سُوْرَۃُ الْحَدِیْدِ

حقائق الفرقان (جلد ۵)

حقائق الفرقان
۲۵۳
سُوْرَةُ الْحَدِيدِ
سُوْرَةُ الْحَدِيدِ مَدَنِيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ حدید کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جس نے پہلے حدید کو پیدا کیا
پھر اس کے نتائج دکھلائے ۔
- سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ -
ترجمہ - اللہ کی پاکی بیان کرتا ہے جو کچھ آسمان اور زمین میں ہے اور اللہ ہی عزیز اور حکیم ہے۔
تفسیر ۔ سَبَّحَ لِلهِ ۔ عرب میں ستاروں کی پرستش ہوتی تھی ۔ مٹادی۔ خانہ کعبہ میں بت تھے۔ توڑ
ڈالے گئے یہ سب تسبیح میں داخل ہے۔ ( تشخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۸۳)
جو چیز نئی دنیا میں آتی ہے۔ کیسی پاکیزگی اپنے ساتھ لاتی ہے۔ جب یہ پتے گرے تھے کیسی
خراب شکل تھی (جس درخت کے نیچے کھڑے ہو کر درس فرمارہے تھے۔ اس کی طرف اشارہ کر کے
فرمایا تھا) جب نئے پتے نکلتے ہیں۔ کیسے بھلے معلوم ہوتے ہیں ۔ اروڑیوں پر کیسا گند ہوتا ہے مگر
وہاں بھی جو پتہ نکلتا ہے۔ کیسا صاف ہوتا ہے۔ جب بارش کا پانی برستا ہے کیسا صاف ہوتا ہے۔ ماں
کے پیٹ سے جو بچہ پیدا ہوتا ہے۔ کیسا مصفی اور بے عیب ہوتا ہے۔ نہ مشرک ہوتا ہے۔ نہ بے
ایمان ہوتا ہے۔ بھینسوں اور کتیوں کے چھوٹے بچوں میں جو خوبصورتی پائی جاتی ہے وہ بڑوں میں
نہیں پائی جاتی ۔ اگر یہ آنکھیں نہ ہوں ۔ کیسی دقت ہو۔ کان سے کیسی باتیں سنتے ہیں۔ زبان سے
کیسی پاک باتیں نکلتی ہیں۔ خدا کے یہاں سے سب چیزیں پاک آتی ہیں ۔ سَبَّحَ لِلہ ہر چیز اللہ کی
پاکیزگی بیان کر رہی ہے۔
میرے پاس کوئی ایسا چاقو نہیں جس سے میں اپنا دل چیر کر تمہیں دکھلا سکوں کہ مجھے قرآن سے
کس قدر محبت اور پیار ہے۔ قرآن کا ایک ایک حرف کیسا عمدہ اور پیارا لگتا ہے۔ مجھے قرآن کے
ذریعہ سے بڑی بڑی ے بڑی بڑی فرحتوں کے مقام پر پہنچایا جاتا ہے۔ دنیا میں جتنی حکمتیں بنی ہوئی ہیں ۔ ۔ سب اسی
حکیم کی بنائی ہوئی ہیں۔ ( بدر - کلام امیر جلد ۱۳ نمبر ۱۱،۱۰ مورخه ۱۵ رمئی ۱۹۱۳ ء صفحہ ۲۷)

حقائق الفرقان
۲۵۴
سُورَةُ الْحَدِيدِ
لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ يُحْيِ وَيُمِيتُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ -
ترجمہ ۔ اسی کی حکومت ہے آسمانوں اور زمین میں اور وہ جلاتا ہے اور مارتا ہے اور وہ ہر ایک چیز کا
بڑا اندازہ کرنے والا ہے۔
تفسیر۔ وہ ایک ایسا بادشاہ ہے جو زندہ بھی کرتا ہے اور مارتا بھی ہے۔ ہر گھڑی میں پیدا بھی ہو
رہے ہیں اور مر بھی رہے ہیں۔ کوئی ایسا نہ پیدا ہوا۔ جو موت کی دوا کرے۔ یا کسی انسان کو پیدا ہی
کر سکے ۔ موت سے بچنے کے لئے بادشاہوں نے فوجیں رکھیں ۔ ہتھیار اور قلعے بنائے ۔ دوائیں
اور منتر اور ختم اور انتظام بنائے یہ سب کچھ ہوا ۔ مگر کون کہہ سکتا ہے کہ کوئی اس سے بچا ہو۔
( بدر - کلام امیر جلد ۱۳ نمبر ۱۰ ۱۱۰ مورخه ۱۵ رمئی ۱۹۱۳ ء صفحه ۲۷)
-
هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ ۔
