سُوْرَۃُ الْمُمْتَحِنَۃِ

حقائق الفرقان (جلد ۵)

حقائق الفرقان
۲۷۹
سُوْرَةُ الْمُمْتَحِنَةِ
سُورَةُ الْمُمْتَحِنَةِ مَدَنِيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ ممتحنہ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے اسم شریف سے جو پہلے ہی سے
تجویز بتانے والا ہے، نیک انجام کرنے والا ہے۔
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا عَدُوِّي وَعَدُوَّكُمْ أَوْلِيَاءَ تُلْقُونَ
الَيْهِمُ بِالْمَوَدَّةِ وَقَدْ كَفَرُوا بِمَا جَاءَكُمْ مِنَ الْحَقِّ يُخْرِجُونَ الرَّسُولَ وَ
إِيَّاكُمْ أَنْ تُؤْمِنُوا بِاللهِ رَبِّكُمْ إِنْ كُنْتُمْ خَرَجْتُمْ جِهَادًا فِي سَبِيلِي وَابْتِغَاءَ
مَرْضَاتِي تُسِرُّونَ إِلَيْهِمُ بِالْمَوَدَّةِ وَأَنَا أَعْلَمُ بِمَا أَخْفَيْتُمْ وَمَا أَعْلَنْتُمْ وَ
مَنْ يَفْعَلُهُ مِنْكُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَاءَ السَّبِيلِ -
ترجمہ ۔ اے ایماندارو! میرے اور تمہارے دشمنوں کو دوست مت بناؤ کہ ان کو تم پیغام بھیجو محبت
کے سبب حالانکہ وہ اس سے منکر ہوئے ہیں جو تمہارے پاس برحق دین ہے۔ وہ تو تم کو اور رسول کو
نکالتے ہیں اتنی ہی بات پر کہ تم مانتے ہو اللہ کو جو تمہارا رب ہے۔ اگر تم نکلے ہو میری راہ میں نیک
کوشش کرنے کو اور میری خوشنودی کے لئے تو تم مخفی طور بھی تعلق نہ رکھو ان سے اور میں خوب جانتا
ہوں تمہاری چھپی اور کھلی باتوں کو اور جو کوئی تم میں ایسا کرے گا تو اس نے سیدھا راستہ ہی چھوڑ دیا۔
تفسیر ۔ وَمَنْ يَفْعَلْهُ مِنْكُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَاءَ السَّبِيلِ ۔ اور جو کوئی یہ کام کرے تم میں سے وہ
بھولا سیدھی راہ ۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۳۱۱ حاشیہ )
عَسَى اللهُ أَنْ يَجْعَلَ بَيْنَكُمْ وَ بَيْنَ الَّذِينَ عَادَيْتُمْ مِنْهُمْ مَوَدَّةً وَ
اللهُ قَدِيرٌ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ -
-
ترجمہ۔ قریب ہے کہ اللہ پیدا کر دے تم میں اور ان لوگوں میں جن کے ساتھ تمہاری دشمنی ہے، دوستی اور
اللہ ہر ایک چیز کا بڑا اندازہ کرنے والا اور غفور الرحیم ہے۔

