سُوْرَۃُ النّٰزِعٰتِ
حقائق الفرقان (جلد ۶)
حقائق الفرقان
۱۳۸
سُورَةُ النُّزِعَتِ
سُورَةُ النُّزِعَتِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورة النازعات کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمن اور رحیم ہے۔
٢ - وَالتَّرْعَتِ غَرْقًا -
ترجمہ ۔ قسم ہے ان کام کرنے والوں کی جو دوسرے کاموں سے الگ ہو جا ئیں ڈوب کر ۔
تفسیر- نازعات۔ زور سے اور تکلف سے کھینچنے والے۔
-
وَالنَّشِطَتِ نَشْطًا -
ترجمہ اور قسم ہے ان کی جب وہ بخوشی تمام کام کریں۔
تفسیر۔ بلا تکلف نشاط خاطر سے کھینچنے والے۔
۴- والشيحتِ سَبْحًا ۔
ترجمہ ۔ اور قسم ہے بے روک تیرنے والوں کی۔
تفسیر۔ اپنے فن کے پیراک اور ماہر ۔
فَالسبقتِ سَبْقًا -
♡
ترجمہ ۔ پھر حوصلہ سے آگے بڑھنے والوں کی لپک کر ۔
تفسیر۔ اپنے ہم عصروں سے سبقت لے جانے والے۔
فَالْمُدَبِّرَاتِ أَمْرًا -
ترجمہ ۔ پھر قسم ہے تدبیر کرنے والوں کی حکم سے۔
تفسیر افسران محکمہ جات اور اپنے اپنے فنون کے موجد و مد بر۔
حقائق الفرقان
۱۳۹
سُورَةُ النُّزِعَتِ
مطلع سورۃ کی یہ پانچ آیتیں ہیں جو اس بات کا اظہار کر رہی ہیں کہ دینی امور ہوں یا دنیوی ۔
ان کے انتہائے کمال پر پہنچنے کے لئے یہ پانچ مرحلے طے کرنے پڑتے ہیں۔ اول۔ کام سے
ہٹانے والی چیزوں سے الگ ہو کر انسان اپنے کام میں محو ہو جائے ۔دوم ۔ پورے نشاط اور خوشی سے
اپنے کام کو کرے ۔سوم ۔ اپنے کام میں اس طرح مشق کرے جس طرح پیراک پانی میں تیرتا ہے۔
اور اس کو کوئی رکاوٹ نہیں ہوتی ۔ چہارم ۔ اپنی جماعت اور ہم عمر لوگوں سے آگے بڑھنے کی کوشش
کرے۔ پنجم ۔ اپنے کام میں ایسا کمال حاصل کرے کہ خود اس میں موجد ہو جائے ۔ مثلاً طالبعلم ہو یا
تاجر۔ پہلے پہل اس کو ہمہ گوش و ہمہ تن ہو کر اپنے کام میں مستغرق ہونا پڑتا ہے۔ تب کچھ حروف شناسی
یا سنبھالا پکڑتا ہے۔ پھر بعد اس کے نشاط خاطر سے کام چل پڑتا ہے۔ پھر بعد چندے طالبعلم یا پیشہ
ور اپنے اپنے معانی و مطالب کے پیراک ہو جاتے ہیں۔ پھر اپنے ہم عصروں اور پیشہ وروں سے
با یکدیگر مسابقت و پیش قدمی کرنے لگتے ہیں ۔ آخری درجہ کمال یہ ہوتا ہے کہ موجد فن ومد بروافسر اعلیٰ
بن جاتے ہیں ۔
ملائکتہ اللہ کی خدمات بھی ان آیتوں سے مراد سمجھی گئی ہیں ۔ مگر آیت اپنے عموم پر دلالت کر
کے ملائکہ اللہ کے ہم رنگ و ہم سبق ہونے کی انسانوں کو بھی تعلیم دے رہی ہیں ۔ اور ساتھ ہی بھی ۔
جزا وسزا کے مسئلہ کو جو مقصود بالذات ہے ثابت کر رہی ہیں ۔ نتائج اعمال حق ہیں ۔ کوششوں کے پھل
ضرور ملیں گے ۔
الدُّنْيَا مَزْرَعَةُ الْآخِرَةِ - دنیا ایک زراعت گاہ ہے۔ اس زراعت کے کاٹنے کا جو وقت ہے
ه
اس کا نام یوم آخرت و یوم القیامت ہے
از مکافات عمل غافل مشو
گندم از گندم بروید جو ز جو
اللہ تعالیٰ نے قسم کے ساتھ بیان فرمایا ہے۔ گویا کہ ان واقعات کو جزا و سزا کے لئے گواہ ٹھہرایا
ہے۔ اور اس آنے والے دن کے اشراط عظام ، مبادی و مقدمات یوں بیان فرمائے ہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱/ اپریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۵٬۳۰۴)
