سُوْرَۃُ التَّحْرِیْمِ
حقائق الفرقان (جلد ۵)
حقائق الفرقان
۳۷۵
سُورَةُ التَّحْرِيمِ
سُوْرَةُ التَّحْرِيمِ مَدَنِيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورۂ تحریم کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمن و رحیم ہے۔
، يايُّهَا النَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكَ تَبْتَغِي مَرْضَاتَ
أَزْوَاجِكَ وَاللهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ - قَدْ فَرَضَ اللَّهُ لَكُمْ تَحِلَّةَ أَيْمَانِكُمْ وَاللَّهُ
موليكُمْ وَهُوَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ -
ترجمہ ۔ اے اللہ کے نبی! تو کیوں حرام کرتا ہے جو اللہ نے تجھ پر حلال کیا ہے اپنی بیبیوں کی رضا
چاہنے کے لئے اور اللہ غفور الرحیم ہے۔ اللہ نے تمہارے واسطے قسموں کا توڑنا ٹھہرا دیا ہے۔ اور اللہ
تمہارا مولی ہے اور وہی بڑا جاننے والا حکمت والا ہے۔
تفسیر - يايُّهَا النَّبِی ۔ اس سورۃ کے شروع میں بھی پچھلی سورۃ کے شروع کی طرح نبی کریم
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو مخاطب کیا ہے۔ مگر حکم عام سب کے لئے ہے۔
لِمَ تُحَرِّم - تو کیوں حرام کرتا ہے؟ اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم نے کسی حلال چیز کو چھوڑ دیا تھا۔ اس کا پتہ احادیث سے دو جگہ سے ملتا ہے۔ ان دو میں سے
کسی ایک کو یہاں سمجھ لو۔
ا۔ ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شہر پیا تھا۔ تو ایک بیوی نے کہا۔ آپ کے منہ
سے بو آتی ہے۔ آپ نے خیال فرمایا کہ اگر شہد کا پینا کسی بیوی کو ناپسند ہے تو ہم نہیں پیتے۔ شہد کے
پینے کی ضرورت ہی کیا ہے۔
۲۔ دوسری بات حدیثوں میں یہ لکھی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بیبیوں سے ان
کے کسی معاملہ پر ناراض ہو کر ان سے علیحدگی اختیار کی تھی اور چند روز تک ایک علیحدہ مکان میں رہے
حقائق الفرقان
۳۷۶
سُورَةُ التَّحْرِيمِ
تھے۔ اس سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ۔ بہر حال ان دو باتوں میں سے کوئی ایک بات ہے یا کوئی اور
امر ہے جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے نہیں فرمایا۔ جس کے سبب سے یہ آیت نازل ہوئی ۔ نبی کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کے ترک میں مشکلات تھے ۔ اگر وہ قائم رہتا تو مسلمان اسے ایک سنت بنا لیتے ۔
فَرَضَ الله - عام حکم ہے اللہ تعالیٰ نے سب پر فرض کر دیا ہے کہ ایسی قسموں پر قائم نہ رہا کریں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۳٬۲ مورخه ۹ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۶۶)
لِمَ تُحَرِّم - نبی کریم صلعم نے شہد کھا یا کسی بیوی نے کہا۔اس سے بو آتی ہے۔ آپ نے اسے
چھوڑ دیا۔ حرام کے معنے ترک کے ہیں ۔ تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۸۴)
واب میں حضرت خلیفہ امسح اول اس آیت کے حوالہ سے پادریوں کے سوالوں کے جواب میں۔ کے جواب میں حضرت خلیفہ اسیح
نے فرمایا۔
رایج
پادری کا سوال سورۂ تحریم کے پہلے رکوع کی تفسیر میں ہے محمد صاحب اپنی زوجہ حفصہ کے
گھر گئے اور اُس کی لونڈی ماریہ قبطیہ سے اپنی زوجہ کی غیر حاضری میں ہمبستر ہوئے ۔ حفصہ مذکور یہ
معلوم کر کے ناراض ہوگئی ۔ تب محمد صاحب نے اس شہرت بد کو بند کرنے کے لئے اور اپنی زوجہ حفصہ
کو راضی کرنے کے لئے قسم کھائی اور کہا کہ میں پھر اس لونڈی سے ہمبستر نہ ہوں گا اور اپنی زوجہ حفصہ
