سُوْرَۃُ نُوْحٍ

حقائق الفرقان (جلد ۶)

حقائق الفرقان
سُوْرَةُ نُوحٍ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
سُورَةُ نُوحٍ
ہم سورہ نوح کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمن اور رحیم ہے۔
إِنَّا أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلى قَوْمِهِ أَنْ اَنْذِرُ قَوْمَكَ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَهُمُ
عَذَابٌ أَلِيمٌ -
ترجمہ ۔ ہم نے بھیجا نوح کو اس کی قوم کی طرف رسول بنا کر کہ ڈرا اپنی قوم کو اس سے کہ آجاوے
ان پر ٹیس دینے والا عذاب۔
تفسیر ہوگا ۔ حضرت نوح علیہ السلام کا ملک دجلہ، نینوا اور فرات کے درمیان تھا۔
عبرانی زبان میں نوح ( 15 ) آرام اور امن کو کہتے ہیں ۔ حضرت نوح کا زمانہ بڑے
آرام کا تھا مگر لوگوں نے اس آرام کی قدر نہ کی۔ اور اس کے حکموں کی نافرمانی کی اور شرارتوں پر کمر
باندھی ۔ تب ان پر سخت عذاب آیا۔
موجودہ زمانہ بھی حضرت نوح کے زمانہ کی طرح پر امن زمانہ ہے۔ لوگ عیش وعشرت میں
مصروف ہیں۔ اس زمانہ میں بھی خداوند تعالیٰ نے ایک نوٹ بھیجا ہے۔ اور اس نے ایک کشتی تیار کی
ہے مبارک ہیں وہ جو اس میں سوار ہوئے ۔
حضرت نوح علیہ السلام کا ذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں ہماری موعظت کے واسطے
کیا ہے۔
دنیا میں انسان چاہتا ہے کہ اس کی لمبی عمر ہو ۔ اس واسطے طب کا علم ایجاد ہوا اور اسی حفاظت کے
واسطے مکان ، لباس ، خوراک ، مضبوط قلعه ، فوجی سامان وغیرہ سب مہیا کئے جاتے ہیں۔ بوڑھے بھی
عبرانی

حقائق الفرقان
A
سُوْرَةُ نُوحٍ
چاہتے ہیں کہ اور مدت زندہ رہیں ۔ پھر انسان چاہتا ہے کہ اس کی اولاد ہو۔ پھر چاہتا ہے کہ اسے
مال ملے ۔ پھر چاہتا ہے کہ اس کے دشمن ہلاک ہوں تا کہ وہ امن سے زندگی بسر کرے۔ یہ سب انسان
کا فطری تقاضا ہے۔ اور ان کو پورا کرنے کا نسخہ بتلانے کے واسطے اللہ تعالیٰ کے عظیم الشان رسول دنیا
میں آئے ۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، حضرت موسیٰ علیہ السلام ، حضرت ابراہیم علیہ البرکات ،
ایسے ہی شاندار نبی حضرت نوح علیہ السلام اپنے زمانہ میں تھے اور انہوں نے کامیابی کا جو نسخہ اپنی قوم
کے سامنے پیش کیا اس کا ذکر اس سورہ شریف میں ہے۔
عذاب کے بھیجنے سے قبل اللہ تعالیٰ نے اپنا رسول دنیا میں بھیجا تا کہ وہ اس کی بات مان کر عذاب
سے بچ جاویں۔
انا۔ ہم نے ہی حضرت نوح کی رسالت کی صداقت کو لفظ انا کی تاکید کے ساتھ ظاہر کیا ہے
اس میں اشارہ ہے کہ جیسا کہ نوح کے مخالفین بچ نہ سکے ۔ ایسا ہی ۔۔۔۔۔۔۔۔ نبی کریم رسول خاتم
النبین سید نا محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مخالفین بھی نہ بچیں گے۔ علیہما الصلوۃ والسلام ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۱ امورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲۸۸)
أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاتَّقُوهُ وَأَطِيعُونِ -
