سُوْرَۃُ التَّکْوِیْرِ
حقائق الفرقان (جلد ۶)
حقائق الفرقان
۱۵۳
سُورَةُ التَّكْوِيرِ
سُورَةُ التَّكْوِيرِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ تکویر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمن اور رحیم ہے۔
سورہ تکویر بھی مکی سورہ ہے۔ اس میں اوّلاً قیامت کے نشانات اور آخری زمانہ کی آیات کا ذکر کیا
ہے۔ پھر قرآن مجید کے نزول پر شواہد قدرت کو پیش کیا ہے۔ اور اس کی سچائی کے دلائل دیئے ہیں۔
قیامت کے ہولناک واقعات کا پورا نقشہ کھینچا گیا ہے۔ اس میں جو بات بطریق قدر مشترک
بیان کی گئی ہے وہ یہ ہے کہ نظام عالم درہم برہم ہو جائے گا۔ قیامت میں ایسا ہی ہوگا ۔ ہم ظاہری الفاظ
کے موافق اس پر ایمان لاتے ہیں مگر ذو المعارف قرآن مجید میں ان اُمور کے کچھ اور بھی حقائق ہیں
جن کو ہم ذیل میں بیان کرتے ہیں و باللہ التوفیق ۔
سورۃ تکویر کی ابتدائی آیات پیش گوئیاں ہیں۔
اس
ورۃ کی ابتدائی آیات میں آخری زمانہ کے متعلق جو مسیح موعود کا زمانہ کہلاتا ہے۔ عظیم الشان
پیش گوئیاں ہیں ۔ (۱) إِذَا الشَّمْسُ كُورَت ۔ یعنی جس وقت سورج کی نوری صف پیٹی جائے
گی۔ آفتاب نظام عالم میں ایک عظیم الشان طاقت ہے اور اگر وہ تاریک و تار ہو جاوے تو نظام عالم
میں فساد عظیم برپا ہو جاوے۔ اسی طرح جب حقیقی شریعت کے لانے والا دنیا میں نہیں ہوتا تو سخت
تاریکی پھیل جاتی ہے پس اس آیت سے ۔ یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس زمانہ میں سخت ظلمت معصیت اور
فسق و فجور کی تاریکی دنیا میں پھیل جائے گی ۔ (۲) وَإِذَا النُّجُومُ الكَدَرَت اور علمائے ربانی کا نور اخلاص
جاتا رہے گا یا یوں کہو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ایک دور کا زمانہ آئے گا ۔ جب کہ اصحاب کا
وجود بھی نہ ہوگا ۔ حدیث میں صحابہ کو نجوم کہا گیا ہے ان کے زمانہ سے بھی بہت دور جا کر ایک ایسا وقت
حقائق الفرقان
اولد
سُورَةُ التَّكْوِيرِ
آنے والا ہے کہ پہاڑ اڑا دیئے جاویں گے۔ یعنی فی الواقعہ پہاڑوں کو کھود کر ہموار راستے بنا دیئے
جاویں گے۔ اور یا یہ کہ سلطنت ہائے عظمہ میں جنگ شروع ہو کر بعض سلطنتیں کمزور اور تباہ ہو جائیں
گی اور اونٹنیاں بیکار ہو جائیں گی اور ان کا کچھ قدر و منزلت نہ رہے۔ یادر ہے کہ عشار دس مہینے کی
گا بن اونٹنی کو کہتے ہیں ۔ جو عربوں کی نگاہ میں بہت عزیز ہے۔ یہ لفظ ظاہر کرتا ہے کہ ان آیات کا تعلق
قرب قیامت کے زمانہ سے ہے اور اسی دنیا میں یہ واقعات ہونے والے ہیں کیونکہ قیامت میں حمل
کہاں ہوگا؟ اصل بات یہ ہے کہ یہ آیت اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ اس زمانہ میں ایسی سواریاں
اور بار برداری کے سامان پیدا ہو جائیں گے کہ اونٹنیوں کی ضرورت نہیں رہے گی چنانچہ ریل کی ایجاد
نے اس پیش گوئی کو پورا کر دیا۔ اس کے موافق حدیث صحیح میں آیات ہے۔ وَيُتْرَكُ الْقَلَاصُ
فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا
غرض انسٹنیاں بے کار ہو جائیں گی اور ریل اور نئی نئی قسم کی سواریاں پیدا ہوں گی اور اب ظاہر
ہے کہ یہ پیش گوئی کیسی صفائی سے پوری ہوگئی۔ یہاں تک کہ حجاز ریلوے نے اور بھی خوبی سے اس کو
پورا کر دیا۔ اور ایک یہ بھی معنے ہیں کہ ایک زمانہ آنے والا ہے کہ اونٹوں کی زکوۃ لینے والا کوئی نہ ہوگا
