سُوْرَۃُ الْحَشْرِ
حقائق الفرقان (جلد ۵)
حقائق الفرقان
٢٧٠
سُورَةُ الْحَشْرِ
سُوْرَةُ الْحَشْرِ مَدَنِيَّةُ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ حشر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جس نے سب انتظام
پہلے ہی سے کر رکھے تھے اور سچی محنتوں کا بدلہ دینے والا ہے۔
اس سورۃ نے سنی و شیعہ کے جھگڑے دربارہ فدک کا فیصلہ کر دیا کہ یہ وراثت میں آ ہی نہیں سکتا۔
یہ مال نئے سے ہے۔ جس کے مصارف بتا دئے۔ مدینہ کے یہود نے بہت شرارتیں کیں ۔ کئی قتل کر
دیئے۔ نبی کریم صلعم کو اپنے محلہ میں بلا کر اوپر سے پتھر گرانے کی تجویز کی۔ حضور نے ان کو خیبر میں
جلا وطن کر دیا۔ (اول الحشر ) پھر حضرت عمرؓ کے زمانہ خلافت میں وہاں سے سے بھی نکالے گئے ۔
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۴)
، سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ - هُوَ
الَّذِي أَخْرَجَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ مِنْ دِيَارِهِمْ لِأَوَّلِ الْعَشْرِ مَا
ظَنَنْتُمْ أَنْ يَخْرُجُوا وَظَنُّوا أَنَّهُمْ مَّا نِعَتُهُمْ حُصُونُهُم مِّنَ اللَّهِ فَأَتْهُمُ اللَّهُ
مِنْ حَيْثُ لَمْ يَحْتَسِبُوا وَقَذَفَ فِي قُلُوبِهِمُ الرُّعْبَ يُخْرِبُونَ بُيُوتَهُمُ
بِأَيْدِيهِمْ وَأَيْدِي الْمُؤْمِنِينَ فَاعْتَبِرُوا يَأْولِي الْأَبْصَارِ -
ترجمہ ۔ اللہ کی تسبیح کر رہا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمینوں میں ہے اور وہی بڑاز بردست حکمت والا
ہے۔ وہی ہے جس نے نکال کر باہر کر دیا ان کے گھروں سے ان لوگوں کو جو منکر ہوئے اہل کتاب
میں سے پہلے ہی بھیڑ و جم لشکر میں ۔ تمہارا تو یہ گمان نہ تھا کہ وہ نکلیں گے اور وہ یہ گمان کرتے تھے کہ
ان کو بچالیں گے ان کے قلعے اللہ کے ہاتھ سے۔ تو ان پر اللہ ایسی جگہ سے آ گیا ( یعنی عذاب الہی )
حقائق الفرقان
۲۷۱
سُوْرَةُ الْحَشْرِ
جہاں ان کا گمان بھی نہ تھا اور ان کے دلوں میں رعب ڈال دیا کہ وہ اجاڑیں گے اپنے گھر اپنے ہی
ہاتھوں سے اور ایمانداروں کے ہاتھوں سے بھی تو عبرت پکڑ والے آنکھ رکھنے والو!
