سُوْرَۃُ الطَّلَاقِ
حقائق الفرقان (جلد ۵)
حقائق الفرقان
۳۶۵
سُورَةُ الطَّلَاقِ
سُورَةُ الطَّلَاقِ مَدَنِيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ طلاق کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ رحمن و رحیم کے نام سے ۔
- يَأَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِقُوهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ وَاحْصُوا الْعِدَّةَ
وَاتَّقُوا اللهَ رَبَّكُمُ لَا تُخْرِجُوهُنَّ مِنْ بُيُوتِهِنَّ وَلَا يَخْرُجْنَ إِلَّا أَنْ يَأْتِينَ
بِفَاحِشَةٍ مُبَيِّنَةٍ وَ تِلْكَ حُدُودُ اللهِ وَ مَنْ يَتَعَدَّ حُدُودَ اللَّهِ فَقَدْ ظَلَمَ
نَفْسَهُ لَا تَدْرِي لَعَلَّ اللَّهَ يُحْدِثُ بَعْدَ ذَلِكَ أَمْرًا -
ترجمہ ۔ اے نبی ! جب تم طلاق دینی چاہو عورتوں کو تو ان کو طلاق دو تو ایسے وقت میں طلاق دو کہ
عدت کا شمار آسان ہو اور عدت کے دن گنتے رہو اور اللہ ہی کو سپر بناؤ جو تمہارا رب ہے ان کو ان کے
گھروں سے نہ نکالو اور وہ خود بھی نہ نکلیں مگر یہ کہ کر بیٹھیں کوئی صریح بے حیائی کا کام ( تو نکال دینا
مضائقہ نہیں یا وہ خود نکل جائیں ) اور یہ اللہ کی حدیں ہیں پس جو شخص آگے بڑھے اللہ کی حدوں سے تو
اس نے اپنے اوپر آپ ظلم کیا ۔ اے مخاطب ! تو نہیں جانتا شاید اللہ ان میں پیدا کر دے طلاق کے بعد
کوئی بات ( میل ملاپ کی ) ۔
تفسیر۔ اے نبی ۔ جب تم طلاق دو عورتوں کو تو ان کو طلاق دو ان کی عدت پر اور گنتے
اور ڈرواللہ سے۔
رہو عدت
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول - صفحہ ۴۷ حاشیہ )
لِعِدَّتِهِنَّ ۔ ایک وقت میں ایک طلاق دے۔ حیض میں نہ دے۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۸۴)
لَا تُخْرِجُوهُنَّ مِنْ بُيُوتِهِنَّ وَلَا يَخْرُجْنَ إِلَّا أَنْ يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ مُّبَيِّنَةٍ -
حقائق الفرقان
۳۶۶
سُورَةُ الطَّلَاقِ
اور مت نکالو ان کے گھروں سے اُن کو ۔ اور وہ بھی نہ نکلیں مگر جو کریں صریح بے حیائی ۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول - صفحہ ۴۹ حاشیہ )
، فَإِذَا بَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَأَمْسِكُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ أَوْ فَارِقُوهُنَّ
بِمَعْرُوفِ وَ أَشْهِدُوا ذَوَى عَدْلٍ مِنْكُمْ وَ أَقِيمُوا الشَّهَادَةَ لِلَّهِ ذَلِكُمُ
يُوعَظُ بِهِ مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ
مَخْرَجًا وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لا يَحْتَسِبُ وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ
حَسْبُهُ إِنَّ اللَّهَ بَالِغُ أَمْرِهِ قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا -
ترجمہ ۔ پس جب وہ اپنی عدت کی مدت پوری کر چکیں تو ان کو نیک نیتی سے رکھ لو یا نیک سلوکی