اور یہ بھی اس زمانہ میں پورا ہو گیا کیونکہ آجکل اونٹوں کی زکوۃ کسی ملک میں نہیں حالانکہ زیادہ آمدنی
اسی سے تھی اور پھر ایک یہ بھی معنے ہیں کہ وہ زمین عرب کی جن پر عشر کیا جاتا تھا معطل پڑی رہے
گی۔ غرض یہ پیش گوئی ہر رنگ میں پوری ہوگئی ہے۔
اور پھر فرمایا۔ وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَت ۔ اور جس وقت وحشی آدمیوں کے ساتھ اکٹھے کئے
جاویں گے اور یا جس وقت وحشی اکٹھے کئے جاویں گے دونوں صورتوں میں یہ پیشگوئی بھی پوری ہوگئی لے دونوں صورتوں میں یہ بھی پوری
ہے۔ اول الذکر صورت میں یہ مطلب ہے کہ وحشی قو میں تہذیب کی طرف رجوع کریں گی اور ان میں
انسانیت اور تہذیب آجائے گی اور ارازل دنیوی مراتب اور عزت سے ممتاز ہو جاویں گے اور باعث
دنیوی علوم وفنون پھیلنے کے شریفوں اور رذیلوں میں کوئی فرق نہ رہے گا بلکہ کلید دولت اور عنان حکومت
ان کے ہاتھ میں ہوگی یا یہ کہو کہ جو آج وحشی سمجھے جاتے ہیں اس وقت جمعیت کا موجب سمجھے جائیں
لے اور جوان اونٹنیاں چھوڑ دی جائیں گی اور ان پر سواری نہیں کی جائے گی ۔
حقائق الفرقان
۱۵۵
سُورَةُ التَّكْوِيرِ
گے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ فتح قسطنطنیہ کے سات سال بعد دجال کا خروج ہو
گا اس آیت کے وعدہ کے موافق ایسا ہی ہو گیا اور یہ مطلب بھی ایک واقعہ کے رنگ میں ہے کہ اس
وقت چڑیا خانے وغیرہ قائم کئے جائیں گے ہر قسم کے جانوروں کو جمع کیا جائے گا۔ چنانچہ یہ واقعات
بھی ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں پھر فرمایا۔ وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِرَت ۔ یعنی جس وقت دریا چیرے
جائیں گے یہ پیش گوئی بھی پوری ہو گئی۔ دریاؤں کو چیر کر ان سے نہریں نکالی جا چکی ہیں اور نکالی جا
رہی ہیں ۔ پھر فرمایا إِذَا النُّفُوسُ زُوجَتْ - یعنی باہم نفوس ملا دیئے جائیں گے یہ تعلقات اقوام اور
بلاد کی طرف اشارہ ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اس زمانہ میں آمد ورفت کے وسائل اور اسباب تعلقات
ایسے پیدا ہو جائیں گے کہ گویا کل دنیا ایک شہر کا حکم رکھے گی ۔ اب دیکھ لو۔ ریلوں ، جہازوں اور
ہوائی جہازوں کے علاوہ سواریوں کی مختلف صورتیں کیسی آسانیاں پیدا کر رہی ہیں اور ڈاکخانوں اور تار
کے ذریعہ تعلقات میں کیسی سہولت پیدا ہوگئی ہے۔ ہزاروں میل کے فاصلہ پر بیٹھ کر گفتگو ہو سکتی ہے۔
اور پھر ایک اور نشان اس زمانہ کا ہے کہ نا کردہ گناہ لڑکیوں کو مار دینے والوں سے مواخذہ ہوگا اور
یہ جرم قابل سزا ہو گا اور پھر وہ زمانہ ایسا ہوگا کہ وَإِذَا الصُّحُفُ نُشرت۔ ہر قسم کی کتابوں اور اخباروں ا
کی اشاعت کا زمانہ ہوگا اس کے لئے پریس اور کا غذ اور مختلف قسم کی تحریروں کی ایجاد حیرت انگیز ہو
گی ۔ آج اخبارات اور رسالجات اور دوسری کتب کی اشاعت کا اندازہ لگا ئیں تو حیرت ہو گی یہ
قرآن مجید کا کتنا بڑا معجزہ ہے کہ ہر قسم کی ترقیاں جو آج اشاعت کتب و اخبارات کے متعلق ہیں اُن
سب کی پیش گوئی کی اور وہ پوری ہو رہی ہے اور پھر ایک اور نشان بتایا کہ وَإِذَا السَّمَاءُ كُشِطَتُ وه
وہ
زمانہ کشف اسرار کا زمانہ ہوگا ۔ آسمانی علوم حقہ کا بھی نزول ہو گا اور علوم نجوم اور سائنس کے متعلق بھی
بال کی کھال اُتاری جاوے گی بلکہ مطلب یہ ہے کہ آسمانی اجرام اور علوم النجوم کے متعلق باریک
