سُوْرَۃُ التَّطْفِیْفِ

حقائق الفرقان (جلد ۶)

حقائق الفرقان
۱۷۱
سُورَةُ الْمُطَفِّفِينَ
سُورَةُ الْمُطَفِّفِينَ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ تخفیف کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے نام سے جو بڑا رحمن اور رحیم ہے۔
٢ - وَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ -
ترجمہ ۔ کم دینے والوں کی خرابی ہے۔
تفسیر مُطَفِّفِينَ ۔ کم دینے والے تکفیف کے معنے وزن اور پیمانہ ہیں۔ کچھ تھوڑی سی چیز
خفیہ طور پر کم کر لینے کے ہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخه ۱۳ / جون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۳)
الَّذِينَ إِذَا اكْتَالُوا عَلَى النَّاسِ يَسْتَوْفُونَ
ترجمہ ۔ جو لیتے وقت لوگوں سے بھر پور لیتے ہیں۔
-
تفسير إِذَا اكْتَالُوا عَلَى النَّاسِ يُسْتَوْفُونَ اكْتَال کو مین کے ساتھ متعدی نہیں کیا۔ بلکہ علیٰ
کے ساتھ متعدی کیا اور اس میں دقیق رعایت یہ رکھی کہ اکثر اوقات ماپ تول برضا و رغبت جھکتی اور ڈنڈی
جو ضرر
سے لیا جاتا ہے اور دینے والا والا بھی جھکتی تو ل خوشی سے دیتا ہے۔ ممنوع لینا جھکتی تو ل وہ ہے ۔ ج
کے لئے ہو کہ بلا رضا مندی دینے والے کے جھکتی تول لی جاوے۔ حدیث شریف میں ہے کہ جب
لوگ ناپ تول میں خیانت کرتے ہیں تو خداوند کریم بارشوں کو روک لیتا ہے۔ قحط شدید پڑتا ہے۔
حضرت شعیب علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت میں یہ مرض خصوصیت سے ہوگا۔ مگر اس وقت تو بات حد
سے بڑھ گئی ہے۔ بلکہ مزید خصوصیت ایک اور یہ ہو گئی کہ مباحثات میں وہ اعتراض کئے جاتے ہیں۔
جو خود معترضین پر بھی وارد ہوتے ہیں۔ جس پیمانہ سے خصم کو جواب دیتے ہیں ۔ اسی پیمانہ سے جواب
لینا پسند نہیں کرتے۔ حدیث شریف میں ہے۔
لَا يُؤْمِنْ أَحَدُ كُمْ حَتَّى يُحِبُّ لِأَخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ
ا تم میں سے کوئی اس وقت تک مومن نہیں ہے جب تک وہ اپنے بھائی کے لئے وہی پسند نہ کرے جو وہ اپنے لیے
پسند کرتا ہے۔

