عرضِ حال
حقائق الفرقان (جلد ۶)
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
عرض حال
سید نا حضرت حکیم مولوی نور الدین خلیفہ المسح الاول رضی اللہ عنہ کو کلام اللہ سے والہانہ
محبت اور بے پنہ عشق تھا۔ اس عاشقانہ محبت کی وجہ سے آپ قرآن کریم پر غور وفکر میں عمر بھر
مشغول و مصروف رہے۔ چنانچہ قرآن مجید کے حقائق و معارف آپ پر کھولے گئے اور معانی و مطالب قرآن
سے آپ کو آگہی بخشی گئی ۔ آپ نے زندگی کا ہر دقیقہ خدمت قرآن میں گزارا۔ اس برکت سے آپ کو
نور اور فیض عطا ہوا۔ آپ نے اس کو پھیلانے کی ہردم کوشش جاری رکھی اور قرآن کریم کی تشریح و تفسیر
کے لئے ۔ درس دیئے ۔ الحکم اور بدر کے ایڈیٹرز نے اس علم لدنیہ کے خزانے کو شائع کر کے انہیں محفوظ
کرنے کی سعادت پائی۔ جزاهم الله احسن الجزا ۔
ایڈیٹر صاحب البدر فرماتے ہیں۔
اس جگہ اس بات کا ذکر کر دینا بھی ضروری خیال کرتا ہوں کہ اگر چہ میں نے بہت دفعہ
حضرت خلیفہ مسیح کا درس سا ہے۔ تاہم ان نوٹوں کی طیاری میں یادداشتوں پر اکتفا نہیں کیا بلکہ بعض
دیگر دوستوں کی نوٹ بکیں بھی دیکھی ہیں۔ جن میں سے قابلِ ذکر میرے مکرم دوست جناب اکبر شاہ
خاں صاحب ہیں ۔ اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے اور انہیں دینی دنیوی حسنات سے مالا مال کرے
اور اس کے علاوہ دو تین تفسیروں کو بھی مد نظر رکھا ہے۔ جن میں سے اس جگہ قابلِ ذکر شیخ یعقوب
علی عرفانی ایڈیٹر الحکم کی تالیف کردہ تفسیر بنام ترجمتہ القرآن ہے جسے میں نے بہت مفید اور کارآمد
(ضمیمه اخبار بدر ۹ نومبر ۱۹۱۱ نمبر ۲، ۱۱،۳)
نکات اور لطائف کا مجموعہ پایا ہے۔
یه روحانی مائدہ متفرق اور منتشر مقامات پر موجود تھا۔ افادۂ عام کے لئے اس کو یکجا کیا گیا تھا
جو حقائق الفرقان کے نام سے کتابی صورت میں شائع شدہ تھا۔
اب جبکہ حقائق الفرقان کو دوبارہ شائع کرنے کا ارادہ ہوا تو ضرورت محسوس ہوئی کہ ان
کتب و رسائل کو ایک دفعہ پھر اس نکتہ نظر سے دیکھ لیا جاوے تا اگر کہیں کمی بیشی ہو تو وہ مکمل ہو جائے ۔
چنانچہ نئے سرے سے تمام کتب و رسائل و اخبارات کو پڑھا گیا جس کے نتیجہ میں
ا۔ کئی مزید حوالہ جات اس نئی اشاعت میں شامل ہیں ۔
۲۔ پہلے حوالہ جات میں بعض جگہوں پر جو کمی بیشی تھی اسے مکمل کر دیا گیا ہے۔ جس سے
مضمون زیادہ واضح اور قابل فہم ہو جاتا ہے۔
۳۔ بعض جگہ حوالہ جات درست نہ تھے انہیں بھی درست کر دیا گیا ہے۔
۴۔ عربی عبارات اور فارسی اشعار کا ترجمہ جو پہلے شامل نہ تھا اُسے بھی دے دیا گیا ہے۔
اللہ تعالیٰ فرقانِ حمید کے ان حقائق کو پڑھنے اور استفادہ کرنے کی ہر ایک کو توفیق عطا
فرمائے اور ان تمام کارکنان کو جنہوں نے اس کار خیر میں تعاون فرمایا اپنے فضلوں سے نوازے۔
ناشر
۱۸۵
۱۹۳
۲۰۲
۲۱۸
۲۲۴
۲۳۵
۲۴۲
۲۵۰
۲۵۹
۲۶۳
۲۶۹
۲۸۵
۲۹۲
۲۹۸
۳۰۵
الفهرس
سورة المعارج
1
سورة البروج
سورة نوح
4
سورة الطارق
سورة الجن
۱۷
سورة الاعلى
سورة المزمل
سورة المدثر
۲۸
۵۵
سورة الغاشية
سورة الفجر
سورة القيمة
ال
سورة البلد
سورة الدهر
۸۵
سورة الشمس
سورة المرسلت
سورة النباء
١١۶
۱۲۷
سورة اليل
سورة الضحى
سورة النزعت
۱۳۸
سورة الم نشرح
سورة عبس
سورة التكوير
سورة الانفطار
سورة المطففين
سورة الانشقاق
۱۴۶
۱۵۳
١۶۶
۱۷۱
۱۷۷
سورة التين
سورة العلق
سورة القدر
سورة البينة
سورة الزلزال
۳۹۲
۴۳۳
ママフ
۴۷۴
۴۸۸
۵۰۹
۵۲۶
سورة الكوثر
سورة الكافرون
سورة النصر
سورة اللهب
سورة الاخلاص
سورة الفلق
سورة الناس
۳۱۰
۳۱۴
۳۱۷
۳۲۵
۳۵۲
۳۵۴
۳۶۱
۳۷۸
سورة العديت
سورة القارعة
سورة التكاثر
سورة العصر
سورة الهمزة
سورة الفيل
سورة قريش
سورة الماعون