در بار یک اسرار اور غوامض معلوم کرنے کی کوشش کی جاوے گی۔ اور اس فن میں عجیب عجیب ترقیاں
ہوں گی ۔ آج جو لوگ سائنس کے کرشموں سے واقفیت رکھتے ہیں اور اسٹرالوچی کے متعلق تازہ۔۔۔۔
تحقیقاتوں سے باخبر ہیں وہ خوب جانتے ہیں کہ قرآن مجید کی یہ پیشگوئی نہایت عظمت و شان سے پوری
حقائق الفرقان
ہوئی ہے۔
۱۵۶
سُورَةُ التَّكْوِيرِ
المختصر جب یہ نشانات پورے ہو جائیں گے اس وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک ایسا ابتلاء
آئے گا کہ بہشت اور دوزخ قریب کئے جائیں گے اور ہر شخص کو اپنے اعمال پر نظر کرنے کا موقع ملے
گا ۔ اللہ تعالیٰ نے ان تمام آیات اور نشانات کو آخری زمانہ سے جو ہمارا زمانہ ہے وابستہ کر کے پھر
کلام الہی کے نزول پر بحث کی اور ان کی ضرورت کو اجرام سماوی کے مشاہدہ کو برنگ قسم پیش کر کے بتایا
ہے۔ چنانچہ فرمایا۔ فَلا أُقْسِمُ بِالْخُنَّس ۔ یادر ہے کہ پانچ سیارہ یعنی زحل ، مشتری ، مریخ ، زہرہ
اور عطارد ایسے ہیں جن کی عجیب حیرتناک چال ہے۔ یہ کبھی سیدھے چلتے ہیں اور اس لحاظ سے انہیں
جوار کہتے ہیں ۔ جو ار جمع ہے جاریہ کی۔ یعنی ایک انداز پر چلنے والے اور کبھی اُلٹے چلنے لگتے ہیں یعنی
جدہر سے آئے تھے پھر لوٹ کر اُدھر ہی آجاتے ہیں ۔ اس لحاظ سے ا ہیں۔ اس لحاظ سے انہیں خنس کہتے ہیں ۔ خنس
جمع ہے خانس اور خانسہ کی۔ معنی پیچھے ہٹ آنے والی چیزیں۔ انہیں سیاروں کی تین یہ چالیں ہیں۔ اُن
کی چال ہمیشہ ایک طرح کی نہیں رہتی بلکہ پلٹتی رہتی ہے۔ جیسے کوئی متحیر آدمی سیدھا جاتا ہے پھر لوٹ
آتا ہے اسی لئے اُن کو خمسہ متحیرہ کہتے ہیں یا تو مشرق سے مغرب بترتیب بروج چل رہے تھے
کہ حمل سے ثور اور ثور سے جوزا برج کو طے کر رہے تھے یا یکا یک حرکت بند ہوگئی اور پھر اُلٹے مشرق
سے مغرب کو چلنے لگے ۔ پہلی حالت کو استقامت ، دوسری کو وقوف اور تیسری کو رجعت کہتے ہیں۔
غرض ان سیاروں کی اس طرح کی چالیں ان کے تغیرات صریحاً اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ اُن کا
نظام ایک قادر مطلق کے ہاتھ میں ہے۔ جو علیم و حکیم ہے اور ایسے تصرفات پر قادر ہے پھر قیامت کے
تغیرات اس کے آگے کیوں نا ممکن ہیں اور یہ نظیر کلام الہی کے نزول پر اس لئے گواہ ہے کہ ان سیاروں
کا وجود انسان کی جسمانی ضروریات کے تہیہ اور تکفل کے لئے ایک بڑا ذریعہ ہے چنانچہ جو لوگ
اسٹرالوچی کے ماہر ہیں وہ خوب جانتے ہیں کہ سیاروں کا اثر زمین پر اور اہل زمین پر کس طرح پڑتا
ہے اور وہ زمین کی پیداوار اور دوسری اشیاء پر خاص اثر ڈالتے ہیں تو جس خدا نے انسان کی فانی اور آنی
ضرورتوں کے لئے اتنا بڑا سامان کیا ہے کیا یہ ہو سکتا ہے کہ ابدی اور غیر فانی زندگی کے لئے کلام الہی کا
حقائق الفرقان
۱۵۷
سُوْرَةُ التَّكْوِيرِ
سامان نہ ہو؟ پھر سفلی نظائر پیش کئے ہیں کہ رات کو دیکھو جب وہ جانے لگتی ہے تو صبح صادق ضرور نمودار
ہوتی ہے۔ یہی رنگ دنیا میں کلام الہی کے آنے کا ہے جب دنیا ظلمت فسق و فجور سے سیاہ ہوتی ہے اور ہے
بالکل تاریکی چھا جاتی ہے اس وقت اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کی صبح نمودار ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ کا کوئی
برگزیدہ نور حق کی شمع لے کر آجاتا ہے۔ اسی طرح پر قرآن کریم آیا دنیا کی حالت بگڑ گئی تھی اور کوئی