ے مکافات عمل سے غافل مت ہو کیونکہ گندم سے گندم اور جو سے جو ہی اگتا ہے۔
حقائق الفرقان
۱۴۰
سُورَةُ التَّزِعَتِ
۸،۷ - يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ - تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ -
ترجمہ ۔ جس دن لرز نے والی لرزے گی۔ ایک زلزلہ کے پیچھے دوسر ازلزلہ ہے۔
تفسیر۔ زلزلے ہمیشہ آتے رہیں گے۔ ابتلاؤں کا آنا ضروری ہے۔ حدیث شریف میں آیا ہے
که اشراط عظام قبل قیام ساعت جب شروع ہو جاویں گے تو ایسے لگا تا رظہور ہوں گے ۔ جیسے تسبیح
کا تا گہ ٹوٹ جانے سے مسئلے تسبیح کے متتابع یکے بعد دیگرے گرنے لگتے ہیں اور یہ بھی فرمایا ہے کہ
أَوَّلُ الْآيَاتِ خُرُوجًا طُلُوعُ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا أَوْ الدَّابَةُ أَيَّتُعُهُمَا خَرَجَتْ فَالْأُخْرَى عَلَى
آثرھا ۔ سب سے پہلی نشانی جو ظاہر ہوگی وہ یا تو طلوع شمس من مغر بہا ہو گی یا خروج دابہ کی ہوگی ۔ جونسی
ان میں سے پہلے ظاہر ہو گی دوسری بھی اس کے نقش قدم کے ساتھ ہی شروع ہوگی ۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ تیرہ سو برس گزرنے کے بعد ظہور ان آیات کا جو تعبیر طلب
ہو گیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جس طرح دُور کی چیز اپنی کیفیت و کمیت میں بسبب بعد مکانی کے اپنی
اصلی شکل سے کچھ مغائر معلوم ہوتی ہے۔ اسی طرح سے پیغمبروں کے مکاشفات کا حال ہے کہ
پیشگوئیوں میں جو مکاشفات کے ذریعہ سے بیان کی جاتی ہیں ۔ یہ سبب بعد مکانی کے کچھ نہ کچھ تعبیر
واقع ہو جاتی ہے۔ احکام و اوامر و نواہی کا ایسا حال نہیں ہوتا۔ اب تو کئی قسم کے زلزلے آئے اور
متتابع آئے ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱/اپریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۵)
ا - يَقُولُونَ وَإِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِي الْحَافِرَةِ -
ترجمہ ۔ وہ کہیں گے کیا ہم الٹے پاؤں واپس کئے جائیں گے پہلی حالت پر ۔
تفسیر - الحافِرة - نشان قدم - حفر سم کو کہتے ہیں۔ حفرة گڑھے کے معنے ہیں ۔
مَرْدُودُونَ فِي الْحَافِرَةِ - کیا ہم اپنے نقش قدم پر لوٹ کر پھر اگلی حالت جیسے زندہ انسان ہو
جائیں گے؟
(ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱/اپریل ۱۹۱۲ء صفحه ۳۰۵)
۱۵ - فَإِذَا هُمْ بِالسَّاهِرَةِ -
ترجمہ ۔ پھر ایک دم سے وہ سب میدان میں آ موجود ہوں گے۔
حقائق الفرقان
۱۴۱
سُورَةُ النُّزِعَتِ
تفسیر - الشاهِرَةُ- میدان حشر - میدانِ جنگ ۔ میدانِ بدر بھی اس کا مصداق تھا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱/اپریل ۱۹۱۲ صفحه ۳۰۵)
۱۹ ۔ فَقُلْ هَلْ لَّكَ إِلَى أَنْ تَزَكَّى -
۔
ترجمہ ۔ اور اس سے کہہ دے کیا تو چاہتا ہے کہ پاک ہو جاوے۔
تفسیر بڑی ہی نرمی اور ملائمت سے تبلیغ کو شروع کرنے کی تعلیم فرمائی ہے۔ دوسری جگہ فَقُولَا لَهُ
قَوْلًا لَّيْنَا (ط : ۴۵) فرمایا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدرقادیان مورخه ۱۱ اپریل ۱۹۱۲ صفحه ۳۰۵)