کے ساتھ جدا کر دو اور گواہ کر لو دو انصاف والے گواہ اور اللہ کے واسطے گواہی پر قائم رہو۔ اس
بات کی اُس کو نصیحت کی جاتی ہے جو ایمان رکھتا ہے اللہ پر اور روز آخرت پر اور جو شخص ڈرتا ہے
اللہ سے تو اللہ پیدا کر دے گا اس کے لئے کوئی راہ نجات ۔ اور اس کو وہاں سے رزق پہنچائے گا
جہاں سے اس کو گمان بھی نہ ہو ۔ جو اللہ پر بھروسہ رکھے تو اللہ اس کے لئے کافی ہے ۔ بے شک
اللہ اپنا کام پورا فرما لیتا ہے۔ تحقیق کہ اللہ نے ٹھہرا رکھا ہے ہر ایک چیز کا اندازہ ۔
تفسیر۔ پھر جب پہنچیں اپنے وعدے کو تو رکھ لو ان کو دستور سے یا چھوڑ دو ان کو دستور سے۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۴۸ حاشیہ )
بَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ ۔ جب عدت گزرنے کو ہو۔
تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۴)
تقوای عظیم الشان نعمت اور فضل ہے جسے ملے ۔ انسان اپنی ضروریات زندگی میں کیسا
مضطرب اور بے قرار ہوتا ہے۔ خصوصًا رزق کے معاملہ میں ۔ لیکن متقی ایسی جگہ سے رزق پاتا
ہے کہ کسی کو تو کیا معلوم ہوتا ہے۔ خود اس کے بھی وہم گمان میں نہیں ہوتا۔ يَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا
يحتسب ۔ پھر انسان بسا اوقات بہت قسم کی تنگیوں میں مبتلا ہوتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ متقی کو ہر تنگی سے
نجات دیتا ہے۔ جیسے فرمایا وَ مَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا - انسان کی سعادت اور نجات کا انحصار
حقائق الفرقان
۳۶۷
سُورَةُ الطَّلَاقِ
علوم الہیہ پر ہے۔ کیونکہ جب تک کتاب اللہ کا علم ہی نہ ہو۔ وہ نیکی اور بدی اور احکام رب العالمین
سے آگاہی اور اطلاع کیونکر پاسکتا ہے۔ انسان اپنے دشمنوں سے کس قدر حیران ہوتا ہے۔ اور ان
سے گھبراتا ہے۔ لیکن متقی کو کیا خوف؟ اس کے دشمن ہلاک ہو جاتے ہیں۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۱۴ - ۱۵)
انسان کو بہت ضرورت ہے اس بات کی کہ کھائے ، پئے، پہنے۔ اللہ تعالیٰ متقی کے لئے فرماتا
ہے۔ وَ مَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ انسان جب متقی بن
جائے تو اللہ تعالی اسے ایسی جگہ سے رزق دیتا ہے کہ اس کے گمان میں بھی نہیں ہوتا۔ پس اگر کوئی رزق کا
طالب ہے تو اس پر واضح ہو کہ رزق کے حصول کا ذریعہ بھی تقوی ہے۔
۲۔ انسان جب مصیبت میں حوادث زمانہ سے پھنس جاتا ہے اور اس کی بے علمی اسے آگاہ
نہیں ہونے دیتی کہ کسی سبب سے تمسک کر کے نجات حاصل کرے تو وہ خبیر جو ذرہ ذرہ کا آگاہ ہے۔
فرماتا ہے۔ متقی کو ہم تنگی سے بچائیں گے۔ ( بدر جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۳ جنوری ۱۹۰۸ صفحه ۸ )
ہر شخص کو ضرورت ہے کہ اُسے رزق ملے اور وہ کھائے پیئے ۔ دوا و علاج اور تیمار دار۔ غرض بہت
سی ضروریات کا محتاج ہے۔ مگر اللہ تعالیٰ متقی کو بشارت دیتا ہے ۔ يَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ متقی کو
