سُوْرَۃُ الْوَاقِعَۃِ
حقائق الفرقان (جلد ۵)
حقائق الفرقان
۲۴۶
سُورَةُ الْوَاقِعَةِ
سُوْرَةُ الْوَاقِعَةِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ا۔ ہم سورہ واقعہ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اُس اللہ کے اسم شریف سے جو رحمن و رحیم ہے۔
۱۹،۱۸ - يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ بِالْوَابِ وَ آبَارِيقَ وَكَأْسٍ
مِّنْ مَّعِينٍ -
ترجمہ ۔ ان کے آس پاس پھرتے رہیں گے بچے جو سدا رہیں گے۔ آبخورے اور کوزے اور
چھا گئیں اور صاف پانی کے پیالے بھرے ہوئے ۔
تفسیر اور پھرتے ہیں ان کے پاس بچے۔ سدا رہنے والے۔ آبخورے۔ تتیاں اور پیالے
ستھرے پانی کے لے کر ۔
( تصدیق براہین احمد به یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۴۱ حاشیہ )
غلمان جمع ہے غلام کی اور ولد ان جمع ہے ولید کی ۔ یہ دونوں لفظ بیٹوں ۔ جوان خدمتگاروں کے
لئے ہیں۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈ ایڈیشن صفحہ ۴۵)
اور ان کے ارد گرد عمر دراز بچے کوزوں اور لوٹوں اور خالص نتھرے صاف پانی کو لئے پھریں گے۔
اور اصل بات یہ ہے کہ یہ ایک بشارت ہے۔ جو فتوحات ایران و روم میں اپنے جلال کے ساتھ
ظاہر ہوئی۔ جوان اور ادھیڑ شاہی خاندان کے شاہزادے اور شہزادیاں مسلمانوں کے خادم ہوئے۔
مجلد ادھیڑ کو بھی کہتے ہیں جس کے بال سفید ہو گئے ہوں۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۷۴)
مُخَلَّدُونَ ۔ جن کی پیشانی کے بال سفید ہوں ۔ ( تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۸۳)
۳۵- وَفُرُشٍ مَرْفُوعَةٍ -
ترجمہ ۔ اور اونچے اونچے فرشوں میں ہوں گے۔
۔
تفسیر - وَفُرُشٍ مَرْفُوعَةٍ - اعلیٰ خاندان کی بیویاں ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه (۴۸۳)
حقائق الفرقان
۲۴۷
سُورَةُ الْوَاقِعَةِ
۳۹،۳۸ - عُرُبًا أَتْرَابًا - الأَصْحُبِ الْيَمِينِ -
ترجمہ - پیاری پیاری کم عمر والی بنایا ہے۔ داہنے ہاتھ والوں کے لئے ۔
تفسیر - عُرُبًا ۔ خاوند کو اپنی طرف کر لینے والی ۔
لاصْحُبِ الْيَمِينِ ۔ جن کے اعمالِ صالحہ بڑھتے ہیں ۔ حضرت ابن عربی ” نے لکھا ہے۔
انبیاء علیہم السلام کے مقام جنت میں چاندی کے ہوں گے۔ کیونکہ سفیدی تمام رنگوں کی جامع ہے اور
اولیاء کے سونے کے۔
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۳)
سوال۔ حوروں پر اعتراض ، گوری ، کنواری، ہم عمر ، نوجوان، سیاہ آنکھوں والی دوشیزہ عورتیں
ملیں گی۔ برہم چاری اس قسم کی شلیل باتوں کا منہ پر لانا بھی مہاں پاپ سمجھتا ہے۔ قرآن کریم کے
کلمہ طیبہ ابْكَارًا، عُرُبًا ، أَتْرَابًا پر اعتراض کیا ہے۔
الجواب : کیا البہی کتب صرف برہمچریہ کے لئے ہوا کرتی ہیں۔ نادان انسان! اگر خاص خاص
مذاق کے لئے الہی کتا بیں ہوں تو دوسرے مذاق والے کیا کریں۔ وہ شتر بے مہار رہیں۔ بتا ان کی
اصلاح کون کرے؟ نیز چاہیے کہ نہ تم نے ستیارتھ پرکاش پڑھنا اور نہ منو کا شاستر اور چاہیے کہ تم وید کو
بھی نہ پڑھو کیونکہ ۱۰۴ اور ۱۰۵ صفحہ ستیارتھ پرکاش میں لکھا ہے۔
اشونی۔ بھرنی وغیرہ ستاروں کے نام والی ۔ تلسی گلابی وغیرہ پودوں کے نام والی ۔ گنگا جمنا ندی
کے نام والی ۔ پارہتی پہاڑ کے نام والی۔ پرندوں کے نام والی اور اس قسم کے نام والیوں سے نکاح نہ
کرنا نمبر 9 میں کہا ہے۔ نہ زرد رنگ والی ۔ نہ بھوری آنکھ والی وغیرہ۔
نمبر 1 میں کہا ہے جس کا نام زیبا جیسے بشودھا ۔ سکھر اوغیرہ ہنس اور ہتھنی کے برابر جس کی
چال ہو جس کے بار یک بال، سر کے بال اور چھوٹے دانت والی ہو۔ اور جس کے سب اعضاء
ملائم ہوں ۔ ایسی عورت کے ساتھ بیاہ کرنا۔ اس قدر حوالے غالباً اگر تم شریف الطبع ہو تو کافی
ہیں۔ پس بڑا اور مہان پاپ کیا اس پاپی نے جس نے ست کے ارتھ میں ایسی شلیل باتوں کا ذکر
کیا اور اس کے پڑھنے کو کہا !
