سُوْرَۃُ النَّبَاِ
حقائق الفرقان (جلد ۶)
حقائق الفرقان
۱۲۷
سُورَةُ النَّبَا
سُورَةُ النَّبَا مَكَّيَّة
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ نبا کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمن اور رحیم ہے۔
، عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ - عَنِ النَّبَا الْعَظِيمِ -
ترجمہ ۔ کس چیز کا حال یہ کافر آپس میں پوچھ رہے ہیں۔ (کیا) اس بڑی خبر کا۔
تفسير النبا العظيم - نباء عظیم قیامت کے وقوع کا دن ہے۔ جس میں ان کو اختلاف تھا۔
نباء عظیم الشان بات۔ پھر اس کے ساتھ عظیم کے لفظ کو اہمیت کے اظہار کے لئے اور بھی بڑھا دیا۔
ہو سکتا ہے کہ نباء عظیم سے مراد قرآن مجید اور پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت کا دعوی بھی مراد ہو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۱۱ را پریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۲)
ه - كَلَّا سَيَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ نہیں نہیں حقیقت یہ ہے کہ وہ قریب ہی جان لیں گے۔
تفسیر گلا زجر اور تو پیچ کا کلمہ ہے۔ بیان ماقبل کے رڈ کے لئے آتا ہے۔ سوف نہیں فرمایا۔
س جو شتابی اور بے درنگی پر دلالت کرتا ہے لا کر اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ قیامت کبری کے
ثبوت کے لئے اس سے پیشتر ایک اور قیامت خیز واقعہ فتح مکہ وغیرہ کا بھی ہوگا۔ جیسا کہ دوسری جگہ فرمایا۔
وَلَنُذِيقَتَهُمْ مِّنَ الْعَذَابِ الْأَدْنَى دُونَ الْعَذَابِ الْأَكْبَرِ - (السجدة: ٢٢)
یہ سورہ شریف مکی ہے۔ ایسے وقت کی نازل شدہ جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تنہا تھے۔ اس
وقت یہ عظیم الشان پیشگوئیاں دنیا کو سنائی گئیں ۔ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نبوت کی
صداقت اور قیامت کے ثبوت کے واسطے بین دلائل ہوئیں ۔ اس زمانہ کے مادہ پرست لوگ غور کریں
ے اور ضرور ہم ان کو چکھائیں گے بڑے عذاب کے سواد نیا کے عذاب سے (ہی )۔
حقائق الفرقان
۱۲۸
سُورَةُ النَّبَا
کہ کیا کوئی انسان اپنی تدبیر اور فکر سے ایسی تحدی کے ساتھ اتنا بڑا دعوئی خلقت کے سامنے پیش کر سکتا
ہے۔ کیا ایسی شاندار بات کوئی شخص صرف اٹکل بازی سے کہہ سکتا ہے؟
قیامت کے منکرین کے واسطے یہ دلائل نہایت ہی فائدہ بخش ہو سکتے ہیں ۔ بشرط آں کہ کوئی
غور کرے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۱۱ را پریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۲)
۷- أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ مِهْدًا -
ترجمہ ۔ کیا ہم نے زمین کو گہوارہ نہیں بنایا۔
تفسیر ۔ جَعَلَ ۔ پہلے پہل پیدا کیا ۔ مهاد بمعنی مشهود اسم مصدر ۔ اسم مفعول کے معنے میں ہے۔
دوسری جگہ فرما یا جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ فِرَاشًا ( البقرة: (۲۳) معلوم ہوا کہ مھا د ہونا بھی زمین کی ایک