صداقت کی روشنی نہ تھی اب قرآن کریم کے ظہور سے
آفتاب صداقت طلوع ہوا ہے
پھر بتایا ہے کہ قرآن مجید کیا ہے وہ ایک مکرم فرشتہ کے ذریعہ پہنچایا گیا ۔ اس میں بشارت اور پیشگوئی
ہے کہ اس کو ماننے والے بھی مکرم ہوں گے اور پھر وہی لانے والا اللہ تعالیٰ کے نزدیک عالی پائے گاہ
ہے اتنے بڑے محترم وجود کو اس کی پیام رسانی کے لئے مامور کیا تو اس سے اس کی عظمت کا اندازہ کرو
وہ مسکین ہے۔ قرآن مجید کو بھی دنیا میں تمکین عطا ہو گی اور جس پر نازل ہوا وہ بزرگ عالی شان ہو
گا۔ مطالع ہوگا ۔ امین ہوگا ۔ اب غور کرو کیا یہ پیشگوئیاں پوری ہوئی ہیں یا نہیں؟ اور قرآن مجید کے
ماننے والوں کو عزت ، وقار ، تکریم ، تمکین ، مطابع اور امین ہونا نصیب ہوا یا نہیں؟ ان واقعات کو
دنیا کی تاریخ اپنی گود میں رکھتی ہے اور کوئی اس کا انکار نہیں کر سکتا۔ پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
صاحب خلق عظیم ہیں۔ ان کو جو اجر دیا گیا وہ غیر منقطع ہے۔ اب دیکھ لو کہ یہ کیسی عظمت اور عزت ہے
کہ ہر وقت دنیا کے ہر حصہ میں آپ پر اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ پڑھا جاتا ہے۔
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّم
پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کامیابیوں کی پیش گوئی افق مبین کے لفظ میں فرمائی اور بتایا کہ
قرآن مجید میں بہت سی پیشگوئیاں ہیں ۔ بالآ خر فرمایا کہ اے اہل مکہ ! قرآن مجید کو چھوڑ کر تم کونسا راہ ۔
اختیار کرتے ہو۔ یہ تمہارے لئے اچھا نہیں دیکھو یہ قرآن مجید کل دنیا کا ہدایت نامہ ہے اور اپنے
ماننے والوں کو دنیا میں تاریخی قوم بنا دینے والا ہے۔ اسے مت چھوڑو تم میں سے کون ہیں جو اس سے
حقائق الفرقان
۱۵۸
سُورَةُ التَّكْوِيرِ
فائدہ اُٹھائیں گے ۔ لِمَنْ شَاءَ مِنْكُمْ أَنْ يَسْتَقِيمَ ۔ اور آخر میں بتایا کہ استقامت اور ہدایت
حاصل کرنے کے لئے ایک ہی گر اور اصل ہے کہ انسان اپنی مرضی کو خدا تعالیٰ کی مرضی کے ماتحت کر
دے۔ (ترجمہ القرآن )
٢ - إِذَا الشَّمْسُ كُورَتُ -
ترجمہ جس وقت آفتاب لپیٹ لیا جائے ۔
تفسیر۔ شمس کے معنے ضیاء الشمس یعنی سورج کی دھوپ کے بھی ہیں اور تکویر معنے لپیٹنے کے ہیں کے معے ضیاء یعنی
قرآن شریف سورۃ الفرقان رکوع ۵ میں ثُمَّ جَعَلْنَا الشَّمْسَ عَلَيْهِ دَلیلاً میں کفر کی ظلمت کو مٹانے
والی چیز، نبی کا وجود ، قرآن شریف اور وحی الہی کو قرار دیا ہے۔ جو بطور شمس کے ہے۔ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
می در خشم چوں قمر تابم چو قرص آفتاب
کور چشم آنان که در انکار ها افتاده اند
وَإِذَا النُّجُومُ انْكَدَرَتْ -
ترجمہ ۔ اور ستارے مدھم پڑ جائیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۶ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۰۸ تا ۳۱۰)
تفسیر - نجوم کی روشنی سورج ہی سے ہے۔ جب ضیاء الشمس ہی نہ رہا تو تکدر نجوم لازمی ہے۔ نبی
کے متبعین بھی نجوم ہی کی طرح ہوتے ہیں۔ جن سے مسافروں کو راہ کا پتہ ملتا ہے۔
و
- وَإِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَتْ -
ترجمہ ۔ اور جب پہاڑ چلائے جائیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۶ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۰)