حقائق الفرقان
۱۷۲
سُورَةُ الْمُطَفِّفِينَ
مباحثات کے وقت دیکھ لیا کریں کہ کیا یہی اعتراض پلٹ کر ہم پر تو نہیں پڑتا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخه ۶ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۳)
كَلَّا إِنَّ كِتَبَ الْفُجَّارِ لَفِي سِجِّين -
ترجمہ ۔ ضرور ایسا ہی ہوگا کہ بدکاروں کی کتاب قیدیوں کے رجسٹر میں ہے۔
تفسير - سجین ۔ سجن سے مشتق ہے۔ خواہ یہ سجن کہیں ہو۔ اللہ تعالیٰ نے جو پیشگوئی مکی سورۃ میں
بے کسی اور بے سروسامانی کی حالت میں کی تھی وہ صحابہ رضی اللہ عنہم کی فتوحات اور کفار کے دار و گیر سے
پوری ہو گئی ۔ اور اس سجن نے آخرت کے عذاب کو بھی ثابت کر دیا۔ سیچین سے مراد قیدیوں کا رجسٹر
اور علیین سے مراد ابرار کا رجسٹر ۔ یہ معنے بھی عمدہ ہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱ ۱ مورخه ۱۳ رجون ۱۹۱۲ صفحه ۳۱۳)
ا - وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ -
ترجمہ ۔ افسوس ہے اس روز جھٹلانے والوں پر ۔
۔
تفسیر جیسا مُطَفِّفِین کے ساتھ ویل کا لفظ تھا۔ یہاں مُكَذِّبِينَ کے ساتھ بھی ویل کا لفظ
ہے۔ معلوم ہوا کہ کذب کسی صادق کا بڑا مطفف ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱ ۱ مورخه ۱۳ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۳)
۱۵ - كَلَّا بَلْ رَانَ عَلَى قُلُوبِهِمْ مَا كَانُوا يَكْسِبُونَ -
ترجمہ ۔ نہیں نہیں بلکہ ان کے دلوں پر ( ان کے کرتوتوں نے ) زنگ جما دیا ہے جو وہ کیا
کرتے تھے۔
تفسیر۔ یہاں لفظ بہال کے بعد سکتہ ہے۔ اس لئے کہ انسان یہ سوچے کہ اللہ تعالیٰ نے جو مَا كَانُوا
يَكْسِبُونَ فرما کر صادق راست باز کے نہ پہچاننے کی وجہ پچھلی شامت اعمال قرار دی ہے۔ وہ
میرے کون اسے عمل کی شامت ہے۔ دوسری جگہ قرآن شریف میں اس بات کو یوں ادا فرمایا ہے۔
وَاللَّهُ أَرْكَسَهُمْ بِمَا كَسَبُوا - ( النساء: ۸۹) رکس کے معنے مت ماری جانا۔ نیک کو بد اور بد کونیک
ل اللہ نے اُن کو ہدایت نہیں دی الٹ دیا ، نگوں سار کر دیا اُن کو اس کی سزا میں کہ انہوں نے اعمال نفاقیہ کئے ۔

حقائق الفرقان
۱۷۳
سُوْرَةُ الْمُطَفِّفِينَ
سمجھنا ۔ إِنْ يَرَوْا سَبِيلَ الرُّشْدِ لَا يَتَّخِذُوهُ سَبِيلًا ۚ وَ إِنْ يَرَوْا سَبِيلَ الْغَيِّ يَتَّخِذُوهُ سَبِيلًا -
(الاعراف: ۱۴۷) یہی رکس ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر نمبر ۲۶ جلد ۱۱ قادیان ۱۳ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۳)
۱۹ - كَلَّا إِنَّ كِتَبَ الْأَبْرَارِ لَفِي عِلِّيِّينَ -
ترجمہ ۔ خبر دار نیکوں کی کتاب اعلیٰ مقام والوں کے رجسٹر میں ہے۔
تفسیر۔ سجین کے بالمقابل علیین ہے۔ خواہ کہیں ہو۔ اس سے بحث نہیں ۔ دیکھنا تو یہ ہے کہ
إِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا - (المومن : ۵۲) کی پیشگوئی ہو کر علو حاصل ہوا
یا نہیں جا ؟ یہ علوم کچھ جنگ پر ہی موقوف نہیں۔ الْإِسْلَامُ يَعْلُو وَلَا يُعْلَى عَلَيْهِ اسلام اسلام بغیر جنگ کے بھی
حجت و برہان سے اور خداوند کریم کی تائیدات سے سماوی نشانات و دیگر فتوحات سے عالی رہتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخه ۱۳ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۳)
۲۴- عَلَى الْأَرَابِكِ يَنْظُرُونَ -
ترجمہ۔ اپنے تختوں پر بیٹھے سیر کر رہے ہوں گے۔
تفسیر- آرايك - جمع آریگ کی ۔ ہم آریگۂ چھپر کھٹ کو کہتے ہیں۔ ایسا تخت جو اوپر سے
مزین و مستقف ہو اور ارد گرد سے بھی مزین ہو۔ ایسا درخت جو قبہ کی طرح اپنی شاخوں اور پتوں
سے خوشنما ہو۔ وہ بھی آریگہ ہے۔ پیلو کا درخت قریب قریب ایسا ہی ہوتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱ ۱ مورخه ۱۳ رجون ۱۹۱۲ صفحه ۳۱۳)
۲۵- تَعْرِفُ فِي وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِيمِ -
ترجمہ ۔ تو ان کے چہروں میں خوش حالی کی تازگی دیکھے گا۔
تفسیر نضْرَةَ اس تازگی کو کہتے ہیں جو انتہائے سرور اور تنعم کے باعث چہرہ پر ظاہر ہوتی ہے
کھائے کے گال اور نہائے کے بال مشہور ہے۔ فاتح قو میں عموماً دنیا میں خوبرو ہوتی ہیں۔ آخرت کی
لے اور اگر دیکھ لیں ہدایت کا راستہ جب بھی وہ اس کو اپنی راہ نہ بتادیں اور اگر وہ دیکھیں گمراہی کا راستہ تو اسے اپنی
راہ ٹھہرائیں۔ ۲ بے شک ہم مدد کرتے ہیں اپنے بھیجے ہوؤں کی اور ایمانداروں کی دنیا ہی کی زندگی میں۔ اور دنیا
اسلام غالب رہتا ہے مغلوب نہیں ہوتا۔