ایسے طریق پر رزق ملتا ہے جو اسے وہم و گمان بھی نہیں ہوتا۔ پھر انسان مشکلات میں پھنستا ہے اور اہے و
ان سے نجات اور رہائی چاہتا ہے۔ متقی کو ایسی مشکلات سے وہ آپ نجات دیتا ہے۔ يَجْعَلُ لَهُ
مَخْرَجًا ۔ ہر قسم کی تنگی سے وہ آپ نجات دیتا ہے۔ یہ متقی کی شان ہے۔
الحکم جلد ۱۵ نمبر ۲۰٬۱۹ مورخه ۲۱، ۲۸ مئی ۱۹۱۱ء صفحه ۲۶) ۱،
۵- وَالَّى يَسْنَ مِنَ الْمَحِيضِ مِنْ نِسَائِكُمْ إِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلَثَةٌ
أَشْهُرٍ وَ إِلى لَمْ يَحِضْنَ وَ أَوْلَاتُ الْأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ
حَمْلَهُنَّ وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَل لَّهُ مِنْ أَمْرِهِ يُسْرًا -
ترجمہ ۔ اور جو تمہاری عورتیں حیض کے آنے سے ناامید ہوگئیں تو اگر تم کو شبہ ہو تو ان کی عدت تین
مہینے ہے ایسا ہی ان کی جن کو ابھی حیض نہیں آیا اور حمل والیوں کی یہ عدت ہے کہ وہ اپنا حمل جن
حقائق الفرقان
۳۶۸
سُورَةُ الطَّلَاقِ
چکیں اور جو اللہ کو سپر بناوے تو اللہ اس کے لئے پیدا کر دے گا اس کے کام میں آسانی ۔
تفسیر: یسر کو بھی انسان بہت پسند کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مِنْ
آمده پسرا گویا سکھ بھی متقی ہی کا حصہ ہے۔ تاریخ کے صفحوں کو اُلٹ جاؤ اور دیکھو کہ متقیوں کے مقابلہ
میں بڑے بڑے بادشاہ۔ بار یک دربار یک تدبیریں کرنے والے، مال خرچ کرنے والے، جتھوں
والے آئے مگر وہ بھی ان متقیوں کے سامنے ذلیل و خوار ہوئے۔
( بدر جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۳ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه (۸)
ہر قسم کے دکھوں کو سکھوں سے تقوی ہی بدل دیتا ہے۔ يَجْعَلُ لَهُ مِنْ أَمْرِهِ يُسْرًا پھر جب متقی
انسان ان ثمرات کو پاتا ہے تو میرے دوستو ! سب کو تقوی اختیار کرنا چاہیے۔ رزق کے لئے تنگی سے
نجات کے لئے تقومی کرو۔ سکھ کی ضرورت ہے۔ تقوی کرو۔ محبت چاہتے ہو تقویٰ کرو۔ سچا علم چاہتے
ہو تقویٰ کرو۔ میں پھر کہتا ہوں تقویٰ کرو۔ تقویٰ سے خدا کی محبت ملتی ہے۔ وہ اللہ کا محبوب بنا دیتا
ہے۔ دکھوں سے نکال کر سکھوں کا وارث بنا دیتا ہے۔ علوم صحیحہ اُسی کے ذریعہ ملتے ہیں۔
الحکم جلد ۱۵ نمبر ۲۰٬۱۹ مورخه ۲۸٬۲۱ مئی ۱۹۱۱ء صفحه ۲۶)
اسْكِنُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ سَكَنْتُم مِّنْ وُجُدِكُمْ وَ لَا تُضَارُوهُنَّ
لِتُضَيِّقُوا عَلَيْهِنَّ وَ إِنْ كُنَّ أَوْلَاتِ حَمْلٍ فَأَنْفِقُوا عَلَيْهِنَّ حَتَّى يَضَعْنَ
حَمْلَهُنَّ فَإِنْ أَرْضَعْنَ لَكُمْ فَأْتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ وَأَتَمِرُوا بَيْنَكُمْ بِمَعْرُوفٍ
وَإِنْ تَعَاسَرْتُمْ فَسَتُرْضِعُ لَهُ أُخْرَى -
ترجمہ ۔ طلاق دی ہوئی عورتوں کو رہنے کے لئے گھر دو جہاں تم خود رہو اپنے مقدور کے موافق اور
ان کو ایذا نہ دوتا کہ تم تنگی کرنے لگو ان پر ۔ اور اگر وہ پیٹ سے ہوں تو ان کو روٹی کپڑا دو۔ یہاں تک
