سُوْرَۃُ الْمَعَارِجِ

حقائق الفرقان (جلد ۶)

حقائق الفرقان
1
سُوْرَةُ الْمَعَارِجِ
سُوْرَةُ الْمَعَارِجِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ معارج کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمن ورحیم ہے۔
سَالَ سَابِلُ بِعَذَابِ وَاقِع -
ترجمہ ۔ طلب کیا ایک طالب نے ایسا عذاب جو ہونے والا ہے۔
تفسیر جو لوگ اللہ تعالیٰ کے صفات کو نہیں جانتے ۔ وہ اپنے چھوٹے دماغ پر اترا کر اس سے
اللہ تعالیٰ کے عظیم الشان کاموں کو ناپنا چاہتے ہیں اور نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اپنی نادانی سے شاندار
صداقتوں کی پھر تحقیر کرنے لگتے ہیں۔ طبعیات کے جاننے والے کے دماغ میں جب خدا وند تعالیٰ کی
ہے۔
بعض باتیں نہیں آتیں تو وہ حقارت سے کہہ دیتا ہے کہ یہ بات علم طبعیات کے خلاف ہے
کفار اور مشرکین عرب عذاب کی پیشگوئیاں سنتے تو تعجب کرتے کہ یہ کیونکر ہو گا اور کس طرح
ممکن ہے کہ یہ جماعت ہم پر غالب آئے گی اور سوال کرتے کہ وہ عذاب کب واقع ہونے والا اور کس
طرح ہے؟
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۱۱ مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۸۶)
لِلْكَفِرِينَ لَيْسَ لَهُ دَافِع -
ترجمہ کافروں کو جسے کوئی دفع کرنے والا نہیں۔ نہیں ۔
تفسیر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ عذاب اٹل ہے۔ اس کو تم دفع نہیں کر سکتے ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۱۱ مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۸۶)
۴- مِنَ اللهِ ذِي الْمَعَارِج -
ترجمہ ۔ اللہ کی طرف سے جو عروج کا مالک ہے۔

حقائق الفرقان
۲
سُوْرَةُ الْمَعَارِجِ
تفسیر۔ ذی المَعارِج ۔ وہ عذاب اس خدا کی طرف سے آنے والا ہے جو کہ صاحب مرتبت ،
بہت بڑائیوں والا ، بہت بلندیوں والا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱ ۱ نمبر ۱۱ قادیان مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲۸۶)
تَعْرُجُ الْمَلَئِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ
سَنَةٍ -
ترجمہ ۔ فرشتے اور کلام اس کی طرف چڑھیں گے اس دن جس کی مقدار پچاس ہزار برس
کی ہے۔
وو
تفسیر تعرمج - زمین کی تدبیر کے واسطے جو معاملات او پر پیش ہوتے ہیں۔ ان کا ذکر ہے۔
فرشتوں کے چڑھنے اترنے کا ذکر توریت کتاب پیدائش میں بھی ہے۔ باب ۲۸ میں لکھا ہے
سو یعقوب بیر سبع سے نکل کے حاران کی طرف گیا۔ اور ایک جگہ میں اترا اور رات بھر وہاں رہا۔
کیونکہ سورج ڈوب گیا تھا۔ اور اس نے اس جگہ کے پتھروں میں سے اٹھا کر اپنا تکیہ کیا اور وہاں لیٹ
کے سو گیا اور اس نے خواب دیکھا اور کیا دیکھتا ہے کہ ایک سیڑھی زمین پر دھری ہے۔ اور اس کا سرا
آسمان کو پہنچا ہے۔ اور دیکھو۔ خدا کے فرشتے اس پر چڑھتے اترتے ہیں“
آسمانی کتب اور پیشگوئیوں کے ساتھ تعلق رکھنے والے تغیرات کے مختلف دورے ہوتے ہیں۔
ایک دورہ پچیس سالہ ہوتا ہے ، ایک پچاس سالہ ، ایک صد سالہ ( جو مجدد کا دورہ ہے ) ایسا ہی ہزار سالہ
اور پچاس ہزار سالہ دورے بھی ہوتے ہیں ۔
۳
تاریخ اسلام میں ان تغیر ا ان تغییرات زمانہ پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے۔ ا ہے۔ ایک دور تین سال کا تھا۔
جبکہ خلافت راشدہ ختم ہوئی ۔ پھر ایک ساٹھ سالہ انقلاب تھا جبکہ امیر معاویہ کا انتقال نہ ر
(علیٰ صاحبہا التحیة والسلام ) میں ہوا اور اس کے بعد کوئی صحابی بادشاہ نہ ہوا۔
ایسا ہی ایک دور سو سال کے قریب قریب کا ہے۔ جس میں روایت بلا واسطہ ختم ہو گئی اور ایک
دور پانچ سوسال کا ہے۔ جب کہ سلطنت عرب کا خاتمہ ہو گیا اور اسی طرح ایک دور ہزار سال کا ہے۔