تفسیر تورات میں بنی اسرائیل کو حکم تھا کہ سچے نبی سے ڈریں لیکن ان لوگوں نے کفار مکہ کی
طرح نبی برحق کی مخالفت کی ۔ وعید الہی سے نڈر ہو گئے جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بنی نضیر ( بنی اسرائیل )
ویران اور تباہ ہو کر مدینے سے نکل گئے ۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۰۴)
بت پرست تو میں اسلام کے مقابلہ سے ہار کر بت پرستی کے دعوے سے باز آ رہی ہیں اور بالکل اس
مسالہ میں صلح جو ہورہی ہیں۔ کیونکہ انڈیا میں کچھ برہموں ہو گئے ہیں اور کچھ آریہ سماج۔ ادھر یورپ و امریکہ
میں یونی ٹیرین ۔ فری تھنکروں کا سمندر موج مار رہا ہے۔ اور کیا خوب ہوا حضرت مسیح کی خدائی
نیست و نابود ہو رہی ہے۔ يُخْرِبُونَ بُيُوتَهُمُ بِأَيْدِيهِمْ وَأَيْدِي الْمُؤْمِنِينَ فَاعْتَبِرُوا يَأْولِي
الأَبْصَارِ مخلوق اسلام کے مقدس مذہب میں آ رہی ہے۔
( نور الدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۸۵)
وہ عیسائیت کی عمارت جس کو ہاتھ لگانے سے خود ہمارے ابتدائی عمر کے زمانہ میں لوگ
خوف کھاتے تھے آج خود عیسائی تو میں اس مذہب کے عقائد سے متنفر ہو کر اس کے برخلاف کوشش
میں ایسے سر گرم ہیں کہ يُخْرِبُونَ بُيُوتَهُمْ بِأَيْدِيهِمْ کے مصداق بن رہے ہیں اور شرک کے ناپاک
عقائد سے بھاگ کر ان پاک اصولوں کی طرف اپنا رخ کر رہے ہیں جن کے قائم کرنے کے واسطے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں مبعوث ہوئے تھے۔ یہ سب واقعات قرآن شریف کی اس
پیشگوئی کی صداقت کو ظاہر کر رہے ہیں ۔ کہ اِنا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِكرَ وَإِنَّ لَهُ لَحَافِظُونَ تحقیق ہم نے ہی یہ
ذکر نازل کیا ہے۔ اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں۔ ( بدر جلد ۲ نمبر ۵۰ مورخه ۱۳ / دسمبر ۱۹۰۶ صفحه (۹)
ا - وَالَّذِينَ جَاءُو مِنْ بَعْدِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا
بِالْإِيْمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِي قُلُوبِنَا غِلَّا لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا إِنَّكَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ ۔
-
ترجمہ ۔ اور ان کے لئے بھی ہے فے کا مال جو ان کے بعد آئے اور کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب !
حقائق الفرقان
۲۷۲
سُوْرَةُ الْحَشْرِ
ہمیں اور ہمارے بھائیوں کو بخش دے جو ہم سے پہلے ایمان لا چکے اور پیدا نہ کر ہمارے دلوں میں کوئی
کینہ ایمان والوں کی طرف سے۔ اے ہمارے رب ! تو ہی بڑا شفیع اور نیک کوشش کا بدلہ دینے والا ہے۔
تفسیر ۔ رسول اللہ صلی اللہ اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ پ کے کے د دین کے سچے خادموں خادمو جو صحابہ به، اولیاء،
اصفیاء، اتقیاء اور ابدال کے رنگ میں آئے اور قیامت تک آتے رہیں گے۔ ان کے واسطے بھی بوجہ
ان کے حسن خدمات کے جن کی وجہ سے انہوں نے بعد رسول اکرم ہم پر بہت بڑے بھاری
احسانات اور انعامات کئے ۔ ان کے واسطے بھی دعا کرے ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو کوئی اس گروہ