ترجمہ ۔ وہی سب سے پہلے ہے (اس سے پہلے کوئی نہیں) اور وہی سب پیچھے ہے (اس سے پیچھے
کوئی نہیں ) وہی ظاہر ہے (اس کے اوپر کوئی نہیں ) وہی باطن ہے (اُس سے چھپی ہوئی کوئی چیز نہیں )
اور وہی ہر شے کا بڑا جاننے والا ہے۔
تفسير - هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ کے معنی یہ ہیں کہ جیسا کہ ایک مخلوق اپنی ابتدا میں اُس کا ( یعنی اللہ
کا محتاج ہے ویسا ہی بقا وانتہا میں بھی اس کا محتاج ہے ۔ یہ معنے غلط ہیں کہ وہ ( یعنی اللہ ) مخلوق
کے پہلے تھا اور جب کل مخلوق فنا ہو جائے گی ۔ تب وہی ہو گا اسی سے تو جنت کی نعماء کی حقیقت فانی
ہی رہ جاتی ہے۔
( بدر جلدا انمبر ۱ مورخه ۲ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحه (۳)
هُوَ الْأَوَّلُ وَ الْآخِرُ ۔ یہ معنے نہیں کہ پہلے کچھ نہ تھا یا قدیم واز لی ۔ بلکہ صحیح معنے یہ ہیں کہ جس وقت
وہ اول ہے آخر بھی وہی ہے ۔ ایجاد و بقاء اس کا ۔ هُوَ الظَّاهِرُ - لَيْسَ فَوْقَهُ شَيْءٍ - هُوَ الْبَاطِنُ -
لَيْسَ دُونِهِ شَيْءٌ - هُوَ الْأَوَّلُ لَيْسَ قَبْلَهُ شَيْءٌ - هُوَ الْآخِرُ - لَيْسَ بَعْدَةً شَيْءٍ-
تشحید جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۴٬۴۸۴)
اللہ تعالیٰ کی یہ چار صفتیں ہر وقت رہتی ہیں ۔ اللہ اول ہے اور جس وقت وہ اول ہے اسی وقت

حقائق الفرقان
۲۵۵
سُوْرَةُ الْحَدِيدِ
آخر بھی ہے اور ظاہر بھی اور باطن بھی ۔ هُوَ الْأَوَّلُ کے یہ معنی غلط کئے گئے ہیں کہ ایک وقت میں خدا
اکیلا تھا۔ پھر جہان بنایا۔ دیانندیوں نے بھی غلطی کی ہے کہ کہا کہ چار ارب سال ہو گیا۔ حالانکہ اگر
مہاں سنکھ کو مہاں سنکھ میں مہاں سنگھ دفعہ بھی ضرب دیں۔ تب بھی خدا کی ہستی کا پتہ نہیں لگ سکتا ۔ مگر
قربان جائیے الحمد شریف کے جس نے رب العلمین فرما کر فیصلہ کر دیا۔ سب لوگوں نے جہان کی
تاریخیں لکھیں ۔ مگر قرآن نے اس کو چھوڑ دیا۔ عیسائی بڑے بے ہنگم مؤرخ ہیں۔ سات آٹھ ہزار سے
نیچے ہی رہتے ہیں۔ پانڈوؤں کی لڑائی مسیح سے چار ہزار برس پہلے ہوئی ۔ قرآن کے عجائبات میں سے
یہ ہے کہ اللہ جل شانہ کے بنانے کی کوئی تاریخ ہی نہیں بتائی۔ دراصل کوئی ہے ہی نہیں ۔ آج بھی اللہ
اول ہے اور آج ہی آخر بھی ہے جس وقت وہ مجھ کو بنارہا تھا۔ نطفہ سے بھی پہلے بقول
ہم چو سبزہ بارہا روئیده ام ۔۔۔۔ الخ ۔
کے جب کہ اناج تھا۔ پھر روٹی بنی ۔ خون بنا۔ نطفہ بنا۔ غرض کہ جس وقت وہ بنا رہا تھا ۔ جتنا حصہ میرا
بن چکا تھا۔ ان سب وقتوں میں ربوبیت سے میری حفاظت فرماتا رہا۔ وہ ہر چیز کے بنانے کے وقت
اس کی ابتدا۔ اوسط اور انتہا میں موجود ہوتا ہے۔
اول: لَيْسَ قَبْلَهُ شَيْئ ( جس سے پہلے کوئی شئے نہ تھی )
آخر : لَيْسَ بَعْدَہ شَیئ ( جس کے بعد کوئی شے نہیں )
الظاهر : لَيْسَ فَوْقَهُ شَیئ ( اس پر کسی وقت کوئی حکمران نہیں )
الباطن : لَيْسَ دُونَهُ شَینی ( وہی پوشیدہ ہے۔ سوا اس کے کوئی چیز نہیں ہے )
اللہ کی ربوبیت۔ رحمانیت اور رحیمیت اور مالکیت۔ اس سے کوئی الگ چیز ہو ہی نہیں سکتی۔ ایسی