صفت ہے اور فراش ہونا بھی ایک صفت ہے۔ چونکہ قیامت کے وقوع میں استبعاد عقلی ظاہر کیا گیا
تھا۔ اس لئے اپنی قدرت کاملہ سطوت اور جبروت کے چند ایک نظارہ قدرت کو پیش کیا ۔ مثلاً جبال ،
خلق از واج ، نوم و سبات، سَبْعِ شِدَاد ، سِرَاجِ وَھاج وغیرہ کئی ایک عظیم الشان مشہود قدرتوں کو پیش کیا
تا کہ عجز کا وہم دور ہو۔
مهد ۔ گہوارے کو کہتے ہیں۔ زمین بھی ایک گہوارے کی طرح ہے۔ سورج کے گرد گردش کرتی
ہے۔ انسان کا یہ گہوارہ ہے۔ مٹی ۔ سے وہ پیدا ہوتا ہے۔ پھر مٹی میں مل جاتا ہے۔ پھر مٹی سے اٹھایا
جاوے گا ۔ اس زمین پر جزا و سزا کے اعمال کا ایک نقشہ اپنے سامنے دیکھتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۱۱ را پریل ۱۹۱۲ء صفحه ۳۰۲)
- وَالْجِبَالَ أَوْتَادًا -
ترجمہ ۔ اور پہاڑوں کو میخیں ۔
تفسیر - اوتادا - وَتَد کی جمع - وتد بمعنی کھونٹی جس سے اس جگہ مضبوطی جبال کا اظہار بھی مقصود
ہے۔ پہاڑ ثقل ارض کو ایک اندازہ پر رکھنے والے ہیں ۔ آجکل کے سائنسدانوں نے بھی اس امر کو تسلیم
لے وہ رب جس نے ( چکر کھانے والی ) زمین کو تمہارے لئے بچھونا بنایا
حقائق الفرقان
۱۲۹
سُورَةُ النَّبَا
کر لیا ہے کہ اگر زمین پر پہاڑ نہ ہوتے تو وہ جنبش کرتی رہتی ۔ اس میں زمین کی پیدائش اور بناوٹ کی
طرف اشارہ ہے۔ اور ان فوائد کی طرف توجہ دلائی ہے۔ جو پہاڑوں سے اہلِ زمین کو حاصل ہیں۔ چنانچہ
دوسری جگہ قرآن شریف میں فرمایا ہے۔ وَ الْقَى فِي الْأَرْضِ رَوَاسِيَ أَنْ تَمِيدَ بِكُمْ (لقمان:11)
رکھے ہیں زمین میں پہاڑتا کہ وہ تمہیں کھانا دیویں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۱۱ را پریل ۱۹۱۲ء صفحه ۳۰۲)
حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ نے اپنی تصنیف ”نورالدین میں پہاڑوں کے بارے
میں مزید تحریر فرمایا ہے۔
اعتراض۔ زمین پر پہاڑ اس لئے رکھے کہ وہ آدمیوں کے بوجھ سے ہل نہ جاوے؟
ص
الجواب۔ قرآن کریم میں اس مضمون کی آیت تو کوئی نہیں ۔ البتہ یہ آیت ہے۔ وَ القُی فی
الْأَرْضِ رَوَاسِيَ أَنْ تَمِيدَ بِكُمْ وَ اَنْهَرَا وَسُبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ ۔ (النحل : ۱۶) اس آیت میں
ان تميد بكم کا لفظ ہے۔ جس کے معنے تمہیں بتاتے ہیں ۔ اور دوسری آیت اسی مضمون کی یہ
ہے ۔ وَ جَعَلْنَا فِي الْأَرْضِ رَوَاسِيَ أَنْ تَمِيدَ بِهِمْ وَ جَعَلْنَا فِيهَا فِجَاجًا سُبُلًا لَعَلَّهُمْ
يَهْتَدُونَ - (الانبیاء : ۳۲) دونوں میں تمید کا لفظ ہے۔ جو جہالت کے سبب سے دشمنِ اسلام کی
سمجھ میں نہیں آیا۔ سنو! لغت عرب میں ہے۔ مَادَنِي يَمِيدُنِي أَطْعَمَنِي ( مفردات القرآن
للراغب) اور مید کے معنے ہلنا۔ دیکھو۔ مَادَ يَمِيدُ مَيْدًا وَ مَيْدَانًا تَحَرَّكَ (قاموس
اللغة) مَادَهُمْ أَصَابَهُمْ دَوَارٌ (قاموس) وَالْمَائِدَةُ الدَّائِرَةُ مِنَ الْأَرْضِ ( قاموس ) ان معنوں
