سُوْرَۃُ عَبَسَ

حقائق الفرقان (جلد ۶)

حقائق الفرقان
۱۴۶
سُورَةُ عَبَسَ
سُورَةُ عَبَسَ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ عبس کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمن اور رحیم ہے۔
اس سورۃ کی ابتدائی آیتوں کے شانِ نزول کے متعلق ایک واقعہ بیان کیا گیا ہے۔ جس کا ذکر
میں ابھی کروں گا۔ اس سے پہلے اس امر کو یا درکھنا چاہیے کہ شانِ نزول سے ہمیشہ یہ مراد نہیں ہوتا کہ
ان آیات کے نزول سے وہی امر مراد ہے جو شانِ نزول کے تحت میں بیان کیا جاتا ہے۔ بلکہ اصل یہ
ہے کہ وحی الہی کے نزول کے کچھ اسباب ہوتے ہیں۔ ان میں سے اس واقعہ پر بھی وہ آیات چسپاں
ہوتی ہیں ورنہ اگر کسی ایک واقعہ کو مخصوص کر لیں تو پھر قرآن مجید کی عظمت جو اس کے عام اور ابدی
ہونے میں ہے کم ہو جاتی ہے۔ غرض اس کی ابتدائی آیات کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ایک دفعہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک مجمع قریش میں تبلیغ فرمار ہے تھے۔ اور چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس
امر پر بدل حریص تھے کہ یہ لوگ ہدایت پا جاویں۔ جیسا کہ قرآن مجید میں ایک موقع پر فرمایا ہے۔
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (الشعراء : (۴) یعنی کیا تو اپنے آپ کو معرض ہلاکت میں
ڈال دے گا۔ اس خیال اور فکر سے کہ یہ مومن ہو جائیں آپ کے دل میں از حد تڑپ تھی اس امر
کی کہ یہ لوگ ہدایت پائیں ۔ اسی اثناء میں عبداللہ بن ام مکتوم جو نا بینا تھے دوڑتے ہوئے آئے اور
آپ سے امر دین میں کچھ دریافت کرنا چاہا چونکہ وہ نابینا تھے۔ انہیں یہ بھی معلوم نہ تھا کہ یہاں
کن لوگوں کو حضرت خطاب کر رہے ہیں۔ اور آداب الرسول کے موافق انہیں کیا طرز اختیار کرنا
چاہیے ۔ وفور شوق اور اخلاص سے انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ابن ام مکتوم کا یہ فعل پسند نہ آیا۔ اور اس کے آثار آپ کے چہرہ پر ظاہر
ہوئے۔ اور کافروں کی طرف منہ پھیر کر ان سے باتیں کرنے لگے ۔ آپ کے اس فعل پر اللہ تعالیٰ نے