حقائق الفرقان
۱۷۴
سُورَةُ الْمُطَفِّفِينَ
سب سے بڑی نعمت رویت باری تعالی و دیدار الہی ہے۔ وہاں کی او دیدار الہی ہے۔ وہاں کی نصرت کا باعث یہی ہوگی ۔ گما
قَالَ اللهُ تَعَالَى - وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاضِرَةٌ - إلى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ - القيمة : ۲۳ - ۲۴)
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخه ۱۳ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۴)
۲۷،۲۶- يُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِيقٍ مَخْتُومٍ خِتْمُهُ مِسْكَ وَ فِي ذَلِكَ
فَلْيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُونَ -
-
ترجمہ ۔ ان کو سچی خوشی کا سرور دینے والا شربت جو اوروں کو نصیب نہیں پلایا جائے گا۔
اس کی مہر ( بجائے موم کے ) مشک کی ہوگی اور ہوس کرنے والوں کو چاہئے کہ اس میں پوری
ہوس کریں ۔
تفسیر رَحِيقٍ نام شراب کا ہے جس کی صفت قرآن صفت قرآن شریف میں لا فِيهَا غَولٌ وَلَا لَا هُمْ عَنْهَا
يُنْزَفُونَ - الصفت: ۴۸) ہے۔ مختوم کے کئی معنے ہیں۔ ایک یہ کہ پینے کے بعد دیر تک اس کی
خوشبو مسک کی آتی ۔ تی رہے گی ۔ دوسرے یہ کہ اس کا تل چھٹ ایسا ہے جیسا مسک ۔ تیسرے یہ کہ
سر بمہر کہ سوائے ان مدارج والوں کے دوسروں کو نہ ملے گی۔ اور جیسے یہاں مہر کے لاک ہوتی ہے وہ
مہر مسلک سے لگائی جاوے گی ۔ ختمه مِسك ۔
تنافس کے معنے نفسا نفسی کرنے کے ہیں۔ جھگڑے کے بھی ہیں ۔ یہ مبارک لفظ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے الہام میں بھی ہے جو کتاب البریہ میں درج ہے۔ مخالفوں میں پھوٹ اور متنافس
سگ دیوانہ پر پھٹکار۔ اس تنافس کو جس کا جی چاہے کتاب البریہ میں دیکھے۔ اللہ تعالیٰ نے آیت کریمہ
میں فرمایا کہ تسابق و تنافس یعنی ایک دوسرے پر نعمت کے حاصل کرنے میں پیش دستی کرنا۔ دنیا
کی جاہ و حشم و صدرنشیں یا نعمتوں پر کوئی پائیدار چیز نہیں۔ اگر کرنا ہے تو في ذلك یعنی ان رَحِيقٍ
مختوم وغیرہ پر کرو۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱ ۱ مورخه ۱۳ رجون ۱۹۱۲ صفحه ۳۱۴)
لے بہت سے چہرے اس دن تازہ۔ اور اپنے رب کی طرف دیکھ رہے ہوں گے۔
ہے وہ شراب ایسی ہے کہ اس سے عقل نہیں ماری جاتی ۔ ہلاک نہیں ہوتا ۔ چکر نہیں آتا اور نہ اس سے نشہ ہوتا ہے۔