کوئی چیز نہیں جس پر اللہ کی ان صفات کا تسلط نہ ہو۔ لوگوں نے اس بات پر ہنسی اڑائی ہے کہ تم ہمیشہ کا
بہشت کس طرح لوگے جب کہ صرف خدا ہی پیچھے رہ جائے گا ۔ رب ، رحمن ، رحیم ، مالک۔ یہ چاروں
صفتیں کبھی خالی نہیں رہتیں۔ زمانہ ہر وقت فنا ہوتا ہے۔ ماضی مر گیا۔ مستقبل دنیا پر آیا نہیں حال کا کوئی
ا میں نے سبزہ کی مانند کئی مرتبہ نشونما پائی ہے۔

حقائق الفرقان
۲۵۶
سُوْرَةُ الْحَدِيدِ
زمانہ ہی نہیں۔ یہ زمانہ جو ہر وقت فنا ہوتا رہتا ہے۔ اس کے اول ۔ آخر خدا ہی ہے۔ ہر آن میں خدا ہی
ہمارے ساتھ ہے۔ یہ معنی سوائے قرآن کریم کے اور کسی کو نہیں آتے۔
( بدر - کلام امیر جلد ۱۳ نمبر ۱۱،۱۰ مورخه ۱۵ رمئی ۱۹۱۳ ء صفحه ۲۷)
مصنف الجواهر القرآن نے جو ایک عیسائی ہے آیت هُوَ الْأَوَّلُ وَ الْآخِرُ وَ الظَّاهِرُ وَ
الْبَاطِنُ پر یہ اعتراض کیا ہے کہ
کو کہا ہے“
قرآن نے خدا کا نام ظاہر یا تو صرف قافیہ بندی کے لئے لیا ہے یا وید انتیوں کی مت پر مخلوق
کے جواب میں فرمایا :
اس آیت میں پہلا نام الاول ہے اور دوسرا نام الآخر ۔ یہ دونوں نام یسعیاہ ۴۴ باب ۶
میں موجود ہیں ۔ رب الافواج فرماتا ہے میں اول اور آخر ہوں اور میرے سوا کوئی خدا نہیں“ تیسرا
نام اس آیت میں الظاہر اور چوتھا الباطن ہے۔
وو
ظاہر کے معنی لغت عرب میں غالب اور بڑے زور والے کے ہیں۔ اور ظاہر اونچے کو بھی کہتے
ہیں اور باطن مخفی کو ۔ اب دیکھو ٹھیک انہیں الفاظ کے مرادف معنی ۔ ایوب ا ا باب ۸ ” وہ تو آسمان سا
اونچا تو کیا کر سکتا ہے۔ اور پاتال سے نیچے ہے تو کیا جان سکتا ہے۔
اور حدیث صحیح میں اس آیت کی تفسیر خود افصح العرب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی
ہے۔ هُوَ الْأَوَّلُ لَيْسَ قَبْلَهُ شَيْخ یعنی جب مخلوق میں سے کسی موجود چیز کو دیکھو تو خدائے تعالیٰ
کی ذات بابرکات اُس موجود مخلوق سے پہلے موجود ہے ۔ مخلوقات سے کوئی ایسی چیز نہیں جو خدا
سے پہلے ہو۔ هُوَ الْآخِرُ لَيْسَ بَعْدَهُ شَيْءٌ یعنی ہر چیز کی فنا اور زوال کے بعد اُس کی ذات پاک
موجود ہے۔
هُوَ الظَّاهِرُ لَيْسَ فَوْقَهُ شَیئ یعنی ہر چیز سے اوپر اور غالب وہی ہے۔ اُس سے اوپر اور غالب
کوئی شے نہیں ۔

حقائق الفرقان
۲۵۷
سُورَةُ الْحَدِيدِ
هُوَ الْبَاطِنُ لَيْسَ دُونَهُ شَيْئ وہی پوشیدہ ہے۔ سوا اس کے کوئی چیز نہیں ہے۔
یہ تفسیر خوب واضح کرتی ہے کہ زبانِ عرب میں ان الفاظ کا مفہوم اور مراد یہ ہے ۔ اور وہی
معتبر ہے۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۳۵ )
میں نے یہ دو آیتیں قائلین وحدۃ الوجود سے استدلال میں سنی ہیں۔
اول ۔ وَفِي أَنْفُسِكُمْ أَفَلَا تُبْصِرُونَ (الذاريات: ۲۲)
دوسری آیت شریف - هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ
مگر جب ان سے دریافت کیا گیا کہ جس چیز کے اول و آخر وہ ہو۔ وہ چیز آپ کیا ہوئی ؟ اور
جس چیز کا ظاہر و باطن وہ ہوا۔ وہ خود کیا ہوئی ؟ تو عوام مدعیان وحدۃ الوجود ساکت رہ جاتے ہیں ۔