حقائق الفرقان
۲۴۸
سُورَةُ الْوَاقِعَةِ
بد بخت ! کامل کتاب ضروریات اور حقیقی راحت بخش بات کا بیان نہ کرے تو کیا چنڈالوں کی اور
کتابیں سچائی بیان کریں۔ کامل کتاب وہ نہیں ہو سکتی ۔ جس میں صرف برہم چریہ زندگی کا ہی تذکرہ
ہو۔ نہ وہ جس میں صرف چند اخلاقی باتوں کا ہی تذکرہ ہو۔ نہ وہ جس میں صرف سوشل امور کا بیان ہو۔
نہ وہ جس میں صرف سیاست و انتظام کا معاملہ بیان ہو۔ نہ وہ جو صرف امور آخرت کے متعلق بحث
کرے نہ وہ جس میں صرف عبادات کا ذکر ہو کامل کتاب تو وہ ہے۔ جس میں انسانی اخلاق و عادات، ہے۔جس
معاملات، سیاست، تمدن، امور بعد الموت اور الہی تعظیمات کی تعلیم بوجہ اتم بیان ہو۔
یہ بھی ایک موقع اسلام پر اعتراض کا بعض احمقوں کو ملا ہے۔ مثلاً کسی نے دیکھا کہ عورتوں کے
متعلق قرآن شریف میں بحث ہے، پلیٹیکل بخشیں ہیں۔ تو ایک نامرد و نامراد کسمپرس بول اٹھا کہ ان
مباحث کی کتاب الہی میں کیا ضرورت ہے۔ صرف بھیجن اور توصیف النبی کے گیت کافی تھے۔ تھے۔ چند
لڑکے ان کو یاد کر لیتے اور وہ ڈھولکی پر گاتے۔ اور نگر کیرتن کرتے ۔ ایک کنجوس اور غریب و مفلس بول
اُٹھتا ہے کہ زکوۃ اور اعطاء صدقات کا کیوں قرآن شریف میں ارشاد ہے؟
ہمیشہ کا مفتوح ملک اور جس نے کبھی ذرہ سر اٹھایا تو منہ کے بل گرا۔ شریروں بد معاشوں سے
جنگ کا تذکرہ سن کر کیا خوشی حاصل کر سکتا ہے؟ جس کو کبھی مکالمات الہیہ کا شرف حاصل نہیں ہوا۔ وہ
بر ہمومت کا آدمی یا عام طور کا غافل یا جس کو یقین ہے کہ الہی مکالمہ کا شرف دو ارب برس کے قریب
ملہمان وید کے بعد پھر کسی کو بھی نصیب نہیں ۔ وہ انبیاء کی وحی و مکالمہ کو ڈھکوسلا نہ سمجھے تو کیا کرے؟ یا ۔
جس قوم کو باہر نکلنے کا اتفاق نہیں ہوا اور نہ ان کو ضرورتیں پیش آئیں اور وہ نہیں جانتے تھے کہ بعض جگہ
گائے کا دودھ اور جو کے ستو اور ساگ نہیں مل سکتا۔ گو بیہودہ لاف زنی سے کہتے ہوں کہ ہمارے بزرگ
چکرورتی راجہ تھے وہ أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبَتُ وَطَعَامُ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ - (المائدہ:1) کا سرکس
طرح سمجھے؟ تجربہ کے سوا کچھ بھی سمجھ میں نہیں آ سکتا۔
غرض جامع کتاب کو سب کچھ جو انسان کے لئے ضروری البیان ہے بیان کرنا پڑتا ہے۔ اگر وہ
لے تمہارے لئے سب پاکیزہ چیزیں حلال کر دی گئیں اور اہل کتاب کا کھانا تمہارے لئے حلال ہے۔
حقائق الفرقان
۲۴۹
سُوْرَةُ الْوَاقِعَة
کتاب بیان نہ کرے جو اپنے آپ کو کامل و جامع کہتی ہے تو کون بیان کرے؟ اگر آپ نہ سمجھیں یا نہ
چاہیں تو آپ کی خاطر کیوں ضرورتوں کے بیان کو ترک کیا جاوے؟ کیا ساری دنیا بر بیچر یہ مذہب رکھتی
ہے؟ اللہ تعالیٰ نے دماغ برین اور اعصاب میں مختلف خواص رکھے ہیں ۔ ان خواص کو مد نظر رکھنا کامل
کتاب کا کام ہے!