سے فرمایا کہ یہ بات تیرے پاس امانت ہے سو یہ ماجرا توکسی پر ظاہر نہ کرنا۔ جب محمد صاحب اُس
گھر سے چلے گئے تو حفصہ نے یہ تمام احوال عائشہ پر ظاہر کر دیا اور پھر عائشہ سے جب محمد صاحب کو
معلوم ہو گیا کہ یہ ماجرا چھپ نہ سکا تو قرآن میں بمقام مذکورۃ الصدر ایک آیت نازل کر لی کہ بیشک قسم
کو توڑ کر لونڈی سے ہمبستر ہوتے رہیے۔ اپنی عورتوں کی خوشنودی نہ چاہیے۔ پس اس ماجرے سے
تین گناہ محمد صاحب پر ثابت ہیں ۔
اول گناہ زنا کا کہ جس کے سبب محمد صاحب نے اپنی زوجہ حفصہ سے ملامت اُٹھائی اور بدنام
ہو کر اس گناہ کے چھپانے کی کوشش کی اور آخر کار قسم اٹھا کر جان چھوڑانی پڑی۔
دوم گناه قسم پر قائم نہ رہنے کا کہ وہ پھر اسی لونڈی سے ہمبستر ہوتے رہے اور اسی سبب محمد یوں
حقائق الفرقان
۳۷۷
سُورَةُ التَّحْرِيمِ
پر بھی قسم کا توڑ نا جائز کر دیا۔
سوم ایسے ناشائستہ فعل میں یعنی لونڈی سے ہمبستر ہوتے رہے اور قسم کے توڑنے میں خدا کو بھی
شریک کر کے اجازت دینے والا قرار دیا۔
جواب ۔ غور فرمانے والے ناظرین سنو ۔ عیب گیر پادری صاحب اول تو قرآن سے نکال کر یہ
اعتراض نہیں دکھا سکتے بلکہ کسی تفسیر سے۔ سچ ہے قرآن کریم ایسے اعتراضات کا اناجیل کی طرح منشاء
نہیں ہو سکتا۔
رہیں تفاسیر سیل صاحب اور راڈویل نے تفاسیر قرآن لکھی ہیں۔ پھر کیا ان تفاسیر کے باعث
اسلام یا قرآن یا صاحب قرآن محل اعتراض ہو سکتا ہے۔
دوم ۔ پادری کہتے ہیں حفصہ کی لونڈی ماریہ قبطیہ حالانکہ ماریہ قبطیہ ہمارے سچے اور پاک ہاں
نہایت سچے اور نہایت پاک خاتم الانبیاء محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ام ولد اور سریہ بی بی تھیں۔ ماریہ حفصہ
کی لونڈی ہرگز نہیں ہاں ہر گز نہیں ۔
یہ ماریہ قبطیہ وہ ہے جس کے ام ولد بننے سے مصر اور اسکندریہ کے بادشاہ مقوقس کے ساتھ
تعلقات پیدا ہوئے ۔ افسوس آپ کو گھر کی بھی خبر نہیں ۔ یہ مقوقس عیسائی تھا۔ زرقانی شرح مواہب۔ پیدا ہوئے ۔
یہ ماریہ وہی ہے جس کی حقیقی بہن حسان کے گھر میں تھیں اور عبد الرحمن بن حسان اُس کے پیٹ کی کے
سے پیدا ہوئے۔ مواہب لدنیہ۔
یہ ماریہ وہ ہے جس کے ساتھ شہباء خچری آئی جسے مسلمان دلدل کہتے ہیں۔
پادریو! آپ کے تمام اعتراض کا زور اسی پر تھا کہ ماریہ قبطیہ حفصہ کی لونڈی تھی ۔ جب حفصہ کی
لونڈی ہونا ماریہ کا ثابت نہ ہوا تو آپ کی ساری یا وہ سرائی بیہودہ گوئی اُڑ گئی ۔
سوم ۔ پادری کہتے ہیں محمد صاحب نے ایک آیت سورۂ تحریم کی ابتدا میں نازل کر لی۔ پادری
لوگ آیت تو نہیں لکھتے صرف اُس کے بدلے یہ اُردو عبارت لکھ دیتے ہیں۔
بیشک قسم توڑ کر لونڈی سے ہمبستر ہوتے رہیے۔ اپنی عورتوں کی خوشنودی نہ چاہیے۔ اعتراض
حقائق الفرقان
۳۷۸
سُورَةُ التَّحْرِيمِ
میں یہی عبارت مرقوم ہے۔
اب تمام ناظرین کی خدمت میں التماس ہے قرآن تمام عمرانات میں موجود ہے۔ ایسی کوئی
آیت تمام قرآن میں نہیں جس کا یہ ترجمہ ہو۔
اس محرف قوم کے تعصبات کی حد نہیں۔ جان بوجھ بے ایمانی پر کمر بستہ ہے اور کیوں نہ ہوں ۔
کفارے کے بیہودہ خیالی پلاؤ نے ان کو گناہ سے بے ڈر کر رکھا ہے۔
پادریوں نے آخر تین اعتراض اس قصے پر جمائے ۔ جب قصہ ہی سرے سے غلط ٹھہرا تو یہ نتیجہ
کیونکر قابل التفات ہوگا۔
ماریہ قبطیہ جب ام ولد بی بی ٹھہریں تو زنا کیسا ۔ ہوش کی لو۔
ماریہ قبطیہ جب ام ولد بی بی ٹھہریں تو قسم کیا اور قسم توڑنا کیا۔
ماریہ قبطیہ جب ام ولد بی بی ٹھہریں تو ناشائستہ فعل کیا۔