ہاں البتہ وید میں مسئلہ وحدہ وجود کی بنیاد مستحکم رکھی گئی ہے۔ اس لئے کہ آریہ ورت میں
وحدت وجود کے مسئلہ کو ویدانت کہتے ہیں ۔ اور خود یہ لفظ ہی ظاہر کئے دیتا ہے کہ اس کی اصل کہاں
سے ہے۔ اور حضرت مرزا صاحب صاحب کے منہ حق اور سرمہ چشم آریہ کے جواب میں ایک میرٹھ
کے آریہ صاحب جو چھاؤنی نصیر آباد ضلع اجمیر کی عدالت کے سر رشتہ دار ہیں ۔ اپنی کتاب ”تنقیہ
میں فرماتے ہیں ۔
وہی پر آتما اپنی اچھا سے بہو روپ ہو گیا۔ یعنی رب شکلوں میں ظاہر ہوا۔ یہ تیسرے اپنشد کا
بچن ہے۔“ (انتہی تنقیہ نمبر ۷ )
پھر صفحہ نمبر ۸ میں کہا ہے۔
اس تمام عالم مجسم کا ظہور نمت کا رن پر کرتی یعنی علت فاعلی پرمیشر سے ہے (انتہی )
پھر صفحہ نمبر ۲۷ میں لکھا ہے۔
یہ بھی واضح ہو کہ ویدانتی یعنی آریوں کے فلاسفر پر میشر کو واحد الوجود مانتے ہیں یعنی جو کچھ ہے
دو
اللہ ہی اللہ ہے۔ ماسوا کچھ نہیں۔
لے اور خود تمہارے نفسوں میں بھی ۔ تو کیا تم دیکھتے نہیں؟

حقائق الفرقان
صفحہ نمبر ۳۰ میں لکھا ہے۔
وو
۲۵۸
سُوْرَةُ الْحَدِيدِ
ارجن سرشٹی کا آد ( ابتدا ) ۔ اور مدہ (اوسط ) ۔ اور انت (آخر) میں ہوں۔ ودیاؤں
( علم ) میں برہم ودیا ( عرفان النبی ) چر چا ( تذکرہ) کرنے والوں میں یاد میں ہوں
مدہ کا لفظ جس کے معنے اوسط کے ہیں۔ بہت ہی توجہ کے قابل ہے۔
صرف پر میشر ہی یہ تمام دنیا ہے۔ جو کچھ ہو چکا ہے وہی تھا جو کچھ ہو گا وہی ہوگا“
وو
(رگ وید بھاگ ۲ سکت ۹۰)
منتر دوم سین اچارج کہتے ہیں جو کچھ گزشتہ زمانوں میں تھا۔ پر میشور تھا۔ جو کچھ اب موجود
ہے پر میشر ہے۔ آدمیوں کے جسم جواب موجود ہیں اور گزشتہ زمانوں میں زندہ تھے۔ تمام پر میشور ہیں
اور تھے۔ جو کچھ آئندہ زمانوں میں ہو گا وہ بھی پرمیشر ہے وہ دیوتاؤں کا دیوتا ہے ۔ اس چیز سے جو ۔
لوگ کھاتے ہیں وہ نشو و نما پاتا ہے اور دنیا بھی اس کے ساتھ بڑھتی ہے۔ مایا کے سبب چیزیں مختلف نظر
آتی ہیں ۔ لاکن دراصل ہر ایک شئی پرمیشر ہے۔ برہم کے تین حصہ اس دنیا سے پرے ہیں۔ اس کا
ایک حصہ تمام دنیا ہے۔ یہی تمام ہے جو اس کے ایک حصہ سے بنا ہے۔ منتر ۴ “
پھر سنو ! تنقیہ دماغ کا مصنف آر یہ کیا کہتا ہے :۔
بموجب قرآن کے صرف اس قدر توحید ہے کہ پیدا کرنے والا ایک ہے دو نہیں ہیں مگر بمقابلہ
خدا کے دوسری موجودات مخلوق کے وجود سے انکار نہیں کیا گیا ۔ گو اس نے ہی گھڑے پیدا کئے ہوں ۔
مگر اس کے مقابلہ میں اسے علیحدہ موجود ہونا اور تا ابد موجود رہنا ، اہل اسلام کے یہاں ثابت ہے۔
جب اسے علیحدہ دوسری چیز کا موجود ہونا ثابت وظاہر ہے۔ تو پھر تو حید کہاں؟ یہ تو ڈوئی ہوگئی
تنقیه صفحه نمبر ۲۸۔
اب میں ان دونوں آیات کا مطلب سناتا ہوں ۔ مگر بیان شروع کرنے سے قبل مختصر سی تمہید کا
لکھنا مناسب معلوم ہوتا ہے۔ جب دو یا کئی چیزیں با ہم کسی امر میں شریک ہوتی ہیں اور کسی امر میں
مختلف ہوتی ہیں تو ظاہر ہے کہ امر مشترک کے احکام میں ان مشتر کہ اشیاء کو اتحاد ہوگا ۔ اور جن جن

حقائق الفرقان
۲۵۹
سُوْرَةُ الْحَدِيدِ