حقائق الفرقان
۱۴۷
سُورَةُ عَبَسَ
عتاب کیا ۔ صحیح روایت میں ہے کہ اس کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن ام مکتوم کی بڑی
دلداری کی اور اپنی چادر بچھا کر اسے بٹھایا۔ یہ واقعہ آنحضرت کی صداقت اور قرآن کریم کے کلام الہی
ہونے کا زبردست ثبوت ہے۔ اگرچہ یہ کلام نہ ہوتا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کے فرستادہ
اور سچے نبی نہ ہوتے ۔ تو یہ اس میں درج نہ ہوتا۔ جو گویا عتاب کا رنگ ہے اور آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم اگر خدا تعالیٰ کی کتاب اور وحی پر ایمان نہ رکھتے تو پھر اس کی تلافی نہ فرماتے ۔ یہ ایک بار یک
بات ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی رسالت پر خود ایمان لانا بھی ایک زبردست دلیل
رسالت محمد یہ کے حق ہونے کی ہے۔
بہر حال یہ واقعہ بیان کیا گیا ہے۔ قرآن مجید چونکہ اپنے اندر مستقل صداقتیں رکھتا ہے۔ اس
لئے ان آیات سے جو سبق ہمیں ملتا ہے وہ یہ ہے۔ اول ۔ دین میں اخلاص اور عملی رنگ کا پیدا ہونا کسی
رنگ و نسب پر موقوف نہیں ہے۔ اس لئے ایسے معاملات میں ایک مبلغ اور واعظ کو کبھی یہ خصوصیت
اختیار کرنی نہیں چاہیے کہ وہ طبقہ امراء کی وجہ سے ضعفاء اور غرباء کو چھوڑ دے۔ اور ان کی طرف توجہ نہ
کرے۔ بلکہ ضعفاء اور غرباء زیادہ حق رکھتے ہیں کہ اُن کی باتوں کی قدر کی جاوے اور انہیں محبت اور
اخلاص سے دیکھا جاوے۔ ان کی بات کو ہرگز رد کرنے کی کوشش نہ کی جاوے۔ وہ نہایت نازک دل
رکھنے والی قوم ہے۔
اس وجہ سے اُن سے بے پروائی نہیں کرنی چاہیے کہ دل کے حالات کا اللہ ہی علیم ہے۔ وہی
خوب جانتا ہے کہ کون ہدایت پانے والا ہے اور کون نہیں ۔ دوسری بات ان آیات سے یہ معلوم ہوتی
جو
ہے کہ جو لوگ بے پروائی کریں۔ ان پر تبلیغ اور اتمام حجت کافی ہے۔ ان کے پیچھے پڑ نا ضروری نہیں
ہے۔ تیسری بات یہ ہے کہ نبی کا کام کسی کو ہدایت یاب کر دینا نہیں ہے۔ وہ لوگ غلطی کرتے ہیں ؟
کسی مامور ربانی سے ایسی مضحکہ خیز باتیں کرتے ہیں کہ آپ میری فطرت بدل دیں اور یہ کر دیں اور
وہ کردیں۔ یہ خدائی فعل ہے اور اسی کو سزاوار ہے۔
ایک اور بھی لطیف معنے ہیں اور وہ یہ کہ تیوڑی چڑھانے کا اثر ایک نابینا پر کیا ہو سکتا تھا۔ پس روہ ہوسکتا

حقائق الفرقان
الد ٧
سُورَةُ عَبَسَ
مطلب یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کفار ( جو توجہ نہیں کرتے تھے ) کی تیوڑی چڑھائی اور
نابینا سے ملتفت ہوئے ۔ اس سے یہ سبق ملتا ہے کہ صداقت اور حق کا جو یاں خواہ کیسا ہی غریب اور
محتاج کیوں نہ ہو۔ وہ زیادہ حقدار ہے کہ اس کی طرف توجہ کی جاوے۔ بمقابلہ ایک ریا کار اور خدا
سے دور ، دولتمند اور سرکش متمول کے۔ اس سورہ میں وَمَا يُدْرِيكَ کا خطاب عام ہے۔ یعنی اے
مخاطب تمہیں کیا معلوم ہے کہ وہ کیسا پاک دل اور پاکباز انسان ہے۔ اس لئے اگر تو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے اس فعل کو یہ نظر استعجاب دیکھتا ہے کہ ایک قوم کے عمائد کی طرف سے توجہ پھیر کر ایک
اندھے کی طرف مخاطب ہوئے۔ یہ تیری خیالی تہذیب کے ماتحت قابلِ اعتراض ہے مگر اللہ تعالیٰ
دلوں کو جانتا ہے اور اس کے نزدیک قابل قدر وہی ہیں جو خدا سے ڈرتے اور تزکیہ نفس کرتے ہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۳۰ / مئی ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۷٬۳۰۶)
۲- عَبَسَ وَتَوَلَّى -
ترجمہ۔ تیوری چڑھائی اور منہ پھیر لیا۔
تفسیر ۔ عَبَسَ وَ تَوَلَّى ۔ عَبَسَ سے تلھی تک دس آیتوں میں اس بات کو ارشاد فرمایا ہے کہ اللہ تعالی
نکتہ نواز اور نکتہ گیر ہے۔ اس کے حضور بہت احتیاط اور حذر چاہیے۔ نزدیکاں را بیش بود حیرانی۔
آنہارا کہ قریب تر اند خائف تر اندے کا مضمون ہے۔ عَبَسَ وَ تَوَلَّی ۔ تیوری چڑھایا اور منہ پھیر لیا۔
چونکہ شان نزول ایک خاص واقعہ کا پتہ صحیح حدیثیں دے رہی ہیں۔ اس لئے کفار کی طرف سے منہ پھیر
لینا اور ان کی طرف سے تیوڑی چڑھا کر ایک غریب کی طرف متوجہ ہونا یہ معنے بالعکس واقعہ کے ہیں۔
اس لئے جمع بین الضد دین صحیح نہیں معلوم ہوتا۔ صحیح بات وہی ہے جو حدیث صحیح سے ثابت ہے اور
نظیم کلام الہی اس کا مؤید ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۳۰ / مئی ۱۹۱۲ صفحه ۳۰۷)
بعض آدمی نیک بھی ہوتے ہیں۔ مگر ان کے اندر ایک کبریائی ہوتی ہے جو بعد میں مشکل سے
معلوم ہوتی ہے۔ بہت احتیاط چاہیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم امراء مکہ کو کچھ سمجھا رہے تھے۔ اوپر
سے ایک اندھا آگیا۔ اب وہ النازعات والی حالت نہ رہی یعنی توجہ ہٹ گئی۔ کچھ ادھر کچھ اُدھر ۔
ے مقربین کو حیرانی زیادہ ہوتی ہے کہ وہ قریب تر ہوتے ہیں اور زیادہ خوف رکھتے ہیں ۔
۔

