سُوْرَۃُ الْاِنْفِطَارِ
حقائق الفرقان (جلد ۶)
حقائق الفرقان
۱۶۶
سُوْرَةُ الْإِنْقِطَارِ
سُوْرَةُ الْإِنْقِطَارِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ انفطار کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے نام سے جو رحمن اور رحیم ہے۔
- إِذَا السَّمَاءُ انْفَطَرَتْ -
ترجمہ ۔ جب آسمان پھٹ جائے ۔
تفسير إِذا السَّمَاءُ انْفَطَرَت ۔ میں بھی آخری زمانہ کی پیشگوئی ہے۔ کیونکہ قرآن مجید میں جو کچھ
بیان کیا گیا ہے۔ اس کا ظہور دنیا میں بھی ہونا چاہیے۔ اگر آسمان پھٹ جاوے اور سیارے گر پڑیں
وغیرہ وغیرہ اور دنیا زیروز بر ہو جاوے۔ تو وہ وقت انسانی ہدایت اور اصلاح کا نہیں ہو سکتا بلکہ وہ تو
ہلاکت کا سماں ہوگا۔ ان سورتوں میں جو قیامت کے متعلق واقعات آئے ہیں ۔ دراصل یہ آخری
زمانے کے نشانات ہیں ۔ اور آسمان کے پھٹ جانے سے یہ مراد نہیں کہ فی الواقعہ آسمان پھٹ جائے
گا۔ بلکہ مدعا یہ ہے کہ جیسے پھٹی ہوئی چیز بیکار ہوتی ہے۔ اسی طرح آسمان بھی بیکا ر ہو گا۔ آسمان سے
فیوض نازل نہ ہوں گے۔ اور دنیا ظلمت و تاریکی سے بھر جائے گی۔ علاوہ بریں اس آیت اور اس قسم
کی دوسری آیتوں پر آجکل کے زمانے کے حسب حال یا مسلمات کے رُو سے اعتراض ہو سکتا ہے کہ
آسمان تو مجرد پول ہے۔ اس کا پھٹنا کیا معنی رکھتا ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ قرآن مجید نے آسمان کو
مجرد پول قرار نہیں دیا بلکہ اسے ایک لطیف وجود قرار دیا ہے۔ اور اگر کہا جاوے کہ پھر اس کے پھٹنے سے
کیا مراد ہے؟ تو یہ یادر ہے کہ سماء سے مراد قرآن کریم میں كُلُّ مَا فِي السَّمَاء بھی ہے علاوہ بریں کسی
لطیف مادہ میں عدم خرق کس نے تسلیم کیا ہے۔ بہر حال قرآن مجید نے یہ شہادت دی ہے کہ ایک وقت
آئے گا کہ ہر چیز اپنے مکان اور مرکز کو چھوڑ دے گی۔ اور تجلیات الہیہ اُس کی جگہ لے لیں گے اور
علل ناقصہ کے فنا اور انعدام کے بعد علت تامہ کاملہ کا چہرہ نمودار ہو جائے گا۔ اسی کی طرف اشارہ ہے۔
حقائق الفرقان
۱۶۷
سُوْرَةُ الْإِنْقِطَارِ
اس آیت میں كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَإِن وَيَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَللِ وَالْإِكْرَامِ ل (الرحمن: ۲۸،۲۷)
اور ایسا ہی ایک دوسری آیت میں فرمایا ۔ لِمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ (المومن : ۱۷)
یعنی اللہ تعالیٰ اپنی قہری تجلی سے ہر ایک چیز کو معدوم کر کے اپنی وحدانیت اور یگانگت کو دکھلائے گا۔
اس سورۃ شریفہ میں بھی آخر یہی فرمایا ہے ۔ وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِلهِ (الانفطار : ۲۰) یہ اسی مفہوم کو
ظاہر کرتا ہے جو لِمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ (المومن: ۱۷) میں ادا کیا گیا ہے۔
