سُوْرَۃُ الْاِنْشِقَاقِ

حقائق الفرقان (جلد ۶)

حقائق الفرقان
۱۷۷
سُورَةُ الْإِنْشِقَاقِ
سُوْرَةُ الْإِنْشِقَاقِ مَكَّيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ہم سورہ انشقاق کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے نام سے جو بڑا رحمن اور رحیم ہے۔
- إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ -
ترجمہ ۔ جب آسمان پھٹ جائے۔
تفسیر آسمان میں جس : جس قدر اجرام فلکی ہیں ۔ وہ سب سماء ۔ اسماء کے لفظ میں داخل ہیں۔ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے انشقاق و سماء و انفطار پر جو کچھ تحریر فرمایا ہے۔ وہ مختصراً یہ ہے کہ سماء سے
مراد كُلُّ مَا فِي السَّمَاءِ ہے۔ لطیف چیزیں بہ نسبت کثیف کے سریع الخرق ہوتی ہیں۔ خواہ آسمان
لطیف ہو یا کثیف ۔ البی کلام کا مدعا یہ ہے کہ اس عالم گون کے بعد فساد بھی لازم پڑا ہوا ہے۔ ہر ایک جو
بنایا گیا ہے تو گا۔ ڑا جائے گا ۔ قرآن کریم کے بہت سے مقامات سے ثابت ہوتا ہے کہ انشقاق اور انفطار
کے لفظ جو آسمانوں کی نسبت وارد ہیں ۔ اُن سے ایسے معنے مراد نہیں جو کسی جسم صلیب یا کثیف کے
حق میں مراد لئے جاتے ہیں ۔ جیسا کہ ایک دوسرے مقام پر اللہ جل شانہ، فرماتا ہے وَ السَّماتُ
مَطوِيتُ بِيَمِينِهِ - الزمر : ۲۸ )
اگر شق السموات سے در حقیقت پھاڑ نا ہی مراد لی جاوے۔ تو مطويات کا لفظ اس سے مغائر
اور منافی پڑے گا۔ دوسری جگہ فرمایا ہے۔
يَوْمَ تَطْوِي السَّمَاءِ كَطَى السِّجِلِ لِلْكُتُبِ كَمَا بَدَانَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُعِيدُهُ (الانبياء : ۱۰۵)
یعنی ہم آسمانوں اور زمین کو ایسا لپیٹ لیں گے ۔ جیسے ایک خط متفرق مضامین کو اپنے اندر لپیٹ
لے اور آسمان اس کے رہنے ہاتھ میں لیٹے ہوئے ہوں گے۔

حقائق الفرقان
۱۷۸
سُوْرَةُ الْإِنْشِقَاقِ
لیتا ہے۔ اور جس طرز سے ہم نے اس عالم کو وجود کی طرف حرکت دی تھی۔ انہیں قدموں پر پھر یہ عالم
عدم کی طرف لوٹایا جائے گا۔ اور جیسا کہ اب اسباب ظاہر اور مسبب پوشیدہ ہے۔ اس وقت مسبب ظاہر
اور اسباب زاویہ عدم میں چھپ جائیں گے اور ہر ایک چیز اس کی طرف رجوع کر کے تجلیات قہر یہ میں
مخفی ہو جائے گی اور ہر ایک چیز اپنے مکان اور مرکز کو چھوڑ دے گی اور تجلیات الہیہ اس کی جگہ لے لے
گی۔ یہی سموات کا انشقاق انفطار اور مطویات ہونا ہے۔ ع
آسمان بار دنشاں الوقت میگوئرز میں
یہ جملہ بھی حضرت صاحب کا ان آیات کی مختصر سی تفسیر ہے۔
- وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ -
۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخه ۱۳ رجون ۱۹۱۲ء صفحه ۳۱۴)
ترجمہ اور اپنے رب کا حکم سنے اور یہی اس کو چاہئے۔
تفسیر آذنت اذن سے مشتق ہے۔ جس کے معنے کسی بات کے سننے کے لئے کان لگائے
رکھنا ، حکم کی تعمیل کرنا ہے۔ حقت کے معنے یہ ہیں کہ آسمان کا حق ہے کہ وہ ایسا کرے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخه ۱۳ / جون ۱۹۱۲ ء صفحہ ۳۱۵٬۳۱۴)
۴، ۵ - وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتُ وَ الْقَتْ مَا فِيهَا وَ تَخَلَّتْ -