حقائق الفرقان
۲۸۰
سُوْرَةُ الْمُمْتَحِنَةِ
تفسیر خدا تعالیٰ نے اس آیت میں بتایا ہے کہ کچھ عجب نہیں کہ تمہارے اور ان لوگوں کے
درمیان جن سے تمہیں عداوت ہے۔ ایک وقت دوستی پیدا کر دے اور اللہ اس بات پر قادر ہے۔اس
کے متعلق کلام نبوت میں نہایت عمدہ نصیحت فرمائی ۔ احبب حَبِيبَكَ هَوْنًا مَّا عَسَى أَنْ يَكُونَ
بَغِيضَكَ يَوْمًا مَّا وَ أَبْغِضُ بَغِيْضَكَ هَوْنًا مَّا عَلَى أَنْ يَكُونَ حَبِيبَكَ يَوْمًا مَّا کسی سے
دوستی کرو تو اس قدر نہ بڑھ جاؤ اور یہاں تک اسے اپنا راز دار نہ بنا لو کہ اگر وہ تمہارا دشمن ہو جائے تو تمہیں
نقصان پہنچا سکے اور اگر کسی سے دشمنی کرو تو اس قدر نہ بڑھو کہ اگر وہ تمہارا دوست بن جائے تو پھر تمہیں
اپنی باتوں پر شرمسار ہونا پڑے۔ کیا پاک تعلیم ہے۔ دنیا میں ہزاروں مثالیں ایسی موجود ہیں۔ بظاہر
حالات نے یہی فتویٰ دیا ہے کہ اب ان شخصوں میں کبھی اتحاد نہیں ہو سکتا۔ مگر معاً کچھ
ایسے واقعات پیدا ہو گئے ہیں کہ وہ جو ایک دوسرے کے خون کے پیاسے تھے۔ ایک دوسرے کے
جاں نثار بن گئے ۔ اس وقت اس ناکردنی و نا گفتنی سلوکوں کی یاد کیا تکلیف پہنچاتی ہے۔ پس انسان کو
چاہیے کہ پہلے ہی معتدلا نہ روش اختیار کرے تاکہ بعد میں شرم یا ندامت پیش نہ آئے۔
( تشحیذ الا ذبان جلدے نمبر ۵ ۔ ماہ مئی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۲۲۸)
موجودہ صورت حالات ۔
٩ - لا يَنْهُكُمُ اللهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُم مِّنْ
دِيَارِكُمْ أَنْ تَبَرُّوهُمْ وَ تُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ - إِنَّمَا
يَنْهُكُمُ اللهُ عَنِ الَّذِينَ قُتَلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَ اَخْرَجُوكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ وَ ظَهَرُوا
عَلَى إِخْرَاجِكُمْ أَنْ تَوَلَّوْهُمْ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّلِمُونَ -
ترجمہ ۔ اللہ تم کو ان لوگوں سے نہیں روکتا جو تم سے لڑے نہیں دین کے مقدمہ میں اور نہ تم کو نکالا
تمہارے گھروں سے کہ تم ان کے ساتھ احسان کرو۔ اور ان کے حق میں انصاف کرو۔ بے شک اللہ
پسند کرتا ہے عدل وانصاف کرنے والوں کو۔
تفسیر۔ جو لوگ تم سے مذہبی عداوت پر نہ
پر نہیں لڑتے ۔ اور نہ انہوں نے تم کو جلا وطن کیا ۔ ان
ترمذی باب ما جاء فى الاقتصاد في الحب والبغض

حقائق الفرقان
۲۸۱
سُورَةُ الْمُمْتَحِنَةِ
سے سلوک اور انصاف کے برتاؤ سے اللہ تعالیٰ کبھی نہیں منع کرتا ۔ بلکہ ایسے منصف تو اللہ تعالیٰ کو
محبوب و پیارے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ تو ان لوگوں کی محبت و دوستی سے تم کو منع کرتا ہے جنہوں نے تم
سے مذہبی جنگ کی اور اسلام کے باعث تم سے لڑے اور تم کو جلا وطن کیا۔ اور تمہاری جلا وطنی میں
تمہارے دشمنوں کے مددگار ہوئے ۔ اور جو ایسے دشمنوں سے پیار کریں وہی ظالم ہیں ۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۱، ۲۳۲)
و
تارک اسلام آریہ کے اس اعتراض کے جواب میں کہ قرآن کہتا ہے مشرک اور کافر نا پاک
ہیں ان سے دوستی مت لگاؤ“
فرمایا منو دھیا نمبر ۲ شلوک نمبر ۱۱ ۔ جو شخص وید کے احکام کو بذریعہ علم منطق سمجھ کر وید شاستر کی
توہین کرتا ہے۔ وہ ناستک یعنی کافر ہے۔ اس کو سادہ لوگ اپنی منڈلی سے باہر کر دیں۔ کافر کا لفظ بعینہ
مطبوع نول کشور میں ہے۔ پھر ستیارتھ پرکاش سملاس نمبر ۱۰ صفحہ ۳۵۲ فقرہ نمبر ۶ میں ہے کبھی
ناستک، شهوت پرست، دغا باز، دروغ گو، خود غرض، فریبی، حیله باز وغیرہ برے آدمیوں کی صحبت نہ
کرے۔ آیت ( اہل کمال ) یعنی جو سچ بولنے والا دھرماتما اور دوسروں کی بہبودی جن کو عزیز ہے ہمیشہ
ان کی صحبت کرنے کا نام سریشٹ آچار ( پاکیزہ چلن ) ہے۔
ستیارتھ سملاس صفحہ ۶ ستیارتھ صفحہ ۲۱۱ فقره ۵۳ - منو ۷ ۔ ۱۹۵ ، ۱۹۶ ۔ دشمن کو چاروں طرف
محاصرہ کر کے رکھے اور اس کے ملک کو تکلیف پہنچا کر چارہ خوراک۔ پانی اور ہیزم کو تلف و خراب کر
دیوے۔ دشمن کے تالاب شہر کی فصیل اور کھائی کو توڑ پھوڑ دیوے۔ رات کے وقت ان کو خوف
دیوے اور فتح پانے کی تجاویز کرے او نادان ! کیا نا پاک اور بے ایمان اور منکر سے پاک اور ایماندار
اور حق کے ماننے والے دلی تعلق پیدا کر سکتے ہیں؟ چیت را میوں، اگھوریوں، ناستکوں سے اب تجھے
تعلق ہو سکتا ہے اور کیا سعید وشقی۔ برے بھلے ۔ دیوا سر میں سنگرام ( جنگ ) چاہیے۔ یا باہم پریم؟
اے سچائی سے دانستہ دشمنی کر نیوالے فلاح سے کوسوں بھاگنے والے! کبھی تو غور سے کام لے کیا یہ