کہ وہ اپنا بچہ جنہیں پھر اگر دودھ پلائیں تمہاری خاطر تو ان کو تنخواہ دو اور آپس میں موافقت رکھو
خوبی کے ساتھ اور اگر آپس میں ضد کرو تو دودھ پلادے گی کوئی اور عورت ۔
تفسیر - اسکنُوهُنَّ - گھر دو ان کو رہنے کو جہاں سے آپ رہو۔ اپنے مقدور سے اور ایذا نہ
چا ہوان کی یا تنگ پکڑوان کو ۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۴۷ حاشیہ )
حقائق الفرقان
۳۶۹
سُورَةُ الطَّلَاقِ
- وَكَأَيِّنْ مِنْ قَرْيَةٍ عَتَتْ عَنْ أَمْرِ رَبِّهَا وَرُسُلِهِ فَحَاسَبْتُهَا حِسَابًا
شَدِيدًا وَ عَنَّ بُنَهَا عَذَابًا تُكَرًا -
ترجمہ ۔ بہت سی بستیاں بڑھ چلیں یعنی اپنے رب اور اس کے رسولوں کے حکم سے تو ہم نے ان
سے سخت حساب لیا اور ان کو بُرے عذاب کا دکھ دیا۔
تفسیر۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ پہلی بستیوں کو دیکھو جنہوں نے خدا تعالیٰ کے احکام کی نافرمانی کی
تھی۔ ان پر کیسا عذاب آیا تھا۔ تمام کتب الہیہ کو پڑھنے اور پہلی قوموں کے حالات کے مطالعہ سے
ان اس نتیجہ پر پہنچ جاتا ہے کہ کفر وشرک اور انبیاء علیہم السلام کو نہ ماناضرور ایک ایسی چیز ۔
نتیجہ نہایت ہی خطرناک ہوتا ہے لیکن شوخی اور بے باکی اور شرارت بہت ہی بری شے ہے اور اس کا
انجام کبھی اچھا نہیں ہوتا۔ اللہ تعالیٰ کو شوخ آدمی کبھی پسند نہیں۔ اور ہر ایک شہر میں کوئی نہ کوئی ایسا نظارہ
ضرور ہوتا ہے۔ اور نہیں تو کسی بڑے امیر کبیر کے مکانات کے کھنڈرات ہی ہوتے ہیں ۔ لاہور میں
شاہی قلعہ دیکھنے والوں کو وعظ کر رہا ہے ہر ایک بستی اور گاؤں کے نزدیک کوئی نہ کوئی کھیڑا ضرور ہوتا
ہے۔ دہلی کے حالات پر غور کرو۔ تغلق آباد کیسا آباد کیا گیا تھا۔ اس کی چھتوں پر لکڑی نہ ڈالی گئی تھی مگر
اب کیسا بے نشان پڑا ہے۔ یہاں بھی قریب ہی ایک تغل والا گاؤں موجود ہے جہاں کہ تغل لوگ
رہتے تھے۔ لکھنو کے خرابوں اور ویرانوں پر غور کرو اور ان سے عبرت حاصل کرو۔
ایک صوفی کا قول ہے کہ انسان کی کیا ہستی ہے۔ بقطرہ آبے موجود و به خروج بادے معدوم ہے
پھر حیرت و تعجب کی بات ہے کہ انسان کس ہستی پر غرور کرتا ہے۔ موت کے سامنے کوئی طاقت نہیں
چلتی ۔ دیکھو سکندر جب تمام فتوحات کر کے بابل میں پہنچا تو موت آگئی اور کچھ پیش نہ گئی۔ بغداد میں
اس قدر مخلوق تھی کہ شہر کی حفاظت کے واسطے پانچ لاکھ فوج یا کتنی تھی ۔ مگر جب خدا کا عذاب آیا تو اٹھارہ
لاکھ اس معرکہ میں قتل کیا گیا۔ جن لوگوں سے ملک پر دعوے دار ہونے کا اندیشہ ہو سکتا تھا۔ کہتے ہیں
ان کے ایک ہزار آدمیوں کی قطار کھڑی کر کے سب دیوار میں چن دیئے گئے ۔ غرض خداوند تعالیٰ کا
لے قطرہ آب اس کی زندگی ہے اور ہوا کے جھونکے سے فنا ہو جاتا ہے۔
حقائق الفرقان
٣٧٠
سُورَةُ الطَّلَاقِ
جب عذاب آتا ہے تو اسے کوئی ٹال نہیں سکتا اسی عذاب کا اس آیت میں ذکر ہے۔
پہلے رسولوں کے مخالفین کا یہ حال ہوا تو تم کیونکر بچ سکتے ہو؟ یہی حال تمہارا بھی ہونے
والا ہے !
