سُوْرَۃُ التَّغَابُنِ
حقائق الفرقان (جلد ۵)
حقائق الفرقان
۳۶۳
سُورَةُ التَّغَابُنِ
سُوْرَةُ التَّغَابُنِ مَدَنِيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ تغابن کو اس اللہ کے نام سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جو رحمن و رحیم ہے ۔
٢، ٣ - يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ لَهُ الْمُلْكُ وَ لَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ
عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ - هُوَ الَّذِي خَلَقَكُمْ فَمِنْكُمْ كَافِرُ وَ مِنْكُمْ مُّؤْمِنٌ وَاللَّهُ
دو
بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ ۔
ترجمہ ۔ اللہ ہی کی تسبیح کرتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے۔ اسی کی سلطنت ہے اور اسی کی
تعریف اور وہی ہر چیز کا بڑا اندازہ کرنے والا ہے۔ یہ وہ اللہ ہے جس نے تم کو پیدا کیا پھر کوئی تو تم
میں سے کافر ہوا اور کوئی مومن ۔ اور اللہ جو تم کر رہے ہو بخوبی دیکھ رہا ہے۔
تفسیر۔ لوگ یا تو اس واسطے کسی کی فرماں برداری کرتے ہیں کہ وہ پاک اور مقدس ہے۔ یا اس
لئے کہ وہ بادشاہ ہے اگر نافرمانی کریں گے تو سزا دیگا یا اس واسطے کہ وہ ہمارا حسن ہے۔ ہم پر انعام کرتا
ہے۔ اس لئے اس کی اطاعت ضروری ہے۔
اللہ تعالیٰ اپنی اطاعت کی طرف اپنی انہیں تین صفتوں کا ذکر فرما کر بلاتا ہے۔ لَهُ الْمُلْكُ وَ
لَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ - هُوَ الَّذِي خَلَقَكُمْ فَمِنْكُمْ كَافِرُ وَ مِنْكُمْ مُّؤْمِنٌ وَاللَّهُ
بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ ۔ ملک بھی اس کا اور سب خوبیوں کا سر چشمہ بھی وہی اور ہر چیز پر قادر بھی وہی ، وہی
پیدا کرنے والا ، وہی نگرانِ حال ۔ پس عبادت کے لائق بھی وہی ۔ اگر تم کسی کی اس لئے اطاعت
کرتے ہو کہ وہ حسن رکھتا ہے۔ تو یاد رکھو تمام کائنات کے حسن کا سر چشمہ تو وہی ذات بابرکات ہے۔
کوئی خوبی اگر کسی میں ہے۔ تو اس کا پیدا کر نیوالا وہی اللہ ہے۔ اسی طرح اگر تم کسی کی اس لئے
حقائق الفرقان
۳۶۴
سُورَةُ التَّغَابُنِ
اطاعت کرتے ہو کہ وہ محسن ہے۔ تو سب محسنوں سے بڑا محسن تو اللہ ہے۔ جس نے تمہارے محسن
کو بھی سب سامان اپنی جناب سے دیا۔ اور پھر اس سامان سے تمتع حاصل کرنے کا موقع اور
قومی بھی اسی کے دیئے ہوئے ہیں ۔ اگر کسی کی اطاعت اس لئے کرتے ہو کہ وہ بادشاہ حکمران
ہے۔ تو تم خیال کرو ۔ اللہ وہ احکم الحاکمین ہے۔ جس کا احاطہ سلطنت اس قدر وسیع ہے ۔ کہ تم اس
سے نکل کر کہیں باہر نہیں جا سکتے ۔ چنانچہ فرماتا ہے ۔ یمَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ إِنِ اسْتَطَعْتُمُ
أَنْ تَنْفُذُوا مِنْ أَقْطَارِ السَّمُوتِ وَالْأَرْضِ فَانْفُذُوا لَا تَنْقُذُونَ إِلَّا بِسُلْطن - (الر - (الرحمن: ۳۴)
یہ دنیا کے حاکم تو یہ شان نہیں رکھتے ۔ جب ان کی اطاعت کرتے ہو تو پھر اس احکم الحا پھر اس احکم الحاکمین کی اطاعت تو
ضروری ہے۔
( تشخیذ الاذہان جلدے نمبر ۵۔ ماہ مئی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۲۲۹٬۲۲۸)
اے اے جماعت جن وانس کی ! اگر تم میں طاقت ہے کہ آسمان اور زمین کے کناروں سے نکل جا سکو تو نکل بھاگو۔
نکل ہی نہ سکو گے مگر پروانگی کے ساتھ۔