حقائق الفرقان
۲۸۲
سُوْرَةُ الْمُمْتَحِنَةِ
تیرے اعتراض کچھ بھی راستی اپنے اندر رکھتے ہیں؟ اور اظہار حق کے لئے ایک اور آیت جو تمہارے
اعتراض کی بیخ کنی کر دے تجھ کو سناتا ہوں ۔
لَا يَنْهُكُمُ اللهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَ لَمْ يُخْرِجُوكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ أَنْ
تَبَرُّوهُمْ وَتُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ - إِنَّمَا يَنْهُكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ قُتَلُوكُمُ
فِي الدِّينِ وَ أَخْرَجُوكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ وَظَهَرُوا عَلَى إِخْرَاجِكُمُ أَنْ تَوَلَّوهُمْ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ فَأُولَئِكَ
هُمُ الظَّلِمُونَ -
( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۲۸۶)
أَنْ تَبَرُّوهُمْ وَتُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ -
احسان کرو تم ان سے اور انصاف کرو طرف ان کے تحقیق اللہ دوست رکھتا ہے انصاف کرنے
والوں کو۔
یہ آیت کسی بے قابو مجذوب کا قول نہیں ہے۔ نہ کسی فلسفی کا خام خیال ہے بلکہ یہ اس شخص
کا فرمودہ ہے جو ایسی سلطنت کا بادشاہ تھا جو اتنی قدرت رکھتی تھی اور جس کا انتظام ایسا عمدہ تھا کہ جیسے
اصول کو چاہتی نافذ کر سکتی تھی ۔ اور فرقوں اور اشخاص نے دین میں بھی اور سیاست مدن میں بھی مذہبی
آزادی بخشنے کی ترغیب دی ہے مگر اس کے عمل درآمد کی تاکید صرف اس وقت تک کی ہے جب تک وہ
خود بے قابو اور کمزور رہے ہیں لیکن شارع اسلام نے مذہبی آزادی کی ترغیب ہی نہیں دی بلکہ اُس کو
احکام شریعت میں داخل کر دیا ہے۔ رسول اللہ نے بنی حارث اور بنی نجران کے بڑے اسقف اور
اساقفہ کو اور اُن کے مریدوں اور راہبوں کو بائیں مضمون نامہ لکھا۔
کہ ہر چیز قلیل و کثیر جس حیثیت سے اب تمہارے کنائس اور خانقاہوں میں ہے۔ اسی
لے نہیں روکتا تمہیں اللہ ان لوگوں سے جنہوں نے تم سے دینی لڑائی نہیں کی اور تمہیں گھروں سے نہیں نکالا کہ تم
ان سے نیکی کرو اور ان سے انصاف کا برتاؤ کرو۔ بے شک اللہ پیار کرتا ہے انصاف کرنے والوں کو ۔ بلکہ روکتا ہے تم
کو اللہ ان لوگوں سے جنہوں نے تم سے دینی لڑائی کی اور تم کو تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہارے نکالنے میں
دشمنوں کی مدد کی کہ تم ان سے دوستی کرو اور جو لوگ ایسوں سے دوستی لگائیں وہ ظالم ہیں۔