۲۱، ۲۲ - فَارَهُ الْآيَةَ الْكُبْرَى - فَكَذَّبَ وَعَطَى -
ترجمہ ۔ پھر موسیٰ نے فرعون کو بڑا نشان دکھلایا ۔ تو اس نے جھٹلایا اور نافرمانی کی ۔
تفسیر - آيَةُ الكُبرى - عصا تھا جس کے تابع پہلی آربیت کے وقت ید بیضا بھی تھا۔ اس
لئے ایک ہی چیز کا ذکر فرمایا ۔ ورنہ دوسری جگہ فرمایا ہے۔ وَلَقَدْ أَرَيْنَهُ ايْتِنَا كُلَّهَا فَكَذَّبَ وَ
آبی (طه: ۵۷)
۲۵۔ فَقَالَ أَنَا رَبُّكُمُ الْأَعْلَى -
ترجمہ اور کہا کہ میں تمہارا بہت بڑا رب ہوں۔
تفسير - انا ربکم الاعلی ۔ میں تمہارا بڑا رب ہوں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱/اپریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۵)
( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۱۵۲)
۲۷ - إِنَّ فِي ذَلِكَ لَعِبْرَةً لِمَنْ يَخْشَى -
ترجمہ ۔ بے شک اس واقعہ میں عبرت ہے جن کوڈ رہے۔
تفسیر آیہ میں اس بات کی طرف توجہ دلائی ہے کہ موسیٰ کے بیان میں مثیل موسیٰ علیہا الصلوٰۃ
والسلام کے لئے عبرت ہے۔ عبرت کہتے ہیں ایک واقعہ سے دوسرے واقعہ کی طرف پے لے جانے
کو۔ معبر کشتی کو کہتے ہیں۔ اس لئے کہ وہ اس طرف سے اُس طرف کو عبور کرنے کا آلہ ہے۔
ا تو تم دونوں اس سے نرم بات کہنا ۔ ہے اور ہم نے فرعون کو دکھا دیں اپنی سب نشانیاں پھر اس نے جھٹلایا اور
انکار کیا۔
حقائق الفرقان
۱۴۲
سُورَةُ النُّزِعَتِ
پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی کامیابیوں کو موسیٰ علیہ السلام کی کامیابیوں کے شیشہ میں دکھلا کر آخر میں ان فی
ذلِكَ لَعِبْرَةً لِمَنْ يَخْشَی فرمایا۔ آیت اپنے عموم کے رُو سے ہر خاشع و متقی کے لئے عبرت ہے۔
خوش تر آن باشد که سر دلبراں گفته آید در حدیث دیگراں کے
(ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱/ اپریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۵)
۲۸- وَانْتُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَاء بَنْهَا ۔
ترجمہ ۔ کیا تمہاری پیدائش زیادہ سخت ہے یا آسمانوں کی جس کو اللہ نے بنایا۔
تفسیر آسمان کی شدید پیدائش کو اپنی سطوت و قدرت کے اظہار کے لئے بعث بعد الموت کو
مستبعد سمجھنے والوں کے سامنے پیش کیا۔
ہیں لیا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱ اپریل ۱۹۱۲ صفحه ۳۰۵)
۲۹ - رَفَعَ سَكَهَا فَسَويها ۔
ترجمہ ۔ اس کی بلندی اونچی کی پھر اس کو ٹھیک ٹھاک بنادیا۔
تفسیر - رفع سمكها - سمك بلندی (ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱اپریل ۱۹۱۲ صفحه ۳۰۵)
وَ اغْطَشَ لَيْلَهَا وَأَخْرَجَ ضُحْهَا -
کہ
ترجمہ اور سیاہ بنائی اس کی رات اور اس کی روشنی کو دن بنا کر نکالا ( یعنی دھوپ ) ۔
تفسیر رات اور دن کی اضافت آسمان کی طرف اس وجہ سے کی کہ رات کے حدوث کا سبب
غروب شمس اور دن کے پیدا ہونے کا باعث طلوع شمس ہے اور اس کو طلوع و غروب حرکت فلکی کی وجہ
