سُوْرَۃُ الصَّفِّ

حقائق الفرقان (جلد ۵)

حقائق الفرقان
۲۸۶
سُورَةُ الصَّفِ
سُورَةُ الصَّفِ مَدَنِيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ صف کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمن و رحیم ہے۔
وَ إِذْ قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ يُبَنِي إِسْرَاءِيلَ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمُ
مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَى مِنَ التَّوْرَةِ وَ مُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِي
اسْمُهُ أَحْمَدُ فَلَمَّا جَاءَهُمُ بِالْبَيِّنَتِ قَالُوا هُذَا سِحْرٌ مُّبِينٌ -
ترجمہ ۔ اور یاد کر جب عیسیٰ مریم کے بیٹے نے کہا اے بنی اسرائیل میں اللہ کا بھیجا ہوا آیا ہوں
تمہاری طرف اس کو سچا بتا تا ہوں جو میرے سامنے ہے تو رات ۔ اور خوش خبری سناتا ہوں ایک رسول
کی جو میرے بعد آئے گا اور اس کا نام احمد " ہے۔ پھر جب وہ رسول ان کے پاس آ گیا کھلے کھلے
نشان لے کر تو بولے یہ تو صریح قطع تعلق کرانے والا ہے۔
تفسیر ۔ اور جب کہا علیسی مریم کے بیٹے نے ۔ اے بنی اسرائیل میں بھیجا آیا ہوں اللہ کا تمہاری
طرف سچا کرتا اس کو جو مجھ سے آگے ہے تو راہ اور خوش خبری سناتا ایک رسول کی جو آوے گا مجھ سے
پیچھے اس کا نام ہے احمد ۔
اس بشارت کو یوحنا نے اپنی انجیل میں لکھا ہے۔ دیکھو یوحنا ۱۴ باب ۱۵۔۱۷۔ میرے کلموں پر
عمل کرو میں اپنے باپ سے درخواست کروں گا اور وہ تمہیں دوسرا تسلی دینے والا بخشے گا کہ ہمیشہ
تمہارے ساتھ رہے۔
قرآن نے کہا ہے ۔ مسیح نے احمد کی بشارت دی اور یہ بشارت نبی عرب نے عیسائیوں کے
سامنے پڑھ کر سنائی اور کسی کو انکار کرنے کا موقع نہ ملا۔ زمانہ دراز کے بعد جب قرآنی محاورات سے

حقائق الفرقان
۲۸۷
سُورَةُ الصَّفِ
بے خبری پھیلی ۔ پادریوں نے کہہ دیا۔ یہ بشارت انجیل میں نہیں۔
وو
پیشتر زمانے میں اناجیل کے باب اور آیت نہ تھے۔ والا پرانے اہلِ اسلام نشان دیتے۔
فارقلیط اور پر کلیٹاس یا پر کلیٹوس پر بڑی بحثیں ہوئی ہیں۔ میں کہتا ہوں یوحنا ۱۴ باب ۱۵ میں ہے۔
دوسرا تسلی دینے والا اور عرب کی کتب لغت میں حمد کے مادے میں دیکھ جاؤ۔ الْعَوْدُ أَحْمَدُ ۔
دوسرے آنے والے کو احمد کہتے ہیں۔ اور یہ بات بطور مثل عرب میں مشہور و معروف تھی۔ یہ بشارت
قرآنیه یوحنا ۱۴ باب ۱۵ کے بالکل مطابق ہے کیونکہ یوحنا ۱۶ باب ۱۲ ” میری اور بھی بہت سی باتیں
ہیں کہ میں تمہیں کہوں۔ پر اب تم اس کی برداشت نہیں کر سکتے ۔ لاکن جب وہ روحِ حق آوے تو وہ
تمہیں ساری سچائی کی راہ بتاوے گی اس لئے کہ وہ اپنی نہ کہے گی ۔ لاکن جو کچھ وہ سنے گی سو کہے گی
اور تمہیں آئندہ کی خبریں دے گی اور وہ میری بزرگی کرے گی اس لئے کہ وہ میری چیزوں سے پاوے
گی اور تمہیں دکھلائے گی ۔ سب چیزیں جو باپ کی ہیں میری ہیں اس لئے میں نے کہا کہ وہ میری
چیزوں سے لے گی اور تمہیں دکھاوے گی ۔ یوحنا ۶ ا باب ۱۲۔
لاکن فارقلیط روح القدس وہ جسے میں باپ کی طرف سے بھیجوں گا۔ روح حق جو باپ سے نکلتی
ہے آوے تو وہ میرے لئے گواہی دے گی اور تم بھی گواہی دو گے کیونکہ تم شروع سے میرے ساتھ
ہو۔ میں نے تمہیں یہ باتیں کہیں کہ تم ٹھو کر نہ کھاؤ۔ یوحنا ۱۵ باب ۱۶،۲۶ باب ۱۔اس بشارت پر غور کرو
صاف صاف نبی عرب کے حق میں ہے۔
روح القدس اور روح الحق ہی قرآن لائے ۔ دیکھو
قُلْ نَزَّلَهُ رُوحُ الْقُدُسِ مِنْ رَبِّكَ بِالْحَقِّ لِيُثَبِّتَ الَّذِينَ آمَنُوا - (النحل : ١٠٣)
رَفِيعُ الدَّرَجَتِ ذُو الْعَرْشِ يُلْقِي الرُّوحَ مِنْ أَمْرِهِ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ لِيُنْذِرَ يَوْمَ
ا تو کہہ اس کو اتارا ہے پاک فرشتے نے تیرے رب کی طرف سے تحقیق تا ثابت کرے ایمان والوں کو۔