حقائق الفرقان
۲۸۳
سُورَةُ الْمُمْتَحِنَةِ
حیثیت سے وہ تمہارے پاس باقی رہے گی اور تم اسے اسی طرح کام میں لاؤ۔ جس طرح اب لاتے
ہو۔ خود خداوند عالم اور اس کا رسول عہد کرتا ہے کہ کوئی اُسْقُفِ اعظم اپنی عملداری سے اور کوئی
راہب اپنی خانقاہ سے اور کوئی اسقف اپنے عہدے سے برخاست نہ کیا جاوے گا ۔ اور ان کی
حکومت اور حقوق میں کچھ تغیر و تبدل نہ کیا جاوے گا اور نہ اس بات میں کچھ تغیر کیا جاوے گا جو اُن
میں مرسوم و مروج ہو اور جب تک وہ صلح و تدین کو اپنا شعار رکھیں گے اُن پر کسی قسم کا جور نہ کیا
جاوے گا نہ وہ کسی پر جو رو ظلم کرنے پائیں گے۔
جس زمانہ میں آنحضرت مبعوث ہوئے اُس زمانہ میں مختلف قوموں کے باہمی فرائض کو کوئی
جانتا بھی نہ تھا کہ ایک قوم کو دوسری قوم سے کیا سلوک کرنا چاہیے ۔ جب مختلف قو میں یا قبیلے باہم لڑتے
بھڑتے تھے تو نتیجہ یہ ہوتا تھا کہ ضعیف آدمی تہ تیغ بے دریغ کئے جاتے اور بے گناہ لونڈی غلام بنائے
جاتے اور قوم فاتح قوم مفتوح کے معبودوں یعنی بتوں کو لوٹ لے جاتی تھی۔ تیرہ سئے برس کے عرصے
میں رومیوں نے ایک ایسا سلسلہ قوانین اختراع کیا تھا۔ جو وسیع بھی تھا اور مضامین عالیہ سے مملو بھی
تھا۔ مگر اُس اخلاق اور اُس انسانیت و مروت کو جو ایک قوم کو دوسری قوم سے کرنی چاہیے۔ رومی
خاک بھی نہیں سمجھتے تھے۔ وہ فقط اس غرض سے لڑائیاں لڑتے تھے کہ گردو نواح کی قوموں کو مغلوب
و مقہور کریں۔ اُن کے نزدیک عہد و پیمان کا نقض کر دینا کچھ بڑی بات نہ تھی بلکہ مصالح وقت پر مبنی کے عہد وپیان کا کر دینا بلکہ مصالح پر
تھی۔
دین مسیحی کے جاری ہونے سے بھی ان خیالات میں کچھ تغیر و تبدل نہ ہوا۔ عیسائیوں کے زمانے
میں بھی لڑائی میں وہی بے رحمیاں اور وہی قتل اور لوٹ مار ہوتی تھی جو رومیوں کے عہد میں ہوتی تھی اور
فاتحین مفتوحین کو بلا تکلف لونڈی غلام بنا ڈالتے تھے اور عہد و پیمان کر کے پھر توڑ ڈالنا بے ایمان
سرداران فوج کی رائے پر موقوف تھا۔
الغرض دین مسیحی نے قومی اخلاق کا کچھ تصفیہ نہ کیا۔ اس زمانہ کے محققین مسیحی نے اس قومی اخلاق
کے فقدان کو اپنے دین میں ایک نقص عظیم نہیں قرار دیا ہے حالانکہ یہ نقص اس وجہ سے پیدا ہوا تھا کہ