سے حاصل ہے۔ اسی وجہ سے اُن دونوں کی اضافت آسمان کی طرف ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱ اپریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۵)
۳۱۔ وَالْأَرْضَ بَعْدَ ذَلِكَ دَحْهَا -
ترجمہ اور زمین کو اس کے بعد کشادہ کیا۔
تفسیر ۔ سورہ فضیلت میں زمین کی پیدائش کے بعد ثُمَّ اسْتَوَى إِلَى السَّماء
لے یہ تو بہت ہی اچھا ہے کہ محبوبین کے راز و نیاز دوسروں کی باتوں کے درمیان ہی بیان ہو جایا کریں۔
حقائق الفرقان
۱۴۳
سُورَةُ النُّزِعَتِ
فَقَضُهُنَّ ( حم السجدة: ۱۲ ، ۱۳) اختلاف کوئی نہیں ہے۔ کیونکہ دُخو سے مطلق بسط اور پھیلا نا ہی
مراد نہیں ہے۔ بلکہ نباتات کا نکالنا اور چشموں وغیرہ کا جاری کرنا بھی دُخو میں شامل ہے اور یہ بے
شک بعد پیدائش آسمان کے ہوا ہے۔ یعنی جو چیزیں خدائے تعالیٰ نے زمین میں مخفی رکھی تھیں وہ
آسمان کی پیدائش کے بعد مکمن قوة سے حین فعل میں آئیں ۔ یہی زمین کا دخو ہے سورۃ فصلت
کانم تاخیر کے لئے نہیں بلکہ ثُمَّ اسْتَوَى إِلَى السَّمَاء کے معنے فصلت سورۃ میں یہ ہیں کہ پس
آسمانوں کے تسویہ کی طرف متوجہ ہوا جو پہلے سے تھیں۔ اس سورۃ نازعات میں بھی بٹھا کہہ کر بناء
آسمان یعنی تعدم بنائے آسمان کو قرار دیا ہے۔ سورہ فضلت میں تھر ترتیب کے لئے نہیں ہے بلکہ
وہاں صرف نعمتوں کا شمار مقصود ہے جیسا کہ تو رات کی نسبت فرمایا ۔ ثُمَّ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَبَ
(الانعام : ۱۵۵) اور یہاں اول بناء آسمان اور پھر دخو ارض کا ذکر ہے کا ہے۔
۳۳- وَالْجِبَالَ أَرْسَهَا -
ترجمہ ۔ اور پہاڑوں کو قائم کیا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱/اپریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۶)
تفسیر - آنسها - مضبوط بنایا ان کو ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱ اپریل ۱۹۱۲ صفحه ۳۰۶)
۳۵۔ فَإِذَا جَاءَتِ الطَّامَّةُ الْكُبْرَى -
ترجمہ تو جب وہ بڑا ہنگامہ آجائے گا۔
تفسير - الطامة الكبرى - طامة بڑی گھمسان ۔ گھوڑا چلنے اور دوڑنے میں اپنی ساری قوت خرچ
کر دے ۔ تو اس وقت کم الْفَرْسُ طَمِيما بولا کرتے ہیں ۔
۳۸- فَأَمَّا مَنْ طَغَى -
ترجمہ ۔ تو جس شخص نے سرکشی کی۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱/اپریل ۱۹۱۲ صفحه ۳۰۶)
تفسیر۔ طغیانی حد سے باہر ہو جانا۔ ندی نالوں کا پانی جب حد سے باہر نکل پڑتا ہے۔ تو طغیانی
۔
ا پھر متوجہ ہوا آسمان کی طرف اور وہ دھواں تھا پھر اس کو اور زمین کو حکم دیا کہ خوشی سے یا ز بر دستی حاضر ہو
جاؤ۔ دونوں نے عرض کی ہم تو بخوشی حاضر ہیں ۔ پھر سات آسمان بنا دیئے۔ ۲ پھر ہم نے موسیٰ کو کتاب دی ۔
حقائق الفرقان
ママ
کہلاتا ہے۔ جو بہت زیادہ پھیل جائے اور بڑی سرکشی کرے۔ وہ طاغوت ہے۔
سُورَةُ النُّزِعَتِ
(ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱/اپریل ۱۹۱۲ صفحه ۳۰۶)
۳۹- وَاثَرَ الْحَيُوةَ الدُّنْيَا -
ترجمہ ۔ اور دنیا ہی کا جینا بہتر سمجھا۔
تفسیر اثر ۔ ایک چیز کو دوسری چیز سے زیادہ پسند کیا۔
(ضمیمه اخبار بدر نمبر ۲۶ جلد ۱۱ قادیان مورخہ ۱۱۴ اپریل ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۰۶)