حقائق الفرقان
الثلاق - (المومن : ١٦ )
۲۸۸
سُورَةُ الصَّفِ
بلکہ قرآن نے بڑے زور ہاں نہایت بڑے زور سے کہا ہے۔ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) مظہر اتم
اور حق ہیں۔ غور کرو۔
ا - وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا - ( بنی اسرائیل : ۸۲)
- إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ - الفتح :11)
وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللهَ رَفى - (الانفال: ۱۸)
عیسائی خوش اعتقاد جیسے الوہیت مسیح اور کفارے پر یقین کر بیٹھے ہیں ایسے ہی یہ بھی خیال و و ہم
کرتے ہیں کہ یہ بشارت مسیح کے حق میں اور یا روح القدس کے حق میں ہے۔ جو حواریوں پر اتری۔
حالانکہ یہ خیال عیسائیوں کا نہایت غلط ہے۔
اول تو اس لئے مسیح فرماتے ہیں میرے وصایا کو محفوظ رکھو۔ پھر اس روح کی خبر دیتے ہیں۔
پس اگر وہ روح مراد ہوتی ہے جو حواریوں پر اتری تو اس کی نسبت ایسی تاکید ضروری نہ تھی ۔ کیونکہ جس
پر نازل ہوتی ہے۔ اسے اشتباہ ہی کیا ہوتا ہے۔ حواری تو نزول روح کے عادی تھے۔
دوم لکھا دوم یوحنا ٦ ا باب کے میں اس روح کی تعریف میں لکھا ہے۔ وہ روح پاک میرے نام سے ہر
بات تم کو سکھلا دیگی ۔ اور یاد دلا وے گی تم کو وہ باتیں جو میں نے کہی ہیں۔ اعمال حواریوں سے معلوم
نہیں ہوتا کہ مسیح کے فرمانے سے حواری کچھ بھول گئے تھے۔ اور اس روح القدس نے جو حواریوں پر
اتری۔ حواریوں کو کچھ یاد دلایا۔
ہاں نبی عرب نے بہت کچھ یاد دلایا۔ عیسائی مسیح کی خالص ہاں صرف انسانیت بھول گئے
ا صاحب اونچے درجوں کا مالک تخت کا اتارتا ہے بھید کی بات اپنے حکم سے جس پر چاہے اپنے بندوں میں کہ وہ
ڈراوے ملاقات کے دن سے۔ ۲ے تو کہہ آیا سچ اور نکل بھاگا جھوٹ بیشک جھوٹ سے نکل بھاگنے والا ۔
جو لوگ ہاتھ ملاتے ہیں تجھ سے سے وہ وہ ہاتھ ہاتھ ملاتے ملاتے ؟ ہیں اللہ سے ہے تو ونے نے؟ نہیں پھینکی کی مٹھی مٹھی خاکہ خاک جس وقت پھینکی تھی تھی
۳
لیکن اللہ نے پھینکی۔