حقائق الفرقان
۲۸۴
سُوْرَةُ الْمُمْتَحِنَةِ
ان کا دین ناقص اور نا تمام چھوڑ دیا گیا تھا۔
مذہب پروٹسٹنٹ نے جب فروغ پایا تب بھی علمائے مسیحی کی مذہبی تعدی میں کچھ فرق نہ آیا۔
ہا تم صاحب اپنی تاریخ میں لکھتے ہیں کہ اس مہذب دین ( پروٹسٹنٹ ) کے مختلف شعبوں اور فرقوں
سے اعظم معاصی یہ معصیت سرزد ہوئی کہ بندگانِ خدا پر دین میں جبر وا کراہ کرتے ہیں ۔ اور یہ گناہ ایسا
ہے کہ ہر ایک ایماندار آدمی جتنی زیادہ کتب کی سیر کرتا ہے۔ اتنی ہی اس کو ان سے کدورت اور نفرت
ہوتی جاتی ہے۔“
66
الغرض عیسائیوں کے جدید فرقوں میں باہم یا کلیسائے روم سے اعتقادات مذہبی میں کیسا ہی
اختلاف عظیم ہو مگر اس باب خاص میں وہ سب متفق الرائے ہیں کہ جو قو میں دین مسیحی کے دائرہ سے
باہر ہیں اُن سے کوئی سلسلہ مواجب و حقوق مشترکہ کا قائم رکھنا یا کسی قسم کا فرض اُن کی نسبت بجالانا
حرام مطلق ہے برخلاف دین مسیحی کے یہ بات اسلام کی طینت میں داخل نہیں کہ اور اہل مذاہب سے
کنارہ کشی اختیار کرے۔ اس زمانہ جاہلیت میں جبکہ نصف دنیا پر اخلاقی اور تمدنی تاریکی چھائی ہوئی
تھی ۔ آنحضرت نے وہ اصول تمام بنی آدم کی مساوات کے تعلیم فرمائے جن کی قدر اور مذہبوں
میں بہت کم کی جاتی تھی ۔ چنانچہ وہ لائق مؤرخ ( ہا تم صاحب ) جس کا قول ہم نے پہلے نقل کیا ہے
لکھتا ہے کہ ” دین اسلام بندگانِ خدا پر عرض کیا گیا مگر کبھی ان سے جبر انہیں قبول کرایا گیا اور جس شخص
نے اس دین کو بطیب خاطر قبول کیا اس کو وہی حقوق بخشے گئے ۔ جو قوم فاتح کے تھے اور اس دین نے
مغلوب قوموں کو ان شرائط سے بری کر دیا جو ابتدائے خلقت عالم سے پیغمبر اسلام کے زمانہ تک ہر
ایک فاتح نے مفتوحین پر قائم کئے تھے ۔“ پر قائم لئے تھے ۔
ہم اس امر کا قطعی انکار کرتے ہیں کہ اسلام نے کبھی لوگوں کو زبردستی مسلمان کرنا چاہا ہو بلکہ اسلام
نے فقط اپنی ذات کی حفاظت کے لئے تلوار پکڑی اور اسی غرض سے شمشیر بکف رہا۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۸۳ تا ۸۵ )

حقائق الفرقان
۲۸۵
سُوْرَةُ الْمُمْتَحِنَةِ
۱۳ - يَأَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا جَاءَكَ الْمُؤْمِنتُ يُبَايِعْنَكَ عَلَى أَنْ لَا يُشْرِكْنَ
بِاللهِ شَيْئًا وَ لَا يَسْرِقُنَ وَلَا يَزْنِينَ وَلَا يَقْتُلْنَ أَوْلَادَهُنَّ وَلَا يَأْتِينَ
بِبُهْتَانِ يَفْتَرِينَهُ بَيْنَ أَيْدِيهِنَّ وَ اَرْجُلِهِنَّ وَ لَا يَعْصِينَكَ فِي مَعْرُوفٍ
فَبَايِعُهُنَّ وَاسْتَغْفِرْ لَهُنَّ اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ -
-
ترجمہ ۔ اے نبی ! جب تیرے پاس ایماندار عورتیں آئیں کہ تجھ سے بیعت کریں اس بات کی کہ
شرک نہ کریں گی اللہ کے ساتھ کسی کا اور نہ چوری کریں گی اور نہ زنا کریں گی اور نہ اپنی اولاد کو
مار ڈالیں گی اور نہ کوئی بہتان نکالیں گی کہ وہ جھوٹ بنالیں اپنے آپس میں خود ہی اور نہ تیری نافرمانی
کریں گی کسی اچھے کام میں تو تو ان سے بیعت لے لیا کر اور ان کے لئے مغفرت کی دعا مانگا کر اللہ
سے۔ بے شک اللہ غفور الرحیم ہے۔
تفسیر: ایک اور غلطی ہے وہ طاعت در معروف کے سمجھنے میں ہے کہ جن کاموں کو ہم معروف نہیں
سمجھتے اس میں طاعت نہ نہ کریں گے۔ یہ لفظ نبی کریم لفظ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کے لئے بھی آیا ہے۔ ولا
يَعْصِينَكَ فِي مَعْرُوفِ اب کیا ایسے لوگوں نے حضرت محمد رسول اللہ کے عیوب کی بھی کوئی فہرست بنا
لی ہے۔ اسی طرح حضرت صاحب نے بھی شرائط بیعت میں طاعت در معروف لکھا ہے۔ اس میں
ایک ستر ہے۔
( بدر جلد ۸ نمبر ۵۲ مورخه ۲۱ اکتوبر ۱۹۰۹ ء صفحه ۱۱)

آج 10 میں سے 10 باقی