سُوْرَۃُ الْمُنٰفِقُوْنَ

حقائق الفرقان (جلد ۵)

حقائق الفرقان
۳۶۱
سُوْرَةُ الْمُنْفِقُونَ
سُوْرَةُ الْمُنْفِقُونَ مَدَنِيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ منافقون کو پڑھنا شروع کرتے ہیں۔ اس اللہ کے نام سے جو رحمن و رحیم ہے۔
إِذَا جَاءَكَ الْمُنْفِقُونَ قَالُوا نَشْهَدُ إِنَّكَ لَرَسُولُ اللَّهِ وَاللَّهُ يَعْلَمُ إِنَّكَ
لَرَسُولُهُ وَاللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَكَذِبُونَ -
ترجمہ ۔ جب تیرے پاس منافق آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ بے شک بے شک
تو اللہ کا رسول ہے اور اللہ بھی جانتا ہے کہ یقینا تو اس کا رسول ہے اور اللہ یہ بھی گواہی دیتا ہے کہ منافق
تو بالکل جھوٹے ہیں ۔
تفسیر۔ بہت سے آدمی اس قسم کے ہوتے ہیں کہ قسمیں کھا کھا کر کہتے ہیں کہ ہم اللہ کے رسول پر
ایمان رکھتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ اے محمد صلعم تو ہمارا رسول ہے۔ لیکن ہم
قسم کھاتے ہیں کہ یہ لوگ جو اس قسم کے دعوے کرتے ہیں تو یہ صریح جھوٹے ہیں اور منافق ہیں۔
کیونکہ ان کا عمل درآمدان کے دلی ایمان کے خلاف ہے۔ اور جو باتیں یہ زبان سے کہتے ہیں ۔ اُن
کے دل ان باتوں کو نہیں مانتے۔
الحکم جلد ۱۱ نمبر ۴۶ مورخہ ۲۴ دسمبر ۱۹۰۷ ء صفحہ ۱۱)
9 - يَقُولُونَ لَئِنْ رَجَعْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ لَيُخْرِجَنَّ الْأَعَزُّ مِنْهَا الْأَذَلَّ وَلِلَّهِ
الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَلَكِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَا يَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر ہم مدینے واپس جائیں گے تو عزت دار ذلیل کو مدینے سے نکال دے گا
حالانکہ اللہ ہی کی عزت ہے اور اس کے رسول کی اور ایمانداروں کی لیکن منافق تو جانتے ہی نہیں ۔
تفسیر میں نے بارہ سنایا ہے کہ جب مامور من اللہ آتا ہے تو لوگوں کو اس کی مخالفت کا ایک جوش
ہوتا ہے اور یہ اس لئے ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ جب کسی کے اعزاز کے لئے تل جائے اس کو کوئی ذلیل نہیں

حقائق الفرقان
۳۶۲
سُورَةُ الْمُنْفِقُونَ
کر سکتا ۔ مدینہ طیبہ میں ایک رأس المنافقین کا ارادہ ہوا ۔ لَئِنْ رَجَعْنَا إِلَى الْمَدِينَة ۔۔۔ الآية اگر ہم
لوٹ کر مدینہ پہنچیں گے تو ایک ذلیل گروہ کو معزز گروہ نکال دیگا ۔ جناب الہی نے فرمایا وَلِلَّهِ الْعِزَّةُ
وَلِرَسُولِه ۔۔۔ الآية معزز تو اللہ ہے اور اُس کا رسول اور اس کی جماعت ۔ منافقوں کو یہ کبھی سمجھ نہیں
آتی ۔ آخر ایام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں ایک بھی منافق نہ رہا۔ بلکہ یہ فرمایا۔
مَلْعُونِينَ أَيْنَمَا تُقِفُوا أَخِذُوا وَ قُتِلُوا تَقْتِيلًا - (الاحزاب :: ٢٢)
اللہ تعالیٰ نے ارادہ کر لیا تھا کہ وہ تیری مجاورت میں بھی نہ رہیں گے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۵ مورخه ۱۰ رفروری ۱۹۰۱ء صفحه ۶)
عزت اللہ کے لئے اور اس کے رسول کے لئے اور مومنوں کے لئے ۔ منافقین ایسی باتوں سے
بے علم ہیں ۔ پس مومن اور پھر ذلیل یہ غیرممکن ہے۔ مومن تو اسی دنیا میں بہشت پا لیتا ہے۔ صحابہ
کرام نے جب جاہلیت کے عقائد فاسدہ سے توبہ کی اور اسلام کے پاک عقائد پاک اعمال اختیار
کئے تو سب سے پہلی جنت ان کے لئے یہی تھی۔ پھر جب مکہ سے مدینہ ہجرت کی ، تو یہ بھی ان کے لئے
جنت ہی تھی ۔ پھر جب ملک پر ملک فتح کئے تو ایک دنیا کے فاتح کہلائے تو یہ بھی ان کے لئے جنت تھی ۔
پھر جب دنیا سے کوچ کرنے پر پہلی منزل قبر ( قبروہ ہے جہاں انسان اپنے اعمال کے بدلہ میں بعد
الموت رہتا ہے ) بھی رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ ہوگئی ۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیبیاں جنگ میں اپنے ساتھ رکھتے ۔ دراصل آپ ان جاہلوں
کو یہ سمجھاتے تھے کہ دیکھو اللہ تعالیٰ مجھے ذلیل نہیں کرتا ۔ ورنہ جنگ کیسے خطرہ کا موقع ہے اور دستور
کے لحاظ سے بیبیوں کا قید میں پڑ جانا یا اور اور طرح ذلیل ہونا ممکن ہے۔ مگر اللہ تعالیٰ میرا حامی و ناصر
ہے۔ وہ مومن کے اعداء کو کوئی ایسا موقع نہیں دیتا۔
( تشحیذ الاذہان جلدے نمبر ۴۔ ماہ اپریل ۱۹۱۲ء صفحہ ۱۷۵)
ا قتل کئے گئے ) لعنتی جہاں پائے جائیں پکڑے جائیں اور خوب قتل کئے جائیں ۔

آج 10 میں سے 10 باقی