معترض کہتا ہے قسم توڑنے کی آیت نازل کر لی ۔ قسم توڑنے کی کوئی آیت سورۂ تحریم میں نہیں اور
نہ اُس کے بعد کوئی قسم توڑنے کی آیت اتری ہاں قسم کے توڑنے پر کفارہ دینے کا قرآن میں سورۂ
مائدہ میں ذکر آیا ہے مگر یادر ہے سورہ مائدہ سورۂ تحریم سے پہلے اُتری ہے۔
ہاں۔ مجھے ضروری معلوم ہوتا ہے۔ سورہ تحریم کی پہلی چند آیات کی تفسیر لکھ دوں ۔
يأَيُّهَا النَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللهُ لَكَ تَبْتَغِي مَرْضَاتَ أَزْوَاجِكَ وَ اللَّهُ
رَّحِيمُ - قَدْ فَرَضَ اللَّهُ لَكُمْ تَحِلَّةَ أَيْمَانِكُمْ (التحريم : ٣٢)
الله غفور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بی بی زینب کے گھر میں شہد پیا۔ عائشہ اور حفصہ نے زینب
پر غیرت کی۔ اور رسول خدا سے عرض کیا کہ آپ کے منہ سے مغافیر کی بو آتی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ میں
نے زینب کے گھر میں شہد پیا ہے۔ ا میں شہد پیا ہے۔ اب پھر شہد نہ پیوں گا۔ یہ بات اس لئے کہی کہ جب عورتوں کو شہد کی بو
اے نبی ! تو کیوں چھوڑے جو حلال کیا اللہ نے تجھ پر ۔ چاہتا ہے رضا مندی اپنی عورتوں کی اور اللہ بخشنے والا
ہے۔ مہربان ٹھہرا دیا ہے اللہ نے تم کو کھول ڈالنا اپنی قسموں کا ۔
حقائق الفرقان
۳۷۹
سُورَةُ التَّحْرِيمِ
سے نفرت ہے تو اس کا پینا کیا ضرور۔ معاشرت میں نقص آتا ہے۔ باری تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا۔
حلال اشیاء کا ترک کرنا اور اس پر حلف کرنا کیوں ۔ ایسے امور میں عورتوں کی رضامندی ضرور نہیں ۔ قسم
سے بچ رہنے کے لئے سورہ مائدہ میں کفارے کا حکم ہے اس پر عمل کرو۔
قَدْ فَرَضَ اللَّهُ لَكُمْ تَحِلَّةَ اَيْمَانِكُمْ میں فَرَضَ ماضی کا صیغہ ہے۔ حال یا استقبال نہیں ۔ یہ
زینب کا قصہ اور اس پر آیت کا نازل ہونا بخاری و مسلم وغیرہ حدیث کی اعلیٰ کتابوں میں موجود ہے۔ اور
قرآن کی تفسیر یا خود قرآن سے یا لغت عرب سے یا قرآن کی تفسیر صحیح احادیث سے تفسیر کا اعلیٰ درجہ ہے۔
بعض مفسر لوگوں نے زینب کے بدلے میں ماریہ قبطیہ کا نام لیا۔ الا مار یہ بھی رسول خدا کی بی بی
ہیں۔ اور ایک بیٹے کی ماں ۔ اس بیٹے کی ماں ہیں جس نے لڑکپن میں انتقال کیا۔ تب بھی کوئی حرج
نہیں ۔ الا یہ مفسروں کا قول حدیث کے مقابلہ میں التفات کے قابل نہیں ۔ بلکہ محققین نے ماریہ کے
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۲۲ تا ۱۲۵)
وجود پر بھی انکار کیا ہے۔
وَإِذْ أَسَرَّ النَّبِيُّ إِلى بَعْضِ أَزْوَاجِهِ حَدِيثًا فَلَمَّا نَبَّاتْ بِهِ وَأَظْهَرَهُ
اللهُ عَلَيْهِ عَرَّفَ بَعْضَهُ وَ اَعْرَضَ عَنْ بَعْضٍ ۚ فَلَمَّا نَبَّاهَا بِهِ قَالَتْ مَنْ
انْبَاكَ هذَا قَالَ نَبَّانِي الْعَلِيمُ الْخَبِيرُ -
ترجمہ ۔ اور جب نبی نے اپنی بعض عورتوں سے کوئی بات چپکے سے کہی تھی پھر اُس نے اس کی خبر کر
دی اور اللہ نے نبی کو اس کی خبر کر دی تو نبی نے بات میں سے کچھ تو جتا دیا اور کچھ ٹال دیا پھر جب نبی
نے اس کو بتلا دیا تو اس نے پوچھا کہ یہ آپ کو کس نے خبر دی۔ آپ نے فرمایا کہ مجھ کو اس بڑے
جاننے والے خبردار نے خبر دی ۔
تفسیر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کوئی بات اپنی کسی بیوی کو کہی تھی۔ اُس نے کسی اور
کے آگے ذکر کر دی ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بذریعہ الہام الہی کے معلوم ہو گیا کہ اس بیوی
نے اس راز کی بات کو آگے ذکر کر دیا ہے۔
