سُوْرَۃُ الْمُجَادَلَۃِ
حقائق الفرقان (جلد ۵)
حقائق الفرقان
۲۶۴
سُورَةُ الْمُجَادَلَةِ
سُورَةُ الْمُجَادَلَةِ مَدَنِيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ مجادلہ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اُس اللہ کے نام سے جو سب واقعات کو پہلے ہی سے جانتا
ہے اور عدل وانصاف سے فیصلے فرماتا ہے اور عاجزی کو بہت پسند فرماتا ہے۔
- وَ الَّذِينَ يُظْهِرُونَ مِنْ نِسَابِهِمْ ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا قَالُوا فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ
مِنْ قَبْلِ أَنْ يَتَمَاسًا ذَلِكُمْ تُوعَظُونَ بِهِ وَاللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ ۔
ترجمہ ۔ جو لوگ اپنی بیبیوں سے ظہار کر بیٹھیں پھر وہ اپنے کہے سے پلٹنا چاہیں (یعنی اپنے قول
سے نادم ہوں ) تو ایک غلام آزاد کرنا چاہیے ایک دوسرے کو ہاتھ لگانے سے پہلے ۔ اس بات کی تم کو
نصیحت کی جاتی ہے اور تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اس سے خوب خبر دار ہے۔
تفسیر ۔ اس میں عرب کی ایک رسم کا ابطال فرمایا۔ (تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۸۴)
جو لوگ اپنی بیبیوں کو ماں کہہ بیٹھے۔ اور انہیں الگ کرنا چاہتے ہیں۔ پھر اس بات پر نادم ہوئے
ان پر لازم ہے کہ بی بی کے پاس جانے سے پہلے غلام آزاد کریں وغیرہ وغیرہ۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۶)
ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا قَالُوا ۔ (۱) جو انہوں نے بات کی اس کی اصلاح کرنا چاہتے ہیں۔
۲۔ ایک دفعہ نہیں بلکہ پھر کہہ دیتے ہیں۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۴)
1 - إِنَّ الَّذِينَ يُحَادُّونَ اللهَ وَرَسُولَهُ كَبِتُوا كَمَا كُبِتَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَ
قَدْ أَنْزَلْنَا أَيْتِ بَيِّنَتِ وَ لِلْكَفِرِينَ عَذَابٌ مُّهِينٌ -
ترجمہ ۔ جو لوگ مخالفت کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول کی وہ ذلیل ہوئے جیسے ذلیل ہوئے ان
حقائق الفرقان
۲۶۵
سُورَةُ الْمُجَادَلَةِ
کے اگلے اور ہم نے اتاریں صاف صاف آیتیں اور منکروں کے لئے ذلت کا عذاب ہے۔
تفسیر جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کے مخالف ہوتے ہیں۔ رد کئے جائیں گے۔ جیسے کہ پہلے
مردود ہوئے ۔ اور ہم کھلے کھلے نشان اتار چکے ہیں۔ ان کے منکروں کے لئے اہانت کا عذاب ہے۔
گویا ایک سبب ذلت کا اللہ اور اس کے فرستادہ کی (خواہ وہ کسی زمانہ میں ہو ) مخالفت ہے اور خدا کے
کھلے کھلے نشانوں کا انکار۔
حسبهم جهنم
( تشخیذ الا ذبان جلد ۶ نمبر ۱۰۔ ماہ اکتوبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۳۹۳)
و تااا۔ اَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ نُهُوا عَنِ النَّجْوَى ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا نُهُوا عَنْهُ وَ
يَتَنْجَوْنَ بِالْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَ مَعْصِيَتِ الرَّسُولِ وَ إِذَا جَاءُوكَ حَيُّوكَ بِمَا
لَمْ يُحَيِّكَ بِهِ اللهُ وَ يَقُولُونَ فِي أَنْفُسِهِمْ لَوْ لَا يُعَذِّبُنَا اللَّهُ بِمَا تَقُولُ
جَهَنَّمُ يَصْلَوْنَهَا ۚ فَبِئْسَ الْمَصِيرُ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا
تَنَاجَيْتُمْ فَلَا تَتَنَاجَوْا بِالْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَ مَعْصِيَتِ الرَّسُولِ وَ تَنَاجَوْا بِالْبِرِّ
وَ التَّقْوى وَاتَّقُوا اللهَ الَّذِي إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ - إِنَّمَا النَّجْوَى مِنَ الشَّيْطَنِ
لِيَحْزُنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ لَيْسَ بِضَارِهِمْ شَيْئًا إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ وَ عَلَى اللَّهِ
فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ
ترجمہ ۔ تو انہوں نے ان کی طرف نظر نہ کی جن کو روک دیا گیا تھا کا نا پھوسی کرنے سے پھر وہ لوگ
وہی کرتے ہیں جن سے اُن کو منع کر دیا گیا تھا اور وہ کانا پھوسی کرتے ہیں گناہ کی اور زیادتی کی اور
رسول اللہ کی نافرمانی کی اور جب تیرے پاس آتے ہیں تو تجھ کو ایسے کلمے سے دعا سلام دیتے ہیں
جس سے تجھ کو اللہ نے دعا سلام نہیں دی اور اپنے جی میں کہتے ہیں کہ اللہ ہم کو ہمارے کہنے کی سزا
کیوں نہیں دیتا ۔ ان کو جہنم کافی ہے اس میں وہ داخل ہوں گے پس وہ کیا ہی بُری جگہ ہے۔ اے
ایماندار و ! جب تم ایک دوسرے کے کان میں بات کرو تو گناہ اور زیادتی اور رسول کی نافرمانی کی
بات نہ کرو اور کان میں بات کرو تو نیکو کاری اور تقویٰ کی اور اللہ ہی سے ڈرو اور اللہ ہی کو سپر بناؤ جس
حقائق الفرقان
۲۶۶
سُورَةُ الْمُجَادَلَةِ
کی طرف تم اکٹھے کئے جاؤ گے۔ اس کے سوا نہیں کہ کانا پھوسی شیطانی حرکت ہے تا کہ وہ نمکین بنائے
ایمانداروں کو اور ان کو تو کچھ بھی ضرر نہیں پہنچا سکتے بغیر اللہ کے حکم کے اور ایمانداروں کو تو اللہ ہی پر
بھروسا رکھنا چاہئے ۔
تفسیر تارک اسلام آریہ کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے تحریر فرمایا۔
عیسائیوں سے زیادہ تم طاقتور نہیں ہو سکتے ۔ وہ بھی اسلام کے معدوم کرنے میں ناکام ہیں۔
جن تدابیر پر تم چل رہے ہو اور تمہارے چھوٹے بڑے دھرماتما پارٹی اور گریجویٹ، حج ، وکیل وغیرہ
جس راہ سے اسلام پر حملہ آور ہیں۔ یہ راہ کامیابی کی نہیں ۔ تم سے بہت پہلے مدینہ کے یہود نے اسی راہ
کو اختیار کیا تھا اور ان کی مخفی کمیٹیاں استیصالِ اسلام کے لئے جان توڑ کوشش کر رہی تھیں ۔ جن کا ذکر
اللہ تعالیٰ کی پاک کتاب میں یوں آیا ہے۔ اَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ نُهُوا عَنِ النَّجْوَى ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا
نُهُوا عَنْهُ - ترجمہ : کیا نہیں دیکھا تو نے ان لوگوں کی طرف کہ منع کئے گئے مخفی کا نا پھوسی سے پھر
باز نہیں آتے ۔ اور کمیٹیاں کئے جاتے ہیں اور فرمایا ۔ اِنَّمَا النَّجْوَى مِنَ الشَّيْطَنِ لِيَحْزُنَ الَّذِينَ
امَنُوا وَ لَيْسَ بِضَارِهِمْ شَيْئًا یہ کانا پھوسی اور مشورہ اللہ سے دور ہلاک ہونے والی خبیث روح شیطان
سے۔
۔
سے ہے کہ غم میں ڈالے مومنوں کو اور یہ لوگ کچھ بھی مومنوں کو ضر رنہیں دے سکیں گے۔ پہلے سپارے مومنوں کو ر نہیں دے
میں بھی ایسی مخفی مجالس کا ذکر ہے۔ مگر دیکھ لو وہ تمام ممبران اور گرینڈ ماسٹر خائب و خاسر ہو گئے ۔ آخر
اللہ تعالیٰ سمیع بصیر علیم وخبیر ہے۔ اپنی مخلوق کی حرکت و سکون جانتا ہے۔