تفسیر ۔ جبال سے مراد سلاطین وغیرہ بڑی بڑی قو میں بھی ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۶ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۰)
ا میں چاند کی مانند چمک رہا ہوں نیز سورج کی مانند روشن ہوں وہ لوگ اندھے ہیں جو ابھی تک انکار کر رہے ہیں ۔
حقائق الفرقان
۱۵۹
سُورَةُ التَّكْوِيرِ
و
- وَإِذَا الْعِشَارُ عُقِلَتْ -
ترجمہ اور حاملہ اونٹنیاں بے کار ہو جائیں ۔
تفسیر دین امہینے کی گابن اونٹنی کا معطل اور بیکار ہونا اس زمانہ کی موجودہ کو ایجاد سواریوں کی وجہ
سے ظاہر ہے۔
- وَإِذَا الْوُحُوضُ حُشِرَتْ -
ترجمہ اور جس وقت وحشی اٹھائے جائیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۶ جون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۰)
تفسیر۔ عاشورہ محرم کی تاریخوں میں لوگ انسان ہو کر شیر، چیتا، ریچھ وغیرہ کا سوانگ لیتے
ہیں ۔ گویا عملی طور پر انسانیت سے مسخ ہو کر وحشی بن جانے کا ثبوت دیتے ہیں۔
- وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ -
( ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۶ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۰)
ترجمہ ۔ اور جب دریا پھیر دیئے جائیں ( یا جھونک دیئے جائیں ) ۔
تفسیر۔ حضرت قتادہ سے شہرت کے معنے منقول ہیں کہ دریاؤں کا پانی خشک ہو جائے گا۔
کیانل ڈیپارٹمنٹ نے بڑے بڑے دریاؤں سے نہریں نکال کر ان کو تقریباً ایسا ہی کر دیا۔ گویا کہ
سوک گئی ہیں۔
- وَإِذَا النُّفُوسُ زُوجَتْ -
ترجمہ اور قسم قسم کے لوگ بلائے جائیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۶ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۰)
تفسیر۔ حدیث شریف میں اس آیت کی تفسیر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہر
آدمی کا جوڑا اس کی نظیر کے ساتھ ملا دیا جاوے گا۔ آجکل گر جاؤں میں مرتدین کا جوڑ گانٹھ اسی پیمانہ
سے عمدہ طور سے ہو جاتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۶ رجون ۱۹۱۲ء صفحه ۳۱۰)
١٠،٩ - وَإِذَا الْمَوْدَةُ سُبِلَتْ بِأَيِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ -
ترجمہ اور زندہ درگور کی نسبت سوال کیا جائے؟ کس گناہ سے ماری گئی۔
تفسیر - مؤدہ کے معنے مٹی یا کسی وزن دار چیز کے نیچے دبا دینا ہے۔ اسی قبیل سے ہے۔ وَلا يَؤده کے منے یاکسی دار لیے دبا ہے۔ اسی سے ہے
حقائق الفرقان
١٦٠
سُوْرَةُ التَّكْوِيرِ
حِفْظُهُمَا (البقره: ۲۵۶) اسقاط حمل بھی زندہ درگور کرنا ہے۔ آجکل دختر کشی بلکہ اسقاط حمل پر بھی
قصاص کی سزائیں ملتی ہیں۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۶ جون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۰)
انسان پیدا ہو الر کی یا لڑکا ۔ تمام بلاد میں علی العموم اور عرب میں بالخصوص رواج تھا۔ لڑکیوں
کو مار ڈالتے تھے۔ اور لڑکیوں کی نسبت کثرت اولاد کو نا پسند کرتے تھے ایک یونانی حکیم کا قول
ہے لنگڑے لڑکے قانونا مارے جاویں۔ کثرت اولاد پر اسقاط جنین اور مانع حمل ادویہ پوچھنے
والے بہت سے لوگ میرے پاس آئے ۔ انسانی قربانی کا جسے ہند میں نر بلی کہتے ہیں ۔ یہود میں
عام رواج تھا۔ عرب کے بت پرست بھی اس بلائے بد میں گرفتار تھے ۔ مگر حضور نے ان امراض