شیعوں نے کہا ہے کہ وہ بات یہ تھی کہ میرے بعد حضرت علی خلیفہ ہوں گے اور سنی کہتے ہیں
حقائق الفرقان
۳۸۰
سُورَةُ التَّحْرِيمِ
کہ وہ بات یہ تھی کہ میرے بعد ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہما خلیفہ ہوں گے۔ مگر جب اللہ تعالیٰ نے اس
بات کو مقید نہیں کیا اور بیان نہیں فرمایا کہ وہ کیا بات تھی ۔ تو ہمیں کیا ضرورت ہے کہ ہم کہیں کہ وہ یہ
بات تھی یا وہ بات تھی۔ (ضمیم اخبار بدر قادریان جلد ۱ نمبر ۳۴۶۲ مورخه ۹ / نومبر ۱۹۱۱ صفحه ۲۶۶)
اسر النبي - محبت بڑھانے کے لئے اپنی بیوی سے مخفی بات بھی بعض اوقات کہہ دینی
چاہیے لیکن اگر وہ ظاہر کر دے تو جتلا دینا چاہیے۔ ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر صفحه ۴۸۴)
إِن تَتُوبَا إِلَى اللهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا وَإِنْ تَظَاهَرَا عَلَيْهِ فَإِنَّ اللَّهَ
هُوَ مَوْلهُ وَجِبْرِيلُ وَصَالِحِ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمَلائِكَةُ بَعْدَ ذَلِكَ ظَهِيرٌ ۔
ترجمہ ۔ اگر تم اللہ کی طرف جھک جاؤ (اے بیبیو! تو بہتر ہے ) کیونکہ تمہارے دل اللہ کی طرف
جھکے ہوئے ہیں ۔ اگر نبی کریم کی مددگار ہو تو بے شک اللہ اسی کا مولی ہے اور جبریل اور نیک مومن
اور فرشتے بھی اس کے مددگار ہیں ۔
تفسیر - صفت ۔ جھکے ہوئے ہیں۔ تمہارے دل تو پہلے ہی اللہ تعالیٰ کی طرف جھکے ہوئے ہیں۔
کجی کا ترجمہ کرنا یہاں غلط ہے۔
وَإِنْ تَظَاهَرَا ۔ اگر تم ایک دوسرے کی پیٹھ بھر و۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۳٬۲ مورخه ۹ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۶۶)
فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبكما ۔ توبہ کرو تو یہی تم سے توقع ہے۔ کیونکہ تمہارے دل پہلے ہی سے
ایسے ہیں کہ وہ جناب الہی میں جھکے ہوئے ہیں ۔ ( تشھید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۸۵)
- عَلى رَبُّهُ إِنْ طَلَقَكُنَّ أَنْ يُبْدِلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ مُسْلِتٍ
مُؤْمِنَةٍ قُنِتْتِ تيبت عُبِدَت سَبِحَت ثَيْبَتِ وَ ابْكَارًا -
ترجمہ ۔ اگر وہ تم کو طلاق دے دے تو قریب ہے کہ تمہارا رب تم سے بہتر بیبیاں اُس کے
واسطے بدل کر لاوے۔ فرمانبردار، ایماندار ، نمازی ، تو بہ کرنے والیں ، روزہ دار ، غیر باکرہ اور
باکرہ ( وہ ہوں گی )۔
حقائق الفرقان
۳۸۱
سُورَةُ التَّحْرِيمِ
تفسیر تبدیلی کا اختیار دیا گیا۔ مگر تبدیلی کوئی نہیں ہوئی۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ سب
صفات جن کا ذکر اس آیت میں کیا گیا ہے کہ نبی کو خدا ایسی بیبیاں دے گا۔ وہ انہی بیبیوں میں موجود
تھیں۔ اور اگر کچھ کمزوریاں تھیں۔ تو وہ خدا وند تعالیٰ نے دور کر دیں۔
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِيكُمْ نَارًا وَقُودُهَا النَّاسُ وَ
الْحِجَارَةُ عَلَيْهَا مَلَئِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا يَعْصُونَ اللَّهَ مَا أَمَرَهُمْ وَ
يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ
ترجمہ ۔ اے ایماندارو! اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو آگ سے بچاؤ جس کے سلگنے کا سبب آدمی
اور پتھر ہیں اس پر سخت مزاج تند خو فرشتے مقرر ہیں ۔ جو کچھ اللہ ان کو حکم کرے وہ نافرمانی نہیں
کرتے اور وہ تو وہی کرتے ہیں جو ان کو حکم دیا گیا ہے۔