پاک کی مخالفت کرے گا۔ اور اس کو نظر عزت سے نہ دیکھے گا اور ان کے احکام اور فیصلوں کی پرواہ نہ
کرے گا۔ تو وہ فاسق ہوگا۔ بلکہ وہاں تک جہاں تک تعظیم الہی اور تعظیم کتاب اللہ اور تعظیم رسول اللہ
اجازت دیتی ہو۔ اس گروہ کا ادب و عزت کرنی اور اس خیلِ پاک کے حق میں دعائیں کرنے کا حکم
قرآن شریف سے ثابت ہے۔ چنانچہ آیت ذیل میں اس مضمون کو یوں ادا کیا گیا ہے کہ
وَ الَّذِينَ جَاءُ وَ مِنْ بَعْدِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالْإِيْمَانِ وَ
لَا تَجْعَلْ فِي قُلُوبِنَا غِلَّا لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا إِنَّكَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ -
غرض اپنے پہلے بزرگوں اور خادمان اسلام و شریعت محمدیہ کے واسطے دعائیں کرنا اور ان کی
طرف سے کوئی بغض و کینہ، غل و غش دل میں نہ رکھنا۔ یہ بھی ایمان اور ایمان کی سلامتی کا ایک نشان
ہے۔ پس انسان کو مرنج و مرنجان ہونا چاہیے۔ اور خدا کی بار یک دربار یک حکمتوں اور قدرتوں پر
ایمان لانا چاہیے۔ اور کسی سے بھی بغض و کینہ دل میں نہ رکھنا چاہیے۔ خدا کی شانِ ستاری سے ہمیشہ
فائدہ اٹھاتے رہنا چاہیے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۵ مورخه ۶ را پریل ۱۹۰۸ ء صفحه (۴)
١٩ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ لِغَدٍ وَاتَّقُوا
الله إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ -
ترجمہ ۔ اے ایماندارو! اللہ ہی کو سپر بناؤ اور چاہیے کہ دیکھ لے ہر ایک شخص کہ اس نے کل کے لئے
کیا بھیجا ہے اور اللہ ہی کو سپر بناؤ بے شک اللہ جو تم کرتے ہو اس سے بڑا خبر دار ہے۔
حقائق الفرقان
۲۷۳
سُوْرَةُ الْحَشْرِ
تفسیر۔ تقوی اللہ اختیار کرو۔ اور ہر ایک جی کو چاہیے کہ بڑی توجہ سے دیکھ لے کہ کل کیلئے کیا
کیا۔ جو کام ہم کرتے ہیں ان کے نتائج ہماری مقدرت سے باہر چلے جاتے ہیں۔ اس لئے جو کام اللہ
کے لئے نہ ہو گا تو وہ سخت نقصان کا باعث ہوگا۔ لیکن جو اللہ کے لئے ہے تو وہ ہمہ قدرت اور غیب دان
خدا جو ہر قسم کی طاقت اور قدرت رکھتا ہے اس کو مفید اور مثمر ثمرات حسنہ بنادیتا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۱ مورخہ ۱۷ نومبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۱۳)
اے ایمان والو! اللہ کا تقوی اختیار کرو اور ہرنفس کو چاہیے کہ دیکھتا رہے کہ کل کے لئے اس نے
کیا کیا اور تقوی اپنا شعار بنائے ۔ اور اللہ جو کچھ تم کرتے ہو۔ اس سے خوب آگاہ ہے۔ اور جوکچھ
غرض دنیا و عقبی میں کامیابی کا ایک گر بتایا کہ انسان کل کی فکر آج کرے۔ اور اپنے ہر قول وفعل
میں یہ یاد رکھے کہ خدا تعالیٰ میرے کاموں سے خبردار ہے۔ یہی تقوی کی جڑھ ہے۔ اور یہی ہر ایک
کامیابی کی روح ورواں ہے۔ برخلاف اس کے انجیل کی یہ تعلیم ہے جو ( متی ) باب ۶ آیت ۳۳ میں
مذکور ہے بایں الفاظ کہ کل کے لئے فکر نہ کرو کیونکہ کل کا دن اپنے لئے آپ فکر کرے گا آج کا دکھ
آج کے لئے کافی ہے“۔