کا علاج ایسا کیا جس کی نظیر نہیں ۔ اور یہی بات خرق عادت ہے کہ ان امراض کا نام و نشان ملک
عرب میں نہ رہا۔ دیکھو قرآن ان فتیح رسوم پر کیا فرماتا ہے إِذَا الْمَوْعَدَةُ سُئِلَتْ بِأَيِّ ذَنْبٍ
قُتِلَتْ - (التكوير : ١٠٩) ل
وَ لَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ خَشْيَةَ إِمْلَاقٍ نَحْنُ نَرْزُقُهُمْ وَ إِيَّاكُمْ إِنَّ قَتْلَهُمْ كَانَ خِطا
۲ كبيرا ۔ (بنی اسرائیل : ۳۲)
وَ كَذلِكَ زَيَّنَ لِكَثِيرٍ مِّنَ الْمُشْرِكِينَ قَتْلَ أَوْلَادِهِمْ شُرَكَاؤُهُمْ لِيُرُدُوهُمْ وَ لِيَلْبِسُوا
عَلَيْهِمْ دِينَهُمْ ـ (الانعام: ۱۳۸) ( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۴۲٬۴۱)
ا - وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ -
ترجمہ ۔ اور جب کتابیں پھیلائی جائیں۔
تفسیر جرائد ، رسالجات ، کتب وغیرہ کا انتشار فی زمانہ خوب ہورہا ہے۔
( ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۶ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۰)
جب بیٹی جیتی گاڑ دی کو پوچھے کس گناہ پر وہ ماری گئی۔ ہے اور نہ مار ڈالو اپنی اولاد کوڈر سے مفلسی کے ، ہم
ا جب
روزی دیتے ہیں ، ان کو اور تم کو، بیشک ان کا مارنا بڑی چوک ہے ۔ سے اسی طرح بھلی دکھائی ہے بہت مشرکوں کو
اولاد مارنی اُن کے شریکوں نے کہ ان کو ہلاک کریں اور ان کا دین خلط کریں۔
حقائق الفرقان
-
۱۲ - وَإِذَا السَّمَاءُ كُشِطَتُ ۔
ترجمہ ۔ اور جب آسمان کی کھال کھینچی جائے۔
١۶١
سُورَةُ التَّكْوِيرِ
تفسیر۔ سماء کے معنی بلندی کے ہیں۔ جیسا کہ فرمایا۔ فَلْيَمْدُدْ بِسَبَبٍ إِلَى السَّمَاءِ ل (الحج:١٢)
اور اکشاط کے معنے اکشاف یعنی کھول کر ننگا کر دینے کے ہیں ۔ أَكْشَطَ عَنْ ظَهْرِ الْفَرَسِ کے معنے
ہیں گھوڑے کی پیٹھ پر سے زین اتار لو۔ معنی آیت ۔ نے آیت کے یہ ہیں کہ آسمانی اجرام اور علم نجوم کے
متعلق بار یک در بار یک اسرار اور غوامض کھل پڑیں گے ۔ گویا بال کی کھال نکالی جاوے گی۔
اسٹرانومی کے علم والے جانتے ہیں کہ اس قرآنی پیشگوئی کا ظہور اس زمانہ میں کیسا کچھ ہو رہا ہے۔
اور آئندہ کہاں تک اس علم کی ترقی کی امید ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان ۶ رجون ۱۹۱۲ صفحه ۳۱۱٬۳۱۰)
-
۱۳ ، ۱۴ - وَإِذَا الْجَحِيمُ سُعِرَتْ وَإِذَا الْجَنَّةُ ازْلِفَتْ -
ترجمہ ۔ اور جب سخت آگ بھڑکائی جائے۔ اور جب بہشت قریب لائی جائے ۔
تفسير - تسعيراً : آگ روشن کرنا۔ اُزْلِفَت: کے معنے اذنِیت نزد یک کئے جانے کے ہیں
جیسا کہ فرمایا۔ ليقر بونا إلى الله زُلفی - " (الزمر:۴) فی زمانہ اسباب تنعم اور مصائب و شدائد
دونوں بہت بڑھ گئے ہیں ۔
ابتدا سورۃ سے بارہ آیتوں میں کلام ذو المعارف کئی کئی مضامین کو ساتھ لئے ہوئے بڑی بلاغت
سے بیان ہوا ہے۔ قیامت کے احوال اور مبادی قیامت دونوں کو نہایت خوبی سے ادا فرمایا ہے۔
شاہ عبدالعزیز صاحب قدس اللہ سرہ فرماتے ہیں کہ بعض اہلِ تاویل کی یہ رائے ہے کہ بارہ حوادث
موت کے وقت جسے قیامت صغری کہتے ہیں ۔ پیش آتے ہیں۔ انسان کی روح بمنزلہ آفتاب کے
ہے۔ جس کی شعاع سے اس کا بدن زندہ اور باقی رہتا ہے۔ روح کا نکلنا کیا ہے۔ گویا تکویر شمس ہے۔
ان کے حواس و قوی کا موت کے وقت بیکار ہونا انکدار نجوم ہے، اعضائے رئیسہ کا باطل ہونا، ان