حقائق الفرقان
۱۴۹
سُورَةُ عَبَسَ
رب کریم نے اندھے کی سفارش فرمادی کہ اس کی طرف توجہ تام فرما لیجئے ۔
اس سورہ میں بڑے بڑے تغیرات کی خبر دی ہے۔ پھر جیسا کہ قاعدہ ہے چھوٹی باتیں بیان کر
کے بڑی بات بتاتا ہے۔ قیامت کی خبر دی ۔ ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ءصفحہ ۴۸۷)
۔ فَانْتَ لَهُ تَصدی ۔
ترجمہ ۔ تو کیا تو اس کے پیچھے پڑتا ہے ( یعنی کا فر دولت مند کے ) ۔
تفسیر۔ تم اُس کی طرف مجھکے ہوئے ہو۔ اس کے ہوئے ہو۔ اس کے پیچھے پڑے ہوئے ہو۔
ا - فَأَنْتَ عَنْهُ تَلَهَى -
ترجمہ تو کیا تو اس سے ہٹ سکتا تھا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۳۰ / مئی ۱۹۱۲ صفحه ۳۰۷)
تفسیر ۔ تم اس کی طرف سے غافل ہو۔ خیال کو ہٹائے ہوئے ہو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۳۰ / مئی ۱۹۱۲ صفحه ۳۰۷)
۱۴ تا ۱۷ ۔ فِي صُحُفِ مُكَرَّمَةٍ - مَرْفُوعَةٍ مُطَهَّرَةٍ بِأَيْدِي سَفَرَةِ -
كِرَامِ بَرَرَةِ -
ترجمہ یہ قرآن شریف بزرگ صحیفوں میں ، معزز اوراق میں ہے۔ جو اونچی جگہ رکھے ہوئے
پاک ہیں۔ ایسے لکھنے والوں کے ہاتھوں سے ( لکھا گیا ہے ) ۔ جو عالی حوصلہ نیکو کار ہیں۔
تفسیر۔ ان چار آیتوں میں قرآن شریف کے کاتبوں ، قاریوں، حافظوں کی عظمت خود ،
قرآن شریف کی عظمت اور اسلام کے لئے آئندہ زمانہ میں شان و شوکت کی پیشگوئی بڑی شد و مد سے
بیان ہوئی ہے۔ گوان سے مراد ملا ئکتہ اللہ بھی ہیں ۔ سَفَرَةٍ سَافِر کی جمع ہے۔ جس طرح کتبہ کا تب
کی جمع اور سفرہ سے لکھنے والے مراد ہیں سفر کے معنے کسی چیز کو واضح کر کے بیان کرنے کے ہیں
جیسا کہ اس سورة مُسْفِرَةٌ کے بیان میں آئے گا ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے۔
الْمَاهِرُ بِالْقُرْآنِ مَعَ السَّفَرَةِ الكِرَامِ الْبَرَرَةِ - قرآن شریف کا ماہر سَفَرَةِ الْكِرَامِ الْبَرَرَةِ کے
دو
ے سہو کا تب ہے۔ سورہ میں مُسْفِرَةٌ “ ہونا چاہیے۔