شلیل کہنا تمہاری شیریں کلامی کا ثبوت ہے ۔ اَبْكَارًا ، عُرُبًا ، أَتْرَابًا کے معنی کنواریاں ۔
اپنے خاوندوں سے محبت کرنے والیاں ۔ قریب العمر ۔ کیا نیکوں کو ایسی نہ ملیں تو چڑیلیں ملیں؟
( نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۶۹ تا ۱۷۱)
۵۲ تا ۵۶ - ثُمَّ إِنَّكُمْ أَيُّهَا الضَّالُونَ الْمُكَذِّبُونَ - لَاكِلُونَ مِنْ شَجَرٍ مِّنْ
زَقُومٍ - فَمَالِكُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ - فَشْرِبُونَ عَلَيْهِ مِنَ الْحَمِيمِ - فَشْرِبُونَ
شُرْبَ الْهِيمِ -
ترجمہ ۔ پھر تم اسے گمراہ اور مکذب لو گو ! ضرور کھاؤ گے تھوہر کے درخت سے۔ پھر اس سے پیٹ
بھرنا ہوگا۔ پھر اس پر گرم پانی پینا ہوگا ۔ اور اس طرح پیو گے جس طرح پیاسا اونٹ بے تکا ہو کر پانی
پیتا ہے۔
تفسیر میں نے ایک شخص کو ایک بے نماز دکھلایا جس کے گلے میں ایک زخم آتشک کا تھا جس میں
پیپ بھری ہوئی تھی ۔ اور اس کا کھانا ، پینا پیپ سے آلودہ ہو کر اندر جاتا تھا اس طرح سے پیپ
کھانے کا عذاب میں نے دنیا میں دیکھا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی پکڑ بڑی سخت ہے اس سے ڈرنا چاہیے۔
جب میں جوان تھا۔ مجھے طب کا بھی شوق تھا۔ ایک شخص میرے پاس آتشک زدہ آیا۔ مجھے
خیال آیا کہ جو بھنوا کر اس میں تھوہر کا دودھ جذب کر کے گولیاں بنائیں۔ میں نے اسے طعام
الاثیم (یعنی گناہ گاروں کی غذا سمجھ کر اُس کو بھی وہ گولی دی ۔ اس نے اس کو گھبرا دیا۔ اور کہنے لگا۔
میرے اندر تو آگ لگ گئی ہے۔ پانی دو۔ پھر میں نے ( اس آیت کا خیال کر کے ) گرم پانی چند
گھونٹ پلا دیا۔ اس کو قے اور دست شروع ہو گئے ۔ مگر آتشک اچھا ہو گیا۔
( بدر جلد ۱۳ نمبر ۱۰ ، ۱۱ مورخه ۱۵ مئی ۱۹۱۳ ء صفحه ۲۷)
حقائق الفرقان
۲۵۰
سُورَةُ الْوَاقِعَةِ
۷۲ تا ۷۴ - أَفَرَعَيْتُمُ النَّارَ الَّتِي تُورُونَ وَأَنْتُمْ أَنْشَأْتُمْ شَجَرَتَهَا أَمْ
نَحْنُ الْمُنْشِئُونَ - نَحْنُ جَعَلْنَهَا تَذْكِرَةً وَ مَتَاعًا لِلْمُقْوِينَ -
ترجمہ ۔ بھلا دیکھو تو سہی جو تم آگ سلگاتے ہو ۔ کیا تم نے اس کے درخت پیدا کئے ہیں یا ہم پیدا
کرنے والے ہیں ۔ (آگ کا مدار تو لکڑی پر ہے ) ہم نے اس آگ کو بنا یا یاد دلانے اور جنگل میں
رہنے والوں کے نفع کے لئے ۔
تفسیر۔ اس آگ کو جیسے جلاتے ہو سمجھتے ہو کیا تم نے اس کا درخت پیدا کیا یا ہم پیدا کر نے
والے ہیں ۔
ہیں ۔
- فَلَا أُقْسِمُ بِمَواقِعِ النُّجُومِ -
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۳۴ حاشیہ )
بمواقع النجوم - ان لوگوں کے دل جن پر قرآن نازل ہو ۔ قرآن کو پاک لوگ ہی سمجھتے
تشخیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۸۳)
۸۰- لا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ -
ترجمہ ۔ اسے وہی چھوئیں گے اور سمجھیں گے جو پاک کئے گئے ہیں۔
تفسیر ثابت ہوتا ہے کہ زمانہ پاک میں اس (قرآن مجید ) کے نسخے موجود تھے ۔ اسی واسطے
فرما یالا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ کیسا مشہور قصہ ہے کہ جب حضرت عمرؓ ایمان لائے تو اس وقت
آپ نے اپنی بہن کے پاس سے بیسویں سورت کی نقل لینی چاہی ۔
ان تمام وجوہ کو جو قرآن کریم کی عصمت اور حفاظت کے ہم نے بیان کئے پڑھ کر اور ان میں غور
کرنے کے بعد کون ایسا صاحب دل ہے جو قرآن کریم کی لا نظیر عظمت میں شک کر سکتا ہے اور معاً اس
نتیجہ صحیحہ پر پہنچنے سے رک سکتا ہے کہ دنیا میں قدیم سے اب تک کوئی ایسی کتاب نہیں ۔ جسے اکرام اور
حفاظت کا شرف اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملا ہو۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۱۷)
کوئی فرماں برداری بدون فرمان کے نہیں ہو سکتی ۔ اور کوئی فرمان اس وقت تک عمل کے
نیچے نہیں آتا۔ جب تک کہ اس کی سمجھ نہ ہو ۔ پھر اس فرمان کے سمجھنے کے لئے کسی معلم کی ضرورت
حقائق الفرقان
۲۵۱
سُورَةُ الْوَاقِعَةِ
ہے اور انہی فرمان کی سمجھ بدوں کسی مز کی اور مطہر القلب کے کسی کو نہیں آتی کیونکہ لا يَمَسُّهُ إِلَّا
الْمُطَهَّرُونَ - خدا تعالیٰ کا حکم ہے پس کیسی ضرورت ہے امام کی ۔ کسی مزکی کی ۔ میں تمہیں اپنی بات
سناؤں۔ تمہارا کنبہ ہے۔ میرا بھی ہے تمہیں ضرورتیں ہیں۔ مجھے بھی آئے دن اور ضرورتوں کے علاوہ
کتابوں کا جنون لگا رہتا ہے۔ مگر اس پر بھی تم کو وقت نہیں ملتا کہ یہاں آؤ ۔ موقع نہیں ملتا کہ پاس
بیٹھنے سے کیا انوار ملتے ہیں ۔ فرصت نہیں ۔ رخصت نہیں ۔ سنو! تم سب سے زیادہ کمانے کا ڈھب بھی
مجھے آتا ہے۔ شہروں میں رہوں ۔ تو بہت سا روپیہ کما سکتا ہوں مگر ضرورت محسوس ہوتی ہے بیمار کو ظهر
الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ کا زمانہ ہے۔ میرے لئے تو یہاں سے ایک دم بھی باہر جانا موت کے برابر
معلوم ہوتا ہے۔ تم شاید دیکھتے ہوگے کہ یہاں کھیت لہلہا رہے ہیں دنیا اپنے کاروبار میں اسی طرح
مصروف ہے۔ مگر میرا ایک دوست لکھتا ہے کہ وبا کے باعث گاؤں کے گاؤں خالی ہو گئے ہیں۔
بے فکر ہو کر مت بیٹھو ۔ خدا کے درد ناک عذاب کا پتہ نہیں ۔ کس وقت آ پکڑے۔ غرض تو اس
وقت سخت ضرورت ہے اس امر کی کہ تم اس شخص کے پاس بار بار آؤ۔ جو دنیا کی اصلاح کے واسطے
آیا ہے۔
رض
تم نے دیکھ لیا ہے کہ جو شخص اس زمانہ میں خدا کی طرف سے آیا ہے ۔ وہ آنکھ نہیں ہے بلکہ
علی وجہ البصیرت تمہیں بلاتا ہے۔ تم چاہتے ہو کہ اشتہاروں اور کتابوں ہی کو پڑھ کر فائدہ اٹھا لو۔ اور
انہیں ہی کافی سمجھو۔ میں سچ کہتا ہوں اور قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ہر گز نہیں ! کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے صحابہ نے بے فائدہ اپنے وطنوں اور عزیز و اقارب کو چھوڑا تھا۔ پھر تم کیوں اس ضرورت کو محسوس