ترجمہ - عبادت کرو اللہ کی اور اسی کو سپر بناؤ اور میرا کہا مانو۔
تفسیر عذاب الہی سے بچنے کے واسطے تین گر حضرت واسطے تین گر حضرت نوح نے پیش کئے جو ہمیشہ سے
تے ہیں ۔ اعْبُدُوا الله - خدائے تعالیٰ کی عبادت کرو۔ اتَّقُوہ ۔ اس سے ڈرو۔
سچے ہوتے چلے آتے
اطِیعُونِ ۔ میری پیروی کرو۔
اطِيعُون کا لفظ ان خیالات کے لوگوں کا رد کرتا ہے جن کے نزد یک رسول کی اطاعت
ضروری نہیں ۔ اس آیت میں حضرت نوح نے بتلایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت اور تمہارے تقوی اللہ
کی حقیقت تب متحقق ہوگی ۔ جب تم میری اطاعت کرو۔ یہ اطاعت رسول کے لئے ایک زبر دست
دلیل ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۱۱ مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۸۸)

حقائق الفرقان
۹
سُوْرَةُ نُوحٍ
۵ - يَغْفِرُ لَكُم مِّنْ مِنْ ذُنُوبِكُمْ وَيُؤَخِّرُكُمْ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى إِنَّ أَجَلَ
اللهِ إِذَا جَاءَ لَا يُؤَخِّرُ لَوْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ وہ تم کو بخش دے گا ۔ تمہاری کمزوریاں ڈھانپ دے گا اور تم کو ایک وقت مقرر تک مہلت
دے گا۔ اللہ کا وقت جب آجاتا ہے تو اس میں کچھ دیر نہیں لگتی ۔ کیا اچھا ہوتا اگر تم جانتے۔
تفسیر ان تین باتوں کے کرنے کا نتیجہ یہ ہو گا ۔
ا۔ تمہارے گناہ بخشے جائیں گے۔ بد عملی کی سزا سے نجات پاؤ گے۔
۲۔ تمہاری عمر لمبی ہوگی۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اجل جب آ جاتی ہے تو نہیں ٹلتی لیکن آچکنے سے قبل دعا وصدقہ وغیرہ
سے مل جاتی ہے۔ حضرت نوح کی لمبی عمران کے دعوے کے واسطے کافی دلیل ہے۔
حضرت نوح علیہ السلام بڑی خیر خواہی اور دردمندی کے ساتھ اپنی قوم کو سمجھاتے تھے کہ تم
ایمان واطاعت کے قبول کرنے میں سستی نہ کرو۔ ورنہ پھر یہ موقع ہاتھ نہ لگے گا۔ رباعی
روزے کہ اجل در آید از پیش و پشت شک نیست کہ مہلت نہ دید یک نفست
یاری نه رسد در آن دم از هیچ کست برباد شود جملہ ہواؤ ہوست کے
ه
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۱ امورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۸۸)
- قَالَ رَبِّ إِنِّي دَعَوْتُ قَوْمِي لَيْلًا وَنَهَارًا -
- ! کو ترجمہ - نوح نے کہا اے میرے رب ! میں نے اپنی قوم کو دن رات دعوت دی۔
تفسیر کیلا و نَهَارًا۔ انبیاء رات دن اپنی امت کی اصلاح کی فکر میں رہتے ہیں۔ کیسا ہمدرد اور
خیرخواہ انسانی گروہ ہے ۔ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى جَمِيعِ الْأَنْبِيَاءِ وَالرُّسَلِ وَبَارِكْ وَسَلَّمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۱ انمبر ۱۱ مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۸۸)
ا ا - عبادت النبی ۲ - تقوی اللہ ۳۔ اطاعت رسول (ناشر) ۲ جس دن تیری موت ہر جگہ سے تجھ