باتوں میں ان چیزوں کو باہمی اختلاف ہوتا ہے ان باتوں میں جو جو احکام ہوں گے ان میں بھی
اختلاف ہوگا۔ مثلاً حیوانات و نباتات جسمیت اور نمو میں با ہم شریک ہیں ۔ مگر حیوانات تحرک بالا رادہ،
خورد، نوش وغیرہ اوصاف میں نباتات سے ممتاز ہیں۔ پس حیوانات و نباتات کو جسمیت اور نمو کے
احکام میں بھی شرکت ہوگی۔ مگر خورد ، نوش ، جماع وغیرہ احکام میں حیوانات اور نباتات میں اشتراک ہو
گا بلکہ حیوانات کو ان باتوں اور ان کے احکامات میں امتیاز و خصوصیت ہو گی ۔ اسی طرح انسان و حیوان
کے درمیان کھانے، پینے ، جماع کی خواہش میں جس قدر اشتراک ہے اسی قدر کھانے، پینے، جماع
کے احکام میں بھی اشتراک ہوگا۔ مگر انسان ، ترقی، سطوت، جبروت، نئے علوم وفنون کی تحصیل اور نئے
علوم کو اپنے ابنائے جنس کے سکھلا دینے میں حیوان سے ممتاز ہے۔ ان اشیاء کے احکام میں بھی حیوان
سے ممتاز ہوگا۔ ایسے ہی ہادی رسولوں اور عامہ آدمیوں میں گو عام احکام بشریت کے لحاظ سے
اشتراک ہوتا ہے۔ رسولوں کا گروہ بخلاف اور عام آدمیوں کے البی ملہم مصلح قوم ، مویدم موید من اللہ ہوتا
ہے۔ اس لئے عام احکام بشریت میں اگر چہ عامہ بشر سے اشتراک رکھتے ہیں۔ لیکن اپنی خصوصیت
رسالت، نبوت، اصلاح قوم کے احکام میں عامہ خلائق سے ضرور جدا ہوتے ہیں۔ بلا تشبیہ ایک
مفتوح ملک کی رعایا کے ساتھ ایک فاتح اور حکمران گورنمنٹ کا سپہ سالار یا مجاز حاکم اپنی گورنمنٹ
کے حکم سے کوئی معاہدہ کرے اور اس رعایا کو اپنی گورنمنٹ کے احکام سناوے ۔ تو اگر اس مفتوح رعا یا
کے لوگ ان معاہدات اور احکام کی تعمیل نہ کریں۔ تو ضرور وہ رعایا اس گورنمنٹ کی مجرم ، باغی ، غدار،
نافرمان ٹھہرے گی۔ مگر وہی سپہ سالار اور گورنمنٹ کا ماتحت حکمران اس رعایا کو کوئی اپنا ذاتی کام بتا
وے۔ اور اپنے طور پر ان رعایا میں سے کسی سے کوئی معاہدہ کرے اور اس رعایا کا آدمی اس سپہ
سالار اور
سالار اور اس حا اور اس حاکم کی بات نہ مانے یا معاہدہ کا خلاف کرے تو یہ شخص جو اس سپہ سالار
گورنمنٹ کے ماتحت حکمران کے معاہدہ اور حکم کا مخالف ٹھہرا ہے ۔ گورنمنٹ کی بغاوت کا مجرم
نہ ہوگا کیونکہ پہلی قسم میں اس سپہ سالار اور حاکم کے احکام فاتح گورنمنٹ کے احکام ہوا کرتے
ہیں۔ اور اس سپہ سالار کی زبان فاتح گورنمنٹ کی زبان، اس کی تحریر فاتح گورنمنٹ کی تحریر ہوا

حقائق الفرقان
۲۶۰
سُوْرَةُ الْحَدِيدِ
کرتی ہے۔ غور کرو۔ ایک قاتل کو مجاز حاکم کے حکم سے قتل کرنے والے یا پھانسی دینے والے کے
ہاتھ اسی گورنمنٹ کے ہاتھ ہوتے ہیں جس کے حکم سے قاتل کو قتل کرنے والے اور پھانسی دینے
والے نے قتل کیا اور پھانسی دیا۔ در صورت دیگر وہی پھانسی دینے والا کسی اور ایسے آدمی کو جس پر اس
گورنمنٹ نے موت کا فتوی نہیں دیا قتل کر کے دیکھ لے کہ اس کا انجام کیا ہوتا ہے۔ پس اسی طرح
اللہ تعالیٰ کے رسول ان کی بھی دو حالتیں اور دو جہتیں ہیں ایک حالت و جہت میں وہ آدمی ہیں بشر
ہیں۔ اور دوسری حالت ان کی رسالت و نبوت کی ہے ۔ جس کے باعث وہ رسول ہیں ۔ نبی ہیں۔