اگر ان دونوں تعلیموں پر غور کریں تو صرف اسی ایک مسئلہ سے اسلام و عیسائیت کی صداقت کا
فیصلہ ہوسکتا ہے۔ اور ایک نیک دل پارسا طالب نجات، طالب حق خوب سمجھ لیتا ہے کہ عملی زندگی کے
اعتبار سے کون سا مذہب احق بالقبول ہے۔
اگر انجیل کی اس آیت پر ہم کیا، خود انجیل کے ماننے والے عیسائی بھی عمل کریں تو دنیا کی تمام
ترقیاں رک جائیں اور تمام کاروبار بند ہو جائیں۔ نہ تو بجٹ بنیں ۔ نہ ان کے مطابق عمل درآمد ہو۔ نہ
ریل گاڑیوں اور جہازوں کے پروگرام پہلے شائع ہوں۔ نہ کسی تجارتی کارخانے کو اشتہار دینے کا
موقع ملے۔ نہ کسی گھر میں کھانے کی کوئی چیز پائی جائے۔ اور نہ غالباً بازاروں سے مل سکے۔ کیونکہ کل
کی تو فکر ہی نہیں ۔ بلکہ فکر کرنا ہی گناہ ہے۔ برخلاف اس کے قرآن مجید کی تعلیم کیا پاک اور عملی زندگی
میں کام آنیوالی ہے۔ اور لطف یہ ہے کہ عیسائیوں کا اپنا عمل درآمد بھی اسی آیت پر ہے۔ ورنہ آج ہی
حقائق الفرقان
۲۷۴
سُوْرَةُ الْحَشْرِ
سے سب کا روبار عالم بند ہو جائیں ۔ اور کوئی نظام سلطنت قائم نہ رہے۔ قرآن پاک کی تعلیم وَلْتَنْظُرُ
نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ پر عمل کرنے سے انسان نہ صرف دنیا میں کامران ہوتا ہے بلکہ عقبی میں بھی خدا
کے فضل سے سرخرو ہو گا۔ ہم کبھی آخرت کے لئے سرمایۂ نجات جمع نہیں کر سکتے جب تک آج ہی سے اس
دار القرار کے لئے تیاری نہ شروع کر دیں۔ ( تشحیذ الا ذبان جلدے نمبر ۵۔ ماہ مئی ۱۹۱۲ء صفحہ ۲۲۸،۲۲۷)
چاہیے کہ ہر ایک نفس دیکھ لے کہ اس نے کل کے واسطے کیا تیاری کی ہے۔ انسان کے ساتھ ایک
نفس لگا ہوا ہے۔ جو ہر وقت متبدل ہے۔ کیونکہ جسم انسانی ہر وقت تحلیل ہو رہا ہے۔ جب اس نفس کے
واسطے جو ہر وقت تحلیل ہو رہا ہے۔ اور اس کے ذرات جدا ہوتے جاتے ہیں۔ اس قدر تیاریاں کی جاتی
ہیں۔ اور اس کی حفاظت کے واسطے سامان مہیا کئے جاتے ہیں۔ تو پھر کس قدر تیاری اس نفس کے
واسطے ہونی چاہیے جس کے ذمہ موت کے بعد کی جواب دہی لازم ہے۔ اس آنی فنا والے جسم
کے واسطے جتنا فکر کیا جاتا ہے۔ کاش کہ اتنا فکر اس نفس کے واسطے کیا جاوے جو کہ جواب دہی کرنے
والا ہے۔
إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ ۔ اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال سے آگاہ ہے۔ اس آگاہی کا لحاظ
کرنے سے آخر کسی نہ کسی وقت فطرت انسانی جاگ کر اسے ملامت کرتی ہے۔ اور گناہوں میں گرنے
سے بچاتی ہے۔
( بدر جلد ۲ نمبر ۵۰ مورخه ۱۳ دسمبر ۱۹۰۶ ء صفحه (۹)
مومن کو چاہیے کہ جو کام کرے اس کے انجام کو پہلے سوچ لے کہ اس کا نتیجہ کیا ہو گا؟ انسان
غضب کے وقت قتل کر دینا چاہتا ہے۔ گالی نکالتا ہے۔ مگر وہ سوچے کہ اس کا انجام کیا ہوگا ؟ اس اصل کو
مد نظر رکھے تو تقوی کے طریق پر قدم مارنے کی توفیق ملے گی۔ نتائج کا خیال کیونکر پیدا ہو۔ اس لئے
اس بات پر ایمان رکھے کہ وَاللهُ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ جو کام تم کرتے ہو اللہ تعالیٰ کو اس کی خبر ہے۔
انسان اگر یہ یقین کرلے کہ کوئی خبیر و علیم بادشاہ ہے۔ جو ہر قسم کی بدکاری، دغا، فریب ، سستی اور کاہلی کو