پر وارد ہو جائے گی تو اس وقت تجھے ایک سانس لینے کی بھی مہلت نہیں ملے گی ۔ اس وقت تیری کوئی مدد نہیں کر
پائے گا اور تیری ی سب ہوا و ہوس ختم ہو جائے گی ۔

حقائق الفرقان
۱۰
اسْتَغْشَوا ثِيَابَهُمْ وَأَصَرُّوا وَاسْتَكْبَرُوا اسْتِكْبَارًا -
سُوْرَةُ نُوحٍ
وَإِنِّي كُلَّمَا دَعَوْتُهُمْ لِتَغْفِرَ لَهُمْ جَعَلُوا أَصَابِعَهُمْ فِي آذَانِهِمْ وَ
ترجمہ ۔ اور میں نے جب جب ان کو دعوت دی کہ تو ان کو بخش دے تو انہوں نے اپنی انگلیاں اپنے
کانوں میں ٹھونس لیں اور اپنے کپڑوں میں چھپ گئے اور ضد کی اور بڑا ہی غرور کیا۔
تفسیر۔ نبی کی بات لوگ سننا بھی پسند نہ کرتے ۔ جیسا کہ اس زمانہ کے علماء پبلک کو تاکید کرتے
رہتے ہیں کہ مرزا کی کتاب نہ پڑھو۔ اُس کے گاؤں میں نہ جاؤ۔ اُس کے مریدوں سے ملاقات نہ
کرو۔ یہ بھی ایک تکبر ہے۔
اسْتَغْشَوْا ثِيَابَهُمُ - اپنے دلوں کو انہوں نے ڈھانک رکھا ہے۔ ثیاب کے معنے دل کے
بھی آئے ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۱۱ مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۸۸)
١٠ - ثُمَّ إِنِّي أَعْلَنْتُ لَهُمْ وَأَسْرَرْتُ لَهُمْ إِسْرَارًا -
ترجمہ۔ پھر میں نے ان کو ظاہری طور پر بھی سمجھایا اور پوشیدہ طور پر بھی سمجھا یا چپکے سے۔
تفسیر - اسررت - چپکے چپکے سنایا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۱۱ مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۸۸)
۱۱ تا ۱۳ - فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمُ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا - يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُمُ
مِدْرَارًا - وَ يُمْدِدْكُمْ بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ وَيَجْعَلْ لَكُمْ جَنَّتٍ وَيَجْعَلْ لَكُمْ أَنْهَرًا -
ترجمہ ۔ پھر میں نے کہا معافی مانگو تمہارے رب سے بے شک وہ تو بڑا غفار ہے۔ تم پر وہ بھیج
دے گا آسمان سے موسلا دھار بارش ۔ اور تمہاری مدد فرمائے گا مالوں سے اور بیٹوں سے اور
تمہارے لئے باغ بنادے گا اور تمہارے لئے نہریں بہا دے گا۔
تفسير - اسْتَغْفِرُوا - استغفار کے برکات اور نتائج ان آیات میں حضرت نوح علیہ السلام نے انسانی
ضروریات کی جہت سے بیان فرمائے ہیں۔ غور کر کے دیکھ لو۔ کیا انسان کو انہیں چیزوں کی ضرورت دنیا
میں نہیں ہے؟ پھر ان کے حصول کا علاج استغفار ہے ۔ (اخبار بدر جلدے نمبر ۹ مورخه ۱۵ مارچ ۱۹۰۸ء صفحہ ۵)

حقائق الفرقان
سماء کے معنے بادل کے ہیں ۔
11
باران رحمت ہوگی ۔ غلہ اور ہر شئے ارزاں ہوگی ۔
سُورَةُ نُوحٍ
سماء کے معنے بارش کے بھی آئے ہیں ۔ ایک شاعر کہتا ہے۔
إِذَا نَزَلَ السَّمَاءُ بِأَرْضِ قَوْمٍ رَعَيْنَاهُ وَ إِنْ كَانُوا غَضَابًا
يُمْدِدُكُمُ ۔ بڑھائے گا۔ مال اور بیٹے بہت ہوں گے۔
ان آیات میں حضرت نوح علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اگر تم استغفار کرو تو سب برکتیں حاصل
ہوں گی۔ گناہ بخشے جائیں گے۔ بارش ہوگی ۔ ہر شے ارزاں ملے گی ۔ مال و دولت بہت ہو گی، اولاد کی
کثرت ہوگی ، باغ ہوں گے، نہریں جاری ہوں گی۔ ان آیات سے استغفار کی فضیلت ظاہر ہے۔
استغفار کیا ہے؟ سچے دل سے اللہ تعالیٰ کے حضور میں پچھلے گناہوں کی سزا سے بچنے کی توفیق
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۱ ۱ نمبر ۱۱ مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۲۸۸)
طلب کرنا ۔
روایت ہے کہ ایک دن حسن بصری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس ایک شخص گیا اور قحط کی شکایت کی۔
آپ پ نے اسے فرمایا کہ استغفار کرو۔ پھر ایک اور شخص گیا۔ اُس نے کہا۔ یا حضرت! میں محتاج ہوں
فرمایا استغفار کرو ۔ ایک تیسرے نے کہا کہ میرے اولاد نہیں ہوتی ۔ اُسے بھی استغفار کرنے کا حکم
دیا۔ چوتھے نے پیدا وار زمین کی کمی کا گلہ کیا۔ اُسے بھی استغفار کی تاکید فرمائی ۔ حاضر مجلس ربیع بن صحیح
نے عرض کی کہ آپ کے پاس مختلف لوگ آئے اور مختلف چیزوں کے سائل ہوئے مگر آپ نے جواب
سب کو ایک ہی دیا۔ اس کے جواب میں حسن بصری نے قرآن شریف کی یہی آیات پڑھیں ۔
جماعت احمد یہ کو بھی استغفار کی تاکید ہر روز بار بار کی جاتی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۱۶ مورخه ۱۸ جنوری ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۸۹)
فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمُ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا - يُرْسِلِ السَّمَاءِ عَلَيْكُمْ مِدْرَارًا وَ
يُمْدِدْكُمْ بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ وَيَجْعَلْ لَكُمْ جَنَّتٍ وَيَجْعَلْ لَكُمْ أَنْهَرًا ( نوح : ۱۱ تا ۱۳) یعنی استغفار
ے جب کسی قوم کی زمین پر بادل برستا ہے ( اور اس سے گھاس اور روئیدگی پیدا ہوتی ہے ) تو ہم اسے چراتے ہیں
خواہ وہ قوم اس پر ناراض اور غصہ ہو۔

حقائق الفرقان
۱۲
سُوْرَةُ نُوحٍ
کرنے سے اللہ تعالیٰ بارش برسائے گا اور تمہیں مال اولاد دے گا۔ باغ اگائے گا اور تمہارے لئے نہریں
جاری کرے گا۔ جماعت کو چاہیے کہ درود شریف، استغفار اور الحمد شریف کا کثرت سے وظیفہ رکھیں ۔
الحکم جلد ۱۶ نمبر ۱۹ مورخه ۲۸ رمئی ۱۹۱۰ء صفحه ۹)
۱۴ ، ۱۵ - مَا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا وَقَدْ خَلَقَكُمْ أَطْوَارًا -
ترجمہ ۔ تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ کے وقار کا لحاظ نہیں رکھتے ( یعنی بڑی امیدیں اللہ سے نہیں
رکھتے ) ۔ حالانکہ اس نے تم کو پیدا کیا طرح طرح سے ( یا طرح طرح کا ) ۔
تفسير تَرْجُونَ تَخَافُونَ ع
إِذَا لَسَعَةُ النَّحْلِ لَمْ يَرْجُ لَسْعَهَا (هذلى )
خدا تعالیٰ کی بڑائی سے کیوں نہیں ڈرتے۔
اطوارا - انسان کو پیدائش کے وقت مختلف صورتوں میں سے گزارا ہے ۔ نطفہ ، علقہ ،
مضغہ وغیرہ ۔ کیا یہ تفرقہ اور امتیاز کسی علیم وقد پر ہستی کا کام نہیں؟ یہی خدا تعالیٰ کی ہستی کی ایک
دلیل ہے۔ ضمیمه اخبار البدر قادریان جدا انمبر ۱ مورخه ۱۸ جنوری ۱۹۱۲ صفحه ۲۸۹)
١٦ - أَلَمْ تَرَوْا كَيْفَ خَلَقَ اللَّهُ سَبْعَ سَمُوتٍ طِبَاقًا -
ترجمہ ۔ کیا تم دیکھتے نہیں کہ کیسے بنائے اللہ نے سات آسمان چوڑے چوڑے۔
تفسیر۔ اس آیت میں آسمان کے سات طبقوں کا ذکر کیا ہے۔
جس طرح ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں تک پہنچنے کے لئے رستے کی ضرورت ہے۔ اسی طرح
خدا تعالیٰ تک پہنچنے کے لئے بھی راستوں کی ضرورت ہے جو بنے ہوئے ہیں۔
ضمیمه اخبار البدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۱۶ مورخه ۱۸ جنوری ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۸۹) خبارالبدر ۱۱
۱۷ - وَجَعَلَ الْقَمَرَ فِيهِنَّ نُورًا وَ جَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا -
ترجمہ ۔ اور ان میں چاند کا اُجالا بنایا اور آفتاب کو جلتا ہوا چراغ بنایا۔
تفسیر۔ جس طرح کہ انسان چراغ اور روشنی کا محتاج ہے۔ اور چاند اور سورج کا محتاج ہے۔ اسی
ے جب شہد کی مکھیاں اسے ڈنک ماریں وہ ان کے ڈنک مارنے سے خوف زدہ نہیں ہوتا۔

حقائق الفرقان
۱۳
طرح روحانی ہدایت کے واسطے وحی النبی ، انبیاء اور کتب الہیہ کا محتاج ہے۔
سُوْرَةُ نُوحٍ
ضمیمه اخبار بدر جلد قادیان ۱۱ نمبر ۱۶ مورخه ۱۸ جنوری ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۸۹)
۱۸ - وَاللهُ أَنْبَتَكُمْ مِّنَ الْأَرْضِ نَبَاتًا -
ترجمہ ۔ اور اللہ نے تم کو گا یا زمین سے جما کر۔
تفسیر - نباتا ۔ اللہ تعالیٰ نے نباتات کو پیدا کیا ہے۔ زمین کی روئیدگی انسان کے نشوونما کا
موجب ہے اور یہی اغذیہ بالآخر نطفہ کی صورت میں متشکل ہو کر انسان بنتا ہے۔
اسی طرح انعامات الہیہ بتلا کر حضرت نوح نے اپنی قوم کو اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ کیا۔
( ضمیمه اخبار بدر جلد ۱۱ نمبر ۱۶ قادیان مورخه ۱۸ جنوری ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۸۹)
۲۱،۲۰ - وَاللهُ جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ بِسَاطًا - لِتَسْلُكُوا مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا -
ترجمہ ۔ اور اللہ ہی نے بنادیا تمہارے لئے زمین کا بچھونا۔ تا کہ اس کے چوڑے چوڑے راستوں
میں چلو۔
تفسیر۔ پساگا ۔ آرام گاہ ۔ پھیلا ہوا ۔
سُبُلًا - ایسا ہی دل کے واسطے بھی راستے ہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر جلد قادیان ۱۱ نمبر ۱۶ مورخه ۱۸ جنوری ۱۹۱۲ء صفحه ۲۸۹)
۲۲، ۲۳ - قَالَ نُوحٌ رَّبِّ إِنَّهُمُ عَصَوْنِي وَ اتَّبَعُوا مَنْ لَّمْ يَزِدْهُ مَالُهُ وَ
وَلَدُهُ إِلَّا خَسَارًا وَ مَكَرُوا مَكْرًا كُبَّارًا -
ترجمہ ۔ نوح نے عرض کی اے میرے رب ! انہوں نے میرا کہا نہ مانا اور ایسوں کی پیروی کی
جوان کے مال اور اولاد میں نقصان کے سوا کچھ نہ بڑھا سکے۔ اور انہوں نے ایک منصوبہ کیا بہت