ترجمہ ۔ اور جب زمین پھیلائی جائے۔ اور جو کچھ اس میں ہے وہ باہر ڈال دے اور خالی ہو جائے ۔
تفسیر آسمان کا پھٹنا ، زمین کا کشادہ ہونا اور ا اور اپنے مافیھا کو اپنے اندر سے اُگل دینا۔ ان
واقعات کو قرآن کریم میں بلفظ دیگر یوں فرمایا ہے۔
أَوَ لَمْ يَرَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنَهُمَا ( الانبياء : ۳۱)
یعنی زمینی اور آسمانی برکتیں بند تھیں پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ظہور کے ساتھ ہی زمینی
اور آسمانی برکتوں میں ترقیات ہونے لگیں ۔ آپؐ کے عہد مبارک میں ان دونوں کا رتق ٹوٹا اور
زمینی و آسمانی ترقیات کا سمندر بہہ نکلا۔ زمینی علوم و فنون جس قدر ترقی کر گئے اور کر رہے ہیں وہ
ا آسمان نشان برسا رہا ہے اور زمین یہ کہہ رہی ہے کہ یہی وقت ہے۔

حقائق الفرقان
۱۷۹
سُوْرَةُ الْإِنْشِقَاقِ
محتاج بیان نہیں ہیں۔ جس طرح آسمان کا اثر زمینی اشیاء قبول کر رہی ہیں ۔ اسی طرح انسان بھی
ذو جہتین ہے۔ جیسا کہ آگے فرمایا ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخه ۱۳ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۵)
- يَأَيُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَى رَبِّكَ كَدْحًا فَيُلْقِيهِ -
ترجمہ ۔ اے انسان ضرور تجھ کو بڑی کوشش کرنی ہے اپنے رب تک پہنچنے میں ۔ تو تو اس تک ضرور پہنچ
جائے گا۔
۔
تفسیر انسان کے معنے خدا سے بھی اُنس رکھنے والا اور اہل و عیال بیوی بچوں سے بھی اُنس رکھنے
والا ۔ دو طرف کے تعلقات کا لازمی نتیجہ یہ ہو کہ انسان کا رح ہو۔ کرح کے معنے کسی چیز میں نہایت
مشقت کے ساتھ کوشش کرنے کے ہیں ۔ حدیث شریف میں ہے کہ لَيْسُوا عِبَادُ اللهِ بمُتَنَعِمِينَ خدا
کے بندے تن آسائش و تن پرور نہیں ہوتے۔ اور خاص کر خدا کی رضا کو پالینا اور اس سے ملاقات کرنا
دشوار گزار گھاٹیوں سے گزرے بغیر ممکن نہیں ۔ اِنَّ سِلْعَةَ الله لغالٍ ۔ خدا کا سودا مہنگا ہے۔ اس زمانہ
کی دشواریوں کا ذکر مختصر احدیث شریف میں ابن ماجہ باب شدۃ الزمان میں یوں فرمایا ہے۔
لَا يَزْدَادُ الْأَمْرُ إِلَّا شِدَّةً وَلَا الدُّنْيَا إِلَّا إِدْبَارًا وَلَا النَّاسُ إِلَّا شُئًا وَلَا الْمَهْدِيُّ إِلَّا
عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ
(ابن ماجه کتاب الفتن باب شدة الزمان )
فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتْبَهُ بِيَمِينِهِ -
ترجمہ ۔ تو جس کے سیدھے ہاتھ میں کتاب اعمال دی گئی ۔
تفسیر ۔ یمن کے معنے دایاں ہاتھ ، طاقت ۔ جناب النبی کی پروانگی دعاؤں کے قبول ہونے کے
راست بازی، اکل حلال ، قوت بازو کی کمائی، جناب الہی کی مرضیات کی روشنی ۔ یہ ضروری امور
ہیں ۔ اگر یہ باتیں نہ ہوں ۔ تو حدیث شریف میں آئی يُسْتَجَابُ لَہ آیا ہے۔ کیونکر اس کی دعا قبول ہو۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا مورخه ۱۳ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۵)
فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا -
ترجمہ ۔ تو اس سے آسان حساب لیا جائے گا۔
ا معاملہ سختی میں دنیا ادبار یعنی تنزل میں بڑھتی چلی جائے گی اور لوگ بخل اور حرص میں بڑھتے چلے جائیں گے
اور مہدی نہیں مگر عیسی بن مریم ہیں ۔

حقائق الفرقان
۰۷۱
سُوْرَةُ الْإِنْشِقَاقِ
تفسیر۔ حساب یسیر صرف بندہ کے لئے اس کے اعمال کا اس کے سامنے پیش کر دینا ہے۔
اور اس کی خطاؤں سے چشم پوشی و درگزر کرنا ہے ۔ امام احمد، حضرت عائشہ سے روایت کرتے ہیں کہ
پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یوں دعا فرمائی اللَّهُمَّ حَاسِبُنِي حِسَابًا يَسِيرًا - پوچھا کہ حساب لیسیر کیا
ہے فرما یا صرف نامۂ اعمال کا پیش کرنا اور درگزر فرمانا ہے۔ اور فرمایا۔ مَنْ نُوقِشَ فِي الْحِسَابِ عُذِّبَ
جس کے حساب میں کرید کی گئی ۔ وہ مُعَذِّبُ ہوگا۔ ابوھریرہ سے مروی ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے فرمایا۔ تین خصلتیں ہیں کہ ان سے حساب یسیر ہوگا۔ ایک یہ کہ جو اسے محروم رکھے اور نہ
دے۔ اس کو دیا کرے ۔ دوسرے یہ کہ جو ظلم کرے اس کو معاف کرے۔ تیسرے جو اس سے قطع رحمی
کرے وہ اس سے وصل کرے ۔ (إِنَّ ذَلِكَ مِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ )
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱ ۱ مورخه ۱۳ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۵)
۱۴ - إِنَّهُ كَانَ فِي أَهْلِهِ مَسْرُورًا -
ترجمہ۔ کیونکہ وہ اپنے گھر والوں میں خوشحال رہا کرتا تھا۔
تفسیر اس آیت کے بالمقابل دوسری جگہ مومنوں کی صفت یوں فرمائی ہے۔
إِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِي أَهْلِنَا مُشْفِقِينَ (الطور : ۲۷)
مومن کو دنیا میں ہزار قسم تنعم ہومگر آخرت کی فکر جاں گداز رہتی ہے۔ اور دنیا کی راحت ان پر تلخ
رہتی ہے ولنعیم ماقیل
ه
مرا در منزل جاناں چہ امن و عیش چوں ہر دم جرس فریاد میدارد که بر بندید محملها "
اور بھی کسی نے کہا ہے ۔
عشرت امروز بے اندیشه فردا خوش است ذکر شنبه تلخ دارد جمعه اطفال را
(ضمیمه اخبار بدر نمبر ۲۶ جلد ۱۱ قادیان مورخه ۱۳ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۵)
لے ہم تو پہلے اپنے گھر والوں میں ڈرا کرتے تھے۔ ۲ جانان کے گھر جا کر بھی کیا امن و عیش حاصل ہوگا
کیونکہ ہر وقت گھنٹی یہی صدا دیتی ہے کہ سامانِ سفر تیار کرو۔ سے آج کی آسودگی کل کا سوچے بغیر ہی اچھی لگتی
ہے کیونکہ ہفتہ کا ذکر کرنے سے بچوں کی جمعہ ) کی چھٹی) کا مزا کر کرا ہو جاتا ہے ۔ ہوجا۔

حقائق الفرقان
۱۸۱
سُوْرَةُ الْإِنْشِقَاقِ
۱۷ تا ۲۰ - فَلَا أُقْسِمُ بِالشَّفَقِ وَالَّيْلِ وَ مَا وَسَقَ وَالْقَمَرِ إِذَا اتَّسَقَ
لَتَرْكَبُنَ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ -
تنفس
ترجمہ میں شفق کی قسم کھاتا ہوں ۔ اور رات کی اور جس کو رات ڈھانپ لے اس کی۔ اور چاند کی
جب وہ پورا ہو جائے ۔ کہ تم درجہ بدرجہ چڑھتے چلے جاؤ گے ۔
تفسير لا أقسم کی توجیہہ سورۃ القیامۃ میں بیان ہو چکی ہے۔ شفق غروب آفتاب سے قبل اور