حقائق الفرقان
۲۸۹
سُورَةُ الصَّفِ
تھے۔ عام بت پرستوں کی طرح الوہیت کو انسانیت سے ملا دیا تھا۔ مسیح کو معبود بنا رکھا تھا۔ اسی کو کفارہ
اپنے معاصی کا بنارہے تھے۔ نبی معرب نے سب کچھ یاد دلایا اور سیدھا راستہ بتایا۔
سوم - یوحنا ۱۵ باب ۱۶،۲۶ باب امیں ہے وہ روح میرے لئے گواہی دیگی ۔ اور تم بھی گواہی
دیتے ہو۔
حواری تو مسیح کو خوب جانتے تھے۔ انہیں گواہی کی حاجت نہ تھی اور اوروں کو اس روح نے جو
حواریوں پر اتری گواہی دی نہیں۔ اور روح القدس نے کوئی گواہی دی ہے تو وہی گواہی ہے جو
حواریوں نے دی۔ اس روح القدس نے حواریوں سے علیحدہ ہر گز کوئی گواہی نہیں دی ۔
چهارم مسیح نے فرمایا۔ میرا جانا بہتر ہے۔ میں جاؤں تو وہ آوے۔ یوحنا ۱۶ باب ۷۔ صاف
عیاں ہے مسیح کے وقت وہ روح نہ تھی ۔ حالانکہ روح القدس یوحنا بپتسمہ دینے والے کے وقت سے مسیح
کے ساتھ تھی۔
پنجم ۔ یوحنا ۱۶ باب کے میں ہے۔ وہ سزا دے گی اور بالکل ظاہر ہے۔ وہ روح جو حواریوں پر
اتری بلکہ خود مسیح اور مسیح والی روح سزا دینے کے لئے تھی ۔ دیکھو یوحنا ۱۲ باب ۴۷
۔
ششم ۔ یوحنا ۱۶ باب ۱۲ میں ہے۔ مجھے بہت کچھ کہنا ہے پر اب تم برداشت نہیں کر سکتے ۔ وہ
روح جس کی بشارت ہے سب کچھ بتائے گی ۔ یہ فقرہ بڑی سخت حجت عیسائیوں پر ہے۔ کیونکہ جو روح
القدس حواریوں پر اتری اس نے کوئی سخت اور نیا حکم نہیں سنایا۔ تثلیث اور عموم دعوت غیر قوموں کی
بلاہٹ تو بقول عیسائیوں کے خود مسیح فرما چکے تھے۔ اور پولوس کی کارستانیوں نے تو کچھ گھٹایا ہے بڑھایا
نہیں۔ ہاں اس روح القدس، اس روح الحق نے جسے فارقلیط کہیئے ۔ پر کلیٹاس۔ پاراکلیٹوس
کہیئے، محمد کہیئے ۔ احمد بو لیئے ۔ عبداللہ اور آمنہ کے گھر جنم لے۔ صدہا احکام حلت و حرمت اور عبادات
اور معاملات کے قوانین مسیحی تعلیم پر بڑھا دیئے ۔
فِدَاهُ أَبِي وَأُمِّي !
ہفتم ۔ یوحنا ۱۶ باب ۱۳ ۔ وہ اپنی نہ کہے گی اور یہی مضمون قرآن میں محمد بن عبداللہ کی نسبت

حقائق الفرقان
۲۹۰
سُورَةُ الصَّفِ
۳
ہے مَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى - إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى - (النجم: ۵،۴) إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى
الى (الانعام: (۵) قُلْ مَا يَكُونُ لِي أَنْ أُبَدِّلَهُ مِنْ تِلْقَائِ نَفْسِي إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى
الی - (یونس : ۱۶) ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۳۸ تا ۲۴۱)
۹ ۱۰ - يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَ لَوْ كَرِهَ
الْكَفِرُونَ - هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَ دِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى
الدِّينِ كُلِّهِ وَ لَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ -
ترجمہ ۔ یہ چاہتے ہیں کہ بجھا دیں اللہ کے نور کو اپنے منہ کی پھونکوں سے اور اللہ تو اپنے نور کو پورا
کرنے والا ہے اگر چہ بُرا مانا کریں کافر ۔ وہی اللہ ہے جس نے بھیجا اپنے رسول ( محمد مصطفی احمد مجتبیٰ
ل السلام کو ہدایت کا سچا دین دے کر تا کہ اس کو غالب کرے سب ہی دینوں پر گو مشرک برا مانا
ہی کریں۔
تفسیر۔ چاہتے ہیں کہ بجھا دیں اللہ کی روشنی اپنے منہ سے اور اللہ کو پوری کرنی ہے اپنی روشنی اور
پڑے برا مانیں منکر ۔ وہی ہے جس نے بھیجا اپنا رسول راہ کی سوجھ لے کر اور سچا دین کہ اس کو غالب
کرے او پر تمام دینوں کے اور پڑے براما نیں مشرک۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول - صفحہ ۶۵ حاشیہ )
لے نہیں بولتا ہے اپنے چاؤ سے یہ تو حکم ہے جو بھیجتا ہے ۔
میں اسی پر چلتا ہوں جو مجھ کو حکم آتا ہے۔
سے تو کہہ میرا کام نہیں کہ اس کو بدلوں اپنی طرف سے۔ میں تابع ہوں اسی کا جو حکم آوے میری طرف۔

آج 10 میں سے 10 باقی