حقائق الفرقان
۱۵۰
سُورَةُ عَبَسَ
ساتھ ہوگا ۔ قرآن شریف صرف یاد کر لینا اور بات ہے اور اس کا ماہر ہونا اور بات کا ماہر ہونا اور بات ہے۔ لوگ اسلام
کے تنزل کے طرح طرح کے اسباب بیان کرتے ہیں ۔ قرآن شریف کے ماہرین کے لئے ان
آیات میں کیا کیا وعدے دیئے گئے ہیں ۔ وہ غور فرماویں۔ اور پھر اس رماویں۔ اور اور پھر اس کے ساتھ میں آیہ کریمہ
قَالَ الرَّسُولُ يُرَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا ۔ ( الفرقان : ۳۱) کو بھی پڑھ لیں ۔
بَرَرَة - بار کی جمع بمعنے نیک کردار کے ہیں ۔ قرآن شریف کے مضامین ، معانی و مطالب کے
موضحیں کے لئے سَفَرَۃ اور بَر رہ کے لفظ میں بڑی خوش خبری ہے کہ یہ لوگ اللہ تعالیٰ اور بندوں
کے درمیان سفیر نیک کردار ہوتے ہیں۔ سلطنتوں کے درمیان سفیر کا یہی کام ہوتا ہے کہ وہ نیک کرداری
کے ساتھ دو سلطنتوں کے مقاصد و اغراض کو کیونکر بیان کرتے ہیں۔ ہر واعظ اپنی اپنی جگہ وعظ کے
وقت سوچ لے کہ وہ اس وقت کس کام کے کرنے کے لئے کھڑا ہے۔
شیعہ غور کریں اگر چہ ان تفسیری نوٹوں میں مسلمانوں کے فرقوں میں سے کسی ایک یا دوسرے کو
خطاب نہیں کیا گیا ۔ تاہم کہیں کہیں بعض عام غلط فہمیوں کی تردید ضرور کی گئی ہے۔ ہمارے شیعہ
بھائی جو صحابہ کرام رضوان اللہ علہیم اجمعین کے مطاعن بیان کرنے میں بیبا کی سے کام لیتے اور ان
پر نادانی سے الزام لگاتے ہیں ۔ ان آیات پر غور کریں کہ خود خدا تعالیٰ نے ان کی تطہیر اور تکریم کی
شہادت دیدی ہے کیونکہ فرما یا فِي صُحُفِ مُكَرَّمَةٍ مَّرْفُوعَةٍ مُّطَهَّرَةٍ بِأَيْدِي سَفَرَةٍ كِرَامٍ بَرَرَةٍ -
یعنی ان کا تبوں کے ہاتھ سے ہیں ۔ جو مکرم و مبرور ہیں ۔ اللہ اکبر۔ صحابہ کی شان بلند کو یہ آیت
کیسی صفائی سے ظاہر کرتی ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخہ ۰/۳۰ بار بدر قادیان مورخه ۳۰ / مئی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۰۷، ۳۰۸)
۱۔ قُتِلَ الْإِنْسَانُ مَا الْفَرَة -
ترجمه - انسان مارا جائے۔ ملعون کس بلا کا ناشکرا ہے۔
تفسیر قُتل صرف بد دعا یا کو نا نہیں ہے بلکہ ہر متکبر کفرانِ نعمت کر نیوالے کے لئے پیشگوئی
ہے۔ حدیث شریف میں ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تکبر میری چادر ہے جو مجھ سے میری چادر چھینے
اے اے میرے رب ! بے شک میری قوم نے اس قرآن شریف کو چھوڑ دیا تھا۔