( نور الدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۳۶، ۳۳۷)
انسان کے دُکھوں میں اور خیالات ہوتے ہیں ۔ سکھوں میں اور کامیاب ہو تو اور طریق ہوتا
ہے نا کام ہو تو اور طرز ۔ طرح طرح کے منصوبے دل میں اٹھتے ہیں اور پھر ان کو پورا کرنے کے لئے وہ
کسی کو محرم راز بناتے ہیں اور جب بہت سے ایسے محرم راز ہوتے ہیں تو پھر انجمنیں بن جاتی ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے اس سے روکا تو نہیں مگر یہ حکم ضرور دیا۔
GRAND MASTEFR
حقائق الفرقان
۲۶۷
سُورَةُ الْمُجَادَلَةِ
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَنَاجَيْتُمْ فَلَا تَتَنَاجَوْا بِالْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَ مَعْصِيَتِ الرَّسُولِ وَ تَنَاجَوا
بِالْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ - إِنَّمَا النَّجْوَى مِنَ الشَّيْطَنِ لِيَحْزُنَ الَّذِينَ
آمَنُوا وَ لَيْسَ بِضَارِهِمْ شَيْئًا إِلَّا بِإِذْنِ اللهِ وَ عَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ -
ایمان والو! ہم جانتے ہیں کہ تم کوئی منصوبہ کرتے ہو انجمنیں بناتے ہومگر یاد رہے کہ جب
کوئی انجمن بناؤ تو گناہ، سرکشی اور رسول کی نافرماں برداری کے بارے میں نہ ہو۔ بلکہ نیکی اور
تقویٰ کا مشورہ ہو ۔
بنی اسرائیل جب مصر کی طرف گئے تو پہلے پہل ان کو یوسف علیہ السلام کی وجہ سے آرام ملا۔
پھر جب شرارت پر کمر باندھی تو فراعنہ کی نظر میں بہت ذلیل ہوئے ۔ مگر آخر خدا نے رحم کیا اور موسی
علیہ السلام کے ذریعہ سے ان کو نجات ملی ۔ یہاں تک کہ وہ فاتح ہو گئے۔ اور وہ اپنے تئیں نَحْنُ ابناء
اللهِ وَ احِباءُ سمجھنے لگے۔ لیکن جب پھر ان کی حالت تبدیل ہو گئی ۔ ان میں بہت ہی حرامکاری
شرک اور بد ذاتیاں پھیل گئیں تو ایک زبردست قوم کو اللہ تعالیٰ نے ان پر مسلط کیا۔
( بدر جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۴ فروری ۱۹۰۹ صفحه (۳)
١٢ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قِيلَ لَكُمْ تَفَسَّحُوا فِي الْمَجْلِسِ فَأَفْسَحُوا يَفْسَحِ
اللهُ لَكُمْ وَ إِذَا قِيلَ انْشُزُوا فَانْشُزُوا يَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَالَّذِينَ
أوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَتٍ وَاللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ ۔
ترجمہ ۔ اے ایماندارو ! جب تم سے کہا جائے کہ کھل کر بیٹھو مجلسوں میں تو کھل کر بیٹھ جایا کرو۔ اللہ
تمہارے واسطے کشائش دے گا اور جب تم سے کہا جائے کہ اٹھ جاؤ تو اٹھ جایا کرو اللہ ان کے درجے
بلند کرے گا جنہوں نے مانا اللہ اور رسول کا حکم تم میں سے اور جن کو علم دیا گیا ہے ( قرآن اور سنت کا )
اُن کے تو بڑے ہی درجے ہیں اور اللہ تمہارے اعمال سے بے خبر نہیں۔
تفسیر اللہ ایمان داروں اور پاک علوم کے عالموں کو ہی درجات پر پہنچاتا ہے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۳)
حقائق الفرقان
۲۶۸
سُورَةُ الْمُجَادَلَةِ
١٣ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُولَ فَقَدِمُوا بَيْنَ يَدَى نَجُونَكُمْ
-
-
صَدَقَةً ذَلِكَ خَيْرٌ لَكُمْ وَأَطْهَرُ فَإِنْ لَّمْ تَجِدُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
ترجمہ ۔ اور اے ایماندار و ! جب تم پیغمبر سے کان میں کچھ بات کرنا چاہو تو کان میں بات کرنے