تفسیر ۔ او پر عورتوں کا ذکر ہوا۔ اب اللہ تعالی تاکید فرماتا ہے کہ اپنے اہلِ خانہ کو وعظ ونصیحت کرتے
رہو۔ اور انہیں نیک باتوں کی طرف متوجہ کرتے رہوتا کہ وہ بھی عذاب سے بچیں اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی
کو حاصل کریں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ الرِّجَالُ قَوْمُونَ عَلَى النِّسَاء (النساء:۳۵) مرد عورتوں کے
مؤدب ہوا کرتے ہیں کہ ان کو ہر قسم کے آداب شرعیہ و اسلامیہ سکھا دیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۳٬۲ مورخه ۹ نومبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۲۶۶)
- يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللهِ تَوْبَةً نَصُوحًا عَلَى رَبُّكُمْ أَنْ يُكَفِّرَ
عَنْكُمْ سَيَّاتِكُمْ وَ يُدْخِلَكُمْ جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ يَوْمَ لَا
يُخْزِى اللهُ النَّبِيَّ وَ الَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ نُورُهُمْ يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَ
بِأَيْمَانِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا اَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا وَاغْفِرْ لَنَا ۚ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ
قَدِيرٌ -
ترجمہ ۔ اے ایماندارو! اللہ کی طرف خالص تو بہ کے ساتھ جھکو ۔ امید ہے کہ تمہارا رب تم سے دور کر
دے گا تمہارے گناہ اور تم کو داخل فرمائے گا ایسے باغوں میں جن میں بہہ رہی ہیں نہریں جس دن اللہ
حقائق الفرقان
۳۸۲
سُورَةُ التَّحْرِيمِ
رسوا نہ کرے گا نبی کو اور ایمانداروں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے ان کا نور ان کے آگے آگے اور
سیدھی طرف دوڑ رہا ہو گا عرض کریں گے اے ہمارے رب ! ہمارا نور پورا کر دے اور ہماری عیب پوشی
کر اور حفاظت فرما بے شک تو ہر ایک چیز کا بڑا اندازہ کرنے والا ہے۔
تفسیر ۔ نَصُوحًا ۔ خالص توبہ نصوح کے معنے ہیں۔ خالص رجوع ۔ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع
کرنا مومن کا کام ہے۔ اس میں فرمایا ہے کہ خالص تو بہ کا یہ نتیجہ ہوگا کہ تم پچھلی بدیوں کے بڑے نتائج
سے محفوظ رہو گے اور آئندہ بدیوں کے جوش کو دبا سکو گے اور ایک نور تمہیں دیا جائے گا جس کی روشنی
میں تم چلو گے اور ہر قسم کی ٹھو کر اور لغزش سے محفوظ رہو گے۔
١٠ - يَأَيُّهَا النَّبِيُّ جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَالْمُنْفِقِينَ وَاغْلُظْ عَلَيْهِمْ وَمَا وَلَهُمْ
جَهَنَّمُ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ -
ترجمہ ۔ اے نبی ! خوب کوشش کر کافروں اور منافقوں سے ( مقابلہ میں ) اور ان پر سختی کر اور ان کا
ٹھکانا تو جہنم ہے اور وہ بُری جگہ ہے۔
تفسیر۔ اس آیت میں منافقوں سے جہاد کا حکم ہوا ہے۔ جس سے ظاہر ہے کہ منافق ظاہر ہو چکے
تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معلوم تھے۔ اگر ظاہر نہ ہوتے تو ان کے ساتھ جہاد کیونکر ہو
سکتا تھا۔ اگر شیعوں کے کہنے کے مطابق عمر منافق تھا۔ تو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو لازم تھا بلکہ ان
پر فرض تھا کہ اس آیت کے ماتحت ان کے ساتھ جہاد کرتے۔ مگر انہوں نے نہیں کیا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۳٬۲ مورخه ۹ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۶۸)
