سُوْرَۃُ الْجِنِّ

حقائق الفرقان (جلد ۶)

حقائق الفرقان
۱۷
سُوْرَةُ الْجِنِّ
سُوْرَةُ الْجِنِّ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ جن کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمن و رحیم ہے۔
قُلْ أُوحِيَ إِلَى أَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوا إِنَّا سَمِعْنَا قُرْآنًا عَجَبًا -
ترجمہ ۔ تو سنا دے میری طرف وحی کی گئی ہے کہ مجھے ( قرآن ) پڑھتے سن گئے ہیں چند جن پھر
انہوں نے کہا ہم نے عجیب ہی قرآن سنا ہے۔
تفسیر - اسْتَمَعَ نَفَرَ مِنَ الْجِن ۔ جن اللہ تعالیٰ کی ایک مخلوق ہے۔ جیسے ملائک وغیرہ اور اس کی
مخلوق ہیں۔ میں ہرگز ہرگز اس بات کا قائل نہیں کہ جن اور ملائکہ کوئی چیز نہیں ہیں۔ میں دونوں کا قائل
ہوں ۔ لیکن ہر جگہ جن کے لفظ کے وہی ایک ہی معنی نہیں ۔ اور جو خیال کیا جاتا ہے کہ بعض عورتوں بچوں
کو جن چمٹ جاتے ہیں۔ میں اس کا قائل نہیں ہوں۔ لغت کے رو سے جن ان باریک اور چھوٹے
چھوٹے موذی حیوانات کو بھی کہتے ہیں جو غیر مرتی ہیں اور صرف خورد بینوں سے ہی دکھائی دے سکتے
ہیں۔ طاعون کے باریک باریک کیڑے بھی جن کے نام سے موسوم ہیں ۔ اسی لئے حدیث شریف
میں طاعون کو وَخْزُ أَعْدَائِكُمْ مِنَ الْجِنِّ فرمایا ہے ۔ ( أَحْمَدُ عَنْ أَبِي مُوسَى أَشْعَرِى طَبْرَانِي فِي
الْأَسَطِ عَنِ ابْنِ عُمر ) ۔ وَخُذُ کے معنے نیش زنی اور طعن کے ہیں۔ جن لغت میں بڑے آدمیوں کو
بھی کہتے ہیں ۔ جن النَّاسِ مُعَظمُهُمْ شاید بڑے پیسے والے ساہوکاروں کو بھی مہاجن اسی واسطے کہا
گیا ہے۔ کبوتر کے پیچھے دوڑنے والے انسان کو بھی ” جن “ کہا ہے۔
وو
سورہ احقاف رکوع ۴ میں ایک قوم کا ذکر ہے۔ وَ إِذْ صَرَفْنَا إِلَيْكَ نَفَرًا مِنَ الْجِنِّ يَسْتَمِعُونَ
ܠܘܢ
الْقُرْآن - (الاحقاف : ۳۰) اس قوم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قرآن شریف سن کر انا
ا اور جب ہم نے پھیرا تیری طرف جنوں میں سے چند آدمیوں کو کہ وہ سننے لگے قرآن کو۔

حقائق الفرقان
۱۸
سُوْرَةُ الْجِنِّ
سَمِعْنَا كِتَبًا أُنْزِلَ مِنْ بَعْدِ مُوسٰی (الاحقاف: ۳۱) کہا۔ جن کے مد مقابل انسان ہیں۔ انس غریب
لوگ جن بڑے لوگ ۔
وو
سورة الحجر میں انسان اور جان دونوں کی پیدائش کا ذکر ایک ساتھ ایک ہی آیت
میں یکے بعد دیگرے آیا ہے۔ وَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَإٍ مَسْنُونٍ وَالْجَانَّ
خَلَقْنَهُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَّارِ السَّمُومِ - (الحجر: ۲۷-۲۸) (الحجر: ۲۷۔۲۸) آدم سے پہلے جان اور اس کی ذریت
۔
تھی۔ اس سے کسی طرح انکار نہیں ہو سکتا۔ اور اب بھی جنات غیر مرئی طور پر موجود ہیں ۔
کارخانہ قدرت کا انتظام اور انحصار محسوسات اور مرئیات تک ہی محدود نہیں ہے۔ اس لئے
غیر محسوس اور غیر مشہود و غیر مرئی عالم کا انکار محض حماقت اور نادانی ہے۔ اس لئے کہ جوں جوں سائنس ترقی
کرتا جاتا ہے۔ بہت سی باتیں ایسی معلوم ہوتی ہیں جو اس سے پہلے ماننی مشکل تھیں ۔ دور بین اور
خورد بین کی ایجاد نے بتا دیا ہے کہ اس کرہ ہوا میں کس قدر جانور پھر رہے ہیں۔ ایسے ہی پانی کے ایک
قطرے میں لا انتہا جانور پائے جاتے ہیں۔ حیوانات منو یہ ۔ ایک قطرہ منی میں دیکھے جاتے ہیں۔ اس
سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی مخلوق اور انواع مخلوق کی حد بندی محض ناممکن ہے۔ اور صرف
اپنے محدود علم کی بناء پر انکار محض نادانی ہے۔ اس لئے اوّلاً جنات کے متعلق یاد رکھنا چاہیے کہ ہم کسی
ایسی مخلوق کا جو انسانی نوع سے نرالی ہو انکار کرنے کا کوئی حق نہیں رکھتے ۔ اور ہم یہ کہنے کی وجوہات
رکھتے ہیں کہ جن اللہ تعالیٰ کی ایسی قسم کی مخلوق ہے جن کو انسان کی ظاہری آنکھیں نہیں دیکھ سکتیں۔ اس
لئے کہ ان کی مادی ترکیب نہایت ہی لطیف اور ان کی بناوٹ غایت درجہ کی شفاف ہوتی ہے۔ جس کی
وجہ سے انسان ان ظاہری آنکھوں سے انہیں نہیں دیکھ سکتے ۔ ان کے دیکھنے کے لئے ایک دوسری
حِس یعنی روحانی آنکھ کی ضرورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انبیاءعلہیم السلام اور اولیاء اللہ اور مومنین
صادقین ملائکہ وغیرہ غیر مرئی مخلوق کو بھی دیکھ لیتے ہیں۔ نہ صرف دیکھ لیتے ہیں بلکہ ان سے باتیں بھی
اے ہم نے ایک کتاب سنی جو نازل ہوئی ہے موسیٰ کے بعد ۲ بے شک ہم نے آدمی کو بنا یا کھنکھناتی ہوئی مٹی
سے جس پر کئی برس گزرے ہوں سیاہ کیچڑ بُودار سے۔ اور جن کو انسان سے پہلے ہم نے پیدا کیا ٹو کی آگ سے۔

حقائق الفرقان
۱۹
سُوْرَةُ الْجِنِّ
کر لیتے ہیں ۔ خلاصہ یہ کہ اللہ تعالیٰ کی کسی ایسی مخلوق کو جس کو ہم دیکھ نہیں سکتے ۔ انکار کرنا دانشمندی
نہیں ۔ ہم اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ خدا کی ایسی مخلوق دنیا میں موجود ہے جو انسانی نظروں
سے پوشیدہ ہے۔ اور اسی وجہ سے اسے جن کہتے ہیں ۔ کیونکہ عربی میں جن اسے کہتے ہیں ۔ جس میں
خفا اور نہاں ہونا پایا جاتا ہے۔ جنت۔ انسانی نظر سے پوشیدہ ہے ۔ جنَّةٌ ( ڈھال ) جو انسان کو
چھپا کر تلوار کے حملہ سے محفوظ رکھتی ہے۔ جنین ۔ وہ بچہ جو ماں کے پیٹ میں ہے پوشیدہ ہے۔
جنون ۔ عقل کو چھپانے والا مرض ۔ جن ۔ انسانی نظر سے چھپی ہوئی مخلوق ۔ پس جن وہی مخلوق ہے
جو عام انسانی نظر سے پوشیدہ ہو۔ خواہ وہ کسی قسم کی مخلوق ہو۔ غرض جن ایک مخلوق ہے۔
ایک اور بات بھی یہاں بیان کر دینے کے قابل ہے کہ احادیث میں جن کا لفظ سانپ،
کالے کتے، لکھی، بھوری چیونٹی، وبائی جرمز، بجلی، کبوتر باز ، زقوم، بائیں ہاتھ سے کھانے والا،
ال پرا گندہ رکھنے والا، غراب، ناک یا کان کٹا ، شریر، سردار وغیرہ پر بھی بولا گیا ہے
ها:
ہے۔
ان تو جیہات پر غور کرنے سے ان مفاسد اور مضاد کی حقیقت بھی معلوم ہو جاتی ہے۔ جو جنون سے
منسوب کی جاتی ہے۔
اب اس بیان کے بعد یہ جاننا ضروری ہے کہ قرآن کریم میں یہاں جو ذکر کیا گیا ہے۔ اس سے
کیا مراد ہے؟ یہ ایک تاریخی واقعہ ہے۔ نصیبین ایک بڑا آباد شہر تھا۔ اور وہاں کے یہود جن کہلاتے
تھے اور سوق عكاظ (ایک تجارتی منڈی کا نام ہے ) میں آیا کرتے تھے۔ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم مکہ سے نا امید ہو کر طائف تشریف لے گئے اور وہاں کے شریروں نے آپ کو دکھ دیا۔ آپ
عکاظ کو آ رہے تھے۔ راستہ میں بمقام نخلہ یہ لوگ آپ سے ملے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح
کی نماز پڑھا رہے تھے۔ قرآن مجید کو سن کر وہ رقیق القلب ہو گئے ۔ سب کے سب ایمان لے آئے
اور جا کر اپنی قوم کو بھی ہدایت کی ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۱۶ مورخه ۱۸ جنوری ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۰)

حقائق الفرقان
۲۰
سُوْرَةُ الْجِنِّ
۳، ۴- يَهْدِي إِلَى الرُّشْدِ فَأَمَنَّا بِهِ وَ لَنْ تُشْرِكَ بِرَبِّنَا أَحَدًا وَ أَنَّهُ
تَعلَى جَدُّ رَبَّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَلَا وَلَدًا -
ترجمہ ۔ جو نیک راہ سکھاتا ہے تو ہم نے تو اسے مان لیا اور ہم تو کبھی شریک نہ ٹھہرائیں گے اپنے رب کا ترجمہ:
کسی کو ۔ اور یہ کہ بہت اونچی شان ہے ہمارے رب کی نہ تو کوئی اس کی جو رو ہے نہ بیٹا۔
تفسیر ۔ اب جنات نے اس قرآن کو قبول کرنے اور ایمان لانے کے دلائل بیان کئے ۔ جن میں
سے پہلی دلیل یہی ہے کہ وہ توحید کا مذہب ہے۔
مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَلَا وَلَدًا ۔ یہ دوسری دلیل ہے ۔ اور عیسائیوں کے اس صاحبہ اور ولد والے
نا پاک عقیدہ کی نفی کرتے ہوئے قرآن شریف سے ماقبل تو رات ہی کا ذکر کیا۔ انجیل کا ذکر نہیں کیا۔
فرمایا۔ ولد تو صاحبہ کا نتیجہ ہے ۔ جب صاحبہ نہیں تو ولد کہاں سے آیا۔ چوتھی صدی تک یہود عزیز
کو ابن اللہ کہتے تھے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵۰۱۶ مورخه ۱۸ جنوری ۱۹۱۲ ء و ۲۸ / مارچ ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۱٬۲۹۰)
- وَأَنَّهُ كَانَ يَقُولُ سَفِيهُنَا عَلَى اللهِ شَطَطًا۔
ترجمہ ۔ اور یہ بھی کہا کہ ہم میں کے بے وقوف لوگ اللہ پر جھوٹ افترا کیا کرتے تھے۔
تفسیر ۔ سفاہت موٹی سمجھ سفیہ ، موٹی عقل والا ۔ سفاھت کے معنے اضطراب ضعیف الرائے ہونا۔
شَطَطًا ۔ دروغ گوئی ، بڑھ بڑھ کر باتیں کرنا ، زیادتی کرنا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۱)
٦ - وَ اَنَّا ظَنَنَّا أَنْ لَنْ تَقُولَ الْإِنْسُ وَالْجِنُّ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا -
ترجمہ۔ اور یہ ہمارا خیال تھا کہ ہرگز نہ بولیں گے انسان اور جن اللہ پر کوئی جھوٹی بات۔
تفسیر۔ وہ کہتے ہیں ۔ ہمارا تو خیال تھا کہ کوئی امیر یا غریب ایسا نہیں کر سکتا کہ خدا پر جھوٹ
بولے مگر افسوس ہے کہ قرآن اور اس کے رسول کے متعلق جو خبریں لوگوں نے مشہور کر رکھی ہیں ۔
وہ جھوٹی نکلیں اب خود قرآن کے سننے سے معلوم ہوا کہ وہ سچی کتاب ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۱)

حقائق الفرقان
فَزَادُوهُمْ رَهَقًا -
۲۱
سُوْرَةُ الْجِنِّ
وَ أَنَّهُ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الْإِنْسِ يَعُوذُونَ بِرِجَالٍ مِنَ الْجِنِّ
ترجمہ ۔ اور یہ بھی کہا کہ بہت سے بنی آدم مردوں میں سے جنات مردوں کی پناہ لیا چاہتے
تھے تو ان آدمیوں نے جنات کا غرور زیادہ کیا۔
تفسیر۔ عوام خواص کے رعب میں آئے ہوئے ہوتے ہیں ۔ اس واسطے خواص کا تکبر اور سرکشی
بڑھ جاتی ہے۔
وَ اَنَّا لَمَسْنَا السَّمَاءَ فَوَجَدُ نَهَا مُلِئَتْ حَرَسًا شَدِيدًا وَ شُهَبًا -
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۱)
ترجمہ ۔ اور ہم آسمانی باتوں کی طرف غور کرتے رہے ہیں ۔ تو اس کو پایا بھر اسخت چوکیداروں اور
انگاروں سے ۔
تفسیر - أنا لَبَنَا السَّمَاء - مس اور التماس ایک ہی مادہ سے ہیں۔ التماس کے معنے طلب کرنا ،
ڈھونڈنا۔
معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ منجم تھے۔ آسمانی حالات کو دریافت کیا کرتے تھے۔ حدیث شریف
میں بھی ذکر ہے کہ انہوں نے کہا کہ دیکھو آسمان سے تو کوئی نئی بات ظہور میں نہیں آئی۔
مسنا ۔ طلباء نے آسمانی باتوں کے پتہ لگانے کی کوشش کی مگر صرف روشن ستارے ہی نظر آئے ۔
حرس۔ حفاظت (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ء صفحه ۲۹۱)
١٠ وَ اَنَّا كُنَّا نَقْعُدُ مِنْهَا مَقَاعِدَ لِلسَّمْعِ فَمَنْ يَسْتَمِعِ الْآنَ يَجِدُ لَهُ
شِهَابًا رَصَدًا -
ترجمہ ۔ اور ہم جا بیٹھا کرتے تھے خاص خاص موقعوں پر سنا کرتے تھے۔ تو جو کوئی اب سننے کا قصد
کرے تو اپنے لئے انگاروں کو تاک لگائے ہوئے پاتا ہے۔
تفسیر ۔ مَقَاعِد - رصد گا ہیں ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں ستارے بہت
گرے تھے۔

حقائق الفرقان
۲۲
سُوْرَةُ الْجِنِّ
رصدا - تاک لگائے ہوئے انتظار میں لگے ہوئے ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ء صفحه ۲۹۱)
تحقیق ہم بیٹھتے تھے بیٹھنے کی جگہوں میں سننے کے لئے ۔ پس اب اگر کوئی بات سننا چاہے پاتا
ہے اپنے لئے شہاب انتظار میں ۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۶۸)
ا - وَ انَّا لَا نَدْرِى أَشَرَّ أَرِيدَ بِمَنْ فِي الْأَرْضِ أَمْ أَرَادَ بِهِمْ رَبُّهُمْ رَشَدًا -
ترجمہ ۔ اور ہم نہیں جانتے کہ کچھ برائی پہنچانی منظور ہے زمین کے رہنے والوں پر یا ان کے حق میں
بھلائی پہنچانے کا ارادہ فرمایا ہے (اللہ نے )۔
تفسیر یعنی ستاروں کے گرنے کو دیکھ کر وہ لوگ کہنے لگے کہ ہم نہیں سمجھ سکتے کہ آیا زمین والوں
باہی کا ارادہ کیا گیا ہے یا ان کے رب نے انہیں کوئی فائدہ پہنچانا ہے۔
( نور الدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۶۸)
أَشَرَّ أَرِيدَ بِمَنْ فِي الْأَرْضِ - أَرَادَ بِمَنْ فِي الْأَرْضِ نہیں کہا۔ ارید کہا۔ ارید میں ادب کو
ملحوظ رکھا اور شر کو خدا کی طرف منسوب نہیں کیا۔ حدیث میں بھی الْخَيْرُ كُلُّهُ بِيَدَيْكَ وَ الشَّرُّ لَيْسَ
الَيْكَ " آیا ہے۔
رشدا ۔ میں رشد کا ارادہ کرنے والا رب کو بتایا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۱)
۱۴ تا ۱۶ - وَ اَنَّا لَمَّا سَمِعْنَا الْهُدَى أَمَنَّا بِهِ فَمَنْ يُؤْمِنُ بِرَبِّهِ فَلَا يَخَافُ
بَخْسًا وَ لَا رَهَقًا - وَ اَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُونَ وَ مِنَّا الْقَسِطُونَ فَمَنْ أَسْلَمَ فَأُولَئِكَ
تَحَرَّوْا رَشَدًا - وَأَمَّا الْقِسِطُونَ فَكَانُوا لِجَهَنَّمَ حَطَبًا -
ترجمہ ۔ اور ہم نے جب کامیابی کی بات سنی تو اسے مان لیا۔ تو جو شخص اپنے رب پر ایمان لائے
گا وہ نہ کسی نقصان کا خوف کرے گا اور نہ ظلم کا۔ اور ہم میں سے بعض تو فرمانبردار ہیں اور بعض
نا فرمان ہیں پس جو فرمانبردار بنا تو انہوں نے راہِ راست کا ارادہ کر لیا۔ اور جو نا فرمان ہیں وہ
ے تمام بھلائیاں تیرے ہاتھ میں ہیں اور شر تیری طرف سے نہیں ہے۔

حقائق الفرقان
جہنم کی لکڑیئیں ہیں ۔
۲۳
تفسیر بخش کمی رَهَق - زیادتی ۔ تَحَرَّوا ۔ ڈھونڈا
-
-
سُوْرَةُ الْجِنِّ
حطب - ایندھن
الْقَسِطُونَ - قَاسِط کی جمع ہے ۔ قَاسِط کے معنے ظالم - قَسَطَ أَن جَارَ وَ أَقْسَطَ أَيْ عَدَلَ
یعنی لفظ قسط کو اگر ثلاثی مجرد میں استعمال کریں تو اس کے معنے جو رو ظلم کے ہو جاتے ہیں اور اگر
باب افعال میں لے جاویں تو عدل و انصاف کے معنے ہوتے ہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ء صفحه ۲۹۱)
۱۷ - وَأَنْ لَوِ اسْتَقَامُوا عَلَى الطَّرِيقَةِ لَاسْقَيْنَهُمُ مَاءً غَدَقًا -
ترجمہ ۔ (اور تم کہہ دوالے محمد" کہ میری طرف بھی وحی آئی ہے ) کہ اگر یہ لوگ سیدھے راستہ پر قائم
رہتے تو ہم ان کو ضرور سیراب کر دیتے وسعت دے کر۔
تفسیر - مَاء غَدَقًا ۔ عَيْشَارَ غَدًا ۔ دنیا میں وسعت دینا ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۱)
۱۸ - لِنَفْتِنَهُمْ فِيهِ وَمَنْ يُعْرِضْ عَنْ ذِكْرِ رَبِّهِ يَسْلُكُهُ عَذَابًا صَعَدًا -
ترجمہ ۔ تاکہ اس میں ان کا امتحان اور تمیز کریں تو جو شخص منہ موڑے اللہ کے ذکر سے تو وہ
اس کو سخت عذاب میں داخل کرے گا۔
تفسير - لِنَفْتِنَهُمْ فِيهِ ۔ تاکہ ہم ان کو کندن کریں۔
تکلیف ہو۔
عَذَابًا صَعَدًا - صعود کا عذاب یعنی چڑھائی کا عذاب ۔ ایسا عذاب جس سے سارے بدن کو
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۱)
۱۹ تا ۲۴ - وَ أَنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَدًا وَ أَنَّهُ لَمَّا قَامَ عَبْدُ
اللهِ يَدْعُوهُ كَادُوا يَكُونُونَ عَلَيْهِ لِبَدًا - قُلْ إِنَّمَا ادْعُوا رَبِّي وَلَا أُشْرِكْ بِهِ
أَحَدًا - قُلْ إِنِّي لَا أَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَ لَا رَشَدًا - قُلْ إِنِّي لَنْ يُجِيرَنِي مِنَ
اللهِ أَحَدٌ وَ لَنْ أَجِدَ مِنْ دُونِهِ مُلْتَحَدًا - إِلَّا بَلَغَا مِنَ اللَّهِ وَرِسُلَتِهِ وَمَنْ

حقائق الفرقان
الد
سُوْرَةُ الْجِنِّ
يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَإِنَّ لَهُ نَارَ جَهَنَّمَ خَلِدِينَ فِيهَا أَبَدًا -
