاذہان جلدے نمبر ۵ ۔ ماہ مئی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۲۲۶)
۹ - اَلَّا تَطْغَوْا فِي الْمِيزَانِ -
ترجمہ ۔ تم حد سے نہ بڑھوترازو میں ۔
تفسیر ہر چیز ، ہر کام، ہر کامیابی کے لئے ایک اندازہ مقرر ہے۔ اس سے باہر نہ جاؤ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۳)
۱۳ - وَالْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَالرَّيْحَانُ -
ترجمہ ۔ اور اناج ہے بھو سے والا اور خوشبودار پھول ۔
تفسیر - ذُو الْعَصْفِ وَالرَّيْحَانُ ۔ یہ تمام چیزیں کسی کام کے لئے بنائی گئیں تو کیا تو اے
انسان نکما ۔ تو بھی کوئی کام کر ۔ ( تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۸۳)
۱۸ - رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ وَ رَبُّ الْمَغْرِبَيْنِ -
ترجمہ ۔ اور وہ رب ہے دو مشرقوں کا اور دو مغربوں کا ۔
تفسیر - رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ - صيف وشتاء کے مطالعہ کے اختلاف کے اعتبار سے کہا۔
۲۰۔ مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِينِ -
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۳)
ترجمہ ۔ اس نے دو سمندروں کو جاری کیا ہے جو مل جائیں گے۔
تفسير - مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ - بحیرہ قلزم و بحیرہ روم - ( تشحذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۸۳)
حقائق الفرقان
۲۷ - كُلٌّ مَنْ عَلَيْهَا فَان -
۲۴۴
ترجمہ ۔ ہر ایک جو اس پر ہے فنا ہونے والا ہے۔
تفسیر ۔ سب جو اس (زمین) پر ہیں فنا ہونے والے ہیں ۔
سُورَةُ الرَّحْمَنِ
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۴۲ حاشیه )
۲۸ - وَيَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَالِ وَالْإِكْرَامِ -
ترجمہ ۔ اور باقی رہے گی ذات تیرے رب کی جو جلال اور بزرگی والی ہے۔ ۔ اور
تفسیر - يَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ - خدا کی تو جہ جس شے میں ہے وہ رہ جائے گی ۔ باقی سب فنا۔
( تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۸۳)
بقا صرف ذات الہی کے واسطے ہے۔ دیکھوا ۔ تمطاؤس ۶ باب ۱۶ ۔ لفظ وجہ کے معنی لغت عربی
میں دیکھو ۔ الْوَجْهُ مُسْتَقْبَلُ كُلِّ شَيْءٍ وَنَفْسُ الشَّيْي یعنی وجۂ ہر چیز کے حصہ مقدم اور نفس
شے کو کہتے ہیں۔ اس لئے ہم نے اردو ترجمے میں وجہ کا ترجمہ ذات کیا ہے۔
فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول - صفحه ۱۴۲)
۳۴- يمَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ إِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ تَنْفُذُوا مِنْ أَقْطَارِ
السَّمَاتِ وَالْأَرْضِ فَانْفُذُوا لَا تَنْفُذُونَ إِلَّا بِسُلْطَن -
ترجمہ ۔ اے جماعت جنّ و انس کی ! اگر تم میں طاقت ہے کہ آسمان اور زمین کے کناروں
سے نکل جا سکو تو نکل بھاگو ۔ نکل ہی نہ سکو گے مگر پروانگی کے ساتھ ۔
تفسیر کوئی خوبی اگر کسی میں ہے تو اس کا پیدا کرنے والا وہی اللہ ہے۔ اسی طرح اگر تم کسی کی
اس لئے اطاعت کرتے ہو کہ وہ حسن ہے۔ تو سب محسنوں سے بڑا حسن تو اللہ ہے۔ جس نے تمہارے
محسن کو بھی سب سامان اپنی جناب سے دیا اور پھر اس سامان سے تمتع حاصل کرنے کا موقع اور قوی بھی
اُسی کے دیئے ہوئے ہیں ۔ اگر کسی کی اطاعت اس لئے کرتے ہو کہ وہ بادشاہ حکمران ہے۔ تو تم خیال
کرو۔ اللہ وہ احکم الحاکمین ہے۔ جس کا احاطہ سلطنت اس قدر وسیع ہے کہ تم اس سے نکل کر کہیں باہر نہیں
جاسکتے چنانچہ فرماتا ہے۔
حقائق الفرقان
۲۴۵
سُورَةُ الرَّحْمَنِ
يمَعْشَرَ الْجِنَّ وَالْإِنْسِ ۔۔۔ لَا تَنْفُذُونَ إِلَّا بِسُلْطِين -
یہ دنیا کے حاکم تو یہ شان نہیں رکھتے ۔ جب ان کی اطاعت کرتے ہو تو پھر اس احکم الحاکمین کی
اطاعت تو ضروری ہے۔
۴۷۔ وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتُن -
ترجمہ اور جو کوئی ڈرا اپنے رب کے حضور میں کھڑے رہنے سے اس کے لئے دو بہشت ہیں ۔
تفسیر قرآن کریم میں وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبَّہ جنین میں دوجنتوں کے وعدے ہم کو دیئے
تشحیذ الا ذہان جلدے نمبر ۵ ۔ ماہ مئی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۲۲۹)
ہیں۔ ایک دنیوی اور دوم بعد الموت۔ ایک وہ ہے جس کو تو ریت کے پیدائش باب ۱۵:۲۱ میں جنت
عدن کہا ہے اور مسلم کی صحیح میں ۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈ ایڈیشن صفحہ ۴۶)
جنتن ۔ ایک ایمان کا بدلہ، ایک اعمال کا، ایک دنیا میں ، ایک آخرت میں ، ایک قبر میں ، ایک
حشر میں ۔
تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۳)
۵۹۔ كَأَنَّهُنَّ الْيَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ -
ترجمہ ۔ وہ عورتیں گویا یا قوت اور مونگا ہوں گی ۔
تفسير كَأَنَّهُنَّ الْيَاقُوتُ وَالْمَرْجَان ۔ ایشیاء کو چک کی عورتیں ایسی ہی ہوتی ہیں۔
( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۳)