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۳٬۲ مورخه ۹ نومبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲۶۵)
۱۱، ۱۲ - أَعَدَّ اللهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا فَاتَّقُوا اللَّهَ يَأْولِي الْأَلْبَابِ الَّذِينَ
امَنُوا قَدْ اَنْزَلَ اللهُ إِلَيْكُمْ ذِكْرًا رَّسُولًا يَتْلُوا عَلَيْكُمْ آيَتِ اللَّهِ مُبَيِّنَتِ
لِيُخْرِجَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ وَمَنْ يُؤْمِنْ
بِاللهِ وَيَعْمَلْ صَالِحًا يُدْخِلْهُ جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ خَلِدِينَ فِيهَا
اَبَدًا قَدْ أَحْسَنَ اللهُ لَهُ رِزْقًا -
ترجمہ ۔ اللہ نے ان کے واسطے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے۔ تو اے عقل مند و! اسی اللہ کو سپر بناؤ جس
کو تم نے مانا ہے اور بے شک اللہ نے تم کو نصیحت کرنے والا رسول نازل فرما دیا ہے۔ جو پڑھتا ہے تم
پر اللہ کی کھلی کھلی آیتیں تا کہ ان لوگوں کو نکالے جو ایمان لائے اور بھلے کام کئے اندھیروں سے اجالے
کی طرف۔ اور جو شخص ایمان لایا اللہ پر اور بھلے کام کئے تو اسے اللہ داخل فرمائے گا ایسے باغوں میں
جن میں نہریں بہہ رہی ہیں ( نیک لوگ ) وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہنے والے ہیں۔ اللہ نے اس کے
لئے اچھی روزی بنائی۔
-
تفسیر - اتقو الله - تقوی اختیار کرو
أولي الألباب - عقل مند
-
الَّذِينَ آمَنُوا - عقل مند وہی ہیں جو ایمان لائے ۔
-
ذكرا ۔ خدا تعالیٰ نے ایک ایسی کتاب اتاری ہے جس پر عمل کرنے سے تمہارا ذکر پھیلے۔ وہ
تمہاری عظمت اور جبروت کا باعث ہونے و اعث ہونے والی ہے۔
رسُولاً - اگر تم دیکھنا چاہو کہ اس تعلق کا کیا فائدہ ہے تو رسول کا نمونہ دیکھو۔ جو اللہ تعالیٰ کی
آیات تم پر پڑھتا ہے۔ خدا تعالیٰ نے اُسے کیا عزت عطا کی ہے۔
حقائق الفرقان
۳۷۱
سُورَةُ الطَّلَاقِ
مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ ۔ اس رسول کی اطاعت اور اس کلام پر عمل کا نتیجہ یہ ہے کہ تم تاریکی
سے نکل کر نور میں داخل ہو جاؤ گے۔ ظلمت پانچ قسم ہے۔ قسم
ا۔ ظلمتِ فطرت ۔ انسان ماں کے پیٹ سے پیدا ہوتے ہی جاہل ہوتا ہے۔
۲۔ ظلمت عادت بد عادات انسان کو بہت نقصان پہنچاتی ہیں اور انبیاء علیہم السلام اسی واسطے
آتے ہیں کہ عادات بد کو دنیا سے مٹا دیں ۔ بد مشاد
ظلمت رسم - رسم و رواج سے بھی بڑے نقصان مترتب ہوتے ہیں ۔ بعض رسمیں اس
وقت شروع ہوئیں جبکہ مسلمان امیر اور بادشاہ ہوئے تھے۔ لیکن اب حالت فقر میں بھی ان پر چلنا
چاہتے ہیں ۔
۴- ظلمت جہل ۔ جاہل و نادان ۔ بہ سبب جہالت کے اپنے آپ کو عجیب عجیب تکالیف میں مبتلا
کر لیتے ہیں۔
۵- ظلمت عدم استقلال ۔ بعض آدمی بڑے بڑے وعدے اور ارادے کرتے ہیں اور کام
شروع کرتے ہیں مگر آخر نباہ نہیں سکتے ۔
جنت۔ فرمایا۔ وہ جنت جس کے نیچے ندیاں بہتی ہیں۔ ایمان اور عمل صالح سے مل سکتی ہے۔
اس سورہ شریف میں طلاق کے نہایت ضروری مسئلہ کو حل کیا ہے ۔ یہود طلاق کے معاملہ میں
بہت سختی کرتے تھے ۔ ذرا ذراسی بات پر طلاق دیتے تھے۔ اور عیسائیوں کے درمیان سوائے زنا
کے طلاق نہ ہو سکتی تھی ۔ افراط اور تفریط کو دور کیا گیا۔ اور ایک درمیانی راہ سکھلائی گئی ۔ اور عورتوں
کے حقوق قائم کئے گئے ۔ جن سے پہلی قو میں نا آشنا ہیں بلکہ اس وقت یورپ کا قانون لندن تک