غرض خدا تعالیٰ کی قہری تجلی نمودار ہوگی ۔ اور فنا کا زبردست ہاتھ اپنا اثر دکھائے گا۔ اور آسمانی اجرام
میں ایک انقلاب واقع ہوگا ۔ ان آیات کو واقعات پر اگر مبنی قرار دیا جاوے تو بھی درست ہے کہ جب
آسمان پھٹ جاوے گا۔ تو ستاروں کا گر پڑنا یقینی امر ہے۔ اور ستارں اور سمندروں کے تعلقات میں
جو کشش کام کر رہی ہے جب اس میں فرق آ جائے گا۔ تو سمندروں کا اپنی حدوں سے نکل جانا بھی مسلم
امر ہے۔ آجکل کے سائنس دانوں نے تسلیم کیا ہے کہ زمین سکڑتی جاتی ہے اور سمندر اپنے کناروں سے
بڑھا چلا آتا ہے۔ یہ آثاران آیات کے مضامین کی صداقت کی دلیل ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۱۶ جون ۱۹۱۲ صفحه (۳۱۲)
۲ تا ۵ ۔ اِذَا السَّمَاءُ انْفَطَرَتْ وَ إِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْ وَإِذَا الْبِحَارُ فَجَرَتْ
وَإِذَا الْقُبُورُ بُعْثِرَتْ -
ترجمہ ۔ جب آسمان پھٹ جائے ۔ اور ستارے جھڑ جائیں ۔ ۴۔ اور جب دریا بہا دیئے جائیں۔
اور جب قبریں اکھاڑ دی جائیں ۔
تفسیر فطرت کو دوسری جگہ اِنْشَقَت فرمایا ہے ۔ ہے ۔ جدید تحقیقات میں آسمان کو لطیف چیز
قرار دیا ہے ۔ لطیف ہی سہی ۔ لطیف پر بھی شق کا لفظ بولا جاتا ہے ۔ جیسے بادل پھٹ گیا وغیرہ ۔
بڑی بھاری مصیبت کے وقت بھی عرفا کہتے ہیں کہ آسمان پھٹ پڑا ۔ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے
لے ہر ایک جو اس پر ہے فنا ہونے والا ہے۔ اور باقی رہے گی ذات تیرے رب کی جو جلال اور بزرگی والی ہے۔
اور اس دن اللہ ہی اللہ کا حکم ہے۔ سے آج کس کی بادشاہی ہے؟ ( ندا ہو گی ) اکیلے اللہ کی جو بڑا
زبردست ہے۔
حقائق الفرقان
۱۶۸
سُوْرَةُ الْإِنْقِطَارِ
فرمایا ہے کہ سب سے بڑی مصیبت امت کے لئے میری وفات ہے۔ کواکب کے انتشار سے
ظاہری معنے کے علاوہ بڑے بڑے اہل اللہ کا انتقال فرمانا ہے۔ بعض کا قول ہے کہ بحار صرف
کھارے سمندر ہی کو کہتے ہیں۔ مگر یہ صحیح نہیں معلوم ہوتا ہے۔ کیونکہ فرمایا ہے۔ وَ مَا يَسْتَوى
الْبَحْرُنِ هَذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ - (فاطر : (۱۳) دریاؤں سے نہریں چیر کر نکالنا جیسا کہ اس زمانہ میں ہوا
ہے۔ پہلے کبھی نہیں ہوا۔ قرآن شریف کی پیشگوئی پوری ہو رہی ہے۔ کوئی دوسری آسمانی کتاب ایسی
اس وقت موجود نہیں جو ایسی صفائی سے پیشگوئی کا پورا ہونا دکھلاوے۔ بَعْثر اور تخثر کے ایک معنے ہیں
بعث اور بحث سے مرکب ہیں ۔ ان کے اصلی معنے پلٹ دینے کے، کریدنے کے ہیں۔ اور اسفل کو اعلیٰ
اور اعلیٰ کو اسفل کر دینے کے ہیں۔ عرب کا خاص محاورہ ہے کہ جب مٹی کو پلٹ دیتے ہیں تو بَعثَرَ يُبَعْثِرُ
بعثری سے تعبیر کرتے ہیں اور اسباب کو الٹ پلٹ کرنے کے وقت بَعْثَرَ الْمَتَاعَ کہتے ہیں ۔ آجکل
قبریں ایک جگہ سے اکھیڑ کر دوسری جگہ دفن کئے جاتے ہیں ۔ کیا تعجب ہے کہ مسیح کی قبر بھی محلہ خانیار