بعد کی سرخی۔ وسق کے معنے جمع کرنے اور اکٹھا کرنے کے ہیں۔ رات جَامِعُ الْمُتَفَرِّقِين ہے
چرند پرند، حیوانات، انسان سب رات کو اکٹھے ہو جاتے ہیں ۔ اتَّسَقَ چاند کا بھر پور ہونا ہے اور یہ
تدریجا ہوتا ہے۔ اسی کو لَتَرْكَبُنَ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ میں واضح فرمایا۔ سورۃ التکویر میں پیغمبر صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کے وجود مبارک سے آپ کے زمانہ میں جو ترقیات ہونے والی تھیں ان کو وَ الصُّبْحِ إِذَا
(التكوير : ۱۹) فرما کر ذکر فرمایا۔ اور اس جگہ ان آیات باب میں آپ کے خلیفوں
ذریعہ سے جو ترقیات مقدر تھیں ان کا ذکر فرمایا ہے ۔ شفق نور نبوت کا دنیا سے رحلت فرمانا
ہے اور یہ زمانہ کس قدر خوف آمیز بھی ہوتا ہے ۔ شفق کے لفظ میں اور لَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ
آمنا ۔ ( النور : ۵۶) میں ایک لطیف مناسبت ہے۔ صدیق اکبر کے ابتدا زمانہ خلافت میں ارتداد
عرب سے یہ شفق اور خوف دونوں واقع ہو گئے ۔ بعد اختلاف یسیر کے مہاجرین وانصار کا اتفاق اور
ایک خلیفہ کے ہاتھ پر ان کا جمع ہو جانا اس ظلمت کے وقت میں وَ اللَّيْلِ وَمَا وَ سَقَ کا ایک عجیب نظارہ
تھا اور اب تو خداوند کریم کے فضل سے ایام بیض ولیالی بدر ہیں۔ جو وَ الْقَمَرِ کے إِذَا اتَّسَقَ کے
مصداق ہیں اور یہ جملہ ترقیات چونکہ تدریجا ہیں اس لئے لَتَرْكَبُنَ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ فرمایا۔ زبان
انگریزی میں ایک ضرب المثل ہے۔ جو لَتَرْ كَنَّ الآيہ سے موافقت رکھتی ہے
کے
فورٹ از ناٹ بلٹ ان اے ڈے
قمر کی تدریجی ترقی بھی اسی بات کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ ہمارا بدر پہلے البدر تھا اور اب خدا کے
ے اور صبح کی جب وہ سانس لے۔ ۲ اور ان کو خوف کے بدلے میں امن عنایت فرمائے گا۔
یعنی قلعہ ایک ہی دن میں نہیں بن جاتا۔ )FORT IS NOT BUILT IN A DAY(

حقائق الفرقان
فضل سے بدر ہو گیا۔
۱۸۲
سُوْرَةُ الْإِنْشِقَاقِ
شَبَّهَهُ بِالْبَدْرِ قَالَ ظَلَمْتَنِي يَا وَاضِعِي وَ اللَّهِ ظُلْمًا بَيِّنَا
الْبَدْرُ يَنْقُصُ وَ الْكَمَالُ فِي طَلْعَتِي فَلِأَجْلِ هَذَا صِرْتُ مِنْهُ أَحْسَنَ
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ا ا مورخه ۱۳ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۵)
۲۴- وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ -
ترجمہ ۔ اور اللہ تو خوب جانتا ہے جو کچھ دلوں میں رکھتے ہیں۔
تفسير وعون - وعاء سے يُوعُون - وعاء سے مشتق ہے۔ جس کے معنے ظرف میں کسی چیز کے بھرنے کے ہیں۔
فَبَدَأَ بِأَوْ عِيَتِهِمْ - (يوسف : ۷۷) انہی معنوں میں ہے ۔ أَو عِيَت و أَوْعِيَتُ وِعاء کی جمع ہے۔ بات کو سن
کر محفوظ رکھنا بھی وعاء ہے ۔ تَعِيَهَا أُذُنٌ وَاعِيَةٌ - الحاقہ : ۱۳) یہاں يُوعُونَ سے مطلب کفار
کی اس منصوبہ بازی سے ہے جو پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قتل کی نسبت دل میں ٹھان رکھی تھی جو
آفتاب کی صبح کے تنفس سے لیکر شفق تک اپنی تمامی منزلیں طے کرتا ہو۔ اس کو درمیان میں کون