حقائق الفرقان
۳
سُوْرَةُ الْمَعَارِجِ
جس کے بعد اہلِ یورپ کو کمپنیاں بنانے اور تجارت وغیرہ کے لئے باہر نکلنے کا خیال شروع ہوا۔ اور
یا جوج ماجوج کے غلبہ کی ابتدا ہوئی ۔
اسی طرح ایک دور پچاس ہزار سال کا بھی ہے۔ جس پر ایک انقلاب عظیم واقعہ ہوتا ہے۔ یہ کوئی
تعجب کی بات نہیں ہے کہ ایک حکم پر پچاس ہزار سال گئے اس کی مثالیں خود دنیا میں موجود ہیں ۔ کوئی
مقدمہ ہوتو محکمہ پولیس میں اس کی کارروائی فوراً ہو جاتی ہے۔ مجسٹریٹ ضلع مہینوں کی تاریخ دیتا ہے اور
چیف کورٹ میں سالوں کی تاریخ ملتی ہے۔ پریوی کونسل میں اس سے زیادہ ۔
ایسا ہی قدرت میں اس کا نظارہ موجود ہے۔ بعض اناج تین ماہ میں پکتے ہیں ، بعض چھ ماہ میں ، ،
آم سال کے بعد ، کھجور کئی سال کے بعد ، بعض سینکڑوں یا ہزاروں سالوں کے بعد پکتے ہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۱۱ مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ صفحه ۲۸۷٬۲۸۶)
-
۱۰۰۹ - يَوْمَ تَكُونُ السَّمَاءُ كَالْمُهْلِ وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ -
ترجمہ ۔ جس دن ہو جائے گا آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ۔ اور پہاڑ رنگین دھنگی ہوئی اون
کی طرح۔
تفسير - سماء ۔ بادل۔ یوم بدر کی طرف اشارہ ہے۔
جبال ۔ کانگڑے کے پہاڑی باغوں کو دیکھ لو کہ زلزلے میں ان کا کیا حال ہوا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۱۱ مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۸۷)
١٢ - يُبَصَّرُونَهُمْ يَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِى مِنْ عَذَابِ يَوْمِينِ بِبَنِيهِ -
ترجمہ ۔ حالانکہ ایک دوسرے کو دیکھیں گے۔ مجرم آرزو کرے گا کہ کاش دے دے اس عذاب سے
چھڑوانے کے لئے اپنے بیٹوں کو۔
تفسیر۔ مجرم - خدا سے ہے بے تو تعلق
رہنے والا ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا نمبر ۱۱ مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۸۷)

حقائق الفرقان
لد
سُوْرَةُ الْمَعَارِجِ
۱۸ تا ۲۲ - تَدْعُوا مَنْ اَدْبَرَ وَ تَوَلَّى وَ جَمَعَ فَأَوْعُى إِنَّ الْإِنْسَانَ خُلِقَ
هَلُومًا - إِذَا مَسَّهُ الشَّرِّ جَزُوعًا وَ إِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعًا -
ترجمہ ۔ اس کو پکارتی ہے جس نے منہ پھیر لیا (ذکر الہی سے ) اور پیٹھ پھیر لی (حق سے ) ۔ اور مال
جمع کیا اور پھر اس کو جمع رکھ چھوڑا ۔ بے شک آدمی پیدا کیا گیا ہے گھبرانے والا کچے دل کا۔ جب اس
کو کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے۔ اور جب اس کو بھلائی پہنچتی ہے تو بخل کرتا ہے۔
تفسیر اوعی - چھپا کر رکھا۔ الانسان۔ لکے انسان ۔
هَلُوعًا ۔ کچا۔ بے صبر ۔ بلکہ اس کی تفسیر آگے آتی ہے۔
-
اس جگہ اہل نار کی سات صفات بیان کی ہیں ۔
ا۔ ادبر - حق کو پیٹھ دی ۔ توٹی ۔ حق سے منہ پھیر لیا۔
-
۔ جمع ۔ مال جمع کیا۔ فاوٹی ۔ پھر اس مال کو چھپا رکھا۔
-
۵ - هَلُومًا - بے صبر -
-
- جَزُوعًا - تکلیف میں اضطراب کرتا ہے۔
- منوعا - آرام کی حالت میں نیکی نہیں کرتا ۔ دولت مند ہو تو اللہ تعالیٰ کی رضامندی سے
اُسے خرچ نہیں کرتا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۱۱ مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۸۷)
۲۳ تا ۳۵ - إِلَّا الْمُصَلِّينَ - الَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ دَابِمُونَ وَالَّذِينَ
في أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌ - لِلسَّابِلِ وَالْمَحْرُومِ وَالَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ
الدِّينِ وَ الَّذِينَ هُمْ مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُونَ إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ
مَأْمُونِ وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَفِظُونَ - إِلَّا عَلَى أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ
أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ - فَمَنِ ابْتَغَى وَرَاءَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ
الْعُدُونَ وَ الَّذِينَ هُمْ لِأَمْنَتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رُعُونَ وَ الَّذِينَ هُمْ
بِشَهْدَتِهِمْ قَائِمُونَ وَالَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ -
ترجمہ ۔ مگر نمازی لوگ ایسے نہیں ہوتے ) ۔ جو اپنی نماز پر ہمیشہ قائم ہیں۔ اور جن کے مال میں
حصہ معین ہے۔ سائل کا (مانگنے والوں کا ) اور محروم کا (اور جو مانگتے نہیں چپ رہتے ہیں اور اس میں