سری نگر کشمیر سے تحقیق کے لئے اکھیڑی جاوے۔ اور پھر مع حواریوں کی قبروں کے تبرکاً لے جائے
جائیں ۔ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُورِ وَحُصِلَ مَا فِي الصُّدُورِ (العاديات: ۱۱،۱۰) سے بھی کچھ اشارات
ملتے ہیں۔
ضمیمه اخبار بد قادیان مورخه ۶ جون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۲)
٦ - عَلِمَتْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ وَ آخَرَتْ -
ترجمہ ۔ تو ہر ایک جان لے گا کیا کچھ اس نے آگے بھیجا اور پیچھے چھوڑا ہے۔
تفسیر جو کام نہ کرنے تھے وہ کئے ۔ اور جو کام کرنے کے تھے وہ نہ کئے ۔ دوسرے معنے یہ ہیں
کہ جو کیا اور جو کچھ نہ کیا۔ قطع نظر اس کے کہ اچھا کیا یا بُرا کیا۔ بات ایک ہی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۶ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۲)
يَأَيُّهَا الْإِنْسَانُ مَا غَرَكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيمِ -
ترجمہ ۔ اے انسان کسی چیز نے تجھ کو مغرور کر دیا تیرے رب کریم پر۔
تفسیر۔ کریم کے کرم سے نا امید بھی نہ ہو اور صرف کرم ہی کی امید پر دھوکا نہ کھا بیٹھو۔ دوسری جگہ فرمایا
لے اور دو دریا برابر نہیں ہو سکتے ایک تو میٹھا پیاس بجھاتا ہے۔
حقائق الفرقان
١٦٩
سُوْرَةُ الْإِنْقِطَارِ
ہے۔ نبی عِبَادِي أَنِّي أَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ - وَ أَنَّ عَذَابِي هُوَ الْعَذَابُ الْأَلِيمُ ( الحجر : ۵۱۰۵۰)
(ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۶ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۲)
۹۰۸ - الَّذِي خَلَقَكَ فَسَوْنَكَ فَعَدَ لَكَ فِي أَي صُورَةٍ مَّا شَاءَ رَكَبَكَ۔
ترجمہ ۔ جس نے تجھے پیدا کیا پھر ٹھیک ٹھاک بنا یا پھر معتدل بنایا۔ جس صورت میں چاہا تجھے
تجویز کیا۔
تفسیر خلق، تسویه، تعدیل، ترکیب و تناسب اعضاء۔
خداوند تعالیٰ کی ان چار نعمتوں پر ہی اگر انسان غور کرے تو جزا وسزا کے مسئلہ کو سمجھنے کے لئے اُس
کو بہت کچھ مددمل جاوے گی ۔ خواہ مومن ہو یا کافر۔ ان میں سے ایک تیسری نعمت ہی پر انسان غور کر
المزاج رکھا
لے کہ کس طرح اس کو حرارت برودت اور رطوبت، وبت ، یبوست ، ان چار خلطوں سے معتدل المزا
ہے اگر ذرا بھی ان اخلاط میں افراط یا تفریط ہوتی ہے۔ تو فوراً جزا وسزا ملنے لگتی ہے۔
چار چیزی مخالف و سرکش
چند روزے بوند باهم خوش
گریکے زیں چہار شد غالب
جان شیریں برآید از قالب
انسان پیدا کیا۔ انعام میں سے نہیں بنایا۔ تسو یہ خلق ایسا عمدہ کیا کہ شیر ہاتھی وغیرہ سب کو قابو کر
لیتا ہے۔ بڑا ہی معتدل المزاج بنایا ہے۔ صورتوں اور آوازوں کی ترکیب ایسی کہ لاکھوں کروڑوں
انسانوں میں صورت اور آواز ایک دوسرے سے نہیں ملتی ۔ یہ سب اس کی ربوبیت اور کرم ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱ ۱ مورخه ۱۳۶۶ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۳٬۳۱۲)