ا چاہئے آسمان تک ایک رسی تانے ۔ ۲ تا کہ وہ ہم کو اللہ کے نزدیک کردیں قرب اور مرتبہ میں ۔
حقائق الفرقان
۱۶۲
سُوْرَةُ التَّكْوِيرِ
پہاڑوں کی جنبش ہے۔ ہڈیوں کی چربی اور دودھ کا خشک ہونا تعطل عشار ہے۔ افعال بہیمیہ وسبعیہ
کے
نتائج کا ظہور ہونا حشر وحوش ہے۔ رطوبات بدن اور خون کا خشک ہونا، دریاؤں کا سوک جانا ہے۔
کبھی یہ دریا موت کے وقت سوک جاتے ہیں۔ اور کبھی بہا دیئے جاتے ہیں۔ سجرت کا لفظ دونوں
معنوں پر مشتمل ہے)
اور ملکات مکسو بہ کا باہم اجتماع یعنی ظلمانی کا ظلمانی سے اور نورانی کا نورانی سے
تزویج نفوس ہے۔ زندگی کے گراں قدر حصہ کو جو اس دار المحن میں جو طرح طرح کی مشقتوں کے
نیچے دبایا گیا ہے ۔ موءودة فرمایا کہ اس کو ثواب کے مصرفوں میں خرچ کیا یا گناہ کے۔ نامہ اعمال کا
کھلنا نشر صحائف ہے۔ آخرت کی جزا وسزا کا عیاں ہو جانا روح پر اکشاط سماء یعنی سماوی امور کا اس پر
کھل جانا ہے۔ جیسا کہ فرمایا۔
فَكَشَفْنَا عَنْكَ غِطَاءَكَ فَبَصَرُكَ الْيَوْمَ حَدِيدٌ - (قَ : ۲۳)
بعد الموت شدائد و مصائب کا دیکھنا سلگتے ہوئے جہنم کا دیکھنا ہے اور فرحت و نیک جز کا دیکھنا جنت کا
نزدیک ہونا ہے۔ آگے فرمایا۔ عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا أَحْضَرَتْ
حضرات صوفیہ نے بھی ان بارہ حالتوں کو مراتب سلوک کے طے کرنے پر حمل کیا ہے۔ غرض کہ
اس قسم کے کلام ذو المعارف جو پیشگوئیوں پر بھی مشتمل ہوں اور واقعات صحیحہ وحقہ پر بھی مشتمل ہوں۔
کسی دیوانے کی زبان سے نہیں نکل سکتے ۔ جیسا کہ آگے اس کا ذکر آئے گا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۶ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۱)
١٦، ١٧ - فَلَا أُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ الْجَوَارِ الْكُنَّسِ -
ترجمہ۔ تو میں قسم کھاتا ہوں دن میں چھپنے والے پیچھے ہٹنے والے تاروں کی ۔ اور اپنی جگہ نظر
آنے والے ، سیدھے چلنے والے، آگے چلنے والوں ، ڈوب جانے والے تاروں کی۔
تفسیر۔ یہ کلام بھی کلام ذو المعارف کے طور پر ہے۔ منجملہ اس کے معارف کے ایک یہ ہے کہ
قسمیہ طور پر فرمایا کہ کفر اب تین طرح سے ٹوٹے گا ۔ اول : ترقی کفر کی تھم جائے گی ، دبک جائے گی ،
لے تو ہم نے اٹھا لیا تجھ سے تیرا پردہ تو آج تیری نظر بڑی تیز ہے۔
حقائق الفرقان
۱۶۳
سُوْرَةُ التَّكْوِيرِ
پسپا ہو جائے گی ۔ دوم کچھ لوگ رو براہ ہو کر اسلام میں داخل ہو جائیں گے۔ باقی رہے سہے پر جھاڑو
پھیر دی جائے گی ، آسمانی بلاؤں سے، زمینی بلاؤں سے ، جنگوں سے کفر کا صفایا ہو جاوے گا۔ یہی
اس کے لئے تکنس ہے۔ سورج کی روشنی سے ستاروں کا ماند پڑ جانا بھی خنس ہے الجوار کے معنے
سیدھے ہو کر چلنا ہے اور کنس کے معنے ڈوب جانے اور غروب ہو جانے کے ہیں ۔ لا نافیہ کی تو جہیہ
سورۃ قیامت میں دیکھو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۶ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۱)
۱۸ ۱۹ - وَالَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ وَالصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَ - بح إذا تنفس -
ترجمہ اور اس رات کی جب وہ جاتی ہے۔ اور صبح کی جب وہ سانس لے۔
تفسیر۔ رات گئی اور صبح نمودار ہوئی ۔ صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم فرماتے ہیں :