حقائق الفرقان
♡
سُوْرَةُ الْمَعَارِجِ
کتے بلی وغیرہ بھی داخل ہیں ) ۔ اور جو یقین رکھتے ہیں قیامت کا۔ اور جو اپنے رب سے خائف اور
تر ساں اور لرزاں ہیں۔ بے شک ان کے رب کا عذاب بے خوف ہونے کی چیز نہیں ۔ اور وہ لوگ جو
اپنے شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔ مگر اپنی بیبیوں اور باندیوں سے تو ان کو کچھ ملامت نہیں کہ جو
کوئی چاہے اس کے سوا کچھ اور تو یہی لوگ حد سے باہر نکلنے والے ہیں ۔ اور وہ لوگ جو اپنی امانتوں
اور اپنی بات کو نباہتے ہیں ۔ اور جو اپنی گواہیوں پر قائم رہتے ہیں۔ اور وہ جو اپنی نماز کی خبر رکھتے ہیں ۔
تفسیر۔ اس کے بعد اہل جنت کے صفات بیان فرمائے ہیں ۔
ا ۔ مُصَلِّينَ ۔ خدائے تعالیٰ کی عبادت کرنے والا۔
۲ - دایمون ۔ نماز کے پابند۔ یہ نہیں کہ کبھی پڑھی ، کبھی نہ پڑھی۔ بلکہ ہمیشہ پڑھتے ہیں۔
- حَقٌّ مَّعْلُوم - اللہ تعالیٰ کے راہ میں باقاعدہ چندہ من چندہ مقرر کرتے ہیں ۔
- السَّائِلِ وَا الْمَحْرُومِ - مانگنے والے کو بھی دیتے ہیں اور نہ مانگنے والے کو بھی دیتے ہیں۔
محروم سے مراد بے زبان جانور بھی ہے۔
۵
- يَوْمِ الدِّین کی تصدیق کرتے ہیں۔
- مُشْفِقُونَ ۔ اللہ تعالیٰ کا خوف ان کے دلوں میں ہے۔
- لِفُرُوجِهِمْ حَفِظُونَ ۔ اپنی شرم گاہوں کی محافظت کرتے ہیں ۔
امانت میں خیانت نہیں کرتے ہیں۔
۹۔ عہد کی رعایت رکھتے ہیں ۔
۱۰۔ شہادت پر قائم رہتے ہیں۔
ال - صلوة - اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں ۔
ابْتَغَى وَرَاء ذَلِكَ - جو اس کے سوائے اور چاہے۔ وہ اس کے لئے جائز نہیں۔ اس آیت کے
رو سے متعہ ، لواطت ، جلق ، مساحقت ( چپٹی ) سب کے سب حرام ثابت ہو گئے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا نمبر ۱۱ مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۸۷)

حقائق الفرقان
۶
سُوْرَةُ الْمَعَارِجِ
۳۷ تا ۳۹ ۔ فَمَالِ الَّذِينَ كَفَرُوا قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ عَنِ الْيَمِينِ وَ عَنِ
الشِّمَالِ عِزِينَ - أَيَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ أَنْ يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ -
ترجمہ ۔ کیا ہو گیا ہے کافروں کو کہ تیری طرف دوڑے چلے آتے ہیں۔ دائیں طرف سے اور بائیں
طرف سے ٹکڑیاں کی ٹکڑیاں ۔ کیا اس میں سے ہر ایک شخص اس بات کی خواہش رکھتا ہے کہ نعمت کے
پانچوں میں باغوں میں داخل کیا جائے ۔
تفسیر۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سمجھانے کے واسطے عرب کے بڑے بڑے لوگ آتے
تھے۔ ان کی طرف ان آیات میں اشارہ ہے۔ وہ لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی قومیت
اور وجاہت کی طرف توجہ دلاتے تھے۔ وہ لوگ اس قدر متکبر تھے کہ عرفات میں عوام عرب کے ساتھ
کھڑے بھی نہ ہوتے تھے۔ بعض لوگ آزادی کو پیش کر کے اپنے آپ کو مذہب سے بے تعلق رکھنا
چاہتے اور طرح طرح سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بزعم خود سمجھاتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں
سمجھایا ہے کہ ہم تو مشرق و مغرب کے مالک ہیں ۔ جس طرح یہ لوگ مکہ میں بڑے بنے ہوئے ہیں۔
اُن جیسے ہم اور بڑے بڑے آدمی بنانے پر قادر ہیں۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا ۔ کہاں اہلِ عرب کے گمان
میں تھا کہ ابو بکر بڑا آدمی بن جائے گا اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ اتنے بڑے بادشاہ ہو جائیں گے۔
(ضمیمه اخبار البدر قادیان جلد ا ا نمبر ۱۱ مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۸۷)

آج 10 میں سے 10 باقی