روکے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخه ۱۳ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۶)
۲۶ - إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ -
ترجمہ ۔ مگر ہاں جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان کے لئے بے انتہا اجر ہے۔
تفسیر لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ - غیر ممنون، غیر مقطوع ۔ قرآن شریف کے سجدات تلاوت
میں سے اس سورہ شریفہ میں تیرواں سجدہ ہے ۔
شق آسمان کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو تحریر فرمایا ہے۔ اس کا
اندراج بھی ضروری معلوم ہوتا ہے اور اگر یہ اعتراض پیش ہو کہ قرآن کریم میں یہ بھی لکھا ہے کہ کسی
وقت آسمان پھٹ جائیں گے اور ان میں شگاف ہو جائیں گے۔ اگر وہ لطیف مادہ ہے تو اس کے پھٹنے
ا اس نے اسے بدر ( چودھویں کے چاند ) کے ساتھ تشبیہ دی تو اس نے جواباً کہا اے میرا مقام گرانے والے بخدا تو
نے میرے ساتھ بہت ظلم کیا ہے ۔ ہے۔ چوہدھویں کا چاند نا میں کا چاند ناقص ہے جبکہ میرا چہرہ کمال والا ہے۔ پس اسی وجہ سے میں اس
( چودھویں کے چاند ) سے زیادہ حسین ہوں ۔ ۲۔ پھر تلاشی لینی شروع کی ان کی خرجیوں میں ۔ سے تو اس کو یاد
رکھے کوئی یا درکھنے والا کان ۔

حقائق الفرقان
۱۸۳
سُوْرَةُ الْإِنْشِقَاقِ
کے کیا معنے ہیں تو اس کا یہ جواب ہے کہ اکثر قرآن کریم میں سماء سے مراد كُل ما في السماء کو لیا ہے
جس میں آفتاب اور ماہتاب اور تمام ستارے داخل ہیں۔ ماسوا اس کے ہر ایک جرم لطیف ہو یا
کثیف قابل خرق ہے بلکہ لطیف تو بہت زیادہ خرق کو قبول کرتا ہے۔ پھر کیا تعجب ہے کہ آسمانوں
کے مادہ میں بحکم رب قدیر و لم رب قدیر و حکیم ایک قسم کا فرق پیدا ہو جائے وَذَلِكَ عَلَى اللهِ يَسِير بالآخر یہ بات
بھی یاد رکھنے کے لائق ہے کہ قرآن کریم کے ہر ایک لفظ کو حقیقت پر حمل کرنا بھی بڑی غلطی ی ہے۔ اور
اللہ جل شانہ کا یہ پاک کلام بوجہ اعلیٰ درجہ کی بلاغت کے استعارات لطیفہ سے بھرا ہوا ہے۔
سو ہمیں اس فکر میں پڑنا کہ انشقاق اور انفطار آسمانوں کا کیونکر ہوگا ۔ در حقیقت ان الفاظ کے
وسیع مفہوم میں ایک دخلِ بے جا ہے۔ صرف یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ تمام الفاظ اور اس قسم کے اور بھی عالم
مادی کے فنا کی طرف اشارہ ہے۔ البی کلام کا مدعا یہ ہے کہ اس عالم کون کے بعد فساد بھی لازم پڑا ہوا
ہے۔ ہر ایک جو بنایا گیا تو ڑا جائے گا۔ اور ہر ایک ترکیب پاش پاش ہو جائے گی اور ہر ایک جسم متفرق
اور ذرہ ذرہ ہو جائے گا ۔ ہر ایک جسم اور جسمانی پر عام فنا طاری ہوگی۔ اور قرآن کریم کے بہت سے
مقامات سے ثابت ہوتا ہے کہ انشقاق اور انفطار کے لفظ جو آسمانوں کی نسبت وارد ہیں۔ اُن سے
ایسے معنے مراد نہیں ہیں جو کسی جسم صلب اور کثیف کے حق میں مراد لئے جاتے ہیں جیسا کہ ایک
دوسرے مقام میں اللہ جلشانہ فرماتا ہے۔
وَالسَّمواتُ مَطوِيتُ بِيَمِينِهِ ( الزمر : ٦٨ )
یعنی دنیا کے فنا کرنے کے وقت خدا تعالیٰ آسمانوں کو اپنے داہنے ہاتھ سے لپیٹ لے گا۔ اب