دیکھتا ہے۔ اور اس کا بدلہ دے گا۔ تو وہ بچ سکتا ہے۔ ایسا ایمان پیدا کرو۔ بہت سے لوگ ہیں جو اپنے
فرائض نوکری ، حرفه، مزدوری وغیرہ میں سستی کرتے ہیں۔ ایسا کرنے سے رزق حلال نہیں رہتا۔
اللہ تعالیٰ سب کو تقوی کی توفیق دے۔ (الحکم جلد ۱۵ نمبر ۲۰٬۱۹ مورخه ۲۱، ۲۸ رمئی ۱۹۱۱ء صفحه ۲۶)
حقائق الفرقان
۲۷۵
سُورَةُ الْحَشْرِ
٢٠ - وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ نَسُوا اللَّهَ فَانْسُهُمْ أَنْفُسَهُمْ أُولَئِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ -
ترجمہ۔ اور ان کے جیسے نہ بنو جنہوں نے اللہ کو چھوڑ دیا تو اللہ نے بھی ان کو ان کی جانوں
سے بھلا دیا ( انہیں اپنی خیریت کی فکر نہ رہی اور دنیا میں مستغرق ہو گئے ) تو یہی لوگ بد چلن
بد رویہ ہیں ۔
تفسیر ۔ ایسے لوگوں کی طرح مت ہو جاؤ جن کی نسبت فرمایا کہ نَسُوا اللَّهَ فَانْسُهُمْ أَنْفُسَهُمْ
أولَئِكَ هُمُ الْفُسِقُونَ ۔ یعنی جنہوں نے اس رحمت اور پاکی کے سرچشمہ قدوس خدا کو چھوڑ دیا اور اپنی
شرارتوں ، چالا کیوں ، ناعاقبت اندیشیوں غرض قسم قسم کی حیلہ سازیوں اور رو باہ بازیوں سے کامیاب
ہونا چاہتے ہیں ۔ مشکلات انسان پر آتی ہیں ۔ بہت سی ضرورتیں انسان کو لاحق ہیں۔ کھانے پینے کا
محتاج ہوتا ہے۔ دوست بھی ہوتے ہیں۔ دشمن بھی ہوتے ہیں۔ مگر ان تمام حالتوں میں متقی کی یہ شان
ہوتی ہے کہ وہ خیال اور لحاظ رکھتا ہے کہ خدا سے بگاڑ نہ ہو۔ دوست پر بھروسہ ہو۔ ممکن ہے کہ وہ
دوست مصیبت سے پیشتر دنیا سے اٹھ جاوے یا اور مشکلات میں پھنس کر اس قابل نہ رہے۔ حاکم پر
روسہ ہو توممکن ہے کہ حاکم کی تبدیلی ہو جاوے اور وہ فائدہ اس سے نہ پہنچ سکے اور اُن احباب اور
رشتہ داروں کو جن سے امید اور کامل بھروسہ ہو کہ وہ رنج اور تکلیف میں امداد دیں گے۔ اللہ تعالیٰ اس
ضرورت کے وقت ان کو اس قدر دور ڈال دے کہ وہ کام نہ آسکیں۔ پس ہر آن خدا سے تعلق نہ چھوڑنا
چاہیے۔ جو زندگی ، موت، کسی حالت میں ہم سے جدا نہیں ہو سکتا۔
پس
خدا تعا حالی فرماتا ہے کہ تم ان لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ جنہوں نے خدا سے قطع تعلق کر لیا ہے۔
اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ تم دکھوں سے محفوظ نہ رہ سکو گے۔ اور سکھ نہ پاؤ گے۔ بلکہ ہر طرف سے ذلت کی مار
ہوگی ۔ اور ممکن ہے کہ وہ ذلت تم کو دوستوں ہی کی طرف سے آ جاوے۔ایسے لوگ جو خدا سے قطع تعلق
کرتے ہیں وہ کون ہوتے ہیں؟ وہ فاسق ، فاجر ہوتے ہیں۔ اُن میں سچا اخلاص اور ایمان نہیں
ہوتا یہی نہیں کہ وہ ایمان کے کچے ہیں نہیں ان میں شفقت علی خلق اللہ بھی نہیں ہوتی ۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۵ مورخه ۱۰ رفروری ۱۸۹۹ صفحه ۸-۹)
حقائق الفرقان
۲۷۶
سُورَةُ الْحَشْرِ
٢٣ - هُوَ اللهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ هُوَ الرَّحْمنُ الرَّحِيمُ -
ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی بھی سچا معبود نہیں چھپے اور کھلے کا بڑا جاننے والا ہے وہی
بلا مبادلہ رحم فرمانے والا ہے مبادلہ دینے والا بھی ہے۔
تفسیر ۔