خاموش ہے۔
اس سورہ شریف میں بار بار تقوای پر زور دیا گیا ہے۔ لوگ عورتوں کے معاملہ میں تقوی سے دُور
جا پڑے ہیں ۔ بعض لوگ اپنی عورتوں کو نہ آباد کرتے ہیں اور نہ طلاق دیتے ہیں۔ بعض مارتے ہیں،
تنگ کرتے ہیں۔ بداخلاقی سے پیش آتے ہیں۔ یہ بہت بڑی ظلم کی باتیں ہیں۔
صمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲ ۱۱ نمبر ۳٬۲ مورخه ۱۹ ور نومبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۶۶٬۲۶۵)
حقائق الفرقان
۳۷۲
سُورَةُ الطَّلَاقِ
۱۳ - اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمُوتٍ وَ مِنَ الْأَرْضِ مِثْلَهُنَّ يَتَنَزَّلُ الْأَمْرُ
بَيْنَهُنَّ لِتَعْلَمُوا أَنَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ وَ أَنَّ اللَّهَ قَدْ أَحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ
عِلْمًا -
ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جس نے سات آسمانوں کو پیدا کیا اور زمین کو بھی انہیں کی طرح ( یعنی خشکی کے
سات بڑے قطعات) ان کے درمیان حکم اتارتا ہے تا کہ تم جانو کہ اللہ ہر شے کا اندازہ کرنے والا
ہے اور بے شک اللہ نے ہر شے کا اپنے علم میں احاطہ کر رکھا ہے۔
تفسیر احاط ۔ کوئی چیز اللہ تعالیٰ کے علم و قدرت کے دائرہ سے خارج نہیں ۔ ایک صوفی
کہتا ہے
رمزیست زسر قدرتش کن فیگون با دانش او یکیت بیرون و درون
در غیب و شهادت ذره نتوان یافت از دائره قدرت و علمش بیرون
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۳٬۲ مورخه ۹ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۶۶) جلدا
ایک آریہ کے اعتراض کہ سات آسمان باطل ہیں کے جواب میں تحریر فرمایا :۔
اس کا جواب نمبر وار دیتے ہیں ۔ اوّل سات آسمانوں اور سات زمینوں کی ہر کسی عالم بلکہ
66
عالم - نے وارتر مردآدمی انا اہل عالم ۔ ماہر تواریخ و ہیئت و جغرافیہ نے نمبر وار تردید کی ہے مرد آدمی ! ان کا نام ہی لکھ دیا ہوتا۔
سنئے
ئے ۔ آپ کو ہم بناویں۔ آپ نے تو منکر اہل علم کا نام نہیں لیا۔ ہم ماننے والوں کے نام سناتے
ہیں۔ یوگ، پاتنجل، کرت سوتر نمبر ۲۵ ، دیاس منی کی بھاس اور ادھیا سوم سورج دھارنا کی نرنی میں
لکھا ہے۔ بُھو کی اوپر ٹھورُ سُورَ فَهَر جَن تپ انتر کھ ست ۔ یہ سات آسمانی طبقات ہیں۔ جو زمین کے
اوپر ہیں۔ اور مہیاتل، رسائل، اتل، ستل، وتل، تلاتل، پاتال ۔ یہ سات طبقات زمین کے نیچے ہیں ۔
اب بتائیے یہ آریہ ورتی اہل علم و ہیئت دان اور جا گرفی کے ماہر تھے۔ یا نہ تھے مگر یہ تو بتاؤ
ا کن فیکون اس کے رازوں میں سے ایک راز ہے۔ ہر ظاہر و باطن چیز اس کے علم میں ہے۔ ظاہر و باطن میں
ایک ذرہ بھی اس کی قدرت و علم سے باہر نہیں ہے۔
حقائق الفرقان
۳۷۳
سُورَةُ الطَّلَاقِ
جنبو دیپ کے گردکون سمندر اور شاک دیپ کے گردا کہیو رس (شہد) سمندر۔ کشن دیب کے گردسورا
(شراب) سمندر ۔ کرونج دیپ کے گرد سر پی (گھی) سمندر شال مل دیپ کے گرد دو ہی سمندر ۔ گیو
مید دیپ کے گرد۔ کبیر سمندر پشکر دیب کے گرد۔ جل سمندر ۔ ان دیپوں کا بیان اور تشریح کسی
جاگر فی دان سے پوچھیں ۔
پھر میں کہتا ہوں کہ زمین اور آسمان کا سات سات حصص پر منقسم ہونا سچی تقسیم ہے جو سراسر حق
ہے اس کے ماننے میں بطلان ہی کیا ہے کہ قرآن کریم نے اس کا ابطال نہیں کیا۔ قرآن کریم اور