اے میرے بندوں کو خبر دار کر دے کہ میں ہی ہوں بڑا عیبوں کا ڈھانپنے والا سچی کوشش کا بدلہ دینے والا ۔ اور یہ بھی خبر دے
دے کہ میرا عذاب بھی بڑا دردناک عذاب ہے۔
چار چیزیں جو باہم مخالف اور سرکش ہیں چند دن یہ آپس میں خوش رہتی ہیں۔ اگر ان چاروں میں سے کوئی ایک
بھی غالب آجائے تو جان جسم سے نکل جاتی ہے۔
حقائق الفرقان
۱۷۰
سُوْرَةُ الْإِنْقِطَارِ
-
۱۲ ، ۱۳ - كِرَامًا كَاتِبِينَ - يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ ۔
ترجمہ ۔ بزرگ لکھنے والے۔ وہ جانتے ہیں جو کچھ تم کرتے ہو۔
تفسیر نامہ اعمال کے لکھے جانے اور اس کے محفوظ رہنے پر جن لوگوں کو استبعاد عقلی معلوم ہوتا
ہے وہ آجکل کے ایک نو ایجاد آلہ گراموفون ہی کو دیکھ لیں کہ کس طرح ریکارڈ اس میں محفوظ رہتا ہے۔
اور دوبارہ چکر دینے سے کس طرح ذرا ذراسی حرکات یہاں تک کہ کھانسی اور تنفس کی کمی زیادتی بھی اس
سے ظاہر ہونے لگتی ہے۔
آواز آ رہی ہے یہ فونوگراف سے ڈھونڈ و خدا کو دل سے نہ لاف و گزاف سے
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱ ۱ مورخه ۱۳ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۳)
١٦، ١٧ - يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ الدِّينِ وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَابِبِينَ -
ترجمہ۔ اس میں داخل ہوں گے جزا کے دن ۔ وہ اس سے کبھی غائب نہ ہوں گے۔
تفسیر دوزخیوں کے ذکر میں وَمَاهُمْ عَنْهَا پایین فرمایا۔ گر بتیوں کے ذکر میں وَ مَاهُمْ
مِنْهَا بِمُخْرَجِينَ ۔ (الحجر:۴۹) فرمایا۔
ان دونوں آیتوں پر نظر کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ دوزخی دوزخ میں گو احقاب در احقاب
مدت تک رہیں اور گو وہ اپنی مدت لبت میں ذراسی دیر کے لئے بھی دوزخ سے غائب نہ ہو سکیں ۔ مگر
بالآخر وه مَا هُمْ مِنْهَا بِمُخْرَجِینَ کے مصداق نہیں ہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام اکثر
استدلال کے طور پر فرمایا کرتے تھے تاتي عَلَى جَهَنَّمَ زَمَانٌ لَيْسَ فِيهَا أَحَدٌ وَنَسِيمُ الصَّبَا
د (هود: ۱۰۹) اور فعال
غال
یہ عبارت
معا
تُحَرِّكُ أَبْوَابَهَا ۔
لِمَا يُرِيدُ (البروج : ۱۷) سے بھی یہی بات ثابت ہوتی ہے۔ اور اس سورہ شریفہ کے رب کریم کے
لفظ سے بھی یہی پتہ لگتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱ ۱ مورخه ۱۳ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۳)
لے اور وہاں سے کبھی نکالے بھی نہیں جائیں گے۔ ۲ے جہنم پر ایک زمانہ ایسا بھی آئے گا کہ اس میں کوئی نہ ہوگا اور
نسیم الصبار اس کے دروازے کھٹکھٹائے گی۔ سے یہ بخشش ہے غیر منقطع بے انتہا۔ ۴ جو چاہتا ہے اس کو بخوبی کر
لیتا ہے۔