سے پہلے کچھ خیرات کر دیا کرو یہ تمہارے لئے بہتر اور پاکیزہ تر ہے۔ پھر اگر تم کو میسر نہ ہو تو بے
شک اللہ غفور الرحیم ہے۔
تفسیر - فَقَدِمُوا بَيْنَ يَدَى نَجُونَكُمْ - یہ حکم منسوخ نہیں ہوا۔ فرض نہ تھا ۔ کیونکہ ذلِك
خَيْرٌ لَكُمْ فرمایا - فَاذْلَمْ تَفْعَلُوا کے ساتھ وَ تَابَ اللهُ عَلَيْكُمْ فرمادیا۔ یعنی پہلے ہی اللہ رجوع
برحمت کر چکا ہے کہ یہ حکم واجب نہ ٹھہرایا بلکہ مستحب ہے۔ چنانچہ اب بھی صلحاء امت حدیث پوچھنے
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۴)
سے پہلے صدقہ کر لیتے ہیں۔
٢٠ - اسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّيْطَنُ فَأَنْسُهُمْ ذِكْرَ اللَّهِ أُولَئِكَ حِزْبُ الشَّيْطَنِ الَّا
إِنَّ حِزْبَ الشَّيْطَنِ هُمُ الْخَسِرُونَ ۔
ترجمہ ۔ ان پر شیطان مسلط ہو گیا ہے تو ان کو اللہ کا قرآن بھلا دیا ہے۔ اس کی یاد سے غافل کر دیا
ہے تو یہی شیطانی لشکر ہے اور سن رکھو کہ شیطانی لشکر ہی نقصان پانے والا ہے۔
تفسیر۔ نبی کریم اور آپ کے جاں نثار صحابہ کرام تمام مخالفوں کے سامنے مظفر منصور با مراد
رہے۔ اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ بات نہ ہوتی تو اس کے خلاف ہوتا اور یہ بات مجنون کی بڑ
بن جاتی ۔ مخالفوں کے حق میں فرمایا أُولَئِكَ حِزْبُ الشَّيْطَنِ اَلَّا إِنَّ حِزْبَ الشَّيْطَنِ هُمُ الْخَسِرُونَ بِهِ
مخالف شیطانی گروہ ہے۔ خبردار رہو۔ بے ریب شیطانی گروہ نا کام رہے گا۔
( نور الدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۳۲۲)
حقائق الفرقان
۲۶۹
سُورَةُ الْمُجَادَلَةِ
٢٣- لا تَجِدُ قَوْمًا يُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ يُوَادُّونَ مَنْ حَادَ اللَّهَ وَ
رَسُولَهُ وَ لَوْ كَانُوا آبَاءَهُمْ أَوْ أَبْنَاءَهُمْ أَوْ إِخْوَانَهُمْ أَوْ عَشِيرَتَهُمْ أُولَئِكَ
كَتَبَ فِي قُلُوبِهِمُ الْإِيْمَانَ وَأَيَّدَهُمْ بِرُوحِ مِنْهُ وَيُدْخِلُهُمْ جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ
تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ خُلِدِينَ فِيهَا رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ أُولَئِكَ حِزْبُ
اللهِ الَّا إِنَّ حِزْبَ اللهِ هُمُ الْمُفْلِحُونَ -
ترجمہ ۔ تو نہ پائے گا ان لوگوں کو جو اللہ اور آخرت کے دن کو دل سے سچا جانتے ہیں کہ وہ ایسوں سے
دوستی کریں جو مخالف ہوئے اللہ اور اس کے رسول کے گو وہ ان کے مخالف باپ ہی ہوں یا ان کے
بیٹے یا بھائی ہی ہوں یا اُن کے کنبے کے۔ یہی لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان بھیج دیا،
محفوظ کر دیا ہے اور ان کی تائید فرمائی ہے روح القدس سے اور اُن کو داخل فرمائے گا ایسے باغوں میں
جن میں بہہ رہی ہیں نہریں وہ اس میں سدار ہیں گے ۔ اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے راضی ۔ یہی
لوگ اللہ کا لشکر ہیں تو یا درکھو اللہ ہی کا لشکر نہال و با مراد و مظفر و منصور ہوگا ۔
تفسير - أوليكَ حِزْبُ اللَّهِ إِلَّا إِنَّ حِزْبَ اللَّهِ هُمُ الْمُفْلِحُونَ - یہی لوگ خدا کی جماعت ہیں ۔
اور یا درکھو خدا کی جماعت مظفر و منصور ہے۔
( نور الدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۶۴)