کے لحاظ سے جو مادَني يمیدانی کے کئے گئے ہیں۔ اس آیت کے یہ معنے ہوئے کہ رکھے زمین میں
پہاڑ اس لئے کہ کھانا دیں تمہیں ۔ اور یہ ظاہر بات ہے کہ پہاڑوں کو اللہ تعالیٰ نے بنایا ہے کہ ان میں
ے اور رکھ دیئے زمین میں پہاڑ تا کہ زمین زلزلہ کھائے تمہارے ساتھ اور ندیاں اور راستے بنائے تا کہ تم منزل
مقصود کو پہنچ جاؤ ۔ ہے اور ہم نے پیدا کئے زمین میں پہاڑ ایسا نہ ہو کہ زمین لوگوں کو لے کر جھک پڑے اور اس میں
کھلے کھلے رستے تا کہ لوگ راہ پا جائیں ۔
حقائق الفرقان
۱۳۰
سُورَةُ النَّبَا
سے برفیں پگھلیں ، چشمیں جاری ہوں، ندیاں نکلیں۔ پھر ان کے سیل پر اس سطح سے جس میں ریگ
ہوتی ہے۔ پانی مصفی ہو کر کنوؤں میں آتا ہے۔ پھر اس سے کھیت سرسبز ہوتے ہیں۔ یہ بھی ایک سلسلہ
علاوہ رحمت کے سلسلے کے ہے۔ جو بارانِ رحمتِ الہیہ سے ہے۔ جس کا ذکر اس کلمہ طیبہ میں ہے۔
وَ انْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَاخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزْقًا لَكُمْ - (البقره: ٢٣)
لے
اور دوسرے معنوں ۔ کے لحاظ سے آیت کے یہ معنے ہوئے کہ ہم نے زمین پر پہاڑ رکھے کہ چکر کھاتے
ہیں ساتھ تمہارے۔ یہ الہی طاقت کا ذکر ہے کہ اس نے اتنے بڑے مستحکم مضبوط پہاڑوں کو بھی زمین کہ اس نے اتنے بڑے مسلم مضبوط پہاڑوں کو بھی زمین
کے ساتھ چکر دے رکھا ہے اور نظام ارضی میں کوئی خلل نہیں آتا۔ اب کوئی انصاف کرے کہ کن معنی پر
اعتراض کی جگہ ہے ۔ ہم نے تصدیق براہین احمدیہ کی جلد دوئم میں اس مضمون پر بسط سے کلام کیا
تھا۔ اس مسودے سے بھی یہاں مختصراً کچھ نقل کرتے ہیں ۔ اور وہ یہ ہے۔ مکذب براہین احمدیہ کے
اعتراض کا تیسرا کا تیسرا حصہ یہ تھا ۔ اہلِ اسلام کے نزدیک پہاڑ بمنزلہ میخوں کے زمین پر ٹھونکے گئے۔ یہ
66
خام خیالی ہے۔
وو
کی:
الجواب : خام خیالی کا دعوی کرنا اور ثبوت نہ دینا۔ یہ بھی معترض کی خام خیالی ہے۔ وَ القی فی
الْأَرْضِ رَوَاسِيَ أَنْ تَمِيدَ بِكُمْ وَ بَثَّ فِيهَا مِنْ كُلِّ دَابَّةٍ - (ل) (لقمان:11) اور آیت کریمہ
وَالْجِبَالَ أَوْتَادًا ۔ سے ایک نہایت سچی فلسفی ہے اور اس سچی فلسفی پر جدیدہ علوم اور حال کے مشاہدات
گواہی دیتے ہیں۔ اور انہی مشاہدات سے بھی ہم گزشتہ دیرینہ حوادثات کا علم حاصل کر سکتے ہیں ۔
طبقات الارض کی تحقیقات اور مشاہدات سے اچھی طرح ثابت ہو سکتا ہے کہ اس زمین کا ثبات وقرار
اضطرابات اور زلازل سے خالق السموات والارض نے تکوین جبال اور خلق کو ہسار سے ہی فرمایا ہے
اور زمین کے تپ لرزہ کو اس علیم وقدیر نے تکوین جبال سے تسکین دی ہے۔ چنانچہ علم طبقات الارض
میں تسلیم کیا گیا ہے کہ یہ زمین ابتدا میں ایک آتشین گیس تھا۔ جس کی بالائی سطح پر دھواں اور دخان تھا۔
لے اور برسایا بادل سے پانی پھر گائیں اس کے ذریعہ سے کھانے کی چیزیں تمہارے لئے ۔ ۲ے اور رکھ دیئے زمین میں