وہ ذات پاک جس کا نام ہے اللہ تمام صفات کاملہ سے " سے موصوف ۔ تمام برائیوں سے
پاک۔ وہی جس کے سوا کوئی بھی پرستش و فرمانبرداری کے لائق نہیں۔ اپنی ذات کو جو تمام غیبوں کا
غیب ہے آپ ہی جانتا ہے تمام ان اشیاء کو جو موجود ہو کر فنا ہو گئیں۔ یا اب تک ابھی پیدا ہی نہیں
ہوئیں صرف اس کے علم میں ہی ہیں ۔ اور تمام موجودات کو جانتا ہے ۔ وہ رحمان بروں بھلوں
سب کو روزی رساں ، بن مانگے فضل کر نیوالا ، وہ رحیم جو بھلوں کو اپنے فضل و رحم سے بخشے اور کسی کے و
سوال و محنت کو ضائع نہ کرے۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۱۶٬۲۱۵)
۲۴- هُوَ اللهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلْمُ الْمُؤْمِنُ
الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ سُبْحَنَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ -
ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی بھی سچا معبود نہیں وہ بادشاہ ہے (ذرہ ذرہ کا ) ہر عیب سے پاک
ہے۔ سلامت رہنے والا (اور سلامتی دینے والا ) امن دینے والا ( عذر کو ماننے والا اور اپنے حالات
کا آپ ہی مصدق ) ، سب کا محافظ ، بڑا زبردست گھاٹے کو پورا کرنے والا ، تمام بڑائیوں کا مالک اللہ،
پاک ہے شریک کرنے والوں سے۔
تفسیر اسلام کا اصلی سر چشمہ اور اس کا حقیقی منب اللہ تعالیٰ کی ذات پاک ہے جس کا نام السلام
ہے۔ قرآن کریم میں اس مبارک نام کا مبارک ذکر اس کلمہ طیبہ میں آیا ہے۔
هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلَمُ
یعنی وہی اللہ ہے۔ کوئی معبود اور کاملہ صفات - ات سے موصوف اس کے سوا نہیں ۔ وہ حقیقی بادشاہ ہر ایک
نقص سے منزہ و بے عیب و سلامت ہے۔ اور اسلام کا حقیقی ثمرہ دار السلام ہے۔ جس کا آسمان وزمین اور
لے اس سے ہمارا یہ مقصد ہمارا یہ مقصد ہے کہ اسلام کے لفظ میں خدائے میں خدائے علیم کی طرف سے پیشگوئی مرکوز ہے کہ اسلام اور اس کے
تمام متعلقات ابد تک سلامتی اور حفاظت سے رہیں گے۔ جیسا کہ اس کے چشمہ یعنی اللہ تعالیٰ کا نام السلام ہے۔
اس لئے یہ نام اور یہ فخر کسی مذہب کو نہیں ملا۔ منہ
حقائق الفرقان
۲۷۷
سُوْرَةُ الْحَشْرِ
درودیوار اور جس کے تمام یا رو غمگسار طیب ہوں گے۔ اور ان کے میل جول میں سلامتی و سلام ہی ہوگا۔
جیسے فرمایا: وَتَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلم ( يونس :11)
( نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ (۲)
الْمُؤْمِنُ ۔ امن دینے والا ۔ دوسرے جو صداقتیں ان کو اللہ بھی مانتا ہے۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۴)
قرآن مجید نے بھی اللہ تعالیٰ کو الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلام فرما کر اہلِ اسلام کو یقین دلایا ہے کہ
اللہ تعالیٰ ہر ایک الزام سے پاک ہے۔ مگر دیا نندی آر یہ کہتے ہیں ۔ خدا ارواح کا خالق نہیں ! اگر
رزق دیتا ہے تو یہ صرف ارواح کے اعمال کی مزدوری ہے! اور وہ بایں کہ ارواح کا خالق نہیں ۔ مگر ان
کے پیچھے ایسا پڑا ہے کہ اس کی دست برد سے انہیں کبھی ابدی نجات نہ ہوگی !!!