نہیں کرتے۔ کیا تم ہم کو نادان سمجھتے ہو جو یہاں بیٹھے ہوئے ہیں کیا ہماری ضرورتیں نہیں؟ کیا ہم کو
روپیہ کمانا نہیں سکتا؟ پھر یہاں سے ایک گھنٹہ غیر حاضری بھی کیوں موت معلوم ہوتی ہے؟ شاید اس لئے
کہ میری بیماری بڑھی ہوئی ہو؟
دعاؤں سے فائدہ پہنچ جاوے تو پہنچ جاوے مگر صحبت میں نہ رہنے سے تو کچھ فائدہ نہیں ہو سکتا۔
مختلف اوقات میں آنا چاہیے۔ بعض دن ہنسی ہی میں گزر جاتا ہے اس لئے وہ شخص جو اسی دن آ کر چلا
حقائق الفرقان
۲۵۲
سُورَةُ الْوَاقِعَةِ
گیا وہ کیا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب عورتوں میں بیٹھے ہوئے قصہ کر رہے ہوں
گے اس وقت جو عورت آئی ہوگی۔ تو حیران ہی ہو کر گئی ہوگی ۔ غرض میرا مقصد یہ ہے کہ میں تمہیں توجہ
دلاؤں کہ تم یہاں بار بار آؤ اور مختلف اوقات میں آؤ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۴ مورخه ۱۷ را پریل ۱۹۰۱ ء صفحه ۳)
حضرت امام شافعی کا ایک شعر ہے
فَإِنَّ الْعِلْمَ نُورٌ مِّنْ إِلَهِ و نُورُ اللهِ لَا يُعْطَى لِعَاصِي -
یہ دراصل تفسیر ہے ۔ لا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ کی ۔ پس قرآن مجید کے غوامض کی تہہ کو پہنچنے
لو
اور معضلات کے مسائل کے حل کے لئے پاک زندگی اور مطہر قلب ہونا چاہیے۔ ایک معمولی مہمان
کے لئے مکان صاف کیا جاتا ہے۔ اور حتی الوسع کوئی ناپاکی و گندگی نہیں رہنے دی جاتی ۔ تو خدا کے کلام
کے معانی کے نزول کے لئے ایک مصفی دل کی کیوں ضرورت نہ ہو۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
معاملہ میں اگر لوگ اس اصل پر چلتے تو کبھی دھوکہ نہ کھاتے اور نہ مستوجب وعید ہوتے ۔ چاہیے تھا کہ
وہ خدا کے حضور رو رو کر عرض کرتے کہ البہی ہم پر حق کھل جائے ۔ استغفار کرتے صدقہ و خیرات دیتے
اور پاک زندگی اختیار کرتے ۔ انسان جو بڑے کام کرتا ہے۔ ان کی ابتدا ان وسوسوں سے ہوتی ہے۔
جو سینہ میں اٹھتے ہیں ۔ ان کا علاج یہ ہے کہ جب ایسے خیالات کا سلسلہ اٹھنے لگے۔ تو اس جگہ کو بدل کر
باہر چلا جائے ۔ کسی سے باتوں میں لگ جائے ۔ موت کو یاد کرے۔ ایک مشغلہ میں اگر وہ سلسلہ نہ
ٹوٹے تو دوسرا مشغلہ اختیار کرے ( نماز کے ارکان قیام رکوع سجود سے یہ مسئلہ حل ہوتا ہے ) ۔ تنہا نہ
رہے۔ قرآن مجید کی تلاوت شروع کر دے۔ عام طور پر لا اله الا اللہ بہت پڑھے۔ الحمد پڑھے۔
استغفار کرے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجے ۔ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ کا ورد کرے۔
تشخید الاذہان جلدے نمبر ۳۔ ماہ مارچ ۱۹۱۲ ء صفحہ ۱۳۷ - ۱۳۸)
لے علم اللہ کی طرف سے ایک نور ہے اور اللہ کا نور نافرمان کو عطا نہیں کیا جاتا۔