حقائق الفرقان
۱۵۱
سُورَةُ عَبَسَ
گا۔ میں اسے ذلیل کروں گا۔ یہی قتل ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان مورخه ۳۰ / مئی ۱۹۱۲ صفحه ۳۰۸)
۲۲- ثُمَّ أَمَاتَهُ فَأَقْبَرَهُ -
ترجمہ ۔ پھر اُس کو اللہ نے مارا اور اُسی نے اس کو گاڑا۔
تفسیر - قبرة - قبر میں رکھا اس کو اور اقبرہ قبر میں رکھوا یا اس کو ۔
۲۸ - فَأَنْبَتْنَا فِيهَا حَبًّا -
ترجمہ ۔ پھر ہمیں نے اس میں اناج اگایا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۳۰ / مئی ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۸)
تفسیر ۔ ہر قسم کے دانوں اور اناج کو کہتے ہیں ۔ لغت میں اس کے معنے پر ہونے کے ہیں۔ جب تک
دانہ خام رہتا ہے اور مغز سے پوری طرح بھر نہیں جاتا۔ حبّ نہیں کہلاتا۔ محبت پورے کمال کے ساتھ
سوائے ذات محبوب حقیقی کے کسی سے جائز نہیں ۔ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبَّ اللَّهِ ) (البقره: ١٦٦)
اس کے بالمقابل سورۃ سورة یوسف میں فرمایا ہے ۔ قَدْ شَغَفَهَا حُبًا - (یوسف:۳۱) یوسف: ۳۱) حدیث شریف
میں ہے حُبُّكَ لِشَيْءٍ يُعْمِيكَ وَ يُصِمُّ - محبت کسی چیز کی انسان کو اندھا اور بہرا کر دیتی ہے۔ حضرت
صاحب کی ایک نظم دعوئی سے پیشتر کی ہے۔ جس کا مطلع شعر یہ ہے۔
اے محبت عجب آثار نمایاں کر دی زخم و مرہم برہ یار تو یکساں کر دی ہے
اس آیت میں حبّ یعنی پر مغز دانوں کا بیان ہے۔ انسان کو بھی چاہیے کہ اپنے آپ کو حِبّ اور
حب پر مغز بنائے
ه
پک کے گر جاتا ہے میوہ خاک پر خام ہے جب تک رہے افلاک پر
ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۳۰ / مئی ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۸)
ے اور ایمان داروں کو تو ( سب سے بڑھ کر اللہ ہی کی محبت ہوتی ہے ۔ ۲ دل چیر کر یوسف کی محبت اس
کے دل میں پیدا ہوگئی ہے۔ سے اے محبت تو نے عجیب آثار دکھلا دیئے ہیں کہ یار کی رہ میں پہنچنے والے
زخم اور مرہم دونوں کو برابر کر دیا ہے ۔

حقائق الفرقان
۳۲- وَفَاكِهَةً وَابًا -
ترجمہ ۔ اور میوے اور گھاس۔
۱۵۲
سُورَةُ عَبَسَ
تفسیر فواكة میووں کو کہتے ہیں ۔ جو بعد طعام کے تبدیل ذائقہ کے لئے کھائے جاتے ہیں۔
آیا کے معنے خود رو گھانس کے بیان کئے ہیں۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے اب کے معنے پوچھے
رض
گئے ۔ اب کے معنے مویشی کا چارہ تو صاف ہے۔ باقی رہی تعیین ۔ اس پر حضرت صدیق نے تعیین
فرمائی۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۳۰ / مئی ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۸)
۳۹- وُجُوهٌ يَوْمَينِ مُسْفِرَةٌ -
ترجمہ ۔ کتنے منہ اس دن چمکدار گورے گورے ہوں گے۔
تفسیر مُسْفِرَةٍ کے معنے صاف اور روشن کے ہیں۔ انفاز سے مشتق ہے۔ صبح جب روشن ہو
جاتی ہے۔ تو اَسْفَرَ الصُّبْحُ کہتے ہیں ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان مورخه ۳۰ / مئی ۱۹۱۲ء صفحه ۳۰۸)
۴۱، ۴۲ - وَوُجُو وَ وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ -
ترجمہ۔ اور کتنے چہرے غبار آلود ہوں گے۔ جن پر کا لک چڑھی آتی ہوگی ۔
تفسیر جو گرد آسمان سے زمین کی طرف گرتی ہے اُسے غَبَرَۃ کہتے ہیں اور جو غبار سیاہ زمین سے
آسمان کی طرف اٹھتا ہے وہ قترة ہے۔
رهق ۔ کے معنے عجلت سے چڑھ جانے کے ہیں ۔ رَهَقَ الْبَلَ کہا کرتے ہیں ۔ معنے یہ ہوئے کہ
آسمانی گردوز مینی غبار دونوں ایک دوسرے پر چڑھ کر سیاہ روئی خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ (الحج: ١٢)
کے ظہور پر ہوگی۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان مورخه ۳۰ / مئی ۱۹۱۲ صفحه ۳۰۸)

آج 10 میں سے 10 باقی