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈ ایڈیشن صفحہ ۱۳۹)
وہی اللہ جس کے سوا کوئی دوسرا پرستش و فرماں برداری کے لائق نہیں ۔ الْمَلِكُ پورا مالک اشیاء
کی خلق و بقاء پر ۔ الْقُدُّوسُ - تمام ان اسباب عیوب سے پاک جن کو جس دریافت کر سکے یا خیال
تصور کرے یا وہم اس طرف جا سکے یا قلبی قوامی سمجھ سکیں ۔ السلام تمام عیوب سے مبرا۔ سلامتی کا
دینے والا ۔ الْمُؤْمِنُ ۔ امن کا بخشنے والا ، اپنے کمالات و توحید پر دلائل قائم کرنے والا ۔ الْمُهَيين -
سب کے اعمال کا واقف سب کا محافظ - الْعَزِيزُ ۔ بے نظیر، سب پر غالب، ذرہ ذرہ پر متصرف۔
الجبار - سنوار نے والا ہمارے بگاڑوں پر اصلاح کے سامان پیدا کرنے والا، اصلاح کی توفیق
دینے والا ۔ الْمُتَكَبِرُ تمام مخلوقی عیوب اور مخلوق کے اوصاف سے مبرا ، تمام چھوٹوں بڑوں آسمانی اور
زمینی شریک اور ساجھی سے اس کی پاک ذات بلند ہو۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۱۶)
۲۵- هُوَ اللهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي
السَّمواتِ وَالْأَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ -
ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جو اندازہ کرنے والا ، تجویز کرنے والا ، پیدا کرنے والا ہے، موجد ہے، صورتیں
لے اور آپس میں کہیں گے سلام (یعنی خیر وخوبی و سلامتی سے رہو )
حقائق الفرقان
۲۷۸
سُوْرَةُ الْحَشْرِ
بنانے والا ، سب اچھے نام اُسی کے ہیں اسی کی تسبیح یاد کرتے رہتے ہیں جو کچھ آسمانوں اور زمین میں
ہیں ۔ وہی بڑا ز بر دست بڑا ہی حکمت والا ہے۔
تفسیر ھو ۔ وہ خود بخود موجود جس کا نام ہے اللہ ۔ الْخَالِق ۔ ہر ایک چیز کا کامل حکمت کے
ساتھ اندازہ کرنے والا ۔ الْبَارِئُی ۔ ہر ایک چیز کو اس کے اندازہ کے مطابق بے نقص و تفاوت
ظاہر کر نیوالا - المُصَوِّرُ ۔ اسی اندازہ اور عمدگی سے صورتوں اور شکلوں کا عطا کرنے والا ۔ اسی کے
ایسے نام ہیں کہ تمام خوبیوں پر شامل ہوں اسی کی تسبیحیں کرتی اور اسی کی پاک اور کامل ترین ہستی
کو تمام وہ چیزیں جو آسمان وزمین میں ہیں ثابت کرتی ہیں وہ غالب جس کے تمام کام حکمتوں پر
مبنی ہیں ۔
تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ )
(۲۱۶)
هُوَ اللهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنى - اللہ تعالیٰ ہے اندازہ کرنے والا ( خلق
کے معنے لغت عرب میں تقدیر کے بھی آئے ہیں ۔ اسی واسطے خَلَقَ لَكُمْ مَا فِي الْأَرْضِ ( البقرة : ٣٠)
بلفظ ماضی صحیح ہے ) وجود بخشنے والا اور رنگ برنگ صورتیں عطا کرنے والا ۔ تمام صفات کاملہ سے
تمام نقصوں سے منزہ۔ نیست سے ہست کرنے اسے ہست کرنے والا ۔ کیونکہ یہ ایک کمال ہے اور خدا کو سب
موصوف
کمالات حاصل ہیں ۔ خدا کو انسان اپنے پر قیاس نہ کرے کیونکہ انوپیم لَيْسَ كَمِثْلِہ ہے۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈ ایڈیشن صفحہ ۳۶)
لے جس نے زمین کی سب کی سب چیزیں تمہارے ہی واسطے پیدا کیں ۔