ہی بڑا منصوبہ۔
تفسیر۔ اپنے خیر خواہوں پر جب ہم نظر کرتے ہیں تو سب سے اول یہ خیر خواہی ماں یا دودھ پلائی
سے شروع ہوتی ہے۔ دودھ پلانے والی کو بھی بچہ ماں کہہ کر پکارتا ہے۔ اسی وجہ سے بچے تکالیف کے

حقائق الفرقان
۱۴
سُورَةُ نُوحٍ
وقت ماں کہہ کر پکارتے ہیں ۔ پھر بڑے ہو کر باپ کو خیر خواہ سمجھتے ہیں۔ پھر جوانی میں دوست پیدا ہو
جاتے ہیں اور خیر خواہ ہوتے ہیں ۔ یہ انسان کے خیر خواہ ہوتے ہیں۔ اور ان کے سوا اور بھی خیر خواہ
ہیں ۔ لیکن یہ سب خیر خواہ غلطی کر سکتے ہیں اور کرتے ہیں۔ ان سب سے اعلیٰ مخلوق کا خیر خواہ انبیاء کا
گروہ ہے ( علیہم الصلوۃ والسلام ) جو کبھی غلطی نہیں کرتے ۔ اور ان کو مخلوق کے ساتھ بہت محبت ہوتی
ہے۔ تعجب ہے کہ لوگ انبیاء کی باتوں کو نہیں مانتے ۔ ان آیات میں حضرت نوح علیہ السلام در ددل
کے ساتھ اپنے رب کے حضور میں شکوہ کرتے ہیں کہ میں نے اپنی قوم کو بہت سمجھایا پر وہ میری بات
نہیں مانتی۔
اس زمانہ میں لوگ بہ سبب امن عامہ کے عیش و عشرت کی غفلت میں گرے ہوئے تھے۔ زمین
پر انسان کی بدی بہت بڑھ گئی تھی اور اس کے دل کے تصور اور خیال روز بروز صرف بدی ہوتے تھے۔
تب خدا نے چاہا کہ انسان کو اس زمین میں سے مٹا ڈالے۔ پر خدا نے ایک دفعہ پھر ان پر رحم کیا۔ اور
اپنے بندے نوح کو جو صادق اور کامل تھا اور خدا کی راہ پر چلتا تھا۔ اور اس واسطے اس پر خدا کی مہربانی
کی نظر تھی ۔ ان لوگوں کی طرف بھیجا کہ انہیں آنے والے عذاب سے ڈرائے ۔ حضرت نوح
نے خدا تعالیٰ کے حکم کی اطاعت کی۔ مگر قوم نے نہ مانا۔ اور مور د عذاب الہی ہوئی ۔
ضمیمه اخبار بدر جلد قادیان ۱۱ نمبر ۱۶ مورخه ۱۸ جنوری ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۸۹)
۲۴- وَقَالُوا لَا تَذَرُنَّ الهَتَكُمْ وَلَا تَذَرُنَّ وَدًّا وَّ لَا سُوَاعًا وَلَا يَغُونَ وَ
يَعُوقَ وَنَسْرًا -
ترجمہ ۔ اور بولے ہرگز نہ چھوڑنا اپنے معبودوں کو اور کبھی نہ چھوڑنا وُڈ اور نہ سُواع کو اور نہ یغوث
کو اور نہ یعوق کو اور نہ نسر کو۔
تفسیر۔ یہ ان کے بتوں کے نام ہیں۔
ا۔ ودا ۔ محبت اور خواہش کا دیوتا ۔جس کے متعلق ان کا خیال تھا کہ وہ اپنے ارادے سے
ایجاد عالم کا باعث ہوا ۔ اس کو مرد کی صورت پر بنایا جاتا ہے۔ ہندوؤں میں اس کے بالمقابل برہما ہے۔

حقائق الفرقان
۱۵
سُورَةُ نُوحٍ
۲۔ سُوَاعَ - بقائے عالم کا بت جو عورت کی شکل میں ہوتا ہے ۔ اس کے مقابل ہندو
میتھالوجی میں بشن ہے۔
۳
يَغُوث - حاجت روائی اور فریاد رسی کا دیوتا۔ اس کی شکل گھوڑے کی تھی۔ شاید اس واسطے کہ
فریاد رسی کے لئے تیز رفتاری کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس طرح ہندوؤں میں اندر دیوتا ہے۔ لئے
لد
۔ یعوق ۔ عوق سے مشتق ہے۔ بمعنے روکنا اور دفع کرنا یہ مصیبتوں اور دشمنوں کے روکنے کا یہ
بت تھا۔ بشکل شیر ۔ ہندوؤں میں اس کے بالمقابل شنگھ اوتار دیوتا ہے۔