البی احکام کے مظہر اور احکام رساں ہیں جس کے باعث ان کو پیغامبر کہتے ہیں پہلی حالت و جہت
سے اگر وہ حکم فرمانویں تو اس حکم کا منکر باغی، منکر رسول نہ ہوگا ۔ جس کو شرعی اصطلاح میں کافر، فاسق،
فاجر کہتے ہیں اور دوسری حالت و جہت سے ا سے اگر کوئی ان کے حکم کو نہ مانے تو ضرور ان کے نزدیک اس
پر بغاوت، انکار کا جرم قائم ہوگا اور ضرور وہ کافر ، فاسق ، فاجر کہلا وے گا ۔اس جہت سے چونکہ وہ
خداوندی احکام کے مظہر ہیں اور جس سے معاہدہ کرتے ہیں اس سے خدا کے حکم سے معاہدہ کرتے
ہیں۔ اور معاہدہ کنندہ جو معاہدہ ان سے کرتا ہے۔ وہ اصل میں باری تعالیٰ سے معاہدہ کرتا ہے۔ پس
اگر معاہدہ کنندہ معاہدہ کے خلاف کرے تو باغی و منکر بلکہ کافر ہو گا ۔ نبی عرب محمد بن عبداللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے رسالت و نبوت کا دعوی کیا اور اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کا رسول بتایا۔ اب ان کو جب
لوگوں نے نبی رسول مانا اور ان کے احکام کو الہی احکام یقین کیا ۔ لامحالہ آپ سے ان کا معاہدہ
حقیقت اللہ تعالیٰ سے معاہدہ ہوگا ۔ ہاں جو احکام اور مشورے اس عہدہ رسالت کے علاوہ فرمانویں
ان احکام کی خلاف ورزی میں کفر و فسق نہ ہوگا ۔ صحابہ کرام آپ کے عہد سعادت مہد میں یہ تفرقہ
عملاً دکھاتے تھے۔ بریرہ نام ایک غلام عورت ا غلام عورت تھی ۔ جب وہ آزاد ہوگئی ۔ و د ہوئی ۔ وہ اپنے خاوند سے جو
ایک غلام تھا بیزار ہوگئی ۔ مگر اس کا شوہر اس پر فدا تھا۔ وہ اس کی علیحدگی کو گوارا نہ کرتا تھا۔ وہ اس پر
سخت کبیدہ خاطر ہوا۔ اور آنجناب کی خدمت اقدس میں حاضر ہو کر اس امر کی شکایت کی۔
آپ نے بریرہ سے اس کے ساتھ مصالحت کر لینے کو ارشاد فرمایا۔ بریرہ نے جواب دیا۔ آپ یہ

حقائق الفرقان
۲۶۱
سُوْرَةُ الْحَدِيدِ
نا،
وحی سے فرماتے ہیں یا عہدہ نبوت سے علاوہ بطور مشورہ کے فرماتے ہیں۔ آپ نے فرمایا میں
رسالت کے لحاظ سے یہ حلا اسے یہ حکم نہیں دیتا۔ اپنی ذاتی رائے سے تجھے کہتا ہوں ۔ اس نے نہ مانا اور کہا
مجھے اختیار حاصل ہے۔ اسی طرح إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَى إِلَى أَنَّمَا الْهُكُمْ إِلهُ وَاحِدٌ فَمَنْ
كَانَ يَرْجُوا لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبَّةٍ أَحَدًا (الكهف:اا) اس
آیت میں شرک سے ممانعت اور اس امر کا بیان ہے کہ میں ایک بشر ہوں بشریت میں تمہاری مثل
ہوں۔ خبر دار کبھی شرک نہ کرنا ، مجھے خدا نہ کہہ بیٹھنا ، نہ میری عبادت کرنا ، ا ، اللہ اللہ تعالیٰ کی عبادت میں کسی کو
شریک نہ ٹھہرانا۔ اور ایسا ہی ان آیات کریمہ میں غور کرنے والا یقین کر سکتا ہے کہ اسلام کہاں تک
شرک سے بیزاری ظاہر کرتا ہے۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۱۹۵ تا ۲۰۰)
۲۲- سَابِقُوا إِلى مَغْفِرَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا كَعَرْضِ السَّمَاءِ وَ
الْأَرْضِ أُعِدَّتْ لِلَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَ رُسُلِهِ ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ
يَشَاءُ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ -
ترجمہ ۔ اپنے رب کی مغفرت کی طرف بڑھ جانے کی کوشش کرو اور اس بہشت کی طرف جس کی
قیمت آسمان وزمین ہے۔ تیار کی گئی ہے اُن لوگوں کے لئے جو اللہ اور اس کے رسول کو سچے دل سے
مانتے ہیں۔ یہ اللہ کا فضل ہے وہ جس کو چاہتا ہے دیتا ہے اور اللہ بڑے فضل کا مالک ہے۔
تفسیر دوڑو اپنے رب کی معافی کی طرف اور بہشت کو جس کا پھیلاؤ ہے۔ جیسے پھیلاؤ آسمان اور
زمین کا ۔ رکھی گئی ہے ان کے واسطے جو یقین لائے اللہ پر اور اس کے رسولوں پر۔ یہ بڑائی اللہ کی ہے۔
دیوے اس کو جس کو چاہے اور اللہ کا فضل بڑا ہے۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۸۸ حاشیہ )
وَجَنَّةٍ
جنت کے متعلق عام طور سے یہ خیال ظاہر کیا جاتا ہے ۔ کہ وہ آسمان پر ہے لیکن و۔
لے اس کے سوا نہیں کہ میں تم سا ایک بشر ہوں مجھے حکم ہوتا ہے کہ تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے۔ پس جو کوئی اپنے
رب کی ملاقات کا امیدوار ہے وہ عمل نیک کرے اور اپنے رب کی عبادت میں کسی کو شریک نہ بلاوے۔

حقائق الفرقان
۲۶۲
سُوْرَةُ الْحَدِيدِ
عَرْضُهَا كَعَرْضِ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ أُعِدَّتْ لِلَّذِينَ آمَنُوا بِاللهِ وَ رُسُلِهِ ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ
مَنْ يَشَاءُ وَاللهُ ذُو وَاللهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ پر غور کریں تو بالجزم ایسا نہیں کہہ سکتے ۔ کیونکہ جب جب جنت
کی چوڑائی زمین و آسمان دونوں کو ملا کر پوری ہوتی ہے۔ تو پھر اس کا صرف آسمان پر ہونا کیونکر
اس آیت کے مطابق ہو سکتا ہے۔ ( تشحید الا ذہان جلدے نمبر ۵۔ ماہ مئی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۲۲۶-۲۲۷)
-۲۶ - لَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِالْبَيِّنَتِ وَ اَنْزَلْنَا مَعَهُمُ الْكِتٰبَ وَالْمِيزَانَ
لِيَقُومَ النَّاسُ بِالْقِسْطِ وَ اَنْزَلْنَا الْحَدِيدَ فِيهِ بَأْسٌ شَدِيدٌ وَ مَنَافِعُ
لِلنَّاسِ وَلِيَعْلَمَ اللهُ مَنْ يَنْصُرُهُ وَرُسُلَهُ بِالْغَيْبِ إِنَّ اللَّهَ قَوِيٌّ عَزِيزٌ -
ترجمہ ۔ بے شک ہم نے بھیجے ہمارے رسول کھلے کھلے نشان دے کر اور اتاری ہم نے ان کے
ساتھ کتاب اور تراز و تا کہ لوگ انصاف پر قائم رہیں اور ہمیں نے لوہا اتارا جس میں سخت ہلاکت ہے
لوگوں کے واسطے اور فائدے بھی ہیں تاکہ اللہ معلوم کر لے کہ کون بے دیکھے مدد کرتا ہے اللہ اور
اس کے رسولوں کی ۔ کچھ شک نہیں کہ اللہ زبردست اور زور آور ہے۔
تفسیر اختلافات سے گھبرانا بھی مومن کا کام نہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے اختلافات کے رفع کے
لئے یہ آیت فرمائی ہے لَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِالْبَيِّنَتِ وَ اَنْزَلْنَا مَعَهُمُ الْكِتَبَ وَالْمِيزَانَ لِيَقُومَ