بھاری بوجھ کہ وہ تم کو لے کر نہ جھک پڑے اور پھیلا دیئے زمین میں سب طرح کے جاندار سے اور پہاڑوں کو میخیں ۔
حقائق الفرقان
۱۳۱
سُورَةُ النَّبَا
امر
اور اس امر کی تصدیق قرآن کریم سے بھی ہوتی ہے۔ جہاں فرمایا ہے ۔ ثُمَّ اسْتَوَى إِلَى السَّمَاءِ وَهِيَ
دخان - ( حم السجدہ : ۱۲) پھر وہ آتشین ماده او پر سے بتدریج سرد ہو کر ایک سیال چیز بن گیا۔
جس کی طرف قرآن شریف نے ان لفظوں میں اشارہ فرمایا ہے۔ وَ كَانَ عَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ (هود: ۸)
پھر وہ مادہ زیادہ سرد ہو کر اوپر سے سخت اور منجمد ہوتا گیا۔ اب بھی جس قدر اس کی عمق کو غور سے دیکھتے
جاویں۔ اس کا بالائی حصہ سرد اور نیچے کا حصہ گرم ہے ۔ کوئلوں اور کانوں کے کھودنے والوں نے اپنی
مختلف تحقیقات سے یہ نتیجہ نکالا ہے۔ گو اس نتیجہ میں فلاسفروں کو اختلاف ہے کہ ۳۶ مائل عمق سے
نیچے اب تک ایک ایسا ذ و بانی اور ناری مادہ موجود ہے جس کی گرمی تصور سے بالا ہے۔ (اسلام نے بھی
دوزخ کو نیچے بتایا ہے ) جب زمین کی بالائی سطح زیادہ موٹی نہ تھی۔ اس وقت زمین کے اس آتشین
سمندر کی موجوں کا کوئی مانع نہ تھا۔ اور اس لئے کہ اس وقت حرارت زیادہ قوی تھی اور حرارت حرکت کا
موجب ہوا کرتی ہے۔ زمین کی اندرونی موجوں سے بڑے بڑے مواد نکلے۔ جن سے پہاڑوں کے
سلسلے پیدا ہو گئے ۔ آخر جب زمین کی بالائی سطح زیادہ موٹی ہو گئی ۔ اور اس کے ثبات و ثقل نے اس آتشی
سمندر کی موجوں کو دبا لیا۔ تب وہ زمین حیوانات کی بود و باش کے قابل ہو گئی ۔ اسی واسطے قرآن کریم
نے فرمایا ہے۔ وَ القَى فِي الْأَرْضِ رَوَاسِيَ أَنْ تَمِيدَ بِكُمْ - (لقمان:11) (لقمان:اا) اور اس کے بعد
فرما یا ۔ وَ بَثَّ فِيهَا مِنْ كُلِّ دَابَّةٍ - (لقمان: 11) القی کا لفظ جو آیت القَى فِي الْأَرْضِ میں آیا
ہے۔ اس کے معنے ہیں ” بنایا کیونکہ قرآن مجید کی دوسری آیت میں بجائے الٹی کے جَعَل کا
لفظ آیا ہے جس کے صاف معنے ہیں۔ بنایا۔ اور ان امور کی کیفیت آیت ذیل سے بخوبی ظاہر ہوتی
ہے۔ وَ جَعَلَ فِيهَا رَوَاسِيَ مِنْ فَوْقِهَا وَ بَرَكَ فِيهَا وَ قَدَّرَ فِيهَا أَقْوَاتَهَا ( حم السجدة: 1)
اور زمین کے اوپر پہاڑ بنائے اور اس میں برکت رکھی اور اس پر ہر قسم کی کھانے کی چیزیں پیدا کیں ۔
ایک عجیب نکتہ آپ کو سناتے ہیں۔ آپ سے میری مراد وہ سعادت مراد وہ سعادت مند ہیں جو اس نکتہ سے فائدہ
ا پھر متوجہ ہوا آسمان کی طرف اور وہ دھواں تھا ۔ ۲۔ اور رکھ دیئے زمین میں بھاری بوجھ کہ وہ تم کو لے کر نہ جھک
6
پڑے۔ سے اور پھیلا دیئے زمین میں سب طرح کے جاندار ۔
حقائق الفرقان
۱۳۲
سُورَةُ النَّبَا
اٹھاویں۔ قرآن کریم میں ایک آیت ہے اس کا مطلب ایسا لطیف ہے کہ جس سے یہ تمہارا سوال بھی
حل ہو جاوے اور قرآن کریم کی عظمت بھی ظاہر ہو ۔ غور کرو اس آیت پر ۔ وَ تَرَى الْجِبَالَ
تَحْسَبُهَا جَامِدَةً وَهِيَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِ صُنْعَ اللهِ الَّذِى اَتْقَنَ كُلَّ شَيْءٍ (النمل: ۸۹) اور تو