11 - ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا لِلَّذِينَ كَفَرُوا امْرَأَتَ نُوحٍ وَامْرَأَتَ لُوطٍ كَانَتَا تَحْتَ
عَبْدَيْنِ مِنْ عِبَادِنَا صَالِحَيْنِ فَخَانَتْهُمَا فَلَمْ يُغْنِيَا عَنْهُمَا مِنَ اللَّهِ شَيْئًا
وَقِيلَ ادْخُلَا النَّارَ مَعَ الدَّاخِلِينَ -
ترجمہ ۔ اللہ نے مثال بیان فرمائی کافروں کے لئے نوح کی جو رو اور لوط کی جورو کی جو ہمارے دو
نیک بندوں کے نکاح میں تھیں پھر ان عورتوں نے خیانت کی تو وہ دونوں اللہ کے مقابلہ میں ان کے
حقائق الفرقان
۳۸۳
سُورَةُ التَّحْرِيمِ
کچھ کام نہ آئے اور حکم دے دیا کہ تم دونوں چلی جاؤ جہنم میں جہنم میں جانے والوں کے ساتھ ۔
تفسیر امرأَة نوح - حضرت نوح کی بیوی کا نام علمہ تھا۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے
کافروں کی مثال دو عورتوں کے ساتھ بیان کی ہے۔ جیسے کہ حضرت نوح اور حضرت لوط کی بیویاں تھیں
کہ وہ ایک خدا کے رسول کی بیویاں تھیں مگر چونکہ وہ ایمان نہ لائیں ۔ اس واسطے ظاہری تعلق اور رشتہ
کسی کام نہ آیا بلکہ ان کی بدگوئی اور مخالفت کی وجہ سے عذاب الہی میں گرفتار ہو کر ہلاک ہوگئیں۔
فَخَانَتَهُمَا ۔ یہاں خیانت سے مراد انبیاء کی بدگوئی اور عداوت ہے۔ خیانت سے مراد فسق و فجور
نہیں ہے۔ فسق و فجور کے واسطے جو لفظ آتا ہے وہ خبث ہے۔ یہ خبیثہ نہ تھیں بلکہ کافرہ تھیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۳٬۲ مورخه ۹ نومبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲۶۸)
۱۲ ۱۳ - وَ ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا لِلَّذِينَ آمَنُوا امْرَأَتَ فِرْعَوْنَ إِذْ قَالَتْ رَبِّ
ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ وَنَجِّنِي مِنْ فِرْعَوْنَ وَ عَمَلِهِ وَ نَجِّنِي مِنَ
الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ - وَ مَرْيَمَ ابْنَتَ عِمْرَنَ الَّتِي أَحْصَنَتْ فَرَجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهِ
مِنْ رُوحِنَا وَصَدَّقَتْ بِكَلِمَتِ رَبِّهَا وَكُتُبِهِ وَكَانَتْ مِنَ الْقَنِتِينَ -
ترجمہ ۔ اور اللہ نے مثال بیان فرمائی ایمانداروں کے لئے شیطان فرعون کی جورو کی ۔ جب اُس
عورت نے کہا اے میرے رب ! بنا میرے لئے اپنے پاس جنت میں ایک گھر اور مجھ کو نجات دے
شیطان فرعون اور اُس کے کرتوت سے اور بے جا کام کرنے والوں سے مجھے بچالے۔ اور مثال دی
عمران کی بیٹی مریم کی جنہوں نے ان سے حفاظت کی اپنی شرم گاہ کی پھر ہم نے ڈال دیا اپنی طرف
سے روح (یعنی مسیح) اور تصدیق کرتی رہی اپنے رب کی پیشگوئیوں کی اور اس کی کتابوں کی اور وہ
فرمانبرداروں میں سے تھی۔
تفسیر۔ مومن دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک امرأة فرعون کی مانند اپنے جذبات نفس میں مقید
ہیں ۔ اس حالت سے نکلنے کے واسطے کوشش کرتے رہتے ہیں ۔ دوسرے مریم بنت عمران کی طرح ہیں
جو اپنے نفس کو پاک کئے ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ کی رُوحِ صدق ان میں پھونکی جاتی ہے اور وہ مسیحی نفس
حقائق الفرقان
بن جاتے ہیں ۔
۳۸۴
سُورَةُ التَّحْرِيمِ
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۳٬۲ مورخه ۹ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۶۸)
وَمَرْيَمَ ابْنَتَ عِمْرانَ ۔ اسی امت میں ابن مریم پیدا ہونے کی بشارت حضرت مسیح موعود نے
اپنے آپ کو مریم بھی فرمایا ۔ مطلب یہ کہ گنا ہوں سے پاک ہوں ۔ مِنَ الْقَنِتِينَ ۔
تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۸۵)
اس کی تفسیر میں ایک مفصل بیان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتاب کشتی نوح
میں لکھا ہے جس کو ہم درج ذیل کرتے ہیں ۔
خداوند تعالیٰ نے سورۃ فاتحہ میں آیت اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیم میں بشارت دی کہ اس امت
کے بعض افراد انبیاء گزشتہ کی نعمت بھی پائیں گے نہ یہ کہ نرے یہودی ہی بنیں یا عیسائی بنیں اور ان
قوموں کی بدی تو لے لیں مگر نیکی نہ لے سکیں۔ اسی کی طرف سورۃ تحریم میں بھی اشارہ کیا ہے کہ بعض
افراد امت کی نسبت فرمایا ہے کہ وہ مریم صدیقہ سے مشابہت رکھیں گے جس نے پارسائی اختیار کی۔
تب اس کے رحم میں عیسی کی روح پھونکی گئی۔ اور عیسی اس سے پیدا ہوا۔ اس آیت میں اس بات کی
طرف اشارہ تھا کہ اس امت میں ایک شخص ہو گا کہ پہلے مریم کا مرتبہ اس کو ملے گا پھر اس میں عیسی کی
روح پھونکی جاوے گی۔ تب مریم میں سے عیسی نکل آئے گا۔ یعنی وہ مریمی صفات سے عیسوی صفات
کی طرف منتقل ہو جائے گا۔ گویا مریم ہونے کی صفت نے عیسی ہونے کا بچہ دیا اور اس طرح پر وہ
ابن مریم کہلائے گا۔ جیسا کہ براہینِ احمدیہ میں اول میرا نام مریم رکھا گیا۔ اور اسی کی طرف اشارہ
ہے الہام صفحہ ۲۴۱ میں اور وہ یہ ہے کہ آٹی لكِ هذا یعنی اے مریم تو نے یہ نعمت کہاں سے پائی اور اسی
کی طرف اشارہ ہے صفحہ ۲۶۶ میں یعنی اس الہام میں کہ ھر إِلَيْكَ بجذع النخلة یعنی اے مریم کھجور
کے تنا کو ہلا۔ اور پھر اس کے بعد صفحہ ۴۹۶ براہین احمدیہ میں یہ الہام ہے ۔ يَا مَرْيَمُ اسْكُنْ أَنْتَ وَ
زَوْجُكَ الْجَنَّةَ نَفَخْتُ فِيكَ مِن لَّدُنِي رُوحَ الصِّدْقِ یعنی اے مریم تُو مع اپنے دوستوں کے بہشت
میں داخل ہو۔ میں نے تجھ میں اپنے پاس سے صدق کی روح پھونک دی۔ خدا نے اس آیت میں میرا
نام روح الصدق رکھا۔ یہ اس آیت کے مقابل پر ہے کہ نَفَخُنَا فِيهِ مِنْ رُوحِنَا پس اس جگہ گویا
حقائق الفرقان
۳۸۵
سُورَةُ التَّحْرِيمِ
استعارہ کے رنگ میں مریم کے پیٹ میں عیسی کی روح جا پڑی جس کا نام روح الصدق ہے پھر سب
کے آخر میں صفحہ ۵۵۶ براہین احمدیہ میں وہ عیسی جو مریم کے پیٹ میں تھا۔ اس کے پیدا ہونے کے
بارہ میں یہ الہام ہوا ۔ يَا عِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى وَ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ
كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ اس جگہ میرا نام عیسی رکھا گیا ۔ اور اس الہام نے ظاہر کیا کہ وہ عیسی پیدا ہو
گیا جس کی روح کا نفخ صفحہ ۴۹۶ میں ظاہر کیا گیا تھا۔ پس اس لحاظ سے میں عیسی بن مریم کہلایا۔
کیونکہ میری عیسوی حیثیت مریمی حیثیت سے خدا کے نفح سے پیدا ہوئی ۔ دیکھو صفحہ ۴۹۶ اور صفحہ
۵۵۶ براہین احمدیہ اور اسی واقعہ کو سورۃ تحریم میں بطور پیشگوئی کمال تصریح سے بیان کیا گیا ہے
که عیسی ابن مریم اس امت میں اس طرح پیدا ہو گا کہ پہلے کوئی فرد اس امت کا مریم بنایا جائے
گا اور پھر بعد اس کے اس مریم میں عیسٰی کی روح پھونک دی جائے گی ۔ پس وہ مریمیت کے رحم
میں ایک مدت تک پرورش پاکر عیسی کی روحانیت میں تولد پائے گا۔ اور اس طرح پر وہ عیسی بن
مریم کہلائے گا ۔ یہ وہ خبر محمدی ابنِ مریم کے بارہ میں ہے جو قرآن شریف یعنی سورہ تحریم میں اس
زمانہ سے تیرہ سو برس پہلے بیان کی گئی ہے۔ اور پھر براہین احمدیہ میں سورۃ تحریم کی ان آیات کی