النَّاسُ بِالْقِسْطِ وَ اَنْزَلْنَا الْحَدِيدَ فِيْهِ بَأْسٌ شَدِيدٌ وَ مَنَافِعُ لِلنَّاسِ ۔۔۔۔ یعنی اختلاف رفع
ہوتے ہیں کتاب سے اور پھر میزان سے ، جس میں علم مناظرہ شامل ہے، پھر لو ہا بھی فیصلہ کرتا ہے
جو پچھلے زمانہ میں اگر بصورت تلوار فیصلہ کن تھا۔ تو اس زمانہ میں بصورت قلم ۔ غرض اسلام نے ہر
مشکل کے حل کرنے کے لئے طریق سکھایا ہے۔ مبارک وہ جو قرآن شریف پر عمل کرتے ہیں ۔
( تشحید الاذہان جلدے نمبر ۳۔ ماہ مارچ ۱۹۱۲ ء صفحه ۱۳۸ )
لے اور اس بہشت کی طرف جس کی قیمت آسمان و زمین ہے ۔ تیار کی گئی ہے اُن لوگوں کے لئے جو اللہ اور اس کے
رسول کو سچے دل سے مانتے ہیں۔ یہ اللہ کا فضل ہے وہ جس کو چاہتا ہے دیتا ہے اور اللہ بڑے فضل کا مالک ہے۔

حقائق الفرقان
۲۶۳
سُورَةُ الْحَدِيدِ
۲۸ - ثُمَّ قَفَّيْنَا عَلَى آثَارِهِمْ بِرُسُلِنَا وَ قَفَّيْنَا بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَآتَيْنَهُ
الْإِنْجِيلَ وَ جَعَلْنَا فِي قُلُوبِ الَّذِينَ اتَّبَعُوهُ رَافَةً وَرَحْمَةً وَرَهْبَانِيَّةَ
ابْتَدَعُوهَا مَا كَتَبْنَهَا عَلَيْهِمُ إِلَّا ابْتِغَاءَ رِضْوَانِ اللَّهِ فَمَا رَعَوْهَا حَقَّ
رِعَايَتِهَا فَأَتَيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا مِنْهُمْ أَجْرَهُمْ وَكَثِيرٌ مِّنْهُمْ فَسِقُونَ -
ترجمہ ۔ پھر ہم نے لگا تار بھیجے ان کے پیچھے ہمارے رسول اور عیسی ابن مریم کو ان کے پیچھے بھیجا اور
اس کو انجیل عطا فرمائی اور ان لوگوں کے دلوں میں جو اس کے پیرو ہوئے نرمی اور رحمت پیدا کی۔ اور
گوشه نشینی اور خیال ترک دنیا جو انہوں نے اپنی طرف سے ایجاد کر لیا تھا یہ قاعدہ ہم نے ان پر فرض
نہیں کیا تھا مگر انہوں نے اللہ کے خوش کرنے کے لئے خود اپنے دل سے اختیار کیا (مگر) اس کو ایسا نہ
نبھا یا جیسا نبھانا چاہئے تھا پس ان میں سے جو ایمان لائے ہم نے ان کو اجر دیا اور بہت سے ان
میں فاسق ہی ہیں ۔
تفسير - وَرَهْبَانِيَّةَ ابْتَدَعُوهَا مَا كَتَبْنَهَا عَلَيْهِمْ ۔ اور ایک دنیا چھوڑ نا انہوں نے نیا نکلا ۔ ہم
نے نہیں لکھا تھا یہ ان پر ۔
فرقے یہود کے خلوت نشین اور جتی ستی جنگلوں میں وحشیانہ زندگی بسر کرتے تھے اور عیسائی
پوپوں کی طرح خدا داد انعامات سے محروم تھے۔ اس بے جا تشد وکو آیت وَ رَهْبَانِيَّةَ ابْتَدَعُوهَا مَا
كتَبْنَهَا عَلَيْهِمْ فرما کر مٹادیا اور قدرتی انعامات سے متمتع ہونے کے۔
كُلُوا مِنَ الطَّيِّبَتِ وَاعْمَلُوا صَالِحًا (المومنون : ۵۲)
لئے الا یہ
اور قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِينَةَ اللَّهِ الَّتِي أَخْرَجَ لِعِبَادِهِ وَ الطَّيِّبَتِ مِنَ الرِّزْقِ (الاعراف: ۳۳)
کا فرمان راحت عنوان جاری فرمایا ۔ ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۶۴، ۲۶۵)
ا اے لوگو۔ کھاؤ ستھری چیزیں اور کام کرو بھلا ۔ ۲۔ تو کہہ کس نے منع کی ہے رونق اللہ کی جو پیدا کی اس نے
اپنے بندوں کے واسطے اور ستھری چیزیں کھانے کی ۔

آج 10 میں سے 10 باقی