۴۱۔ وَ أَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَى -
ترجمہ اور لیکن جو ڈرا اپنے رب کے حضور کھڑے رہنے اور اپنے نفس کو خواہشوں سے روکتا رہا۔
تفسیر - الهوى - گری ہوئی لکھی خواہش ۔
(ضمیمه اخبار بدر نمبر ۲۶ جلد ۱ ۱ قادیان مورخہ ۱۴ / اپریل ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۰۶)
۴۳ - يَسْتَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسُهَا -
ترجمہ ۔ تجھ سے قیامت کی نسبت پوچھتے ہیں کہ اس کے ظہور کا وقت کب ہوگا۔
تفسیر - مرسی - انتہائے سیر اور اس کا ٹھہراؤ۔ کشتی جب چل کر ٹھہر جاتی ہے تو مُرسی السَّفِينَةُ
کہتے ہیں۔
ایک سوال اور اس کا جواب۔ آریہ لوگ نادانی سے اعتراض کرتے ہیں ( کیونکہ انہیں
حقائق معاد سے بالکل نا آشنائی ہے ) کہ انسان کے جزا دینے میں اس قدر دیر لگانا انصاف کے
خلاف ہے۔ چاہیے کہ فوراً سزا ہو۔ قیامت تک ہر شخص کو حوالات میں رکھنا اور پھر کسی کو کم کسی کو زیادہ
دیر رکھنا سخت بے انصافی ہے۔
اس اعتراض کے جواب میں اول تو یہ کہنا کافی ہے کہ اسلام کی حقیقت سے اگر وہ واقف ہوتے
تو ایسا لغو اعتراض نہ کرتے ۔ یوم کا لفظ ہر آن پر بھی بولا جاتا ہے۔ اور اعمال کی جزا وسزا اسی وقت سے
شروع ہو جاتی ہے۔ جب کوئی عمل حیطه فعل میں آتا ہے۔ علاوہ بریں یہ بھی فرمایا۔ آنحضرت صلی اللہ
حقائق الفرقان
الده
سُورَةُ النُّزِعَتِ
علیہ وسلم نے مَنْ مَاتَ فَقَدْ قَامَتْ قِيَامَته - جو مر گیا اس کی قیامت قائم ہوگئی ۔
پھر ان سب باتوں کے علاوہ خود اسی سورت میں اس کا جواب موجود ہے کہ قبر کا زمانہ ایسا معلوم
ہوگا گویا پھر بھر ٹھہرے ہیں تو پھر توقف جزا یا حوالات کا اعتراض نہایت ہی لغو ہو جاتا ہے۔
یہ اعتراض تو آریوں پر ہوتا ہے کہ کیوں اعمال کی جزا کو دوسرے جنم تک ملتوی کیا جاتا ہے اور
پھر ایسے دوسرے جنم میں : رے جنم میں جو بھوگ جونی کہلاتا ہے۔ لہلاتا ہے۔ پہلے جنم کے اعمال وافعال کا کچھ بھی شعور نہیں ہوتا
اور نہ پہلا شخص قائم رہتا ہے۔ جو اُن کے مجوزہ اور مقررہ انصاف کے صریح خلاف ہے۔ پھر
مہا پر لے کے وقت جو خلق فنا ہوتی ہے۔ ان کی سز او جزا کو اگلی دنیا تک جو آٹھ ارب کا زمانہ ہے ٹکائے
رکھنا۔ کس اصول دیانت و انصاف پر مبنی ہے؟ کیا مخلوق کا کام ہے کہ خالق کو مشورہ دے؟
غرض یہ سوال یا اعتراض بالکل فضول اور لغو ہے۔
۴۴ - فِيمَ اَنْتَ مِنْ ذِكْرُهَا -
ترجمہ تو تجھ کو اس کے ذکر سے کیا تعلق ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱/اپریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۶)
تفسیر اے پیغمبر! تم اس کا وقت بتانے کے کہاں بکھیڑے میں پڑے۔ ے ہو! حضرت عائشہ
فرماتی ہیں کہ ہمیشہ لوگ قیامت کے تعین وقت کا سوال کیا کرتے تھے۔ جب یہ آیت اور إلى ربك
مُنْتَهَا ( النزعت: ۴۵) نازل ہوئی تو لوگ سوال سے باز آ گئے ۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۱/ اپریل ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۶)