وَ فِيْنَا رَسُولُ اللَّهِ يَتْلُوا كِتَابَهُ إِذَا انْشَقَّ مَعْرُوفٌ مِنَ الْفَجْرِ سَاطِعْ ۔
عَسْعَسَ اضداد سے ہے جس کے معنے آنے اور جانے کے ہیں ۔ یعنی کفر گیا اور اس کی جگہ اسلام
نے لے لی ہے۔ عَسْعَسَ کے لفظ سے زمین کا گول ہونا بھی ثابت ہوتا ہے کہ ایک طرف سے ظلمت
روشنی پر چڑھی چلی آتی ہے تو ساتھ ہی دوسری طرف سے پیچھے سے روشنی ظلمت پر سوار ہو رہی ہے اور
یہ ہو نہیں سکتا جب تک کہ زمین گول نہ مانا جاوے۔
ملتا کہ نہ مانا ہے
۔
تِلْكَ الْأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ ۔ (آل عمران : ( ۱۳ ) ۱
کے معنے بھی لیل کے تَعَسْعَسَ اور صبح کے تنفس کے قریب قریب ہیں یا عَسْعَسَ کے لفظ سے زمین کا
گول ہونا یوں سمجھ لیجئے کہ جب رات ہماری طرف سے گئی اور ہم پر دن آیا تو زمین کے دوسری طرف
والوں پر رات آئی اور اسی طرح سے اس کے بالعکس۔
ضمیمه اخبار بد قادیان مورخه ۶ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۱)
لے اور ہمارے درمیان اللہ کے رسول ہیں جو اس کی کتاب کی تلاوت کرتے ہیں اس وقت جب فجر طلوع ہوتی ہے۔
یہ دن ہیں ہم ان کو لوگوں میں نوبت بنوبت لاتے رہتے ہیں ۔
حقائق الفرقان
۱۶۴
سُورَةُ التَّكْوِيرِ
۲۰ تا ۲۳ - إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ - ذِي قُوَّةٍ عِنْدَ ذِي الْعَرْشِ مَكِينِ ۔
مطَاعِ ثُمَّ آمِينٍ وَمَا صَاحِبُكُمُ بِمَجْنُونٍ -
-
ترجمہ ۔ بے شک یہ صاحب عزت رسوا یہ صاحب عزت رسول کا کلام ہے۔ جو قوت دار ہے۔ عرش عظیم کے مالک
کے نزدیک بڑا درجہ پایا ہوا ہے ۔ اطاعت کیا گیا اللہ کے پاس بڑا امانت دار ہے۔ اور تمہارا صاحب
کچھ بھی دیوانہ نہیں ہے۔
تفسیر۔ اس قدر کلام ذوالمعارف بیان فرمانے کے بعد رسول علیہ الصلوٰۃ والسلام کی طرف سے
جنون کے الزام کو دفع کیا اور استشہاد کیا۔ اس ذو المعارف و پر از حقائق کلام سے کہ کیا مجنون ایسے
مدلل اور پر معانی عبارات بیان کر سکتا ہے۔ مجنون تو بے تکی باتوں میں پکڑا جاتا ہے۔ مجنون کے ساتھ
صَاحِبُكُمْ کے لفظ کے لانے سے یہ غرض ہے کہ جنون کی پہچان چند ساعت یا چند روزه مصاحبت
سے خوب اچھی طرح معلوم ہو جاتی ہے۔ اور سورۃ ن وَالْقَلَمِ میں یہ سمجھایا کہ تحریر میں مجنون ذرا بھی
باربط عبارت سے نہیں چل سکتا۔ آیہ کریمہ مَا بِصَاحِبِكُمْ مِنْ جِنَّةٍ - (سبا: ۴۷) میں بھی
مصاحبت ہی سے جنون کو پہنچنوا یا ہے ۔ پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسی دنیا میں مکرم ، ذی قوۃ ،
مکین اور مطاع ہو جانا بھی بیان فرمایا ہے۔ یہ صفتیں جبرائیل کی بھی ہیں۔ اس صورت میں قول کے معنے
قرآت جبرائیل کے ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر نمبر ۲۶ جلد ۱ ۱ قادیان مورخه ۶ جون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۱)
یعنی وہ رسول ہے اعلیٰ درجہ کی عزت والا ، طاقتوں والا ، رقبے والا اور ملائکہ اس کے
ماتحت چلتے ہیں۔ اللہ کی رحمتوں کے خزانہ کا امین ہے۔
اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۴ رفروری ۱۹۰۹ ء صفحه (۳)
۲۵- وَمَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِينِ -
ترجمہ وہ تو غیب کی بات بتانے پر بخل کرنے والا نہیں ہے۔
لے تمہارے صاحب کو کچھ بھی جنون نہیں ۔