پہاڑوں کو دیکھ کر گمان کرتا ہے کہ وہ مضبوط جمے ہوئے اور وہ بادل کی طرح اڑ رہے ہیں ۔ یہ اللہ کی
کاریگری قابلِ دید ہے جس نے ہر شے کو خوب مضبوط بنایا ہے۔
غور کرو۔ یہاں ارشاد فرمایا ہے کہ پہاڑ تمہارے گمان میں ایک جگہ جمے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ اور
وہ بادلوں کی طرح چلے جاتے ہیں۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ پہاڑ زمین کے ساتھ حرکت کرتے
ہیں اور یہ کیسا عجیب نکتہ ہے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۲۷۳ تا ۲۷۵)
۱۰ - وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمُ سُبَاتًا -
ترجمہ ۔ اور تمہاری نیند کو آرام کا موجب بنایا۔
تفسیر۔ نوم بھی قیامت کے ثبوت کے لئے ایک عجیب واقعہ روز مرہ کا ہے۔ سبات کے کئی معنے
ہیں۔ سبات۔ نیند اور راحت - سبات - قطعًا لِأَعْمَالِكُمْ - سبات تمدد اور کھولنے کو بھی کہتے ہیں۔
سَبَتَتِ الْمَرْأَةُ شَعْرَهَا ۔ نیند بھی ایک قسم کی موت ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنی قدرت کاملہ سے پھر
اس مردے کو زندہ کرتا ہے۔ یہ موت ناقص ہے۔ موت کامل کے بعد بھی انسان اسی طرح پھر اٹھایا
جائے گا۔ یہاں اس کا ایک نمونہ دکھایا گیا ہے۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان مورخه ۱۱ اپریل ۱۹۱۲ ء صفحه (۳۰۳)
ا- وَجَعَلْنَا اللَّيْلَ لِبَاسًا -
ترجمہ ۔ اور بنا یا رات کو ایک پردہ۔
تفسیر۔ راتوں کے سبات اور آرام پانے کی وجہ سے تھکے ہوئے چہروں پر دوسری صبح جو تر و تازگی
اور رونق آ جاتی ہے۔ یہ بھی ایک قسم کا لباس ہے۔ حقیقت میں رات بندوں کے لئے بڑی پردہ پوش
چیز ہے۔ کوئی شاعر کہتا ہے
حقائق الفرقان
اللَّيْلُ لِلْعَاشِقِيْنَ سِتْراً
۱۲ وَجَعَلْنَا النَّهَارِ مَعَاشًا -
ترجمہ ۔ اور دن کو روزی کمانے کا وقت ۔
۱۳۳
يَالَيْتَ أَوْقَاتُهَا تَدُومُ
سُورَةُ النَّبَا
لو
ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱ اپریل ۱۹۱۲ء صفحه ۳۰۳)
تفسیر۔ انسان کے واسطے دن معاش کا ذریعہ اور رات آرام کا وقت بنایا ہے اور فرمایاؤ جَعَلْنَا
النَّهَارَ مَعَاشا - سرور عالم فخرِ بنی آدم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی بَارَكَ اللهُ فِي بُكُورِهَا فرمایا۔ کسی قسم کی وسلم
معاش؟ دنیوی معاش اخروی معاش کے لئے یہ جگہ ہے الدُّنْيَا مَزْرَعَةُ الْآخِرَةِ - جیسا بیج بوؤ گے۔
انجام کا رویسا پھل پاؤ گے۔ کون اس بات کو نہیں جانتا کہ جو کے بونے والے کو آخر جو کاٹنے پڑیں گے۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۲۹ مورخه ۱۶ اگست ۱۹۰۰ صفحه ۴)
۱۵ - وَ اَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرَاتِ مَاءً تَجَاجًا -
ترجمہ ۔ اور ٹیکنے والے بادلوں سے زور کا پانی برسایا۔