♡
۵ - نسرا - طول عمر کا دیوتا بشکل باز بنا ہوا ہوتا ہے۔ یہی بت اس قوم کی ہلاکت کا
موجب ہوئے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۱۶ مورخه ۱۸ جنوری ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۰٬۲۸۹)
۲۷ - وَقَالَ نُوحٌ رَبِّ لَا تَذَرُ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَفِرِينَ دَيَّارًا -
ترجمہ ۔ اور نوح نے عرض کی اے میرے رب ! نہ چھوڑ خاص زمین پر کافروں کا کوئی گھر
بسنے والا ۔
تفسیر۔ حضرت نوح نے آخر تنگ آکر اپنی قوم کے حق میں بددعا کی ۔ انبیاء کی بددعا سے ڈرنا
چاہیے یہ بہت خوفناک بات ہے۔ حضرت نوح نے اپنی قوم کے حق میں بد دعا کی۔ مگر آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے باوجود سخت تکالیف اٹھانے کے کبھی اپنی قوم کے حق میں بد دعا نہیں کی ۔ بلکہ یہی دعا
کرتے رہے کہ رَبِّ اهْدِ قَوْمِي فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ۔ اے میرے رب میری قوم کو ہدایت کر کیونکہ
وہ نہیں جانتے ۔ حضرت نوح کے مقابلہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا صبر، حوصلہ، رحم اور
ہمدردی بہت بڑھی ہوئی ہے۔ اور اسی کا نتیجہ ہے کہ آخر ساری قوم عرب ہدایت یافتہ ہو گئی ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۱۶ مورخه ۱۸ جنوری ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۰)
بہت سے وجوہات ہیں جو ہم پر حمد النبی کو فرض ٹھیراتے ہیں۔ منجملہ جناب الہی کی حمدوں کے یہ
ہے کہ انسان کا حوصلہ ایسا وسیع نہیں کہ وہ ساری دنیا سے تعلق رکھے اور محبت کر سکے۔ نبیوں اور رسولوں

حقائق الفرقان
۱۶
سُوْرَةُ نُوحٍ
کو بھی جب تباہ کا رسیہ روزگار شریروں نے دُکھ دیا تو آخر ان میں سے ایک بول اُٹھا۔ رَبِّ لَا تَذَرُ
عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَفِرِينَ دَيَّارًا ۔
فی الحقیقت ان پر ایک وقت ایسا آتا ہے کہ وہ شریر نفوس کی حیاتی بھی پسند نہیں کرتے۔ اس
انہ تعلق ہو۔
سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ انسان کا اتنا حوصلہ کہاں ہو سکتا ہے کہ سارے جہان سے اس کا مخلصانہ تھا
پس اس سلسلہ کو وسیع کرنے کے باوجود محدود کرنے کے لئے نکاح کا ایک طریق ہے جس سے ایک
خاندان اور قوم میں ان تعلقات کی بناء پر رشتہ اخلاص اور محبت پیدا ہوتا ہے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۵ مورخه ۲۶ فروری ۱۹۰۸ صفحه ۲)
۲۸ - إِنَّكَ إِنْ تَذَرُهُمْ يُضِلُّوا عِبَادَكَ وَلَا يَلِدُ وَا إِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا -
ترجمہ ۔ بے شک اگر کہیں تو ان کو چھوڑ دے گا تو وہ تیرے بندوں کو بہکائیں گے اور جو جنیں گے وہ تو
بدکار گٹا کا فر ہی ہوگا۔
تفسیر۔ اگر تو چھوڑے تو یقیناً بہکا دیں تیرے بندوں کو۔
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۳۱۶ حاشیه )

آج 10 میں سے 10 باقی