احادیث صحیحہ میں سبع ارضین کا تذکرہ موجود ہے۔ مگر یاد رہے۔ موجودات مرکبہ کی تقسیم کئی طرح
ہو سکتی ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ نے یہ تقسیم فرمادی تو بطلان کیا ہوا ؟
اب ہم ایک ایسی بات کہتے ہیں ۔ جس کے سننے سے کسی منصف آریہ کو قرآن کریم کے سَبْعَ
سموت کہنے میں انکار کی جگہ نہیں ۔ زمین سے لے کر جہاں تک فوق میں اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہے۔ اس
مخلوق کو اللہ نے ایک تقسیم میں سات ا سات حصوں پر تقسیم کیا ہے۔ ہر ایک آسمان جس کا بیان اللہ تعالیٰ ۔
قرآن میں کیا ہے۔ ان کا بیان آیات ذیل میں موجود ہے۔
نے
اول۔ وہ مقام جس میں ہمارے لئے کھانے کا سامان رکھا ہے۔ جیسے فرمایا ہے۔ وَ فِي السَّمَاءِ
رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ (الذريت : ۲۳)
دوم ۔ وہ مقام جس کے اندر جانوراڑتے ہیں۔ جیسے فرمایا۔
أَوَ لَمْ يَرَوْا إِلَى الطَّيْرِ فَوْقَهُمُ صفت (الملك: ٢٠)
سوم ۔ وہ مقام جس میں اولے بنتے ہیں اور کھیتوں اور باغوں کو ویران کرتے ہیں ۔ جیسے
فرما يا فَانْزَلْنَا عَلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا رِجْرًا مِنَ السَّمَاءِ بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ (البقرة : ٢٠)
لے اور آسمان ہی میں تمہارے لئے رزق یعنی کھانے پینے کا سامان رکھا ہے اور وہ چیز ہے جس کا تمہیں وعدہ دیا گیا۔
کیا یہ لوگ پرندوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے صفیں باندھے آسمانی فضا میں موجود ہیں ۔ سے پھر ہم نے ہی
اتارا بدکاروں پر ان کی بدکاری کے بدلہ آسمان سے عذاب ۔
حقائق الفرقان
۳۷۴
سُورَةُ الطَّلَاقِ
چہارم ۔ وہ مقام جس میں سے مینہ آتا ہے جیسے فرمایا۔
وَ انْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَاخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزْقًا لَكُمْ (البقرة : ٢٣)
پنجم ۔ وہ مقام جس میں ستارے اور نیازک گرتے ہیں ۔ جیسے فرمایا۔
وَلَقَدْ زَيَّنَّا السَّمَاءِ الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ وَ جَعَلْنَهَا رُجُومًا لِلشَّيْطِينِ وَ اعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابَ
السَّعِيرِ - (الملك :)
ششم ۔ وہ مقام جس میں ستارے ہیں۔ جیسے فرمایا۔
وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَ زَيَّتُهَا لِلنَّظِرِينَ ( الحجر : ١٧)
ہفتم ۔ وہ حصہ جو ان سب سے اوپر ہے اور جس میں اللہ تعالیٰ نے بہشتوں کو رکھا ہے کہ ان
مشہو دستاروں سے اوپر بھی کوئی مقام ہے جیسے فرمایا۔
جَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَاتُ وَالْأَرْضُ أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ (آل عمران: ۱۳۴)
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۶۵ تا ۲۶۷)
لے اور اُس نے آسمانوں یعنی بادلوں سے پانی اتارا اور اس کے درمیانی ہونے سے پھل نکالے جو تمہارے لئے
رزق یعنی کھانے اور پینے کا سامان ہیں۔ ۲ اور ہم نے سامنے والے آسمان کو سجا رکھا ہے چراغوں سے تاروں
کے اور اُس کو شیطانوں کے واسطے نشانہ غیب کا ٹھہرا دیا ہے اور تیار کر رکھا ہے ہم نے ان کے لئے دیکتی ہوئی آگ کا
عذاب سے ہم نے آسمان میں برج یعنی روشن ستارے بنائے ہیں اور دیکھنے والوں کے لئے اس کو آراستہ کیا
ہے۔ ہے جنت جس کی قیمت ( یا چوڑائی ) آسمان اور زمین ہے۔