تفسیر۔ معصرت ان بادلوں کو کہتے ہیں۔ جن میں سینچ کی طرح پانی بھرا ہوا ہو۔ جو ٹیکنے کے
قریب ہو۔ (مُعْصِرَة لُغت میں اس لڑکی کو بھی کہتے ہیں جو قریب البلوغ ہو۔ ) ج ۔ لازمی اور متعدی
دونوں معنوں میں مستعمل ہوتا ہے۔ لازمی جیسے فَجَ الْمَاءُ ۔ پانی کثرت سے بہا۔ متعدی جیسے حدیث
شریف میں اَحَبُّ الْعَمَلِ إِلَى اللهِ الْعَجُ وَ النَّج - عَجَّ کے معنے تلبیہ پکارنا۔ لبیک کہنا اور قحج کے معنی
قربانیوں کا خون بہانا۔ غرضکہ مُعْصِرت سے ماء جا جا کا ہونا عبارت ہے۔ بارش موسلا دھار سے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱ اپریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۳، ۳۰۴)
۱۸ - إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِيْقَاتًا -
ترجمہ ۔ بے شک فیصلہ کا دن مقرر ہو چکا ہے۔
تفسیر - يَوْمَ الْفَصْلِ - فرمایا ۔ یوم الفصل مقرر ہے وہ یقینا آنے والا ہے۔ مکہ معظمہ میں یہ نبوت
لے رات عاشقوں کے لئے پردہ ہے۔ اے کاش اس کے اوقات ہمیشگی اختیار کریں ۔
حقائق الفرقان
۱۳۴
سُورَةُ النَّبَا
سنائی گئی اور بدر یوم الفصل اور یوم الفرقان واقعات کے رو سے ثابت ہو کر قیامت و محشر کے واسطے
ایک بین دلیل ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱/ اپریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۴)
سورۃ مرسلات میں یوم الفصل فرمایا تھا۔ اب اس کی تفصیل بتاتا ہے کہ یہاں تو سب کچھ ملا جلا
ہے۔ اگر یہاں عذاب آئے تو نیک آدمیوں کو بھی دکھ پہنچتا ہے۔ اس لئے فیصلہ کے واسطے ایک دن
مقرر ہے اور کفار کو دنیا میں بھی اس کو نمونہ دکھایا جائے گا۔
تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۸۷)
۲۱- وَسُيِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا -
ترجمہ ۔ اور پہاڑاڑیں گے، چلائے جائیں گے تو وہ ریت کی طرح ہو جائیں گے۔
تفسیر - آسمان سے نشانات کی بارش ہوگی۔ اور یہ جو بڑے بڑے پہاڑ بنے بیٹھے ہیں هَبَاء
منْثُورًا (الواقعة :) ہو جائیں گے ۔ ( تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۸۷)
۲۲ - إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا -
ترجمہ ۔ بے شک دوزخ گھات میں لگی ہوئی ہے۔
تفسیر - مرصاداً ۔ کے معنے کمین گاہ ، گھات ، قید خانہ ، جیل خانہ۔
٢٣ - لِلطَّاغِينَ مَابًا -
ترجمہ ۔ جو سرکشوں کا ٹھکانا ہے۔
۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱/ اپریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۴)
تفسیر۔ سرکشوں کے لئے بازگشت کی جگہ ۔ طاغین کے بالمقابل اگلی آیت میں متقین اور ان کی
جزا کو بیان فرمایا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۶ مورخه ۱۱ اپریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۴)
طاغی ۔ سرکشی کر کے حد سے نکل جانے والا ۔
متقی - خداوند تعالی کی حد بندیوں کے اندر رہنے والا
صادق آن باشد که ایام بلا
ه