دیکھو کہ اگر شق السموات سے در حقیقت پھاڑ نا مراد لیا جائے تو مطوی کا لفظ اس سے مغائر اور
منافی پڑے گا۔ کیونکہ اس میں پھاڑنے کا کہیں ذکر نہیں ۔ صرف لپیٹنے کا ذکر ہے۔ پھر ایک دوسری
آیت ہے جو سورۃ الانبیاء جزے ا میں ہے اور وہ یہ ہے۔
يَوْمَ تَطْوِي السَّمَاءِ كَطَى السِّجِلِ لِلْكُتُبِ كَمَا بَدَانَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُعِيدُهُ وَعْدًا عَلَيْنَا ! إِنَّا
كُنَّا فَعِلِينَ (الانبياء: ۱۰۵)

حقائق الفرقان
۱۸۴
سُوْرَةُ الْإِنْشِقَاقِ
یعنی ہم اس دن آسمانوں کو ایسا لپیٹ لیں گے جیسے ایک خط متفرق مضامین کو اپنے اندر لپیٹ لیتا
ہے۔ اور جس طرز سے ہم نے اس عالم کو وجود کی طرف حرکت دی تھی ۔ انہیں قدموں پر پھر یہ عالم عدم
کی طرف لوٹایا جائے گا ۔ یہ وعدہ ہمارے ذمہ ہے۔ جس کو ہم کر نیوالے ہیں ۔ بخاری نے بھی اس جگہ
ایک حدیث لکھی ہے۔ جس میں جائے غور یہ لفظ ہیں ۔ وَ تَكُونُ السَّمُوتُ بِيَمِينِهِ یعنی لپیٹنے کے یہ
معنے ہیں کہ خداوند تعالیٰ آسمانوں کو اپنے داہنے ہاتھ میں چھپالے گا اور جیسا کہ اب اسباب ظاہر اور
مسبب پوشیدہ ہے۔ اُس وقت مسبب ظاہر اور اسباب زاویہ عدم میں چھپ جائیں گے اور ہر ایک
چیز اس کی طرف رجوع کر کے تجلیات قہر یہ میں مخفی ہو جائے گی اور ہر ایک چیز اپنے مکان اور مرکز کو
چھوڑ دے گی اور تجلیات الہیہ اس کی جگہ لیں گی اور عللِ ناقصہ کے فنا اور انعدام کے بعد علت تامہ
کاملہ کا چہرہ نمودار ہو جائے گا ۔ اسی کی طرف اشارہ ہے۔ كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ وَ يَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ
ذُو الْجَالِ وَالْإِكْرَامِ (الرحمن: ۲۸۲۷)
لِمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ - (المومن : ۱۷)
یعنی خدا تعالیٰ اپنی قہری تجلی سے ہر ایک چیز کو معدوم کر کے اپنی وحدانیت اور یگانگا یگانگت دکھلائے
گا۔ اور خدا تعالیٰ کے وعدوں سے مراد یہ بات نہیں کہ اتفاقاً کوئی بات منہ سے نکل گئی اور پھر بہر حال
گلے پڑا ڈھول بجانا پڑا۔ کیونکہ اس قسم کے وعدے خدائے حکیم وعلیم کی شان کے لائق نہیں ہیں۔
صرف یہ انسان ضعیف البنیان کا خاصہ ہے۔ جس کا کوئی وعدہ تکلف اور ضعف یا مجبوری اور لاچاری
کے مواقع سے ہمیشہ محفوظ نہیں رہ سکتا اور بایں ہمہ تقریبات اتفاقیہ پر مبنی ہوتا ہے۔ نہ علم اور یقین اور
حکمت قدیمہ پر۔ مگر خدا تعالیٰ کے وعدے، اس کی صفات قدیمہ کے تقاضے کے موافق صادر ہوتے
ہیں اور اس کے مواعید اُس کی غیر متناہی حکمت کی شاخوں میں سے ایک شاخ ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ مورخه ۱۳ رجون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۶)
لے ہر ایک جو اس پر ہے فنا ہونے والا ہے۔ اور باقی رہے گی ذات تیرے رب کی جو جلال اور بزرگی والی ہے۔
جس دن کہ وہ نکل کھڑے ہوں گے ۔ چھپی نہ رہے گی اللہ پر ان کی کوئی چیز ( اللہ فرمائے گا ) آج کس کی بادشاہی
ہے؟ ( ندا ہوگی ) اکیلے اللہ کی جو بڑاز بردست ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی