سُوْرَۃُ الْمُرْسَلٰتِ
حقائق الفرقان (جلد ۶)
حقائق الفرقان
١١۶
سُورَةُ الْمُرْسَلَتِ
سُورَةُ الْمُرْسَلَتِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
سورہ مرسلات کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو تمام اسبابوں کو مہیا
کرنے والا اور نیکوکاری اور بدکاری کا بدلہ دینے والا ہے۔
۲ تا ۱۶۔ وَالْمُرْسَلَتِ عُرُفًا - فَالْعَصِفْتِ عَصْفًا وَالنُّشِرَاتِ نَشْرًا -
فَالْفُرِقْتِ فَرْقًا - فَالْمُلْقِيتِ ذِكْرًا - عُدْرًا أَوْ نُزْرًا إِنَّمَا تُوعَدُونَ
لواقع - فَإِذَا النُّجُومُ طُمِسَتْ وَ إِذَا السَّمَاءُ فُرِجَتْ وَ إِذَا الْجِبَالُ
نُسِفَتْ وَ إِذَا الرُّسُلُ أُقِتَتْ لِأَيِّ يَوْمٍ أَجِلَتْ لِيَوْمِ الْفَصْلِ وَ مَا
أَدْرَكَ مَا يَوْمُ الْفَصْلِ - وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ -
ترجمہ ۔ ان ہواؤں کی قسم جو نرم چلائی جاتی ہیں ۔ پھر جھونکے دینے والیوں کی زور سے۔ اور منتشر
کرنے والیوں کی اٹھا کر ۔ پھر جدا ٹکڑے ٹکڑے کر کر ۔ پھر نصیحت ڈالنے والیوں کی ۔ الزام دور
کرنے یا ڈرانے کو ۔ کچھ شک نہیں جو تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ضرور ہو کے رہے گا۔ جب ستارے
ماند کر دیئے جائیں گے ۔ اور آسمان پھٹ جائیں گے۔ اور پہاڑ اڑائے جائیں گے۔ اور رسول
وقت مقرر پر حاضر کئے جائیں گے ( تو تم آپ ہی سمجھ لو گے ) ۔ کہ کون سے روز کے واسطے دیر کی گئی
ہے۔ فیصلہ کے دن کے لئے ۔ اور تجھے کیا معلوم ہے کہ فیصلہ کا دن کیا ہے۔ اس دن جھٹلانے والوں کی
خرابی ہے۔
تفسیر مُرْسَلَتِ عُرُفًا۔ وہ معمولی رفتار سے چلنے والی ہوائیں جو ہلکی ہوتی ہیں اور نرمی سے
چلتی ہیں اور حیوانات و نباتات کے لئے ممد حیات ہیں۔
حقائق الفرقان
۱۱۷
سُوْرَةُ الْمُرْسَلَتِ
فَالْعُصِفْتِ وَالنشرات ۔ وہ تیز ہوائیں جو بادلوں کو چاروں طرف پھیلاتی ہیں اور جن سے
دنیا میں بڑے بڑے انقلاب پیدا ہوتے ہیں۔
فرقت۔ وہ ہوائیں جو بادلوں کو پھاڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کرتی ہیں جو اس دنیا میں تفریق و انفصال
کا کام کر رہی ہیں۔
مُلْقِيَت ۔ وہ ہوائیں جو مسلمین اور واعظین کے نصائح کانوں تک اور دلوں تک پہنچاتی ہیں
قدرت کا یہ کرشمہ اور نظارہ بتاتا ہے کہ انسان کے خلق کی کوئی علت غائی ہے۔ اس نظام ظاہری کو پیش
کر کے بتایا ہے کہ جس طرح پر نظام ظاہری کے لئے مؤثرات خارجی ہیں ۔ اسی طرح نظام روحانی
کے لئے بھی مؤثرات باطنی ہیں۔ ہوا کے مختلف ایتھروں کی قسم میں ہوا کے مختلف شعبوں کی طرف
توجہ دلا کر اس نظارہ سے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آئندہ آنیوالی کامیابیوں اور واقعات کے
دکھلانے کے علاوہ حشر اجساد پر اس کو بطور دلیل پیش کیا ہے۔ جیسا کہ فرمایا:
دیئے
إِنَّمَا تُوعَدُونَ تواقع یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ذریعہ جو وعدے تم کود۔
گئے ہیں خواہ وہ اس دنیا کے متعلق ہوں یا آخرت کے متعلق وہ پورے ہو کر رہیں گے۔
یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ ہوائیں اور ذرات عالم خود ہی مد بر و مختار ، علیم و قادر نہیں ہیں
جو کہ ضروریات عالم کو سمجھ کر موقع اور محل شناسی کے بعد انتظام کریں۔ بلکہ ان تمام واقعات ظاہری کے
تحت میں مدبرات اور مقسمات ہیں جن کو بلفظ دیگر ملائکہ کہتے ہیں ۔ اور انہیں کو ظاہری افعال کے لحاظ
سے مُرسَلت، عصفت، نشرت فرقت اور مُلقِیت کہا گیا ہے۔ اور یہ الفاظ اپنے مفہوم کے
اعتبار سے عام ہیں۔ جو ہزار ہا بیرونی و اندرونی ، آفاقی و انفسی ، روحانی اور جسمانی امور پر دلالت کر ا
سکتے ہیں اور اس طرح پر وجو د قیامت پر ہزاروں دلیلیں پیدا ہو جاتی ہیں۔ مثال کے طور پر مرسلت
عُرُفًا میں بادلوں کا آنا ، برسنا ، دن رات کا آنا جانا ، سونا ، جاگنا ، گاڑیوں وغیرہ کا چلنا پھرنا
سب داخل ہیں ۔ اسی طرح پر باقی چار کو بھی قیاس کرلو ۔ جس قدر واقعات ظاہری یا باطنی ظاہر ہو
رہے ہیں ۔ وہ انہیں پینج اقسام میں محصور ہیں۔ اور یہ سب کے سب بالاجماع دلالت کرتے ہیں کہ
إِنَّمَا تُوعَدُونَ
حقائق الفرقان
۱۱۸
سُورَةُ الْمُرْسَلَتِ
ہواؤں کو دیکھو۔ عام حالت میں کہ کیسی صاف و صحت بخش اور جان فزا ہوتی ہیں ۔ مگر دوسرے
وقت میں بھی ہوائیں تند اور تیز ہو کر دنیا میں ایک انقلاب پیدا کر دیتی ہیں اور ایک عجیب امتیاز کے ساتھ
بعض کو حوادث سے بچاتی اور بعض کو تباہ کرتی ہیں اور ایسے حوادث اتمام حجت کا باعث ہو جاتے ہیں ۔
الغرض یہ نظام ظاہری کی تقسیم خمسہ ہزاروں دلائل کا لشکر ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جو وعدے دیئے ہیں وہ پورے ہو کر رہیں گے۔ جس طرح ہوا
صحت بخش اور جان افزاء ہے۔ اسی طرح امرِ رسالت بھی جان فزاء تو ہے مگر اس کی قدر نہ کی گئی تو
بالآخر اس میں ہوا کی طرح اشتداد پیدا ہو گا ۔ یہ رسالت دنیا میں منتشر ہو جاوے گی اور اس کے ذریعے
کا ذبوں اور صادقوں میں امتیاز ہو گا اور منکروں پر اتمام حجت اور باعث عذاب ہوگا ۔ یہی ہوا جس نے
قوم عاد کو ہلاک کیا تھا
ه
لطف حق با تو مواسا با کند
چوں که از حد بگذرد رسوا کند
إِذَا النُّجُومُ طُمِسَت ۔ جب چھوٹے چھوٹے ستارے ماند پڑ جاویں گے یا ان کا نورمٹ
جاوے گا۔ نجم عربی میں چھوٹے ستاروں اور چھوٹے چھوٹے بوٹوں کو کہتے ہیں جیسے فرمایا ۔ والنجم
وَالشَّجَرُ يَسْجُان (الرحمن : (۷) اور بڑے ستاروں کو کواکب کہتے ہیں۔ چونکہ قرآن شریف کے
لئے ظہر اور بطن ہے اس لئے علامات قیامت سے یہ بھی ایک علامت ہے کہ ایسے علماء جو نجوم کی طرح
ہیں۔ ان کی نور فراست جاتی رہے گی ۔ دوسری جگہ فرمایا :
وَ إِذَا النُّجُومُ الكَدَرَتْ - التكوير : (۳) علماء کا نورانی چشمہ مکدر ہو جائے گا۔ بیچارے کیا
کریں۔ تفسیروں پر تفسیریں لکھی گئی ہیں اور حاشیوں پر حاشیے چڑھائے گئے ۔ یہ تو حال علماء کا ہوا۔ جو
راہ یابی کے لئے بطور نجم کے نشان دہ تھے۔ باقی رہے حقانی علماء ان کے لئے حدیث شریف میں آیا
ہے کہ يُقْبَضُ الْعِلْمُ بِقَبْضِ الْعُلَمَاءِ یعنی یعنی حقانی علماء کے مرنے سے علم دنیا سے جاتا رہ رہے گا۔
اے خدا تعالیٰ کا رحم تجھے آسائشیں عطا کرتا ہے لیکن جب انسان ان آسائشوں میں زیادہ مبتلا ہو جاتا ہے تو رسوا ہو جاتا
ہے۔ ہے اور بیلیں اور درخت اور تارے سجدہ کر رہے ہیں۔ سے اور ستارے مدھم پڑ جائیں ۔
حقائق الفرقان
۱۱۹
سُورَةُ الْمُرْسَلَتِ
قرآن شریف میں بھی إِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْ (الانفطار :(۳) یعنی بڑے ستارے جھڑ پڑیں گے
کہہ کر علماء ربانی کی وفات اور قبض علم کی طرف اشارہ کیا ہے۔
وَإِذَا السَّمَاءُ فُرِجَتْ - جب آسمان شگافتہ ہو جاوے گا۔ اور دوسری جگہ قرآن شریف میں اذا السماء
انشقت ( الانشقاق : ۲) فرمایا ہے۔ آسمان کا شگافتہ ہونا یا پھٹ پڑنا سماوی بلیات و کثرت حوادث
سے مراد ہے۔ جیسا کہ شدت مصائب کے وقت کہتے ہیں کہ آسمان ٹوٹ پڑا۔ تباہ کن بارشوں کے
وقت بھی یوں ہی کہتے ہیں کہ آسمان ٹوٹ پڑا یا پھٹ پڑا۔
وَ إِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ - جس وقت پہاڑ اڑا دیئے جاویں۔ یعنی بڑی بڑی قو میں نیست و نابود کر
دی جاویں گی۔ تاریخوں میں تو بہت کچھ لکھا ہے مگر آنکھوں کے سامنے ہی کا معاملہ ہے کہ وہ شوکت
اور قوت سکھوں کی جو پنجاب میں تھی ۔ کہاں گئی ؟ دوسری جگہ قرآن شریف میں یہی لفظ اس ترتیب سے
آیا ہے۔ يَسْتَلُونَكَ عَنِ الْجِبَالِ فَقُلْ يَنْسِفُهَا رَبِّي نَسْفًا - (طه: ١٠٦)
وَ إِذَا الرُّسُلُ أُقِّتَتْ - جب رسول وقت مقررہ پر جمع کئے جائیں گے ۔ قیامت کے روز
وقت مقررہ پر اپنی اپنی امتوں کا حال بتانے کے لئے رسول تو اکٹھے کئے ہی جائیں گے مگر دنیا میں بھی
تحقیق المذاہب کے بڑے بڑے جلسے، جن میں ہر مذہب کے لیڈروں کو اپنے اپنے بیان کے لئے
وقت دیا جاتا ہے۔ یہ بھی تو قیت رسل کا ایک نظارہ ہے۔
لاتِي يَوْمٍ أَجِلَتْ لِيَوْمِ الْفَصْلِ ۔ یہ وعدے کب پورے ہوں گے؟ فیصلہ کے دن پورے
ہوں گے۔ آخرت میں یہ وعدے پورے ہوں گے۔ ہمارا ایمان ہے۔ مگر علامات کبرای اشراط الساعة
کے طور پر یہ وعدے دنیا میں اس وقت بھی پورے ہوئے اور ہو رہے ہیں ۔ بہت سارے مباحث جن
کا فیصلہ مولوی ملاؤں کے ہاتھوں سے نہیں ہو سکتا تھا۔ ان کا فیصلہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ
پر ہو گیا۔ عیسائیوں کا فیصلہ ڈوئی اور آتھم کے ذریعہ سے ہو گیا۔ آریوں کا فیصلہ لیکھرام کے ذریعہ سے
لے اور تجھ سے پوچھتے ہیں پہاڑوں کی طرح جو سلطنتیں ہیں اُن کا حال تو جواب دے اڑا دے گا میرا رب ان کو
بالکل خاک دھول بنا کر ۔
حقائق الفرقان
۱۲۰
سُوْرَةُ الْمُرْسَلَتِ
ہو گیا۔ سکھوں کا فیصلہ باوانا تک علیہ الرحمتہ کے ذریعہ سے ہو گیا۔
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَن بينَ ۔ جہاں قرآن شریف میں تکرار لفظی کے ساتھ کئی بار اس جملہ کو دہرایا
ہے۔ وہاں خصوصیت کے ساتھ مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے متعلق پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
وہ الفاظ مطابقت کے لئے اشارہ کر رہے ہیں جس میں مسیح موعود کے کا فرگش دم کی نسبت فرمایا ہے کہ
لَا يَحِلُّ لِكَافِرٍ أَنْ تَجِدَرِيحَ نَفْسِهِ إِلَّا مَاتَ وَ نَفْسُهُ يَنْتَهِي حَيْثُ يَنْتَهِي طَرَفُهُ
یہ مکذبین کے لئے ویل کا دن اور یوم الفصل ثبوت ہے اس بات کا کہ اس کے بعد یوم القیامۃ
جزا سزا کا بڑا دن بھی آنیوالا ہے۔
حدیث شریف میں جو مسیح موعود کے انفاس کا ذکر ہے اس سے مراد آپ کے دلائل قاطعہ اور
پیشین گوئیاں ہیں۔ چنانچہ انفاس کو اس شعر میں ملفوظات نبوی کہا ہے۔
اهْلُ الْحَدِيثِ هُمْ أَصْحَبُ النَّبِيِّ وَإِنْ
لَمْ يَصْحَبُوا نَفْسَهُ أَنْفَاسَهُ صَحِبُوا
اس آیت شریفہ کو اس سورۃ میں بار بار لا کر یہ یقین دلایا ہے کہ منکرین و مکذبین رسالت ہرگز ہرگز
فوز و فلاح کے وارث نہ ہوں گے۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۱۱ را پریل ۱۹۱۲ء صفحه ۳۰۱٬۳۰۰)
اللہ اس سورۃ شریف میں ایک عجیب نظارہ دکھلاتا ہے۔ اور فرماتا ہے کہ سوچو۔ بہار کی لطیف ہوا
کیسی فرحت بخش ہوتی ہے۔ ایک نوجوان اس وقت سڑک پر چلتا ہو تو اس کی زبان سے بھی ایک فقر ا
ضرور نکل جاتا ہے۔ وَ الْمُرْسَلَتِ عُرُفًا وہ ہوائیں جو دل کو خوش کر نیوالی ہوتی ہیں تم جانتے ہو کہ
بعض وقت ہوا کا ایک لطیف جھوٹ کا چلتا ہے کہ اس لطیف جھونکے سے دل خوش ہو جاتا ہے۔ پھر وہی
ہوا آہستہ آہستہ چلتی اور روح دروں کو خوش کر نیوالی یکدم ایسی بڑھ جاتی ہے کہ ایک تیز آندھی بن جاتی
ای ترجمه از مرتب : مسیح موعود کے انفاس سے کوئی کافر زندہ نہیں بچ سکے گا اور اس کے انفاس وہاں تک پہنچیں گے
جہاں تک اس کی نظر جائے گی ۔ ۲ اہلِ حدیث نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب ہیں اگر چہ انہیں آپ کی ذات
کی صحبت میسر نہیں آئی مگر وہ آپ کے انفاس یعنی ملفوظات کے اصحاب ہیں۔
حقائق الفرقان
۱۲۱
سُورَةُ الْمُرْسَلَتِ
ہے۔ میں نے ایسی آندھیاں دیکھی ہیں کہ ہاتھ کو ہاتھ سجھائی نہیں دیتا۔ بہت سے جانور دریاؤں میں
گر جاتے ہیں بہت سے پرند درختوں سے گر جاتے ہیں اور دریا وغیرہ کے درخت جو سرو کی قسم سے
ہیں اس طرح گرتے اور اُڑتے ہیں کہ نیچے بیٹھے ہوئے آدمی کا نام و نشان بھی باقی نہیں رہتا۔
وو
و النَّشِرَاتِ نَشْرًا - ایسی بھی ہوائیں ہوتی ہیں کہ پانی کو اٹھاتی ہیں۔ بادل لاتی ہیں۔
پھر ایسی ہوائیں بھی ہوتی ہیں فالْفَرِقْتِ فَرْقًا ۔ وہ فرق کر دیتی ہیں ۔ بادلوں کو اس طرح اڑا کر
لے جاتی ہیں جیسے روئی کا گالا ۔
ود
خدائے تعالیٰ کا کلام بھی انسان کے کان میں ہواہی کے ذریعہ پہنچتا ہے۔ ہوا کی لہریں بھی دماغ
کے پردوں کو متحرک کر دیتی ہیں۔ وہ ہوا ئیں المُرسَلتِ ہوتی ہیں اور وہی آوازیں بھی کان میں پہنچاتی
ہیں اور وہ آوازیں۔ کبھی خوشی کی ہوتی ہیں کبھی رنج کی ہوتی ہیں جو عاصفات کا رنگ پیدا کر دیتی ہیں۔
مومن کی شان میں ایک ایسا لطیف فقرہ ہے۔ دنیا میں کوئی دکھ کو پسند نہیں کرتا۔ قرآن شریف میں ہے
فَمَنْ تَبِعَ هُدَايَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ۔ (البقرہ: ۳۹) اگر تم مؤمن ہوا اور سکھ
چاہتے
ہو تو اس کتاب کی اتباع کرو۔
اب دور دراز سے خبریں آتی ہیں کہ مسلمانوں کو یوں شکست ہوئی۔ یوں تباہ ہوئے ۔ ایک شخص کا
میرے پاس خط آیا۔ وہ لکھتا ہے کہ مجھ کو دہر یہ نام کا مسلمان ملا ۔ وہ کہنے لگا۔ خدا تعالیٰ تو اب
مسلمانوں کا دشمن ہو گیا ہے۔ لہذا ہم اسلام سے ڈرتے ہیں کہ کہیں خدا ہمارے پیچھے بھی نہ پڑ
جائے ۔ اس لئے ہم تو اسلام کو چھوڑتے ہیں۔ بھلا اس سے کوئی پوچھے کہ اس نے مسلمانوں جیسے کیسے
کام کئے ۔ مسلمان اپنے اعمال کو ٹھیک کرتے اور پھر دیکھتے ۔
فَالْمُلْقِيتِ ذِكْرًا ۔ ہواؤں میں وہ ہوائیں بھی ہیں کہ تم کو یاد دلانے کے لئے چلاتے ہیں یعنی
لوگوں کے مونہہ سے تم کو سنواتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی نافرمانی نہ کرو۔ ایک بڑا حصہ مسلمانوں کا ایسا ہے
ے پھر جب جب تمہارے پاس میری طرف سے ہدایت نامے آتے رہیں گے اُس اُس وقت جو جو شخص اُن میرے ہدایت ناموں
کی پیروی کرے گا اُسے کسی قسم کا نہ آ" ٹا نہ آئندہ خوف ہوگا اور نہ گز ہوگا اور نہ گزشتہ ہی عمل کے لئے وہ غمگین ہوگا ۔
حقائق الفرقان
و
۱۲۲
سُورَةُ الْمُرْسَلَتِ
کہ اس کو اسلام کی خبر بھی نہیں ۔ اور اگر خبر ہے تو عامل نہیں۔ میں تم کو بہت مرتبہ قرآن سناتا ہوں ۔ بعض
کہتے ہیں کہ ہزاروں مرتبہ تو سن چکے ہیں ۔ کہاں تک سنیں؟
عذرًا أَوْ نُذرًا ۔ ہم تو اس واسطے تم کو قرآن سناتے ہیں کہ کوئی عذر باقی نہ رہے اور تم میں سے کوئی
تو ڈرے!
فَإِذَا النجوم ۔ پھر ایسا وقت بھی آجاتا ہے کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر دنیا سے مٹ جاتے ا
ہیں۔ پھر تو کوئی قرآن سنانے والا بھی نہیں ملتا ۔
زمینداروں ، دکانداروں کو فرصت کہاں۔ میں نے صرف اب ایک شہر ایسا دیکھا ہے کہ جمعہ نہ کے دن
بازاروں کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اور سب جمعہ میں حاضر ہو جاتے ہیں۔ کوئی مسلمان
بازار میں نہیں پھر سکتا۔ اور وہ شہر مدینہ ہے۔ مکہ میں بھی ایسا نہیں ۔ یہ بھی چالیس پچاس برس کی بات
ہے۔ اب کی کیا خبر ہے۔ دکاندار ، حرفہ والے ملازم اپنے کاموں کی وجہ سے رہ جاتے ہیں۔ عورتیں
اور بچے جاتے ہی نہیں ۔ آجکل لوگوں نے کتابیں لکھی ہیں کہ جمعہ کوئی ضروری چیز نہیں۔
عالمگیر نے ایک ایسی کتاب لکھوائی تھی۔ اس میں عجیب عجیب ڈھکو نسلے ادھر اُدھر کے بھر دیئے
ہیں اس کے سبب لوگوں میں سستی ہوئی اور اب تو صاف صاف جمعہ کی مخالفت میں کتا بیں چھپنے لگیں ۔
کوئی لکھتا ہے کہ قربانی کی ضرورت نہیں۔ ایک اخبار نے لکھا تھا کہ حج میں روپے خرچ کرنے کی
بجائے کسی انجمن میں چندہ دے دے۔ ایک شخص نے قرآن مجید کا ترجمہ کیا ہے۔ اور روزوں کے
بارے میں لکھا ہے کہ اگر امیر ہو تو کھانا دے دے۔ غریب کو تو ویسے بھی معاف ہی ہے۔ ایک شخص
لکھتا ہے کہ وَذَرُوا الْبَيْعَ (الجمعہ : ۱۰) ہر قسم کا بیع چھوڑ دو۔ پس ہر قسم کی بیچ ہونی چاہیے۔ جہاں ہر
قسم کی بیچ نہ ہو وہاں جمعہ ضروری نہیں۔ میں نے کہا کہ ہر قسم کی بیع تو لندن میں بھی نہیں ہوئی ۔
إِذَا النُّجُومُ ۔ علماء یوں تباہ ہو رہے ہیں ۔ قرآن کے حقائق یوں کھل جائیں گے۔ اور بڑی
بڑی سلطنتیں بھی قائم ہو جائیں گی ۔
ہمارے بعض دوست کہتے ہیں کہ ہم نے قرآن سمجھ لیا ہے۔ دیکھو خوشی کی خبریں غم سے یوں
حقائق الفرقان
۱۲۳
سُورَةُ الْمُرْسَلَتِ
مبدل ہو جاتی ہیں جیسے مرسلات ، عصفات نفس کو اس کا مطالعہ کراؤ۔ ا
شیخ ابن عربی لکھتے ہیں کہ ایک صوفی تھے۔ وہ حافظ تھے اور قرآن شریف کو دیکھ کر بڑے غور
سے پڑھتے ۔ ہر حرف پر انگلی رکھتے جاتے۔ اور اتنی اونچی آواز سے پڑھتے کہ دوسرا آدمی سن سکے۔
ایک شخص نے ان سے پوچھا کہ آپ کو تو قرآن شریف خوب آتا ہے۔ پھر آپ کیوں اس
اہتمام سے پڑھتے ہیں؟
فرمایا کہ میرا جی چاہتا ہے کہ میری زبان ، کان ، آنکھ ، ہاتھ سب خدا کی کتاب کی خدمت کریں۔
ایک حضرت شاہ فضل الرحمان صاحب گنج مراد آبادی گزرے ہیں۔ ان سے کسی نے پوچھا کہ
آپ بہشت میں جائیں گے تو کیا کام کریں گے۔ فرمایا ۔ ہم نے دیکھا ہے کہ ہمارے پاس حوریں
آئیں ۔ ہم نے ان سے کہا۔ جاؤ بیبیو۔ قرآن پڑھو۔ قرآن خدا کی کلام اور اس کی کتاب ہے۔
جس قدر کوئی اللہ تعالیٰ سے تعلق رکھے گا۔ اسی قدر جناب البھی اس کو پکارے گا۔ تو اس کی بات
فوراً سنی جائے گی۔
۲۱- أَلَمْ نَخْلُقُكُم مِّنْ مَّاءٍ مَّهِينٍ -
ترجمہ ۔ کیا ہم نے تم کو ذلیل پانی سے پیدا نہیں کیا۔
( حیات نور صفحه ۵۵۳)
تفسیر - مِنْ مَاءٍ مھين - حقیر پانی سے تھوڑے ناقدرے پانی سے۔ نبی ، ولی ، رسول ،
بادشاہ ، امیر، فقیر سب ہی اس ماء مہین سے بنے ہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۱۱ را پریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۱)
۲۲۔ فَجَعَلْتُهُ فِي قَرَارٍ مَّكِينِ -
ترجمہ ۔ پھر ہم نے اس کو محفوظ جگہ میں ۔
تفسیر قرار مکین ۔ ٹھہرنے کی جگہ محفوظ جگہ۔ عورت کے رحم میں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۱۱ را پریل ۱۹۱۲ء صفحه ۳۰۱)
۲۷،۲۶ - أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا - اَحْيَاء وَ اَمْوَاتًا -
ترجمہ ۔ کیا ہم نے زمین کو زندوں اور مردوں کے واسطے ساتھ ملانے والی نہیں بنایا ( کافی نہیں بنایا ) ۔
حقائق الفرقان
۱۲۴
سُورَةُ الْمُرْسَلَتِ
تفسیر۔ کیا نہ بنایا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی زندوں کی اور مردوں کی۔ کفاٹا کے معنے سمیٹنے والی
اپنی طرف کھینچنے والی۔ ایک حدیث میں یہ لفظ اس طرح آیا ہے۔ اَكْفِتُوا صِبْيَانَكُمْ عِنْدَ
انْتِشَارِ الظَّلَامِ فَإِنَّ فِي هَذِهِ السَّاعَةِ لِلشَّيْطَنِ خَطْفَةً یعنی سمیٹ لو اپنے بچوں کو شام کے
اندھیرے کے وقت ۔ کیونکہ اس وقت شیطان جھپٹا مار لیا کرتا ہے۔ یوں بھی دیکھا گیا ہے کہ شام کے
اندھیرے کے قریب اکثر مویشی وغیرہ بڑی سرعت اور تیزی کے ساتھ چرا گاہوں سے دوڑتے ہوئے
مکانوں کی طرف آتے ہیں۔ ایسے وقت میں بچوں کا درمیان آپڑنا ضر ر اٹھانے کا باعث ہوتا ہے۔
والدین یا سر پرستوں کو ہدایت فرمائی کہ ایسے وقت میں بچوں کو اپنی طرف کھینچ لو۔ با لو۔ باہر نہ نکلنے دو ۔
اجرام موذیہ کا انتشار بھی اسی وقت ہوتا ہے۔
غرض کہ کفانا کے معنے کھینچنے اور سمیٹنے کے ہیں۔ خواہ مردہ ہوں یا زندہ ، تر ہو یا خشک۔
نباتات ، جمادات ، حیوانات ، سب کو زمین اپنی قوت جاذبہ اور قوت کشش سے اپنی طرف کھینچ رہی
ہے۔ مسیح کی موت حیات کا مسئلہ اس آیت سے بخوبی حل ہوتا ہے۔ آیت شریفہ بتلا رہی ہے کہ مسیح
ہوں یا اور کوئی دوسرا جاندار ، مردہ ہو یا زندہ، کسی کو بھی زمین نہیں چھوڑتی کہ اس سے جدا ہو کر نکل
جاویں اگر پرندے اڑتے ہیں۔ تو تھوڑے عرصہ بعد پھر زمین ہی کی کشش سے اس کی طرف کھینچے
چلے جاتے ہیں ۔
اگر پتھر اوپر کو پھینکا جاوے۔ تو زمین ہی کی کشش ہے کہ اس کو نیچے لا گراتی ہے۔ زمین کی اس
قوت کشش کو سائنس کی تحقیقات میں گراوٹیشن پاور کہتے ہیں ۔ جس کو اس آیت میں کھاتا کہا ہے۔
كفانا گفت لغت سے نکلا ہے نہ کہ کے یکفی سے کفی یکفی کے معنے کا فی ہونا۔ اور اکفات کے معنی
اپنی قوت کشش سے چیزوں کو اپنی طرف کھینچنا اور سمیٹنا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۱۱ را پریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۱)
عیسی علیہ السلام آسمان پر نہیں اُڑے۔ قرآن کریم اس کی تکذیب کرتا ہے۔ قرآن ایک کلی
قاعدہ ہر ایک ذی حیات کے لئے باندھتا ہے۔ اور اس قاعدہ کلیہ سے کسی کو مستثنیٰ نہیں کرتا۔ اس کے
خلاف اعتقاد رکھنے والا قرآن کریم میں بتائی ہوئی خدا کی سنت کا مکذب اور بے ایمان ہے۔ وہ آیت
حقائق الفرقان
۱۲۵
سُوْرَةُ الْمُرْسَلَتِ
یہ ہے۔ أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا - اَحْيَاء وَ اَمْوَاتًا ( المرسلت : ۲۷٬۲۶) ۔ ہم نے زمین کو مردوں
اور زندوں دونوں کو اپنی طرف جذب کر نیوالی بنایا۔ اس کی کشش ثقل کسی کو اپنے اندر اور اپنے اوپر
لینے اور رکھنے کے سوا چھوڑتی ہی نہیں ۔ ( نور الدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۲۶)
۳۱- انْطَلِقُوا إِلَى ظِلَّ ذِي ثَلْثِ شُعَبٍ -
ترجمہ تین شاخوں والے سایہ کی طرف چلو۔
تفسیر ۔ ظِلَّ ذِي ثَلْثِ شُعَب ۔ کسی سایہ کے تین ہی فائدے ہو سکتے ہیں 1۔ اوپر کی تپش سے
بچائے ۲ ۔ گردو پیش کی لپٹ سے بچائے ۳۔ شرارے اور چنگاریوں سے امن حاصل ہو۔ دوزخ
کے دھوئیں کا کا کا سایہ سایہ۔ اس میں یہ صفتیں کہاں؟ قرآن شریف کی باہمی آیات میں کچھ نہ کچھ ربط مطالب
کے لحاظ سے ضرور رہتا۔
ضرور رہتا ہے۔ دجالی فتنوں کا ثبوت قرآن شریف ) ریف کی اس آیت سے بھی حضرت مسیح موعود
عليه الصلوة والسلام نے لیا ہے۔ جو سورۃ الدخان میں ہے۔
يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُ خَانٍ مُّبِينٍ - (الدخان: 11)
عیسائیوں کی نجات کا اعتقاد باپ بیٹا۔ روح القدس۔ ان تینوں کے معجون مرکب پر ہے۔ ان
تینوں کا جز اعظم بیٹا ہے۔ جو زمین کی اس کشش پر جس کا ذکر ماقبل آیت میں ہے ، غالب آ کر زندہ
آسمان پر چڑھ گیا ( خدا کا بیٹا جو ہوا۔ اس کو گراوی ٹیشن کی کیا پرواہ ۔ ) آیت باب میں اسی معجون
مرکب کو ثلث شُعَبِ سے تعبیر کیا۔ ، شُعَبِ سے تعبیر کیا ہے۔ ربط آیات سے سے معلوم ہوتا ہے کہ نجات کے لئے نہ باپ کا
سایہ ہوگا۔ نہ بیٹے کا۔ نہ روح القدس کا ۔ ہوں گے اس وقت سبھی موجود ۔ مگر جس سایہ کی طرف
گے آرام یا نجات نہ ہوگی ۔ اللهُ أَعْلَمُ وَعِلْمُهُ آتم جزا سزا اور اعمال میں مناسبت کا ہونا ضروری
ہے جو ان دو آیتوں سے ثابت ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۱۱ را پریل ۱۹۱۲ء صفحه ۳۰۱)
۴۰۔ فَإِنْ كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ -
ترجمہ ۔ پس اگر تمہارے پاس کوئی تدبیر ہے تو تم مجھ سے کر گز رو ( مجھ پر چلا کر دیکھو ) ۔
اے جس دن آسمان لے آوے ایک ظاہر دھواں۔ ۲ GRAVITATION POWER
سے اللہ سب سے زیادہ جاننے والا ہے اور اس کا علم سب سے زیادہ کامل ہے۔
جاویں
حقائق الفرقان
۱۲۶
سُوْرَةُ الْمُرْسَلَتِ
تفسیر۔ کتنا بڑا کید ہے کہ ایک دو تین کو جمع کرنے سے تین نہیں ہوتے بلکہ ایک ہی ہوتا
ہے۔ا+ا+ا=ا
1=1+1+
رودررود
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا نمبر ۲۶ مورخه ۱۱ را پریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۱)
۴۷- كُلُوا وَ تَمَتَّعُوا قَلِيلًا إِنَّكُمْ مُّجْرِمُونَ -
ترجمہ ۔ تم کچھ کھا لو اور تھوڑے دن گزران کر لو کیونکہ تم مجرم ہو۔
تفسیر سورۃ کا اکثر حصہ مذہب عیسوی کے او پر مشتمل ہے۔ اس میں شک نہیں کہ گرجا کے
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۱۱ را پریل ۱۹۱۲ء صفحه ۳۰۱)
خادموں کو کھانے پینے کے لئے با فراغت مل جاتا ہے۔
۴۹ - وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لَا يَرْكَعُونَ -
ترجمہ ۔ اور جب ان سے رکوع کو کہا جائے تو وہ رکوع نہیں کرتے۔
تفسیر۔ نماز میں عیسائیوں کی رکوع نہیں صرف (نیل ڈاؤن ) گھٹنے ٹیکنا ہے وبس ۔
۵۰- فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَ لَا يُؤْمِنُونَ
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ا ا نمبر ۲۶ مورخه ۱۱ را پریل ۱۹۱۲ صفحه ۳۰۲٬۳۰۱)
ترجمہ ۔ پس اس کے بعد کونسی حدیث پر تم ایمان لاؤ گے۔
تفسیر ۔ اس کے یہ معن نہیں کہ پغمبرصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیح حدیثں کو بھی نہ ما
النَّبِيُّ إِلى بَعْضِ أَزْوَاجِهِ حَدِيثًا (التحریم: ۴) میں بھی پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث ہی
کا ذکر ہے۔ وہاں بھی اِنْ تَتُوبَا إِلَى اللهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُها (التحریم:۵) آیا ہے۔ ایسے
اعتقاد سے توبہ کرنالازم ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ا ا نمبر ۲۶ مورخه ۱۱ را پریل ۱۹۱۲ صفحه ۳۰۲)
ل KNEEL DOWN ہے اور جب نبی نے اپنی بعض عورتوں سے کوئی بات چپکے سے کہی تھی ۔
اگر تم اللہ کی طرف جھک جاؤ ( اے بیبیو! تو بہتر ہے ) کیونکہ تمہارے دل اللہ کی طرف جھکے ہوئے ہیں ۔