می گزارد با محبت با وفا
فال
ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱/ اپریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۴)
(خدا بلا
ے ( خدا کی نظر میں ) صادق وہ شخص ہوتا ہے کہ جو بلا کے دنوں کو محبت اور وفا کے ساتھ گزارتا ہے۔
حقائق الفرقان
۲۴- لبِثِينَ فِيهَا احْقَابًا -
ترجمہ ۔ اس میں صدیوں ٹھہریں گے۔
الله
سُورَةُ النَّبَا
تفسیر احقابًا ۔ اس سے ظاہر ہے کہ جہنم غیر منقطع نہیں جیسا جنت ۔ وہ ایک تادیب گاہ ہے
جہاں انسان کی روحانی بیماریوں کا علاج ہوکر اسے بہشتی زندگی بسر کرنے کے قابل بنا دیا ہے۔ بہشت
عطاء غیر مجذوذ ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱/اپریل ۱۹۱۲ء صفحه ۳۰۴)
۳۲- إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا -
ترجمہ ۔ بے شک دوزخ گھات میں لگی ہوئی ہے۔
تفسیر پاس ہونے والے۔ کامیاب اور بامراد ہونے والے متقین ہی ہیں۔
۳۴- وَ كَوَاعِبَ أَتْرَابًا -
ترجمہ۔ اس میں صدیوں ٹھہریں گے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱/اپریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۴)
تفسیر ۔ كَوَاعِبَ جمع كَعْبَةُ کی ہے۔ كَعْبَینِ پیر کے دونوں ٹخنوں کی ہڈی کو کہتے ہیں گواعِبَ
سے مراد وہ نو خیز، نو عمر عورتیں ہیں جن کے پستان ٹخنوں کی طرح اُبھر نے پر ہوں۔ ( محاورہ ہے۔
تَكَعَبَتِ الْجَارِيَةُ وَ كَعَبَتِ الْجَارِيَةُ ) -
(ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱/ اپریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۴)
انراب۔ اس لفظ کا اصل ترب اور تراب سے ہے جس سے مطلب خاکساری اور
انکساری ہے۔ طاغین کی سزا کے بالمقابل اتراب یعنی منکسر المزاج عورتوں سے جزاء متقین خوب
مناسبت رکھتی ہے۔
اثراب کے لغت کی حقیقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عمل الترب کے اس بیان
سے بھی خوب واضح ہوتی ہے۔ جو ازالہ اوہام طبع اول صفحہ ۷۵۰ اور صفحہ ۳۱۲ میں مذکور ہے۔ جہاں
آپ نے تسخیر بالنظر کے عمل کو بیان فرمایا ہے۔ اس عمل میں معمول ( جس کو انگریزی میں سبجیکٹ کہتے
حقائق الفرقان
۱۳۶
سُورَةُ النَّبَا
ہیں ) کا اپنے عامل کے لئے پورا منکسر المزاج ، مطیع و فرمان پذ رمان پذیر بننا ضروری ہے۔ حضرت صاحب کا
ایک الہام بھی ان صفحوں میں درج ہے۔ وہ یہ ہے - هُذَا هُوَ التَّرْبُ الَّذِي لَا يَعْلَمُونَ
اثراب کے معنے ہم عمر اور ایک ساتھ مٹی میں کھیلنے والوں کے بھی بیان ہوئے ہیں ۔
لِلنَّاسِ فِي مَا يَعْشِقُوْنَ مَذَاهِبُ شَتَّى -
۳۵۔ وَكَاسَادِهَاقًا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱/ اپریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۴)
ترجمہ ۔ اور چھلکتے ہوئے پیالے اور بہت سامان ۔
تفسیر۔ کاس بھرے پیالے کو کہتے ہیں۔ جو پیالہ پینے کی چیز سے خالی ہو اسے کاس نہیں کہیں