خدا نے خود تفسیر فرمادی ہے۔ قرآن شریف موجود ہے۔ ایک طرف قرآن شریف کو رکھو اور ایک
طرف براہین احمدیہ کو اور پھر انصاف اور عقل اور تقوی سے سوچو کہ وہ پیشگوئی جو سورۃ تحریم میں
تھی یعنی یہ کہ اس امت میں بھی کوئی فرد مریم کہلائے گا اور پھر مریم سے عیسی بنایا جائے گا ۔ گویا
اس میں سے پیدا ہو گا ۔ وہ کس رنگ میں براہین احمدیہ کے الہامات سے پوری ہوئی ۔ کیا یہ انسان
کی قدرت ہے۔ کیا یہ میرے اختیار میں تھا اور کیا میں اس وقت موجود تھا جبکہ قرآن شریف نازل
ہو رہا تھا۔ میں عرض کرتا کہ مجھے ابن مریم بنانے کے لئے کوئی آیت اتاری جاوے اور اس
اعتراض سے مجھے سبکدوش کیا جائے کہ تمہیں کیوں ابن مریم کہا جائے ۔ اور کیا آج سے ہیں
بائیس برس پہلے بلکہ اس سے بھی زیادہ میری طرف سے یہ منصوبہ ہو سکتا تھا کہ میں اپنی طرف سے
الہام تراش کر اول اپنا نام مریم رکھتا اور پھر آگے چل کر افتراء کے طور پر یہ الہام بنا تا کہ پہلے
حقائق الفرقان
۳۸۶
سُورَةُ التَّحْرِيمِ
زمانہ کی مریم کی طرح مجھ میں بھی عیسی کی روح پھونکی گئی ۔ اور پھر آخر کار صفحہ ۵۵۶ براہین احمد یہ
میں یہ لکھ دیتا کہ اب میں مریم میں سے عیسی بن گیا۔ اے عزیز و ! غور کرو اور خدا سے ڈرو ۔ ہرگز
یہ انسان کا فعل نہیں ۔ یہ باریک اور دقیق حکمتیں انسان کے فہم اور قیاس سے بالا تر ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۳٬۲ مورخه ۹ نومبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۶۸)
اگر براہین احمدیہ کی تالیف کے وقت جس پر ایک زمانہ گزر گیا ہے۔ مجھے اس منصوبہ کا خیال ہوتا
تو میں اسی براہین احمدیہ میں یہ کیوں لکھتا کہ عیسی ابن مریم آسمان سے دوبارہ آئے گا۔ سو چونکہ
خدا جانتا تھا کہ اس نکتہ پر علم ہونے سے یہ دلیل ضعیف ہو جائے گی۔ اس لئے گواس نے براہین احمد یہ
کے تیسرے حصہ میں میرا نام مریم رکھا ۔ پھر جیسا کہ براہینِ احمد یہ سے ظاہر ہے دو برس تک
صفت مریمیت میں میں نے پرورش پائی اور پردہ میں نشو و نما پاتا رہا۔ پھر جب اس پر دو برس گزر گئے
تو جیسا کہ براہین احمدیہ کے حصہ چہارم صفحہ ۴۹۶ میں درج ہے۔ مریم کی طرح عیسٰی کی روح مجھ میں
نفخ کی گئی اور استعارہ کے کے رنگ میں مجھے حاملہ ٹھہرایا گیا۔ اور آخر کئی مہینہ کے مہینہ کے بعد جو دس مہینے سے
زیادہ نہیں بذریعہ اس الہام کے جو سب سے آخر براہین احمدیہ کے حصہ چہارم صفحہ ۵۵۶ میں درج
ہے۔ مجھے مریم سے عیسی بنایا گیا۔ پس اس طور سے میں ابن مریم ٹھہرا اور خدا نے براہین احمدیہ کے
وقت میں اس سر مخفی کی مجھے خبر نہ دی۔ حالانکہ وہ سب خدا کی وحی جو اس راز پر مشتمل تھی۔ میرے پر
نازل ہوئی اور براہین احمدیہ میں درج ہوئی ۔ مگر مجھے اس کے معنوں اور اس ترتیب پر اطلاع نہ دی
گئی ۔ اسی واسطے میں نے مسلمانوں کا رسمی عقیدہ براہین میں لکھ دیا تا میری سادگی اور عدم
بناوٹ پر وہ گواہ ہو۔ وہ ۔۔۔۔۔ لکھنا جو الہامی نہ تھا۔ محض رسمی تھا۔ مخالفوں کے لئے قابل استناد نہیں
کیونکہ مجھے خود بخو د غیب کا دعوی نہیں۔ جب تک کہ خود خدا تعالیٰ مجھے نہ سمجھا دے۔ سو اس وقت تک
حکمت الہی کا یہی تقاضا تھا کہ براہین احمدیہ کے بعض الہامی اسرار میری سمجھ میں نہ آتے ۔ مگر جب
وقت آگیا۔ تو وہ اسرار مجھے سمجھائے گئے ۔ تب میں نے معلوم کیا کہ میرے اس دعولی مسیح موعود ہونے
میں کوئی نئی بات نہیں یہ وہی دعوی ہے جو براہین احمدیہ میں بار بار بتصریح لکھا گیا ہے۔ اس جگہ ایک اور