ترجمہ ۔ اور مسجدیں تو اللہ ہی کے ذکر کے لئے ہیں تو اس کے ساتھ کسی کو بھی نہ پکارو۔ اور یہ کہ جب
کھڑا ہوا اللہ کا بندہ اللہ کی عبادت کرنے کو تو وہ جمع ہو جاتے ہیں اس پرڈٹ کے ڈٹ ( جمگھٹا کرنے
کو ) ۔ کہہ دے کہ میں تو اپنے ہی رب کی طرف بلاتا ہوں اور اس کا کسی کو بھی شریک نہیں ٹھہراتا۔ کہہ
دے نہ تو میرے ہی اختیار میں ہے تم کو کچھ ضرر پہنچانا اور نہ راہ راست پر لے آنا۔ تو کہہ دے مجھ کو
ہرگز پناہ نہ دے گا اللہ کے عذاب سے کوئی بھی اور میں اس کے سوا کوئی پناہ کی جگہ بھی نہ پاؤں گا۔ مگر
ہاں میں اپنا فرض منصبی ادا کرتا ہوں ) یعنی خبر پہنچانا اللہ کی طرف سے اور اس کے پیام اور جو شخص
نافرمانی کرے گا اللہ کی اور رسول کی تو بے شک اس کے لئے جہنم کی آگ ہے وہ مدتوں اس میں رہیں
گے۔
تفسیر۔ اور یہ کہ سجدے کے ہاتھ پاؤں حق اللہ کا ہے۔ سومت پکار واللہ کے ساتھ کسی کو اور یہ کہ
جب کھڑا ہوا اللہ کا بندہ اس کو پکارتا۔ لوگ کرنے لگتے ہیں اس پر ٹھٹھا۔ تو کہہ میں تو یہی پکارتا ہوں
اپنے رب کو اور شریک نہیں کرتا اُس کا کسی کو ۔ تو کہہ میرے ہاتھ میں نہیں تمہارا برا اور نہ راہ پر لانا تو کہہ
مجھ کو نہ بچاوے گا اللہ کے ہاتھ سے کوئی اور نہ پاؤں گا اس کے سوا کہیں سرک رہنے کو جگہ ۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۸ حاشیه )
مستحق عبادت اسلام کے نزدیک صرف وہ ہے۔ جو خود موجود، کل کے نفع و ضرر کا مالک و مختار ہو
اور اس کا نفع و ضرر کسی سے ممکن نہ ہو۔ وہی جس کا کمال جلال و جمال ذاتی ہو۔ اور تمام اس کے سوا اپنے
وجود و بقا میں اسی کے محتاج ۔ سب کے کمالات جمال و جلال اسی کے عطا ہوں ۔ اور ایسی چیز اللہ تعالیٰ
کے ماسوا اہل اسلام کے نزدیک کوئی بھی نہیں۔
سب سے افضل، اکمل، اتم ، حضرت سید ولد آدم صلی اللہ علیہ وسلم کا وجو د باجود ہے۔ ان کی پاک
جناب کو بھی اسلامی اللہ کا بندہ اللہ کا رسول ہی اعتقاد کرتے ہیں۔ اسلام کا اعتقاد ہے کہ ایک ذرہ کے
بنانے کا بھی اختیار انہیں نہیں ۔ ایک رتی برابر کسی کے نقصان دینے کی قدرت نہیں ۔ آپ

حقائق الفرقان
خالق کا ئنات نہیں ۔
۲۵
سُوْرَةُ الْجِنِّ
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَ أَنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ ۔۔۔۔ إِلَّا بَلَغَا مِنَ اللَّهِ وَ
رسلته (الجن : ۱۹ تا ۲۴)
اور مسجدیں اللہ کے لئے ہیں۔ پس اللہ کے ساتھ کسی کو مت پکارو۔ اور جب اللہ کا بندہ اس کی
عبادت کے لئے اُٹھا۔ تو اس پر ٹوٹ پڑنے لگے ۔ کہہ میں اپنے رب کی عبادت کرتا ہوں اور کسی کو اس
کے ساتھ شریک نہیں کرتا۔ کہہ میں تمہارے ضرر اور نفع کا اختیار نہیں رکھتا۔ کہہ کوئی مجھے خدائی عذاب
سے پناہ نہیں دے سکتا۔ اور نہ میرے لئے اس کے سوا کوئی پناہ کی جگہ ہے۔ میرا کام تو صرف خدا کے
پیغام پہنچا دینا ہے۔
( نور الدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۳۷۱۳۶ )
وَ أَنَّهُ لَمَّا قَامَ عَبْدُ اللَّهِ يَدْعُوهُ كَادُوا يَكُونُونَ عَلَيْهِ لِبَدًا -