گے۔ پیالہ اتنا بھرا ہو کہ چھلکنے لگے۔ اس پیالہ کو گا سا دھاگا کہتے ہیں۔ ابنِ عباس سے منقول ہے۔
اسْقِنَا وَ اَدْهِقُ لَنَا یعنی پلا ہم کو اور خوب بھر کر پلا ۔ دھات کے معنے پے درپے کے بھی آئے ہیں
ادْهَقْتُ الْحِجَارَةَ إِدْهَاقًا میں نے پے در پے پتھر چلائے ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱ اپریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۴)
۳۹- يَوْمَ يَقُومُ الرُّوحُ وَالْمَلائِكَةُ صَفًّا لَا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ
الرَّحْمَنُ وَ قَالَ صَوَابًا -
ترجمہ ۔ جس دن کلام الہی اور فرشتے صف باندھ کر کھڑے ہوں گے۔ کسی کے منہ سے بات ہی نہ
نکلے گی مگر جسے رحمن نے بات کرنے کی اجازت دے دی اور وہ بات بھی معقول کہیں گے ۔
تفسیر - يَوْمَ يَقُومُ الرُّوحُ وَالْمَلَيكَةُ الخ حسن اور قتادہ فرماتے ہیں کہ روح سے بنی آدم اور
ارواح ان کی مراد ہیں ۔ لا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ میں عیسویت کے کفارہ کی تردید ہے۔
جن پر روح کے لفظ کا اطلاق ہے۔ وہ سب دست بستہ کھڑے ہیں کہ کلام کرنے کی مجال نہیں۔ کیا
روح سے مراد صرف وہ اقنوم لیا جائے ۔ جس نے مسیح کو کہا کہ یہ میرا بیٹا ہے۔ تو پھر بیٹے کی ایسی مٹی پلید
لے یہ (علم) ترب وہ ہے جسے (دوسرے) لوگ نہیں جانتے ۔ ۲ لوگ جن سے عشق رکھتے ہیں (ان کے بارہ
میں ) مختلف الخیال ہوتے ہیں ۔
حقائق الفرقان
۱۳۷
سُورَةُ النَّبَا
ہوتی ہے کہ اس بیچارہ کو بولنے تک کی جرات نہیں ۔ علاوہ اس کے رحمن کے معنے رحم بلا مبادلہ کر نیوالا
ہے۔ صفت رحمانیت اور کفارہ دونوں ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتے ۔ ۔۔ رحمانی صفت میں تناسخ
کا بھی رد ہے۔ جو رحم بلا مبادلہ کرتا ہے۔ اس کو مختلف جونوں میں کتا بلا بنا کر اپنا گھر پورا کر لینے کی کیا
ضرورت؟ قرآن کریم میں روح کا لفظ کلام اللہ کے لئے آیا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱/ اپریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۴)
۴۱- إِنَّا اَنْذَرُنَكُمْ عَذَابًا قَرِيبًا يَوْمَ يَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ يَدَهُ وَ
يَقُولُ الْكَفِرُ يُلَيْتَنِي كُنْتُ تُرَبًا -
ترجمہ ۔ بے شک ہم نے تم کو ڈرا دیا ہے قریب ہی آنے والے عذاب سے۔ جس دن آدمی دیکھ لے
گا جو اس آنے والے کے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے اور کافر کہے گا کاش میں مٹی ہو جاتا۔
تفسیر ابتداء سورہ میں سَيَعْلَمُونَ دوبار کہہ کر قریب ہی آنے والے عذاب کی طرف توجہ دلایا
تھا۔ خاتمہ سورہ بھی عذاب قریب کا ذکر فرمایا۔ جو یوم بدر اور فتح مکہ کے دن واقع ہوا۔ اور یہ عذاب کی
پیشگوئیاں دنیا میں صادق ہو کر قیامت اور اس کے عذاب کے لئے ثبوت ٹھہریں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱ اپریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۴)