حقائق الفرقان
۲۸ - وَمِزَاجُهُ مِنْ تَسْنِيمِ -
۱۷۵
سُورَةُ الْمُطَفِّفِينَ
ترجمہ۔ اور اس کی ملونی ایک اعلیٰ چیز کی ہوگی۔
تفسیر تسنیم کے لغوی معنی ارتفاع اور بلندی کے ہیں۔ اونٹ کی کوہان کو سَنَامُ الْبَعِید کہتے
ہیں۔ جہاد فی سبیل اللہ کو حدیث میں ذُرْوَةُ سَنَامِ الْإِسْلَامِ فرمایا ہے۔ تسنیم جنت میں وہ چشمہ
ہے۔ جو جنت کے تمام پانیوں کے چشموں سے اشرف اور اعلیٰ ہے۔ جنتیوں کو اس چشمے سے بطور گلاب
اور کیوڑے کے امتزاج کر کے دیا جاوے گا ۔ مگر مقربین کے لئے خالص یہی شراب ہو گی جیسا کہ
عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُونَ سے واضح ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا مورخه ۱۳ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۴)
۳۱۔ وَإِذَا مَرُوا بِهِمْ يَتَغَامَزُونَ -
ترجمہ ۔ اور جب ان کے سامنے گزرتے تو آنکھیں مارا کرتے تھے، تحقیر کرتے تھے۔
تفسیر: غمز کے معنے پلکوں اور بھوؤں سے اشارہ کرنے کے ہیں اور عیب لگانے کے بھی ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر نمبر ۲۶ جلد ۱۱ قادیان ۱۳ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۴)
٣٢ وَإِذَا انْقَلَبُوا إِلَى أَهْلِهِمُ انْقَلَبُوا فَكِهِينَ -
ترجمہ ۔ اور جب وہ اپنے گھر کی طرف واپس جاتے تو باتیں بناتے خوش خوش ۔
تفسیر ثعلبی کا قول ہے کہ فکھین اور فاکھین بظاہر دو مختلف لفظ ہیں ۔ جیسے طامع اور طمع اور
فارہ اور فرہ۔ مگر معنے دونوں کے ایک ہی ہیں۔ تبدیل ذائقہ کے لئے میوہ خوری، لذیذ کھانوں سے
تلذذ ، فرضی قصہ کہانیوں اور ناولوں سے دل بہلانا ، مزے لینا ۔ یہ سب فکھین میں داخل ہے۔
ایسے وقت میں جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ معظمہ میں کفار کو یہ سنا رہے ہیں۔ کون یقین کر
سکتا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آپ کے اتباع ایسے کامیاب اور بامراد ہو جائیں گے کہ
انہیں بڑے بڑے درجات ملیں گے۔ چنانچہ جب صحابہؓ نے عجم و شام کی فتوحات حاصل کیں تو یہ
پیشگوئی کس شان سے پوری ہوئی ۔ بہتے ہوئے چشمے اور دریا اور سبزہ زار اور ہر قسم کے مرغ زار
رض

حقائق الفرقان
۱۷۶
سُورَةُ الْمُطَفِّفِينَ
ان کے لئے موجود تھے اور تختوں پر بیٹھنے کی پیشگوئی تو صراحتاً بلا تاویل موجود ہے۔ ان کو اللہ تعالیٰ
نے تخت نشینی عطا کی ۔ یہ تمام انعامات جو اگلی آیات میں بیان کئے ہوئے ہیں۔ انہیں ملے۔ اور ان
کے متعلق تفسیری نوٹ ہم پہلے لکھ چکے ہیں۔ عرض منکرین رسالت کی ناکامی اور نامرادی اور آپؐ کے
صادق مخلصین اور متبعین کی کامیابیوں نے جن کے متعلق پیشگوئیاں کی گئی تھیں پورا ہو کر آخرت کے
عذاب اور آرام جنت کے متعلق بھی تصدیق کر دی۔ بالآخر پھر یہ بتایا کہ اگر چہ آج یہ حالت ہے کہ خدا
سے قطع تعلق کر نیوالے مومنین پر بہتان اڑاتے ہیں اور ٹھٹھے مارتے ہیں مگر وقت آتا ہے کہ مؤمنین
کامیاب ہو جائیں گے اور یہ ہنسنے والے خود ہنسی کا موجب ہو جاویں گے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔
غرض اس سورۃ شریف میں بھی یوم الدین کا ثبوت اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا
ثبوت ان واقعات سے دیا ہے۔ جن کو قبل از وقت پیشگوئی کے رنگ میں بتایا گیا تھا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخه ۱۳ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۴)

آج 10 میں سے 10 باقی