اور جب اللہ کا بندہ اس کی عبادت کے لئے اٹھا۔ قریب تھا کہ اس پر ٹوٹ پڑتے۔
( نور الدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۳۱)
قَامَ عَبْدُ اللهِ - عبد اللہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرمایا۔ منازل فلکی پر عروج کے
۔
وقت آپ اسی نام سے پکارے گئے ۔ سُبْحَنَ الَّذِي أَسْرَى بِعَبْدِهِ - (بنی اسرائیل:۲)
نزول قرآن پاک کی شان کے وقت بھی آپ اسی نام سے پکارے گئے ۔ تَبْرَكَ الَّذِي نَزَّلَ الْفُرْقَانَ
عَلَى عَبْدِهِ ( الفرقان: ۲)
كَادُوا يَكُونُونَ عَلَيْهِ لِبَدًا - كَادُوا کی ضمیر جنّ اور انس، کفار اور مومن سب کی طرف راجع ہو
سکتی ہے۔ لبد لبدة کی جمع ہے۔ اور لبدہ کے معنے بعض کو بعض پر لپیٹنا ۔ لُبَدَ بِضَةِ اللَّامِ وَفَتْحِ
سے قرآت ہے۔ معنے یہ ہوئے کہ کفار مشرکین قرآن سنانے کے وقت مخالفت پر آمادہ ہو کر نبی
پر ٹوٹ پڑتے ہیں اور مومن مسلمین بھی اطاعت، انقیاد اور حفظ کلام کی نیت سے مسابقت کرتے ہیں۔
الناهي
ا وہ پاک ذات ہے جو لے گیا اپنے پیارے محمد کو راتوں رات ۔ ۲ بڑی بابرکت ہے وہ ذات پاک جس نے
اپنے بندے پر فرقان نازل کیا۔ سے سہو کا تب معلوم ہوتا ہے۔ عبارت یوں ہونی چاہیے۔ لُبَدَ بضم اللام
وَفَتْحِ الْبَاء بھی قرآت ہے۔

حقائق الفرقان
۲۶
سُوْرَةُ الْجِنِّ
جنوں کی طرف بھی اسی اعتبار سے گادُوا کا مرجع ہو سکتا ہے۔
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب عبادت میں مشغول ہوتے ۔ تو بہت سے لوگ آپ
کے پاس جمع ہو جاتے ۔ انبیاء کا طریق کہ ہر ایک معاملہ میں نصیحت کا موقع نکال لیتے ہیں۔ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان لوگوں کو اس موقع پر بھی سمجھانا شروع کیا کہ اتنا بڑا علم جو خدا نے مجھے
دیا اس واسطے ہے کہ میں موحد ہوں ۔ شرک نہیں کرتا اور نمازوں میں دعائیں کرتا ہوں اور ان دعاؤں
میں اللہ تعالیٰ کو معبود سمجھ کر اس کی عبادت کرتا ہوں ۔ مگر تم ساتھ ہی شرک بھی کرتے ہو۔
پھر فرمایا۔ میں اتنا بڑا دعویٰ کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کا مجھے مکالمہ حاصل ہوتا ہے۔ لیکن باوجود اس
کے میں تمہارے نفع اور ضرر اور راہ نمائی کا مالک نہیں ہوں یہ آیت آنحضرت کی سچائی کی بڑی گواہ ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۱)
مجھے تو اپنی ذات کے ضر رو نفع کا کوئی بھی اختیار نہیں ہاں جو چاہے اللہ ۔ ( تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۱۸۱)
۲۵- حَتَّى إِذَا رَأَوْا مَا يُوعَدُونَ فَسَيَعْلَمُونَ مَنْ أَضْعَفُ نَاصِرًا وَ أَقَلُّ عَدَدًا -
اضْعَفُ - آج تو یہ لوگ دعوے کرتے ہیں کہ ہم جتنے ہیں۔ بڑے ہوئے ہیں لیکن چند روز
کے بعد ان کو پتہ لگ جاوے گا کہ کون کامیاب ہوتا ہے۔
(ضمیمه اخبار البدر قادیان جلد ۱ ۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹۱)
۲۸،۲۷۔ عَلِمُ الْغَيْبِ فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ
رَّسُولٍ فَإِنَّهُ يَسْلُكُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ رَصَدًا -
ترجمہ ۔ وہ بڑا غیبوں کا جاننے والا ہے پس وہ خبر نہیں دیتا اپنے غیب کے بھید کی کسی کو ۔ مگر جس کو
اپنے رسولوں میں سے چاہے تو وہ اس کے آگے اور پیچھے لگا دیتا ہے محافظ۔
تفسیر غیب کی خبروں پر اظہار علی الغیب کے طریق سے یعنی متحد یا نہ طور پر سوائے رسول کے
دوسرا کوئی قادر نہیں ہو سکتا۔ اگر چہ پیش گوئیوں کے مفصل اجزا نظری اور تعبیر طلب بھی ہوتے ہیں ۔ مگر
نفس پیشگوئی جو ایک غیب کی بات پر مشتمل ہوتی ہے۔ اس پر رسول اور نبی کو ایسا وثوق کامل ہوتا ہے کہ

حقائق الفرقان
۲۷
سُوْرَةُ الْجِنِّ
اس اظہار علی الغیب کی بناء پر رسول کی طرف سے متحد یا نہ دعوی ہوتا ہے۔ اور درخت اپنے پھلوں
سے پہچانا جاتا ہے۔ ۔
قدرت سے اپنی ذات کا دیتا ہے حق ثبوت اُس بے نشاں کی چہرہ نمائی یہی تو ہے
جس بات کو کہے کہ کروں گا یہ میں ضرور ملتی نہیں وہ بات خدائی یہی تو ہے
غرض کہ تحدی کرنا اور اس میں پورا اتر نا یہ نبی کا خاصہ ہے۔ غیر نبی کو اظہار علی الغیب میں دخل
نہیں ۔ فَإِنَّهُ يَسْلُكُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَ مِنْ خَلْفِهِ رَصَدًا - رصد ، نگہبان ، پہرے دار ،
فرشتوں کی حفاظت ۔ سورۃ الشورای میں وحی اور کلام الہی کو تین قسموں پر منقسم کیا ہے۔
رو
برود
وَ مَا كَانَ لِبَشَرٍ لِبَشَرٍ أَنْ تُكَلِّمَهُ اللهُ إِلَّا وَحْيَا أَوْ مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ أَوْ يُرْسِلَ رَسُولًا فَيُوْحِيَ
بِإِذْنِهِ مَا يَشَاءُ - (الشوری: ۵۲)۔
عوام الناس وحی کا نام سن کر گھبرا اُٹھتے ہیں۔ حالانکہ تینوں قسم کو وحی کے لفظ سے تعبیر کیا ہے وحی
کے لفظی معنے صرف اشارہ کے ہیں ۔ الا وحیا میں عام خوابوں کو بیان فرمایا ہے۔ مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ ۔
یہ بھی ایک قسم کی وحی ہے۔ جو اولیاء اور اہل اللہ کی وحی ہے۔ جن کے اکثر مکاشفات وغیرہ تعبیر طلب
ہوتے ہیں۔ جب تک تعبیر کا وقت نہ آوے۔ ان پر حجاب ہوتا ہے۔ تیسری قسم وہی يُرْسِلَ رَسُولًا
فَيُوْحِيَ بِإِذْنِهِ مَا يَشَاءُ - یہ وحی وحی متلو ہے۔ اس کی عبارت بھی اگلے دو قسموں کی وحی سے زیادہ
ہیں۔ اس میں احکامات اوامر نواہی ہوتے ہیں ۔ اس وحی میں کسی قسم کے مغالطے کا اندیشہ نہیں ہوتا۔
اس لئے کہ اللہ تعالیٰ اس کلام کی پوری حفاظت کرتا۔ ملائکہ کا پہرہ ساتھ ہوتا ہے۔ شیاطین کا دخل،
قوت فکریه، و همیه ، خیالیہ، عادات و طبائع اس میں کسی قسم کی دست اندازی نہیں کر سکتی۔ رصدا کے لفظ
میں کلام اور مہبط کلام دونوں کی حفاظت کا بیان ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۱۲ء صفحه ۲۹۲٬۲۹۱)
لے اور کسی بشر کی طاقت نہیں کہ اللہ اس سے بات کرے ( یعنی روبرو) مگر وحی کے ذریعہ سے یا پردے کے
پیچھے سے ( رؤیا و کشف کے ذریعہ سے ) یا کسی رسول و فرشتے کو بھیج دے۔ پھر وہ پہنچادے اللہ کے حکم سے جو
اللہ چاہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی